سیرت النبیﷺ @seeratun_nabi Channel on Telegram

سیرت النبیﷺ

@seeratun_nabi


اسلامی و تاریخی اور سبق آموز احادیث، واقعات،حکایات پڑھنے کیلیَے یہ چینل جوائن کریں"فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر.." مستند اسلامی واقعات , تاریخِ اسلامی سے واقفیت , علمی و ادبی اور تربیتی و اصلاحی پوسٹ کے حصول کے لئے یہ چینل تمام احباب ضرور جوائن کریں۔

سیرت النبیﷺ (Urdu)

سیرت النبیﷺ کے چینل "seeratun_nabi" میں آپکا خوش آمدید! یہ چینل ایک انوکھا راستہ ہے جو آپکو اسلامی اور تاریخی حقائق سے روشناس کراتا ہے۔ یہاں احادیث، واقعات، حکایات اور دیگر معلومات پڑھنے کے لیے مواد فراہم کیا جاتا ہے۔ یہاں آپ مستند اسلامی واقعات، تاریخِ اسلامی سے واقفیت، علمی، ادبی، تربیتی اور اصلاحی پوسٹس کو معلوم کر سکتے ہیں۔ یہ چینل فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر، سچائی اور معرفت کی روشنی میں آپکی مدد کرتا ہے۔ اسلامی تعلیمات اور سیرت رسول اللہﷺ کی تعریف، شان و شوکت کو اس چینل کے ذریعے جاننے کا موقع حاصل کریں۔ آپ کو یہاں ایسی مواد ملیں گے جو آپ کی قلب و روح کو نویں بہا لیں گی اور آپ کی روحانی تربیت کی بہتری کریں گی۔ تو کیوں انتظار کر رہے ہیں؟ ابھی ہمارے چینل میں شامل ہوں اور اپنی معلوماتی و روحانی تربیت میں اضافہ کریں۔

سیرت النبیﷺ

15 Nov, 10:12


.


🖌 اللہ اور رسول پر ایمان لانے والے کا حشر انبیاء وشہداء کے ساتھ ہوگا

♻️ 🟢 ♻️

اللہ رب العالمین ارشاد فرماتا ہے:

﴿وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَٰئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ ۚ وَحَسُنَ أُولَٰئِكَ رَفِيقًا﴾

🟢 ہر وہ شخص جو اپنے حسب حال، قدر واجب کے مطابق، خواہ مرد ہو یا عورت اور بچہ ہو یا بوڑھا، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتا ہے۔ ﴿فَأُولَـٰئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّـهُ عَلَيْهِم﴾پس یہی وہ لوگ ہیں جو ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے فضل کیا“ یعنی ان کو عظیم نعمت سے نوازا، جو کمال، فلاح اور سعادت کی مقتضی ہے۔

📍ان فضل ونعمت والے لوگوں کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ وہ......

﴿مِّنَ النَّبِيِّينَ﴾ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے وحی عطا کر کے فضیلت بخشی اور انہیں خصوصی فضیلت عطا کی کہ ان کو لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا اور انہوں نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دی،

﴿وَالصِّدِّيقِينَ﴾ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس وحی کی کامل تصدیق کی جو رسول لے کر آئے تھے۔ انہوں نے حق کو جان لیا اور یقین کامل کے ساتھ اس کی تصدیق کی اور پھر اپنے قول و فعل، حال اور اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دے کر اس حق کو قائم کیا!

﴿وَالشُّهَدَاءِ﴾ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کیا تاکہ اللہ تعالیٰ کا کلمہ بلند ہو اور قتل کردیئے گئے۔

﴿وَالصَّالِحِينَ﴾ یہ وہ لوگ ہیں جن کا ظاہر و باطن درست ہے اور اس کے نتیجے میں ان کے اعمال درست ہیں۔

💫 پس ہر وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے وہ ان لوگوں کی صحبت سے بہرہ ور ہوگا، جن کے بارے میں رب نے فرمایا ﴿وَحَسُنَ أُولَـٰئِكَ رَفِيقًا﴾ وہ کیا ہی بہترین ساتھی ہیں، ان اصحاب فضیلت کے ساتھ نعمت والے باغوں میں اکٹھے ہونا اور اللہ رب العالمین کے جوار میں ان اصحاب کی قربت کا انس، ایک اچھی رفاقت ہے.

📚تفسیر سعدی، سورۃ النسآء: 69.

🤲 اللہ رب العالمین ہمیں بھی ان لوگوں کے زمرے میں شامل کردے، آمین.

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

سیرت النبیﷺ

13 May, 12:34


✍🏻 حقیقی کامیابی
حقیقی کامیابی کیا ہے؟
⁉️⁉️⁉️

بچپن میں کھلونے جمع کرنا، شادی میں بہترین شریک حیات کا ملنا، روزگار میں ترقی، ملازمت میں اچھی ملازمت اور اس میں مسلسل پرموشن ہے۔
یا باصلاحیت اولاد، کشادہ گھر، بہترین گاڑی، مال کی کثرت، اور دنیا پانے کی حسرت۔
الجھا ہوا انسان ابھی سمجھ بھی نہیں پاتا کہ موت کا فرشتہ آجاتا ہے، اس وقت بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ کامیابی کا تمام تر دنیاوی تصور درحقیقت بہت بڑا دھوکا تھا۔


حقیقی کامیابی تو اللہ کی کتاب میں درج ہے ۔۔۔۔ جسے ہم نے سنجیدگی سے نہیں پڑھا۔!!

(فَمَن زُحۡزِحَ عَنِ ٱلنَّارِ وَأُدۡخِلَ ٱلۡجَنَّةَ فَقَدۡ فَازَۗ وَمَا ٱلۡحَیَوٰةُ ٱلدُّنۡیَاۤ إِلَّا مَتَـٰعُ ٱلۡغُرُورِ)
[سورة آل عمران: 185]
جو شخص جہنم سے بچالیا گیا اور جنت میں داخل کر دیا گیا تو وہ کامیاب ہو گیا، اور یہ دنیا کی زندگی تو محض دھو کے کا سامان ہے۔

علامہ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
"ليس الفوز أن تفوز بشيء من الدنيا بل الفوز أن تزحزح عن النار وتدخل الجنة
اصل کامیابی یہ نہیں کہ دنیا کی کسی چیز میں کامیابی مل جاۓ بلکہ اصل کامیابی تو یہ ہے کہ تمہیں جہنم سے دور کر دیا جاۓ اور جنت میں داخلہ نصیب ہو جاۓ.
📚 [شرح صحيح البخاري(289/8)]

▪️معلوم ہوا کہ حقیقی کامیابی دنیا کا مال و متاع نہیں بلکہ روزِ قیامت جہنم سے بچاؤ اور جنت میں داخلہ ہی حقیقی کامیابی کی دلیل ہے۔
• اللہ ہمیں دین کی سمجھ اور آخرت کی حقیقی کامیابی میں لگنے کی توفیق بخشے . آمین
🌴

Plz share this msg

═══☆ ❁✿❁ ☆═══

سیرت النبیﷺ

09 May, 11:26


بہن بھائی کلچر

بھائی، بھائی، بھائی
اتنا آسان ہوتا ہے بھائی بننا؟
کسی کو بھی بنا لیا🤔؟

کس
ی کو بھی بھائی کا ٹیگ لگا کر دل کھول کر سامنے رکھ دیا لو دیکھ لو یہ ہے میرے طاقت یہ ہے میری کمزوری یہ ہے میری خوبی یہ ہے میری خامی
یعنی'' آبیل مجھے مار''
ہر راز ، ہر بات ایک ایک کر کے تفصیل سے بیاں کردی

حجاب محافظ تھا تیرا ، تو کیسی ہے کون جانتا تھا؟
شکل و صورت رنگ روپ کوئی بھی تو نہیں جانتا تھا مگر اس بھائی کے سامنے حجاب اتار دیا، بے حجاب ہو گئ لو دیکھ لو میں کون ہوں، اپنی عصمت کا گلا اپنے ہی ہاتھوں سے دبا دیا۔
بھلا بھائیوں سے کیا پردہ
جی جی بلکل بجا فرمایا!
حقیقی بھائیوں سے چھپ کر اس برائے نام بھائی کیساتھ گھنٹوں چیٹنگ ، وائس میسجز ، ویڈیو کال
واہ
اور یہ بھائی صاحب تمہارے قصے قصیدے سناتے پھرتے پوری دنیا میں
مگر !!
نہیں جی میرا بھائی تو ایسا نہیں ہے ۔
میری بہن یہ آپ کو لگتا ہے یہ ایسا نہیں ہے یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ وہ بچپن میں نہیں ہے جب جو جیسا ہوتا ہے ویسا ہی دکھائی دیتا ہے اب وہ گرگٹ کہ طرح رنگ بدلنا خوب جانتا ہے کب کیسا روپ دھارنا اسے اچھی طرح معلوم ہے اسے معلوم ہے کہ کسی کو بھی اپنی چِکنی چُپڑی باتوں میں کیسے پھنسانا ہے ۔

