Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد) @muftishad Channel on Telegram

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

@muftishad


"دارالرشاد" ایک تعلیمی وتحقیقی ادارہ ہے، جہاں دینی تربیت اور شرعی علوم وفنون کی تعلیم وتحقیق کے حوالے آن لائن اور آن سائٹ مختلف کورسز اور سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے ویب سائٹ وزٹ کیجیے:
www.darulrashad.com

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد) (Urdu)

دارالرشاد ایک تعلیمی اور تحقیقی ادارہ ہے، جہاں دینی تربیت اور شرعی علوم وفنون کی تعلیم اور تحقیق کے حوالے آن لائن اور آن سائٹ مختلف کورسز اور سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔ اس کی ویب سائٹ www.darulrashad.com پر آپ مزید تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ دارالرشاد مفتی شادمحمدشاد کا ایک پراسرار اور معرفت بخش چینل ہے جس کا مقصد علم و فضائل کو پروموٹ کرنا ہے۔ اس چینل میں مفتی شادمحمدشاد کی تعلیمی ویڈیوز، خطابات اور دیگر معلوماتی ویڈیوز دیکھنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ اگر آپ علمی اور روحانی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مفتی شادمحمدشاد کے چینل پر سبسکرائب کریں اور ان کی تعلیمی ویڈیوز سے فائدہ اٹھائیں۔

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

08 Jan, 12:42


فیس بک لنک

https://www.facebook.com/share/v/1DcB7LJRXT/

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

07 Jan, 13:49


https://youtu.be/rwlOKj6SdIo?si=n3tWubrEB0mStuo0

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

05 Jan, 09:53


https://youtu.be/evZ2MyILLKs?si=XfusWwhyj02-QhSY

دو اہم کتابوں کا تعارف

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

28 Dec, 14:28


03443884654

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

23 Dec, 14:21


قواعد اصول الفقہ
یہ مفتی ارشاد الرحمن المعتصم کی کتاب ہے۔ آن لائن کلاسز کے لیے تیسری جس کتاب سے معاونت لی وہ یہ کتاب ہے۔ اردو میں لکھی ہوئی انتہائی ضخیم اور جامع کتاب ہے۔ ہر بحث کے بعد اردو میں اس بحث کو قواعد کی شکل میں ڈھالنے کے علاوہ کچھ تطبیقی وتمرینی امثلہ بھی بیان کی گئی ہیں۔

دراسات اصولیہ تطبیقیہ
قرآنی آیات پر اصول فقہ کے اصولوں کی تطبیق کے لیے کافی مفید کتاب ہے، کئی مقامات سے استفادہ کا موقع ملا۔
مکمل تفصیل:
https://www.facebook.com/share/p/17rS8KPhts/

تجرید قواعد الفقہ الحنفی
یہ محمد یونس بن خالد الحنفی کی کاوش ہے۔ یہ در حقیقت علامہ ابن نجیم رح کی کتاب "الاشباہ والنظائر" کی تلخیص ہے، جس میں اصل کتاب کے اہم مباحث کو آسان انداز میں ڈھالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اگرچہ مفید ہے، لیکن اشباہ کی طرح گہرائی و گیرائی اس میں نہیں ہے۔
آن لائن کچھ کلاسز میں اس کتاب کے قواعد والے سیکشن کو انگریزی میں پڑھانے کا موقع ملا۔
شادمحمدشاد
٢٣ دسمبر ٢٠٢٤

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

23 Dec, 14:21


گزرے سال (2024ء) میں پڑھی ہوئی کتابیں
____
مئی کے مہینے میں بینک کی نوکری کو خیرآباد کہنے کے بعد باری تعالیٰ کے فضل وکرم سے آن سائٹ اور آن لائن تدریس میں زیادہ وقت صرف ہوا۔ اس کے علاوہ بعض تحقیقی مقالہ جات لکھنے اور تین کتب پر کام کرنے کا موقع ملا:
1- پی ایچ ڈی کا مقالہ فائنل کرلیا۔
2- مالی واجبات کی توثیق، کتاب کو مکمل کیا، جو حال ہی میں شائع ہوگئی ہے۔
3- عربی زبان میں ایک کتاب پر گزشتہ کچھ سالوں سے تھوڑا کام کیا تھا، وہ بھی اس سال تقریبا مکمل کرلی۔ عنقریب اس حوالے سے تفصیل عرض کروں گا۔ ان شاءاللہ
اس کے علاؤہ جن کتب کے مطالعہ کی توفیق ملی، وہ یہ ہیں:

علم فقہ اور سائنس
فقہی مسائل کی تحقیق میں سائنس کا کردار اور اس کی حدود پر حال ہی میں مولانا فداء اللہ صاحب کی یہ کتاب شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب کا اکثر حصہ پڑھ لیا ہے، اگلے ہفتے تک امید ہے مکمل ہوجائےگی۔ اس حوالے سے مزید معلومات ذیل کے لنک پر دیکھی جاسکتی ہیں:
https://www.facebook.com/share/p/189fAMj9J8/

فقہ البیوع میں قواعد اصولیہ
استاذ محترم مفتی محمد تقی صاحب مدظلہم کی کتاب فقہ البیوع سے قواعد اصولیہ کے استخراج اور وجہ استنباط پر محترم حسان صاحب نے ایک مقالہ لکھا ہے، جس کا اکثر حصہ زیر مطالعہ رہا۔ مقالہ اس لنک پر ملاحظہ کریں:
https://www.facebook.com/share/p/15TMqsXQuV/

معاشیات اسلام: فکری بنیادیں اور عملی تطبیقات
ڈاکٹر ابوبکر صدیق صاحب کی یہ کتاب معاشیات کی بعض قدیم وجدید نظریات، اسلامی نقطہ نظر سے تقابل اور کچھ دیگر اہم پہلوؤں پر مشتمل اہم کتاب ہے۔ اس کا بھی تقریبا مکمل مطالعہ کا موقع ملا۔
https://www.facebook.com/share/p/19eQdZAyDK/

