❤️تصوّف کیا ہے؟❤️ @tasawwufkiahy Channel on Telegram

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

@tasawwufkiahy


کیا نفس کی اصلاح کے لیے کامل پیر کی صحبت ضروری ہے؟ تصوف کے اصل اعمال کیا ہیں؟ اس طرح کی مزید جانکاری کے لیے ہمارے چینل ”تصوّف کیا ہے؟“ میں شامل ہوں

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️ (Urdu)

‘تصوّف کیا ہے؟’ ٹیلیگرام چینل ایک معلوماتی اور روشنفہم چینل ہے جو آپکو انتہائی دلچسپ موضوع پر تفصیل سے معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس چینل میں تصوف کی تاریخ، اہمیت، اور اصولوں کے بارے میں تفصیل اور معلومات شامل ہیں۔ کیا نفس کی اصلاح کے لیے کامل پیر کی صحبت ضروری ہے؟ تصوف کے اصل اعمال کیا ہیں؟ یہ سب سوالات جو آپکے ذہانت کو چلانے کے لیے ہیں، ان کا جواب آپ ہمارے چینل پر دیکھ سکتے ہیں۔ جواب پانے کے لیے ہمارے چینل ’تصوّف کیا ہے؟‘ میں شامل ہوں اور اپنی روح کی تسکین اور امن کی تلاش میں ہمارے ساتھ سفر کی آغاز کریں۔

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

03 Dec, 18:20


ہم افغانی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں... الخ

ممکن ہے بعض قارئین کرام کو ہمارے اس جواب پر اشکال ہو کہ بھلا کوئی مسلک افغانی بھی ہوسکتا ہے...؟

تو ایسی سوچ کے حامل اور حاملاؤں کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ جب ہند وپاک والوں کے مسلک دیوبندی اور بریلوی ہوسکتے ہیں تو ہمارا مسلک افغانی کیوں نہیں ہوسکتا...؟ جب ہند وپاک والے اپنے مسلک کو اپنے ہی کسی شہر یا علاقے سے منسوب کرسکتے ہیں تو ہم کیوں اپنے مسلک کو اپنے ہی ملک سے منسوب نہیں کرسکتے...؟ لہٰذا تمام قارئین کرام کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ہم دیوبندی ہیں اور نہ ہی بریلوی بلکہ خود بھی افغان ہیں... اور ہمارا مسلک بھی افغانی ہے... اور افغانی مسلک کے بعض اجزاء بریلویوں سے قریب اور بعض دیوبندیوں سے قریب تر ضرور ہیں البتہ وہابیوں سے کئی اجزاء میں بعید ہے... گَل مُک گئ...!

(ضروری وضاحت)

چینل انتظامیہ
ـــــــــــــــــــــــــــ
ہر قسم کی جائز شکایات کے لیے جھونپڑی پر تشریف لائیں...!
👇
🏕
@jhonpadii_bot

