اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry @islamicurdupoetry Channel on Telegram

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

@islamicurdupoetry


اچھے اشعار کا مطالعہ کیا جائے تو وہ انسان کو بھلائی کے راستے پر لگاتے ہیں لیکن اس کے برعکس اگر لغویہ،محبتوں،محض ذکرِ بُتاں اور تذکرۂ شراب و کباب والے اشعار ہوں تو وہ انسان کو تباہی تک لے جاتے ہیں۔ اردو،عربی،فارسی،پشتو،سندھی اشعار کیلئے چینل سے منسلک ہوں ـ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry (Urdu)

اسلامک اردو شاعری چینل ایک خوبصورت منصوبہ ہے جو اردو زبان اور اسلامی اصولوں کو ملا کر پیش کی جاتی ہے۔ یہاں آپ کو اچھی اور فکرانہ شاعری کی تلاش ہوتی ہے جو آپ کے دل کو چھو جائے۔ یہ چینل ان لوگوں کے لئے ہے جو اردو شاعری کے شوقین ہیں اور اپنے دن کو ایک خوبصورت چاندنی کے جھری ہوئی شاعری کے تحت گزارنا چاہتے ہیں۔ اسلامک اردو شاعری کی مدد سے آپ کو اردو، عربی، فارسی، پشتو اور سندھی زبانوں میں درج شدہ شاعری کا جامع مجموعہ حاصل ہوگا جو آپ کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں روشنی اور راحت دےگا۔ اس چینل میں محبت، عقائد، اخلاقیات اور دینی اصولوں پر بنی اشعار کا سلسلہ ہے جو آپ کے دل کو چھو لیں گے اور آپ کو ایک نئی روشنی دیں گے۔ اسلامک اردو شاعری کو جوائن کرکے آپ ایک معنوی سفر پر روانہ ہوں گے جس میں آپ کو دینی و ادبی معلومات ملیں گی اور آپ کی روح کو سکون ملے گا۔ تو اگر آپ اردو شاعری کے شوقین ہیں اور اسلامی اصولوں کی روشنی میں اپنے دل کو چینل کرنا چاہتے ہیں تو بلا تردید اسلامک اردو شاعری چینل آپ کے لئے بہترین مکان ہوسکتا ہے۔ یہاں آپ کو وہ اشعار ملیں گے جو آپ کی دنیا کو روشن کریں گے اور آپ کو ایک نئی تعلیم دیں گے۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

20 Feb, 11:06


IQBAL (1877-1938)

Kafir-o-Momin
The Infidel And Believer

Kal Sahil-e-Darya Pe Kaha Mujh Se Khizar Ne
Tu Dhoond Raha Hai Sam-e-Afrang Ka Taryaq?

Thus Khizr to me did speak last day on river banks.
ʺAre you in search of cure for venom spread by Franksʺ?

Ek Nukta Mere Pas Hai Shamsheer Ki Manind
Burrinda-o-Saqeel Zada-o-Roshan-o-Burraq

I know a subtle point which like the sword is keen:
Is cutting, burnished, bright and owns a peculiar sheen.

Kafir Ki Ye Pehchan Ke Afaq Mein Gum Hai
Momin Ki Ye Pehchan Ke Gum Iss Mein Hain Afaaq!

A heathen gets distinct by getting lost in life
Whereas a Muslim true keeps ’bove its brawl and strife.

[Allama iqbal poetry urdu shairi iqbaliyat islam]

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

20 Feb, 11:05


IQBAL (1877-1938)

Hadsa Woh Jo Abhi Parda-e-Aflak Mein Hai
Aks Uss Ka Mere Aaeena-e-Idraak Mein Hai

Events as yet folded in the scroll of Time
Reflect in the mirror of my perception.

Na Sitare Mein Hai, Ne Gardish-e-Aflak Mein Hai
Teri Taqdeer Mere Nala-e-Bebaak Mein Hai

Neither the planets, nor the spinning skies—
Only my bold song—can tell you your destiny.

[Allama iqbal, poetry, urdu shairi, rekhta, iqbaliyat]

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Feb, 04:44


جہــاں ســر جھڪـے وہ مقــامِ خـدا ہــے... اور
جہــاں دل جھڪـے وہ مقــامِ مصطفــیٰ ﷺ ہــے..

صَـــــلِّی اللّٰہ عَلِــــّیہ وَاِلِــہ وَسِّــــــلَم٘ 🌹💞

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

16 Feb, 15:09


اُٹھ کہ ظلمت ہوئی پیدا اُفقِ خاور پر
بزم میں شعلہ نوائی سے اُجالا کر دیں

(Bang-e-Dra-163) Tulu-e-Islam (طلوع اسلام)

Uth Ke Zulmat Huwi Paida Ufaq-e-Khawar Par
Bazm Mein Shoala Nawayi Se Ujala Kar Dain

Rise, as darkness has appeared on the eastern horizon
We should light up the assemblage with blazing songs

نوا پیرا ہو اے بُلبل کہ ہو تیرے ترنّم سے
کبوتر کے تنِ نازک میں شاہیں کا جگر پیدا

(Bang-e-Dra-085) Abdul Qadir Ke Naam

Asman Teri Lehad Par Shabnam Afshani Kare
Sabza-e-Nourasta Iss Ghar Ki Nighebani Kare

May the sky shed its dew upon your grave!
May the freshly grown verdure watch over your home!

آسماں تیری لحَد پر شبنم افشانی کرے
سبزۂ نَورُستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

(Bang-e-Dra-139) Walida Marhooma Ki Yaad Mein - والدہ مرحومہ کی یاد میں

~ Dr. Allama Iqbal

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

13 Feb, 07:07


تعلق غیر محرم سے فقط رسوائی ہے بہنوں!
یہاں حرص و ہوس کا ہے کوئی شیدائی ہے بہنوں!

محبت ایک ہنگامہ و فتنہ ہے بازاروں میں!
لٹائے کتنے ہی ایماں محبت کے دیاروں میں!

نہیں ہے حسن باقی اب جوانوں کی جوانی میں!
سکوں بھی لٹ گیا انکے کتابوں کی کہانی میں!

یہ چند لمحے کی لذت میں حیا کیوں کھو رہی ہو تم؟!!
بھروسہ غیر پر کر کے خود ہی کو کھو رہی ہو تم!!

تم اپنی عقل کا پردہ بتاؤ کب ہٹاونگی !!
محبت نام فتنے سے خودی کو کب بچاونگی!!

اگر دامن بچایا نہ یہ حیوانوں سے اے بہنوں!!
خدا کے قرب کی لذت کبھی بھی تم نہ پاؤنگی!!

تم ان سے جاؤنگی جب دور یہ رو کر بلائے گے!!
بہت حیلوں بہانوں سے یہ چالوں میں پھسائے گے!!

سنا کر داستاں دکھ کی وہ اپنا دل بہلائے گے!!
تمہارے بن ادھورے ہیں محبت بھی جتائے گے!!

تمہارے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں اٹھائے گے!!
میری بہنوں نہ ہرگز تم پھسلنا اُن کی باتوں میں!!

حسیں منظر دکھا کر آتشِ غم میں جلاتے ہیں!!
یہ بن کر پاسباں پھر یوں اچانک چھوڑ جاتے ہیں!!

حدودِ رب کے سایوں سے میری بہنوں نہ تم نکلوں!!
بتائے ہیں نبی ﷺ نے جو نہ اُن احکام کو بدلوں!!

کسی کی جھوٹی اُلفت اور چاہت میں نہ تم پھسلوں!!
تم اپنی شان و شوکت کو کبھی پاؤں سے نہ کچلوں!!

حلاوت چاہتی ہو تو نظر اپنی جھکا لو تم!!
سنبھل جاؤ میری بہنوں رضائے رب کو پالوں تم!!

خطا گر ہوگئی ہو تو خدا کو اب منا لو تم!!
نکالوں غیر کو دل سے خدا کو اب بسا لو تم!!

کچل کر نفس کو اے بنت حوّا جنت بسالوں تم!!
خدارا بنت حوّا اپنے رضائے رب کو پالوں تم!!

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

12 Feb, 13:46


نہ ستیزہ گاہِ جہاں نئی نہ حریفِ پنجہ فگن نئے
وہی فطرت اسد اللہیؓ، وہی مرحبی، وہی عنتری
کرم اے شاہِؐ عرب و عجم کہ کھڑے ہیں منتظرِ کرم
وہ گدا کہ تونے عطا کیا ہے جنہیں دماغِ سکندری
(بانگِ درا)

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

12 Feb, 13:07


اُمید نہ رکھ دولتِ دنیا سے وفا کی
رَم اس کی طبیعت میں ہے مانندِ غزالہ

معانی: وفا: دوستی رکھنا ۔ رم: دوڑنا ۔ طبیعت: مزاج ۔ غزالہ: ہرن کی طرح ۔
مطلب: یہاں اقبال ایک اصول بیان کرتے ہیں کہ دولت ہمیشہ کسی کا ساتھ نہیں دیتی ۔ جس طرح ہرن آدمی کو یا شکاری کو دیکھ کر بھاگ نکلتا ہے اسی طرح دولت بھی بعض ناسازگار حالات پیدا ہو جانے پر آدمی سے چلی جاتی ہے ۔ دنیا اور اس کی دولت کسی سے مستقل دوستی نہیں رکھتی اس لیے اے کشمیری مسلمان نا امید نہ ہو اگر آج تو اپنے حکمرانوں کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے تو کل حکمران بدحال ہو سکتے ہیں اور دولت و حکومت تیرے پاس آ سکتی ہے ۔ شرط یہ ہے کہ تو اس بات پر یقین رکھے اور اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

10 Feb, 05:10


IQBAL (1877-1938)

Tujhe Yaad Kya Nahin Hai Mere Dil Ka Woh Zamana
Woh Adab Gah-e-Mohabbat, Woh Nigah Ka Taziyana

Have You forgotten then my heart of old,
That college of Love, that whip that bright eyes hold?

Ye Butan-e-Asar-e-Hazir Ke Bane Hain Madrasay Mein
Na Ada’ay Kafirana, Na Taraash-e-Azrana

The school‐bred demi‐goddesses of this age
Lack the carved grace of the old pagan mold!

[Iqbal, allama iqbal, urdu, shairi, poetry, islam]

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

09 Feb, 16:16


Main Kaar-e-Jahan Se Nahin Aagah, Wa Lekin
Arbab-e-Nazar Se Nahin Poshida Koi Raaz

Kar Tu Bhi Hukumat Ke Wazeeron Ki Khushamd
Dastoor Naya, Aur Naye Dour Ka Aghaz

Maloom Nahin Hai Ye Khushamd Ke Haqiqat
Keh De Koi Allu Ko Agar ‘Raat Ka Shahbaz’!

(Zarb-e-Kaleem-154) Khushamad

مَیں کارِ جہاں سے نہیں آگاہ، و لیکن
اربابِ نظر سے نہیں پوشیدہ کوئی راز

کر تُو بھی حکومت کے وزیروں کی خوشامد
دستور نیا، اور نئے دَور کا آغاز

معلوم نہیں، ہے یہ خوشامد کہ حقیقت
کہہ دے کوئی اُلّو کو اگر ’رات کا شہباز‘!

