⚖All India Muslim Personal Law Board⚖ @aimplb_official Channel on Telegram

All India Muslim Personal Law Board

@aimplb_official


Leading NGO of Indian Muslims for their Legal & Constitutional rights.

AIMPLB Teligram Group @AIMPLBgroup1


https://twitter.com/AIMPLB_Official

https://www.youtube.com/AIMPLB_Official

http://fb.me/AIMPLB.Official

Wtsp:8788657771

⚖ All India Muslim Personal Law Board ⚖ (English)

The All India Muslim Personal Law Board (AIMPLB) is a leading NGO dedicated to upholding the legal and constitutional rights of Indian Muslims. With a strong focus on advocating for the rights of the Muslim community, AIMPLB plays a crucial role in addressing legal challenges and promoting social justice. By joining the AIMPLB Telegram group @AIMPLBgroup1, members can stay updated on important news, events, and discussions related to Muslim personal law and legal issues affecting the community. AIMPLB also has active social media presence on Twitter, YouTube, and Facebook, as well as a WhatsApp contact for direct communication. Stay informed and engaged with AIMPLB to be a part of the movement for justice and empowerment within the Indian Muslim community.

All India Muslim Personal Law Board

22 Nov, 12:09


بھی گزارش کی کہ وہ بورڈ کی طرف سے جاری اصلاح معاشرہ کے کاموں میں حصہ لیں اور تحفظ شریعت کے کارواں میں شریک ہوں، اجلاس عام برائے خواتین مدثرہ کوثر سلمہا کی تلاوت سے شروع ہوا، تحیہ تحریم سلمہا نے بارگاہ رسالت میں نعت کا نذرانہ پیش کیا، آغاز میں جناب مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب (صدر جمعیۃ علماء کرناٹک) نے اجلاس کی غرض و غایت بیان کی اور انہیں کی نظامت میں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھی، دھوپ کی شدت اور تپش کے باوجود ہزاروں خواتین گوش بر آواز رہیں اور بڑے جوش اورجذبہ کے ساتھ اجلاس میں از اول تا آخر موجود رہیں، اس اجلاس کا اختتام اس اقرار کے ساتھ ہوا کہ ہم وقف ترمیمی بل کو مسترد کریں گی، بورڈ کی ہر آواز پر لبیک کہیں گی، زندگی کی آخری سانس تک دین و شریعت پرقائم رہیں گی اور اس راہ میں آنے والی ہر مشکل کا ہمت و حکمت کے ساتھ مقابلہ کریں گی۔

گیارہ بجے شروع ہونے والا اجلاس سہ پہر تین بجے صدر اجلاس حضرت مولانا شاہ محمد فضل الرحیم مجددی صاحب کی دعا پر مکمل ہوا، اس اجلاس عام برائے خواتین کو کامیاب بنانے کے لیے جناب فیاض شریف صاحب، ان کی اہلیہ سلمیٰ شریف صاحبہ اور ان کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم نیز مولانا قمر الدین صاحب اور جناب مولانا مسیح اللہ ندوی وغیرہ نے انتھک محنت کی اور سلیقے، ترتیب اور حسن انتظام کے ساتھ اجلاس کے انعقاد میں حصہ لیا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے آفیشیل سوشل اکاؤنٹس سے اس اجلاس کو لائیو نشر بھی کیا گیا اور ملک کے طول و عرض میں ہزاروں بھائیوں اور بہنوں نے دور بیٹھے ہوئے بھی اس اجلاس سے استفادہ کیا۔

▪️جاری کردہ: *مجلس استقبالیہ انتیسواں اجلاس آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ*

#AIMPLBBangaloreConference #AIMPLB #Waqf

All India Muslim Personal Law Board

22 Nov, 12:09


*اپنے اندر ایمانی غیرت اور دینی حمیت پیدا کریں!*

*آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اجلاس عام برائے خواتین سے مقررین کی مخاطبت!*