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

03 Dec, 17:40


رسمی مشائخ کا ظلم
╮•┅═══ـ❁🏕❁ـ═══┅•╭

حکیم الامت حضرت مولانا شاہ محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
ایک طبقہ اور ہے جو لوگوں کی جان ومال پر ظلم کرتا ہے، وہ رسمی مشائخ کا طبقہ ہے، یہ تو مریدوں کو اپنی مِلک سمجھتے ہیں اور ان سے آئے دن فرمائش کرتے ہیں، کبھی پاؤں دبواتے ہیں، کبھی پنکھا جھلواتے ہیں، کبھی کہتے ہیں کہ اب کے آؤ تو انگور لانا اور بعضے گھوڑے کے لیے گھاس منگواتے ہیں اور ایسی خدمتیں لیتے ہیں جو اکثر ان پر بار ہوتی ہیں۔ یاد رکھو...! یہ بھی جائز نہیں ہے۔ کیسا ہی مخلص مرید ہو از خود اس سے کوئی فرمائش نہ کرنا چاہیے، ورنہ تمہاری وہ حالت ہوگی جیسے ایک مرید نے (اپنے شیخ سے) کہا تھا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ آپ کی انگلیاں تو شہد میں بھری ہوئی ہیں اور میری انگلیاں پاخانے میں، وہ بڑے خوش ہوئے، کہنے لگے کیوں نہ ہو، بحمداللہ ہم پاک صاف ہیں اور تم دنیا دار گندگیوں کے اندر بھرے ہوئے ہو۔ کہنے لگا حضور یہ تو سچ ہے مگر ابھی خواب پورا نہیں ہوا۔ پھر میں نے دیکھا کہ آپ کی انگلیاں میں چاٹ رہا ہوں اور میری انگلیاں آپ چاٹ رہے ہیں۔ اب تو وہ بڑے جھلائے کہ نالائق ہے، مردود ہے، کہنے لگا حضور میں نے خواب بیان کیا ہے، جو دیکھا تھا وہی عرض کر دیا۔ واقعی یہ خواب تھا تو اس کی تعبیر ظاہر ہے کہ مرید تو شیخ سے دین حاصل کر رہا ہے اور شیخ مرید سے دنیا وصول کر رہا ہے۔ اگر اس نے گڑھا تھا تو بہت ہی موقع کے مطابق گڑھا۔ اس لیے مشائخ کو اس کا خیال رکھنا چاہیے کہ مریدوں کی دنیا پر نظر نہ کریں اور از خود کسی سے کوئی فرمائش نہ کریں، ہاں کسی سے بہت ہی بے تکلفی ہو جہاں بار ہونے کا مطلق احتمال نہ ہو، اس سے کوئی بہت ہی ہلکی فرمائش کا مضائقہ نہیں، مگر ایسے مخلص ہزاروں میں ایک دو ہی ہوتے ہیں۔ عام حالت یہی ہے کہ لوگوں کو فرمائش سے گرانی ہوتی ہے، بلکہ خود ہدایا میں بھی جن کی خود فرمائش بھی نہیں کی جاتی، خلوص ومحبت کی رعایت سخت ضروری ہے۔

📚خطبات حکیم الامت ج۴ ص۲۲۰📚

https://t.me/tasawwufkiahy

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

03 Dec, 08:56


ذرہ چیں بجبیں بھی نہیں ہوتے... الخ

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

03 Dec, 06:39


اس 🏳پرچم کے سائے تلے صوفی ایک ہیں سب ایک ہیں

وہابیوں کے منہ کالے اور سب فیک ہیں سب فیک ہیں

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

03 Dec, 03:25


🏕جھونپڑی سے نقل شدہ...👇

دوسرے قاری صاحب:
حضرت اپ کس مسلک سے تعلق رکھتے ہیں

چینل انتظامیہ:
ہم افغانی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں

دوسرے قاری صاحب:
جی

انکا عقیدہ کیا ہے

مطلب آپ کا عقیدہ کیا بیان کردے حضرت

اللّٰہ کے بارے میں اللّٰہ کے رسول کے بارے صحابہ اور اولیاء کرام کے بارے میں برائے مہربانی

بیان کردے آپ

علمائے دیوبند اور وہابی کے عالم کے بارے میں آپ کا عقیدہ کیا ہے یہ بھی بتا دیں

چینل انتظامیہ:
آپ کے پہلے تمام سوالات کے جوابات صوفیوں کے چینل میں

”اپنے ایمان کی حفاظت کیجئے“

کے نام سے تقریباً تیرہ یا چودہ اقساط میں  تفصیل سے موجود ہیں اور یہ لنک ہے👇
https://t.me/tasawwufkiahy/3429

اور آپ کے آخری سوال کے بارے میں صرف اتنا بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ ہمارے ہاں صرف صوفی اور وہابی کی تقسیم ہے اور ہم الحمدللہ صوفیائے کرام سے تعلق رکھتے ہیں
👇
🏕
@jhonpadii_bot

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

02 Dec, 18:39


نہ ان پر کسی قسم کی زیادتی کی جائے گی، نہ ان کے حقوق میں کمی کی جائے گی۔ نہ ان کی مذہبی آزادی سلب کی جائے گی، نہ ان پر طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالا جائے گا... الخ

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

02 Dec, 18:36


ذمیوں کو اعتقادات و عبادات اور مذہبی مراسم وشعائر میں مکمل آزادی حاصل ہوگی، ان کے اعتقاد اور مذہبی معاملات سے تعرض نہیں کیا جائے گا، ان کے کنائس، گرجوں، مندروں اور عبادت گاہوں کو منہدم نہیں کیا جائے گا... الخ

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

02 Dec, 18:35


اسلامی ریاست میں تمام غیرمسلم اقلیتوں اور رعایا کو عقیدہ، مذہب، جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی ضمانت حاصل ہوگی۔ وہ انسانی بنیاد پر شہری آزادی اور بنیادی حقوق میں مسلمانوں کے برابر شریک ہوں گے۔ قانون کی نظر میں سب کے ساتھ یکساں معاملہ کیا جائے گا، بحیثیت انسان کسی کے ساتھ کوئی امتیاز روا نہیں رکھا جائے گا۔ جزیہ قبول کرنے کے بعد ان پر وہی واجبات اور ذمہ داریاں عائد ہوں گی، جو مسلمانوں پر عائد ہیں، انھیں وہی حقوق حاصل ہوں گے جو مسلمانوں کو حاصل ہیں اور ان تمام مراعات و سہولیات کے مستحق ہوں گے، جن کے مسلمان ہیں... الخ

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

02 Dec, 18:02


مودی جی توجہ فرمائیں...!