الموجز فی فن الکتابۃ والتالیف
عربی کتابت کے اصول وضوابط پر کئی چھوٹی بڑی کتب موجود ہیں، ان میں سے ایک یہ کتاب بھی ہے جو اپنے موضوع پر انتہائی جامع کتاب ہے، اس میں کتابت کے مختلف اسالیب اور فن تالیف پر بھی اچھی بحث کی گئی ہے۔
https://www.facebook.com/share/p/1FqvGEKKcR/

کشف الغفار
رد المحتار کے تعارف اور منہج مطالعہ کے لیے ایک اہم رسالہ جو مفتی ابولبابہ شاہ منصور صاحب نے تیار کیا ہے۔ یہ حضرت سے دو دن میں درسا پڑھنے اور پھر ایک جگہ پڑھانے کا موقع ملا۔
مزید تفصیل لنک میں:
https://www.facebook.com/share/p/1Es4nzUVRZ/

معلمہ المہارات الفقہیہ
یہ مسرد المھارات الفقہیہ کی تین جلدوں پر مشتمل شرح ہے، اس کے اکثر مقامات کو دیکھنے کا موقع ملا۔
https://www.facebook.com/share/p/14QCU5EZRy/
مسرد المھارات الفقہیہ پر ایک ویڈیو بنائی تھی، اس کا لنک یہ ہے:
https://www.facebook.com/share/p/17n54da7C9/

جہان دیدہ
حضرت استاذ محترم مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم کے تقریبا تمام سفر ناموں کا مطالعہ پہلے ہی کرچکا ہوں، اس سال عید کی چھٹیوں میں "جہان دیدہ" کا دوبارہ مطالعہ کیا اور یقین جانیں نئے فوائد سے مستفید ہوا۔

جہاد، مزاحمت اور بغاوت
یہ ڈاکٹر مشتاق صاحب کی کتاب ہے، اس کے کچھ حصوں کا مطالعہ بہت پہلے کیا تھا، اس سال مکمل کرلیا۔
https://www.facebook.com/share/p/1BPfVqPWSQ/

حقیبۃ المعاییر الشرعیہ
اسلامی بینکاری کے لیے ایوفی کی طرف سے تیار کردہ قوانین (معاییر شرعیہ) کو سمجھنے کے لیے یہ کتاب کافی مفید ہے، جس میں معیارات کی تشجیر وخاکہ بندی بھی کی گئی ہے۔ اس سال تخصص میں معاییر پڑھاتے ہوئے اس کتاب سے کافی استفادہ کیا۔
https://www.facebook.com/share/p/14rDAtkvb2/

التخریج عند الفقہاء والاصولیین
فقہ اور اصول فقہ میں "تخریج" کی اصطلاح کے استعمال پر انتہائی مفید کتاب ہے، جس میں آپ کو "طبقات فقہاء" پر بھی اچھی بحث مل جائےگی۔ آن لائن کلاسز کے لیے اس کتاب کو مکمل دیکھنے کا موقع ملا۔
https://www.facebook.com/share/p/18rkUMuMg2/

اہل علم کی سوانح
اس سال مندرجہ ذیل سوانح کی کتب کا اکثر حصہ مطالعہ میں رہا:
1-البلاغ مفتی اعظم نمبر۔ جس کا کچھ حصہ بہت پہلے پڑھا تھا، بقیہ اس سال مطالعہ کیا۔
2- بینات: شیخ عبد الحلیم چشتی رح۔ اکثر مضامین
3- سوانح وہدایات مفتی محمود اشرف رح
https://www.facebook.com/share/p/18LpVjzYwg/

جنوبی ایشیا میں اسلامی قانونی فکر اور ادارے
جناب سید متین شاہ صاحب کی عنایت سے اس کتاب کے اکثر مقالہ جات پڑھنے کا موقع ملا۔ یہ کئی اہم فقہی کتب اور فتاوی کے تعارف پر مشتمل انتہائی مفید کتاب ہے۔
https://www.facebook.com/share/p/1FvYHvcAzW/

الموجز فی اصول الفقہ
آن لائن اصول فقہ کی کلاسز میں یہ کتاب مکمل پڑھانے کا موقع ملا۔
https://www.facebook.com/share/p/1Dp1R9wJZK/

الوجیز فی اصول استنباط الاحکام
یہ دکتور محمد عبد اللطیف فرفور کی تالیف ہے۔ اصول فقہ کی آن لائن کلاسز کے لیے اس کتاب سے کافی استفادہ کیا۔ یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل انتہائی جامع مجموعہ ہے۔

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

17 Dec, 13:03


کتاب (مالی واجبات کی توثیق) کا خاکہ
03443884654

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

23 Nov, 13:38


ڈسکاؤنٹ آفر!
مالی معاملات، دو جلدیں: 2000
فقہی قواعد کا تحقیقی مطالعہ 1500
استصلاح اور مصالح مرسلہ 250
ڈیلیوری چارجز: 250
ٹوٹل: 4000
ڈسکاؤنٹ پرائس: 𝟑𝟓𝟎𝟎
WhatsApp: 𝟎𝟑𝟒𝟒𝟑𝟖𝟖𝟒𝟔𝟓𝟒

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

22 Nov, 13:17


آج مرکز تعلیم و تحقیق۔اسلام آباد میں جاری اسلامی بنکاری وحلال فوڈ ورکشاپ میں "اسالیب تمویل" کے تعارف پر مختصر گفتگو کا موقع ملا۔ وقت کی قلت کی وجہ سے اجمالی خاکہ اور کہیں کہیں تھوڑی سی وضاحت پر اکتفاء کیا۔ اس قسم کی مجالس میں مختلف آراء رکھنے والے اہل علم سے افادہ و استفادہ کا اچھا موقع میسر آتا ہے۔
شادمحمدشاد