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

08 Feb, 14:38


مَیں کارِ جہاں سے نہیں آگاہ، و لیکن
اربابِ نظر سے نہیں پوشیدہ کوئی راز

کارِ جہاں : دنیا کے معاملات، دنیاوی امور۔ اربابِ نظر: اہلِ بصیرت، وہ لوگ جو گہری نظر رکھتے ہیں

اقبالؒ فرماتے ہیں کہ بظاہر وہ دنیا کے معاملات اور چالاکیوں میں براہِ راست مداخلت نہیں کرتے، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ان سے بے خبر ہیں۔ آپ فرماتے ہیں کہ جو لوگ گہری بصیرت رکھتے ہیں، ان کے لیے دنیا کے کسی نظام کا راز چھپا ہوا نہیں ہوتا۔ اہلِ نظر ہمیشہ جان لیتے ہیں کہ اقتدار کے پسِ پردہ کیا چالاکیاں اور چالیں چل رہی ہیں، کون مخلص ہے اور کون محض اپنے مفادات کی خاطر سیاست کر رہا ہے۔ اقبالؒ یہاں اس سچائی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ دنیا کے طاقتور لوگ اپنی سازشوں کو عام عوام سے چھپا سکتے ہیں، مگر صاحبِ بصیرت ان کے عزائم کو بھانپ لیتے ہیں۔

کر تُو بھی حکومت کے وزیروں کی خوشامد
دستور نیا، اور نئے دَور کا آغاز

خوشامد :چاپلوسی، کسی کو خوش کرنے کے لیے غیر ضروری تعریف کرنا۔دستور: قانون، طریقہ کار۔ دَور: زمانہ، وقت

اقبالؒ فرماتے ہیں کہ اگر تم بھی اقتدار میں موجود حکمرانوں اور وزیروں کی خوشامد کرنے لگو، تو تمہیں بھی دنیاوی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے، کیونکہ نئے دور کا یہی قانون بن چکا ہے۔ آپ طنزیہ انداز میں کہتے ہیں کہ موجودہ زمانے میں عزت، ترقی اور اقتدار کا حصول میرٹ یا صلاحیت سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی خوشامد کے ذریعے ممکن ہو گیا ہے۔ یعنی اب وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو سچ بولنے کے بجائے اقتدار والوں کی تعریفوں کے پل باندھتے ہیں۔ اقبالؒ اس نئے نظام پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، جہاں محنت، سچائی اور دیانتداری کی جگہ خوشامد اور منافقت نے لے لی ہے۔

~ Dr. Allama Iqbal

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

08 Feb, 13:34


غزل از مفتی محمد تقی عثمانی صاحب :
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

"دردِ دل دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا"
ہم اسی گھر میں رہیں گے جسے برباد کیا

مجھ پہ اُس وقت کُھلی لوح و قلم کی وسعت
دل کو زنجیرِ تمنّا سے جب آزاد کیا

مجھ کو اس وقت ملا عیش و مسرّت کا سرور
قلبِ ویراں کو ترے غم سے جب آباد کیا

ہچکیاں آگئیں آسی یہ دمِ آخر میں
لے ترے چاہنے والے نے تجھے یاد کیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کتاب : گـوشـئہ تنــہائی ( شـعری مجـموعہ)
( صفحہ نمبر 114)
تالیف : حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

06 Feb, 14:54


These lines are from a ghazal by Allama Muhammad Iqbal

"My existence is not worthy of your gaze"

مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں

In this line, the speaker humbly acknowledges that they are not deserving of the beloved's attention. The word "ديد" )deed) means gaze or glance, implying that the speaker feels unworthy of even a brief look from the beloved.

میں تو میرا شوق دیکھ مرا انتظار دیکھ

"Look at my passion, look at my longing"

In this line, the speaker invites the beloved to behold their intense passion and longing. The word "" (shaq means passion or ardor, while "انتظار" )intezar) means waiting or longing. The speaker is essentially saying, "Even if I'm not worthy of your gaze, look at the depth of my emotions, and see the sincerity of my longing."

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

05 Feb, 13:55


مجھے کیا خبر تھی رکوع کی
مجھے ہوش کب تھا سجود کا
تیرے نقشِ پا کی تلاش تھی
میں جھکا رہا تھا نماز میں

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

05 Feb, 13:47


Wakeup Muslims
Don't stop talking about Gaza

Jalta Hai Magar Sham-o-Falasteen Pe Mera Dil
My heart burns for Syria and Palestine,

(Zarb-e-Kaleem-175) Daam-e-Tehzeeb

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

04 Feb, 11:17


خود نے کہ بھی دیا “لاالٰہ “ تو کیا حاصل

دل و نگاہ مسلماں نہیں تو کچھ بھی نہیں

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

02 Feb, 15:24


نہ تو زمیں کے لئے ہیں، نہ آسماں کے لئے
جہاں ہیں تیرے لئے، تو نہیں جہاں کے لئے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

11 Jan, 16:10


Khaled Nabhan, the soul of our soul, is martyred. 💔

May Allah have mercy on Khaled Nabhan and reunite him with the soul of his soul, Reem in the highest level of Paradise. Aameen 🤲

Zindagaani Thi Teri Mehtaab Se Tabinda Tar
Khoob Tar Tha Subah Ke Tare Se Bhi Tera Safar

Life was made brighter by your moonlight.
Your journey was also made better by the morning star.

Misl-e-Aewan-e-Sehar Marqad Furozan Ho Tera
Noor Se Maamoor Ye Khaki Shabisan Ho Tera

Like the halls of the dawn, may your grave be radiant!
May your dusty sleeping chamber be filled with light!

Asman Teri Lehad Par Shabnam Afshani Kare
Sabza-e-Nourasta Iss Ghar Ki Nighebani Kare

May the sky shed its dew upon your grave!
May the freshly grown verdure watch over your home!

زندگانی تھی تری مہتاب سے تابندہ تر
خوب تر تھا صبح کے تارے سے بھی تیرا سفر
مثلِ ایوانِ سحَر مرقد فرُوزاں ہو ترا
نُور سے معمور یہ خاکی شبستاں ہو ترا
آسماں تیری لحَد پر شبنم افشانی کرے
سبزۂ نَورُستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

(Bang-e-Dra-139) Walida Marhooma Ki Yaad Mein

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

09 Jan, 17:54


لکھتا ہے وہی ہر بشر کی تقدیر
وَالـلّٰـہُ عَـلٰی کُـلِّ شَـیْـئٍ قَـدِیْــرٌ

جس کے تابع ہیں جنّات و انسان
فَـبِــأَيِّ آلَاء رَبِّــكُــمَــا تُــكَــذِّبَــانِ

ابــتــدا ہے وہـی اور وہـی انــتــہــاء
وَتُـعِـزُّ مـن تـشـاء وَتُـذِلُّ مـن تـشـاء

‏تنہائی میں بھی رہو گناہ سے دور
ﻭَﺍﻟــﻠَّــﻪُ ﻋَــﻠِــﻴــﻢٌ ﺑِـﺬَﺍﺕِ ﺍﻟــﺼُّــﺪُﻭﺭِ

ہے تجھکو بس طلب کی جوت
کُــلُّ نَــفْــسٍ ذَائــقــة الْــمَــوْتِ

انساں کو ہے لاحاصل کا جنون
قَـــدۡ أَفۡـــلَـــحَ ٱلۡـــمُـــؤۡمِـــنُـــونَ

غیب سے نکال دیتا ہے وہ سبیل
حَـسْـبُـنَـا الـلَّـهُ وَنِــعْــمَ الْـوَكِـيـلُ

ہر ایک کو دیتا ہے صلہ بہترین
إِنَّ الـــلَّـــهَ مَـــعَ الــصَّــابِــرِيــنَ

اس سے مانگو وہ ہے بڑا کریم
فَـــاِنَّ الــلّٰــهَ غَــفُــوْرٌ رَّحِــیْــمٌ

تخلیقِ انسانی کا ہے مقصد
قُــــلْ هُــــوَ الـــلّٰـــهُ اَحَــــدٌ

تـیـری رضـا میں ہی ہے سـکـون
فَـإِنَّـمَـا يَـقُـولُ لَـهُ كُـن فَـيَـكُـونُ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

06 Jan, 15:19


IQBAL (1877-1938)

گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں
یہاں اب مرے رازداں اور بھی ہیں
مطلب:یہ نظم اس وقت کی ہے جب اقبال کی شاعری کو جہاں بہت طنز وتنقید کا سامنا تھا وہیں کچھ ایسے ذوق و شوق والے لوگوں کو کلام اقبال بہت پسند آیا۔ تو اقبال فرماتے ہیں کہ وہ دور ختم ہوا جب یہ دنیا اہل ذوق سے خالی ہو گئی تھی اور بقول اقبال میری حکیمانہ باتیں سننے پر کوئی آمادہ نہیں ہوتا تھا لیکن اب تو صورت حال بڑی حد تک مختلف ہے ۔ یہاں کچھ ایسے اہل ذوق موجود ہیں جو میری باتوں کو سنتے اور سمجھتے ہیں بلکہ میرے حکیمانہ اقوال کے رازداں بھی ہیں ۔

Gye Din Ke Tanha Tha Main Anjuman Mein
Yahan Ab Mere Raazdaan Aur Bhi Hain

Gone are the days when I was alone in company—
Many here are my confidants now.

[Allama iqbal poetry islamic poetry urdu iqbal[

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

05 Jan, 18:26


تمہارے پاؤں جمے ہیں سو تم نہ سمجھو گے
حیات کیسے گزرتی ھے لڑکھڑاتے ہوئے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

04 Jan, 15:21


🌸💙 اقبال اور بے حجابی

.
.
.

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

31 Dec, 16:50


ناز ھے طاقتِ گفتار پہ انسانوں کو
بات کرنے کا سلیقہ نہیں نادانوں کو
( اقبال )

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

31 Dec, 14:45


(Bang-e-Dra-010) Hamdardi

Hain Log Wohi Jahan Mein Ache
Aate Hain Jo Kaam Dusron Ke

The best among people in this world are those
Who are always ready to be of help to others.

ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھّے
آتے ہیں جو کام دوسرں کے

~ Dr. Allama Iqbal

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

30 Dec, 18:32


Har Ek Maqam Se Agay Maqam Hai Tera
Hayat Zauq-e-Safar Ke Siwa Kuch Aur Nahin

The goal that you presume is far and out of view:
What else can be this life but zeal for endless strife?

ہر اک مقام سے آگے مقام ہے تیرا
حیات ذوقِ سفر کے سوا کچھ اور نہیں

(Bal-e-Jibril-044) Kirad Ke Paas Khabar Ke Siwa Kuch Aur Nahin

~ Dr. Allama Iqbal
Background Vocals: Ali Dawud - My Way

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

29 Dec, 16:15


خودی کی خلوتوں میں گم رہا میں
خدا کے سامنے گویا نہ تھا میں

نہ دیکھا آنکھ اٹھا کر جلوہَ دوست
قیامت میں تماشا بن گیا میں

معانی: خلوت: تنہائی، علیحدگی ۔ جلوہَ دوست: محبوب حقیقی کا دیدار ۔
مطلب: اس رباعی میں اقبال نے اپنی ذات کے حوالے سے ایک تصوراتی منظر نامہ پیش کیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ روز قیامت جب میدان حشر میں سب لوگ جمع تھے اور خالق حقیقی کا جلوہ دیکھنے میں مگن تھے تو میں اس وقت بھی اپنی خودی میں مگن تھا اور اس مرحلے پر بھی خالق حقیقی کا جلوہ دیکھنے سے بے نیاز رہا جس کے نتیجے میں وہاں موجود لوگوں کے درمیان تماشا بن کر رہ گیا ۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

26 Dec, 13:48


اس قوم کو شمشیر کی حاجت نہیں رہتی
ہو جس کے جوانوں کی خودی صورت فولاد

معانی: اسرار پیدا: ظاہری بھید ۔ حاجت: ضرورت ۔ فولاد: لوہا ۔
مطلب: جس قوم کے جوان اپنی لوہے جیسی مضبوط خودی سے آشنا ہوں اور اس پر مضبوطی سے قائم بھی ہوں یعنی وہ اپنی اور اپنی قوتوں اور صلاحیتوں سے واقف ہوں اس قوم کو پھر تلوار کی ضرورت نہیں رہتی ۔ اس قوم کے لیے ان جوانوں کا جذبہ ایمان اور جذبہ حب الوطنی آلات حرب و ضرب سے زیادہ کام کرتا ہے ۔


ناچیز جہانِ مہ و پرویں ترے آگے
وہ عالمِ مجبور ہے، تو عالمِ آزاد

معانی: مہ و پرویں : ستارے اور سیارے ۔
مطلب: اے انسان تو اپنے ارادے، اپنی فکر اور اپنے عمل میں آزاد ہے جب کہ یہ آسمان پر چمکنے والے تارے، چاند، وغیرہ آزادی کے ان اوصاف سے محروم ہیں ۔ وہ مجبور محض ہیں اس لیے تو ان سے افضل ہے ۔ یہ تیری بھول ہے کہ تو ان کو اپنے آپ سے بلند اور چمک دار سمجھتا ہے وہ تو تیرے شکار ہیں ۔ تو جب چاہے انہیں تسخیر کر سکتا ہے تو ان سب پر فائق ہے ۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

25 Dec, 14:55


A tribute to Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah (Visionary Leader)
"Faith, Unity, Discipline"
#QuaidDay #25December

Nigah Buland, Sukhan Dil Nawaz, Jaan Pursouz
Yehi Hai Rakht-e-Safar Mir-e-Karwan Ke Liye

High ambition, winsome speech, a passionate soul—
This is all the luggage for a leader of the Caravan.

