Siyasat plus @spluspk Channel on Telegram

Siyasat plus

@spluspk


‏ملکی و بین الاقوامی سیاست، معیشت اور تنازعات کے متعلق تبصرے و تجزئیے ۔

Siyasat plus (Urdu)

Siyasat plus یہ ایک ٹیلیگرام چینل ہے جو ملکی اور بین الاقوامی سیاست، معیشت اور تنازعات پر تبصرے اور تجزئیے پیش کرتا ہے۔ یہ چینل سیاست کے حوالے سے معلومات اور تحقیقاتی مواد فراہم کرتا ہے تاکہ استعمال کنندگان کو اہم تحولات اور واقعات کے بارے میں معلومات حاصل ہو۔ spluspk کے ٹیگ کے ذریعے آپ اس چینل کو تلاش کر سکتے ہیں اور مختلف موضوعات پر بحث کر سکتے ہیں جو سیاست، معیشت اور تنازعات سے متعلق ہیں۔ اگر آپ کے لیے معلومات یا تبصرے سیاست سے متعلق ہیں تو Siyasat plus آپ کے لیے ایک بہترین موقع ہوسکتا ہے۔

Siyasat plus

21 Nov, 18:15


ناروال: پولیس کی پھینکی گئی اینٹ پی ٹی آئی کارکن کی جان لے گئی۔۔ کارکن کے کمسن بیٹے کے مطابق انکے والد پولیس کو دیکھ کر چھت پر چڑھے تو پولیس نے انکے سر پر اینٹ ماردی جس کے باعث وہ چھت سے گرگئے

Siyasat plus

21 Nov, 12:24


گزشتہ رات ٹکٹ ہولڈر این اے 153 ڈاکٹر ریاض حسین لانگ کے گھر میں پولیس نے گھس کر خواتین کو زدوکوب کیا ان کی صاحبزادی کی انگلی فریکچر ہو گئی۔
https://www.facebook.com/share/v/gqWkVraRspfqUwEA/

Siyasat plus

21 Nov, 12:11


‏جنرل ضیا کے دور میں جنرل موسی کے پاس کوئٹہ میں ایک اعلی نسل کا کتا ہوا کرتا تھا۔ پنڈی کے ایک جنرل صاحب کے پاس ایک کتیا تھی اور ان کی خواہش تھی کہ اس کی بریڈنگ کوئٹہ والے کتے سے ہو۔ کتیا کو کوئٹہ پہنچانے کیلئے پی آئی اے کے جہاز کی آپشن زیرغور آئی لیکن جنرل صاحب جہاز میں دستیاب سہولیات سے مطمئن نہ تھے۔ چنانچہ چکلالہ سے سی ون تھرٹی جہاز منتخب کیا گیا جس میں ویسے تو ٹینک، توپیں وغیرہ ٹرانسپورٹ کی جاتی ہیں، لیکن تاریخ میں پہلی بار اس کے ذریعے ایک کتیا کو کوئٹہ پہنچایا گیا کیونکہ جنرل صاحب کا حکم تھا۔
‏یہ جہاز دو دن کوئٹہ رہا۔ اس دوران کتے اور کتیا کو مکمل رومانس کرنے کا موقع دیا گیا اور مطلوبہ عمل مکمل ہونے کے بعد وہ کتیا واپس سی ون تھرٹی کے ذریعے پنڈی پہنچائی گئی۔
‏کل جب عام فوجیوں کی لاشوں کو گدھوں کے ذریعے منتقل کرنے کی تصویریں دیکھیں تو یہ واقعہ یاد آگیا جو کئی سال قبل کسی کتاب میں پڑھا تھا۔
‏عام سپاہی ہوں یا عوام، جرنیلوں کے نزدیک ان کی حیثیت کتوں سے بھی کمتر ہے!!!

ملک عاطف

Siyasat plus

20 Nov, 14:27


کون کہتا ہے بلوچستان صوبہ ترقی نہیں کررہا۔ ؟

ماہ ستمبر کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنرز کے ایڈمنسٹریٹو الاؤنس پندرہ ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار کردئیے گئے تھے اب یہ نئے عزم اور ولولے کیساتھ اپنے اپنے اضلاع میں مہنگی گاڑیوں میں نکل کر چیک کرینگے کہ ریڑھی والا آلو پیاز مہنگا تو نہیں دے رہا یا کوئی سڑک تو نہیں گھیر رکھی ۔ موقع پر پہنچ کر الٹائیں گے اب۔

Siyasat plus

20 Nov, 14:26


اس بچے کا قصور صرف یہ ہے کہ یہ کسی جرنل کرنل بریگیڈئیر یا کیپٹین کی اولاد نہیں ہے۔ اور یہ اغوا برائے تاوان کے اس منافع بخش دھندے کی بھینٹ چڑھا ہے جسے خفیہ ادارے دہائیوں سے بلوچستان میں اپنے گھٹیا مقاصد کے لیے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جی ہاں یہ تلخ حقیقت شاید آپکو بری لگے مگر اس دھندےسےہونے والی کمائی سے ہی بلوچستان پر مسلط چھاؤنیوں کے ٹاؤٹ سرداروخان اپنےمسلح جتھے پالتےہیں اسی کمائی سےپولیٹیکل انجینئرنگ ہوتی ہےالیکشن کو مینیج کیاجاتا ہے۔ کیسے ممکن ہے کہ یہ اغواکار اتنے کیمروں کی نگرانی کے باوجود فرار ہوں اور نہ پکڑے جائیں

یہ جو اغوا برائے تاوان ہے اسکے پیچھے وردی ہے
#Balochistan #BreakingNews #BreakingTheSilence #StateSponsoredKidnapping

Siyasat plus

20 Nov, 08:09


نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، بلوچستان میں جامع فوجی آپریشن کی منظوری دے دی گئی۔ ویسے پہلے جو کچھ کرتے آرہے تھے کیا وہ فوجی آپریشن کے زمرے میں نہیں آتا ؟

Siyasat plus

20 Nov, 07:06


پچھلے کچھ عرصے میں معاشرہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہو گیا ہے۔ اگر ووٹنگ پیٹرن دیکھیں تو لوگ جتنے اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہو گئے ہیں، پہلے اتنے نہیں ہوتے تھے۔ کاشف عباسی

Siyasat plus

20 Nov, 06:38


اس بچے کا قصور صرف یہ ہے کہ یہ کسی جرنل کرنل بریگیڈئیر یا کیپٹین کی اولاد نہیں ہے۔ اور یہ اغوا برائے تاوان کے اس منافع بخش دھندے کی بھینٹ چڑھا ہے جسے خفیہ ادارے دہائیوں سے بلوچستان میں اپنے گھٹیا مقاصد کے لیے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جی ہاں یہ تلخ حقیقت شاید آپکو بری لگے مگر اس دھندےسےہونے والی کمائی سے ہی بلوچستان پر مسلط چھاؤنیوں کے ٹاؤٹ سرداروخان اپنےمسلح جتھے پالتےہیں اسی کمائی سےپولیٹیکل انجینئرنگ ہوتی ہےالیکشن کو مینیج کیاجاتا ہے۔ کیسے ممکن ہے کہ یہ اغواکار اتنے کیمروں کی نگرانی کے باوجود فرار ہوں اور نہ پکڑے جائیں

یہ جو اغوا برائے تاوان ہے اسکے پیچھے وردی ہے
#Balochistan #BreakingNews #BreakingTheSilence #StateSponsoredKidnapping

Siyasat plus

20 Nov, 06:05


یورپی یونین کا ایک وفد پاکستان آیا ہوا ہے، اس نے مذاکرات میں گورنمنٹ آفیشلز سے پوچھا کہ ملٹری کورٹس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ اور بھی وفود آنے والے ہیں، انسانی حقوق پر بات ہو گی، آپ اس کا کیا جواب دیں گے؟ حامد میر

Siyasat plus

19 Nov, 16:20


"حق کے راستے پر استقامت و ثابت قدمی انسان کے بس میں نہیں؛ اِس لیے انسان کو ہر وقت اپنے ربّ سے استقامت و ثابت قدمی کی دعاء کرنی چاہیے،
کتنے ہی ایسے لوگ ہیں، جو نیک عمل کرنے والے ہیں، جب اُن کے اور جنت کے درمیان ایک ذراع (تھوڑا فاصلہ) رہ جاتا ہے، اور انسان نجات کے قریب ہوتا ہے؛ تو خواہشِ نفس کی لہر کا شکار ہو کر اُس میں غرق ہو جاتا ہے!"
امام ابن رجب رحمه الله
(مجموع رسائله : 339/1)

Siyasat plus

19 Nov, 16:19


وانا میں علماء کرام کی شہادتوں پر اعلامیہ

Siyasat plus

19 Nov, 15:43


چودہ نومبر کو یونائٹڈ کنگڈم کے بادشاہ چارلس سوم کی 76ویں سالگرہ تھی
اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں یعنی ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کے حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔ تینوں پارٹیوں اور پاک آرمی نے بادشاہ کی سالگرہ کے موقع پر تمام اختلافات بھلا کر بادشاہ کے ساتھ اپنی اطاعت و وفاداری کا مظاہرہ کیا