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

21 Nov, 12:41


عزم اور تسلسل
____
کسی بھی کام کو کامیابی سے تکمیل تک پہنچانے کے لیے دو عناصر از حد ضروری ہیں: عزم اور تسلسل۔
جب تک آپ کسی کام کو کرنے کا پختہ ارادہ اور عزم نہیں کرتے، آپ کبھی بھی اسے شروع نہیں کر پائیں گے۔
کام کے آغاز کے بعد کا مرحلہ تسلسل کا ہے کہ جو کام آپ نے شروع کیا ہے اس پر مستقل مزاجی سے عمل کرتے رہے، خواہ تھوڑی مقدار میں ہو، لیکن تسلسل نہ ٹوٹے، ورنہ تسلسل کے بغیر آپ اس کام کو کامیابی سے مکمل نہیں کرپائیں گے۔

ایسے کئی لوگوں سے میرا واسطہ رہا ہے جو شروعاتی جوش و جذبے سے کوئی نیا کام یا کوئی فن یا زبان سیکھنا شروع کرتے ہیں، لیکن وہ تسلسل سے نہیں چل پاتے اور جلد تھک کر چھوڑ دیتے ہیں۔ مثلا پچھلے دنوں کچھ دوستوں نے پورے شوق سے قرآنی عربی سیکھنی شروع کرلی، لیکن یہ کسی ایک لیکچر یا ورکشاپ کا کام نہیں ہے، بلکہ مستقل مزاجی کے ساتھ سیکھنے کا اور مشق کا متقاضی ہے، اس لیے جنہوں نے جتنا زیادہ دلچسپی کا اظہار کیا تھا وہ اتنی جلدی تھک گئے۔

مستقل مزاجی اور تسلسل کے لیے سب سے پہلی اور بنیادی چیز "مقصدیت" ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ جو سیکھنا چاہ رہے ہیں اس کا ہدف اور مقصد کیا ہے اور وہ مقصد آپ کے لیے کتنی اہمیت رکھتا ہے؟!
مقصدیت کے بعد صرف یہ کام کرلیں کہ آپ نے جو کام شروع کیا ہے اسے روزمرہ کی عادت میں شامل کریں۔ ہر دن مخصوص وقت پر وہ کام کرنے کی کوشش کریں، اس سے آپ کے دماغ میں ایک روٹین بن جائے گی، اور یہ عادت یا روٹین اتنی پختہ کرلیں کہ اس کام کے بغیر آپ کو چین نہ آئے۔ یہ عمل شروع میں تھوڑا مشکل ہوتا ہے، لیکن رفتہ رفتہ سہولت ہوجائےگی۔ ان شاءاللہ
✍️ شادمحمدشاد
https://www.facebook.com/Shad.Muhammad0?mibextid=ZbWKwL

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

16 Nov, 13:49


https://www.facebook.com/Shad.Muhammad0?mibextid=ZbWKwL

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

16 Nov, 12:15


https://darulrashad.com/%d8%a2%d9%86%d9%84%d8%a7%d8%a6%d9%86-%da%a9%d9%88%d8%b1%d8%b3%d8%b2/

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

05 Nov, 12:55


طریقہ کار:
1- دار الرشاد کی ویب سائٹ پر جائیں اور متعلقہ کورس پر کلک کریں۔
2- کورس پر کلک کرنے کے بعد جو صفحہ کھل جائے، وہاں پر (Registration) پر کلک کرکے اپنا نام وغیرہ لکھ کر رجسٹریشن کرلیں اور "یوزر نیم" اور "پاسورڈ" محفوظ کرلیں، یہ آئندہ کام آئےگا۔
اگر آپ ایک بار رجسٹریشن کرکے ہیں تو دوبارہ ضروری نہیں۔
3- رجسٹریشن کے بعد کورس پر کلک کرکے اپنا "یوزر نیم" اور "پاسورڈ" لگاکر کورس کے صفحہ پر چلے جائیں، جہاں کورس کا مکمل تعارف موجود ہے۔
4- اس صفحہ کے آخر میں جاکر (add to cart) پر کلک کریں، اس کے بعد اسی صفحہ پر (add to cart) کی جگہ پر (view cart) آیا ہوگا، اس پر کلک کریں، اگلے صفحہ پر جاکر (proceed to check out) پر کلک کریں۔
5- اگلے صفحہ پر ضروری تفصیلات لکھ لیں، اور صفحہ کے آخر میں بینک اکاؤنٹ/ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی تفصیل ہے، اس کا سکرین شاٹ لیکر محفوظ کرلیں، تاکہ اس پر فیس بھیجی جاسکے اور اسی صفحہ کے آخر میں (Place order) پر کلک کرلیں، جس سے آپ کا آرڈر مکمل ہوجائےگا۔
6- اس کے بعد متعلقہ فیس اسی اکاؤنٹ میں ارسال کرکے اس کی رسید اور اپنا نام اس نمبر (03443884654) پر بھیجیں۔
فیس وصول ہو جانے کے کچھ دیر بعد آپ کی انرولمنٹ مکمل ہوجائےگی، جس کے بعد آپ کورس میں جاکر (start learning) پر کلک کرکے کورس شروع کرسکتے ہیں۔

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

05 Nov, 12:55


https://darulrashad.com/%d8%a2%d9%86%d9%84%d8%a7%d8%a6%d9%86-%da%a9%d9%88%d8%b1%d8%b3%d8%b2/

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

05 Nov, 12:54


علمِ مقاصدِ شریعت کورس
___
دار الرشاد ویب سائٹ پر پانچواں کورس اپلوڈ کردیا ہے۔ اس میں مقاصد شریعت اور مصالح کے موضوع کی اہم اور بنیادی جہات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مصالح کے حوالے سے آخر میںنشیخ مصطفی الزرقا کی کتاب "استصلاح والمصالح المرسلہ" کا خلاصہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
یہ کورس کئی صفحات کی سلائڈز اور انیس ویڈیوز پر مشتمل ہے۔ لنک کمنٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