مزے کی بات یہ ہے کہ یہ لوگ بھی خود کو ہنرباز سمجھتے ہیں ان کے نزدیک یہ آرٹ ، گر ہے ، ہنر ہے جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں
جی بھائی سچ کہتے ہو ایسا گھٹیا پن ہر کسی میں تھوڑے ہوسکتا !
کہانی وہاں جاکر مزید بھیانک ہوتی ہے جب یہ نام نہاد بھائی اسی بہن کی تصویریں دوسروں تک پہنچاتا ہے خود تو چونکہ بھائی ہے کسی اور کے چارے کا بندوبست کرتا ہے نمبر بھیجتا ہے بات چلواتا ہے یعنی بہن کی بات اس کے عاشق سے ۔۔۔۔
محبت کی پینگیں ڈال کر ان کی ملاقاتیں بھی کرواتا ہے مارکیٹ شاپنگ، ریسٹورینٹ ڈنر، تفریحی مقامات سیر سپاٹے ، سڑکوں پر ہاتھوں میں ہاتھ لیے شرم وحیا کو پیرو میں روندے ان کے ساتھ چلتا ہے اور شرم و حیا آئے بھی کیوں؟
کیونکہ وہ اس کا بھائی نہیں ہے اور ایک بھائی ایسا ہرگز نہیں چاہے گا

مگر ٹھرئیے کہانی ابھی باقی ہے جب عاشق صاحب کو بھائی کے ارادے ہی اور لگیں تو اس بہن بھائی کے رشتے کا انجام اتنا بھیانک ہوتا ہے کہ سوچ کہ بھی انسان ڈر جائے اور جب اس بہن کو معلوم ہو کہ یہ نام نہاد بھائی ایسا ہے تو ۔۔۔!
یقین کیجئے بھائی وہی ہوتا ہے جس کا جنم اسی ماں کے بطن سے ہوا ہے جس سے آپ کا ہوا اور کوئی بھائی نہیں ہے کوئی بھی نہیں
خدا کے واسطے اس بھائی بہن کلچر کو بند کرو
بہت ہو گیا

لوٹ
؛- آؤ اس سے پہلے کے دیر ہوجائے۔۔۔۔


👥 ہمارے ٹیلیگرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں👇

🔗https://t.me/Urdu_Hadith
🔗https://t.me/Seeratun_Nabi
🔗https://t.me/The_Princess_of_Islam         

             ═══☆ ❁✿❁ ☆═══

سیرت النبیﷺ

16 Apr, 10:35


انسان کو سب سے زیادہ محبوب اپنی جوانی ہوتی ہے۔ بوڑھا تو شیر بھی شکار کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ اللہ کی راہ میں آنا ہے تو ابھی سے خود کو بدلیں۔ بڑھاپے میں مصلے اور تسبیحیاں اٹھانے کا اگر پلان ہے تو کیا خبر بڑھاپا ہی نصیب نہ ہو...!!!❣️🌙🤲🏻☹️

سیرت النبیﷺ

14 Apr, 11:15


ہر مسلمان کے گھر میں ہونا چاہیے

🔴 ہر مسلمان کے پاس ناریل کاٹنے کے لیے چھری ہونی چاہیے، یہ آپ شہر میں کوئی بھی ہارڈویئر بیچنے والے یا Amazon، Flipkart سے خرید سکتے ہیں، ایک کچا ناریل صرف 10/- میں آتا ہے، آپ اسے چھیلنے اور سوراخ کرنے کے لیے 25 روپے زیادہ کیوں دیں گے،

🔴 آپ کو این سی سی یا پولیس، آرمی میں جانے کا موقع نہیں ملا اور آپ کی خواہش ادھوری رہ گئی کہ اگر آپ شوٹنگ سیکھ لیتے۔ تو ہمت نہ ہاریں، ایئر گن 0.17 بور جو کہ مارکیٹ میں تین یا چار ہزار میں آتی ہے ( نیٹ پر0.17 بور ایئر گن آسانی سے میسر ہے۔ اس کے لیے لائسنس کی ضرورت نہیں ہے)

🔴 گھر میں 20 کلو بلیچنگ پاؤڈر کی بوری رکھیں، ایک لیٹر پانی میں صرف 10 گرام بلیچنگ پاؤڈر ڈالیں، یہ سینیٹائزر کا متبادل ہے، خیال رہے کہ اگر آپ غلطی سے 200-300 گرام ڈال دیں تو یہ بہت خطرناک ہے۔ اس کہ چھونے سے انسانی جلد کو شدید نقصان پہنچتا ہے، شدید جلن ہوتی ہے۔

🔴 کورونا کے دوران صفائی کی ضرورت کے لئے 10 لیٹر تیزاب ضرور رکھنا چاہیے، باتھ روم کے کلینر سے برابر صفائی نہیں ہوتی ہے۔

🔴 ہر مسلمان کے گھر میں40-50 کولڈ ڈرنکس کے شیشے کی بوتلیں ہر وقت ہونی چاہئے۔ نہ جانے کب مہمانوں کی آمد پر ان کی ضیافت کی ضرورت پڑ جائے....!

🔴گھر میں اضافی پیٹرول اور ڈیزل بھی ہونا چاہئے۔ کب گاڑی میں پیٹرول ختم ہو جائے پانچ سات لیٹر ضرورت بے ضرورت کام آ ہی جاتا ہے۔

🔴 گھر میں کیروسین تیل رکھ لیں، گیس ختم ہونے پر کام آتا ہے۔

🔴ویسے چھت پر بھی چند اینٹیں اور شیخیں ہونی چاہئیں، یہ ایک چھوٹا سا کمرہ بنانے میں کام آسکتے ہے۔

🔴 ہر گھر میں سال بھر کے لئے پسی ہوئی لال مرچوں کا ذخیرہ ہونا چاہئے تاکہ اس میں سبزیوں کو جھونکنے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

🔴 10-12 ڈنڈے بھی ہونے چاہئیں، جب کسی کام یا تحریک یا جماعتی کام کے لئے جھنڈے لگانے ہوں تو وہ دستیاب نہیں ہوتے، اس لئے پہلے سے انتظامات کر لئے جائیں۔ کیا آپ سب سمجھ رہے ہیں؟؟؟

سیرت النبیﷺ

31 Mar, 02:12


.
✍️ نماز جمعہ کے لئے جلدی نکلنا

جمعہ کی نماز کے لئے جلدی مسجد میں پہنچنا سنت ہے۔

جیسا کی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"جو شخص جمعہ کے دن غسل جنابت کی طرح غسل کرے، پھر نماز کے لیے جائے تو گویا اس نے ایک اونٹ کی قربانی دی۔

جو شخص دوسری گھڑی میں جائے تو گویا اس نے گائے کی قربانی کی۔

اور جو شخص تیسری گھڑی میں جائے تو گویا اس نے سینگ دار مینڈھا بطور قربانی پیش کیا۔

جو چوتھی گھڑی میں جائے تو گویا اس نے ایک مرغی کا صدقہ کیا۔

اور جو پانچویں گھڑی میں جائے تو اس نے گویا ایک انڈا اللہ کی راہ میں صدقہ کیا۔

پھر جب امام خطبے کے لیے آ جاتا ہے تو فرشتے خطبہ سننے کے لیے مسجد میں حاضر ہو جاتے ہیں"

📚 [صحیح بخاری: 881 اور صحیح مسلم: 850]


▪️فضیلت کی یہ گھڑیاں سورج طلوع ہونے سے شروع ہو جاتی ہیں۔
📚 "لقاء الباب المفتوح" (لقاء رقم /235).