وسیم گل

Siyasat plus

18 Nov, 13:38


وسائل و جہیز کے طعنے سے یاد آیا اگر آپ محض ستر اسی برس قبل وجود میں آنیوالے ملک اور پاکستانی قومیت کی بنیاد پہ پنجابی بلوچ پشتون سندھی بلتی کاشمیری سرائیکی یا اس خطے میں بسنے والی کسی دوسری قومیت سے مقابلہ کرنے لگیں گے تو یقین کریں یہ بیانیہ پٹ کر فارغ ہو جائیگا اسکی ٹھوس وجوہات ہیں مختصراً یہ کہ یہاں پہلے سے آباد ان اقوام کی اپنی تہذیب ثقافت شناخت اور تاریخ ہے (آپ اسے نہ مانیں طنز کریں تضحیک کا نشانہ بنائیں یا کچھ بھی کہیں یہ آپکا استحقاق ہے ) اور وہ پاکستانی قومیت سے زیادہ مضبوط بنیادوں پہ کھڑی ہے باوجود اسکے کہ ان قومیتوں کے اپنے مسائل خامیاں کمی کوتاہیاں بھی ہیں اور بہت ہیں پاکستانی قومیت کے سب سے بڑے علمبردار یوپی و پنجاب سے آنیوالے ہندوستانی تھے مگر ہندوستانیوں نے اپنے لئیے مہاجر شناخت چنی (یہ انکا حق تھا ) اور اب پنجابی قوم پرستی کا بیانیہ بھی جڑ پکڑ رہا ہے (اس سے بھی کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاھیئے )
پاکستان یا پاکستانی قومیت ان سب کا مقابلہ محض اس صورت میں کرسکتے ہیں جب وہ اپنی اصل یعنی کلمے کی طرف پلٹیں گے پاکستانی قومیت کا طرہ امتیاز کلمہ تھا یعنی کلمے کی نام پہ بنی ریاست جہاں اسکے قوانین کے نفاذ کیساتھ ایک حقیقی اسلامی ریاست کا ظہور تھا بدقسمتی سے کلمہ کا نعرہ برصغیر کی تقسیم کیلئے بھرپور استعمال ہوا مذھبی بیانیہ طاقتور اشرافیہ نے قیام پاکستان کے بعد بھی محض اپنے مفادات کیلئے پھیلایا اس خباثت کے نتیجے میں مختلف اقوام اسلام کو ہی کٹہرے میں کھڑا کرنے لگیں کیونکہ انہیں لگا کہ انکا استحصال مذھب کے نام پہ ہورہا ہے حالانکہ حقیقت تو یہ ھیکہ اسلام بیچارہ ان سے بھی زیادہ مظلوم ہے جسے خود مخلصین کی ضرورت ہے
بہرحال فرنگی کیخلاف مزاحمت کرکے جیلوں میں جانیوالے بھلے سے نظریہ پاکستان کے حامی نہ ہوں مگر جب تک انہیں اور انکے نظریات سے وابستہ افراد کو غدار سمجھا مانا جائیگا ، کشتی یونہی بھنور میں رہے گی

فیض اللہ خان

Siyasat plus

18 Nov, 09:46


کیا سی پیک ایسٹ انڈیا کمپنی کی نئی شکل تو نہیں ؟

پاکستان میں حکومتی اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق بیجنگ اسلام آباد کو پاکستان میں موجود ہزاروں چینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی سکیورٹی فورسز تعینات کرنے پر رضامند کر رہا ہے۔اسلام آباد نے ابھی تک چینی سکیورٹی اہلکاروں کی پاکستان میں تعیناتی سے متعلق بیجنگ کی تجویز کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے۔
https://www.independenturdu.com/node/176872

Siyasat plus

17 Nov, 17:22


حلال تھوڑا بھی ہو تو اس میں برکت ہوتی ہے جب کہ حرام زیادہ بھی ہو تو برباد ہو جاتا ہے اور خدا اس کو فنا کر دیتا ہے!

مجدد ملت امام ابن تیمیہ علیہ الرحمۃ

(مجموع الفتاوى، ٦٤٦/٢٨)

Siyasat plus

17 Nov, 15:11


اہل غزہ نے امت مسلمہ کے گریبان میں یوم قیامت ہاتھ ڈالنے کا اعلان کیا ہے تو اِدھر اُدھر نظریں نہ دوڑائیے، یہ کسی اور کی بات نہیں ہورہی یہ میری اور آپ ہی کی بات ہورہی ہے۔

#GazaGenocide #Ummah

@iquotesurdu

Siyasat plus

13 Nov, 06:57


الحمدللہ 3K چینل سبسکرائبرز مکمل ہوئے 😊😊 وقت کی کمی اور چند مصروفیات کے سبب چینل کی نشریات میں تعطل رہتا ہے ۔ امید ہے اللہ تعالیٰ آسانی فرمائیں گے ۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔

Siyasat plus

12 Nov, 12:31


ہتھوڑا پاکستانی اسٹبلشمنٹ
بمقابلہ
عوام

Siyasat plus

12 Nov, 10:03


ایک اور جرنیل نے پاکستان کے اصل دشمنوں اور غداروں سے ایک اور مورچہ فتح کر لیا .

Siyasat plus

12 Nov, 07:22


پہلے ائیرپورٹ، موٹروے بنا کر سیاست چمکاؤ پھر انہیں گروی رکھ کر مال بناؤ، قوم صرف ٹیکس ادا کرنے کے لئے ہے یہ ہے آپکا vision سر
😐

Siyasat plus

11 Nov, 12:30


لاہور میں پولیس نے تلخ کلامی پر ایک نوجوان کو اٹھایا، پھر اس کے دو بھائی بھی تھانے میں بند کئے، ماں اور بہن کو زدوکوب کیا، بیٹے کو چھوڑنے کے لئے 35 لاکھ تاوان وصول کیا، گھر والوں نے گاڑی بیچ کر رقم ادا کی، سات ماہ کی جدوجہد کے بعد ملزم پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج

Siyasat plus

11 Nov, 08:03


3 نومبر 2024 مچھ جیل میں خودکشی کرنے والا شبیر بنگلزئی ۔ کچھ گڑبڑ نہیں اس تصویر میں ؟

یہ خودکشی تھی یا خودکشی کا رنگ دیا گیا ؟
تصویر میں واضح نظر آرہا ہے کہ اسکے پاؤں زمین پر ہی ہیں ۔ پاس ہی ایک اور اونچی جگہ نظر آرہی ہے

سندھ پنجاب یا کے پی کے ہوتا تو میڈیا ضرور سوال اٹھاتا ۔۔کم ازکم انکوائری کا اعلان ہوجاتا ۔۔۔
لیکن یہ تو بلوچستان ہے جہاں رہنے والوں کی زندگیاں کیڑے مکوڑوں سے بھی کم تر ہیں۔
واضح رہے کہ جون کے بعد مچھ جیل میں یہ دوسری خودکشی تھی ۔
#Balochistan #MachJail #MachPrison
#prisonersrights #justiceforshabbirbangulzai
#JusticeforZahirAchakzai
#JusticeForAmeenKakar
#ArrestSaleemTareen

https://www.facebook.com/share/14TjeaRpmVBkfzNR/

Siyasat plus

10 Nov, 12:08


ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جان بولٹن نے اپنی کتاب میں ایک واقعہ لکھا ہے جو بجا طور پر ٹرمپ کی سوچ کا عکاس ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ افغانستان سے متعلق میٹنگ ہورہی تھی اور انخلا کے موضوع پر بات چیت جاری تھی۔ سی آئی اے ، پینٹاگان افغانستان سے فوری واپسی کے حق میں نہ تھے جبکہ ٹرمپ نکلنے پر زور دے رہے تھے ۔

اداروں کے سربراہان کا کہنا تھا کہ افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کا مرکز بن جائے گا ، جس پر ٹرمپ نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ امریکہ کے لئے خطرہ بن سکیں گے اور کیا وہ نائن الیون جیسی دوسری کارروائی کرسکیں گے تو ان کا جواب تھا کہ وہ امریکہ کے لئے دوبارہ ایسا خطرہ نہیں بن سکتے ۔

اس پر انہوں نے زلمے خلیل زاد کو مخاطب کرکے جلدی افغانستان سے نکلنے کا پلان تیار کرنے کو کہا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گرد دوبارہ سر اٹھاتے ہیں تو افغانستان کے پڑوسی ممالک مثلاً پاکستان، ایران، تاجکستان، ازبکستان اور چین جانیں اور دہشت گرد جانیں۔ میں کیوں امریکی ٹیکس دینے والے شہریوں کا پیسہ افغانستان میں لگا دوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ نہیں سوچا کہ ان کی اتحادی حکومت کا کیا ہوگا اور امریکہ کے امیج پر کیا اثر پڑے گا۔ وغیرہ وغیرہ

https://urdu.geo.tv/latest/386175-

Siyasat plus

10 Nov, 11:54


آئی ایم ایف سے قرضہ لو
آپس میں بانٹو
قرض واپسی کیلئے عوام پر ٹیکس لگاؤ اور مہنگائی کرو.
75 سالہ ملکی تاریخ کا نچوڑ