03 Nov, 12:51


استاذ محترم مفتی ابولبابہ شاہ منصور صاحب نے "شرح عقود رسم المفتی" کی نئی طباعت کا ایک نسخہ عنایت فرمایا۔ یہ حضرت مفتی صاحب کی تعلیق وتحقیق کے ساتھ چھپی ہے۔
حضرت مفتی مظفر حسین مظاہری کے حاشیہ کی تنقیح کے ساتھ اہم تعلیقات کا اضافہ کیا گیا ہے، کئی مباحث پر عنوانات لگائے گئے ہیں۔ شام، مصر، ہندوپاک میں شائع ہونے والے پانچ مختلف نسخوں اور ایک مخطوط کو سامنے رکھ کر کتاب کی تحقیق کی گئی ہے۔
اشعار کی تنقیح وتقسیم کافی عمدہ انداز میں کی گئی ہے۔ آخر میں کتاب کے اعلام کا مختصر تعارف اور علامہ نووی رح کا رسالہ "آداب الفتوی" کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
میرے خیال میں "شرح عقود" کتاب کی اس سے بہتر طباعت کوئی اور موجود نہیں ہے۔
✍️ شادمحمدشاد

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

02 Nov, 05:21


*فقہ الحلال کورس*
_____
دار الرشاد ویب سائٹ پر نیا کورس اپلوڈ کردیا گیا ہے۔ فقہ الحلال کورس میں غذا، مشروبات، میڈیسن، کاسمیٹکس اور لباس سے متعلق فقہی اصول وقواعد اور شرعی احکام تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ یہ کورس 300 سے زیادہ صفحات کی سلائڈز/نوٹس اور 29 ویڈیوز پر مشتمل ہے۔
مزید تفصیلات اور طریقہ کار کے لیے کمنٹ میں موجود لنک پر کلک کیجیے!
شادمحمدشاد
دار الرشاد، اسلام آباد

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

02 Nov, 05:20


https://darulrashad.com/courses/%D9%81%D9%82%DB%81-%D8%A7%D9%84%D8%AD%D9%84%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D8%B3/

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

30 Oct, 13:58


ابھی خریدیں ، ادائیگی بعد میں کریں (𝗕𝗡𝗣𝗟)
_______
یہ قیمت کی ادائیگی کا ایک طریقہ ہے جو یہ سہولت دیتا ہے کہ آپ فوری طور پر چیز خرید سکتے ہیں اور اس کی مکمل یا قسط وار ادائیگی بعد میں کر سکتے ہیں۔ یہ طریقہ کار قسطوں یا ادھار کے عام معاملات سے مختلف ہے جو آن لائن شاپنگ کے ساتھ ساتھ بہت سے ریٹیل اسٹورز میں بھی دستیاب ہے۔ اس کے لیے باقاعدہ BNPL پلیٹ فارمز یا کمپنیاں وجود میں آئی ہیں جو آپ کو ایک مختصر مدت کے لیے قرض فراہم کرکے آپ کی طرف سے کمپنی یا فروخت کنندہ کو ادائیگی کرتی ہیں اور آپ قسطوں میں یا ایک مخصوص تاریخ تک بغیر سود یا کم شرح سود پر اپنا قرض اس کمپنی کوادا کر سکتے ہیں۔

طریقہ کار:
-آپ آن لائن یا اسٹور میں اپنی مرضی کی کوئی چیز خریدتے ہیں اور ادائیگی کے وقت BNPL کا آپشن منتخب کرتے ہیں۔
-جب آپ چیک آؤٹ پر پہنچتے ہیں تو آپ کو BNPL کمپنی کی طرف سے ادائیگی کی مختلف آپشنز ملتی ہیں۔ مثال کے طور پر، چار قسطوں میں ادائیگی یا 30 دن بعد مکمل ادائیگی وغیرہ۔
-آپ کو BNPL کمپنی کی طرف سے فوری منظوری دی جاتی ہے، یا کبھی کبھار آپ کی کریڈٹ جانچ بھی کی جا سکتی ہے یا آپ کی درخواست رد بھی کی جاسکتی ہے۔
-اگر آپ نے قسطوں کا آپشن منتخب کیا ہے، تو پہلی قسط فوراً ادا کی جاتی ہے اور باقی قسطیں مقررہ وقت پر، جیسے کہ ہر دو ہفتے یا ہر ماہ، ادا کرنی ہوتی ہیں۔
-وقت پر ادائیگی نہ کرنے پر تاخیر کی فیس یا سود بھی لگتاہے۔

شرعی حکم:
یہ طریقہ کار شرعی طور پر درست نہیں ہے، کیونکہ اس میں ایک خرابی ”بیع الدین “ کی ہے کہ خریدار پر فروخت کنندہ کا جو دین لازم ہوجاتا ہے، ایک تیسرا فرد (BNPLکی کمپنی) اس دین کو خرید کر اس کے بدلے بعد میں خریدار سے زیادہ دین وصول کرتا ہے۔ دوسری بڑی خرابی یہ ہے کہ اس میں قرض پر سود وصول کیا جاتا ہے، کیونکہ تیسرا فرد (BNPLکی کمپنی) خریدار کو قرض فراہم کرکے اس کی جگہ ادائیگی کرتا ہے اور بعد میں خریدار سے اپنا قرض اور اضافی رقم یعنی سود وصول کرتا ہے۔
اگرچہ بعض اہلِ علم نے اس کے لیے کچھ جائز متبادل صورتیں ذکر کی ہیں، تاہم ہمارے علم میں ایسی کوئی کمپنی نہیں ہے جو یہ سروس (BNPL) جائز طریقے کے مطابق فراہم کرتی ہو۔
منتدی الاقتصاد الاسلامی نے ایک قرارداد میں لکھا ہے:
"وعليه فإن المعاملة بوضعها الحالي مخالفة لمقررات الشريعة ولا يجوز لأي من الأطراف الدخول فيها ولا الإعانة عليها۔"( (٢٠٢٤/٥) منتدى الاقتصاد الإسلامي)
✍️ شادمحمدشاد

