RAHI HIJAZI راہی حجازی @kashkoleurdu Channel on Telegram

RAHI HIJAZI راہی حجازی

@kashkoleurdu


ہماری اردو موبائل ایپ

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arshad.rahihijaziurducalender


ٹیلی گرام رابطہ آئی ڈی
@RAHIHIJAZI

RAHI HIJAZI راہی حجازی (Urdu)

RAHI HIJAZI راہی حجازی چینل ایک شاندار اردو موبائل ایپ کے بارے میں ہے۔ یہ ایپ ارشد کراچی کی طرف سے تیار کی گئی ہے اور آپ کو اردو کیلنڈر، دینی مہینے کی معلومات، اسلامی تقویم، اور بہت کچھ فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ اردو زبان میں موبائل ایپس کا استعمال کرتے ہیں تو یہ چینل آپ کے لیے ایک واجبات ہے۔nnRAHI HIJAZI راہی حجازی چینل کا تعلق ٹیلی گرام رابطہ آئی ڈی @RAHIHIJAZI سے ہے، جہاں آپ اور بھی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ چینل اردو زبان کے استعمال کاروں کے لیے بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ ابھی ہماری اردو موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور RAHI HIJAZI راہی حجازی چینل کو فالو کریں۔

RAHI HIJAZI راہی حجازی

24 Dec, 09:33


کشکول اردو اپ ڈیٹ منظر عام پر

کشکول اردو ایپ کے صارفین کو اطلاع ہو کہ ایپ میں اگلے سال یعنی 2025 کا اسلامی/قمری کلینڈر اپلوڈ کردیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔ پلے اسٹور سے کشکول ایپ کو اپ ڈیٹ کر نئے سال کا کلینڈر حاصل کیا جاسکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

پلے اسٹور سے کشکول اردو ایپ کا لنک



https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arshad.rahihijaziurducalender

RAHI HIJAZI راہی حجازی

10 Dec, 13:23


اندور میں دلجیت دوسانج کے کنسرٹ سے ایک دن پہلے وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے لوگوں نےاحتجاج کرتے ہوئے کنسرٹ کی مخالفت کی، دلجیت دوسانج نے اندور کے نفرتی چنٹؤوں کو اندور کے مشہور شاعر کے دو شعروں کے ذریعہ جواب دیا

RAHI HIJAZI راہی حجازی

26 Nov, 10:11


بھولے بادشاہو! یہ عالمی برادری اس طرح کے امور کو نام نہاد انسانی حقوق میں شامل ہی نہیں مانتی، زیر نظر اسکرین شاٹ میں موجود اس طرح کے امور چاہیں آپ ہزاروں بحال کرادیں مگر رہیں گے انتہا پسند و رجعت پسند ہی ! ہاں اگر انسانی حقوق کے نام پر آپ خواتین کو اپنے اعصاب پر سوار کرلیں اور ہر میدان عمل میں؛ خواہ وہاں مردوں کی نمائندگی ہو کہ نہ ہو لیکن اگر خواتین وہاں دنیا بھر کے میک اپ کے ساتھ، حجاب و برقع اتار یا جلا کر، اور کم کپڑوں میں یا ہیجان انگیز کپڑوں میں نظر آرہی ہیں تو پھر آپ انسانی حقوق کے قائم کرنے والوں میں گنے جاسکتے ہیں .......... اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ ان خواتین کیلیے اعتدال و ثقافت کے نام پر ناچ گانے ، عریانیت و ننگاپے اور رقص ابلیس و نغمہ و سرود کی محفلیں بھی سجانے لگیں تو پھر آپ انسانی حقوق کے چیمپئنز ہی میں نہیں آئیں گے بلکہ آپ کے سات خون بھی معاف کردیے جائیں گے اور عالمی برادری آپ کے سات خونوں پر اسی طرح پردہ ڈالے گی جس طرح ان دنوں عرب حکمرانوں کی عقلوں پر پردہ ڈلا ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر ارشاد نبوی ہے: لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق
۔
راہی حجازی