Siyasat plus

09 Nov, 12:16


‏ہری پور جیل سے جب رہائی ملی مین گیٹ پر پہنچتے ہی معلوم پڑا کہ پشاور پولیس ایک اور جعلی مقدمہ لیے مجھے لےجانے کیلئے تیار کھڑی ہے ، میں نے پولیس اہلکار سے پوچھا کہ بھائی جانا کہاں پر ہے ؟ غصہ ہو کر کہنے لگا لگتا ہے ہری پور جیل میں تین ہفتے گزار کر تیری گرمی اتری نہیں خیر پشاور جیل میں یہ گرمی اتر جائے گی
لیکن جب میں پشاور جیل میں داخل ہوا جیل کا اگلا حصہ انگریزوں کے دور کا بنا ہوا تھا بالکل ہری پور جیل جیسا یہ دونوں جیل قیام پاکستان سے پہلے کے بنے ہوئے ہیں
لیکن پشاور جیل کا پچھلا حصہ جو عمران خان کے ہدایت پر تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے بنوایا ہے اسے دیکھ کر یقین کرے میری خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی
کیونکہ جیل کا یہ حصہ انسانوں کے رہنے قابل دکھائی دے رہا تھا جبکہ انگریزوں کے زمانے میں بنائے گئے جیل انسان کیا حیوانوں کے رہنے کے بھی قابل نہیں

احسان نسیم
رپورٹر نیو نیوز بٹگرام

Siyasat plus

09 Nov, 06:53


کوئٹہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو کون کون پہچانتا ہے ؟
اور کیا وہ یہ حرکت پہلی دفعہ کررہا ہے؟
کیا عوام کی جان مال انکا خون اتنا سستا ہے کہ فقط کسی ایشو سے توجہ ہٹانے کے لیے انکا خون بہا دیا جائے ؟
https://www.facebook.com/share/p/D91G4U4T8kt97GZM/

Siyasat plus

08 Nov, 13:41


او میری بھولی بھالی قوم
ہم ایک ایسی فوج کا بوجھ اٹھاۓ ھوے ہیں جو ہماری ہے ہی نہیں 😐

Siyasat plus

08 Nov, 13:40


ترجمہ:
جس دن کہ سفید ہوں گے بعض منہ اور سیاہ ہوں گے بعضے منہ سو وہ لوگ کہ سیاہ ہوئے منہ ان کے، ان سے کہا جائے گا کیا تم کافر ہوگئے ایمان لا کر اب چکھو عذاب بدلہ اس کفر کرنے کا

تفسیر:
خلاصہ تفسیر
اس روز (یعنی قیامت کے روز) کہ بعضے چہرے سفید (روشن) ہوجاویں گے اور بعضے چہرے سیاہ (اور تاریک) ہوں گے، سو جن کے چہرے سیاہ ہوگئے ہوں گے ان سے کہا جائے گا کیا تم (ہی) لوگ کافر ہوئے تھے، اپنے ایمان لانے کے بعد تو (اب) سزا چکھو بسبب اپنے کفر کے اور جن کے چہرے سفید ہوں گے وہ اللہ کی رحمت (یعنی جنت) میں (داخل) ہوں گے، (اور) وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ (جو اوپر مذکور ہوئیں) اللہ تعالیٰ کی آیتیں ہیں جو صحیح صحیح طور پر ہم تم کو پڑھ کر سناتے ہیں (اس سے تو مضمون بالا کا صحیح ہونا معلوم ہوا) اور اللہ تعالیٰ مخلوقات پر ظلم کرنا نہیں چاہتے (پس جو کچھ کسی کے لئے جزا و سزا تجویز کی ہے، وہ بالکل مناسب ہے اس سے تجویز مذکور کا مناسب ہونا معلوم ہوا) اور اللہ ہی کی ملک ہے جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے (پس جب سب ان کی ملک ہے تو ان سب کے ذمہ اطاعت واجب تھی، ان سے ان کا مملوک ہونا اور وجوب اطاعت ثابت ہوا) اور اللہ ہی کی طرف سب مقدمات رجوع کئے جاویں گے (کوئی دوسرا صاحب اختیار نہ ہوگا)
معارف و مسائل
چہرے کی سفیدی اور سیاہی سے کیا مراد ہے ؟
چہرے کی سفیدی اور سیاہی کا ذکر قرآن مجید میں بہت سے مقامات میں آیا ہے، مثلا۔ ویوم القیامۃ تری الذین کذبوا علی اللہ وجوھھم مسودۃ۔ (زمر 39: 60) وجوہ یومئذ مسفرۃ، ضاحکۃ مستبشرۃ، ووجوہ یومئذ علیھا غبرۃ، ترھقھا قترۃ۔ (عبس 80: 38 تا 41) وجوہ یومئذ ناضرۃ، الی ربھا ناضرۃ۔ (قیامہ 75: 22، 23)
ان آیات میں ایک ہی مفہوم سے متعلق متعدد الفاظ ذکر کئے گئے ہیں، یعنی " بیاض " اور " سواد "، " غبرہ "، " قترۃ " اور " نضرۃ "۔ جمہور مفسرین کے نزدیک سفیدی سے مراد نور ایمان کی سفیدی ہے، یعنی مومنین کے چہرے نور ایمان سے روشن اور غایت مسرت سے خنداں اور فرحاں ہوں گے، اور سیاہی سے مراد کفر کی سیاہی ہے، یعنی کافروں کے چہروں پر کفر کی کدورت چھائی ہوگی، اور اوپر سے فسق و فجور کی ظلمت اور زیادہ تیرہ و تاریک کردے گی۔
سیاہ چہرے والے اور سفید چہرے والے کون لوگ ہیں
ان لوگوں کی تعیین میں مفسرین کے متعدد اقوال مذکور ہیں، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اہل سنت کے چہرے سفید ہوں گے اور اہل بدعت کے سیاہ ہوں گے، حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مہاجرین اور انصار کے چہرے سفید ہوں گے اور بنی قریظہ اور بنی نضیر کے چہرے سیاہ ہوں گے۔ (قرطبی)
امام ترمذی نے حضرت ابو امامہ سے ایک حدیث نقل کی ہے کہ اس سے مراد خوارج ہیں، یعنی سیاہ چہرے خوارج کے ہوں گے اور سفید چہرے ان لوگوں کے ہوں گے جن کو وہ قتل کریں گے، فقال ابو امامۃ کلاب النار شر قتل تحت ادیم السماء وخیر قتلی من قتلوہ ثم قراء، " یوم تبیض وجوہ وتسود وجوہ " ابو امامہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ آپ نے یہ حدیث حضور ﷺ سے سنی ہے تو آپ نے جواب میں شمار کر کے بتلادیا کہ اگر حضور سے میں نے سات مرتبہ یہ حدیث سنی ہوئی نہ ہوتی تو میں بیان نہ کرتا۔ (ترمذی)
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ سیاہ چہرے اہل کتاب کے ان لوگوں کے ہوں گے جو آپ ﷺ کی بعثت سے قبل تو آپ کی تصدیق کرتے تھے لیکن جب آپ مبعوث ہوئے تو بجائے آپ کی تائید و نصرت کرنے کے الٹا تکذیب کرنی شروع کردی۔ (تفسیر قرطبی)
مذکورہ اقوال کے علاوہ اور بھی بہت سے اقوال ہیں، لیکن ان سب میں کوئی تعارض نہیں ہے، سب کا حاصل ایک ہی ہے، امام قرطبی نے اپنی تفسیر میں آیت " یوم تبیض وجوہ وتسود وجوہ " کے متعلق فرمایا کہ مومنین مخلصین کے چہرے سفید ہوں گے، لیکن ان کے علاوہ ان تمام لوگوں کے چہرے سیاہ ہوں گے، جنہوں نے دین میں تغیر و تبدل کیا ہو، خواہ وہ مرتد اور کافر ہوگئے ہوں، خواہ اپنے دلوں میں نفاق کو چھپائے ہوئے ہوں، ان سب کے ساتھ یہی معاملہ کیا جائے گا۔ (تفسیر قرطبی)
چند اہم فوائد
اللہ تعالیٰ نے " یوم تبیض وجوہ و تسود وجوہ " میں بیاض کو سواد پر مقدم کیا، لیکن فاما الذین اسودت وجوھھم میں سود کو بیاض پر مقدم کیا، حالانکہ ترتیب کا تقاضا یہ تھا کہ بیاض کو یہاں بھی مقدم رکھا جاتا، اس ترتیب کو برعکس کرنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مقصد تخلیق کی طرف اشارہ کیا ہے، وہ مقصد اپنی مخلوق پر رحمت کرتا ہے، نہ کہ عذاب، اس لئے سب سے قبل اللہ تعالیٰ نے اہل بیاض کو بیان کیا جو اللہ تعالیٰ کی رحمت اور ثواب کے مستحق ہیں، اس کے بعد اہل سواد کو ذکر کیا گیا جو عذاب کے مستحق ہیں، اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے آیت کے خاتمہ پر ففی رحمۃ اللہ سے اپنی رحمت عظمی کا بھی اظہار فرمایا تو آیت کے شروع اور اس کے آخر دونوں جگہ اہل رحمت کو بیان کیا، درمیان میں اہل سواد کا جس میں اپنی رحمت بیکراں کی طرف اشارہ کردیا کہ بنی نوع انسان کو اس لئے پیدا نہیں کیا کہ ان کو اپنے

