🌷 فیضان سرور مصباحی🌹 @faizansarwarmisbahi Channel on Telegram

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

@faizansarwarmisbahi


● قاضئ شریعت : دارالقضاء ادارۂ شرعیہ اورنگ آباد (بہار) ● تدریس : مرکزی دارالقراءت جمشیدپور ● ناظم تعلیمات : الجامعة الغوثية للبنات ( ہزاریباغ ـ جھارکھنڈ ) ● دارالافتاء ادارۂ شرعیہ اورنگ آباد ● بانی و رکن : روشن مستقبل دہلی ● بانی : کنز المکاتب بورڈ

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی 🌹 (Urdu)

مفتی فیضان سرور مصباحی ٹیلیگرام چینل پاکستان کے مشہور دینی عالم فیضان سرور مصباحی کی معلومات اور تبلیغی پیغامات فراہم کرتا ہے۔ یہ چینل فیضان سرور مصباحی کی زیرِ نگرانی قاضئ شریعت کے بابت دارالقضاء ادارۂ شرعیہ اورنگ آباد (بہار) میں تدریس، واقعہ حقانی کی تبلیغ، اور مذہبی پوسٹس شامل ہیں۔ مفتی فیضان سرور مصباحی کی مدرسہ جمشیدپور میں تعلیم کے موضوع پر بھرپور مواد بھی اس چینل پر دیئے جاتے ہیں۔ مفتی فیضان سرور مصباحی کے زیرِ اہتمام الجامعة الغوثية للبنات (ہزاریباغ ـ جھارکھنڈ) میں تعلیمات کی تشہیر بھی اس چینل کی خصوصیت ہے۔ دارالافتاء ادارۂ شرعیہ اورنگ آباد کے تیناتیون کو بھی اس چینل سے رابطہ حاصل ہوتا ہے۔ مفتی فیضان سرور مصباحی کی معروف کتاب روشن مستقبل دہلی کے بانی اور رکن بھی اس چینل پر اپنی تجربات اور دینی معلومات کا اشتراک کرتے ہیں۔ اگر آپ دینی علوم، تعلیم، اور مذہبی تبلیغ سے متعلق مفید معلومات چاہتے ہیں تو مفتی فیضان سرور مصباحی کا ٹیلیگرام چینل ایک مستحق پیشہ ورانہ خدمت ہے۔ شمولیت اور فائدہ اٹھانے کے لیے یہ چینل ضرور سبسکرائب کریں۔

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

13 Feb, 16:13


خوش خبری
حضرت مفتی فیضان سرور مصباحی صاحب قبلہ
اس گروپ *کنز المکاتب بورڈ* میں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
9: 45
پر
شب براءت کے فضائل و مسائل سے متعلق، کالنگ کے ذریعے گفتگو فرمائیں گے ۔
خواہش مند لوگ جوائن کریں ۔
https://chat.whatsapp.com/GFFjS2AsSG07eijhVKw91O

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

13 Feb, 14:03


پس از نوشت :

میرے ایک دوست نے (اللہ تعالیٰ انھیں خیر سے نوازے ) توجہ دلائی کہ ” الدرر الحسان للسیوطی “ میں رجب کے پہلے جمعہ میں روحوں کی آمد سے متعلق ایک روایت حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے درج ہے ۔ بحمدہ تعالیٰ تلاش کرنے پر اصل کتاب میں وہ مل گئی ہے ۔ آپ بھی ملاحظہ فرمائیں :

«إذا كان يوم العيد، ويوم العشر، ويوم الجمعة الأولى من شهر رجب، وليلة النصف من شعبان، وليلة الجمعة، يخرج الأموات من قبورهم، ويقفون على أبواب بيوتهم، ويقولون: ترحموا علينا في هذه الليلة بصدقة، ولو بلقمة من خبز؛ فإنا محتاجون إليها، فإن لم يجدوا شيئاً يرجعون بالحسرة» " {الدرر الحسان في البعث ونعيم الجنان للسيوطي ، ص: ٣٣ }