RAHI HIJAZI راہی حجازی

20 Nov, 08:31


ویکٹر امیج بنانے والے متوجہ ہوں

اس گروپ میں اگر کوئی صاحب ہوں جو ایکٹر امیج بنانے میں مہارت رکھتے ہوں تو براہ کرم پرسنل پر رابطہ فرمائیں، ان کی خدمات بالمعاوضہ لینے کا ارادہ ہے ۔۔۔۔۔۔ رابطہ کیلیے آئی ڈی


@RAHIHIJAZI

RAHI HIJAZI راہی حجازی

27 Oct, 15:32


ٹی آر ٹی عربیہ نے یحییٰ سنوار کی شہادت سے پہلے کے آخری لمحات کے بارے میں ایک مختصر دستاویزی فلم عربی زبان میں نشر کی ہے

RAHI HIJAZI راہی حجازی

25 Oct, 13:08


جب اللّٰہ تعالیٰ نے آپکو بڑا بنایا ہوتا ہے تو چھوٹے آپ کے سہارے سے بہت کچھ کر سکتے ہیں لہذا سہارا بنیں!

کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ نے آپکو سہارا دینے والا بنایا ہے۔ 💖

RAHI HIJAZI راہی حجازی

23 Oct, 13:57


2/2
یہ تھا وہ موازنہ جو اسکول اور مدارس کے طریقہ کار کو واضح کرتا ہے
اسکول والے صرف اپنے پیسوں کے لئے جھوٹ بولتے ہیں کہ کہیں ان کے ایک بچے کی فیس کم نہ ہوجاۓ
جب کہ میں نے اس اسکول سے اسی وقت بچے کو نکال لیا ، جس اسکول میں ظلم کر کے شرمندگی نہ ہو بلکہ جھوٹ بول کر گناہ چھپایا جاۓ وہاں سے بچہ کیا سیکھے گا
اور جس مدرسے میں میرا بڑا بیٹا تھا وہ وہیں پڑھتا رہا کیونکہ غلطی کر کے شرمندگی انسان کا وصف ہے
اور غلطی کر کے اکڑ جانا شیطان کا وصف
۔
تحریر: ام طہ
انتخاب: کشکول اردو موبائل ایپ

RAHI HIJAZI راہی حجازی

23 Oct, 13:57


مولانا انور شاہ والے واقعہ کے تناظر میں ایک خاتون قلم کار کے ذاتی ہوش ربا تاثرات

عموما میں مدارس کے حق میں لکھتی اور پوسٹ لگاتی رہتی ہوں
اسی لئے مجھے کل والی مدرسے کی ویڈیو پر لوگ ٹیگ کر رہے ہیں ، تاکہ میں مدارس کے جلاد استادوں کی اصّل حقیقت دیکھ کر رائے دوں
جس میں ایک استاد نے اپنے شاگرد کے ساتھ انتہائی غلط زبان استعمال کی اور اس کو ایک چھوٹی سی غلطی پر دوسرے طالب علم کے ہاتھ سے سزا دلوائی

میں اپنے نجی معملات سوشل میڈیا پر ڈسکس نہیں کرتی ، مگر آج آپ کو اپنے تجربے سے اگاہ کرنا ضروری تھا
اس لئے میں یہاں اپنے بچوں کے ساتھ اسکول اور مدرسے کا رویہ بتانا چاہتی ہوں