Siyasat plus

08 Nov, 13:40


عذاب کا مظہر بنایا جائے بلکہ اس لئے پیدا کیا کہ وہ میری رحمت سے فائدہ اٹھاسکیں۔
دوسرا فائدہ یہ کہ اہل بیاض کے بارے میں ارشاد ہے کہ وہ ہمیشہ اللہ کی رحمت میں رہیں گے، حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ رحمت سے مراد اس جگہ جنت ہے یہاں بھی بظاہر جنت کو رحمت سے تعبیر کرنے میں یہ حکمت ہے کہ آدمی خواہ کتنا ہی عابد اور زاہد کیوں نہ ہو، وہ جنت میں محض اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہی جائے گا، کیونکہ عبادت کرنا بھی انسان کا کوئی ذاتی کمال نہیں ہے، بلکہ اس کی قدرت بھی اللہ تعالیٰ ہی کی عطا کردہ ہے، اس لئے عبادت کرنے سے دخول جنت ضروری نہیں ہوجاتا، بلکہ جنت کا داخلہ تو اللہ کی رحمت ہی سے ہوگا۔ (تفسیر کبیر)

معارف القرآن
مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ

سورۃ نمبر 3 آل عمران
آیت نمبر 106

Siyasat plus

08 Nov, 12:29


یہاں بلوچستان میں گزشتہ ایک سال سے قیدیوں کی پرسرار ہلاکتیں ہورہی ہیں خودکشیاں ہورہی ہیں، سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے مگر مجال ہے کہ جیو نیوز، اے آر وائی اور دوسرا بال کی کھال اتارنے والا مین سٹریم میڈیا کچھ تحقیق کرلے اس ایشو پر کہ آخر مسئلہ کیا ہے کیوں یہ سب ہورہا ہے۔ چلیں مین سٹریم میڈیا تو بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو الگ دنیا سمجھتا ہے جسکے پاس وہ حقوق ہیں ہی نہیں جو بقیہ پاکستان میں آوارہ پاگل کتوں کو حاصل ہیں ۔ لیکن بلوچستان کی عدالتوں کو کیا ہوا ہے ۔ اگرعدالتوں کی یہ حالت ہے کہ انکی جوریسڈیکشن اور انکی ناک کے نیچے ہونے والی بے ضابطگیوں ، کرپشن اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی انہیں فکر نہیں ۔۔۔ پھر یہ آئینی ترامیم کے ڈھکوسلے کس کام کے؟

ذرا سوچئے!!!!

https://www.facebook.com/share/p/UEGZSSqHXoXFpbFw/

Siyasat plus

08 Nov, 12:29


"دل پر واقع ہونے والا گناہ، کپڑے پر گرنے والے تیل کی مانند ہے؛ اگر اُسے جلدی نہ دھویا جائے، تو یہ مزید پھیل جاتا ہے!"
امام ابن الجوزي رحمه الله
(المدهش : 357/1)

Siyasat plus

08 Nov, 03:59


پاکستان کی حدود کے اندر ایران کے حملے کی اطلاعات ہیں اور پاکستان کہتا ہے میں نے سمگلروں کے خلاف کاروائی کی ہے ۔
https://t.me/ConflictM/2176

Siyasat plus

07 Nov, 17:23


https://t.me/jkreturns/521

Siyasat plus

07 Nov, 14:40


یہ امت کا امتحان ہے!

عافیہ صدیقی (فک اللہ اسرھا) کو خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار نصیب ہوا۔
عافیہ صدیقی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ، ’’آقا! میں کب تک یہاں پر رہوں گی؟ میرا امتحان کب ختم ہوگا؟‘‘
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے اور فرمایا، ’’ارے بیٹی! تمہارا امتحان تھوڑا ہے یہ!‘‘
عافیہ صدیقی نے فرطِ جذبات میں آکر پوچھا، ’’میرا امتحان نہیں ہے تو میں کیوں بند ہوں؟ میرے ساتھ یہ اتنا برا کر رہے ہیں کہ مجھ سے برداشت نہیں ہوتا۔‘‘
عافیہ صدیقی نے جب یہ کہا تو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں پُرنم ہوگئیں اور وہ خاموش ہو گئے۔ یہ دیکھ کر عافیہ صدیقی نے رونا شروع کر دیا کہ میں نے یہ سوال کیوں کیا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت آہستہ سے فرمایا کہ، ’’یہ امت کا امتحان ہے!‘‘

(یہ خواب عافیہ صدیقی صاحبہ کی بہن فوزیہ صدیقی صاحبہ نے متعدد جگہوں پر بیان کیا ہے۔)