اگر آپ نے بھی داعش کے خلاف طالبان کے ساتھ جلد از جلد دوستی کا معاہدہ نہ کیا... تو داعشی وائرس کو دلی تک پہنچنے میں زیادہ وقت نہ لگے گا...

(پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی)

چینل انتظامیہ
👇
🏕
@jhonpadii_bot

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

02 Dec, 16:20


بہتر ہے کہ شیروں کو سِکھا دیں رمِ آہُو

باقی نہ رہے شیر کی شیری کا فسانہ

رمِ آہُو کے معانی کیا ہیں...؟

کیونکہ ساقی مشرق علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کے بارے میں یہ بھی فرمایا ہے کہ

ہر ایک ہے گو شرحِ معانی میں یگانہ

ورنہ ہم پھر اس کے معانی یہی لکھیں گے کہ ساقی مشرق فرماتے ہیں کہ

بہتر ہے کہ شیروں کو سِکھا دیں رمِ آہُو

ترجمہ:
بہتر ہے کہ اپنے شیروں سے سرکس کے شیر بنائیں یعنی کہ اپنے مَردوں کو نامرد بنائیں...

باقی نہ رہے شیر کی شیری کا فسانہ

ترجمہ:
تاکہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری...

اور پھر جھونپڑی پر تشریف لاکر یہ گلہ وشکوہ بھی نہ کریں کہ آپ نے تو ہماری پیاری اور میٹھی زباں کی سخت بے حرمتی کی ہے... اب اس کا ہرجانہ بھی ادا کریں... اور ساتھ میں ایک کپ ☕️ سبز چائے بھی پلائیں... اور ساتھ میں گُڑ کی ایک ڈلی بھی دیں... تاکہ توازن برقرار رہے اور ماحول سازگار رہے...

چینل انتظامیہ
ـــــــــــــــــــــــــــ
صرف اردو داں طبقہ جھونپڑی پر تشریف لاکر رہنمائی فرمائیں...!
👇
🏕
@jhonpadii_bot

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

02 Dec, 15:57


🥀 نفسیاتِ غلامی 🥀
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

شاعر بھی ہیں پیدا، عُلما بھی، حُکما بھی

خالی نہیں قوموں کی غلامی کا زمانہ

مقصد ہے ان اللہ کے بندوں کا مگر ایک

ہر ایک ہے گو شرحِ معانی میں یگانہ

بہتر ہے کہ شیروں کو سِکھا دیں رمِ آہُو

باقی نہ رہے شیر کی شیری کا فسانہ

کرتے ہیں غلاموں کو غلامی پہ رضامند

تاویلِ مسائل کو بناتے ہیں بہانہ

ساقی مشرق علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

02 Dec, 15:17


ممکن ہے اس موقع پر ہیرا منڈی تہذیب کے گن گانے والے یہ سوچ کر خوش ہورہے ہوں کہ وہ جیسے تیسے بھی ہیں بہر حال اب تک اس جیسی بے غیرتی اور بے شرمی کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں تو ان کی معلومات میں اضافہ کرنے کی غرض سے عرض ہے کہ ممکن ہے ڈالروں کی چمک دمک دیکھنے کے بعد اب آپ کی یادداشت بھی کمزور ہوچکی ہو... لیکن ہم نے اب تک ڈالروں کا مزہ نہیں چکھا ہے اس لیے اتنی جلدی آپ کی سیاہ تاریخ کو نہیں بھولے ہیں... اج توں اکیس سال پہلے تسی عافیہ صدیقی دے نال جو کج وی کیتا سی وہ اج وی سانوں ایویں یاد اے... جیویں کل پرسوں دی گَل او... لہٰذا ہمارا ایک بار پھر آپ کو یہی مخلصانہ وہمدرانہ مشورہ ہے کہ جلد از جلد انہیں باعزت طریقے سے واپس اپنے ملک لائیں... تاکہ اپنے ماتھے پر لگے ہوئے اس داغ کو اپنی زندگیوں ہی میں مٹا سکیں... ورنہ یہ بدنامی کا داغ آپ کی آنے والی نسلوں کے لیے باقی رہے گا... اور وہ آپ کو یاد کرکرکے نہ صرف یہ کہ دل ہی دل میں کوستے رہیں گے بلکہ بددعائیں بھی دیتے رہیں گے... اور امت مسلمہ سے اپنا منہ چھپاتے پھریں گے... حتیٰ کہ خود کو پنجابی کہتے ہوئے بھی شرماتے ہوں گے... تاکہ کوئی انہیں بہن فروشی کا طعنہ نہ دیں... مزید تو آپ کی اپنی مرضی اور صوابدید پر منحصر ہے... مانیں گے تو بھی آپ کا اپنا دینی اور دنیوی فائدہ... نہ مانیں گے تو بھی آپ کا اپنا دینی اور دنیوی نقصان...