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

20 Oct, 13:15


فقہ المعاملات المالیہ (ویب سائٹ پر تیسرا کورس)
𝑰𝒔𝒍𝒂𝒎𝒊𝒄 𝑭𝒊𝒏𝒂𝒏𝒄𝒆 𝑪𝒐𝒖𝒓𝒔𝒆
______
دار الرشاد کی ویب سائٹ پر تیسرا کورس اپلوڈ کردیا گیا ہے۔ یہ کورس فقہ المعاملات المالیہ کے موضوع پر ہے۔
تقریبا 137 صفحات کی سلائڈز اور چھیاسٹھ(66) ویڈیوز (ہر ویڈیو 30 سے 40 منٹس) پر مشتمل یہ کورس اسلامک فائنانس کے تمام اہم موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔
مزید تفصیلات اور کورس کا نصاب ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

https://darulrashad.com/courses/%D9%81%D9%82%DB%81-%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%AA-%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C%DB%81/

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

09 Oct, 13:12


اصولِ حدیث کورس (ویب سائٹ)
𝑼𝒔𝒖𝒍 𝑨𝒍 𝑯𝒂𝒅𝒊𝒕𝒉 𝑪𝒐𝒖𝒓𝒔𝒆
___
دار الرشاد کی ویب سائٹ پر دوسرا کورس (اصولِ حدیث) اپلوڈ کردیا گیا ہے۔ یہ کورس 32 ویڈیوز (ہر ویڈیو 30 سے 40 منٹس) اور تقریبا 220 صفحات کی سلائڈز پر مشتمل ہے۔
اس کورس میں اصول حدیث ومصطلح الحدیث کے تقریبا تمام مباحث کا احاطہ کیا گیا ہے۔

طریقہ کار:
1- کمنٹ میں موجود لنک پر یا گوگل میں دار الرشاد ڈاٹ کام پر جاکر "آن لائن کورسز" کا آپشن منتخب کریں۔
2- اصول حدیث کورس پر کلک کرنے کے بعد جو صفحہ کھل جائے، وہاں پر (Registration) پر کلک کرکے اپنا نام وغیرہ لکھ کر رجسٹریشن کرلیں اور "یوزر نیم" اور "پاسورڈ" محفوظ کرلیں، یہ آئندہ کام آئےگا۔ (اگر آپ پہلے رجسٹریشن کر کے ہیں تو دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں)
3- رجسٹریشن کے بعد کورس پر کلک کرکے اپنا "یوزر نیم" اور "پاسورڈ" لگاکر کورس کے صفحہ پر چلے جائیں، جہاں کورس کا مکمل تعارف موجود ہے۔
4- اس صفحہ کے آخر میں جاکر (add to cart) پر کلک کریں، اس کے بعد اسی صفحہ پر (add to cart) کی جگہ پر (view cart) آیا ہوگا، اس پر کلک کریں، اگلے صفحہ پر جاکر (proceed to check out) پر کلک کریں۔
5- اگلے صفحہ پر ضروری تفصیلات لکھ لیں، اور صفحہ کے آخر میں بینک اکاؤنٹ/ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی تفصیل ہے، اس کا سکرین شاٹ لیکر محفوظ کرلیں، تاکہ اس پر فیس بھیجی جاسکے اور اسی صفحہ کے آخر میں (Place order) پر کلک کرلیں، جس سے آپ کا آرڈر مکمل ہوجائےگا۔
6- اس کے بعد متعلقہ فیس اسی اکاؤنٹ میں ارسال کرکے اس کی رسید اور اپنا نام اس نمبر (03443884654) پر بھیجیں۔
فیس وصول ہو جانے کے کچھ دیر بعد آپ کی انرولمنٹ مکمل ہوجائےگی، جس کے بعد آپ کورس میں جاکر (start learning) پر کلک کرکے کورس شروع کرسکتے ہیں۔
مزید کورسز رفتہ رفتہ اپلوڈ کردیے جائیں گے۔ ان شاءاللہ
شادمحمدشاد

https://darulrashad.com/%d8%a2%d9%86%d9%84%d8%a7%d8%a6%d9%86-%da%a9%d9%88%d8%b1%d8%b3%d8%b2/

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

07 Oct, 13:13


https://youtu.be/IiD5Q8drU8k?si=BC-7bA2E_2ZecCXq

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

06 Oct, 14:05


*اصولِ تفسیر کورس (ویب سائٹ)*
___
دار الرشاد کی ویب سائٹ پر پہلا کورس (اصولِ تفسیر) اپلوڈ کردیا ہے۔ 23 ویڈیوز (ہر ویڈیو 30 سے 40 منٹس) اور تقریبا 150 صفحات کی سلائڈز پر مشتمل یہ کورس اصول تفسیر کے تعارف، تاریخ، مآخذ، اصول وضوابط، قواعد وکلیات، اختلاف مفسرین، درس قرآن، اہم تفاسیر وکتب اور اس جیسی دیگر متعلقہ تمام مباحث کا احاطہ کرتا ہے۔