میرے دو بیٹوں نے مدرسے سے حفظ کیا ہے اور چھوٹے بیٹے نے صرف اسکول سے پڑھا ہے

جب میرا دوسرا بیٹا 8 سال کا تھا تو ایک دن اس کے گھر آنے سے پہلے مجھے اس کے استاد کا فون آیا ، انہوں نے انتہائی ادب اور شرمندگی سے مجھ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج انہوں نے میرے بیٹے کو مارا ہے
میں نے یہ سن کر کہا کہ چلیں کوئی بات نہیں ، اس پر انہوں نے کہا کہ اصّل میں آج میں نے کچھ زیادہ ہی مار دیا جس پر مجھے تکلیف ہوئی اور میں نے پریشانی سے پوچھا کہ ہوا کیا تھا انہوں نے کہا کہ سبق یاد نہیں ہورہا تھا
میں نے ان سے نارمل بات کرکے فون بند کر دیا مگر دل پریشان تھا کہ نا جانے میں آج کس حال میں بیٹے کو دیکھوں گی
بیٹا گھر آیا تو اس کے منہ پر انگلیوں کے نشان تھے اور ایک گال پر سوجن تھی
دل کٹ کر رہ گیا مگر میں نے بیٹے سے کوئی ذکر نہیں کیا
اگلے دن مجھے اسکول پرنسپل کا فون آیا اور انہوں نے مجھے اور میرے شوہر کو اسکول بلایا
جب ہم اسکول پہنچے تو پرنسپل نے کہا کہ آپ کے بیٹے کو کل استاد نے مارا تھا میں نے بتایا ، جی مارا تھا
انہوں نے کہا آپ نے ہم سے شکایت کیوں نہیں کی
ہم نے بتایا کہ جب وہ پہلے ہی معذرت کر چکے ہیں تو آپ سے شکایت کیوں کرتے
پرنسپل نے کہا آپ لوگ ہمیں درخواست لکھ کر دیں ہم ان کے خلاف کروائی کریں گے
ہم نے پوچھا اس کروائی کا نتیجہ کیا ہوگا
انہوں نے کہا ان کو اسکول سے نکال دیا جائے گا
جس پر میں نے ان سے کہا کہ وہ کسی اور مدرسے میں جاکر بچوں کو ماریں گے
بہتر ہے کہ ان کو یہاں سے نہ نکالا جائے اور وہ اپنی اس حرکت پر شرمندہ رہ کر احتیاط کریں
یہ تھا ایک مدرسے کا رویہ اب سنیں اسکول کی داستان

میرا چھوٹا بیٹا جو کہ 6 سال کا تھا ، جس اسکول میں وہ پڑھتا تھا وہیں میرا بھتیجا بھی پڑھتا تھا
اسکول سے واپسی دونوں کی ایک ہی وین میں ہوتی تھی ، وین پہلے بھتیجے کو چھوڑتی تھی پھر میرا بیٹا گھر آتا تھا
ایک دن میرے بیٹے کے گھر آنے سے پہلے میری بھابھی کا فون آیا اور انہوں نے کہا کہ آج اسکول میں کچھ ہوا ہے ؟
میں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ، اور سوال کیا کہ کیا ہوا ہے ؟
انہوں نے بتایا کہ میرا بھتیجا گھر آکر رو رہا ہے اور بتا رہا ہے کہ میرے بیٹے کو آج ایک ٹیچر نے بہت مارا ہے اور وین والے انکل نے بھی اس سے کہا کہ گھر جاکر اپنی امی ابو کو بتانا
میں نے یہ بات سن کر بچے کی بات سمجھ کر تصدیق کے لئے وین انکل کو فون کیا اور پوچھا کہ آپ کب تک پہچیں گے
انہوں نے کہا آنے والا ہوں اور باجی آج ایک ٹیچر نے آپ کے بیٹے کو بہت مارا ہے ، وجہ مجھے نہیں معلوم مگر باجی ہم بھی بچوں والے ہیں ، ٹیچر نے جو کیا آپ اسکول جاکر بات کریں
میں اس وقت اسکول جانا نہیں چاہتی تھی کیونکہ ابھی تک بیٹا گھر نہیں پہنچا تھا
جب وہ گھر آیا تو اس کا حال دیکھ کر شدید دکھ ہوا اور غصہ آیا
رو رو کر اس کی آنکھیں سوجی ہوئی تھیں اور ایک طرف گال پر انگلیوں کے نشان تھے
میں نے آرام سے پوچھا بیٹا کیا کیا تھا تم نے جو ٹیچر کو غصہ آیا ؟
اس پر بیٹے نے بتایا کہ چھٹی کے وقت ہماری لائن بنا کر ہمیں گراونڈ میں کھڑا کیا جاتا ہے اور جس کی وین آتی ہے اس کو بھیجا جاتا ہے
میں اس لائن میں سے نکل گیا تھا