https://www.facebook.com/share/p/15cWkYhjmZ/
---------------------------------------------
بنگلور، 21 نومبر (پریس ریلیز):
اسلام نے خواتین کو عزت و احترام اور مقام سے نوازا ہے، ساتھ ہی ان کے لیے بڑی ذمہ داری بھی مقرر کی ہے اور وہ ذمہ داری یہ ہے کہ انہیں خودبھی دین پر چلنا ہے اور اپنی نسلوں کی تربیت بھی کرنی ہے، اکابر و اسلاف کی سیرت پڑھنے سے پتہ چلتاہے کہ بڑے بڑے بزرگوں اور نیک انسانوں کی تربیت میں ان کی ماؤں کا بڑا کردار رہا ہے، حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ اور صلاح الدین ایوبی ؒ کی تربیت ان کی پاکیزہ ماؤں کے ذریعے ہوئی اور ملت کو ایسی بابرکت ہستیاں ملیں، آپ بہنوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ آپ خود بھی ایمان ویقین کے راستے پر چلیں اور اپنی اولاد کی تربیت کی بھی فکر کریں، ان بامقصد جملوں کا اظہار آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا شاہ محمد فضل الرحیم مجددی صاحب نے فرمایا، وہ عیدگاہ قدوس صاحب میں منعقدہ اجلاس عام برائے خواتین سے مخاطب تھے۔

یہ اجلاس عام آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے زیر اہتمام مورخہ 20 نومبر 2024ء بروز بدھ کوصبح گیارہ بجے منعقد ہوا، بنگلور شہر کی ہزاروں خواتین نے اجلاس میں شرکت کی، مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب کی صدارتی تقریر سے پہلے خواتین کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ کے سکریٹری حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے کہا کہ موجودہ حالات میں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ایمانی غیرت اور اللہ پر لا زوال یقین کے ساتھ آگے بڑھیں، احکامات شریعت پر عمل پیرا ہوں اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیتی رہیں، انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں خواتین کے جمع ہونے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ کا یہ اجتماع آپ کی ایمانی غیرت و حمیت کا منہ بولتاثبوت ہے اور بورڈ پر آپ کے اعتماد و اعتبار کی دلیل ہے، قبل ازیں اہل سنت والجماعت کے عالم حضرت مولانا پیر تنویر ہاشمی صاحب نے خواتین سے اپنی مخاطبت میں انہیں پردہ داری اور پرہیز گاری کی تلقین کی اور فتنۂ ارتداد سے نئی نسل کو بچانے کی ترغیب دی، انہوں نے کہا کہ ارتداد کا یہ سیلاب ہمارے معاشرے کو تباہی سے ہمکنار کر دے گا، وقت رہتے ہوئے ہمیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، جمعیت اہلحدیث کی طرف سے جناب اسلم صاحب نے نمائندگی کی، اسی طرح جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ڈاکٹر سعد بیلگامی نے بورڈ کی ہر تحریک میں شرکت کا تیقن دیا اور خواتین سے بورڈ کی ہر تحریک اور دعوت پر لبیک کہنیکی گزارش کی، جماعت اسلامی ہی کے جناب مولانا وحیدالدین خان عمری نے بھی خواتین کے اس اجلاس سے خطاب کیا اور شریعت اسلامی کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کی موجود بہنوں سے گزارش کی، محترم مولانا محمد زین العابدین مظاہری صاحب(صد ررابطہ مدارس کرناٹک) نے بھی اس اجلاس میں تقریر کی اور خواتین کو انکی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا، انہوں نے اپنی مخاطب میں یہ کہا کہ خواتین کے سنورنے سے معاشرے سنور جائے گا، اور انکے بگاڑ سے معاشرے میں بگاڑ بڑھتا جائے گا، اسی لیے خواتین کو اپنے آپ کو سنوارنے پر پوری توجہ کرنی چاہیے- اس موقع پر افتتاحی خطاب جناب مولانا محمد مقصود عمران رشادی صاحب (امام وخطیب جامع مسجد سٹی بنگلور) کا ہوا، انہوں نے جوش و جذبے کے ساتھ بہنوں کو وقف ترمیمی بل کی مخالفت کے سلسلے میں متوجہ کیا اور ہاتھ اٹھوا کر ان سے یہ عہد لیا کہ وہ ہر قیمت پر وقف ترمیمی بل کو مسترد کریں گی اور توحید کی امانت کو سینے سے لگا کر زندگی گزاریں گی، اجلاس عام برائے خواتین کے کنوینر جناب فیاض شریف صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جس میں انہوں نے بورڈ کے ذمہ داران سمیت تمام مسالک و مکاتب فکر کے نمائندوں اور آنے والی بہنوں کا استقبال کیا، انہیں خوش آمدید کہا اور اتنی بڑی تعداد میں خواتین کے جمع ہونے پر اللہ پاک کا شکر ادا کیا، اسی طرح ان کی اہلیہ محترمہ سلمیٰ شریف صاحبہ نے بھی خیرمقدم کے کلمات کہے اور شہر بنگلور میں خواتین کے درمیان کی جانیوالی محنت کا تذکرہ کیا، جناب مولانا قمرالدین صاحب اور جناب مولانا مسیح اللہ ندوی صاحب نے بنگلور شہر کے الگ الگ حصوں میں منعقد کئے گئے خواتین کے پروگرام کی باضابطہ رپورٹ پیش کی، جس سے یہ اندازہ ہوا کہ پورے شہر بنگلور کے الگ الگ حصوں میں خواتین کے کامیاب، مؤثر اور مفید اجلاس ہوئے، جن کے ذریعے بورڈ کا تعارف بھی ہوا، تحفظ اوقاف مہم کو مضبوطی بھی ملی اور بہنوں میں جوش ایمانی بھی پیدا ہوا، خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے اس اجلاس سے آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے شعبہ خواتین کی کنوینر محترمہ جلیسہ یاسین صاحبہ نے بھی خطاب کیا اور وقف ترمیمی بل کے نقصانات اور خطرات پر روشنی ڈالی، انہوں نے بنگلور کی بہنوں سے یہ