*طریقہ کار:*
1- کمنٹ میں موجود لنک پر یا گوگل میں دار الرشاد ڈاٹ کام پر جاکر "آن لائن کورسز" کا آپشن منتخب کریں۔
2- اصول تفسیر کورس پر کلک کرنے کے بعد جو صفحہ کھل جائے، وہاں پر (Registration) پر کلک کرکے اپنا نام وغیرہ لکھ کر رجسٹریشن کرلیں اور "یوزر نیم" اور "پاسورڈ" محفوظ کرلیں، یہ آئندہ کام آئےگا۔
3- رجسٹریشن کے بعد کورس پر کلک کرکے اپنا "یوزر نیم" اور "پاسورڈ" لگاکر کورس کے صفحہ پر چلے جائیں، جہاں کورس کا مکمل تعارف موجود ہے۔
4- اس صفحہ کے آخر میں جاکر (add to cart) پر کلک کریں، اس کے بعد اسی صفحہ پر (add to cart) کی جگہ پر (view cart) آیا ہوگا، اس پر کلک کریں، اگلے صفحہ پر جاکر (proceed to check out) پر کلک کریں۔
5- اگلے صفحہ پر ضروری تفصیلات لکھ لیں، اور صفحہ کے آخر میں بینک اکاؤنٹ/ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی تفصیل ہے، اس کا سکرین شاٹ لیکر محفوظ کرلیں، تاکہ اس پر فیس بھیجی جاسکے اور اسی صفحہ کے آخر میں (Place order) پر کلک کرلیں، جس سے آپ کا آرڈر مکمل ہوجائےگا۔
6- اس کے بعد متعلقہ فیس اسی اکاؤنٹ میں ارسال کرکے اس کی رسید اور اپنا نام اس نمبر (03443884654) پر بھیجیں۔
فیس وصول ہو جانے کے کچھ دیر بعد آپ کی انرولمنٹ مکمل ہوجائےگی، جس کے بعد آپ کورس میں جاکر (start learning) پر کلک کرکے کورس شروع کرسکتے ہیں۔
مزید کورسز رفتہ رفتہ اپلوڈ کردیے جائیں گے۔
شادمحمدشاد

https://darulrashad.com/%d8%a2%d9%86%d9%84%d8%a7%d8%a6%d9%86-%da%a9%d9%88%d8%b1%d8%b3%d8%b2/

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

22 Sep, 13:58


آپ نے جامعہ کراچی سے ماسٹر بھی کیا، جس میں آپ کے مقالہ کا عنوان تھا: الشافی علی اصول الشاشی، جو کتابی شکل میں چھپ چکا ہے۔
آپ کئی اداروں کے عمید اور رکن رہے ہیں اور دیگر بھائیوں کی بنسبت سب سے زیادہ تصنیفی کام آپ نے کیا ہے، جن میں سے کچھ اہم تصنیفات یہ ہیں:
- مدارك الحق
- تخريج الفروع على الأصول
- المدخل إلى علم مقاصد الشريعة
- المذهب في أصول المذهب في المنتخب، شرح الحسامي
- التصريح شرح التوضيح والتنقيح
- الفتوى: أركانها، ضوابطها، شروطها، آدابها
- مختصر الأفكار في متن المنار
- النظم الإسلامية
- ثقافة الحوار
- البدر الطالع في اختلاف المطالع
✍️ شادمحمدشاد

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

22 Sep, 13:58


فرفور خاندان!
______
ایک عرصہ سے حاشیہ ابن عابدین کی ایک نئی طباعت (شیخ فرفور کی تحقیق) کا بڑا چرچا ہے اور اس سے میں خود استفادہ بھی کررہا ہوں۔ اس کے علاوہ علامہ ابن عابدین رح پر دو جلدوں کی ایک کتاب بھی نظر سے گزری، وہ بھی فرفور خاندان کے ایک عالم نے لکھی ہے اور آج کل اصول فقہ کی کلاسز کے لیے اُسی عالم کی دو جلدوں پر مشتمل انتہائی وقیع کتاب زیرِ مطالعہ ہے۔
غرض! کچھ ایسے علمی وتحقیقی کام نظر سے گزرے، جن کی وجہ سے اس خاندان کے ساتھ انسیت سی ہوگئی ہے، اس لیے یہاں مختصرا ان کا تذکرہ کرنا مناسب سمجھا۔
____
دمشق میں ایک بڑے مشہور حنفی عالم گزرے ہیں، جن کا نام شیخ محمد صالح الفرفور تھا۔ آپ کی پیدائش 1901 میں جبکہ وفات 1986 میں ہوئی۔ آپ اپنے وقت کے بڑے فقیہ اور اصولی تھے، اور بیک وقت ادیب، شاعر اور مربی بھی تھے۔ شیخ وہبہ زحیلی جیسی شخصیات نے آپ کے زانوئے تلمذ تہ کیا۔
آپ کی تصنیفات میں یہ کتب شامل ہیں:
-المحدّث الأكبر الشيخ بدر الدين الحسني كما عرفته.
-من مشكاة النبوة - شرح الأربعين النووية.
-من نفحات الخلود.
-من رشحات الخلود.
-من نسمات الخلود.
-النسائيات من الحديث النبوي.
-رسالة في العقيدة الإسلامية.
-الدر المنثور على الضياء الموفور.
-الزاهر في الحديث العاطر عن الوالد الفاخر
____
آپ کے چار بیٹے تھے:
1-محمد عبد اللطيف صالح الفرفور ‏
2-حسام الدين الفرفور ‏
3-ولي الدين محمد صالح فرفور ‏
4-عبد الرحمن فرفور