(Bal-e-Jibril-046)

نگہ بلند سُخن دل نواز ، جاں پُرسوز
یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لیے

نِگہ بلند: مراد بلند حوصلہ۔ سخن دل نواز: دل لبھانے والی باتیں۔ جاں پُرسوز: روح عشق کی حرارت سے سرشار ۔ رختِ سفر: سفر کا سامان۔ میرِ کارواں: قافلے کی قیادت کرنے والا، رہنما

مطلب: قافلے کے سردار کے لیے سفر کا سامان یہ ہونا چاہیے کہ اس کی نظر مقاصد پر ہو اور اس کی باتیں دلوں میں گھر کرنے والی ہوں اور جان سوز و گداز سے بھری ہوئی ہو۔ یعنی اس میں ان اوصاف کا ہونا ضروری ہے ورنہ وہ قافلے کی فلاح وبہبود کی ذمہ داری پوری نہ کر سکے گا۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

20 Dec, 13:15


مفلس جو اگر تن کی قبا بیچ رہا ھے
واعظ بھی تو ممبر پہ دعا بیچ رہا ھے
دونوں کو ھے درپیش سوال اپنے شکم کا
ایک اپنی خودی، ایک خدا بیچ رہا ھے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Dec, 14:51


Khaled Nabhan, the soul of our soul, is martyred. 💔

May Allah have mercy on Khaled Nabhan and reunite him with the soul of his soul, Reem in the highest level of Paradise. Aameen 🤲

Asman Teri Lehad Par Shabnam Afshani Kare
Sabza-e-Nourasta Iss Ghar Ki Nighebani Kare

May the sky shed its dew upon your grave!
May the freshly grown verdure watch over your home!

آسماں تیری لحَد پر شبنم افشانی کرے
سبزۂ نَورُستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

16 Dec, 05:34


IQBAL (1877-1938)

Khabar Nahin Kya Hai Naam Iss Ka, Khuda Farebi Ya Khud Farebi
Amal Se Farigh Huwa Musalman Bana Ke Taqdeer Ka Bahana

I can’t see what it is: is it self‐deception of deception of God?
Having invented the excuse of fate, the Muslim has ceased to act meaningfully.

[Alama iqbal poetry rekhta philosophy shairi urdu]

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

15 Dec, 05:30


Shiekh Sahib Bhi To Parde Ke Koi Haami Nahin
Muft Mein Collge Ke Larke Un Se Badzan Ho Gye

Waaz Mein Farma Diya Kal Aap Ne Ye Saaf Saaf
“Parda Akhir Kis Se Ho Jab Mard Hi Zan Ho Gye”

شیخ صاحب بھی تو پردے کے کوئی حامی نہیں
مفت میں کالج کے لڑکے ان سے بدظن ہو گئے
وعظ میں فرما دیا کل آپ نے یہ صاف صاف
“پروہ آخر کس سے ہو جب مرد ہی زن ہو گئے”

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

15 Dec, 05:30


Thehar Saka Na Kisi Khanqah Mein Iqbal
Ke Hai Zareef-o-Khush Andaisha-o-Shugufta Damagh

Iqbal was not at ease in a monastery,
For he is bright, and sprightly, and full of wit,

ٹھہر سکا نہ کسی خانقاہ میں اقبال
کہ ہے ظریف و خوش اندیشہ و شگفتہ دماغ

(Bal-e-Jibril-134) Javed Ke Naam

~ Dr. Allama Iqbal

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

13 Dec, 16:57


Khird Ke Paas Khabar Ke Siwa Kuch Aur Nahin
Tera Ilaj Nazar Ke Siwa Kuch Aur Nahin

خرد کے پاس خبر کے سوا کچھ اور نہیں
ترا علاج نظر کے سوا کچھ اور نہیں

(Bal-e-Jibril-044)

~Dr. Allama Iqbal (R.A)

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

25 Nov, 13:14


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 17

() وہی اب جانِ محفل ہیں !

کیا تھا رہنما جن کو صف دشمن میں شامل ہیں
محافظ قوم کے جو تھے، وہی مد مقابل ہیں

وہ گنتی کے وفا پیکر کہ جو عنوانِ غیرت ہیں
وہ دہشت گرد ٹہھرے اور پابند سلاسل ہیں

محاذ جنگ کیسا؟ اسلحہ کیسا؟ سپہ کیسی؟
ہمارے لوگ تو اپنوں کی تلوار سے گھائل ہیں

عدالت، منصفی، انصاف کیا اور استغاثہ کیا؟
وہی ہیں مدعی جو آپ خود اپنوں کے قاتل ہیں

رہا نہ امتیاز اب تو وفاؤں اور جفاؤں میں تھا
خطرہ جن سے محفل کووہی اب جان محفل ہیں

ہوائیں چل پڑی ہیں ہر طرف غیرت فروشی کی
قدم اٹھتے ہیں جو بھی، باعثِ توہینِ منزل ہیں

تراشے مصلحت نے بال و پر شاہیں جرأت کے
جو سنگِ بزدلی ہیں وہ رہِ منزل میں حائل ہیں

اب ان کی عقل پہ نوحے نہ لکھیں اور کیا لکھیں؟
عدو کی سازشوں سے جب مرے سالار غافل ہیں

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

کلام : پروفیسر انور جمیل صاحب

طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

25 Nov, 13:14


() ... اللہ اکبر کبیرہ

لب پہ ذکر اللہ کا تکرار ہو
دل میں ہر دم حق کا استحضار ہو

اس پر تو کر لے اگر حاصل دوام
پھر تو بس کچھ دن میں بیڑا پار ہو

کتاب : خانئہ دل آباد رہے

صاحب خطبات: حضرت مولانا
پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب

طالب دعا ! اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

25 Nov, 13:14


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 16

()... شکایت !

شہداء کے عزیزوں کی کفالت نہیں ہوتی
پھر بھی ہمیں اپنوں سے شکایت نہیں ہوتی

کس روز ہمیں بھوک سے پالا نہیں پڑتا
کس دن ہمیں روٹی کی ضرورت نہیں روتی

کس روز دوائی کو ترستے نہیں بیمار
کس روز مسیحا کی ضرورت نہیں ہوتی

کب قرض کے مارے ہوئے رسوا نہیں ہوتے
دروازے پہ کس روز قیامت نہیں ہوتی

کس روز شہیدوں پہ منافق نہیں ہنستے
کس روز محلے میں یہ صورت نہیں ہوتی

کس روز ہمارے ہمیں طعنے نہیں دیتے
کس روز ہماری بری حالت نہیں ہوتی

احوال ہمارا کوئی سنتا ہی نہیں ہے
اس غم کے مقدمے کی سماعت نہیں ہوتی

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

کلام : ہمشیرہ بابر آفریدی شہید ؒ


طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Nov, 15:16


()... معیت الٰہی اور وصل ربانی !

پیارے اللہ!

حال کیا ہوگا بھلا ان کا تیری دید کے دن
جنکےدل جوش میں آتے ہیں تیرے نام کیساتھ

کتاب : اہل دل کو تڑپا دینے والے اشعار

طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Nov, 15:16


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 15

()... دعوت فکر !

اللہ فرما چکا ہے قرآن کے اندر
میرے محتاج ہیں سب پیر و پیغمبر

نہیں طاقت سوا میرے کسی میں
کہ کام آئے تمہارے بے کسی میں

خبر قرآن میں ہے مُحَقَّ
نہ بخشے گا اللہ مُشرک کو مُطلَق

مسلمانو زرا سوچو تو دل میں
پھنسے ہو کس طرح آب و گل میں

بہت غفلت میں سوئے ہو اب تو جاگو
اللہ کے ہوتے بندوں سے نہ مانگو

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

مؤلف: حافظ محمد ریاض الحسینی

طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

23 Nov, 13:13


ایک فرعون پر نہیں مشتمل دعویٰ خدائی !!!
میں نے ھر شخص کے تیور میں خدا دیکھا ھے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

23 Nov, 12:12


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 14

() ... مسلمان ہو تم !

جنگ کے میدان میں آؤ کہ مسلمان ہو تم
اب یہ سنت بھی نبھاؤ کہ مسلمان ہو تم

خوف دشمن نہ کھاؤ کہ مسلمان ہو تم
خود کو فولاد بناؤ کہ مسلمان ہو تم

بات اب عزت و ناموس تک آ پہنچی ہے
اب تو شمشیر اٹھاؤ کہ مسلمان ہو تم

رزم کی آگ میں تپنے کی گھڑی آ پہنچی
اب تو میدان میں آؤ کہ مسلمان ہو تم

دشمنوں کے لئے پیغام اجل بن جاؤ
عسکری شان دکھاؤ کہ مسلمان ہو تم

تیغ کے سائے میں جنت ہے مسلماں کے لئے
تیغ سے جی نہ چراؤ کہ مسلمان ہو تم

ظلم کو، جبر کو، بیداد کو، حق تلفی کو
ساری دنیا سے مٹاؤ کہ مسلمان ہو تم

خود کو فردوس کا شہزادہ بنانے کے لیے
جسم زخموں سے سجاؤ کہ مسلمان ہو تم

جنگ کے میدان میں بابر ؒ کی طرح کٹ جاؤ
تم بھی یہ رسم نبھاؤ کہ مسلمان ہو تم

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

کلام : ہمشیرہ بابر آفریدی شہید ؒ


طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

23 Nov, 12:12


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 13

()... شجاعت نہیں رہی !