All India Muslim Personal Law Board

22 Nov, 12:09


*🔴Watch LIVE Jumma Bayans from BANGALORE🔴*

*🎯 Maulana Khalid Saifulla Rahmani Saheb | Masjid Qadriya, Miller's Road*
https://www.youtube.com/live/JD98VgKODfk

*🎯 Maulana Shah Fazalur Rahim Mujaddidi Saheb | Masjid Haji Sir Ismail Sait - Frazer town*
https://www.youtube.com/live/-D9W5TQuy7U

*🎯 Maulana Mohammed Umrain Mahfooz Rahmani Sab | Eidgah Masjid 4th Block Jayanagar*
https://www.youtube.com/live/vLswf6M2Les

*🎯 Maulana Ahmad Wali Faisal Rahmani Saheb | Masjid Modi - Shivajinagar*
https://www.youtube.com/live/1g8v1TSEG3Q

*🎯 Maulana Shamshad Rahmani Saheb | Masjid Noorani, Ilyasnagar* https://www.youtube.com/live/Hnit9DO8EK4

*🎯 Mufti Hasnain Mahfooz Nomani Saheb | Masjid Quba Kalasipalya*
https://www.youtube.com/live/9Hy733rJJno

*🎯 Maulana Omar Abideen Rahmani Saheb | Masjid Abdus Subhan - BTM Layout*
https://www.youtube.com/live/PNWnMagFPEQ

_*🔴LIVE🔴LIVE🔴LIVE🔴*_

All India Muslim Personal Law Board

22 Nov, 01:15


📣📣📣📣📣📣📣📣📣

شہر گلستان بنگلور میں ملک کے مؤقر حضرات علماء کرام کے *🎯 خطبات جمعہ*


🗓️ تاریخ: *22 نومبر 2024*

▪️مکمل تفصیلات دعوت نامہ میں ملاحظہ فرمائیں۔

*📌 سبھی خطابات آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے یوٹیوب چینل پر لائیو بھی نشر ہوں گے، ان شاءاللہ!*