یعنی : جب عید کا دن ، دس ۱۰ محرم کا دن ، ماہ رجب کا پہلا جمعہ ، پندرہ ۱۵ شعبان ، اور جمعہ کی رات آتی ہے ، تو مردے (یعنی ان کی روحیں) اپنی قبروں سے نکل کر ، اپنے گھروں کے دروازوں پر کھڑے ہو جاتے ہیں ، اور کہتے ہیں ، کہ ہماری طرف سے اس رات صدقہ کر کے ہم پر رحم کرو، اگر چہ روٹی کا ایک لقمہ ہی سہی؛ کیوں کہ ہم اس کے حاجت مند ہیں۔ اگر وہ اپنے گھر والوں کی طرف سے کچھ صدقہ نہ پائیں تو بڑی حسرت کے ساتھ واپس لوٹ جاتے ہیں۔

#فیضان_سرور_مصباحی

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

13 Feb, 14:03


رجب کے پہلے جمعہ کو روحیں گھر آتی ہیں ۔

(الدرر الحسان في البعث ونعيم الجنان للسيوطي )

#فیضان_سرور_مصباحی

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

13 Feb, 13:49


@faizanealahazrat

🌴 فیضان اعلی حضرت لائبریری 📚

FAIZAN E ALAHAZRAT LIBRARY

شب برات کیسے منائیں؟
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ترتیب : فیضان سرور مصباحی
ناشر : رہنمائے ملت ویلفیئر سوسائٹی
طلبۂ مگدھ کمشنری بہار ـ
جامعہ اشرفیہ مبارک پور

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

12 Feb, 13:21


من التصرفات الوضيعة
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

إن بعض الناس يرزقهم الله مكانة علمية رفيعة، ويرفع لهم ذكراً في الآفاق حتى يُشار إليهم بالبنان، غير أنّهم بحكم بشريتهم قد تصدر عنهم زلّة أو هفوة. فيخالط قلوبهم شيء من الحرج، أو ينبّههم أهل العلم والنصح إلى خطئهم. ولكنهم يترددون في الاعتراف به، مردّدين في أنفسهم:

«إذا اعترفت بخطئي، فماذا سيقول الناس؟»

وحفاظاً على مكانتهم وهيبتهم الموهومة، يلجؤون إلى تأويلات متعسفة، أو يلزمون الصمت، بينما يوكلون إلى أتباعهم تبرير أخطائهم والدفاع عنها.
وبهذا التصرف، ينحدر هؤلاء الذين كانوا يوماً في عداد الكبار، إلى دركات الصغار والوضاعة.

العبرة والموعظة:
إن الاعتراف بالخطأ بعد التنبيه والإبلاغ، والتوبة منه والرجوع عنه، هو من شيم العظماء. أما التمادي في الخطأ والإصرار عليه، فهو علامة الصغار والدناءة. فلنتّبع سبيل أهل الفضل والرفعة، ونتجنب مثل هذه التصرفات الوضيعة.

#فيضان_سرور_المصباحي
مجلس كنز المكاتب، أورنك آباد
12 فبراير 2025م | يوم الأربعاء

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

11 Feb, 16:02


محفلِ تعلیمی بیداری کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

11 Feb, 15:41


سنی خطیب کی سنی سنائی باتیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حضرت مولانا سید علیم اشرف جائسی صاحب، اہل سنت و جماعت کے نامور علما میں شمار کیے جاتے ہیں، مگر حالیہ ان کی ایک تقریر میں جو عجیب و غریب بات سامنے آئی ہے، وہ حیرت ناک بھی ہے اور افسوس ناک ہے ۔
وہ پہلے اسلام لانے والے صحابہ کی تقسیم پر نہ صرف اپنی پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں، بلکہ اسے ایک سازش کا حصہ بتارہے ہیں، اور پھر لہجے میں ایسی کرختگی ہے کہ، الأمان والحفیظ