یعنی یہ جرم تھا ایک 6 سال کے بچے کا
اگلے دن میں پرنسپل کے پاس گئی اور ان کو بتایا تو وہ سرے سے مکر گئے کہ ایسا کچھ ہوا ہی نہیں
میں نے اپنے بھتیجے کو بلوانے کا کہا بڑی مشکل سے اسے بلایا گیا ، پرنسپل نے پوچھا کل آپ کے کزن کو ٹیچر نے مارا تھا اس نے کہا جی سر بہت مارا تھا وہ بہت رو رہا تھا
پرنسپل نے پوچھا کہاں مارا تھا
بھتیجے نے کہا منہ پر
پرنسپل نے پوچھا کس گال پر
اس پر اس نے کہا رایٹ پر
پھر بھتیجے کو بھیج دیا اور مجھ سے مخاطب ہوکر کہا دیکھیں ہمارے اسکول میں بچوں کو نہیں مارا جاتا
اپ لوگوں کو غلط فہمی ہوئی ہے
میں نے کہا آپ بچے کے چہرے پر اب بھی نشان دیکھ سکتے ہیں آپ بلائیں بچے کو اور ٹیچر کو بھی بلائیں
مگر نہ پرنسپل کو بچے کے چہرے پر نشان نظر آے نہ انہوں نے ٹیچر کو بلایا
بلکہ اپنی ٹیچر کو کور کرتے رہے اور صاف انکار کر دیا کہ ایسا کچھ ہوا ہے
1/2

RAHI HIJAZI راہی حجازی

13 Oct, 10:05


مدراس کے فارغین ضائع کیوں ہوجاتے ہیں؟
@kashkoleurdu

مفتی سعید احمد پالنپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس میں قصور کچھ اربابِ مدارس (مہتممین) کا ہے۔۔۔۔۔ مدارس والے مدرسین کو اتنا دیتے ہی نہیں کہ وہ زندگی بھر دلجمعی کے ساتھ کام کرسکیں ، گارا بنانے والے مزدور کو بھی(آج سے بیس سال پہلے ) یومیہ سوا سو روپے ملتے ہیں، یعنی ماہانہ اس کی چار ہزار کی آمدنی ہوتی ہے اور مدرس کو دو ڈھائی ہزار روپے ملتے ہیں۔ جس نے پندرہ سال محنت کی ہے اور اپنی زندگی کا قیمتی وقت خرچ کیا وہ گارا بنانے والے مزدور کے ہم تول بھی نہیں؟! تو کیا مزدور کے خرچ کے بقدر بھی مولوی کے گھر کا خرچ نہیں ہوگا؟ مگر اہل مدارس سمجھتے نہیں ، بلکہ وہ یہ عذرِ لنگ پیش کرتے ہیں کہ مدرسہ میں گنجائش نہیں ، سوال یہ ہے کہ پھر بلڈنگیں کہاں سے بن رہی ہیں؟ اور مہتم بکارِ مدرسہ کیسے گھوم رہا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ آدمی چاہے ہی نہ تو باتیں ہزار ہیں۔ غرض جب تک کارکنان کو بقدرِ ضرورت روزگار مہیا نہیں کیا جائے گا وہ زندگی بھر کام سے کیسے چمٹے رہیں گے؟ اور آدمی تو بنتا ہی ہے پوری زندگی کھپانے سے ، دس بیس سال پڑھانے سے کوئی شیخ الحدیث نہیں بنتا
۔
تحفہ الالمعی
ج5
ص116

RAHI HIJAZI راہی حجازی

09 Oct, 16:18


علامہ شمس الحق افغانی رحمہ اللہ کی نایاب ریکارڈنگ
دارالعلوم دیوبند میں داخلہ کی روداد
علامہ انور شاہ کشمیریؒ کے سامنے احادیث کی عبارت پڑھنے کا تذکرہ
شیخ الہند کے بھائی احمد حسن رح سے علوم طب پڑھنے کا تذکرہ
اپنے سفر حج[ 1922ء] کا ذکر اور شریف مکہ کی حکومت کا تذکرہ
میدان عرفات میں شریف مکہ سے ہونے والی بات چیت کا تذکرہ
شریف مکہ کی ترکوں کے خلاف جنگ کا تذکرہ