آنکھوں میں شرم خون میں غیرت نہیں رہی
عورت ہمارے دیس کی عورت نہیں رہی

ایمان کی لہو میں حرارت نہیں رہی
کردار و گفتگو میں صداقت نہیں رہی

پہلے سے مسجدوں میں نمازی نہیں رہے
پہلی سی بندگی و عبادت نہیں رہی

پہلے سے دین حق کے پرستار نہ رہے
پہلی سی آرزوئے شہادت نہیں رہی

خنجر کو دفن کر دیا تلوار پھینک دی
شیروں میں وہ گرج وہ شجاعت نہیں رہی

مغرب نے قید کر دیا ٹی وی کے جال میں
تقویٰ کی اب کسی کو ضرورت نہیں رہی

چھوڑی ہے ہم نے جب سے عبادت جہاد کی
وہ شان ، وہ مقام ، وہ عزت نہیں رہی

ڈرتی نہیں کسی سے میں کہتی ہوں برملا
پہلی سی میری قوم میں غیرت نہیں رہی

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

کلام : ہمشیرہ بابر آفریدی شہید ؒ


طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

23 Nov, 12:12


لیا جائے گا تُجھ سے کام دُنیا کی امامت کا

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

22 Nov, 15:26


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 12

() ... نــظم در ذکـر موت

نہ کوئی پیش چلی نہ عذر نہ انکار ہوا
جب بشر موت کے پنجے میں گرفتار ہوا

سـانس کا کر نہ بھروسہ،کبھی اے غافل
یہ تو چلتا ہے سمجھ،چلنے کو تیار ہوا

کـس قدر موت کی ہے نیند مزے کی یارب
کہ جو کوئی سویا نہ پھر اس نیند سے بیذار ہوا

کوئی ساتھی نہ ہوا مر کے بجز زیر کفن
پہلی منزل سے ہی ہر اک جُدا یار ہوا

جیتے جی بہت یار تھے صوفی اپنے
قبر میں ایک بھی نہ آکر مددگار ہوا

قبر میں اب روتے ہیں.. پچھتاتے ہیں.. زبان حال سے آہ واویلا کرتے ہیں کہ کون ہے ہمارا غمخوار اس دہشت و غربت میں ..کون ہے جو ہمارا حق صحبت و دوستی ادا کرے آہ کــوئی نہیــں ـ

اے دوست! ہر وقت آخرت کی زندگی کو سامنے رکھ کر موت کے بعد والی زندگی کی فکر کر اس کو سنوارنے اور بنانے اور وہاں کی کامیابی کی تیاری کر ـ

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

📚 کتاب! قبر کی پہلی رات 📚

طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

22 Nov, 15:26


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 11

() ... کیوں نہیں مل بیٹھتے؟

درد ملت کب ہے، سب کو اپنی اپنی فکر ہے
کیوں نہیں مل بیٹھتے یہ رہنما سر جوڑ کر

کشتئی امت نکالیں گے بھنور سے کس طرح
جب تلک بیٹھیں نہ سارے ناخدا سر جوڑ کر

ہو نہیں سکتا مشیّت آئے نہ تائید کو
جبکہ مل بیٹھیں سبھی عقدہ کشا سر جوڑ کر

کفر کی دھمکی سے کیوں سالار امت ڈر گئے
ڈھونڈتے کوئی تو حل یہ سورما سر جوڑ کر

کیا مرض ہے، اہل ایماں کیوں نہیں مل بیٹھتے
مشورے کرتے ہیں کافر برملا سر جوڑ کر

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

کلام : پروفیسر انور جمیل صاحب

طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

22 Nov, 14:51


قتل گاہوں میں رعایت نہیں برتی جاتی

کوئی اکبر ہو کہ اصغر ، نہیں دیکھا جاتا

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

21 Nov, 06:45


ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ

۱۷ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۶ هـ | 21 نومبر 2024م

اردو زبان کے چند بہترین چینلز اور گروپس:


❍╍╍❨ فہرست  ◄ ❹ ❩╍╍❍ :-
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ


🟡 نمازِ کی اہمیت
♦️ نمازِ کے مسئلہ بیان اور نماز پڑھنے کا صحیح طریقہ

🟡 ڈاکٹر اسرار احمد صاحب آفیشل چینل
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 قرآنی دعائیں
♦️ قرعانی دعائیں

🟡 میر تقی میر
♦️ اشعار کے لیے

🟡 قرآن کریم سـے نصیحت
♦️ قران و حدیث کی تعلیم

🟡 قرآن کورین ٹرانسلیٹ
♦️ قرآن کا ترجمہ کورین زبان

🟡 ایڈو فیض سعید
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 روحانی شفاخانہ
♦️ روحانی علاج و معالجہ کے لئے گروپ

🟡 زندگی بدلنے والے اقوال
♦️ مثبت سوچ اور کامیاب زندگی کی طرف ایک قدم

🟡 اسلام کی بیٹیاں
♦️ اصلاح معاشرہ کے لئے

🟡 کائن ماسٹر سیکھیں || kain mastar
♦️ کائن ماسٹر مکمل معلومات حاصل کرنے کے لئے

🟡 عشقِ صحابہ
♦️ صحابہ کی عظمت کے بارے میں

🟡 چینل دارالکتب
♦️ ہرطرح اور ہر موضوع کی کتاب کے لئے

🟡 ڈاکٹر اسرار احمدصاحب گروپ
🔘 موصوف کے بیانات

🟡 پیام انسانیت
♦️ ایک سے بڑھ ایک اسلامک پوسٹ

🟡 اشعار غالب
♦️ دلچسپ اور خوبصورت شعر وشاعری

🟡 واقعات و حکایات
♦️ عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات

🟡 قاری عبدالحنان اوفیشل
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 مفتی طارق مسعود آفیشل
♦️ مشہور و معروف عالم دین مفتی طارق مسعود صاحب کے بیانات اور اپڈیٹس کے لئے ٹیلی گرام چینل۔

🟡 کلمات ربی
♦️ قرآنی آیات کا ترجمہ و تفسیر

🟡 محسن ملت روحانی مرکز
♦️ جادو,سحر,سفلی پڑھائی کاکاٹ ,جسمانی مرض علاج

🟡 اولیاء اللہ کی باتیں
♦️ اولیاء اللہ کی باتوں امتِ مسلمہ

🟡 لطیفوں کا خزانہ
♦️ چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا

🟡 ڈاکٹر فرحت ہاشمی
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 حدیثوں کا حسن - 𝑇ℎ𝑒 𝐵𝑒𝑎𝑢𝑡𝑦 𝑜𝑓 𝐻𝑎𝑑𝑖𝑡ℎ𝑠
♦️ اسلامک ازکار اور حدیث انگلش

🟡 شرعی احکام و مسائل
♦️ روز ایک/ دوں اسلامی سوال کا جواب جو صرف قرآن و حدیث کی روشنی میں

🟡 علم و ادب
♦️ اقوال زریں چھوٹی مگر سبق آموز

🟡 طب نبوی آن لائن علاج
♦️ پیچیدہ امراض کا علاج

🟡 الحکمت نباتاتی معلومات چینل
♦️ طب یونانی اور صحت کا فروغ

🟡 حمد نعت بیان دیوبند
♦️ نبی کی تعریف میں اشعار

🟡 صحیح مسلم
♦️ ترجمہ تشریح پروفیسرمححمديحي جلالپوری

🟡 محمد رضا ثاقب مصطفائی
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 مرزا اسداللہ خان غالب

🟡 حــــدیثِ رســــــولﷺ
♦️ سـرورِ کائناتﷺ کی مستنـد صحیــح احادیث

🟡 محمد تقی عثمانی صاحب
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 داستان شجاعت
♦️ اسلامی تاریخی ناولز

🟡 شمسی اصلاحی چینل
♦️ قرآن کریم کی روز ایک آیت

🟡 گرافکس خزانہ
♦️ بہترین قسم کی گرافکس ڈیزائنز

🟡 تلاوت القرآن الکریم گروپ
♦️ قرآن آڈیو اور ویڈیو

🟡 رعـــد بن محمــد الكـــردي
♦️ تلاوت

🟡 روحانی علاج
♦️ قرآن و حدیث کی روشنی میں جنّات کے ذریعے علاج

🟡  آداب مباشرت
♦️ شب زفاف (سہاگ رات)، طریقہ ہمبستری کا سنت طریقہ

🟡 محمّد امجد رضا قادری آفیشل
♦️ صوفی مسلم اسکالر، مختلف اسلامی موضوعات پر اپنی تقاریر

🟡 دلچسپ اور عجیب معلومات گروپ
♦️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات

🔵 کتب بینی
🔸 کتب بینی و کتاب خوانی کی روایات کو فروغ دینا

🟡 طارق بن زیاد
♦️ اور غازیوں کے واقعات

🟡 القلم
♦️ محض ادبی مضامین و سبق آموز تحاریر اور اشعار وغزلیات

🟡 استادہ رخسانہ اعجاز صاحبہ
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 اصحاب فکر و نظر
♦️ خیر کی بات

🟡 ڈاکٹر زاکر نائک
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 زاہدہ ملک ( الفلق ویلفیئر فاؤنڈیشن )
♦️ دوسروں کی مدد کیلئے وقف دینی و دنیاوی مفت تعلیم

🟡 تاریخ اسلام اور اسلامی کہانیاں
♦️ اسلامک تاریخ

🟡 مجموعہ داعــیــانِ اســــلام
♦️ قرآن صحیح حدیث دعائیں اسلامک پوسٹ

🟡 وعظ ونصیحت
♦️ مولانا محمد الیاس گھمن کے بیانات

🟡 ابن سینا • اُردو
♦️ کی زندگی پر ڈراما

🟡 اسلامک کارٹون
♦️ اردو اور انگلش میں اسلامک کارٹون

🟡 اردو سے عربی سیکھیں
♦️ عربی زبان سیکھنے کے متعلق آسان اور عام فہم مواد

🟡 تلاوت القرآن الکریم
♦️ مختلف قراء کی قراءت

🟡 علم العروض
♦️ علم العروض کے مکمل اسباق

🟡 ڈاکٹر فرحت ہاشمی
♦️ موصوف کے بیانات

🟡 دلچسپ اور عجیب معلومات  چینل
♦️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات سینڈ

🟡 اسلامک کوئز گروپ
♦️ سوال وجواب کوئز کی شکل میں

🟡 پیغام انسانیت
♦️ سلسلے وار پوسٹ

🟡 صحیح البخاری
♦️ ترجمہ اور تشریح حافظ عبد الستار الحمادپرمشتمل

🟡 اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry
♦️ اچھے اشعار کا مطالعہ کیا جائے تو وہ انسان کو بھلائی کے راستے پر لگاتے ہیں

🟡 بکھرے موتی
♦️ قرآن وحدیث کے قیمتی موتی اور ادبی ذوق رکھنے والوں کے لئیے قیمتی تحریریں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

نوٹ : جو حضرات اپنے گروپ و چینل کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے چینل یا گروپ کا نام، مختصر تعارف اور ممبر کی تعداد لکھ کر ارسال فرمائیں ↶

👉 @PleasingAllah
👉
@AdoringAllah

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

20 Nov, 17:12


سینے لا کے سانبھ لے مینوں
دکھڑے اندر تاڑ نی مائیں
جندڑی میتھوں نبھدی ناہیں
اک واری فیر پال نی مائیں

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

20 Nov, 09:12


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 10

() ... جذبہ ( اللہ اکبر کبیرہ)

میں بزدل ہوں مجھے جی دار کر دے
کبھی خنجر کبھی تلوار کر دے

بنا دے مجھ کو بھی یا رب مجاہد
شہادت کے لئے تیار کر دے

مرے سینے میں جو سوئے ہوئے ہیں
جہادی حوصلے بیدار کر دے

لڑوں میں دشمنانِ دینِ حق سے
مجھے بھی صاحبِ کردار کر دے

مرے ہاتھوں کو وہ قوت عطا کر
صنم خانوں کو جو مسمار کر دے

مجھے بھی بخش دے حورانِ جنت
مجھے بھی خلد کا حقدار کر دے

عطا ہو مجھ کو بھی ایماں کی دولت
میں مفلس ہوں مجھے زردار کر دے

عقابوں کے نشیمن بن رہے ہیں
کشادہ دامنِ کہسار کر دے

عطا ہو مجھ کو بابر ؒ سا جذبہ
میری ہستی کو بھی گلزار کردے

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

کلام : ہمشیرہ بابر آفریدی شہید ؒ


طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

20 Nov, 09:12


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 9

() ... مسلماں نہ ہوتے!

