اُردو قرآن لفظی ترجمہ @urduquran1 Channel on Telegram

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

@urduquran1


مسلمانوں کی گمراہ کی بڑی وجہ قرآنِ پاک سے دوری ہے نبیﷺ ایسے بدبختوں کے خلاف اللہ سے شکایت کریں گے جس نے قرآن ترک کردیا ،ہمارے اس چینل میں قرآن مجید آسان انداز میں لفظ با لفظ ترجمے کے ساتھ ڈالا جاتا ہے صدقہ جاریہ کی غرض سے چینل جوائن اینڈ شیئر کریں-

اُردو قرآن لفظی ترجمہ (Urdu)

مسلمانوں کی گمراہ کی بڑی وجہ قرآنِ پاک سے دوری ہے۔ نبیﷺ ایسے بدبختوں کے خلاف اللہ سے شکایت کریں گے جس نے قرآن ترک کردیا۔ ہمارے اس چینل میں قرآن مجید آسان انداز میں لفظ با لفظ ترجمے کے ساتھ ڈالا جاتا ہے۔ صدقہ جاریہ کی غرض سے چینل جوائن اور شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نعمت سے آگاہ ہو سکیں۔ یہ چینل اردو زبان میں قرآن پاک کی لفظی ترجمہ پیش کرتا ہے جو آپ کی روزمرہ کی زندگی میں بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ جوائن کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ ہم سب مل کر اپنی عقائد میں مزید مستقلی اور تسلیم بہتر کر سکیں۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

03 Dec, 06:30


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 23

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قُطُوۡفُهَا دَانِيَةٌ ۞

لفظی ترجمہ:
قُطُوْفُهَا: میوے جس کے | دَانِيَةٌ: جھکے پڑ رہے ہوں گے۔ جھک رہے ہوں گے۔ جھکے جارہے ہوں گے

ترجمہ:
اس کے خوشے جھکے ہوئے ہوں گے۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

03 Dec, 06:30


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 22

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ‏ ۞

لفظی ترجمہ:
فِيْ جَنَّةٍ: جنت میں | عَالِيَةٍ: بلند

ترجمہ:
بڑے ہی بلند باغ میں۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

03 Dec, 06:30


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 21

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍۙ‏ ۞

لفظی ترجمہ:
فَهُوَ: تو وہ | فِيْ عِيْشَةٍ: عیش میں ہوگا۔ زندگی میں ہوگا | رَّاضِيَةٍ: دل پسند

ترجمہ:
پس وہ پسندیدہ زندگی بسر کرے گا۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

01 Dec, 12:32


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 20

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنِّىۡ ظَنَنۡتُ اَنِّىۡ مُلٰقٍ حِسَابِيَهۡ‌ۚ‏ ۞

لفظی ترجمہ:
اِنِّىْ: بیشک میں | ظَنَنْتُ: میں یقین رکھتا تھا | اَنِّىْ: کہ بیشک میں | مُلٰقٍ: ملاقات کرنے والا ہوں | حِسَابِيَهْ: اپنے حساب سے

ترجمہ:
(وہ کہے گا :) مجھے یقین تھا کہ مجھے اپنے حساب سے دوچار ہونا ہے۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

29 Nov, 05:27


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 19

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ فَيَقُوۡلُ هَآؤُمُ اقۡرَءُوۡا كِتٰبِيَهۡ‌ۚ‏ ۞

لفظی ترجمہ:
فَاَمَّا: تو رہا | مَنْ اُوْتِيَ: وہ جو دیا گیا | كِتٰبَهٗ: کتاب اپنی۔ نامہ اعمال | بِيَمِيْنِهٖ: اپنے دائیں ہاتھ میں | فَيَقُوْلُ: تو وہ کہے گا | هَآؤُمُ: لو | اقْرَءُوْا: پڑھو | كِتٰبِيَهْ: میری کتاب

ترجمہ:
تو وہ شخص جس کو اس کا اعمال نامہ دیا جائے گا اس کے داہنے ہاتھ میں تو وہ کہے گا : آئو آئو ! دیکھو میرا اعمال نامہ !

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

29 Nov, 05:27


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 18

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يَوۡمَئِذٍ تُعۡرَضُوۡنَ لَا تَخۡفٰى مِنۡكُمۡ خَافِيَةٌ ۞

لفظی ترجمہ:
يَوْمَئِذٍ: اس دن | تُعْرَضُوْنَ: تم پیش کیے جاؤ گے | لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ: نہ چھپ سکے گی تم سے | خَافِيَةٌ: چھپنے والی۔ کوئی راز

ترجمہ:
اس دن تمہاری پیشی ہوگی تمہاری کوئی مخفی سے مخفی بات بھی چھپی نہیں رہے گی۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

29 Nov, 05:27


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 17

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَّالۡمَلَكُ عَلٰٓى اَرۡجَآئِهَا ‌ؕ وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَئِذٍ ثَمٰنِيَةٌ ۞