🔴 YouTube Channel:
https://youtube.com/@aimplb_official?si=ZsQJdrfBXB7l46nM

All India Muslim Personal Law Board

22 Nov, 01:13


*ملک و ملت کے موجودہ حالات کے تناظر میں بورڈ کا اجلاس اہمیت کا حامل ہوگا!*

*اجلاس عام میں بڑی تعداد میں مسلمانان کرناٹک سے شرکت کی اپیل!*

بنگلور، 21 نومبر (پریس ریلیز) : بنگلور میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے انتیسویں اجلاس عام کے سلسلے میں مجلس استقبالیہ برائے اجلاس عام کی جانب سے بنگلور پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب اور بورڈ کے سکریٹری حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے خطاب فرمایا۔ اس موقع پر سہ رکن کمیٹی کے ارکان مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب، مولانا محمد مقصود عمران رشادی صاحب اور سلیمان خان صاحب خصوصی طور پر شریک تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ کے ذمہ داران نے فرمایا کہ مسلمانان ہند کا سب سے بڑا مشترکہ اور متحدہ پلیٹ فارم ہے، یہ بورڈ 1973ء میں حیدر آباد میں قائم ہوا تھا، بورڈ کا قیام تحفظ شریعت، وحدت و اجتماعیت اور اصلاح ملت کیلئے ہوا، یہ بورڈ کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلمانان ہند کا اعتماد و اعتبار حاصل ہوا، بورڈ کے پہلے صدر حکیم اسلام حضرت قاری محمد طیب صاحب قاسمی تھے، اور بانی جنرل سکریٹری حضرت مولانا شاہ منت اللہ رحمانی اور بورڈ کے دوسرے صدر مفکر اسلام حضرت مولانا ابو الحسن علی ندوی، تیسرے صدر حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی اور چوتھے صدر حضرت مولانا رابع حسنی ندوی منتخب ہوئے، اب بورڈ کی صدارت حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی فرما رہے ہیں اور جنرل سکریٹری کی ذمہ داری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نبھا رہے ہیں، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے مختلف شعبے، اصلاح معاشرہ کمیٹی، تفہیم شریعت کمیٹی، دارالاقضاء اور لیگل سیل اور شعبہ خواتین کارگزار اور فعال ہیں، ان دنوں مسلم پرسنل لا بورڈ تحفظ اوقاف کی مہم چلا رہا ہے، موجودہ حکومت نے وقف ترمیمی بل 2024ء کے نام سے جو بل پیش کیا ہے وہ اپنے مشمولات کے اعتبار سے نقصاندہ ہے، اسی لیے بورڈ سمیت تمام ملی تنظیموں اور جماعتوں نے اسکو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بورڈ کی ایک آواز پر تقریباً پونے چار کڑور ای میل جوائن پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے گئے، جن کے ذریعے یہ بات واضح ہوگئی کہ مسلمانان ہند کو یہ وقف ترمیمی بل کسی بھی قیمت پر منظور نہیں ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ملک کے مختلف حصوں میں اجلاس عام بھی منعقد کرتا ہے، اب تک بورڈ کے اٹھائیس اجلاس ہوچکے ہیں، جن میں بڑے اہم فیصلہ لئے گئے، جن میں ملک و ملت کی رہنمائی کی گئی، بورڈ کا انتیسواں اجلاس عام 23- 24 نومبر 2024ء بروز سنیچر و اتوار کو صوبہ کرناٹک کے عظیم ترین دینی درسگاہ دارالعلوم سبیل الرشاد میں منعقد کیا جارہا ہے، ان دو دنوں میں بورڈ کے ارکان اور مدعوں خصوصی کی مختلف مشاورتی نشستیں ہوگی جن میں بورڈ کی مختلف کمیٹیوں کی رپورٹ بھی پیش ہوگی، اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا، خاص طریقہ پر تحفظ اوقاف کے سلسلے میں حکمت عملی پر غور و خوص ہوگا، چونکہ یہ اجلاس انتخابی اجلاس بھی ہے، اس لئے اس میں نئے ارکان کا انتخاب بھی ہوگا اور فوت شدہ ارکان کی خالی جگہ پر کیا جائے گا، ان شاء اللہ۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے انتیسویں اجلاس عام کے موقع پر عیدگاہ قدوس صاحب میں ایک عظیم الشان جلسہ بھی منعقد ہوگا، جس کا عنوان تحفظ شریعت و تحفظ اوقاف مقرر کیا گیا ہے، اس باوقار اجلاس میں بورڈ کے عہدیداروں ملت کی ممتاز شخصیت اور مختلف مسالک و مکاتب فکر کے ذمہ داران اور سربراھان کا خطاب ہوگا، اور ملت کو حوصلہ بخش پیغام بھی دیا جائے گا ان شاء اللہ، اندازہ ہیکہ اس اجلاس عام میں شہر گلستان بنگلور اور ریاست کرناٹک کے مختلف حصوں سے کئی لاکھ مسلمان شریک ہوکر اپنے قائدین سے استفادہ کریں گے، نیز اس اجلاس سے ملک و ملت کو اور حکومت کو مسلم پرسنل لا سے جڑے ہوئے مسائل کے سلسلے میں متوجہ کیا جائے گا، اور امید ہیکہ اس کے بہترین اثرات ظاہر ہونگے، باذن اللہ۔