وہ کہتے ہیں :
” میں سنی خطیب ہوں، اور ہمیشہ میں نے سنا کہ ...“
اس کا ظاہر یہی ہے کہ یہ سنی سنائی باتیں شیئر کر رہے ہیں، جب کہ محقق کو تحقیقی باتیں رکھنی چاہئیں، سنی سنائی باتوں پر اعتقاد کی بنیاد اہل علم کا شیوہ نہیں ۔

آگے کہتے ہیں:
” آخر یہ قید صرف مردوں کے ساتھ کیوں ہے؟ “
یہ بھی بے سروپا بات ہے، ورنہ تو عورتوں میں سب سے پہلے ایمان لانی والی شخصیت حضرت خدیجۃ الکبری کا اسم گرامی کتابوں میں درج ہے ۔
محدث أبو بكر بن أبي شيبة (ت ٢٣٥) لکھتے ہیں :
عن ابن شهاب قال: بلغنا أن خديجة بنت خويلد زوج النبي ﷺ كانت أول من آمن باللَّه ورسوله، وماتت قبل أن تفرض الصلاة .

المصنف - ابن أبي شيبة - ت الشثري ٢٠/‏١٢٥ — أبو بكر بن أبي شيبة (ت ٢٣٥)
ترجمہ:
ابن شہاب زہری کہتے ہیں کہ ہمیں یہ خبر پہنچی ہے کہ نبی کریم ﷺ کی زوجہ حضرت خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا سب سے پہلے اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائیں، اور وہ اس سے پہلے وفات پا گئیں کہ نماز فرض ہوتی۔

یہ روایت اس بات کی تائید کرتی ہے کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اسلام لانے والوں میں سب سے پہلے تھیں ۔ لہذا ایسی کچی باتیں کرنا بہت افسوس ناک ہے ۔

اور پھر یہ کہنا کہ
” بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایک خاص مقصد کے تحت حضرت علی کی اولیت مطلقہ کو پردے میں رکھنے کے لیے یہ تقسیم کی گئی ہے ۔ یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ اول المؤمنین ہیں اس کو چھپانے کے یہ تقسیم کی گئی ہے، ورنہ اگر ارادہ نیک ہوتا ... “

یہ بھی سراسر غلط بات کہ اولیت مطلقہ کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے، مستند اسلامی مؤرخين اور فقہاء و محدثین پر ایسے بے تکی باتیں کرنا ہے، اور ذخیرۂ کتب اسلامی میں سلف و صالحین کی کوششوں پر سوالیہ نشان کھڑا کرنے کی مذموم حرکت ہے ۔

بلکہ اس تقسیم کی وجہ پہلے اسلام لانے والوں کے بارے میں متعدد روایات کا سامنے آنا ہے ، اور اس طرح کی روایات میں اصول جمع و تطبیق پر عمل کیا جاتا ہے کہ
” اِعمال، اِھمال سے افضل ہوتا ہے ۔ “
لہذا اصول کی روشنی میں میں ہی سلف صالحین نے مختلف روایات میں تطبیق دیتے ہوئے فرمایا یہ فرمایا ہے ۔

پھر” اس جمع و تطبیق کا عمل کرنے والے حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ ہیں، کیا ان کی نیک نیتی، یا دیانت داری پر شک کرلیا جائے؟
علامہ سخاوی نے تاریخ نیشاپور للحاکم کے حوالے سے لکھا ہے :
وَرَوَى الحَاكِمُ في”تَارِيخِ نَيْسَابُورَ “فِي تَرْجَمَةِ أَحْمَدَ بْنِ عَبَّاسِ بْنِ حَمْزَةَ الوَاعِظِ، مِنْ طَرِيقِ أَبِي مِسْهَرٍ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ العَزِيزِ، قَالَ:
كَانَ أَبُو حَنِيفَةَ يَقُولُ: «أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ مِنَ الرِّجَالِ أَبُو بَكْرٍ، وَمِنَ النِّسَاءِ خَدِيجَةُ، وَمِنَ الصِّبْيَانِ عَلِيٌّ». انتهى

فتح المغيث بشرح ألفية الحديث ، ٤/‏١٢٧ " للسخاوي (ت ٩٠٢)

علامہ جلال الدین سیوطی شافعی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :
وجمع بين الأقوال بأن أبا بكر أول من أسلم من الرجال، وعلي أول من أسلم من الصبيان، وخديجة أول من أسلمت من النساء، وأول من ذكر هذا الجمعتين الإمام أبو حنيفة ﵀رضي الله عنه.