لفظی ترجمہ:
وَّالْمَلَكُ: اور فرشتے | عَلٰٓي اَرْجَآئِهَا: اس کے کناروں پر ہوں گے | وَيَحْمِلُ: اور اٹھائے ہوئے ہوں گے | عَرْشَ رَبِّكَ: تیرے رب کا عرش | فَوْقَهُمْ: اپنے اوپر | يَوْمَئِذٍ: اس دن | ثَمٰنِيَةٌ: آٹھ (فرشتے)

ترجمہ:
اور فرشتے ہوں گے اس کے کناروں پر۔ اور اس دن تیرے رب کے عرش کو اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے آٹھ فرشتے۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

27 Nov, 05:04


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 16

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَانْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِىَ يَوۡمَئِذٍ وَّاهِيَةٌ ۙ‏ ۞

لفظی ترجمہ:
وَانْشَقَّتِ السَّمَآءُ: اور پھٹ جائے گا آسمان | فَھِيَ: تو وہ | يَوْمَئِذٍ: اس دن | وَّاهِيَةٌ: سست ہوگا ۔ کمزور ہوگا

ترجمہ:
اور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن بہت بودا سا ہوجائے گا۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

27 Nov, 05:04


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 15

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَيَوۡمَئِذٍ وَّقَعَتِ الۡوَاقِعَةُ ۞

لفظی ترجمہ:
فَيَوْمَئِذٍ: تو اس دن | وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُ: واقع ہوجائے گی واقع ہونے والی

ترجمہ:
تو اس روز وہ واقعہ رونما ہوجائے گا۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

27 Nov, 05:04


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 14

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَحُمِلَتِ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً ۞

لفظی ترجمہ:
وَّحُمِلَتِ: اور اٹھائی جائے گی | الْاَرْضُ: زمین | وَالْجِبَالُ: اور پہاڑ | فَدُكَّتَا: تو دونوں توڑ دئیے جائیں گے | دَكَّةً: توڑنا | وَّاحِدَةً: یکبارگی

ترجمہ:
اور جب زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی بار میں پاش پاش کر دیاجائے گا۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

25 Nov, 14:06


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 13

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَاِذَا نُفِخَ فِى الصُّوۡرِ نَفۡخَةٌ وَّاحِدَةٌ ۞

لفظی ترجمہ:
فَاِذَا نُفِخَ: پھر جب پھونک دیا جائے گا | فِي الصُّوْرِ: صور میں | نَفْخَةٌ: پھونکنا | وَّاحِدَةٌ: ایک ہی بار

ترجمہ:
تو جب صور میں پھونکا جائے گا یکبارگی۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

25 Nov, 14:06


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 12

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

لِنَجۡعَلَهَا لَـكُمۡ تَذۡكِرَةً وَّتَعِيَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِيَةٌ ۞

لفظی ترجمہ:
لِنَجْعَلَهَا: تاکہ ہم بنادیں اس کو | لَكُمْ: تمہارے لیے | تَذْكِرَةً: یاد دہانی | وَّتَعِيَهَآ: اور یاد رکھیں اس کو | اُذُنٌ: کان | وَّاعِيَةٌ: یاد رکھنے والے

ترجمہ:
تاکہ ہم اس کو تمہارے لیے ایک یاددہانی بنا دیں اور وہ کان جو حفاظت کرنے والے ہیں اس کو پوری حفاظت سے یاد رکھیں۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

25 Nov, 14:05


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 11

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّا لَمَّا طَغَا الۡمَآءُ حَمَلۡنٰكُمۡ فِى الۡجَارِيَةِ ۙ‏ ۞

لفظی ترجمہ:
اِنَّا: بیشک ہم | لَمَّا: جب | طَغَا الْمَآءُ: بلندی میں تجاوز کرگیا پانی | حَمَلْنٰكُمْ: سوار کیا ہم نے تم کو | فِي الْجَارِيَةِ: کشتی میں

ترجمہ:
جب (سیلابِ نوح ؑ کا) پانی طغیانی پر آیا تھا تو ہم نے تمہیں سوار کرا لیا تھا کشتی پر۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

24 Nov, 15:13


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 10

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَعَصَوۡا رَسُوۡلَ رَبِّهِمۡ فَاَخَذَهُمۡ اَخۡذَةً رَّابِيَةً‏ ۞

لفظی ترجمہ:
فَعَصَوْا: تو انہوں نے نافرمانی کی | رَسُوْلَ رَبِّهِمْ: اپنے رب کے رسول کی | فَاَخَذَهُمْ: تو اس نے پکڑ لیا ان کو | اَخْذَةً: ایک پکڑ | رَّابِيَةً: سخت سے