•محمد عبد اللطيف صالح الفرفور
آپ کی پیدائش 1945 میں، جبکہ وفات 2014 میں ہوئی ہے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم شام کی مساجد کے علمی حلقوں میں اور اپنے والد سے حاصل کی۔ 1966ء میں دمشق یونیورسٹی سے شریعہ میں گریجویشن کیا۔ اس کے بعد آپ جامعہ ازہر تشریف لے گئے، جہاں سے آپ نے پہلے فقہ وقانون میں ڈگری حاصل کی، پھر وہی سے 1972 میں ماسٹر کیا، جس کے لیے آپ نے مقالہ بعنوان (نظرية الاستحسان في التشريع الإسلامي) لکھا تھا، جو چھپ چکا ہے۔
آپ نے 1978 میں دکتوراہ کی ڈگری حاصل کی اور اپنے تحقیقی مقالہ (ابن عابدين وأثره في الفقه دراسة مقارنة بالقانون) کا کامیابی سے دفاع کیا۔ یہ مقالہ یونیورسٹی کی تجویز کے مطابق یونیورسٹی کے مصارف پر دو جلدوں میں پبلش ہوکر دنیا بھر کی جامعات کو بھیجا گیا۔
ان کے علاوہ آپ کی کتب میں سے چند مشہور کتب یہ ہیں:
- الفقه الحضاري في الإسلام.
- سلسلة الفكر الإسلامي: الخصائص والذخائر والحقائق والحدائق .
- معايير الفكر في علم المنطق بجزأيه المنطق الصوري والمنطق المادي.
- الوجيز في أصول استنباط الأحكام (مجلدین).
(آج کل اصول فقہ کی کلاسز کے لیے بندہ دوسری کتب کے علاوہ اس کتاب سے بھی استفادہ کررہا ہے۔ آپ کی یہ کتاب حنفی اصول فقہ پر انتہائی وقیع اور جامع کتاب ہے۔)
- فواتح الإلهام شرح مغني ابن هشام.
- أعلام دمشق في القرن الرابع عشر.
- المدرسة الربانية ورجالها الربانيون.
- بغية المطالع في حساب المطالع.
- اصول الخلاف العلمی.

•حسام الدين الفرفور
فقہ اور افتاء سے تعلق رکھنے والے طلبہ واہل علم آپ کو "حاشیہ ابن عابدین" پر آپ کے تحقیقی کام سے جانتے ہیں۔ آپ دمشق میں 1951 میں پیدا ہوئے اور 73 سال کی عمر میں بقیدِ حیات ہیں۔
آپ نے ابتدائی تعلیم علماء شام سے حاصل کی، دمشق کی جامعات میں پڑھا، پھر جامعہ ازہر سے فقہ وقانون اور لغہ عربیہ کی ڈگری حاصل کی۔ آپ نے دو بار ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، ایک بار (1987) میں جامعہ پنجاب، پاکستان سے شریعہ اسلامیہ میں، دوسری بار (1993) میں جامعہ دمشق سے عربی ادب و نقد میں۔ اسی طرح آپ نے ایک پی ایچ ڈی جامعہ کراچی سے (1995) میں کلیہ دراسات اسلامیہ میں اور دوسری بار پی ایچ ڈی (1997) میں فقہ اللغہ العربیہ میں آذر بائیجان سے مکمل کی۔
آپ کئی اداروں اور جامعات کے رئیس، رکن اور استاذ رہے ہیں اور کئی اکیڈمیز کے رکن بھی رہے ہیں۔
آپ کی تحریری علمی تحقیقات میں کچھ یہ ہیں:
- تحقيق حاشية ابن عابدين، جو 24 جلدوں میں شائع ہوگئی ہے۔
- معجم الشعراء من تاريخ دمشق للمؤرّخ الحافظ ابن عساكر، اس کی پانچ جلدیں اب تک شائع ہوچکی ہیں۔
- العربية لغير أبنائها

•ولي الدين محمد صالح فرفور
آپ 1952 میں پیدا ہوئے اور اپریل 2020 میں 63 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ آپ نے بھی باقی بھائیوں کی طرح ابتدائی تعلیم شام سے حاصل کی اور پھر جامعہ ازہر تشریف لے گئے، جہاں آپ نے فقہ وقانون اور اصول دین میں ڈگری حاصل کی۔ آپ نے ماسٹر کی ڈگری جامعہ پنجاب سے (1988 میں) دراسات اسلامیہ میں حاصل کی، اور پی ایچ ڈی کی ڈگری جامعہ کراچی سے (1995 میں) دراسات اسلامیہ میں حاصل کی، جس میں آپ کے مقالہ کا عنوان تھا: بحر الکلام للامام النسفی: دراسۃ وتحقیق۔

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

18 Sep, 14:55


ربیع الاول کے تقاضے!
____
-اس مبارک مہینے کا پہلا اور اساسی تقاضا یہ ہے کہ ہر مسلمان اپنی زندگی اور معاش میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور سنت کی مکمل پیروی پر بھرپور توجہ دے اور اپنے تمام اعمال کو سنت نبوی کا عملی نمونہ بنائے۔

-اس ماہ کا ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ سرورِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی اپنے روز وشب کا کچھ حصہ مثلا آدھا گھنٹہ، ہر روز سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطالعہ کے لیے مختص کرے، خود اس کا مطالعہ کرے، اپنی فیملی اور خاندان کو پڑھائے اور اپنے نفس کا محاسبہ بھی کرتا رہے کہ اس نے جو پڑھا اس پر کس حد تک عمل کیا؟!

-اس مبارک مہینہ کے توسط سے ایک تجویز یہ بھی ہے کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کے ہر مرحلے پر سیرت نبوی کو تعلیم کا لازمی مضمون بنایا جائے اور ایک ایسا وقت مقرر کیا جائے جس میں روزانہ میڈیا پر سیرت رسول کا درس دیا جائے۔

-اس مہینے کا خاص طور پر اہل علم سے یہ تقاضا ہے کہ سیرت نبوی کو تحریری یا تقریری شکل میں لوگوں اور عوام میں اس طرح پھیلائیں جس سے ان کے لیے سمجھنا آسان ہو اور وہ سیرت کو اپنی زندگی کے تمام معاملات میں حل کرنے کے لیے ایک اسوہ حسنہ بناسکے۔
✍️ شادمحمدشاد

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

16 Sep, 15:02


فقہ السیرۃ پر کئی کتابیں لکھی جاچکی ہیں، جن میں سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اطلاقی پہلو پر توجہ دی جاتی ہے اور سیرت کے مختلف واقعات اور جہات سے عملی نکات، دروس اور عبر ونصائح اخذ کیے جاتے ہیں۔
اس حوالے سے یہ دو کتابیں نظر سے گزری ہیں اور کافی مفید ہیں:
1-فقہ السیرۃ النبویہ، شیخ سعید رمضان البوطی
2-فقہ السیرۃ، شیخ عبد الکریم زیدان
دونوں کتابیں گوگل پر دستیاب ہیں۔
✍️شادمحمدشاد