▪️جمعہ کے دن مسجد جلدی جانے کا مطلب یہ ہے کہ انسان جلدی آ کر تلاوت قرآن، ذکر واذکار اور نوافل میں مشغول ہو جائے۔

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

سیرت النبیﷺ

02 Feb, 06:54


♻️


👈اولاد کی پرورش سے متعلق حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة الله عليه کی چند ضروری ہدایات۔

(1) عورتوں میں عادت ہے کہ بچوں کو جن بھوت اور دوسر ی ڈراؤنی چیزوں سے ڈراتی ہیں یہ بہت غلط بات ہے اس سے بچے کا دل کمزور ہوتا ہے۔
(2) ماں کو چاہیۓ بچے کو باپ سے ڈراتی رہے۔

(2) اگر لڑکا ہو تو اسکے سر پر بال مت بڑھاؤ اور اگر لڑکی ہے تو جب تک پردے میں بیٹھنے کے قابل نا ہوجاۓ زیور مت پہناؤ۔ اس سے ایک تو جان کا خطرہ رہتا ہے اور دوسری بات کہ بچپن سے ہی زیور کا شوق دل میں ہونا اچھی بات نہیں۔

(3) بچوں کے ہاتھوں سے غریبوں کو کھانا، کپڑا پیسہ اور ایسی چیزیں دلوایا کریں۔ اسی طرح کھانے پینے کی چیزیں انکے بھائ بہنوں کو یا اور بچوں کو تقسیم کرایا کرو تاکہ آپکے بچوں میں سخاوت کی عادت ہو۔

(4) زیادہ کھانے والے کی برائی بچوں کے سامنے کیا کرو لیکن نام لیکر نہیں کہ فلاں زیادہ کھاتا ہے بلکہ اس طرح کے جو زیادہ کھاتے ہیں لوگ اسے حبشی کہتے ہیں بیل جانتے ہیں۔

(5) اگر لڑکا ہو تو سفید کپڑے کی رغبت اسکے دل میں پیدا کیجئے اور رنگین لباس سے اسکو نفرت دلائیں کہ ایسے کپڑے لڑکیاں پہنتی ہیں تم ماشاءاللہ مرد ہو۔ ہمیشہ اسکے سامنے ایسی باتیں کیا کریں۔

(6) اگر لڑکی ہو تو بہت تکلف کے کپڑوں کی اسے عادت مت ڈالئے۔

(7) بچوں کی سب ضدیں پوری مت کریں۔ اس سے بچے کا مزاج بگڑ جاتا ہے۔

(8) چِلّا کر بولنے سے روکیں خاص طور پر اگر لڑکی ہے تو چلّانے پر خوب ڈانٹئے۔ ورنہ بڑی ہوکر پختہ عادت ہوجاۓ گی۔

(9) جن بچوں کی عادتیں خراب ہیں یا پڑھنے لکھنے سے بھاگتے ہیں یا تکلف کے کھانے کے اور کپڑے کے عادی ہیں، گالم گلوچ کرتے ہیں انکے ساتھ بیٹھنے سے اور ساتھ کھیلنے سے انکو بچائیں۔

(10) ان باتوں سے نفرت دلاتے رہو، غصہ، جھوٹ بولنا، کسی کو دیکھ کر جلنا یا حرص کرنا، چوری کرنا، چغلی کھانا، بے فائدہ بہت باتیں کرنا۔ بے بات ہنسنا یا زیادہ ہنسنا، دھوکہ دینا، بھلی بری بات کا نا سوچنا۔ اور جب ان میں سے کوئی بات ہوجاۓ تو فوراً اسکو روکیں اور اس پر تنبیہ کیجئے

(11) اگر کوئ چیز توڑ پھوڑ دے یا کسی کو مار بیٹھے تو بچے کو مناسب سزا دو تاکہ پھر ایسا نا کرے۔ ایسی باتوں میں پیار دلار بچے کو کھو دیتا ہے۔

(12) بچہ جب سات برس کا ہوجاۓ تو نماز کی عادت ڈالو۔ جب مکتب میں جانے کے قابل ہوجاۓ تو اول قرآن مجید پڑھوائیں۔

(13) بہت سویرے مت سونے دیں۔ اور جلدی اٹھنے کی عادت ڈالیں۔

(14) کبھی کبھی بچوں کو نیک لوگوں کی حکایتیں سنایا کیجئے۔

(15) انکو ایسی کتابیں مت دیکھنے دو جن میں عاشقی معشوقی کی باتیں ہوں یا بےہودہ قصے اور غزلیں وغیرہ ہوں۔

(16) مکتب سے آنے کے بعد بچے کو کسی قدر دل بہلانے واسطے کچھ دیر کھیلنے دو تاکہ اسکی طبعیت کند نا ہوجاۓ۔ لیکن کھیل ایسا ہو جس میں کوئ گناہ نا ہو اور چوٹ لگنے کا اندیشہ نا ہو۔

(17) آتش بازی، یا باجہ یا فضول چیزیں مول لینے کے لیۓ پیسے مت دو اور کھیل تماشے دکھانے کی عادت مت ڈالیں۔

(آج کے دور کے اعتبار سے بے مقصد موبائل وہ بھی اسمارٹ فونز ، ویڈیو گیمز ، ایسے کھیل جن سے صحت کا نقصان ہو اور صرف پیسوں کا ضیاع ہو ، اپنے گلی محلے ، اسکولز ،کالجز یا یونیورسٹیز کے ایسے دوستوں اور سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کےلیے پیسے اور اجازت دینا وغیرہ سب شامل ہیں۔)

(18) اولاد کو ضرور کوئی ایسا ہنر سکھلا دیں جس سے ضرورت اور مصیبت کے وقت چار پیسے حاصل کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا گذارہ کرسکے۔

(19) لڑکیوں کو کم از کم اتنا لکھنا پڑھنا ضرور سکھائیں کہ ضروری خطوط اور گھر کا حساب کر سکیں۔

(20) بچوں کو عادت ڈالئے کہ اپنا کام اپنے ہاتھ سے کریں۔ اپاہج اور سست نا ہوجائیں۔ انہیں کہیں رات کو اپنابستر خود بچھائیں اور صبح اٹھ کر خود تہہ کرکے احتیاط سے رکھ دیں۔

(21) لڑکیوں کو ہدایات دیں کہ جو کام کھانے پکانے، سینے پرونے, کپڑے رنگنے کے ہیں انہیں نہایت دل لگا کر سیکھیں۔

(22) جب بچے سے کوئی اچھی بات ظاہر ہو تو لازمی اسے شاباش دو، پیار کریں اور کچھ انعام دیں تاکہ اسکا دل بڑھے اور جب کوئ بری بات دیکھو تو بچے کو تنہائ میں سمجھائیں کہ دیکھو اچھے نیک لوگ ایسا کام نہیں کرتے اور کرنے والے کو لوگ برا جانتے ہیں۔ اور اگر بچہ دوبارہ غلط عمل دہراۓ تو بچے کو مناسب سزا دیں۔

(23) بچے کو کوئی بھی کام چھپا کر مت کرنے دیں۔ کھیل ہو یا کھانا ہو یا شغل کا کوئی بھی کام ہو۔

(24) کوئی کام محنت کا اس کے ذمہ مقرر کریں جس سے صحت اور ہمت رہے, سستی نا آنے پائے.

(25) بچوں کو چلنے میں تاکید کریں کہ بہت جلدی نا چلیں اور چلتے ہوۓ نگاہ اوپر اٹھا کر نا چلے۔

(26) اسکو عاجزی اختیار کرنے کی عادت ڈالیں، زبان سے، چال سے اور برتاؤ سے۔ شیخیاں نا مارے۔

(27) بچے کوکچھ پیسے دیا کرو کہ اپنی مرضی کے موافق خرچ کیا کرو۔ مگر اسکو یہ عادت ڈالو کہ آپ سے چھپا کر کچھ نا خریدے.....