تاريخ الخلفاء ١/‏٣١ — الجلال السيوطي (ت ٩١١)ـ

ان دونوں اقتباسات کا ماحصل یہ ہے کہ اولیت اسلام سے متعلق روایات مختلفہ میں جمع وتطبیق کا کام حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے، آپ مجتہد اعظم اور جلیل القدر تابعی ہیں، لہذا اس جمع و تطبیق پر انگشت نمائی کرنا، یا ان کے ارادے، یا نیک نیتی پر شک کرنا، نہ سنیت ہے، نہ حنفیت ہے، بلکہ خطاب کا تیور اور گفتگو کا سیاق، رفض سے فیض یابی کا پتہ دیتا ہے۔ اسی لیے بدمذہبوں کی صحبت کو زہر قاتل بتایا گیا ہے، مگر لوگ مانتے کہاں ہیں، پھر نتیجہ واضح ہے .

#فیضان_سرور_مصباحی
دارالقضاء ادارۂ شرعیہ اورنگ آباد
11 / فروری 2025 | منگل

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

11 Feb, 04:29


آج ہی

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

10 Feb, 12:40


غافل انسان! ذرا اپنے آپ سے یہ سوال بھی پوچھ، کہ جب موبائل کی گھنٹی بجتے ہی انگلیاں موبائل کی طرف بھاگنے لگتی ہیں، تو پھر اذان کی آواز پڑتے ہی قدم مسجد کی طرف کیوں نہیں بڑھتے دکھائی دیتے ؟!!
#فیضان_سرور_مصباحی

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

04 Feb, 03:51


کنز المکاتب بورڈ اورنگ آباد (بہار ) ماہانہ میٹنگ

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

04 Feb, 03:50


محفلِ تعلیمی بیداری

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

01 Feb, 10:20


گزشتہ موقف سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

30 Jan, 12:33


قرآنی مکتب ـ بوائز
میں ماہانہ ٹسٹ کے منظر

کنز المکاتب بورڈ اورنگ آباد (بہار)

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

29 Jan, 03:21


پندار

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

29 Jan, 03:20


ندائے وقت

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

29 Jan, 00:18


مسلمان اپنے شرعی اور عائلی مسائل کے حل کے لیے دارالقضاء دے رجوع کریں ۔

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

28 Jan, 06:46


مشاورتی نشست برائے
تحریک بیداری و إصلاح معاشرہ کانفرنس
[منعقدہ؛ الجامعۃ الرشیدیہ، امجھور، مسجد موڑ نواڈیہ، روہتاس بہار ]

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

22 Jan, 02:01


ایک دیوبندی کی شرارت پر وضاحتی تنبیہ
( ویڈیو کٹ / پوری ویڈیو نہیں جارہی ہے۔ )

پوری ویڈیو یہاں سے حاصل کریں ۔
+91 93340 93729

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

20 Jan, 03:43


خوشخبری khushkhabri

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

14 Jan, 11:42


ضلع روہتاس کی تحریک بیداری و إصلاح معاشرہ کانفرنس کے حوالے سے میٹنگ

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

13 Jan, 12:42


بارون میں کنز المکاتب کے تحت ” قرآنی مکتب “ کھولنے کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد | اللہ تعالیٰ معاونین کو سرخرو فرمائے ۔

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

13 Jan, 03:17


#فیضان_سرور_مصباحی
۸ ؍ جون ۲٠۲۳ء

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

08 Jan, 02:23


” تہجد میں جب تین دل جمع ہوجائیں ۔ “
پتے کی بات ـ (تفسیر عزیزی سے اہم اقتباس )