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

06 Sep, 11:10


دو روزہ علمی سیشن
______
حضرت مولانا مفتی ابولبابہ شاہ منصور صاحب مدظلہم کے نام، کام، فقہی خدمات اور انوکھے طرز واندازِ درس سے شاید ہی کوئی طالب علم ناواقف ہو۔ بندہ زمانہ طالب علمی سے آپ کی کتب ودروس سے استفادہ کرتا آرہا ہے۔ پچھلے ایک لمبے عرصہ سے آپ کی فقہی خدمات سے مستفید ہونے کا موقع مل رہا ہے۔
تخصص کی کلاس میں آپ کی مرتب کردہ کتاب "مشروع لقانون اسلامی للبیوع والدیون" (جو فقہ البیوع توثیق الدیون للشیخ تقی کا بہترین خلاصہ ہے) کئی بار پڑھائی۔ ہدایہ کے درس کے دوران آپ کی تحقیق و منہج سے کافی فائیدہ ہوا، اصول قضاء پر آپ کی تحقیقی کتاب "اصول القضاء" انگریزی زبان میں مکمل پڑھانے کی توفیق ملی، آج کل کنز الدقائق آپ کے منہج وحواشی کی روشنی میں پڑھا رہا ہوں۔ الحمدللہ

اس ہفتے آپ کے دو روزہ سیشن میں شرکت کا، بلکہ دو دن مکمل آپ کی صحبت میں گزانے کا موقع ملا۔ سیشن کا بنیادی موضوع "اہل افتاء وتخصص کے لیے رد المحتار کا تعارف اور اس کے مطالعہ کا منہج" تھا۔ سیشن کا پہلا دن موضوع کے نظریاتی پہلو پر، جبکہ دوسرا دن تطبیقی پہلو پر مشتمل تھا۔

پہلے حصہ میں فقہاء کے طبقات، طبقاتِ مسائل، کتب فقہیہ کی پانچ اقسام کا تعارف، رد المحتار کے متن وماتن، شرح وشارح، حاشیہ ومحشی اور تعلیقات ومعلق کے تفصیلی تعارف پر،- اور رد المحتار کے منہج، رموز، مآخذ اور خصوصیات پر گفتگو کی گئی۔

دوسرے حصہ میں آدابِ مطالعہ کو زیر بحث لاکر ان کی تطبیق کی گئی، جن میں امور اثنا عشریہ (بارہ امور) پر پہلے تفصیلی بحث کی گئی، پھر ان بارہ امور کی روشنی میں رد المحتار کے "کتاب الذبائح" کا تطبیقی مطالعہ کیا گیا۔ مطالعہ کے دوران جن بارہ امور کی تطبیق پر زور دےکر اجراء کیا گیا، وہ یہ ہیں:
1-قواعد وضوابط فقہیہ کا استخراج
2-فوائد متفرقہ کی تعیین
3-فنِ جمع وفروق کی تطبیق
4-الغاز اور فقہی پہیلیاں
5-حیل
6-حکایات ومراسلات
7-اصول حدیث کا استخراج وتطبیق
8-اصول افتاء کی تطبیق
9-اصول فقہ کا استخراج وتطبیق
10-مسائل مہمہ کی تعیین
11-اشعار کا تجزیہ
12-تراجمِ اعلام وتعارفِ کتب پر توجہ

موضوع کی اہمیت اور مندرجات کی جامعیت تو مسلم ہے، لیکن آپ کا اندازِ درس کافی دلچسپ، مفید اور انوکھا تھا۔ اعلام اور سن وفات کو یاد کرکے ذہن میں رکھنے کے لیے آپ کے پاس کمال کے ٹوٹکے ہیں۔ اصول وقواعد (خصوصا قواعدِ ترجیح) کی تفہیم کا طریقہ بھی شاندار تھا، جس سے طلبہ کو اصول وقواعد اور مشکل سے مشکل بحث کو ازبر کرنا آسان ہوگیا تھا۔ خصوصا اجراء اور تطبیق کا منہج کافی مفید اور اہم تھا۔
سب سے بڑھ کر یہ کہ تمام طلبہ کو دوران درس مشغول رکھا گیا اور سیشن کے اختتام پر ہر طالب کو ایک ایک موضوع دے کر اس پر تحقیق پیش کرنے، اور امور اثنا عشریہ کی روشنی میں رد المحتار کا مطالعہ کرکے باقاعدہ تطبیقی مثالیں جمع کرکے پیش کرنے کا بھی کہا گیا اور بندہ یہ ذمہ داری دی گئی کہ طلبہ کا کام لے کر حضرت کو ارسال کیا جائے۔

میری رائے میں تخصص کے طلبہ کو سال کے شروع ہی سے یہ منہج سکھانا اور اس منہج کی روشنی میں ان سے فقہی کتب کا مطالعہ کروانا نہایت اہم اور ضروری ہے، اس سے صرف رد المحتار کے حل وفہم میں ہی نہیں، بلکہ فقہی ملکہ ومہارت کے حصول وترقی میں بھی کافی مدد ملےگی۔
ارادہ ہے کہ مجھے جہاں موقع ملےگا، تخصص کے دوستوں کو اس منہج سے روشناس کرواؤں گا، جس کی حضرت نے باقاعدہ بندہ کو اجازت بھی دی ہے۔ ان شاءاللہ
فجزاھم اللہ خیر الجزاء
✍️شادمحمدشاد
ء٦/٩/٢٠٢٤

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

01 Sep, 15:47


https://youtu.be/hhVJVsWohU8?si=Ng1YyJub-59Udyfd

Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)

30 Aug, 14:04


دو اہم کتابیں:
1-جامع متون الفقہ الحنفی
2-المبین المعین لفھم الاربعین

https://youtu.be/4v9wqhWEtCQ?si=lp9Qisn_kSjr3TQa

1,220

subscribers

822

photos

3

videos