#عافیہ_صدیقی
#اذان_سحر

Siyasat plus

07 Nov, 09:29


اس ملک کے ہر گھٹیا اور رذیل شخص کی سرپرستی فوج کرتی ہے

Siyasat plus

07 Nov, 06:02


3 نومبر بروز اتوار بلوچستان کی بدنام زمانہ مچھ جیل میں شبیر نامی ایک اور قیدی نے پھندہ لگا کر خودکشی کر لی۔ شبیر نشعے کی لت میں بھی مبتلا تھا۔ بلوچستان کی تمام جیلوں میں منشیات پانی کی طرح دستیاب رہتی ہے۔ اسی سبب مہینے میں ایک دو اموات تو اب روٹین کا حصہ ہیں۔ جس پر کسی بھی ادارے بشمول عدالتوں کو کبھی بھی تشویش نہیں ہوتی ۔ بلوچستان جیل محکمہ میں تھوڑے تھوڑے عرصے بعد تبادلے روٹین کا حصہ ہوتے ہیں لیکن منشیات مافیا سے منسلک کارندے کبھی بھی نہیں بدلتے ۔ کوئٹہ جیل میں حفیظ کاکڑ نامی اہلکار پندرہ سالوں سے اپنی جگہ موجود ہے اسکا کبھی تبادلہ نہیں ہوتا اسی طرح یہ شخص سیف اللہ عرف سیفو مچھ جیل میں قریبا پندرہ سال سے تعینات ہے اسکا اور اسکے نیٹورک میں شامل اہلکاروں کا کبھی بھی تبادلہ نہیں ہوتا۔ ایک ہی جگہ پر تعینات رہنے سے یہ اہلکار اس قابل ہو جاتے ہیں کہ جیل کے انتظام کی تمام باریکیوں اور کمزوریوں کو جان لیں۔ پھر یہ اس قابل ہو جاتے ہیں کہ منشیات کو بغیر کسی رکاوٹ کے اندر پہنچا سکیں ۔ بالفرض کبھی کوئی ایماندار سپرینٹنڈنٹ انکے راستے کی دیوار بنتا بھی ہے تو انکے پاس ایسے حربے ہوتے ہیں کہ یہ جیل کے پورے انتظام کو درہم برہم کردیں ۔ مثلا لنگر کا انتظام بگڑ جائے گا ، پانی ، بجلی گیس کی لائنوں میں ایسی خرابی پیدا ہوگی کہ سپریٹینڈنٹ کے لیے درد سر بنا رہے گا ۔ جو قیدی ایک دفعہ نشعے کی لت میں لگ جائے یا بیچنے وغیرہ میں ملوث ہو جائے پھر وہ ہزار کوششوں کے باوجود مرتے دم تک اس مافیا سے پیچھا نہیں چھڑا سکتا۔ منشیات بیچنے والے قیدیوں کو وقتا فوقتاً پکڑوادیا جاتا ہے وہ سزا والے وارڈ سے نکلنے کے لیے دوسرے منشیات فروشوں سے قرض لے کر اس مافیا کو دیتے ہیں۔ اب قرض اتارنے کے لیے وہ مزید محنت سے دوسرے قیدیوں کو نشعے میں لگانے اور منشیات بیچنے کا کام کرتے ہیں۔ وہ ایک ایسی دلدل میں پھنس جاتے ہیں جس سے نکلنا ناممکن ہوتا ہے۔ منشیات کے عادی افراد اور بیچنے والے اس مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہوتے ہیں اسلئے وہ اس مافیا کے کہنے پر جیل میں ہنگامہ آرائی اور نظم وضبط کامسئلہ بناڈالیں گے جس سے ہر سپرینٹنڈنٹ بچنا چاہتا ہے ۔ نتیجے کے طور پر سپریٹینڈنٹ اس مافیا کے سامنے بےبس ہوتا ہے۔ کوئٹہ جیل میں منشیات مافیا کا سربراہ حفیظ کاکڑ ان قیدیوں کو استعمال کرتا ہے جنکے کیسز زیرسماعت ہوتے ہیں پھر جب انہیں سزا ہوجاتی ہے تو حفیظ کاکڑ مچھ جیل میں سیفو کو ٹرینڈ منشیات فروش دیتا ہے ۔ وہ منشیات فروش جو پکڑے جانے پر مار کھائیں مگر منشیات سپلائی کرنے والے سپاہی کا نام نہ زبان پر لائیں آئیڈیل منشیات فروش ہوتے ہیں۔ یہ منشیات فروش اتنے طاقتور ہیں کہ جیل محکمہ انکے خلاف کبھی کاروائی نہیں کرسکتا ۔ مجموعی طور پر بلوچستان کی جیلوں کے اہلکار جو اس مافیا کے علاوہ ہیں وہ ایسے کرپٹ اور ظالم نہیں ہیں۔ لیکن اصل کنٹرول اس مافیا کے ہاتھ میں ہی رہتا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں یہ صورتحال اس وقت بگڑی جب مچھ جیل میں اس مافیا سے بھی چار ہاتھ آگے شخص سلیم ترین بطور سپرینٹنڈنٹ تعینات ہوا۔ یہ شخص انتہا درجے کا کرپٹ ، رشوت خور اور ظالم شخص ہے ۔ کچھ عرصہ پہلے ایک خودکشی کی واقعے پر جب جیل نے محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے اسکا تبادلہ کیا تو یہ اس تبادلے کے خلاف عدالت میں چلا گیا اور عدالتی حکمنامے کے ساتھ اپنی جگہ پر برقرار رہا۔ تفصیلات کے مطابق یہ شخص قیدیوں کے راشن کا فنڈ , مینٹینیس اور دوسرے فنڈز ہڑپ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے قیدیوں سے سزا وارڈ سے عام وارڈ میں شفٹنگ کے لیے تیس سے چالیس ہزار رشوت لے رہا ہے۔ پھر بارکوں میں منشیات کے عادی افراد کے ذریعے قیدیوں کی زندگی اسطرح عذاب بنائی جاتی ہے کہ وہ تنہائی (separate cell) لینے کے لیے ایک لاکھ روپے تک دینے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ اسکے علاؤہ بھی قیدیوں کو ڈرا دھمکا کر ہفتہ وار رشوت لی جاتی ہے ۔ رشوت وصولی کا سارا کام سیفو کے ذمے ہے۔ دوسری جانب مچھ جیل میں یہ پہلی دفعہ ہورہا ہے کہ رہا ہونے والے قیدیوں سے پندرہ سے بیس لاکھ مانگے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ نہ دینے کی صورت میں مزید کئی سال کاٹنے ہونگے۔ اسکے علاؤہ عدالتی جرمانے کی رقم بھی کیش مانگی جاتی ہے جو سپرینٹنڈنٹ اور چند دوسرے افراد میں تقسیم ہوتی ہے ۔ اسکے علاؤہ ایک نئی صورت یہ بنائی گئی ہے کہ قیدیوں کو قصوری بناکر دوسری جیل شفٹ کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے جس سے بچنے کی صورت یہی ہے کہ انہیں لاکھوں روپے رشوت دی جائے ۔ یہ صورتحال غریب قیدیوں کے لیے سخت اذیت اور ذہنی دباؤ کا سبب بنی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ خودکشیوں اور دل کے دوروں کے ہے درپے واقعات ہوچکے ہیں لیکن جیل انتظامیہ ، صوبائی حکومت اور اعلی عدلیہ اس معاملے کو مسلسل نظر انداز کیے ہوئے ہے۔

اس سے قبل کہ آپ کا کوئی پیارا منشیات کی لت میں مبتلا ہو اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں اور اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

Siyasat plus

07 Nov, 06:02


Ref:
https://www.facebook.com/share/p/v4dZyhqdFeuFvyv6/?mibextid=Nif5oz

Siyasat plus

06 Nov, 13:38


اگر بنگالیوں، افغایوں کو نکالنے کےبعد بھی پاکستان کےحالات بہترنہیں ہوئےتو ایک بار پاکستان پر مسلط جرنیلی و سیاسی اشرافیہ کو نکال کر دیکھ لیں شاید حالات بہتر ہو جائیں

Siyasat plus

06 Nov, 12:22


بلوچستان کی مچھ جیل میں نئے آنے والے قیدیوں کو مرچی وارڈ (سزا وارڈ) سے نکالنے لیے 40 ہزار رشوت مقرر کی گئی ۔ عبدالظاہر نامی قیدی نے خودکشی کی  قانون حرکت میں نہ آیا

معافی کے امتحانات کے لیے قیدیوں سے پچاس ہزار مانگے گئے اور ایک قیدی سردار امین کو امیر سمجھ کر کچھ زیادہ مانگ لیے اسے دل کا دورہ پڑا وفات پاگیا ۔ قانون حرکت میں نہ آیا

اب جن قیدیوں کی سزا مکمل ہے ان سے پندرہ سے بیس لاکھ مانگ رہا ہے ۔ ایک اور قیدی شبیر نے پھندے سے لٹک کر خودکشی کرلی ۔ کیا بلوچستان میں قانون، عدلیہ ، نیب اور اینٹی کرپشن محکمہ سوئے پڑے رہیں گے ؟ ان اداروں کا بلوچستان میں کوئی وجود بھی ہے ؟

https://www.facebook.com/share/p/GUKywvuwwwKzWQ5K/

Siyasat plus

06 Nov, 09:28


@talkingpics

Siyasat plus

06 Nov, 06:53


پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد یہ لگتا ہے کہ پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی اب نومبر 2030 میں ہی ہوگی!

کامران یوسف
(ایکسپریس نیوز/ tribune )

Siyasat plus

06 Nov, 01:51


#کام_والی ۔۔۔ #تفتیشی ۔۔۔ اور #پولیس مائنڈ سیٹ

وہ کام والی تھی ، پنجاب کے دور دراز گاوں سے اپنے شوہر اور دو بچوں کے ہمراہ لاہور میں ایک کنال کی کوٹھی میں کام کرتی تھی ۔ صاف ستھرا کشادہ گھر میں اچھی زندگی کی ہر سہولت اسے میسر تھی ۔
شام کو روزانہ اپنے بچوں کو لے کر پارک بھی چلی جاتی ،وہاں اس کی ایک اور خاتون سہیلی بن گئی اس کے ساتھ گپ شپ میں خوب خوش رہتی ۔
سب کچھ ہنسی خوشی اچھا ہی چل رہا تھا کہ اچانک ایک دن غائب ہوگئی ۔
اس کے پریشان حال خاوند نے تھانے میں مقدمہ درج کروادیا کہ بیوی لاپتہ ہے یقین ہے کوئی اسے بری نیت سے اغوا کرکے لے گیا ہے ۔

یہ کہانی چھ ماہ پرانی ہے

مختصرا یہ کہ موبائل کالز کی ٹریکنگ سے پولیس نے وقتا فوقتا تین چار لوگوں کو حراست میں لیا مگر کچھ پتہ نہیں چلا کہہ کر چھوڑتی رہی
پھر ایک دن لوکیشن ٹریس کرکے "لیاقت پور" چھاپہ مارنے کا کہا مدعی سے پچاس ہزار لئے پٹرول اور خرچے کی مد میں ۔ سینکڑوں کلومیٹر دور پہنچے اور کہا کہ ... "نہیں ملی" ۔۔۔ اور پھر واپس ۔

یہ سب کاروائیاں تفتیشی افسر کی تھی ۔

اب چھ ماہ بعد گھر کی مالکن کو
خاتون کی کال موصول ہوئی کہ باجی میں #ساہیوال میں ایک پولیس والے کے گھر میں ہوں ۔ میرے ساتھ بڑا ظلم اور زیادتی ہوئی ہے لوگوں نے مجھے بیچ کے یہاں رکھا ہے اب یہ لوگ بھی سنا ہے آگے بیچنے جا رہے ہیں ۔ اللہ رسول کا واسطہ مجھے بچا لو ۔ مالکن نے فون پر گاوں کا نام پوچھا اور فون بند ہوگیا ۔

یہ میرے عزیزوں کا گھر تھا ۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم میڈیا میں ہو اپنے تعلقات استعمال کرو ، پولیس والوں سے واقفیت نکال کر خاتون برآمد کرواو۔