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

07 Jan, 04:02


وہ بھی کیا دور تھا، جب خدمتِ حدیث کا بے پناہ ذوق تھا، جنون تھا، ہر وہ کتاب اچھی لگتی جو علوم حدیث کے نام پر سامنے آتی، لاک ڈاؤن میں آن لائن سلسلہ چلاتھا، جس میں بہت سے کتابوں کا مدارسہ ہوا، پڑھنے پڑھانے کا سلسلہ رہا ۔ اخیر میں مشارکین کے نام اسناد بھی جاری ہوئے ۔
تب کا زمانہ اور آج کے زمانے میں میں کافی محسوس کرتا ہوں ۔ کیا کہا جائے، ہندوپاک کی زمین ہی کچھ ایسی ہوتی ہے کہ بندہ کسی بھی فلڈ میں تخصص کرلے ، سبھی کو ایک انداز چلنا پڑتا ہے ۔
یاویلاہ!
یہ سند اس نیت سے شیئر کی جارہی ہے کہ اس روشنی میں کام کے لوگ اپنے کام کی ایک جہت متعین کرسکتے ہیں ۔ اور اسناد جاری کرکے علمی فیضان لٹاسکتے ہیں ۔
#فیضان_سرور_مصباحی
7 جنوری 2025ء

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

06 Jan, 16:38


دارالعلوم فیضان حافظ ملت (اورنگ آباد ـ بہار ) میں جشن دستارِ حفظ و قراءت کے موقع پر

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

01 Jan, 18:43


فتاویٰ رضویہ پر الزام ہے کہ اس میں موضوع و ضعیف احادیث ہیں، اور پھر ان احادیث کو اکٹھا کرکے ایک کتاب تیار کی گئی ہے۔
اس کا کیا توڑ ہے عالی جاہ!
ـ از :
سعادت ثانی مرادآبادی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الجواب : فتاویٰ رضویہ میں یقیناً ضعاف موجود ہیں، اور ضعاف کا ہونا کوئی عیب بھی نہیں ۔ فضائل و ترغیب و ترہیب میں اس کو سلف و صالحین اور ائمہ محدثین نے روا رکھا ہے ۔
اور رہی بات ” موضوعات “ کی، تو یہ دعویٰ بلادلیل ہے ۔ یعنی کہ موضوعات بطورِ استدلال نہیں لائے گئے ہیں ۔ ــــ بلکہ بطورِ رد کہیں کہیں ملتے ہیں ، جن کو ذکر کر کے امت کو متنبہ کیا ہے کہ یہ موضوع، باطل یا اسرائیلیات سے ہیں ۔ ان سے بچو۔
مولانا اسلم رضا اشفاقی کا اس پر ایک رسالہ بھی ہے، جس میں انھوں نے ان موضوع روایات کو اکٹھا کیا ہے، جن کے موضوع اور باطل کی صراحت کرکے فتاویٰ رضویہ میں ان سے بچنے کی تنبیہ کی گئی ہے ۔
اگر موضوع روایات کو امت کو بچانے کی نیت سے کتابوں میں لانا اور پھر ان سے بچنے کی تلقین کرنا کوئی جرم ہے تو ملا علی قاری، ابن الجوزي، لکنوی وغیرہم محدثین بھی مجرم قرار پائیں گے، اور اگر یہ جرم نہیں تو پھر بلاوجہ کے شور مچانے والے کا علاج ضربِ فاروقی کے علاوہ کیا ہے؟

اور اگر پھر بھی کوئی شخص موضوع بطورِ دلیل لانے کا دعویٰ کرتا ہے تو اس پر دلیل لانا لازم ہے ۔ ایسی دلیل جو دلیل بننے کی صلاحیت بھی رکھے، نہ کہ اپنی لاعلمی کو عدم وجود مان کر موضوع کا قول کرے ۔ یا خود ساختہ اصول یا مجروح ومطرود قول سے جدل و نزاع کا بازار گرم کرنے کی کوشش کرے۔