آپس میں اگر دست و گریبان نہ ہوتے
مسلم کبھی دنیا میں پریشان نہ ہوتے

احمد ﷺ جو نہ ہوتے تو مسلمان نہ ہوتے
دنیا میں کہی حافظِ قرآن نہ ہوتے

یہ کھیت، یہ کھلیان ،یہ دہقان نہ ہوتے
یہ پھول یہ کلیاں یہ گلستان نہ ہوتے

قرآں کی ہدایات پر جو عمل کرتے
شیطان کی تقلید میں شیطان نہ ہوتے

اسڑولنگ و ڈالر کی طلب نے تمھیں مارا ہے
تم ورنہ کبھی دشمنِ ایمان نہ ہوتے

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

کلام : ہمشیرہ بابر آفریدی شہید ؒ


طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

19 Nov, 14:51


تمام عمر کرائے کے گھر میں گزری ہے
مقامِ شکر ہے قبریں ہماری اپنی ہیں

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

19 Nov, 13:23


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 8

() تجھ پہ تیغِ جہاد لازم تھی !

وہ جو دشمن ہے دین و ایماں کا
تو نے اس کو امام سمجھا ہے

ہے جہنم یہ طرز افرنگی
جس کو عشرت کا جام سمجھا ہے

یہ تو باطل کی ہی غلامی ہے
تو جسے اپنا کام سمجھا ہے

تو نے تقلید کفر کو اپنے
روز و شب کا نظام سمجھا ہے

تیری قرآں سے بد ظنی کیوں ہے؟
تو نے کب یہ کلام سمجھا ہے !

تجھ پہ تیغِ جہاد لازم تھی
تو نے اس کو حرام سمجھا ہے

دوست اس کو سمجھتے ہو انور
جس نے تم کو غلام سمجھا ہے

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

کلام : پروفیسر انور جمیل صاحب

طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

19 Nov, 13:23


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 7

() ... دشمن کا سامنا ہے

جس نے تجھے فریب دیئے ہر مقام پر
اس بے وفا سے ترک محبت کی بات کر

ہمت نہ ہار مصلحت کے دام میں نہ آ
دشمن کا سامنا ہے شجاعت کی بات کر

بے چارگی و بے بسی کے تذکرے نہ چھیڑ
غیروں کی انجمن ہے، غیرت کی بات کر

خود غرضیوں کی سوچ کے جالوں کو توڑ دے
خود اپنی ذات نہیں، ملت کی بات کر

اچھا نہیں کہ ہو تری گفتار بے اثر
ہر لفظ معتبر ہو، ضرورت کی بات کر

دشمن کو شیر مت بنا اظہار وہن سے
میدان جنگ ہے یہاں جرأت کی بات کر

باطل سے گفتگو ہے تو ہر لفظ تیر ہو
اپنوں کے درمیاں ہے تو الفت کی بات کر

مَادر پدر آذاد، نہ روشن خیال بن
ماضی پہ اپنے ناز کر، نسبت کی بات کر

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

کلام : پروفیسر انور جمیل صاحب

طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

19 Nov, 13:23


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 6

() .... بہہ گئے

فیض نہ پایا وحی کی حکمتوں کے نور سے
اہل دانش عقل کی نادانیوں میں بہہ گئے

جب بھی جذبوں کے تموّج کو نہ راہیں دی گئیں
کتنے دریائے حسیں، طغیانیوں میں بہہ گئے

کتنے اسکندر دلوں کے حکمراں نہ بن سکے
شوقِ سلطانی لیئے سلطانیوں میں بہہ گئے

کتنے سہرابوں کو گہنایا زوال شوق نے
کتنے رستم سرخ رنگ کے پانیوں میں بہہ گئے

اہل ہمت نے لیا نہ کام تیغ و تیر سے
صاحب فن بے سر و سامانیوں میں بہہ گئے

یہ بھی ممکن تھا کہ بنتے عظمتوں کے پاسباں
وہ جو حسن و عشق کی جولانیوں میں بہہ گئے

کاش ملت کی حدی خوانی انہیں ہوتی نصیب
وہ جو انور لغو قصہ خوانیوں میں بہہ گئے

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

کلام : پروفیسر انور جمیل صاحب

طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

19 Nov, 13:23


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 5

() کیا سے کیا ہوگئے!

ایسے کردار کی عظمت بھی رہی ہے اپنی
جاں بہ لب رہ کےتھےاوروں کو پلانے والے

امن و انصاف کا معیار فقط ہم ہی تھے
اپنی تاریخ سے واقف ہیں زمانے والے

اپنے ہر قول و عمل میں تھی وفاکی خوشبو
سخت حالات میں بھی ساتھ نبھانے والے

ہم تھے قربانی و ایثار کی تابندہ مثال
عظمت دین پہ ہر چیز لٹانے والے

حسن اخلاق و محبت کی روایات سے ہم
رخ ہستی کو نفاست سے سجانے والے

دیکھتے دیکھتے یہ حادثہ بھی ہو کے رہا
کیا سے کیا ہوگئے افلاک پہ جانے والے

ہائے افسوس کہ اب خود بھی نہیں ہیں آزاد
ہم تھے دنیا کو غلامی سے چھڑانے والے

آج اس شور قیامت پہ بھی بیدار نہیں
اور کبھی ہوتے تھے اوروں کو جگانے والے

اب تو خود آپ پہ ہی بوجھ بنے ہیں انور
تھے ضعیفوں کا کبھی بوجھ اٹھانے والے

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

کلام : پروفیسر انور جمیل صاحب

طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Nov, 15:58


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 4

() مناجات

ہوا و حرص والا دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے

بدل دے دل کی دنیا دل بدل دے
خدایا فضل فرما دل بدل دے

رہوں بیٹھا میں اپنا سر جھکا کر
سرور ایسا عطـا کر دل بدل دے

گنہگاری میں کب تک عمر کاٹوں
بدل دے میرا راستہ دل بدل دے

سنوں میں نام تیرا دھڑکنوں میں
مزہ آجائے مولا دل بدل دے

سہل فرما مسلسل یاد اپنی
خدایا رحم فرمادل بدل دے

یہ کیسا دل ہے سینے میں الٰہی
جو زندہ ہے بھی ہےمردہ دل بدل دے

تیرا ہو جاؤں اتنی آرزو ہے
بس اتنی ہے تمنا دل بدل دے

پڑا ہوں تیرے در پر دل شکستہ
رہوں کیوں دل شکستہ دل بدل دے

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

مؤلف: محبوب العلماء والصلحاحضرت
مولانا پیر ذولفقار احمد نقشبندی صاحب

طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Nov, 15:58


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 3

() میرا کوئی نہیں اللہ تیرے سوا

میں تیرے سامنے جھک رہا ہوں خدا
میرا کوئی نہیں اللہ تیرے سوا

میں گنہگار ہوں میں سیاہ کار ہوں
میں خطا کار ہوں میں سزا وار ہوں

میرے سجدوں میں تیری ہی حمد و ثنا
میرا کوئی نہیں اللہ تیرے سوا

میری توبہ ہے توبہ ہے اے میرے الٰہ
مجھ گنہگار کو تو نہ دینا سزا

میری آہوں کو سن لے اے حاجت رواں
میرا کوئی نہیں ہے اللہ تیرے سوا

مجھ پہ جب بھی مصیبت بنی ہے
وہ تیرے نام ہی سے ہی ٹلی ہے

مشکلیں حل کرو سب کے مشکل کشا
میرا کوئی نہیں ہے اللہ تیرے سوا

میں تو غفار ہوں تونے خود ہی کہا
نہیں کوئی نہیں ہے شہباز کا

بخش دونگا تجھ کو ہے وعدہ تیرا
میرا کوئی نہیں اللہ تیرے سوا

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

مؤلف: محبوب العلماء والصلحاحضرت
مولانا پیر ذولفقار احمد نقشبندی صاحب

طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

14 Nov, 17:45


نہیں مایوس اپنے الله سے

بدل جاتی ہے قسمت دُعا سے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

14 Nov, 17:44


جن کی اُمید صرف الله سے ہو

وہ کبھی نا اُمید نہیں ہوتے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

14 Nov, 10:41


حیرت ہے کہ تعلیم و ترقی میں ہے پیچھے
جس قوم کا آغاز ہی اقراء سے ہوا تھا

~علامہ اقبال

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

14 Nov, 10:39


آفتاب استی یکی در خود نگر
از نجوم دیگران تابے مخر

ذرا اپنی طرف نظر ڈال تو آفتاب ہے تجھے دوسروں کے ستاروں سے روشنی لینے کی ضرورت نہیں۔
رموزِ بیخودی

حضرت علامہ محمد اقبالؒ

Just look at yourself, it's sun, you don't need to take light from other stars.
رموزِ بیخودی
Hazrat Allama Iqbal

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

14 Nov, 10:38


کس کو کیا ملا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا تو حساب نہ کر
تیرے پاس روح نہیں میرے پاس لباس نہیں

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

13 Nov, 14:20


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 2

اعلانِ توحید باری تـعالٰی

ہے ذاتِ واحد عبادت کے لائق
زبان اور دل کی شہادت کے لائق

اسی کی ہے سرکار خدمت کے لائق
اسی کے ہیں فرمان اطاعت کے لائق

لگاؤ تو لَو بس اسی سے لگاؤ
جھکاؤ تو سر اس کے آگے جھکاؤ

مبرا ہے شرکت سے اس کی خدائی
نہیں اس کے آگے کسی کی بڑائی

نہ جب تھا نہ اب ہے نہ ہوگا میسر
شریکِ خدا ... اور جوابِ محمدﷺ

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

مؤلف: حافظ محمد ریاض الحسینی

طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

13 Nov, 14:20


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 1

توحید باری تـعالٰی

آغازِ سخن

کہاں سے ابتدا کروں کہاں پہ انتہا کروں
کہا سے لاؤں زبان یارب کیسے تری ثنا کروں
میری سوچ ہے محدودسی .............
میرے قلم میں اتنی سکت نہیں
کہ تیری بڑائی بیان کروں ........ ..
اور اس بیاں سے وفا کروں

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

مؤلف: حافظ محمد ریاض الحسینی

طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

11 Nov, 12:50


کیا وہ بساط الٹ گئی؟ ہاں وہ بساط الٹ گئی
کیا وہ جواں گزر گئے،ہاں وہ جواں گزر گئے۔

جون

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

10 Nov, 14:30


خودی کا فلسفہ سن کر دعائیں کانپ اٹھتی ہیں
چراغِ دِل کی حِدت سے ہوائیں کانپ اٹھتی ہیں
سلاخیں اپنے زنداں کی ذرا مضبوط رکھنا تم
کہ شاہیں پھڑپھڑائے تو فضائیں کانپ اٹھتی ہیں
ہمیں مصلوب کرکے بھی بہت مایوس ہوگے تم
ہماری مسکراہٹ پر سزائیں کانپ اٹھتی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عابی مکھنوی

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

10 Nov, 14:30


مومناں آئینہ یکدیگراند
این خبر را از پیمبر آورند

مومن (لوگ) ایک دوسرے کے آئینہ ہیں ۔ اس حدیث کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) سے روایت کرتے ہیں۔

مثنوی معنوی دفتر اول حصہ دوم صفحہ نمبر 474 از حضرت مولانا رومی رحمۃ اللّٰہ علیہ

حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا فرمان ہے :۔

مومن مومن کا آئینہ ہے۔“

آئینہ بھی غلطی نہیں کرتا، یہ دیکھنے والے کو اُس کا اصلی رنگ و روپ دکھاتا ہے، سیاہ ہے تو سیاہ سرخ ہے تو سرخ اور زرد ہے تو زرد، جیسا بھی ہو

عین الفقر صفحہ 47 از حضرت سلطان باھو رح

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

09 Nov, 12:26


سجدہ عشق ہو تو عبادت میں مزہ آتا ہے
خالی سجدوں میں دنیا ہی بسا کرتی ہے
لوگ کہتے ہیں کہ فرض ادا کرنا ہے
ایسا لگتا ہے کوئی قرض لیا ہو رب سے
تیرے سجدے تجھے کافر نہ کردے "اے اقبال
تو جھکتا کہیں اور ہے اور سوچتا کہیں اور ہے
9 November IQBAL DAY⚘

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

09 Nov, 12:25


IQBAL (1877-1938)

"Nations are born in the heart of poet and they prosper and die in the hands of politicians" ~Stray Reflection

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

09 Nov, 12:25


Tu Ne Ye Kya Ghazab Kiya, Mujh Ko Bhi Fash Kar Diya
Main Hi Tou Aik Raaz Tha Sina’ay Kainat Mein !