بنگلور کے تمام مسلمانوں سے خصوصاً اور ریاست بھر کے مسلمانوں سے گزارش ہیکہ اس اجلاس میں شریک ہوکر اپنی غیرت ایمانی اور حمیت دینی کا ثبوت دیں۔

*جاری کردہ : مجلس استقبالیہ برائے انتیسواں اجلاس عام آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ*

#AIMPLBBangaloreConference #AIMPLB #Waqf

https://www.facebook.com/share/p/19e9q4h7gQ/

All India Muslim Personal Law Board

21 Nov, 09:34


مستثنی قرار دینا پڑا۔ وقف ایکٹ میں ترمیم اور زرعی جائیداد کے سلسلے میں بھی اہم پیش رفت ہوئی،قانونی لڑائی کے علاوہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مسلمانوں کو احکام ِ شریعت اور اسلامی قوانین پر قائم کرنے اور ان میں خدائی قوانین کی عظمت پیدا کرنے کے لئے ’’اصلاح معاشرہ‘‘ اور’’دارالقضاء‘‘کے ذریعے عظیم خدمت انجام دی اور کچھ ایسی تحریکیں بھی جاری کیںجونہ صرف مسلمانوں بلکہ پورے ملک کے باشندوں کے حق میںباعث ِ رحمت ثابت ہوئیںمثلاً دختر کُشی کی لعنت کے خلاف جاری کی گئی تحریک ،اسی طرح تلک جہیز مٹائو تحریک کے سلسلے میں بورڈ کے ۲۳؍ویں اجلاسِ عام منعقدہ مدھیہ پردیش میں جو قراردادیں باتفاقِ رائے منظور کی گئی تھیں ان میں ایک قرارداد عورتوں کی عصمت و عفت کی حفاظت کے سلسلے میں ہے ، جس میں دہلی میں ہوئے اجتماعی آبروریزی کے بھیانک واقعے کے پس منظر میں یہ بات کہی گئی کہ عورتوں کی عصمت و عفت کی حفاظت ضروری ہے اوراس کے لئے ملک میں ایسے قوانین بنائے جانے چاہئیںجن کے ذریعے ان کی عزت وناموس کی حفاظت کی جاسکے۔ ظاہر بات ہے کہ یہ مطالبہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ ملک کے تمام باشندوں کے حق میں ہے اور اس کا فائدہ اس ملک کے ہر ایک شخص کو ہوگا۔حالیہ دنوں میں آسان اورمسنون نکاح مہم کے خوشگوار اثرات سامنے آئے ہیں،اور یہ مہم ملک کے طول و عرض میں پھیل رہی ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طاقت اس کی اجتماعیت اور وحدت ہے، تمام مسالک ، مکاتب فکر اورملی جماعتوں کے نمائندے اس بورڈ میں شریک ہیں اور بورڈ کے الگ الگ شعبے اصلاح معاشرہ کمیٹی، تفہیم شریعت کمیٹی، دارالقضاء کمیٹی، لیگل سیل، سوشل میڈیا ڈیسک اور شعبۂ خواتین سرگرم عمل ہیں، ان کمیٹیوں کے ذریعے پورے ملک میں ملت کو تقویت پہنچانے والے نمایاں کام انجام دیئے جارہے ہیں، تمام مسلمانوں کے درمیان اس بورڈ کو جو وقار و اعتبار حاصل ہے وہ بے مثال ہے،بحمد للہ بورڈ کا کارواں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے، اور اب اس کا انتیسواں اجلاس عام شہر گلستاں بنگلور میں منعقد ہونے جارہاہے، یہ اجلاس عام ایسے وقت میں ہورہا ہے جب کہ بورڈ کی طرف سے اوقاف کے تحفظ کی مہم چلائی جارہی ہے، اس مہم میں حصہ لینا اور ہونے والے اجلاس عام کو کامیاب بنانا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، جہاں ایک طرف اس میں مردوں کو حصہ لینا چاہیے وہیں خواتین کو بھی پوری دلچسپی اور خلوص کے ساتھ اس کوشش کا حصہ بننا چاہیے۔
اللہ پاک ہمارا حامی و ناصرہو (آمین)