میں نے اپنے ایک دوست کرائم رپورٹر سے کہا اس نے فورا ڈی پی او آفس ساہیوال رابطہ کرکے پولیس کو ریڈ کیلئے تیار کیا ، میں نے خاتون کے شوہر اور ایک بندے کو لاہور سے روانہ کیا ۔ وہ سب ساہیوال کے ایک گاوں میں اس نام کے پولیس افسر کو تلاش کرتے رہے اور کچھ گھروں میں چھاپے مارے ۔

اسی دوران شام کو مالکن کو ایک آدمی کی کال موصول ہوئی اس نے کام والی مغویہ کی تصویر بھیجتے ہوئے کہا کہ یہ عورت مجھے میاں چنوں اڈے پر پریشان ملی چٹ پر آپ کا فون نمبر مجھے پکڑا کر کہا ہے کہ اس نمبر پر فون کرکے بتادیں مجھے فلاں گھر میں رکھا ہوا ہے آپ جلدی کچھ کریں ۔

میں نے بھی اس بندے کو فون کیا اور تفصیل پوچھی مگر وہ زیادہ معلومات دینے سے قاصر تھا ۔ اور خود بھی کچھ نہیں کرنا چاہتا تھا کہ معاملہ مشکوک ہے ۔

میں نے ساہیوال میں مصروف بندوں کو فورا چیچہ وطنی پہنچنے کا کہا ۔ جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری نصراللہ گورایہ اور صہیب عمار سے تعاون کی درخواست کی انہوں نے میاں چنوں کو ایک فرد سے رابطہ کروادیا اس اللہ کے جی دار بندے نے فورا دو چار لوگوں کو لیا اور خاتون کے شوہر کے پہنچنے پر تھانے جا کر پولیس کو مطلوبہ جگہ ریڈ کرنے کا کہا ۔ مقامی میڈیا نمائندے پہنچ چکے تھے پولیس کو چارو نا چار ٹیم بھیجنی پڑی ۔

یہ وہاں کی بدنام نائیکہ کا گھر تھا جو دھندے کے حوالے سے مقامی سطح پر جانی جاتی تھی ۔ مگر پولیس پہنچنے سے قبل مخبری ہوگئی کوٹھے کو تالہ لگ گیا تھا ۔ مگر مقامی دوستوں نے پولیس کی جان نہ چھوڑی اور رات ایک بجے اس نائیکہ کو قریبی ایک گھر میں تلاش کرلیا پولیس نے نائیکہ سے پوچھا تو اس نے اقرار کیا کہ کام والی ساہیوال کی ایک نائیکہ کے پاس ہے ابھی نکل گئی ہیں اس کا خاوند پولیس میں ہے ۔ وہ دونوں یہاں دھندے کیلئے ویک اینڈ پر میرے پاس آتی ہیں ۔
پولیس نے کہا کہ ہماری فون پر بات کرواو یا اسے یہاں بلاو مگر وہ آنے سے انکاری رہی ۔ ہاں اس نے بھی مانا کہ کام والی اسی کے پاس ہے مگر میں اسے پیش نہیں کروں گی ۔ اگلی صبح ایس ایچ کو پیش کروں گی ، اب اگلی صبح کا انتظار ہوا تو مقررہ وقت پر نائیکہ یا مغویہ کے بجائے کارندے آئے اور اشٹام پیپرز جمع کرواگئے جس کے مطابق مغویہ اپنی مرضی سے ان کے پاس ہے ۔

مقامی ایس ایچ او نے کہا کہ نائیکہ بینش ،کام والی کو لے کر لاہور آرہی ہے صبح عدالت میں اشٹام پیش کرے گی۔ یہی رپورٹ اس نے ڈی سی او کو بھی دے دی ۔

مدعی سب لاہور آگئے ۔
نائیکہ کو لاہور آنا تھا نہ آئی ۔

میں نے #لاہور میں تفتیشی سے بات کی کہ ساہیوال گاوں میں پولیس والے کا ایڈریس فون نمبر سب موجود ہے اس کا اعتراف بھی موجود ہے لڑکی ان کے پاس ہے تو تم کاروائی کرکے خاتون برآمد کرو ۔

تفتیشی نے اپنے پیٹی بھائی کو فون کیا کہ لاہور والے مجھ پر دباو ڈال رہے تم اپنے بیان اور کاغذ مکمل کرو اپنی بھی جان چھڑاو میری بھی جان چھڑاو۔
یہ ہے سارے معاملے میں تفتیشی کا کردار ۔۔ گمان غالب ہے کہ پورے چھ ماہ وہ اغوا کاروں کی سہولت کاری ہی کرتا رہا ۔ ورنہ معاملہ تو اغوا کے پہلے ہفتے ہی نمٹ جاتا۔

Siyasat plus

06 Nov, 01:51


اس دوران ایک بات اپنے گھر والوں کو سمجھائی جب انہوں نے پوچھا کہ تم اتنا کیوں تین دن سے اس کام میں ہلکان ہوئے جا رہے ہو اپنے دفتر بھی نہیں جا پا رہے ۔ میں کہا کہ کوئی کافر ہو یا مسلمان ، چھٹی مومن ہو یا دھندہ کرتی ہو ۔ اب اگر وہ حالت ظلم میں ہے اور مظلوم بن کر آپ کو مدد کیلئے پکارے تو اس کی مدد کرنا ضروری ہوجاتا ہے

مگر میری پوسٹ کا مقصد ایک دکھ بیان کرنا ہے جو آج ہوا ۔ جسے سمجھنے یا سمجھانے کیلئے ساری کہانی لکھنی پڑی ۔

پوسٹ کا مقصد پولیس مائنڈ سیٹ ہے ۔ میں گزشتہ تین دن سے اپنے دوست پروفیسر ڈاکٹر عاطف بٹ کے ساتھ اور ان کے ہی توسط سے مسلسل پولیس افسران سے رابطے کر رہا ہوں ۔
اس دوران میں تفتیشی سے لے ڈی آئی جی ۔۔ پنجاب سمیت متعدد افسران سے بات کر چکا اور مل چکا ۔ ایک رویہ اور مائنڈ سیٹ دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی ۔

وہ یہ کہ ہمیں واقفیت اور تعلق کی بنیاد پر اگرچی اچھا رسپونس توافسران دیتے ہیں اور خاتون کی بازیابی کا بھی کہہ دیتے ہیں ۔

مگر یہ واضح ہونے کے باوجود کہ عورت کی خریدو فروخت میں پولیس اہلکار ملوث ہے ، ان کے علاقے میں فلاں نائیکہ ہے فلاں جگہ دھندہ چل رہا ہے ۔۔یہ سب جاننے کے باوجود ان افسران کے سر پر جوں تک نہیں رینگی ۔ کسی نے بھی مجھ سے بات کرتے ہوئے اس پر حیرت یا دلچسپی ظاہر نہیں کی کہ ہم پولیس کی اس کالی بھیڑ کو از خود پکڑیں اس کے خلاف کاروائی کریں جو نائیکہ ملی ہے اسے ہی حراست میں لے لیں اس کے اڈے بند کروائیں ۔ ۔۔ نہیں ۔ ایسا بالکل نہیں ہوا ایسا کوئی تاثر نہیں ملا کہ پولیس یہ بند کروانے میں دلچسپی رکھتی ہے ۔

یعنی ہمیں اپنی کام والی کو بازیاب کروانا ہے وہ مل جائے گی باقی سب سسٹم اسی طرح برقرار رہے گا دھندے چلتے رہے گے اڈے آباد رہیں گے ۔ کالی بھیڑیں آزاد رہیں گی ۔

اب ایک افسر نے ہی مشورہ دیا کہ آپ حبس بے جا کی درخواست #ہائیکورٹ جمع کروادیں عدالت جلدی بازیابی کروادے گی ۔
تو اب پولیس کا نظام دیکھنے کے بعد عدالتی نظام دیکھنے کی ہمت مجتمع کرنے کی کوشش میں ہوں ۔ شاید ایک عورت بازیاب ہونے سے بہت سی عورتوں کی خریدو فروخت کے مکروہ دھندے پر بھی ڈنٹ ڈل سکے ۔

اللہ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ زندہ رکھے جو ظلم کے خلاف مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے اور چلنے کا حوصلہ رکھ سکیں

#چاک_جگر #محمدحسان
https://www.facebook.com/share/p/2jsAprLFUhfb2q5r/

Siyasat plus

25 Oct, 13:45


کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمرے 4 ماہ بھی نہ چل سکے
شہر میں چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا

کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ کا افتتاح 4 ماہ قبل 9 جولائی کو ہوا 7ارب 44 کروڑ کے پروجیکٹ کے تحت پہلے فیز میں 800 کیمرے لگائے گئے تھےپولیس کی جانب سے دعوٰی کیا گیا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے بعد شہر میں کرائم پر کنٹرول ہوگامگر صورتحال اس کے برعکس ہے ۔ 2014 میں پروجیکٹ کا پی سی 1 تیار کیاگیا جس میں کوئٹہ بھر میں 1400 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے لیے 1 ارب 74 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا4 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پروجیکٹ پر کسی قسم کا کام نہ ہونے کےبعد 2018 میں سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے مزید 2 ارب 48 کروڑ روپے رکھے گئے لیکن سال 2021 تک بھی منصوبے پر کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوسکا۔ تیسرا پی سی 1 تیار کیا گیا جس میں اس پروجیکٹ کی لاگت 3 ارب 577 کروڑ روپے تک جا پہنچی گزشتہ برس اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے چوتھا پی سی 1 تیار کیا گیاپروجیکٹ کے لیے 7 ارب 445 کروڑ روپے رکھے گئے۔