Why did YOU,O GOD! reveal me to the world through my poetic verse?
I was content as a secret deep in the bosom of the Spiritual Universe!

تو نے یہ کیا غضب کیا ! مجھ کو بھی فاش کر دیا
میں ہی تو ایک راز تھا سینہَ کائنات میں

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

09 Nov, 12:21


دہر میں غارت گرِ باطل پرستی میں ہوا
حق تو یہ ہے حافظِ ناموسِ ہستی میں ہوا

— علامہ اقبال

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

07 Nov, 16:44


▪️ از : ڈاکٹر اسرار احمد صاحب : -

"بیانات کی فہرست تیار کردی گئی اس فہرست کی مدد سے آپ
ڈاکٹر اسرار احمد کے تمام بیانات ملاحظہ کرسکتے ہیں جو بیان آپ نے سنا ہے اس پر کلک کریں نیچے لسٹ نمبر سینڈ کیا ہے اُن پر کلک کرو اور بیانات جو آپ کو سنا ہو اس کو ڈاؤنلوڈ کر لے شکریہ "۔

نوٹ: کسی بھی مطلوبہ درس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے مذکورہ پر جائیں اور استفادہ کریں۔

•─━━━━━══════━━━━━─•

(1) لسٹ نمبر ❶
https://t.me/DrIsrarahmedra/1999
•════ ❀🍃🌹🍃❀ ════•

(2) لسٹ نمبر ❷
https://t.me/DrIsrarahmedra/5266
•════ ❀🍃🌹🍃❀ ════•

(3) لسٹ نمبر ❸
https://t.me/DrIsrarahmedra/5792
•════ ❀🍃🌹🍃❀ ════•

(4) لسٹ نمبر ❹ (مکمل تفسیر قرآن)

https://t.me/DrIsrarahmedra/5800
•════ ❀🍃🌹🍃❀ ════•

(5) 📚 ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی تمام وہ کتب جو پی ڈی ایف (Pdf) میں دستیاب ہیں دیکھنے اور پڑھنے کیلیے درج ذیل لنک پر ٹچ کیجیے ـ ↶




•─━━━━━══════━━━━━─•

اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ ہمیں درس قرآن سننے کی اور پھر اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

╔═ Join & Share ═╗
@DrIsrarahmedra
╚═══════════╝

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

07 Nov, 14:08


کس ضرورت کو دباؤں کیسے پورا کر لوں؟
اپنی تنخواہ کئی بار گنی ہے میں نے
چھوٹے لوگوں کو بڑا کہنا بڑا ہے اکثر
ایک تکلیف کئی بار سہی ہے میں نے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

07 Nov, 14:07


*تصدیق کون کرتا ہے خُوشبُو کی پُھول سے*
*صدیقؓ نے دلیل نہ مانگی رسول ﷺ سے*

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

07 Nov, 13:44


Path of Haqq is not related to knowledge or ignorance rather (it is related to) pure love of Ilāhī and this is attained by such (person) who has destined grace of Ilāhī.

راہِ حق کا تعلق علم اور جہالت سے نہیں ہے
بلکہ خالص محبت ِ الٰہی سے ہے اور یہ اُسی کو حاصل
ہوتی ہے جسے توفیق ِ الٰہی نصیب ہو جائے -
عین الفقر، ص : 203،حضرت سلطان باھو صاحب (رحمتہ اللّٰہ تعالیٰ علیہ)

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

06 Nov, 16:22


غم و حزن کے ساۓ (۱)

بہ قولِ مولانا حالی مرحوم:

غالب ہے، نہ شیفتہ ہے، نہ نیّر باقی
وحشت ہے، نہ سالک ہے، نہ انور باقی
حالی اب اسی کو بزمِ یاراں سمجھو
یاروں کے جو داغ ہیں دل پر باقی

پیاروں کی جدائی کا غم بہت بڑی مصیبت ہے، کیوں کہ یہ لمبی جدائیاں، یہ حشر تک کا فراق اور یہ صدمے کبھی بھولنے والے نہیں اور لوحِ قلب پر ان کی یادوں کے ان مٹ نقوش ہمیشہ غمِ جدائی کے چرکوں کو تازہ رکھتے ہیں ۔ ابو العیناء نے سچ کہا ہے:

شَيئانِ بَكَتِ الدِماءَ عَلَيهِما
عَينايَ حَتّى تُؤذِنَا لِذِهابِ
لَن تَبلُغَا المِعشارَ مِن حَقَّيهِما
فَقدُ الشَبابِ وَفُرقَةُ الأَحبابِ

”دو قسم کے صدمے ایسے دل فگار اور جاں کسل ہیں کہ اگر مَیں ان پر روتے ہوۓ اپنی آنکھیں بھی موند لوں تو ان کے حق کا عشرِ عشیر بھی ادا نہیں ہو سکتا: ایک جوانی کا رخصت ہونا اور دوسرا یاروں کی جدائی کا غم...“

(سوۓ منزل: ۲۰۰)

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

05 Nov, 14:41


کیا ہے تو نے متاعِ غرور کا سَودا
فریبِ سود و زیاں ! لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ
یہ مال و دَولتِ دُنیا ، یہ رشتہ و پیوند
بُتانِ وہم و گماں ! لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ
(ضربِ کلیم)

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

05 Nov, 12:09


از ظُلمتِ خود رَهایی‌ام دِه
با نُورِ خود آشنایی‌ام دِه
(نظامی گنجوی)
[اے خدا!] مجھ کو میری تاریکی سے نجات و خَلاصی دو، [اور] تم اپنے نُور کے ساتھ مجھ کو آشنائی دو۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

05 Nov, 12:09


اگرچه زیستم دُور از تو عُمری
همیشه مِهرِ پاکت در دلم بود
(اکبر عبدالله)
اگرچہ میں نے ایک عُمر تم سے دُور زندگی کی، [لیکن] تمہاری پاک محبّت ہمیشہ میرے دل میں تھی۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

05 Nov, 12:09


دُعائیہ بیت:
رهی پیشم آور که فرجامِ کار
تو خُشنود باشی و من رستگار
(نظامی گنجوی)
[اے خُدا!] وہ راہ میرے پیش میں لاؤ کہ [جس سے] بالآخر تم خوشنود ہو جاؤ اور میں نجات یاب [ہو جاؤں]۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

05 Nov, 12:09


می‌دهم خود را نویدِ سالِ بهترسالهاست
گرچه هر سالم بتر از پار می آید فرود
(مهدی اخوان‌ثالث)
سالوں سے میں خود کو بہتر سال کی خوشخبری دیتا ہوں اگرچہ میرا ہر سال گذشتہ(سال) سے بدتر ہوتا ہے۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

05 Nov, 12:09


درونم را به نورِ خود برافروز
زبانم را ثنایِ خود درآموز
(نظامی گنجوی)
[اے خُدا!] میرے درُون کو تم اپنے نُور سے روشن کر دو، اور میری زبان کو تم اپنی ثنا سِکھا دو۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

05 Nov, 12:09


روز در فکرِ شبِ دیجورم
شب در اندوه و غمِ فردایم
(شفیقه یارقین 'دیباج')
میں روز کے وقت شبِ تاریک کی فکر میں ہوتی ہوں، اور شب کے وقت روزِ فردا کے اندوہ و غم میں ہوتی ہوں۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

05 Nov, 12:09


ڈیرا اسماعیل خان کے شاعر عطا اللہ خان گنڈاپور کی ایک غزل سے چند ابیات :

پیری و هر لحظه بیماری عذابِ اکبر است
خوش بُوَد یک‌بار مردن از به بستر زیستن
عمر رسیدگی اور ہر وقت بیماری بہت بڑا عذاب ہے. ایک بار (میں) مرنا بستر پر پڑے زندہ رہنے سے بہتر ہے.

ناتوانی‌ها و بیماری و تنگیِ معاش
گر همین پیری‌است، از مرگ است بدتر زیستن
ناتوانیاں، بیماری اور تنگیِ معاش، اگر یہی پیری(بڑھاپا) ہے تو یہ موت سے بدتر زندگی ہے.

چیست مردن از وبالِ زندگی وا رستن است
خوش بُوَد نازیستن از خوار و مضطر زیستن
(عطا الله خان 'عطا')
مرنا کیا ہے؟ زندگی کے وبال سے نجات پانا ہے!
زندہ نہ رہنا خوار و مضطر جینے سے بہتر ہے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

05 Nov, 12:09


گرچه قلبِ هیچ‌کس بر اشک و غم‌هایم نسوخت
من به چشمِ هر که دیدم اشکِ غم را، سوختم
(شفیقه یارقین 'دیباج')
اگرچہ کسی بھی شخص کا دل میرے اشک و غموں پر نہ جلا (غمگین نہ ہوا)۔۔۔ [لیکن] میں نے بھی جس بھی شخص کی چشم میں اشکِ غم دیکھا، میں جل گئی (غمگین و رحم دل ہو گئی)۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

05 Nov, 12:09


غابوا عن العينِ والأيامُ تُشغلُهم
‏أمّا عن القلبِ لا واللهِ ما غابوا "

گردشِ ایام نے جنہیں آنکھوں سے اوجھل کر دیا
بخدا دل میں ہر وقت مقیم رہتے ہیں وہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

05 Nov, 12:09


چاک اسی غم سے گریبان کیا ہے میں نے
کون کھولے گا ترے بند قبا میرے بعد

غافل

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

04 Nov, 18:14


Channel photo updated

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

04 Nov, 16:38


لفظ تاثیر سے بنتے ہیں تلفظ سے نہیں
اہلِ دل آج بھی ہیں اہلِ زباں سے آگے ؛

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

02 Nov, 14:57


تانگرید ابر کے خندد چمن
تا نگرید طفل کے جوشد لبن

جب تک ابر نہیں روتا ہے چمن کب مسکراتا ہے ؟ جب تک بچہ روتا نہیں ہے دودھ کب جوش مارتا ہے؟

مثنوی مولانا روم، ص 27 دفتر پنجمم حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

01 Nov, 13:46


درخت کٹ گیا لیکن وہ رابطے ناصرؔ
تمام رات پرندے زمیں پہ بیٹھے رہے
(حسن ناصر)

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

01 Nov, 13:46


اے فراق تیرا برا ہو۔اے ہجر تجھے موت آئے۔اے جدائی خدا تجھے معدوم کردے۔ اے فراق! کن کو کن سے جدا کر دیتا ہے۔کیسے کیسے دل پاش کر دیتا ہے۔کس طرح آنکھیں بہہ بہہ کر لہولہان کر دیتا ہے۔کیسے کیسے بامروت و باوقار نفوس کو رولا دیتا ہے۔کس کا جہان خاک بوس نہیں کیا تو نے؟ کس کا گھر نہیں اجھاڑا تو نے؟ کس کی روح نہیں کھینچ لی تو نے؟ کس کا سینہ دھکا نہیں دیا تو نے؟ خدا تجھے غرق کرے!