*🔸 سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ*

All India Muslim Personal Law Board

21 Nov, 09:34


🎯 *آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا تعارف*

* حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب*
_(سکریٹری آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ)_

https://www.facebook.com/share/p/19esMi4AFV/
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
تقریباً ۲۵؍کروڑ مسلمانوں کی آبادی والے اس ملک میں تمام مسالک ، مکاتب فکر اور مختلف طبقات کے مسلمانوں کے دل کی آواز ’’آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ‘‘ ہے جو آج سے ۵۱؍سال پہلے اپریل ۱۹۷۳ء میں حیدرآباد میں قائم ہوا اس وقت کے تمام قابلِ ذکر علمائے کرام اور ملت کے قائدین اس کی تعمیر و تشکیل میں شریک ہوئے اور پھر تحفظ ِ شریعت اور مسلم پرسنل لاء کی بقاء کے لئے سرگرم عمل رہے۔ ۱۹۷۳ء میں بڑے سنگین حالات میں بورڈ کا قیام عمل میں آیا تھااور یہ طے کیا گیا تھا کہ قانونی راستوں سے مسلمانوں کے شرعی قوانین میں کسی بھی طرح کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور مسلمانوں کا یہ متحدہ پلیٹ فارم ایمانی غیرت اور اتحاد کی طاقت کے ساتھ اس طرح کی کوششوں کو ناکامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کرے گا،اللہ کا کرم ہے کہ پچھلے اکیاون برسوں سے مسلمانوں کا یہ باوقار بورڈ اپنے بانیوں کے رہنما خطوط کے مطابق مسلسل خدمت انجام دے رہا ہے اور مختلف معاملات میں غیر معمولی کامیابی اسے حاصل ہوئی ہے۔ بورڈ کے قیام کے وقت متبنّٰی بل کا مرحلہ درپیش تھاجس میں اسلامی قانون کے برخلاف لے پالک بیٹے کو حقیقی اولاد کا درجہ دیا گیا تھا۔ علمائے کرام اور قائدین ملت بالخصوص امیر شریعت حضرت مولانا منت اللہ رحمانی ؒ نے اس کے خلاف آواز اٹھائی اور متبنّیٰ بل واپس لیا گیا، اس کے بعد ایمرجنسی کے تاریک دور میں جبری نس بندی کے قانون کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ نے جرأت مندانہ اقدامات کئے اور ان سنگین حالات میں جب کہ بولنے والی زبانیں خاموش تھیں اور لکھنے والوں کے قلم ٹوٹ چکے تھے، آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی آواز گونجی اور گونجتی چلی گئی۔ بورڈ کے بانی اور جنرل سکریٹری مولانا منت اللہ رحمانی ؒ نے فیملی پلاننگ کے نام سے ایک رسالہ لکھ کر جہاد بالقلم کا فریضہ انجام دیا اور اسے پورے ملک میں تقسیم کروا کر مسلمانوں کو شرعی حکم سے واقف کرایا ،بورڈ کے مخلص کارکنوں کی جدو جہد نے حالات کی سنگینی کا رخ موڑ دیا اور وہ دشوار گزار مرحلہ جس میں اچھے اچھوں نے ہمت ہار دی تھی گزر گیا، بورڈ کا یہ ایسا کارنامہ اورجرأت و عزیمت سے لبریز ایسا اقدام ہے جس نے ملک کے ہر ایک مسلمان کو بورڈ کا احسان مندبنادیا۔ پھر ۱۹۷۸ء میں دو مساجد اور ایک قبرستان کی جگہ کا معاملہ سامنے آیا جسے الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ نے میونسپل کارپوریشن کی جگہ قرار دے دیا تھا۔ بورڈ کے ذمہ داران نے بڑی حکمت ِ عملی کے ساتھ اس فیصلے کی غلطیوں کو واضح کیا اور بالآخر یہ فیصلہ واپس لیا گیا۔ ۱۹۸۶ء میں اندور کی شاہ بانو نامی خاتون کے مقدمے کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے تاحیات نفقۂ مطلقہ کا فیصلہ کیا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اس فیصلے کی قباحت و شناعت پورے ملک کے مسلمانوں کے سامنے واضح کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ملک کے گوشے گوشے میں مسلمانوں نے اس فیصلے کو شریعت اسلامی میں مداخلت قرار دیا اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاج کو منظم کیا ۔ اس وقت کے وزیر اعظم راجیوگاندھی نے مسلمانوں کے تیور دیکھتے ہوئے پارلیمنٹ کے ذریعے قانون میں مناسب ترمیم کروائی۔یہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی بہت بڑی جیت تھی جس نے اس ملک میں مسلمانوں کے وقار و اعتبار میں اضافہ کیا،ادھر حال کے چند برسوں میں بھی بورڈ کو مختلف مسائل کی نمائندگی اوراس نمائندگی کے نتیجے میں ظاہر ہونے والے اثرات کی بناء پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔۲۰۰۲ء میں وزارتی گروپ کی رپورٹ سامنے آئی جس میں مدارس اسلامیہ کو دہشت گردی کا اڈہ قرار دیا گیا۔ بورڈ نے اس کا سخت نوٹس لیا اوربورڈ کے سابق جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ولی رحمانی رحمۃ اللہ علیہ نے اس رپورٹ کا مفصل تجزیہ رسالے کی شکل میں کیا اورمختلف جلسے ، کنونشن اورسیمینار منعقد کرکے اسی کے ساتھ ساتھ ارباب ِ اقتدار کومتوجہ فرماکر مدارس پر منڈلاتے ہوئے خطرات کے بادلوںکو دور کیا۔۲۰۱۰ء میں مدارس اسلامیہ کو ختم کرنے کی ایک دوسری سازش بڑے خوبصورت عنوان ’’مفت اور لازمی حق تعلیم قانون‘‘کے نام سے سامنے آئی تو بورڈ نے پہلے مرحلے میں افہام و تفہیم کے ذریعے اسے حل کرنے کی کوشش کی لیکن جب ارباب اقتدار کے کانوں پر جوں نہ رینگی تو ۲۶؍نومبر ۲۰۱۱ء کو دہلی کے اجلاسِ عاملہ میں اس قانون اور مزید ۳؍قوانین (وقف بل ،ڈائریکٹ ٹیکسیز کوڈ ، زرعی جائداد میں عورت کے حصے سے متعلق قانون)کے سلسلے میں آئینی حقوق بچاؤ تحریک چلانے کا فیصلہ کیااورپورے ملک میں اس زورو شور کے ساتھ تحریک آگے بڑھی اور مسلمانوں میں ان مسائل کے تئیں ایسی بیداری پیدا ہوئی کہ حکومت کو’’مفت اور لازمی حق تعلیم قانون‘‘ سے مدارس کو