سیرت النبیﷺ

08 Jan, 05:45


۔



✍🏻 نیکی اچھی اور برائی بری لگنا ایمان ہے

سیدنا ابو امامہ رضى الله عنه سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہﷺ سے
پوچھا: ایمان کیا ہے؟


آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "إذا سرتك حسنتك وساءتك سيئتك فأنت مؤمن" جب تمہیں تمہاری نیکی اچھی لگے اور برائی بری محسوس ہو تو پھر تم(کامل) مومن ہو،

اس نے
کہا: یا رسول اللہ! گناہ کیا ہے؟
تو آپ نے فرمایا: "إذا حاك في نفسك شيء فدعه" جب تمہارے دل میں کوئی چیز کھٹکے تو اسے چھوڑ دو-

📚 [مسند احمد: 22519 - مستدرک حاکم: 16/2]

.
🌱 فوائد ومسائل:

➊ اگر آپ کو نیکی سے
خوشی اور گناہ سے نفرت ہو تو یہ اللہ اور قیامت پر ایمان لانے کی علامت ہے۔

➋ اس حدیث میں "فأنت مؤمن‘‘ پس تم مؤمن ہو، سے مراد کامل الایمان ہے ۔

➌ جن کاموں کے حلال و حرام ہونے میں شک ہو ان سے احتیاطا بچنا تقوی اور ایمان کی علامت ہے۔

➍ ثابت شده شرعي امور پر عمل کرنا باعث ثواب اور ایمان کی علامت ہے، چاہے دل پسند کرے یا نہ کرے۔

➎ اہل ایمان نیکیوں سے محبت اور برائیوں سے نفرت کرتے ہیں، جس طرح انسان میٹھی چیزوں کو پسند اور کڑوی کو نا پسند کرتا ہے۔

➏ منافقین، کفار اور گنہگار کا دل برائیوں کی وجہ سے سیاہ ہو کر اپنے رب کا مکمل نافرمان بن جاتا ہے۔

•┈•❀•🍃🌼🌼🌼🍃•❀•┈•

🔗 👥 ہمارے ٹیلیگرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں

🔗
https://t.me/Urdu_Hadith
🔗https://t.me/Seeratun_Nabi
🔗https://t.me/The_Princess_of_Islam         

             ═══☆ ❁✿❁ ☆═══

سیرت النبیﷺ

18 Nov, 18:31


.



🌺 نبی كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر۶ كثرت سے درود پڑھنا 🌺

🌷 🌷 🌷

💡 حضرت اوس بن اوس رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" تمہارے دنوں میں افضل ترين دنے جمعہ كا دن ہے، اس ميں آدم عليہ السلام پيدا كيے گئے، اور اسى ميں فوت ہوئے، اور اس دن ہى صور پھونكا جائيگا، اور اسى ميں (صور پھونكے جانے كے سبب)
موت طاری ہوگی، لہذا مجھ پر كثرت سے درود پڑھا كرو، كيونكہ تمہارا درود مجھ پر پيش كيا جاتا ہے.
💡صحابہ كرام نے عرض كيا: اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم ہمارا درور آپ پر كيسے پيش كيا جائيگا حالانكہ آپ تو مٹى بن چكے ہونگے؟ تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: " يقينا اللہ تعالى نے زمين پر انبياء كا جسم كھانا حرام كر ديا ہے"
📚 سنن ابو داود: (1047)

جمعہ كے روز نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے پر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اس ليے ابھارا کیونكہ يہ تمام ايام كا سردار ہے، اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم تمام انسانوں كے سردار ہیں.
🌸 لہذا اس روز نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر درود پڑھنے كى جو فضيلت اور امتيازى حيثيت حاصل ہے وہ كسى اور دن ميں نہيں.

💐 🤲اللہ سبحانہ وتعالٰی ہم سب کو زیادہ سے زیادہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنے اور نیک اعمال میں پیش پیش رہنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین.


═══☆ ❁✿❁ ☆═══

👥 ہمارے ٹیلیگرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں👇

🔗https://t.me/Urdu_Hadith
🔗https://t.me/Seeratun_Nabi
🔗https://t.me/The_Princess_of_Islam

═══☆ ❁✿❁ ☆═══

سیرت النبیﷺ

17 Nov, 09:52


.



📜✍️📃 اعمال میں سب سے پہلے کس چیز کا حساب ہوگا؟⚠️

▫️فرمانِ رسول ہے: قیامت کے دن لوگوں کے درمیان سب سے پہلے ناحق خون بہانے کے متعلّق فیصلہ کیا جائے گا.
📚 (بخاری: 6533۔ مسلم:1678)

ایک دوسری جگہ فرمایا: قیامت کے روز بندے سے سب سے پہلے اس کی نماز کا حساب لیا جائے گا۔
📚 (سنن ترمذی: 413)

جبکہ ایک اور مقام پر آپﷺ نے تین قسم کے لوگوں کا تذکرہ کیا جن کا فیصلہ سب سے پہلے کیا جائے گا، ان میں ایک شہید، دوسرا قاری اور عالم، تیسرا مالدار سخی۔
📚 (تفصیل کے لیے دیکھئے صحیح مسلم: 4923)

▪️علمائے کرام اس کے جواب میں فرماتے ہیں:
ریا اور دکھاوے والوں میں سب سے پہلے مجاہد، قاری وعالم دین اور سخی کے درمیان فیصلہ کیا جائے گا۔
مظالم میں سب سے پہلے قتل کے فیصلے ہوں گے۔
اور عبادات میں سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا۔

📚 (اضواء المصابیح: ص 269)

▪️ریا (دکھاوا) ایسا بڑا خطرناک اور سنگین گناہ ہے جو تمام نیکیوں کو ختم کر دیتا ہے، چاہے وہ عالم ہو، مجاہد ہو یا سخی ہو۔
اسی طرح نماز کی بہت زیادہ اہمیت اور قتل ناحق پر وعید شدید ہے ۔


رب العالمین ہماری اصلاح فرمائے، آمین 🌴

═══☆ ❁✿❁ ☆═══

👥 ہمارے ٹیلیگرام چینل سے جڑیں اور اپنے دوست واحباب کو بھی مدعو کریں👇

🔗https://t.me/Urdu_Hadith
🔗https://t.me/Seeratun_Nabi
🔗https://t.me/The_Princess_of_Islam

═══☆ ❁✿❁ ☆═══

سیرت النبیﷺ

24 Oct, 00:45


بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

السَـلاَمُ عَلَيــْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَاتُۃ

الصبح بخیر و عافیت



اللہ سے ہمیشہ خوبصورت گمان رکھو۔ فقط ایک وہی ذات ہے جو اندھیروں میں دیا جلائے رکھنے پر قادر ہے ۔ بس وہی ہے جو مضطرب دلوں کو سکون بخشتا ہے...!

دنیا دار جس مقام پر بیزار ہوتا ہے، مومن اس مقام پر صبر کرتا ہے اور مومن جس مقام پر صبر کرتا ہے، مقرب اس مقام پر شکر کرتا ہے، کیونکہ یہی مقام، وصال حق کا مقام ہے........

آسان زندگی کے متلاشی ہمیشہ مشکل میں ہی رہتے ہیں مگر جو مشکل کا "مقابلہ" کرنا سیکھ لیتے ہیں. انکی زندگی خودبخود "آسان" ہوجاتی ہے،


اللہ تعالیٰ آپ اور ہم سب کوایمان و صحت کے خزانوں سے مالا مال فرمائے(آمین)

آمین یا رب اںعالمین

سیرت النبیﷺ

30 Sep, 16:14


.



یہ تحریر پوری پڑھیں

ایک آدمی سے کسی نے پوچھا کے آج کل اتنی غربت کیوں ھے؟
جواب ملا۔
میرے خیال میں آج اتنی غربت نہیں جتنا لوگوں نے شور مچا رکھا ھے۔ ۔

۔آجکل ہم جس کو غربت بولتے ہیں وہ در اصل خواہشات کا پورا نہ ہونا ہے

ہم نے تو غربت کے وہ دن بھی دیکھے ہیں کہ اسکول میں تختی پر (گاچی) کے پیسے نہیں ہوتے تھے تو (مٹی) لگایا کرتے تھے۔۔

(سلیٹ) پر سلیٹی کے پیسے نہیں ہوتے تھے (بجری کا کنکر) استمعال کرتے تھے۔

اسکول کے کپڑے جو لیتے تھے وہی عید پر بھی پہن لیتے تھے۔

اگر کسی شادی بیاہ کے لیے کپڑے لیتے تھے تو اسکول کلر کے ہی لیتے تھے۔۔

کپڑے اگر پھٹ جاتے تو سلائی کر کے بار بار پہنتے تھے۔۔

جوتا بھی اگر پھٹ جاتا بار بار سلائی کرواتے تھے۔۔

اور جوتا سروس یا باٹا کا نہیں پلاسٹک کا ہوتا تھا۔۔

گھر میں اگر مہمان آجاتا تو پڑوس کے ہر گھر سے کسی سے گھی کسی سے مرچ کسی سے نمک مانگ کر لاتے تھے۔۔

آج تو ماشاء اللہ ہر گھر میں ایک ایک ماہ کا سامان پڑا ہوتا ھے۔۔

مہمان تو کیا پوری بارات کا سامان موجود ہوتا ھے۔ ۔

آج تو اسکول کے بچوں کے دو یا تین یونیفارم ضرور ہوتے ہیں

آج اگر کسی کی شادی پہ جانا ہو تو مہندی بارات اور ولیمے کے لیے الگ الگ کپڑے اور جوتے خریدے جاتے ہیں۔۔

ہمارے دور میں ایک چلتا پھرتا انسان جس کا لباس تین سو تک اور بوٹ دوسو تک ہوتا تھا اور جیب خالی ہوتی تھی۔۔

آج کا چلتا پھرتا نوجوان جو غربت کا رونا رو رہا ہوتا ھے اُسکی جیب میں تیس ہزار کا موبائل،کپڑے کم سے کم دو ہزار کے، جوتا کم سے کم تین ہزار کا...

