موبائل یادِ عقبٰی سے کرے غافل تو رکھ دینا
موبائل کی ضرورت سے نہیں انکار اک پل بھی
موبائل دین و دنیا سے کرے غافل تو رکھ دینا
موبائل مستقل ہاتھوں میں رہنا ایک فتنہ ہے
موبائل راہِ تقویٰ سے کرے غافل تو رکھ دینا
موبائل اک سہولت بھی موبائل اک مصیبت بھی
موبائل سر کو سجدہ سے کرے غافل تو رکھ دینا
موبائل وقتِ حاضر کی ضرورت ہے مگر لوگو!
موبائل عزمِ توبہ سے کرے غافل تو رکھ دینا
موبائل خیر کا دریا موبائل شر کا رستہ بھی
موبائل دین و اُمہ سے کرے غافل تو رکھ دینا
ہدہد الہ آبادی