چینل انتظامیہ
ـــــــــــــــــــــــــــ
ہر قسم کی جائز شکایات کے لیے جھونپڑی پر تشریف لائیں...!
👇
🏕
@jhonpadii_bot

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

02 Dec, 14:16


بعض لوگ مال کو جمع کرنے کی کوشش میں اپنی عزت کو بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں مثلاً ڈوم وغیرہ

اور

بعض اوقات مال کے ساتھ اتنی محبت ہوجاتی ہے کہ اس کو اپنے آرام کے لیے بھی استعمال نہیں کیا جاتا جیسے بنیئے کا یہ عمل کہ چمڑی جائے پر دمڑی نہ جائے... الخ

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

02 Dec, 14:08


کیا گندا جمنی تہذیب کا راگ الاپنے والوں نے کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ

کسی شریف اور باعزت عورت بیچاری کے پیٹ میں سخت مروڑ اٹھ رہے ہوں... اور گھر میں بیت الخلاء کی عدم سہولت کی وجہ سے مجبوراً کھیتوں کی طرف تیز تیز قدموں سے جا رہی ہو... اور وہاں پر پہلے سے جنسی درندے مورچہ زن ہوں... وہ بیچاری اکڑوں بیٹھ کر اپنی حاجت بھی پوری طرح سے رفع نہ کرچکی ہو... اور پہلے سے تاک میں بیٹھے جنسی درندے ان کا محاصرہ کرچکے ہوں... اور دوسری جانب ماہرین معیشت 2027 تک دنیا کی تیسری بڑی معیشت ہونے کا درجہ حاصل کرنے کے دعوے کررہے ہوں...؟!

معیشت کی ایسی ترقی کا کیا فائدہ جس کے اثرات عوام پر ظاہر نہ ہورہے ہوں... اس سے عوام مستفید نہ ہورہے ہوں... انہیں روزمرہ زندگی کی ضروری سہولیات تک دستیاب نہ ہوں...

(ابھی ابھی یہ خیال آیا)

چینل انتظامیہ
ـــــــــــــــــــــــــــ
ہر قسم کی جائز شکایات کے لیے جھونپڑی پر تشریف لائیں...!
👇
🏕
@jhonpadii_bot

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

02 Dec, 13:15


اگر یہ رپورٹ درست ہے تو پھر بعض ہندوستانی لوگ فٹ پاتھوں پر ڈیرے کیوں ڈالے رہتے ہیں...؟ جھگیوں میں زندگیاں کیوں بسر کرتے رہتے ہیں..؟ بیت الخلاؤں کی کمی کا رونا کیوں روتے رہتے ہیں...؟ اور بیت الخلاؤں کی عدم سہولت کی وجہ سے آئے دن کھیتوں اور کھلیانوں میں جنسی زیادتیوں کی رپورٹس کیوں درج ہوتی رہتی ہیں...؟

(ابھی ابھی یہ خیال آیا)

چینل انتظامیہ
ـــــــــــــــــــــــــــ
صرف ہندی مسلمان جھونپڑی پر تشریف لاکر رہنمائی فرمائیں...!
👇
🏕
@jhonpadii_bot