Siyasat plus

25 Oct, 13:36


‏یحیی السنوار کی شہادت کے بعد امریکا نے قطر کے ذریعے حماس کو جنگ بندی کا پیغام بھیجا ہے

حماس کی موجودہ قیادت نے شہید یحیی السنوار کی شرائط پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے سے انکار کیا ہے

تین بنیادی شرائط ہیں اگر اسرائیل تسلیم کرے تو جنگ روک دیں گے

اسرائیل غزہ میں مکمل جنگ روکے

اسرائیل غزہ بھر سے فوجیں نکالے

غزہ کے مہاجرین کی آزادی سے اپنے گھروں تک واپسی ممکن ہو اور ان کے گھروں کی تعمیر نو فوری شروع کی جائے

ان تین شرائط کے بغیر ہم سرنڈر نہیں کریں گے

حماس کی قیادت کا قطر کے ذریعے امریکا کو جواب

‎https://x.com/GNMadani/status/1849552658119487662?t=XD5WB8EytEigKvCDzJZkKw&s=19

Siyasat plus

25 Oct, 12:55


🚨 سینیٹر مشتاق احمد اور سیو غزہ کے کارکنان کو Aid Hamas March شروع ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد پولیس نے شرکاء اور سینیٹر مشتاق پر تشدد کیا اور گرفتار کر لیا۔
فلسطین میں ہمارے بچے کٹ رہے ہیں، پاکستانی ریاست کی اسرائیل نوازی کب ختم ہوگی؟

Siyasat plus

24 Oct, 16:01


مسلم لیگ ن کے سابق MNA عابد رضا کوٹلہ @Abidrazakotla کے مطابق انہیں لاپتہ کرکے زیر زمین سیل میں رکھا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تاریخ کی بدترین جیلیں ہو سکتی ہیں۔ جو ظلم وہاں ہو رہا ہے قوم اس سے آشنا ہی نہیں، قوم تو زمین کے اوپر ہونے والے ظلم دیکھ رہی ہے۔ آمنہ جنجوعہ کے شوہر کو بھی وہیں رکھا گیا تھا۔ وہ سیل اسلام آباد راولپنڈی کے آس پاس ہیں۔ اتنی بڑی سیاست اس نظام کو شکست نہیں دی سکتی تو میں بتا بھی دوں تو کیا ہو گا۔ ایسا ایک ظلم نہیں کئی ظلم ہیں۔
انٹرویو: اعزاز سید @AzazSyed

🔗 Majid Nizami (@majidsnizami)

📲 @twittervid_bot

Siyasat plus

24 Oct, 15:44


‏"پاکستان میں آئی ایس آئی سیاست کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی۔ اس نے اپنا کام بھلا کر سیاسی جماعتوں کو توڑنے اور بنانے کا کام اپنا لیا ہے۔ الیکشن میں دھاندلی یا اراکین اسمبلی کو بلیک میل کرنا یہ سارے کام آئی ایس آئی ہی کر رہی ہے۔ جب تک آئی ایس آئی کا رول ختم نہیں ہو گا ملک کا سیاسی نظام مستحکم نہیں ہو سکتا۔"

سہیل وڑائچ کی کتاب ''غدار کون'' میں نواز شریف کے انٹرویو سے اقتباس

Siyasat plus

24 Oct, 15:40


مدرسہ کے لیے وقف شدہ زمین یا عمارت وراثت میں تقسیم کرنے کا حکم
سوال
ایک شخص مدرسہ قائم کرتاہے،جس میں قرآن وحدیث اور علومِ اسلامیہ پڑھائے جاتے ہیں۔

اب سوال یہ ہےکہ آیا مہتمم صاحب کی اولاد میں مدرسہ کی زمین یاعمارت بطورِ وراثت تقسیم کی جاسکتی ہےیانہیں؟

وضاحت: زمین وقف شدہ تھی۔


جواب
واضح رہےکہ وقف جب درست اور صحیح ہوجائےتوموقوفہ چیز قیامت تک کے لیے واقف کی ملکیت سے نکل کر اللہ تعالیٰ کی ملکیت میں داخل ہوجاتی ہے، اس کے بعد اس کی خرید وفروخت کرنا، ہبہ کرنا، کسی کو مالک بنانا اور اس کو وراثت میں تقسیم کرنا جائز نہیں ہوتا،لہذا صورتِ مسئولہ میں جب مذکوہ زمین موقوفہ(وقف شدہ)تھی تو مہتمم صاحب کے اولاد کے لیے شرعاً جائزنہیں کہ وہ مدرسہ کے لیے وقف شدہ زمین یاعمارت وراثت میں تقسیم کردے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"و عندهما: حبس العين على حكم ملك الله تعالى على وجه تعود منفعته إلى العباد؛ فيلزم، و لايباع و لايوهب و لايورث، كذا في الهداية. و في العيون و اليتيمة: إن الفتوى على قولهما، كذا في شرح أبي المكارم للنقاية."

(كتاب الوقف ج:2،ص:350،ط:رشيدية)

فتح القدیرمیں ہے:

’"و عندهما: حبس العين على حكم ملك الله تعالى؛ فيزول ملك الواقف عنه إلى الله تعالى على وجه تعود منفعته إلى العباد؛ فيلزم، و لايباع و لايوهب و لايورث."

( کتاب الوقف ج:6،ص:203 ط: دار الفکر)

فقط والله اعلم

فتوی نمبر : 144402101198
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

Siyasat plus

24 Oct, 13:50


ظلم کی انتہا

تحصیل درابن کلاں کے تعلیم یافتہ نوجوان آیاز شیرانی کو تقریبا ایک سال سےسیکورٹی فورسیز نے لاپتہ کیا ہوا تھا . کچھ دن پہلے اسکو اسی پوزیشن میں چھوڑا گیا جو چلنے پھرنے کے قابل نہ تھا
کل ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ اور یاد رہے کہ آیاز کا والد اور بھائیوں کو ابھی تک لاپتہ رکھا ہوا ہے

( صدام شیرانی کے فیسبک سے )

Siyasat plus

24 Oct, 13:50


ان بچوں کے والدین کو کیا کہا جائے ؟

Siyasat plus

24 Oct, 13:30


صحافی جلیل آفریدی کا وزیر خزانہ سے سوال ۔۔۔
جب آپ واشنگٹن پیسے مانگنے آتے ہیں اتنے مہنگے ہوٹلوں اور بڑے وفود کیساتھ آ کر بھیک کیسے مانگ لیتے ہیں؟
آپ کا ہمسائیہ افغانستان پچھلے تین سالوں میں آپ سے بہت آگے نکل چکا ہے یہ میں نہیں بہت سے ماہر معاشیات کہہ رہے ہیں۔ انکا قرضہ صفر ہے
https://t.me/ConflictM/2170

Siyasat plus

23 Oct, 16:47


پھر پوچھتے ہیں بلوچ ناراض کیوں ہیں؟

Siyasat plus

23 Oct, 14:31


"سب سے پہلے نئے چیف جسٹس کی ڈگری چیک کرلیں، بعد میں یہ نہ ہو کوئی فیصلہ پسند نہ آئے تو ،اجکل بیس پچیس سال پرانی ڈگریاں آجاتی ہیں

Siyasat plus

23 Oct, 11:13


۔سکولز کو پرائیویٹ کر رہے ہیں
ریلوے اور واپڈا فروخت کر رہے ہیں۔ پورا ملک گروی رکھ دیا ہے۔ بس اپنی مراعات نہیں چھوڑ رہے

زبیر منصوری

Siyasat plus

22 Oct, 16:12


جن قوانین پر زرداری نے سائن کئے وہ آج سے نافذ ہوگئے اور جس سود کی حرمت کا حکم اللہ نے ساڑھے چودہ سو سال پہلے دیا وہ 2028 میں ختم ہوگا
Syed Iqbal

Siyasat plus

20 Oct, 09:44


پی ٹی آئی کے اغوا ہونے والے منحرف اراکین سے جو پریس کانفرنسیں کروائی گئیں اسکی خفیہ اداروں کو ایسی لت پڑی کہ اب جو بھی کسی بھی ایشو پر احتجاج کرے گا یا حکومت و فوج پر کوئی الزام لگائے گا اس سے اپنے بیان سے پھرا کر پریس کانفرنس ضرور کرائی جائے گی

Siyasat plus

19 Oct, 11:37


فلسطین کی اسلامی تحریک (حماس) کے سیاسی رہنما یحییٰ السنوار کی شہادت پر امارت اسلامیہ کا تعزیتی پیغام