غربت کے دن تو وہ تھے جب گھر میں بتّی جلانے کے لیے تیل نہیں ہوتا تھا روئی کو سرسوں کے تیل میں ڈبو کر جلا لیتے...

آج کے دور میں خواہشوں کی غربت ھے..

اگر کسی کی شادی میں شامل ہونے کے لیے تین جوڑے کپڑے یا عید کے لیے تین جوڑے کپڑے نہ سلا سکے وہ سمجھتا ھے میں
غریب ہوں۔


آج خواہشات کا پورا نہ ہونے کا نام غربت ھے.

ہم ناشکرے ہوگئے ہیں, اسی لئے برکتیں اٹھ گئی ہیں.

" سچ بات یہ ہے کہ پہلے درجہ بندی کم تھی معاشرتی اسٹیٹس کم و بیش ایک جیسا تھا ، توکل بہت تھا، باہمی ہمدردی زیادہ تھی، مل کر رہنا اچھا سمجھتے تھے جبکہ آجکل تنہائی پسندی ہے، علم کم مگر عمل بہتر تھا ۔
اس دور میں اللہ کی نعمتیں بدرجہا زیادہ ہیں لیکن اکثر شکر ، توکل اور باہمی تعلقات کمزور ہیں .

سیرت النبیﷺ

16 Sep, 13:16


🚩 شاہ رُخ خان کی ریاض آمد ، کیا سینما کے افتتاح کی تقریب تھی؟ 🚩


بقلم آفرین بیگ

آج کل شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے.
جس میں وہ سعودی عرب میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں.
تنقید کرنے والوں نے لکھا " استغفر اللّہ، نعوذباللہ۔۔۔۔۔۔
پتہ نہیں اور کیا کیا دیکھنے کو ملے گا سعودی عرب کے پاک زمین کو ناپاک کرنے کی کوششیں زور وہ شور سے جاری ہے۔آج باقاعدہ سنیما کا افتتاح ہوا اور حرمین شریفین کرونا کی وجہ سے بند ہے ۔۔۔۔ "

وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔


اوّل تو یہ اکتوبر 2019 کی خبر ہے جب کورونا دنیا میں نہیں پھیلا تھا.
اور یہ سینما کا افتتاح نہیں، بلکہ رائٹر کارلٹن ہوٹل ریاض (Ritz Carlton Hotel Riyadh)
میں ایک تقریب کی ہے،جس میں شاہ رُخ خان سمیت دنیا کی نامور شخصیات مدعو تھیں ۔
ان شخصیات کو موقع ملا سعودی عرب آنے اور سعودی مہمان نوازی سے متاثر ہونے کا۔ اسلامی ثقافت،ترقی پسند اور اعتدال پسند اسلامی ریاست کے بارے میں جاننے کا۔
سعودیہ جو قدیم اسلام اور ایک باوقار مسلم ریاست کی نمائندگی کرتے ہیں۔ایک غیر متشدد ، روادار اور مہربان ریاست۔
جبھی آج بھی سعودی عرب میں روز
165 غیر مسلم شہادت پڑهتے ہیں اور مسلمان ہوتے ہیں ۔
صرف 2016 میں 46،000 غیر مسلم مسلمان ہوئے.جو کہ ایک اعزاز ہے۔ مسلمان معاشرے کے لئے۔۔۔۔


https://www.arabnews.com/node/956686

35 سال پہلے بھی سعودی عرب میں سینما تھے۔ مگر تب جھوٹا پروپیگنڈا نہیں تھا۔سعودی سنیما پر1980میں ملک فہد نے پابندی لگائی......
الحمدللہ ......
وزارت حج سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی روزانہ کی گنجائش 70 ہزار تک بڑھانے کی تصدیق کردی ہے ۔...
ہمیں اللّہ ربّ العزت کا شکر گزار ہونا چاہئے جو حرمین الشریفین کو اس وباءاور کورونا سے محفوظ رکھا۔ سعودی،حکمتِ عملی کے باعث ۔۔۔۔


https://saudigazette.com.sa/article/610755/SAUDI-ARABIA/Ministry-of-Hajj-confirms-raising-daily-capacity-of-Umrah-pilgrims-to-70000

سن 1930سے 1940 تک جب سعودی حکومت نہیں تھی تب 10 سال لگاتار حج منعقد نہ ہو سکا ۔۔۔
کِیونکہ ابو طاہر کی فوج نے تیس ہزار حاجی قتل کئے اور آب زم زم کے کنوئیں بھر دیئے ۔۔۔ مگر اُس وقت مسلمان حالات کو جانچتے، پرکهتے اور سمجھتے تھے۔جذباتی، اِلزام تراشی سے گریز کرتے تھے۔اور حكمرانوں کی استقامت کہ لیے دعائیں کرتے تھے ۔۔۔۔
عبدالرحمن عافیہ ایک برطانوی
leadership consultant ہے جو سعودی عرب سے متاثر ہو کر اسلام لے آیا اور آج بھی سعودیہ میں مقیم اور ہر لمحہ ہر پلاٹ فورم پر سعودیہ کی تعریف کرتا ہے۔

https://twitter.com/AbdurahmanAfia/status/1393271261200068613?s=19

مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں ایک مثبت تاثر قائم کرنے کی ضرورت ہے۔سعودی عرب کی ان کوششوں نے بہت سے غیر مسلموں کو اس سرزمین توحید کا مداح اور اسلام کا قائل کر دیا۔اور ہمیں بھی اللّٰہ ربّ العزّت کی خاطر سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیئے ۔۔۔

جزاک اللّہ خیراً 🌺

گھر 🏡 گھر 🏡 سینما ہال

آج کل پوری دنیا میں ہر کسی کے ہاتھ میں موبائل فون ہے اور انٹرنیٹ سے منسلک ہے۔ جس میں گوگل، یوٹیوب،فیس بک، انسٹاگرام،ٹیوٹر کے ذریعے اچھی بری ہر طرح کی فلم دیکھی جا رہی ہے۔ نہ مسجد کا پاس ولحاظ ہے اور حج وعمرہ کے وقت نہ ہی حرمین شریفین کے تقدس کا خیال ہے۔
سعودی مخالفین اس بارے میں کیا کریں گے۔
اور تو اور ہمارے ملک میں ہماری پردہ نشین مائیں اور بہنیں غیرمسلم کے ساتھ عشق ومعاشقہ اور شادی کرکے قوم وملت کی عزت کا جنازہ نکال رہی ہے ۔اس کے بارے میں ہمارے پاس کیا لائحہ عمل میں ہے۔


قواانفسکم واھلیکم نارا،کے تحت آخرت میں ہم سے ہمارے اور ہمارے اہل وعیال کے تعلق سے پوچھا جائے گا۔
اور آج ہمارے گھروں کاکیا حال ہے۔ ہی ساری چیزیں مخفی نہیں ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک ہدایت دے آمین
اس تحریر کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سعودی عرب میں غلط کو صحیح کہا جائے ۔
جو غلط اور خلاف شریعت ہے۔وہ غلط ہی رہے گا۔ اور انہیں اللہ کے یہاں جواب دہ ہونا پڑےگا۔
اور جس ملک میں جو چیز غلط ہو رہی ہو وہاں کے باشندوں کا کام ہے کہ وہ احتجاج کریں۔
ہمیں سب سے پہلے اپنے گھر،اپنا محلہ،اپنا،شہر،اپنے ملک سے کی اصلاح کی فکر کرنی چاہیے۔

ورنہ چراغ تلے اندھیرا رہے گا

سیرت النبیﷺ

13 Sep, 14:10


،


🌹باپ کی عظمت کا ایک اہم واقعہ 🌹

ﺍﯾﮏ شخص ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ کی خدمت میں حاضر ہوا اوراس نے ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﭖ ﮐﯽ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﯽﮐﮧ اے ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ !
ﻣﯿﺮﺍ ﺑﺎﭖ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺘﺎ نہیں ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﺎﺭﺍ ﻣﺎﻝ ﺧﺮﭺ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮬﮯ.

ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ والد محترم ﮐﻮ بلوایا،

ﺟﺐ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﻮ ﭘﺘﺎ ﭼﻼ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﺭﺳﻮﻝﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ آلہ و ﺳﻠﻢ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﯽ ﮬﮯ ﺗﻮﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺭﻧﺠﯿﺪﮦ ﮬﻮﺋﮯ...

ﺍﻭﺭ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﻣﯿﮟﺣﺎﺿﺮﯼ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﭼﻠﮯ...

ﭼﻮﻧﮑﮧ ﻋﺮﺏ ﮐﯽ ﮔﮭﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﺗﮭﯽ
ﺗﻮ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﺠﮫ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺫﮨﻦ ﻣﯿﮟ کہتے ہوئے پہنچے.

ﺍﺩﮬﺮ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦ ﺭﺳﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯﺣﻀﺮﺕ ﺟﺒﺮﺍﺋﻞ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮ ﮬﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧﺍﻟﻠﮧ ﺳﺒﺤﺎﻧﮧ ﻭ ﺗﻌﺎﻟﮧ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﺎ معاملہ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺳﻨﺌﯿﮯ ﮔﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﮦ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺳﻨﯿﮟ ﺟﻮ ﻭﮦ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﻮئے ﺁﺭﮨﮯ ﮬﯿﮟ.

ﺟﺐ ﻭﮦ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﮮ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ
ﮐﮧﺁﭖ ﮐﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﻦ ﺳﻨﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﮦ ﺍﺷﻌﺎﺭﺳﻨﺎﺋﯿﮯ ﺟﻮ ﺁﭖ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮬﻮﮮ ﺁﺋﮯ ﮬﯿﮟ.

ﻭﮦ ﻣﺨﻠﺺ ﺻﺤﺎﺑﯽ ﺗﮭﮯ
ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻭﮦ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﮯ... ﮐﮧ
ﺟﻮ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺍﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﮯ ﺍﺩﺍ بھی ﻧﮩﯿﮟ ہوئے، ﻣﯿﺮﮮ اپنے ﮐﺎﻧﻮﮞ ﻧﮯ ابھی ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻨﮯ...

ﺁﭖ کے ﺭﺏ ﻧﮯ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺳﻦ ﻟﺌﯿﮯ....

اور آپ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ کو بتا بهی دیا. ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺗﮭﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﺳﻨﺎﺋﯿﮟ

ﺍﻥ ﺻﺤﺎﺑﯽ ﻧﮯ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﮯ


( ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﺎ آسان ﺗﺮﺟﻤﮧ بتانے کی کوشش کرتے ہیں، کیونکہ جو اشعار تھے اور جس اعلی پائے کے تھے اور جو جذبات کی کیفیت تھی، ان کی صحیح ترجمانی اردو میں مشکل ہے بہرحال اشعار کچھ اس طرح سے تھے کہ )

ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ !
ﺟﺲ ﺩﻥ ﺗﻮ ﭘﯿﺪﺍ ﮬﻮﺍ
ﮨﻤﺎﺭﯼ محنت ﮐﮯ ﺩﻥ ﺗﺒﮭﯽ ﺳﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮬﻮﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ.
ﺗﻮ ﺭﻭﺗﺎ ﺗﮭﺎ ، ﮨﻢ ﺳﻮ ﻧﮩﯿﮟﺳﮑﺘﮯﺗﮭﮯ.

ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎﺗﺎ ﺗﻮ ﮨﻢ ﮐﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﮭﮯ.

ﺗﻮ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﮬﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﻮ ﺗﺠﮭﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﻃﺒﯿﺐ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ علاج معالجے کے لیے مارے مارے پھرتے تھے ﮐﮧ ﮐﮩﯿﮟ تجھے کچھ ہو نہ جائے. ﮐﮩﯿﮟ ﻣﺮ ﻧﮧ ﺟﺎﺋﮯ

حالانکہ ﻣﻮﺕ ﺍﻟﮓ ﭼﯿﺰ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﺍﻟﮓ ﭼﯿﺰ ﮬﮯ

ﭘﮭﺮ ﺗﺠﮭﮯ ﮔﺮﻣﯽ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﻥ ﺭﺍﺕ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﺎ

ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﭨﮭﻨﮉﯼ ﭼﮭﺎؤﮞ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ

ﭨﮭﻨﮉ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﺗﻮﮌﮮ

ﺗﻐﺎﺭﯾﺎﮞ ﺍﭨﮭﺎﺋﯿﮟ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﮔﺮمی ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ

ﺟﻮ ﮐﻤﺎﯾﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﻟﯿﺌﮯ
ﺟﻮ ﺑﭽﺎﯾﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﻟﯿﺌﮯ


ﺗﯿﺮﯼ ﺟﻮﺍﻧﯽ ﮐﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﻥ ﺭﺍﺕ ﺍﺗﻨﯽ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﯽ ﮐﮧ اب ﻣﯿﺮﯼ ﮨﮉﯾﺎﮞ تک کمزور ﮨﻮ گئی ہیں لیکن تو کڑیل جوان ہو گیا ہے....

ﭘﮭﺮ....

ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﺧﺰﺍﮞ ﻧﮯ ﮈﯾﺮﮮ ڈال ﻟﺌﮯ لیکن ﺗﺠﮫ ﭘﺮ ﺑﮩﺎﺭ ﺁﮔﺌﯽ...

ﻣﯿﮟ ﺟﮭﮏ ﮔﯿﺎ
ﺗﻮ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ

ﺍﺏ میری خواہش اور ﺍﻣﯿﺪ پوری ہوئی
ﮐﮧ ﺍﺏ ﺗﻮ ﮨﺮﺍ ﺑﮭﺮﺍ ﮬﻮ ﮔﯿﺎ ﮬﮯ

ﭼﻞﺍﺏ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺁﺧﺮﯼ ﺳﺎﻧﺴﯿﮟ ﺗﯿﺮﯼ ﭼﮭﺎؤﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﮔﺰﺍﺭﻭﮞ ﮔﺎ

ﻣﮕﺮﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺟﻮﺍﻧﯽ ﺁﺗﮯ ﮬﯽ ﺗﯿﺮﮮ ﺗﯿﻮﺭ ﺑﺪﻝ ﮔﺌﮯ....

ﺗﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻣﺎﺗﮭﮯ ﭘﺮ ﭼﮍﮪ ﮔﺌﯿﮟ. ﺗﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﺎ ہے ﮐﮧ جیسے ﻣﯿﺮﺍ ﺳﯿﻨﮧ ﭘﮭﺎﮌ ﮐﺮ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﺘﺎ ہے


ﺗﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﺎ ﮐﮧ ﮐوئی غلام ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﺴﮯ ﻧﮩﯿں کرتا...

ﭘﮭﺮ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ساری زندگی کی ﻣﺤﻨﺖ ﮐﻮ ﺟﮭﭩﻼ ﺩﯾﺎﮐﮧ
ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﺍ ﺑﺎﭖ ﻧﮩﯿﮟ ﻧﻮﮐﺮ ﮬﻮﮞ....

ﻧﻮﮐﺮ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﮐﻮئی ﺍﯾﮏ ﻭﻗﺖ ﮐﯽ ﺭﻭﭨﯽ ﺩﮮ ﮨﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﮬﮯ...

ﺗﻮ ﻧﻮﮐﺮ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﮨﯽ ﻣﺠﮭﮯﺭﻭﭨﯽ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ﮐﺮ....

ﯾﮧ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺳﻨﺎﺗﮯ ﺳﻨﺎﺗﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے چہرہ مبارک ﭘﺮ پڑی تو دیکھا کہ

ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ ﺍﺗﻨﺎ ﺭﻭﺋﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺩﺍﮌﮬﯽ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﺗﺮ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ.


ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ جلال ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﮕﮧ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﭩﮯ کا گریبان پکڑ کر ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ
انت و ما لک لا بیک
ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﮐﺎ ﮨﮯ
ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﮐﺎ ﮨﮯ
ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﮐﺎ ﮨﮯ
( تفسیر قرطبی)

اللہ کریم سے دعا ھے
رب ارحمهما كما ربياني صغيرا
اے ہمارے پالنے والے رب ہمارے والدین پر رحم فرما ایسا ھی جیسے وہ مُجھ پر رحم کرتے تھے جبکہ میں چھوٹا تھا.🌹

سیرت النبیﷺ

27 Jul, 14:32


مٹی کے برتن کا استعمال

مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے
اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی جلدی تیار ہوتا ہے لیکن
یہ کھانا پکتا نہیں بلکہ گلتا ھے،
تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں، جن لوگوں نے برتن بدل لیے، اُن کی زِندگی بدل گئی،


2- کُوکِنگ آئل
کوکنگ آئل وہ استعمال کریں،
جو کبھی نہ جَمے،
دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں،
وہ زیتون کا تیل ہے،
لیکن یہ مہنگا ھے، ہمارے جیسے غریب لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل ہے،
سرسوں کا تیل جمتا نہیں،
یہ وہ واحد تیل ہے،
جو ساری عُمر نہیں جمتا،
اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ہے،
ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات
بھی اسی لیے کی جاتی ہے
کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے
سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے،
اس کو جمنے نہیں دیتا،
اس کی زِندہ مِثال اچار ہے
جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہے
اس کو جالا نہیں لگتا،
اور اِن شاءالله جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج، مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،
أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے،
پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے،
اِن شاء الله
کیونکہ
سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ہے،
جب نالیاں صاف ہوجاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا،
سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں،
ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں،
أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ہے،


3- نمک (نمک بدلیں)
نمک ہوتا کیا ھے؟
نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے،
ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے،
یا پھر
بندہ بڑا نمک حرام ھے
نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے،
ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو،
اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے،
پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 4000 روپے کا نوے گرام اور چالیس ہزار روپے کا 900 گرام بِکتا ھے،
اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے،
بدقسمتی دیکھیں
ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں،
جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا،
وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔
اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں،


4- مِیٹھا
ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہیٸے،
اور میٹھا
#الله تعالیٰ نے مٹی میں رکھا ہے ،
یعنی گَنّا اور گُڑ،
اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر رکھی ہے ،
خدارا گُڑ استعمال کریں گڑ


5- پانی
انسان کے لیے سب سے ضروری چیز پانی ہے ،
جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،
پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے،
پوری دنیا میں زمزم کا پانی سب سے بہترین پانی ہے،
اہم بات
کبھی بھی گندم کو چھان کر استعمال نہ کریں،
گندم جس حالت میں آتی ہے،
اُسے ویسے ہی استعمال کریں،
یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر
کیونکہ
ہمارے آقا کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم بغیر چھانے أٹا کھاتے تھے،
تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہٸیں،
1- مٹی کے برتن،
2- سرسوں کا تیل،
3- گُڑ،
4- پتھر والا نمک،
اور
5- زمین کے اندر والا پانی،
یاد رہے یہ پانی مٹی کے برتن میں رکھ کر مٹی کے گلاس یا پیالے میں پئیں،
اس کے علاوہ گندم کا ان چھنا آٹا،


اب سوال یہ ہے کہ ہم یہ ساری چیزیں کیوں لیں ؟
یہ ساری چیزیں ہم نے اس لیے لینی ہیں کہ اسی میں ہماری صحت ہے،
ہم پیدا بھی مٹی سے ہوئے ہیں اور واپس دفن بھی اسی مٹی میں ہونا ہے ..

سیرت النبیﷺ

21 Jul, 02:47


ملت اسلامیہ کو عیدالاضحٰی کی پُر خلوص مبارکباد


عیدالاضحیٰ پر قربانی کرنا صرف سنت ابراہیمی کی یاد تازہ کرنا اور جانور کو قربان کرنے سے منسوب نہیں ہے بلکہ قربانی کا اصل معنی تو یہ ہے کہ اللہ کی ذات کی خاطر انسان اپنی سب سے قیمتی چیز کو قربان کرے
یہ قربانی ہماری اطاعت اور ہماری آمادگی کو ظاہر کرتی ہے کہ ہم حکم خدا پر اپنی محبوب شے کو بھی قربان کرنے سے ذرا بھی دریغ نہیں کریں گے۔ یہ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم اپنی آرزوؤں، خواہشوں، مقاصد اور ہماری دنیاوی آزادی کی قربانی دیتے ہوئے احکامات الہی پر چلیں گے۔ یعنی دیانتداری اور نیکی و حق کی راہ پر چلیں گے۔
آج کے پُر آشوب دور میں عالم اسلام جو باطل طاقتوں کے نرغے میں ہے سلامتی کی دعا کیساتھ، عالمی وباء سے مکمل چھٹکارہ کیساتھ، امن و امان کیساتھ، غریب مسکین، مہتاج، کمزوروں کی داد رسی کیساتھ ہی عیدالاضحٰی کی سچی خوشیاں میسر ہونگی

یہی پیغام عیدالاضحٰی ہے

سیرت النبیﷺ

19 Jul, 03:59


. ✍️ یوم عرفہ کی فضیلت:
◻️یہ دن عشرہ ذوالحجہ کی نویں تاریخ ہے جو ایک اہم ترین دن ہے اور اس دن کے متعدد فضائل ہیں، اس کی بعض تفصیلات پیش خدمت ہے۔

1️⃣ قسم کے ذریعہ اس دن کی عظمت کا اظہار
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: قسم ہے حاضر ہونے والے کی اور جس کے پاس حاضر ہوا جائے۔ (البروج: 3)
مفسرین میں اکثر کا موقف ہے کہ’’شاھد‘‘سے مراد جمعہ کا دن اور’’مشھود‘‘سے مراد عرفات کا دن ہے۔
📚 (دیکھئے تفسیر الطبري 481/11)

2️⃣ دین کی تکمیل اور اتمام نعمت کا دن:
ایک یہودی کا حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے یہ کہنا کہ یہ آیت "الیوم اکملت لکم دینکم ...." (المائدۃ: 3) ہم پر اترتی تو ہم ضرور اس دن کو عید کا دن بنا لیتے۔ تو عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: ہم اس دن اور جگہ کو جانتے ہیں جس میں یہ نبی ﷺپر اتری، اس وقت آپ عرفات (کے میدان) میں جمعہ کے دن کھڑے تھے۔‘‘
📚 (البخاري: 45، 7268، ومسلم: 3017)

3️⃣ عرفہ کا دن اہل اسلام کے لئے عید کا دن:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "یوم عرفہ، قربانی کا دن اور ایام تشریق ہم اہل اسلام کے لئے عید ہیں اور یہ ایام کھانے پینے کے ہیں"۔
📚 (سنن أبی داود: 2419، سنن النسائي: 3007)

4️⃣ حجاج كرام پر فخر اور عام بخشش کا دن:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ عرفہ کے دن سے زیادہ کسی دن بھی اپنے بندوں کو جہنم سے آزاد نہیں کرتا اور (اللہ تعالیٰ) اپنے بندوں کے قریب ہوتا ہے پھر فرشتوں کے سامنے اپنے بندوں پر فخر کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ ان سارے بندوں کا کیا ارادہ ہے؟‘‘
📚 (صحیح مسلم: 1348)

5️⃣ اس کا روزہ دو سال کے گناہوں کا کفارہ:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عرفہ کے دن کے روزے کے بارے میں مجھے اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ یہ گزشتہ اور آئندہ (دو) سالوں کے (گناہوں) کا کفارہ ہو گا۔
📚 (صحیح مسلم: 1162)

نوٹ :یہ روزہ حاجیوں پر نہیں ہے، تاکہ وہ دعا کے لئے توانا رہیں، عرفہ کے دن کی دعا افضل دعا ہے۔

📚 (تفصیل کے لئے دیکھیں:البخاري1658،1988، مسلم1123،فضائل الاوقات للبیہقی364)🌳

سیرت النبیﷺ

14 Jul, 16:19


.