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

02 Dec, 12:13


بڑھ گیا ان سے تعلق اور بھی

دشمنی خلق رحمت ہوگئی

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

02 Dec, 12:05


ملامت سے ہمت قوی ہوجاتی ہے
╮•┅════ـ❁🏕❁ـ════┅•╭

ملامت کی ایک نئی حکمت قلب میں اسی وقت وارد ہوئی وہ یہ کہ جس کام پر ملامت ہوتی ہے اس پر آدمی زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے کیونکہ طبعاً اپنی بات کی پچ ہوجاتی ہے اور ضد میں آکر اس کام کو جس پر ملامت کی گئ ہے اور بھی زیادہ کرنے لگتا ہے اور ایک چڑ سی پیدا ہوجاتی ہے۔ چنانچہ اگر کوئی شخص کوٹھے پر چڑھتا ہو اور کمزوری کے باعث اس کو چڑھنا مشکل ہو تو اگر کوئی اس کو چڑھا دے کہ جی ہاں آپ چڑھ ہی جائیں گے تو اس کو اس طعن سے ایک جوش سا پیدا ہوجائے گا اور جس طرح بھی بن پڑے گا چڑھ ہی کر دم لے گا۔

غرض ملامت سے ہمت قوی ہو جاتی ہے اور یہ ہمت وہ چیز ہے جس کو طالب میں پیدا کرنے کے لیے شیخِ وقت بہت تدابیر کرتا ہے اور یہاں اس کی وہ بات بلا ان تدابیر کے ملامت ہی سے حاصل ہوگئ تو بجائے برا ماننے کے اور خوش ہونا چاہیے اور ملامت کرنے والے کا احسان ماننا چاہیے کہ جو کام شیخ بھی مشکل سے کر سکتا وہ اس نے ذرا سی بات کہہ کر کردیا تو وہ ہمارا محسن ہوا یا دشمن...؟

غرض آپ کسی کی عیب چینی سے نہ گھبرائیے اس سے گھی چینی ملے گی اور عمل کی ہمت پیدا ہو جائے گی اور ہمت وہ چیز ہے کہ حکماء دین کہتے ہیں کہ علم سے زیادہ ہمت کی ضرورت ہے مگر آج کل تو ہمت کی بہت ہی کمی ہوگئ ہے۔ گو علم کی چنداں کمی نہیں پہلے لوگوں میں اتنا علم نہ تھا جتنا اب ہے مگر ہمت آج کل سے زیادہ تھی اسی سے سارے کام درست ہوجاتے تھے۔

        📚جلاء القلوب ج۲۲📚

📚جواہرات حکیم الامت: ج۳ ص۲۶۰-۲۶۱📚

https://t.me/tasawwufkiahy

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

02 Dec, 11:23


تَصَوُّف (پیری مریدی، طریقت، صُوفی ازم) کے بارے میں ہمارے معاشرے میں دو انتہائیں (Extremes) پائی جاتی ہیں:

ایک طبقہ تو تصوف سے وابستہ ہوکر اپنے مشائخ کو (نعوذ باللہ) خدائی اختیارات کی حامل شخصیات تصور کرکے اُن کے ہر قول وعمل کو قرآن وحدیث ہی کی طرح درست اور قابل تقلید تسلیم کرتا ہے، چاہے وہ قرآن وسنت اور اجماع امت کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

دوسرا طبقہ تصوف کو سِرے سے دین کا حصہ تسلیم کرنے کے لئے تیار ہی نہیں اور تربیت واصلاح کے اس نظام کو بدعات کا مجموعہ سمجھتا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ تصوف کے اصل شرعی تصوّر کو سامنے لایا جائے اور عوام کے ذہنوں میں پائے جانے والے شکوک وشبہات کو دور کیا جائے۔ چنانچہ اسی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے یہ چینل بنایا گیا ہے... الخ

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

02 Dec, 10:35


مسلم انتہا پسند جو بم دھماکے کرتے ہیں اور اپنے عقیدے کو پھیلانے کے لیے تشدد کا استعمال کرتے ہیں وہ کاؤ بوائے کے سوا کچھ نہیں ہیں... الخ

اس ریاست میں تمام فیصلے پیار اور مہربانی کے ساتھ کیے جائیں گے... الخ

یہ ملک شراب کی اجازت دے گا... الخ

پاکستانی خواتین کی طرح یہاں کی خواتین کو بھی مکمل آزادی ہوگی... الخ

دنیا میں صرف ہم ہی ہیں جو اسلام کے بارے میں سچ کہتے ہیں اور اسے سیاست سے نہیں ملاتے... الخ

بابا مندی

(نوٹ فرمالیں...! بابا سفید داڑھی والے ایک خوش مزاج شخص ہیں جنھیں سخت گیر نظریوں اور تشریحات سے سخت نفرت ہے)

❤️تصوّف کیا ہے؟❤️

02 Dec, 10:00


بچاؤ...!!! بچاؤ...!!!

1,597

subscribers

397

photos

17

videos