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

01 Nov, 13:46


" عابدین کی اس سے افضل عبادت کوئی نہیں کہ! جس چیز سے خدا نے انہیں منع کر رکھا ہے، وہ اس سے دستبردار ہوجائیں"

حسن بصری رحمہ اللّٰہ
[الورع لإبن أبي الدنيا(٨)]

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

01 Nov, 13:46


"أحبيتك كأنك لن تغادرني ابداً ، وغادرتني كأنك لم تحبني يوماً"

ترجمہ:

کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہت
کبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی

شاعر: نصیر ترابی

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

01 Nov, 13:46


کہ تو بھی ابھی شامل ہے انہیں کی صف میں حسن
بے ایمانی اور نافرمانی کیا فائدے تیری اس تعلیم کے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

01 Nov, 13:35


‏اے طُورِ موسی ہمارے بھی مسئلے ہیں کچھ
ہمیں بھی کبھی خدا سے ہم کلام کراؤ نا

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

01 Nov, 13:35


"فرعون کے خلاف ہونا کافی نہیں، موسؑی کا ساتھ دینا بھی ضروری ہے۔"

- Sultan Mehmed Fateh ♥️

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

31 Oct, 15:39


سارے نبیوں کے عُہدے بڑے ہیں
لیکن آقا ﷺ کا مَنصب جدا ہے

وہ ﷺ امامِ صفِ انبیاء
اُن ﷺ کا رُتبہ بڑوں سے بڑا ہے

کوئی لفظوں میں کیسے بتا دے
اُن ﷺ کے رُتبے کی حد ہے تو کیا ہے

ہم نے اپنے بڑوں سے سُنا ہے
صرف اللّٰه ہی اُن ﷺ سے بڑا ہے

*صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ*


~

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

31 Oct, 15:39


یہ آنکھیں تیریﷺ دید کا کاسہ لیے ہوئے
پھرتی ہیں روز و شب کسی فقیر کی طرح...!!

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

31 Oct, 15:36


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 7

() ... دشمن کا سامنا ہے

جس نے تجھے فریب دیئے ہر مقام پر
اس بے وفا سے ترک محبت کی بات کر

ہمت نہ ہار مصلحت کے دام میں نہ آ
دشمن کا سامنا ہے شجاعت کی بات کر

بے چارگی و بے بسی کے تذکرے نہ چھیڑ
غیروں کی انجمن ہے، غیرت کی بات کر

خود غرضیوں کی سوچ کے جالوں کو توڑ دے
خود اپنی ذات نہیں، ملت کی بات کر

اچھا نہیں کہ ہو تری گفتار بے اثر
ہر لفظ معتبر ہو، ضرورت کی بات کر

دشمن کو شیر مت بنا اظہار وہن سے
میدان جنگ ہے یہاں جرأت کی بات کر

باطل سے گفتگو ہے تو ہر لفظ تیر ہو
اپنوں کے درمیاں ہے تو الفت کی بات کر

مَادر پدر آذاد، نہ روشن خیال بن
ماضی پہ اپنے ناز کر، نسبت کی بات کر

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

کلام : پروفیسر انور جمیل صاحب

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

31 Oct, 15:36


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 8

() تجھ پہ تیغِ جہاد لازم تھی !

وہ جو دشمن ہے دین و ایماں کا
تو نے اس کو امام سمجھا ہے

ہے جہنم یہ طرز افرنگی
جس کو عشرت کا جام سمجھا ہے

یہ تو باطل کی ہی غلامی ہے
تو جسے اپنا کام سمجھا ہے

تو نے تقلید کفر کو اپنے
روز و شب کا نظام سمجھا ہے

تیری قرآں سے بد ظنی کیوں ہے؟
تو نے کب یہ کلام سمجھا ہے !

تجھ پہ تیغِ جہاد لازم تھی
تو نے اس کو حرام سمجھا ہے

دوست اس کو سمجھتے ہو انور
جس نے تم کو غلام سمجھا ہے

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

کلام : پروفیسر انور جمیل صاحب

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

30 Oct, 10:52


مولانا بجلی گھر صاحب

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

30 Oct, 10:47


درایں شبِ سیاہم گم گشتہ راہِ مقصود
از گوشہ بروں آ اے کوکبِ ہدایت

اس اندھیری رات میں میری راہِ مقصود گُم ہو گئی ہے اے ہدایت کے ستارے، گوشہ سے باہر نکل آ۔

حافظ شیرازی

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

30 Oct, 10:47


وددتُ بأنّ القلبَ شُقَّ بِمُديَةٍ
وأُدخِلتِ فيه ثم أطبِقَ في صدري
فأصبحتِ فيه لا تَحُلِّين غيرَه
إلى مُقتَضى يومَ القيامة والحشر
تعِيشِينَ فيه ما حيِيتُ، فإن أمُت
سكنتِ شِغافَ القلبِ في ظُلَمِ القبرِ..
ابن حزم رحمہ اللہ

"چاہتا ہوں کہ میرا دل درد اور بے چینی کی شدت سے دو حصوں میں پھٹ جائے اور پھر آپ کو اندر رکھ کر آپنے سینے میں بند کر لوں ۔اور پھر یہاں رہ کر آپ مجھ سے کھبی جدا نہ ہو سوائے حشر کے دن ، اور اس وقت تک جب تک میں زندہ ہوں، اور اگر میں فوت ہو جاؤں تو آپ میرے دل کی گہرائیوں میں میرے میرے قبر کی تاریکی میں رہ جاؤ

ایک اور جگہ کہتے ہیں ۔۔
تکلیف کا واضح ثبوت وہ آگ ہے جو دل میں دہکتی رہتی ہے اور وہ آنسو ہیں جو رخساروں پر بہتے ہیں۔ اگر ایک جذباتی عاشق اپنے سینے کا راز چھپائے رکھے تو اس کے پرنم مژگاں اس راز کو افشاں کرے گا۔ جب بھی آنکھوں نے اپنے چشمے جاری کر دیے تو واضح ہوگیا کہ دل کو عارضہ لاحق ہے اور دل کو کسی شدید خواہش سے ایذا پہنچ گئی ہے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

29 Oct, 14:33


وہ صرف عبادت والوں کا ہی نہیں
بلکہ ندامت والوں کا بھی رب ہے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

28 Oct, 13:54


میں غریبوں سے ھی کرتا ھوں تجارت اکثر ؛؛؛
جو چند پیسوں میں لاکھوں کی دعا دیتے ھیں

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

28 Oct, 13:53


یوں کسی بندہ ابتر کو،،،، نہ کہیئے کمتر
کیا عجب حشر کے دن آپ سے بہتر نکلے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

25 Oct, 14:01


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 5

() کیا سے کیا ہوگئے!

ایسے کردار کی عظمت بھی رہی ہے اپنی
جاں بہ لب رہ کےتھےاوروں کو پلانے والے

امن و انصاف کا معیار فقط ہم ہی تھے
اپنی تاریخ سے واقف ہیں زمانے والے

اپنے ہر قول و عمل میں تھی وفاکی خوشبو
سخت حالات میں بھی ساتھ نبھانے والے

ہم تھے قربانی و ایثار کی تابندہ مثال
عظمت دین پہ ہر چیز لٹانے والے

حسن اخلاق و محبت کی روایات سے ہم
رخ ہستی کو نفاست سے سجانے والے

دیکھتے دیکھتے یہ حادثہ بھی ہو کے رہا
کیا سے کیا ہوگئے افلاک پہ جانے والے

ہائے افسوس کہ اب خود بھی نہیں ہیں آزاد
ہم تھے دنیا کو غلامی سے چھڑانے والے

آج اس شور قیامت پہ بھی بیدار نہیں
اور کبھی ہوتے تھے اوروں کو جگانے والے

اب تو خود آپ پہ ہی بوجھ بنے ہیں انور
تھے ضعیفوں کا کبھی بوجھ اٹھانے والے

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

کلام : پروفیسر انور جمیل صاحب

طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

25 Oct, 10:45


انسان صرف پیسے سے امیر نہیں ھوتا اصل دولت انسان کا ایمان،اخلاق کردار اور عمل ھے - ❤️

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

25 Oct, 10:45


ماں جی نے کہا۔؛؛؛
پتر؛؛؛ اوکھا ای لبھدا اے
جس دی چوکھی لوڑ ھووے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

25 Oct, 10:40


‎ﺳُﻦ ﺍﻭ ﻏﺎفل!! ﺟﮭﻠﯿﺎ ﺑﻨﺪﯾﺎ
‎ﮐﯿﻮﮞ ﺍَﮐﮭﯿﺎﮞ ﻭِﭺ ﭘﺎﻧﯽ ﺍﮮ؟
‎ﮐِﺴﮯ ﺳﺪﺍ ﻧﺌﯽ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮨﻨﺎ
‎ﮨﺮ ﺷﮯ ﺁﻧﯽ ﺟﺎﻧﯽ ﺍﮮ
‎ﺟﻨﺪﮌﯼ ﺟﻨﺞ ﻭﯼ ﮨﻮﻭﮮ جھلیا!!
‎ﻓِﺮ ﻭﯼ ﮐﭧ ﮨﯽ ﺟﺎﻧﯽ ﺍﮮ
‎ﻣﺎﯾﻮﺳﯽ ﻧﺌﯽ ﭼﻨﮕﯽ ﮨﻨﺪﯼ
‎ﺍﮮ ﺩُﻧﯿﺎ ﺗﮯ ﻓﺎﻧﯽ ﺍﮮ
‎ﺭﺏّ ﺩِﯼ سُن!! ﺍﻭ ﮐﯽ ﮐﮩﻨﺪﺍ ﺍﮮ!!
‎"ﻣﺸﮑﻞ ﻧﺎﻝ ﺍﺳﺎﻧﯽ ﺍﮮ "

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆
اردو اسلامی اشعار
☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

قسط نمبر : 13

()... شجاعت نہیں رہی !

آنکھوں میں شرم خون میں غیرت نہیں رہی
عورت ہمارے دیس کی عورت نہیں رہی

ایمان کی لہو میں حرارت نہیں رہی
کردار و گفتگو میں صداقت نہیں رہی

پہلے سے مسجدوں میں نمازی نہیں رہے
پہلی سی بندگی و عبادت نہیں رہی

پہلے سے دین حق کے پرستار نہ رہے
پہلی سی آرزوئے شہادت نہیں رہی

خنجر کو دفن کر دیا تلوار پھینک دی
شیروں میں وہ گرج وہ شجاعت نہیں رہی

مغرب نے قید کر دیا ٹی وی کے جال میں
تقویٰ کی اب کسی کو ضرورت نہیں رہی

چھوڑی ہے ہم نے جب سے عبادت جہاد کی
وہ شان ، وہ مقام ، وہ عزت نہیں رہی

ڈرتی نہیں کسی سے میں کہتی ہوں برملا
پہلی سی میری قوم میں غیرت نہیں رہی

☆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆

کلام : ہمشیرہ بابر آفریدی شہید ؒ


طالب دعا : اللہ کا بندہ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


از خیالِ قامتش اکنون عصا می‌بایدم
بارِ سنگینِ فراقش کرده خم دوشِ مرا
(نقیب خان طغرل احراری)
مجھے اب اُس کی قامت کے خیال سے (ساختہ) عصا درکار ہے۔۔۔ (کہ) اُس کے فراق کے سنگین بار نے میرے شانوں کو خم کر دیا ہے۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


نمے دانم ز منعِ گریہ مقصد چیست ناصح را
دل از من ،دیدہ از من ،اشک از من، آستیں از من
(محمود مازندرانی)
میں نہیں جانتا کہ ناصح کا مجھے رونے سے منع کرنے کا کیا مقصد ہے۔دل میرا ہے، آنکھ میری ہے، آنسو میرے ہیں، آستیں میرا ہے (پھر ناصح کا کیا نقصان ہے)