RAHI HIJAZI راہی حجازی

06 Oct, 07:58


مسلم ملک میں بھی نقاب پہننے والی طالبات کو اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا


https://kashkoleurdu.com/?article=21400

RAHI HIJAZI راہی حجازی

26 Sep, 08:31


ٹیلی گرام کے مالک کی گرفتاری کے ایک ماہ کے اندر ٹیلی گرام کا یوٹرن

۔

مکمل پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک کو ٹچ کر کشکول ایپ میں کھولیے

https://kashkoleurdu.com/?article=21013

RAHI HIJAZI راہی حجازی

23 Sep, 11:06


#خطباتِ_حجاز مکمل 3جلدیں
خطیب: حضرت مولانا #جنید_احمدصاحب_قاسمی
سابق استاذ #دارالعلوم_دیوبند وخطیب #مسجدالرضوان #جدہ
خلیفہ و مجاز بیعت #حضرت_مولاناذوالفقاراحمد صاحب #نقشبندی_مجددی زید مجدھم

مسجد الرضوان جدہ میں دیے گئے #خطبات_جمعہ
علما خطبا ائمہ طلبہ اور عوام کے لیے یکساں مفید ۔ خالص #کتاب_وسنت پر مشتمل #اصلاحی_مضامین پر مبنی سادہ اور پراثر خطبات

صاحب کتاب حضرت مولانا جنید احمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم دارالعلوم دیوبند کے قدیم فاضل اور سابق استاذ ہیں نیز حضرت مولانا ذوالفقار احمد صاحب صاحب نقشبندی مجددی زید مجدہم کے #خلیفہ اور #مجازبیعت بھی ہیں اس لیے آپ کو خطبات کی ہر ہرسطر میں #دیوبند کی علمی پختگی اور نقشبندی مجددی سلسلے کی #روحانی اثر انگیزی صاف محسوس ہوگی -

RAHI HIJAZI راہی حجازی

22 Sep, 08:33


جنگ کا نیا مرحلہ: ودود ساجد کا ہفتہ واری کالم

۔

مکمل پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک کو ٹچ کر کشکول ایپ میں کھولیے

https://kashkoleurdu.com/?article=20791

RAHI HIJAZI راہی حجازی

20 Sep, 13:57


پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخانہ مواد شیئر کرنے والی خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی


https://kashkoleurdu.com/?article=20627

RAHI HIJAZI راہی حجازی

19 Sep, 08:44


کشکول آڈیو قرآن کی سیٹنگ

کشکول ایپ میں اوڈیو قرآن کریم والے سیکشن میں آپ مختلف النوع قاری قرآن کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ ترجمہ بھی سماعت فرما سکتے ہیں ۔۔۔ ترجمہ اردو ہندی سمیت دنیا کی مختلف زبانوں میں مترجم کی تصریح کے ساتھ دیے گئے ہیں، زیر نظر ویڈیو میں اسی آڈیو قرآن کریم کے سیکشن کو سیٹ کرنے اور اس سے استفادہ کا طریقہ بیان کیا گیا ہے

RAHI HIJAZI راہی حجازی

17 Sep, 11:43


@kashkoleurdu

🔴 بنگلہ دیش میں حسینہ حکومت کے خاتمے کے بعد دیواریں فلسطین سے متعلق اسلامی وال چاکنگ سے سجائی جا رہی ہیں۔

RAHI HIJAZI راہی حجازی

15 Sep, 10:58


@kashkoleurdu

वक़्फ़ के मुद्दे पर रिटायर्ड IAS अफ़ज़ल अमानुल्लाह साहब एक बेहतरीन जानकारी. जरूर सुननी चाहिये

RAHI HIJAZI راہی حجازی

12 Sep, 12:48


मौलाना उमर गौतम कि बेटी को सुनिए, ये उनके गिरफ्तारी के वक़्त कि है...

धर्म परिवर्तन मामले में मौलाना समेत 12 को उम्र क़ैद कि सज़ा सुनाई गई है

RAHI HIJAZI راہی حجازی

11 Sep, 16:08


मौलाना कलीम सिद्दीक़ी, उमर गौतम समेत 12 को उम्र क़ैद 4 को 10 साल की सज़ा के फ़ैसले के बाद एडवोकेट ओसामा इदरीस ने वीडियो बयान में कहा " 264 पेजों का जजमेंट है उसे पढ़ने के बाद बचे विकल्प को इस्तेमाल कर हाई कोर्ट ज़रूरत पड़ी तो सुप्रीम कोर्ट भी जायेंगे".