Siyasat plus

19 Oct, 11:07


This is how a hero dies

Siyasat plus

19 Oct, 10:11


‏خداکی رحمتیں ہوں آپ پر اے عظیم قائد۔
عسقلان کے ایک خاندان کا یہ جوان خان یونس کے ایک مہاجر کیمپ میں پیدا ہوا اور پلا بڑھا
26 برس کا بھرپور شباب تھا جب مزاحمت کے جرم میں دھر لیا گیا اور زندگی کے 23 برس زندان میں بسر کیے ۔
جیل میں اس نے عبرانی سیکھی اور عبرانیوں کے دین، تاریخ اور نفسیات پر کمال کا عبور حاصل کیا
پھر 13برس لشکر کی کمانداری کی اور مزاحمت کا ماسٹر مائنڈ کہلایا۔62 برس کی عمر میں کمانڈر کی حیثیت سے، اپنے وطن میں، اپنے لوگوں کے درمیان اگلے محاذ پر لڑتے ہوئے زندگی اسی محبوب اور اسی مقصد پر قربان بھی کردی جس کے لیے بسر کی تھی

سینیٹر مشتاق

Siyasat plus

19 Oct, 10:06


#RealHero #Gaza

@talkingpics

Siyasat plus

19 Oct, 09:45


بے شرمی اور فسطائیت کی انتہا۔

آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈلوانے کے لئے پی ٹی آئی ایم این اے عادل بازئی کے پلازا کو کوئٹہ میں گرادیا گیا۔

جسطرح آپ ایجنسیوں کی نافرمانی کرکے اپنا کوئی کاروبار تجارت نہیں بچا سکتے بالکل اسی طرح کوئی بھی گروہ انکے دونمبر ناجائز کاموں میں انکی معاونت کرکے لائسنس حاصل کرلیتا ہے کہ وہ کیسا ہی دو نمبر کاروبار کرے اسکے پاس لائسنس ہے

اس بنیاد پر جب کسی ملک کے کاروباری ادارے اور معیشت کھڑی ہو تو اس سے کوئی خیر حاصل نہیں ہوسکتی ۔ نہ ہی ملک ترقی کرسکتا ہے

Siyasat plus

19 Oct, 08:35


‏شہید یحیی السنوار کے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں

اسرائیلی جیل میں جب قید ہوئے تب عمر 30 سال تھی

اس وقت تک شادی نہیں کی تھی، بس میدان جنگ میں مصروف رہے

جب جیل سے رہا ہوئے تب عمر 50 سال سے زائد تھی

رہائی کے بعد شادی کی اللہ تعالیٰ نے بیٹا عطا کیا جن کا نام ابراہیم رکھا

اگر یحیی السنوار چاہتے تو اپنے بچوں کا سوچ کر اسرائیل کے خلاف تاریخی جنگ لڑنے کا قدم نا اٹھاتے

لیکن یہ وہ سچے لوگوں میں سے تھے جنہوں نے اللہ سے اپنی جان کے بدلے جنت خریدنے کا سودا کرلیا تھا

آج ان کی شہادت پر دو ارب مسلمان اشکبار ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں

https://x.com/GNMadani/status/1846989882775756879?t=X_kWa-YQRUXJ5vAcN1U-JA&s=19

Siyasat plus

19 Oct, 07:00


بے شرمی اور فسطائیت کی انتہا۔

آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈلوانے کے لئے پی ٹی آئی ایم این اے عادل بازئی کے پلازا کو کوئٹہ میں گرادیا گیا۔

جسطرح آپ ایجنسیوں کی نافرمانی کرکے اپنا کوئی کاروبار تجارت نہیں بچا سکتے بالکل اسی طرح کوئی بھی گروہ انکے دونمبر ناجائز کاموں میں انکی معاونت کرکے لائسنس حاصل کرلیتا ہے کہ وہ کیسا ہی دو نمبر کاروبار کرے اسکے پاس لائسنس ہے

اس بنیاد پر جب کسی ملک کے کاروباری ادارے اور معیشت کھڑی ہو تو اس سے کوئی خیر حاصل نہیں ہوسکتی ۔ نہ ہی ملک ترقی کرسکتا ہے

Siyasat plus

19 Oct, 06:31


پاکستان میں ایک تاثر تھا کہ فوج ایک مقدس گاۓ ہے
ان جرنیلوں کے بڑے کالے کرتوت ہیں، یہ ریپ سے لے کر ہر دوسرے گناہ میں ملوث ہیں
ان جرنیلوں کا احتساب کیے بنا پاکستان کی ترقی ممکن نہیں

🔗 Waqar khan (@Waqarkhan123)

📲 @twittervid_bot

Siyasat plus

18 Oct, 17:30


‏اگر پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کو ووٹ نہ دیا تو پھر میں متنازعہ اور ظالمانہ طریقے سے ن لیگ کی حاصل کردہ دو تہائی اکثریت سے آئین سازی کرونگا: بلاول بھٹو کی دھمکی

بلاول نے لفظ Brute Majority استعمال کیا جو انتہائی اشتعال انگیز اور واضح دھمکی ہے

دوسرے الفاظ میں بلاول کہہ رہے ہیں کہ گھی سیدھی انگلی سے نہیں تو ٹیڑھی انگلی سات نکالوں گا،

Siyasat plus

18 Oct, 17:17


اسرائیل نے تو یہ فوٹیج اپنی ٹیکنالوجی کی دھاک بٹھانے کے لیے جاری کی۔ لیکن انجانے میں ہم پر احسان کیا

اس نے دنیا کو بتایا
کہ ایک مجاہد ، اللہ کے شیر ، ایک ہیرو کی موت کیسی ہونی چاہییے ۔۔ دنیا کے عظیم مجاہد ہیرو کو سلام ہے
https://t.me/PakistanDiar/4492

Siyasat plus

18 Oct, 13:56


‏بن سلمانوں اردگانوں النہیایوں سیسیوں کی دنیا سے پرے ایک دلوں کی دنیا ہے جسکے زخموں سے چور گھوڑے کی پیٹھ سے اترنے والے شاہسوار نے اس حال میں سانسیں پوری کیں کہ آخری لمحے میں جب دونوں ہاتھ ٹوٹنے کیوجہ سے بندوق نہ چلا سکا تو پاس رکھی چھڑی سے مزاحمت کی اور جان جان آفرین کے سپرد کردی

فیض اللہ خان

Siyasat plus

18 Oct, 05:33


ریٹائرڈ جرنل عاصم منیر اور اس کی لگائی ہوئی ٹک ٹاکر وزیراعلی کا بچے پر وحشیانہ تشدد
انہوں نے دشمن کے بچوں کو پڑھانا تھا

🔗 Waqar khan (@Waqarkhan123)

📲 @twittervid_bot

Siyasat plus

17 Oct, 12:54


جب ضمیر غلامی کا عادی ہو جائے

Siyasat plus

15 Oct, 17:29


"یہ ساری دنیا دیکھے گی کہ یہ 26ویں آئینی ترمیم ہم نہیں ہونے دینگے ۔ کسی کا باپ بھی یہ ترمیم نہیں کر سکتا ۔ کوئی بڑی سے بڑی طاقت بھی نہیں کر سکتی ۔ وہ اسٹیبلشمنٹ جس نے پردوں کے پیچھے ڈرافٹ بنایا ہے جس نے ترمیمی بل تحریر کیاہے وہ بھی اسکو پاس نہیں کراسکتا" علی احمد کرد

Siyasat plus

15 Oct, 17:25


عربوں کی تیل کی دولت ۔۔۔۔ اور امریکہ و اسرائیل

Siyasat plus

15 Oct, 15:05


عربی کا ایک پر اثر جملہ:
*لاعجب علی عراء النساء و ضيق ملابسهن، بل العجب أنهن خرجن من بيوت فيها رجال۔*

تعجب اس بات پر نہیں کہ عورتوں کے کپڑے تنگ ہو گئے ہیں اور وہ برہنہ ہوتی جا رہی ہیں.
بلکہ تعجب اس بات پر ہے کہ وہ ان گھروں سے نکلتی ہیں جن میں مرد ہوتے ہیں.😓

Siyasat plus

15 Oct, 14:24


تمام چیزوں پر قابض ہوچکے ہیں اوراب ہماری سوچ پر قبضہ کی جنگ جاری ہے

Siyasat plus

15 Oct, 12:59


چین ایغور مردوں اور عورتوں کو گرفتار کرتا ہے جن میں اسلام سے جڑی کوئی ایک علامت ہو جیسے شراب نہ پینا , سلام کرنا ۔۔ نماز اور قرآن کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ اسکی چھوٹ دیں۔ جیلوں میں ڈالنے کے بعد ان سے جبری مشقت کروائی جاتی ہے چینی مصنوعات کے سستی ہونے کی ایک وجہ وہاں مسلمانوں سے لی جانے والی جبری مفت لیبر ہے۔
https://t.me/uighurnews/147