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


مگر درسِ کتابِ هجر می‌گوید ادیب امروز
که می‌آید صدای گریهٔ طفلان ز مکتب‌ها
(صحبت لاری)
شاید آج معلم کتابِ ہجر کا درس دے رہا ہے کیونکہ مکتبوں سے بچوں کے گریے کی صدا آ رہی ہے۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


ز بی‌وفاییِ اهلِ زمان نیازارم
وفا که دید از ایشان که من طمع دارم؟
(امیر علی‌شیر نوایی)
میں اہلِ زمانہ کی بے وفائی سے آزردہ نہیں ہوتا؛ اُن سے (آخر) کس نے وفا دیکھی ہے جو میں طمع رکھوں؟

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


جوقِ قلندرانیم، در ما ریا نباشد
تزویر و زرق و سالوس آئینِ ما نباشد

عبید زاکانی

ہم قلندروں کے گروہ میں سے ہیں، ہم میں ریاکاری نہیں ہوتی اور مکر و فریب و نفاق و دروغ و دو رنگی و چرب زبانی ہماری سرشت اور ہمارے آئین میں نہیں ہے۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


با منی اما چه حاصل؟ سوی من مایل نه‌ای
در دلی اما چه سود؟ آگه ز حالِ دل نه‌ای
(محمد فضولی بغدادی)
تم میرے ساتھ ہو لیکن کیا حاصل؟ کہ تم میری جانب مائل نہیں ہو؛ تم دل میں ہو لیکن کیا فائدہ؟ کہ تم دل کے حال سے آگاہ نہیں ہو۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


کُجَا رَوَم، چہ کُنَم، حالِ دل کرا گویَم
کہ گشتہ ام ز غم و جورِ روزگار ملول

حافظ شیرازی

کہاں جاؤں، کیا کروں، حالِ دل کس سے کہوں، کہ اِس زمانے کے ظلم و ستم اور غم کے ہاتھوں میں سخت ملول ہو گیا ہوں۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


اے ہم نَفَسانِ محفِلِ ما
رفتید ولے نہ از دِلِ ما

فیضی دکنی

اے ہماری محفل کے ہم نفسو، اے میرے پیارو، تم چلے تو گئے لیکن ہمارے دل سے نہیں۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


بلندیت باید، تواضع گزین
که آن بام را نیست سُلّم جز این
(سعدی شیرازی)
اگر تمہیں بلندی کی ضرورت ہے تو تواضع و فروتنی اختیار کرو کہ اُس بام کا اِس کے بجز کوئی زینہ نہیں ہے۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


پرسید که چونی ز غم و دردِ جدایی
گفتم نه چنانم که توان گفت که چونم
(سعدی شیرازی)
اُس نے پوچھا کہ جدائی کے غم و درد کے سبب تم کیسے ہو؟ میں نے کہا: میں ایسا نہیں ہوں کہ کہا جا سکے کہ میں کیسا ہوں۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


ازیں چہ باک کہ رسمِ وفا نمی دانی
بلاست ایں کہ طریقِ جفا نمی دانی

مُلّا نورالدین ظہوری ترشیزی

اِس بات کا کیا ڈر خوف کہ تُو رسمِ وفا نہیں جانتا، اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ تُو جفا کرنے کے طور طریقے بھی نہیں جانتا۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


کمندِ مهر چنان پاره کن که گر روزی
شوی ز کرده پشیمان، به هم توانی بست
(محتشَم کاشانی)
محبت کی کمند کو اِس انداز سے کاٹو کہ اگر کسی روز اپنے کیے پر پشیمان ہو جاؤ، تو (دوبارہ) باہم باندھ سکو۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


هر جا حکایتی شود از کشتگانِ عشق
ای راویانِ دهر ز ما هم روایتی
(سخای اصفهانی)
اے زمانے کے راویو! جہاں بھی کشتگانِ عشق کی کوئی حکایت بیان ہو، (وہاں) ہم سے متعلق بھی کوئی روایت نقل کر دینا۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


می‌کشم از دل خدنگش را وز او خون می‌چکد
همدمی ننشست پهلویم که گریان برنخاست
(محمد فضولی بغدادی)
میں (اپنے) دل سے اُس کے تیر کو (باہر) کھینچ رہا ہوں اور اُس سے خون ٹپک رہا ہے؛ میرے پہلو میں ایسا کوئی ہمدم نہیں بیٹھا جو روتے ہوئے نہ اٹھا ہو۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

24 Oct, 10:05


ای فلک، داد از جفایت، در چه حالم کرده‌ای؟
راست بودم چون الف، مانندِ دالم کرده‌ای
(نقیب خان طغرل احراری)
اے فلک، تمہاری جفا سے فریاد! تم نے مجھے (یہ) کس حال میں کر دیا ہے؟ میں الف کی طرح سیدھا تھا، (لیکن) تم نے مجھے دال کی مانند (خم) کر دیا ہے۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

21 Oct, 05:06


ہم نے رسم محبت کو زندہ کیا،
زخم دل جیت کر نقد جاں ہار کر

ہم سے بزم شہادت کو رونق ملی،
جانے کتنی تمناؤں کو مار کر

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

19 Oct, 19:19


بازو ترا توحید کی قوت سے قوی ہے
اسلام ترا دیس ہے، تو مصطفوی ہے

بانگِ درا حضرت علامہ محمد اقبالؒ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

19 Oct, 19:18


بہادری ، شجاعت اور اللہ پر توکل سے مالا مال دل ۔۔۔ رونگھٹے کھڑے ہوتے ہیں سوچ کر کہ ہمارے دور میں بھی ایسے مجاہد تھے ۔ ہماری بدقسمتی کہ ہم ان تک پہنچ نہ پائے ، ان کی اہمیت جان نہ پائے اور سب سے بڑھ کر ان کے عظیم مقاصد اپنا نہ پائے ۔
سچ کہا ہے ۔۔۔
سارے مرنے والوں پر موت تو نہیں آتی ،
ہر کسی کے جینے کو زندگی نہیں کہتے ۔۔۔!

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

19 Oct, 17:49


تو سمجھتا کہ جینے کی ہوس ہے مجھ کو
میں تو اس آس پہ زندہ ہوں کہ مرنا کب ہے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

18 Oct, 14:39


زندگیاں ختم ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے
لیکن تیرےﷺ اوصاف کا ایک باب بھی پورا نہ ہوا❤️

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:16


نہ با صحرا سرے دارم نہ با گلزار سودائی
بہر جا می روم از خویش می بالد تماشائی

ابولمعانی مرزا

نہ مجھے صحرا( کی ویرانیوں) کا کچھ خیال ہے نہ مجھے گل وگلزار ( کی رونق ہی )کی کوئی دھن ہے ۔
میں جہاں چلا جاؤں ، میرے تماشے کے مناظر ،خود میری اپنی ذات سے پیدا ہو تے ہیں ۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


همچو آتش روشن از من بود شمعِ هر مزار
من که مردم کس چراغی بر سرِ خاکم نسوخت
(غنی کشمیری)
آتش کی مانند مجھ سے ہر مزار کی شمع روشن تھی۔جب میں مرگیا، کسی نے بھی میری خاک پر چراغ نہیں جلایا۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


نالهٔ حزينت کو ؟، آه آتشينت کو؟
لاف عشقبازي چند، عشق را نشانيهاست
صائب تبریزی
تمہارے غم کے نالے کہاں ہیں اور تمہاری آتشیں آہیں کہاں ہیں ؟
عشق کی شیخیاں کب تک ؟ عشق تو اپنی نشانیوں سے ثابت ہو تا ہے۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


مشو مغرور دنیا بے وفا ہست
مخند اے گُل خزاں اندر قفا ہست
ہماں شخصے کہ شمعِ محفلت بود
مرا بنما کہ امروز آں کجا ہست
(غلام نصیر چلاسی المعروف بابا چلاسی)
مغرور مت ہو، دنیا بے وفا ہے
اے پھول مت ہنس، خزاں پیچھے آ رہی ہے
وہ شخص جو تیری محفل کی شمع تھا
مجھ دکھا کہ آج وہ کہاں ہے؟

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


ز بی‌دردان علاجِ دردِ خود جستن به آن مانَد
که خار از پا برون آرد کسی با نیشِ عقرب‌ها
(صائب تبریزی)
بےدرد لوگوں سے خود کے درد کا علاج ڈھونڈنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی اپنے پاؤں سے کژدم (بچھو) کے نیش (ڈنگ) کے ذریعے سے کانٹا نکال رہا ہو۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


در اندرون من خسته دل ندانم کیست
که من خموشم و او در فغان و در غوغاست
لسان الغیب
نہ جانے کون ہے جو مجھ خستہ دل کے اندر رہتا ہے
کہ میں خاموش بھی ہوتا ہوں تو وہ آہ وزاری کرتا رہتا ہے ۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


هیچ غم نیست که نسبت به جنونم دادند
بهر ایں یک دو نفس، عاقل و فرزانه یکی است
عماد خراسانی
کچھ غم نہیں انہوں نے کہ مجھے دیوانوں میں شمار کر دیا
دو گھڑی کی تو بات ہے پھر عاقل و دیوانہ سب برابر ہیں

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


آه که تار و پود آن ، رفت به باد عاشقی
جامهءتقوہ ای که من در ہمه عمر بافتم
ہاتف اصفہانی
جس تقوے کی خلعت کو میں عمر بھر بنتا رہا
عشق کی آندھی نے اسے (لمحہ بھر میں ) تار تار کر دیا

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


برصغیرِ پاک و ہند میں تحریکِ خاکسار کے بنیان‌گذار علامہ عنایت اللہ مشرقی بھی اوائلِ جوانی میں فارسی میں شعرسرائی کرتے تھے۔ ان کی کتاب ’’خریطہ‘‘ ان کے فارسی اشعار پر مشتمل ہیں۔ذیل کی فارسی رباعی انہوں نے ۱۹۰۲ میں لکھی تھی۔

ای آنکه به‌یادِ تو از یاد شدیم
در خانه‌یِ زنجیرِ تو آزاد شدیم
به هوایِ تو بسا رنگِ محبت دیدیم
برباد شدیم و باز آباد شدیم
(علامه عنایت الله مشرقی)
اے وہ کہ تیری یاد میں ہم فراموش ہوگئے۔ تیری زنجیر کے خانے (یا گھر) میں آزاد ہوگئے۔ تیری خواہش میں بہت رنگِ محبت ہم نے دیکھے۔ ہم برباد ہوئے اور پھر آباد ہوگئے۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


عقل پرسید که دشوارتر از کشتن چیست
عشق فرمود فراق از همه دشوارتر است
(فروغی بسطامی)
عقل نے پوچھا کہ قتل کرنے سے دشوار تر کیا ہے؟ عشق نے فرمایا کہ جدائی سب چیزوں سے زیادہ دشوار ہے۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 08:20


‌‎یادیں ہوں، تذکرے ہوں، مدینے کی بات ہو
ہر آن خیالوں میں آپ ﷺ کی ہی ذات ہو

🌹❤️ اللھم صل علی محمد و علی آل محمد ❤️🌹

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

16 Oct, 17:24


میں کیوں کسی کے قلب کی دھڑکن نہ بن سکا
‏بیدلؔ ، بڑا گِلہ ہے مجھے اپنے آپ سے

( ‏بیدلؔ حیدری )

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

16 Oct, 03:04


کیسے کہہ دوں کہ تھک گیا ہوں میں
نہ جانے کتنوں کا حوصلہ ہوں میں۔💔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

16 Oct, 02:59


And iqbal said right
🙂تلواریں بیچ کر ہم نے خرید لیے مسلے

🥹عزتیں لوٹتی رہیں اور ہم دعائیں کرتے رہے

4,383

subscribers

262

photos

225

videos