تفصیلات ” منیر العین“ وغیرہ کتب رضویہ میں موجود ہیں کہ ضعاف کب، اور کن شرائط پر قبول کیے جائیں گے، احادیث سے استدلال کے انداز اور اعلی حضرت امام احمد رضا بریلوی کا منہج اسی میں دیکھنا چاہیے ۔ اور پھر انہی کی روشنی میں پرکھنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

مگر میں یہ سمجھتا ہوں کہ اصل بیماری وہ ہے، جس کی طرف محدث عصر شیخ محمد عوامہ نے صراحت کی ہے، کہ البانوی پیشہ افراد ضعیف کو موضوع کے ہم معنی مانتے ہیں ۔

لہذا فتاویٰ رضویہ میں موجود ضعاف کو { بطورِ موضوعات } کوئی اکٹھا کردے تو پھر تین کیا پانچ جلدیں بھی چھاپی جاسکتی ہیں ۔ اور اس میں موضوع کے وجود استدلالی کا دعویٰ کیا جاسکتا ہے ۔
مگر یہ ضرور یاد رہے کہ انصاف پسندوں کے نزدیک یہ عمل بے خیانت سے تعبیر کیا جائے گا ۔ اور ” أنا فی واد ،وأنت فی واد “ کا مصداق قرار پائے گا ۔ فافھم

#فیضان_سرور_مصباحی
یکم جنوری ٢٠٢٥ ء| بدھ

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

29 Dec, 13:46


دولہے میاں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

"عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "اخْتَتَنَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلاَم وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِينَ سَنَةً بِالْقَدُّومِ".

(کتاب الاحادیث الانبیاء، باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى [165 النساء]: {وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا}، ج:6، ص:388، ط:دارالفکر)

آج میرے بیٹے”محمد حسان سرور “
اور چھوٹے بھائی کے بیٹے” محمد تحسین فراز “
کے ختنۂ مسنون کی تقریب منعقد ہوئی ۔
” قابلِ دید مناظر “ حاضر ہیں ۔

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

26 Dec, 14:03


اگر مرد حسن بصری علیہ الرحمہ ہو اور عورت رابعہ بصریہ ہو تب بھی دونوں کے درمیان تنہائی حلال نہیں ۔

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

23 Dec, 16:56


Follow the 🌻 فیضان سرور مصباحی🌹 channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029Va62ICRDZ4LaWYNIr32k

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

23 Dec, 16:54


اسلام کی پانچ عظیم شخصیتیں

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

23 Dec, 02:26


جو کارِ افتا کا اہل نہ ہو اس کے لیے مفتی کہلانا جائز نہیں ۔ اور سند و کورس کوئی چیز نہیں ۔
#فیضان_سرور_مصباحی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پس از نوشت :
کارِ افتاء کی اہلیت، کس میں ہے اور کس میں نہیں ہے، یہ انسان کا ذاتی مسئلہ ہے، وہ خود غور کرے کہ اس میں مطلوبہ صلاحیتیں ہیں کہ نہیں ۔
اور سند و دستار صرف اس بات کے ثبوت کے لیے ہوتے ہیں کہ” جناب نے میرے یہاں رہ کر / میری نگرانی میں تربیتی کورس کیا ہے ۔ کورس میں شامل رہے ہیں ۔ “
لہذا ” سند" کو کورس میں شمولیت کی رسید سمجھنی چاہیے ۔ اور کارِ افتا کا اہل بننے کے لیے ذاتی طور پر کماحقہ محنت کرنی چاہیے ۔
یہ اصولی باتیں ہیں ۔ اور اصول سے ہٹ کر دنیا میں کیا کچھ ہورہا ہے، اور لوگ کیا کیا کر رہے ہیں وہ آپ سے مخفی نہیں ہے ۔