ترجمہ:
تو انہوں نے نافرمانی کی اپنے رب کے رسولوں کی تو اللہ نے ان کو اپنی سخت گرفت میں دبوچ لیا۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

24 Nov, 15:13


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 9

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَنۡ قَبۡلَهٗ وَالۡمُؤۡتَفِكٰتُ بِالۡخَـاطِئَةِ‌ۚ‏ ۞

لفظی ترجمہ:
وَجَآءَ فِرْعَوْنُ: اور آیا فرعون | وَمَنْ قَبْلَهٗ: اور جو اس سے پہلے تھے | وَالْمُؤْتَفِكٰتُ: اور اٹھائی جانے والی بستیاں | بِالْخَاطِئَةِ: ساتھ خطا کے

ترجمہ:
اور (اسی طرح) فرعون اور اس سے پہلے والوں نے اور الٹ دی جانے والی بستیوں (کے باسیوں) نے بھی خطاکاری کی روش اختیار کی تھی۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

23 Nov, 12:39


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 8

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَهَلۡ تَرٰى لَهُمۡ مِّنۡۢ بَاقِيَةٍ‏ ۞

لفظی ترجمہ:
فَهَلْ تَرٰى: تو کیا تم دیکھتے ہو | لَهُمْ: ان کے لیے | مِّنْۢ: کوئی | بَاقِيَةٍ: باقی بچا ہوا

ترجمہ:
تو کیا تم ان میں سے کسی کو دیکھتے ہو باقی بچا ہوا ؟

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

23 Nov, 12:38


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 7

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سَخَّرَهَا عَلَيۡهِمۡ سَبۡعَ لَيَالٍ وَّثَمٰنِيَةَ اَيَّامٍۙ حُسُوۡمًا ۙ فَتَرَى الۡقَوۡمَ فِيۡهَا صَرۡعٰىۙ كَاَنَّهُمۡ اَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِيَةٍ‌ ۞

لفظی ترجمہ:
سَخَّرَهَا: مسلط کردیا اس کو | عَلَيْهِمْ: ان پر | سَبْعَ لَيَالٍ: ساتھ راتوں تک | وَّثَمٰنِيَةَ: اور آٹھ | اَيَّامٍ: دن | حُسُوْمًا: پے درپے۔ مسلسل | فَتَرَى الْقَوْمَ: تو تم دیکھتے لوگوں کو۔ قوم کو | فِيْهَا صَرْعٰى: اس میں گرے ہوئے ہیں | كَاَنَّهُمْ: گویا کہ وہ | اَعْجَازُ: تنے ہیں | نَخْلٍ: کھجور کے درخت کے | خَاوِيَةٍ: خالی۔ کھوکھلے

ترجمہ:
اللہ نے مسلط کردیا اسے ان پر مسلسل سات راتوں اور آٹھ دنوں تک ان کی بیخ کنی کے لیے تو تم دیکھتے ان لوگوں کو کہ وہاں ایسے پچھڑے پڑے ہیں جیسے کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

23 Nov, 12:38


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 6

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاَمَّا عَادٌ فَاُهۡلِكُوۡا بِرِيۡحٍ صَرۡصَرٍ عَاتِيَةٍۙ‏ ۞

لفظی ترجمہ:
وَاَمَّا عَادٌ: اور رہے عاد | فَاُهْلِكُوْا: پس وہ ہلاک کیے گئے | بِرِيْحٍ: ساتھ ایک ہوا کے | صَرْصَرٍ: پالے والی۔ تند | عَاتِيَةٍ: سرکش ۔ حد سے نکلنے والی

ترجمہ:
اور عاد ہلاک کردیے گئے ایک جھکڑ ّوالی تیز آندھی سے۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

22 Nov, 15:13


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 5

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَاَمَّا ثَمُوۡدُ فَاُهۡلِكُوۡا بِالطَّاغِيَةِ ۞

لفظی ترجمہ:
فَاَمَّا: تو رہے | ثَمُوْدُ: ثمود | فَاُهْلِكُوْا: پس وہ ہلاک کہے گئے | بِالطَّاغِيَةِ: اونچی آواز سے

ترجمہ:
پس ثمود تو ہلاک کردیے گئے ایک حد سے بڑھ جانے والی آفت سے۔

اُردو قرآن لفظی ترجمہ

22 Nov, 15:13


القرآن - سورۃ نمبر 69 الحاقة
آیت نمبر 4

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ وَعَادٌۢ بِالۡقَارِعَةِ‏ ۞

لفظی ترجمہ:
كَذَّبَتْ: جھٹلایا | ثَمُوْدُ: ثمود نے | وَعَادٌۢ: اور عاد نے | بِالْقَارِعَةِ: کھڑکا دینے والی کو

ترجمہ:
جھٹلایا تھا ثمود نے بھی اور عاد نے بھی اس کھڑکھڑا دینے والی کو۔

4,255

subscribers

69

photos

1,897

videos