✍️ ذوالحجہ کے دس دنوں کی فضیلت واہمیت

◻️عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت اور اہمیت کتاب وسنت میں مختلف طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔

👈🏻 ابن حجر رحمہ اللہ اس کا سبب بیان فرماتے ہیں:

ان دس دنوں کا امتیازی سبب یہ معلوم ہوتاہے کہ اس میں بڑی بڑی عبادتیں ایک ساتھ جمع ہو جاتی ہیں جیسے نماز، روزہ، صدقہ اور حج، عبادات کا یہ اجتماع باقی ایام میں نہیں ہوتا۔
📓 (فتح الباري: 460/2)

🔸 اللہ تعالیٰ نے ان دس راتوں کی قسم کھائی ہے:

اللہ رب العزت جب کسی چیز کی قسم کھاتا ہے تو اس سے اس چیز کی عظمت، اس کا مقام ومرتبہ اور اس کی اہمیت بتلانا مقصود ہوتا ہے۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ قسم کھاتے ہوئے فرماتا ہے:
قسم ہے فجر کی اور دس راتوں کی۔
(الفجر:1۔2)

ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے جن دس راتوں کی قسم کھائی ہے، یہ ذوالحجہ کی پہلی دس راتیں ہیں۔‘‘
📓 (تفسیر الطبري530/11)

امام ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اس (عشرے) کی راتوں کی قسم کھائی ہے جو کہ اس کی راتوں کی فضیلت پر دلالت کرتی ہے۔
یہ عشرہ رمضان کے آخری عشرے سے مجموعی اعتبار سے افضل ہے کیونکہ اُس میں ایک رات ایسی ہے جس کی فضیلت میں برابری کسی رات کو حاصل نہیں۔

📓 (لطائف المعارف لابن رجب ص 267)

🔸 عشر ذو الحجہ میں نیک اعمال کی ترغیب:

ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی ﷺنے فرمایا: "اللہ عزوجل کے نزدیک کوئی عمل اس سے زیادہ پاکیزہ اور اجر کے لحاظ سے بڑا نہیں جو عشرہ ذوالحجہ میں کیا جائے۔‘‘ کہا گیا: اللہ کے راستے میں جان لے کر نکلنا بھی نہیں؟ آپ نے فرمایا: اللہ کے راستے میں یہ بھی نہیں، سوائے اس شخص کے جو اپنی جان و مال لے کر نکلے پھر کسی چیز کے ساتھ واپس نہ لوٹے"۔ راوی قاسم بن ایوب فرماتے ہیں: سعید بن جبیر رحمہ اللہ جب عشرہ ذوالحجہ میں داخل ہوتے تو اپنی طاقت سے بڑھ کر محنت کرتے۔
📓 (سنن الدارمي:1815،والبخاری فی معناہ:969)

🤲🏻 رب کریم ہمیں ان دنوں کا قدر کرنے والا بنائے🌱

سیرت النبیﷺ

11 Jul, 12:40


.



✍️ قربانی کرنے والے سے متعلق اہم شرائط


بر صغیر آج اور کل میں ایک نئے مہینے ماہِ ذو الحجہ میں داخل ہو جائے گا، اس میں بعض احکام ہیں جو قربانی والوں کے لئے بڑے اہم ہیں جن کی پاسداری ضروری ہے۔

اس کی تفصیل پیش خدمت ہے:

1️⃣- قربانی کرنے والا مسلمان صحیح العقیدہ، عامل کتاب و سنت اور شرک و بدعات اور کفر سے پاک ہو، اس لئے کہ عقیدے کی بگاڑ کے ساتھ کیا ہوا عمل اللہ تعالیٰ کے یہاں مقبول نہیں ہے۔ قرآن وحدیث اور اجماع کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہر مسلمان ہمہ وقت اپنے ایمان و عمل کا محاسبہ کرے اور اس کا خاص خیال رکھے۔

2️⃣- رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم ذوالحجہ کا چاند دیکھ لو اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کا ارادہ رکھتا ہو تو اسے اپنے بال اور ناخن تراشنے سے رُک جانا چاہئے۔
📘 (دیکھئے صحیح مسلم: 1977)

♾️اس حدیث سے ثابت ہوا کہ قربانی کرنے والے شخص کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے سے لے کر قربانی کرنے تک اپنے بال اور ناخن نہیں کاٹنے چاہئیں۔

💡اگر کسی کا ناخن ٹوٹ جائے اور ٹوٹا ہوا ناخن تکلیف دیتا ہو یا اس میں کوئی ایسی خرابی آ جائے کہ ناخن تراشنا ضروری ہو تو پھر ایسا کرنا جائز ہے جیسا کہ اجماع سے ثابت ہے۔

💡اسی طرح اگر کسی کو زخم یا کوئی عارضہ لاحق ہو جانے کے سبب اس اذیت سے بچاؤ اور علاج و معالجہ کی خاطر بال کٹوانے کی ضرورت پڑ جائے تو اس کے لیے ایسا کرنا جائز ہے ۔

💡قربانی کے لئے جب کوئی وکیل بنایا گیا ہو تو اس کا کام صرف قربانی کرنا ہے، قربانی کرانے والا ہرگز یہ تصور نہ کرے کہ بال ناخن نہ کاٹنے کی قید و بند سے وہ آزاد ہو گیا۔

3️⃣- قُربانی کرنے والا حرام مال سے پاک ہو، اس لئے کہ حرام مال اللہ تعالیٰ کے حضور قابل قبول نہیں، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (اِنَّ اللَّہَ طیِّبٌ لا یُقبلُ اِلَّا طیِّباً ::: اللہ پاک ہے اور پاکیزہ کے علاوہ قبول نہیں کرتا)
📘 (دیکھئے صحیح مُسلم: 1015)


▪️اللہ تعالیٰ حرام مال سے دی گئی کسی بھی چیز کو قبول نہیں کرتا۔

سیرت النبیﷺ

02 Jul, 06:16


. ✍️ قرآن مجید اور ہماری ذمہ داریاں


🌳- قرآن مجید اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والی آخری مقدس کتاب ہے۔ اس کی حفاظت اللہ تعالیٰ نے خود اپنے ذمہ لے رکھی ہے؛ چنانچہ مرورِ زمانہ اور گردشِ دوراں کے بعد بھی قرآن مجید کی کسی ایک آیت، ایک لفظ، ایک حرف حتی کہ کسی حرکت میں بھی تبدیلی اور تغیر رونما نہیں ہوا۔ قرآن مجید سے وابستگی کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں جو قرآن مجید کے حوالے سے ہم پر عائد ہوتی ہیں۔

🌴 قرآن مجید کے حوالے سے ہماری ذمہ داریاں :

1 - ہمارا قرآن مجید کے منزل من اللہ اور اس کے آخری کتاب ہونے پر مکمل ایمان ہونا چاہیے۔ جو شخص قرآن مجید پر ایمان رکھتا ہے، اللہ تبارک وتعالیٰ (اس کی خطاؤں کو معاف فرما دیتے ہیں اور اس کے معاملات کوسنوار دیتے ہیں)۔[سورۂ محمد:2]

2 - اس کی مسلسل تلاوت کی جائے۔ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد رمضان کے مبارک مہینے میں قرآن کی تلاوت تو کرتی ہے، لیکن باقی دوسرے ایام میں لوگ دنیوی اُمور میں کچھ ایسا مشغول ہوتے ہیں کہ تلاوت کا وقت نہیں ہوتا۔ ہمیں بحیثیتِ مسلمان روزانہ کچھ حصہ ضرور اس کی تلاوت کے لئے نکالنا چاہیے۔

3 - اس کے مطالب اور مفاہیم کو سمجھا جائے۔ جس سے حق وباطل کی تمیز اور حلال وحرام کے مسائل کو سمجھا جا سکتا ہے، اور ساتھ ہی اس میں دنیا اور آخرت کی کامیابیوں کا راز مضمر ہے۔

4 - اس پر عمل کرنا بھی اہل ایمان کی ذمّہ داری ہے، جو لوگ قرآن مجید کے مفاہیم اور مطالب کو سمجھنے کے باوجود اس پر عمل پیرا نہیں ہوتے ایسے لوگ درحقیقت اپنے علم کا حق ادا نہیں کرتے، اللہ تعالیٰ نے (یہود کے بے عمل علماء کو گدھے کی مانند قرار دیا کہ جن پر کتابوں کابوجھ لاد دیا گیا ہے)۔[سورۂ جمعہ:5]

5 - قرآنی تعلیمات کو عام کرنا بھی ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا ”میرا پیغام لوگوں کو پہنچاؤ! اگرچہ ایک ہی آیت ہو"(صحيح بخاري:3461) اس کے لئے مکمل عالم ہونا شرط نہیں بلکہ جو بھی درست اور صحیح معلومات ہوں ان کو آگے پہنچاتے رہنا چاہیے۔


(اللہ پاک ہمیں علم و عمل کی توفیق بخشیں )