آج ہمارے
*اورگینک گروپ*
کی ایک ممبر، جو امریکہ میں رہتی ہیں، نے ایک آزمودہ تجربہ شیئر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں *انہیں دانت میں شدید درد ہوا تھا۔* چونکہ *امریکہ میں دانتوں کا علاج نہایت مہنگا اور مشکل ہے*، اس لیے ڈاکٹر کے پاس جانا آسان نہ تھا۔
*لہٰذا، انہوں نے اپنے کچن کی کچھ قدرتی چیزوں سے ایک نسخہ آزمایا اور حیرت انگیز طور پر ان کا دانت کا درد مکمل طور پر ختم ہو گیا۔*
انہوں نے *سرسوں کا تیل، ہلدی، نمک اور بیکنگ سوڈا میں ذرا سا ٹوتھ پیسٹ* ملا کر دانتوں میں برش کیا۔
*صرف چند بار کے استعمال سے ان کا درد یوں غائب ہو گیا* کہ دو مہینے گزر چکے ہیں اور انہیں یاد بھی نہیں کہ درد کہاں گیا۔
*یہ ایک حیران کن اور سادہ ہوم ریمیڈی ہے جو ہمیں اپنے کچن سے ہی مل سکتی ہے۔*
*اکثر ہم بیماریوں کے علاج کے لیے* مہنگے ڈاکٹروں اور دوائیوں کی طرف بھاگتے ہیں، جبکہ قدرت نے ہمارے کچن میں شفا بخش قدرتی دوائیں رکھی ہیں۔
*احباب سے درخواست ہے* کہ اگر دانت میں درد ہو، تو پہلے اس قدرتی نسخے کو ضرور آزمائیں۔
*ان شاء اللہ،*
آپ کو بھی شفا ملے گی۔
*فی امان اللہ*