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

23 Dec, 02:00


میرے استاذ محترم حضرت مفتی کہف الوری خان مصباحی (نیپال ) حفظه الله کی اہم تنبیہ

🌷 فیضان سرور مصباحی🌹

14 Dec, 12:15


یہ رسالہ مرحلۂ طباعت میں ہے، عن سرمۂ نگاہ بنے گا ۔ بہت اہم و مدلل کتاب ہے ۔ حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں ۔
+91 78608 41381

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

27 Oct, 16:11


آج دادا حضور شیخ الحدیث علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس مبارک ہے ۔

افسوس حضرت کے رخصت ہوئے سال بیت گئے ۔ 😥😥😥

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

26 Oct, 09:40


سماجی کام ـ کیوں اور کیسے؟

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

25 Oct, 01:40


نئی شاخ

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

22 Oct, 05:36


New branch

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

21 Oct, 15:56


Writen Exam of the“ Usoole Deen Course - 1” _ 21 - 10 - 2004

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

09 Oct, 11:48


نارمل ڈلیوری، اور ولادت میں آسانی کے لیے گُڑ پر کسی صحیح تلفظ والے سے پڑھوا کر رکھ لے ، اور جب دردِ زہ ہونے لگے اس خاص وقت میں یہ کھلادے ۔ اور صدقہ بھی دے ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

● (11 مرتبہ ) اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ ● وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْ ● وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ ● وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْ ● وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْ.

● (12 مرتبہ ) ﴿ وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَا ﴾

● (21 مرتبہ ) نَادِ عَلِيًّا مَظْهَرَ الْعَجَائِب، تَجِدْهُ عَوْنًا لَكَ فِي النَّوَائِبِ، کُلُّ ھَمٍّ وَ غَمٍّ سَیَنْجَلِي، بِعَظَمَتِكَ یا اَللہ، وَ بِنُبُوَّتِكَ یارَسُولَ اللہ، وَ بُوِلَايَتِكَ يَا عَلِيُّ، يَا عَلِيُّ، يَا عَلِيٍّ.

بخیر وخوبی نارمل ڈلیوری میں یہ وظائف بہت مجرب ہیں ۔ ائمۂ مساجد و علماء کرام کو چاہیے کہ اسے محفوظ کرلیں، اور اس طرح کے نازک معاملے میں خلق خدا کو فائدہ پہنچائیں ۔

#فیضان_سرور_مصباحی
30 ؍ مئی 2024ء

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

04 Oct, 17:25


“ Usoole Deen Course” day Fourth 4
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Time : 9: 15 -- to -- 10 : 00

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

30 Sep, 19:02


جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں زیرِ تعلیم طلبۂ مگدھ کمشنری سے اہم مشورہ اور مفید تعلیمی زاویوں پر گفتگو

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

30 Sep, 14:19


میں : حضور! مجھے کوئی نصیحت فرمائیے ۔
کچھ دیر خامشی کے بعد خیر الاذکیاء نے فرمایا :

”ٹھیک ہے، کام کرتے رہیے ۔ “


[ المجمع الاسلامی مبارک پور، میں 29 ستمبر 2024ء ـ فیضان سرور مصباحی ]

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

30 Sep, 14:18


زمانہ آج بھی اور کل بھی ان سے فیض پائےگا
مثال چشمۂ آبِ رواں ہیں حــافِــظ مِـلّــت 🌹

Ubaid Raza Azizi

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

30 Sep, 04:50


جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں
طلبۂ مگدھ کمشنری بہار ومضافات کی میٹنگ

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

28 Sep, 06:43


” اصول دین کورس “ - کا پہلا دن
“ Usoole Deen Course” ka pahla din
وقت عشا بعد :
Time : 9: 15 -- to -- 10 : 00 | isha bad
مقام : نواڈیہ مسجد ـ قبرستان [اورنگ آباد ـ بہار ]
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

عقائد میں پختگی اور دین کے اہم اور ضروری اصول سے مسلم نوجوانوں واقف کرانے کی غرض سے یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ تاکہ ان اصول کی روشنی میں دور حاضر کے فتنوں سے اور اسلام سے متعلق شبہات سے ہمارے نوجوان محفوظ رہ سکیں ۔

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

26 Sep, 19:28


وعدۂ طلاق، طلاق نہیں ۔

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

19 Sep, 18:06


https://youtu.be/fiA87L0Dz3k?si=0Xg0LAF5VwNvtyG6
مزارات پر عورتوں کی حاضری کیوں منع ہے؟
Mazarat par auraton ko jana kyon mana hai?