RAHI HIJAZI راہی حجازی

11 Sep, 07:05


مولانا کلیم صدیقی قصور وار ! شکیل رشید کا کالم


● مکمل پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک کو ٹچ کر کشکول ایپ میں کھولیے

https://kashkoleurdu.com/?article=19987

RAHI HIJAZI راہی حجازی

10 Sep, 13:51


ممکنہ گرفتاری کی خبر پر داعی اسلام مولانا محمد کلیم صدیقی صاحب کا پُر حوصلہ رد عمل

RAHI HIJAZI راہی حجازی

10 Sep, 08:58


واٹس ایپ لایا ایسا فیچر جس کا صارفین نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا


● مکمل خبر پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک کو ٹچ کر کشکول ایپ میں کھولیے

https://kashkoleurdu.com/?article=19929

RAHI HIJAZI راہی حجازی

09 Sep, 10:08


مولانا ابو الکلام آزاد کے رشتہ دار اور بولی وڈ کے مشہور اداکار عامر خان کی اپنی بہن کے ساتھ بھگوان کی پوجا کرتے ہوئے تصویر وائرل


مکمل پڑھنے کے لئے درج ذیل لنک کو ٹچ کر کشکول ایپ میں کھولیے


https://kashkoleurdu.com/?article=19858

RAHI HIJAZI راہی حجازی

09 Sep, 08:29


مسلمان خواتین اس ویڈیو کو ضرور بالضرور دیکھیں

मुस्लिम लड़कियां इस वीडियो पर ध्यान दें

RAHI HIJAZI راہی حجازی

08 Sep, 11:40


وقف ترمیمی بل اور ہماری بے توجہی

آج مورخہ 7 ستمبر دوپہر 12.30 بجے تک وقف ترمیمی بل کے رد کرنے Rejection کے لئے صرف 16 لاکھ ای میل جواینٹ پارلیمنٹری کمیٹی کو موصول ہوءے ہیں۔در اصل یہ ہماری سستی، تساہلی، ترجیحات اور ملی مسایل سے بے رغبتی کو ظاہر کرتا ہے۔
۔2011 کے مردم شُماری کے لحاظ سے مسلمانوں کی آبادی 14.2 فی صد تھی۔ اگر آبادی 140 کروڑ ہوگئی ہے تو آج کے دن 21 کروڑ سے زیادہ مسلمان ملک میں ہیں ۔
۔16 لاکھ کا مطلب 1 فی صد سے کم مسلمانوں نے ای میل بھیجا ہے۔
سب سے بہتر مہاراشٹر کے بھائی بہن ہیں جنہوں نے کل ای میل کا 20 فیصد یعنی 3,20,000 ای میل بھیجا ہے جب کہ سب سے خراب صورتِ حال بہار کا ہے جہاں سے صرف اور صرف 2 فی صد یعنی 32،000 ای میل جے پی سی کو موصول ہوءے ہیں۔
بہار میں مدارس کا جال بچھا ہوا ہے۔ لگتاہے ہے ہماری ترجیحات کچھ اور ہیں۔
اللہ کے لئے باقی بچے 6 دنوں میں ملی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کڑوڑ کا ہدف پورا کریں۔ خود بھجیں، اپنے خاندان اور دوست احباب سے بھیجوائیں۔

RAHI HIJAZI راہی حجازی

07 Sep, 15:46


کیا یہی آزادی ہے؟

مفکر اسلام حضرت مولانا ابو الحسن علی میاں ندوی نور اللہ مرقدہ

RAHI HIJAZI راہی حجازی

03 Sep, 08:20


سعودی عرب میں خانہ کعبہ کے اوپر ایک حیران کن آسمانی منظر دیکھنے میں آیا۔

ایک زائر کی خوبصورت ویڈیو

9,299

subscribers

1,175

photos

315

videos