All India Muslim Personal Law Board

21 Nov, 09:33


_ملت اسلامیہ ہندیہ کا متحدہ، متفقہ اور مشترکہ پلیٹ فارم *آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا انتیسواں*_

*🔰 عظیم الشان اجلاس عام 🔰*

🎯 بعنوان : *تحفظ شریعت و تحفظ اوقاف*

🗓️ بتاریخ : *24 نومبر 2024ء بروز اتوار، فوراً بعد نماز عصر*

📍بمقام : *عیدگاہ قدوس صاحب، ملرس روڈ، بنگلور*

📌 اس اجلاس میں ملک کے مشاہیر علماء کرام اور قائدین ملت خطاب فرمائیں گے، جن کے نام اشتہار میں درج ہیں۔
https://www.facebook.com/share/p/1YQV4kHguZ/

*▪️گذارش:* شریعت کی حفاظت اور اوقاف کے تحفظ کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اس تاریخی عظیم الشان اجلاس عام کو کامیاب بنائیں اور قائدین ملت کی بصیرت افروز تقاریر سے اپنے قلوب کو منور کریں۔

*👈 نوٹ:* یہ اجلاس آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر لائیو بھی نشر کیا جائے گا، ان شاءاللہ

*🔴 یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں:*
https://youtube.com/@aimplb_official?si=ZsQJdrfBXB7l46nM

*🔵 فیس بک پیج کو فالو کریں:*
https://www.facebook.com/share/12CcQMuUPaE/

All India Muslim Personal Law Board

20 Nov, 13:51


▪️ #سلسلہ_خطاب_جمعہ نمبر: 252 ▪️

🗓 برائے تاریخ: 22 نومبر 2024

🎯 تحفظ اوقاف کے سلسلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی خدمات اور آئندہ کا لائحۂ عمل

📌 خطاب جمعہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے 👇اس لنک پر کلک کریں:
https://t.me/AIMPLB_Official/8497
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
▪️ہر ہفتہ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والا خطبۂ جمعہ حاصل کرنے کے درج ذیل نمبر پر اپنا نام اور پتہ بذریعہ وہاٹس ایپ ارسال کریں:
http://wa.me/+918657219464

🎁 منجانب: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

29,814

subscribers

3,488

photos

151

videos