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

18 Sep, 12:09


بعض خواتین خرافات اور غلط رسم و رواج کو اپنے بچوں کی طرح پالتی پوستی ہیں ۔

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

17 Sep, 05:30


جلوس محمدی اورنگ آباد کے مناظر

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

11 Sep, 07:06


ایمیل برائے مخالفت ”وقف ترمیمی بل“ ـ کا تشویش ناک پہلو
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
" وقف ترمیمی بل " سے متعلق ایمیلی یہ رائے زنی بہت خطرناک لگ رہی ہے ، مسلم نمائندگی کرنے والوں کا رویہ بھی کس قدر احمقانہ ہے، یہ لوگ مان کیسے لیے کہ ٹھیک ہے، یوں ایمیل کراکے حاضر کرتے ہیں ۔
قانون کے نفاذ و ترمیم اب میل کے ذریعے ہونے لگ گئے، تو پھر یہ پارلیمانی کاروائیاں کس لیے ہوا کرتی ہیں، عوام اپنے نمائندوں کو چن چن کر کیوں آگے کرتے ہیں، صاحبان اقتدار کو موٹی موٹی تنخواہیں کیوں دی جاتی ہیں؟
تین طلاق کے وقت بھی یہی رائے زنی چل رہی تھی، نتیجہ ظاہر ہے، اور اب پھر اسی راستے پر چل پڑے ہیں ۔
" وقف ترمیمی بل " پیش کرنے والے سنگھی لوگ ہیں، یہ کام انھیں کو چاہیے تھا کہ سوچنے سے پہلے ملک کی ایک بڑی کمیونٹی سے رائے طلب کرلیتے، انھوں نے یہ نہ کیا ۔ اور پھر یہ ذمہ کسی اور کو سونپ دیا ۔
یہ تو وہی بات ہوئی کہ کسی سیدھے سادھے انسان کو کوئیں کے کنارے لاکر اسے کنویں میں پھینکنے کی کوشش کی جائے، جب شور ہوتو کہا جائے کہ " ٹھیک ہے، ابھی رُک جاتے ہیں" پہلے اس کے پچاس لاکھ حمایتی لاؤ تو چھوڑ دیں گے، تب تک یہاں اسے الٹا لٹکا کر رکھتے ہیں ۔ عجب تماشا ہے ۔
اگر یوں ہی سلسلہ چلتا رہا تو پھر کل ہوکر نماز، روزہ، حج، اور دگر کاموں کے خلاف بل لاکر اس پر رائے مانگی جائے اور مسلم نمایندگی کرنے والے اسے بھی مان کر مسلمانوں میں حمایتی ایمیل کرنے کا شور مچاتے پھریں گے ۔ نعوذ باللہ من المشرکین ـ
ہاں اس کا براہ راست یہ فایدہ ضرور نظر آتا ہے کہ اسی بہانے عوام میں اپنے حقوق کی بازیابی کی کوشش، ذہن سازی اور بیداری کی لہر پیدا کی جا رہی ہے ۔ وفيه ما فيه

تحریر :
فیضان سرور مصباحی
١١ / ستمبر ٢٠٢٤ ء

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

11 Sep, 06:24


اشاعت کے مرحلے میں

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

08 Sep, 01:16


ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو

🌷 مفتی فیضان سرور مصباحی🌹

07 Sep, 19:51


فاسق و بدمذہب کی توبہ و رجوع کے بعد بھی اس سے کچھ دوری بناکر رہنا چاہیے ۔ جب تک وہ اطمینان بخش حالت پر نہ پلٹ آئے ۔

1,614

subscribers

236

photos

6

videos