Pak Militancy پاک عسکریت پسندی @pakmilitancy Channel on Telegram

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

@pakmilitancy


پاکستان میں جاری عسکریت پسندی پر نظر

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی (Urdu)

پاکستان میں جاری عسکریت پسندی پر نظرnn"Pak Militancy پاک عسکریت پسندی" ٹیلیگرام چینل پر آپ کا خوش آمدید۔ یہاں آپ کو پاکستان میں موجود عسکریت پسندی کے بارے میں تازہ ترین معلومات اور تجزیے فراہم کیے جاتے ہیں۔nnیہ چینل پاکستان کی سیاسی، فوجی اور معاشرتی معاملات کی روشنی میں عسکریت پسندی کے تاثرات کو سامنے لانے کا مقصد رکھتا ہے۔ یہاں آپ کو تحقیقاتی رپورٹس، تجزیاتی مضامین اور مختلف حالاتی صورتحال کی وضاحت ملے گی۔nnپاکستان میں جاری عسکریت پسندی ایک اہم موضوع ہے جس کے بارے میں عوام کو معلومات فراہم کرنا اور ان کی آگاہی بڑھانا ضروری ہے۔ "Pak Militancy پاک عسکریت پسندی" ٹیلیگرام چینل اس مقصد کو پورا کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔nnاس چینل کا مقصد عوام کو مختلف جہتوں سے عسکریت پسندی کی حقیقتوں سے روشن کرنا ہے، اور انہیں اس کے نتائج اور اثرات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ یہاں آپ کو تازہ ترین خبروں، تجزیات، اور حقائق فراہم کی جائیں گی تاکہ آپ اپنی تھوس رائے بنا سکیں اور اپنے علمی علوم کو بھی بڑھا سکیں۔nn"Pak Militancy پاک عسکریت پسندی" ٹیلیگرام چینل سے جڑنے کے لئے ابھی ہی "@pakmilitancy" پر جائیں اور عسکریت پسندی پر نظر ڈالیں۔

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

28 Oct, 14:06


🚨 قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے جناتہ میں پاکستانی فوج کے بم ڈسپوزل یونٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں سرکاری ذرائع کے مطابق کم از کم 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ دو زخمی ہوئے ہیں جسے انہوں نے "گھات لگا کر حملہ" قرار دیا ہے۔
https://t.me/Pakmilitancy

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

28 Oct, 06:27


🚨خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم سے دو ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے جب عسکریت پسندوں نے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں پر حملہ کیا جو ٹل-پاراچنار-صدہ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھولنے جا رہے تھے، جو قبائل کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے بند ہے۔
https://t.me/Pakmilitancy

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

26 Oct, 17:13


🚨 بنوں اور بلوچستان حملے، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں کے علاقے میرا خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو جو نماز کے لیے مسجد جا رہا تھا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس کی شناخت ایچ سی فرمان اللہ کے نام سے ہوئی جو بنوں پولیس لائنز میں تعینات تھا۔

بلوچستان کے ضلع اڈوکی کے علاقے منڈھی تک میں دیسی ساختہ بم کے حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کم از کم 3 اہلکار زخمی ہوئے جب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
https://t.me/Pakmilitancy

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

26 Oct, 11:10


🚨 شمالی وزیرستان خودکش حملہ

شمالی وزیرستان میرعلی کے علاقے نورک میں خودکش حملہ آور نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چوکی کو نشانہ بنایا ہے، پاکستانی سرکاری ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 پولیس اہلکار، جبکہ فوجی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
https://t.me/Pakmilitancy

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

25 Oct, 13:47


خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ کی ایک مسجد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کے زیر تربیت افسر لیفٹیننٹ ہلاک ہو گیا ہے، وہ اپنے آبائی شہر میں چھٹی پر آیا تھا۔
https://t.me/Pakmilitancy

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

25 Oct, 13:29


🚨 خیبر اور وزیرستان میں مزید حملے

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے مرکز وانا میں پولیس اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) کے گاڑی پر بم دھماکہ ہوا جس میں ایس ایچ او مزمل وزیر شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا ہے
https://t.me/Pakmilitancy

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

25 Oct, 08:55


🚨 بنوں ممتین خیل میں ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ، ایس ایچ او کانسٹیبل سمیت ہلاک

تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے ممتین خیل میں ایس ایچ او کی گاڑی پر عسکریت پسندوں نے شدید فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او سعید رحمان اور کانسٹیبل عامر سعید ہلاک ہوگئے جبکہ عسکریت پسند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
https://t.me/Pakmilitancy

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

24 Oct, 18:42


🚨🚨🚨 تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فوجی پوسٹوں پر ٹی ٹی پی کے شدید حملے میں پاکستانی سرکاری ذرائع کے مطابق 24 سے زائد اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔
https://t.me/Pakmilitancy

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

23 Oct, 07:37


خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے شادی خیل میں پولیس اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) کی گاڑی پر حملہ ہوا، پولیس کے مطابق اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور گاڑی کو کچھ نقصان پہنچا ہے۔
https://t.me/Pakmilitancy

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

22 Oct, 17:18


خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں عنایت کلے بازار میں پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں کے دستی بم سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے نورنگ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس کانسٹیبل کو اس کے گھر کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

22 Oct, 05:13


کل پاکستانی فوج کے ڈرون نے قبائلی ضلع خیبر تیراہ کے علاقے میں عام شہریوں پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 25 بے گناہ بچے، نوجوان اور بوڑھے زخمی ہوئے۔ بعض زخمیوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
https://t.me/Pakmilitancy

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

22 Oct, 04:45


خیبر ایجنسی تیراہ میں پاکستانی فوج کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے بچے

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

21 Oct, 17:03


وادی تیراہ ذخہ خیل پیر میلہ میں ڈرون حملے میں بچوں سمیت 15 زخمی افراد کی شناخت ان ناموں سے ہوئی ہے۔

1- محمد سید کا بیٹا

2 - باران گل کا بیٹا

3 - شمس الحق پولیس والے کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی

4 شمس الحق پولیس والے کا بھائی

5 سید نبی کا بیٹا

6 نیاز مین کا بیٹا

7 شاهد گل دوکاندار

8۔ خالد کا بیٹا و سیلمان دوکاندار

10 - اسحاق قهوه دوکاندار

11 - جان سید زخہ خیل

12 محمد سعید چپل دوکاندار

13 - رائس قوم شلوبر
https://t.me/Pakmilitancy

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

21 Oct, 14:09


🚨 قبائلی ضلع خیبر وادی تیراہ پیر میلہ میں پاکستانی فوج کے ڈرون حملے میں 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، جن میں چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔۔۔
مزید تفصیلات کا انتظار
https://t.me/Pakmilitancy

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

21 Oct, 06:11


پختون قومی جرگہ اور پختونخوا پولیس حوالے ٹی ٹی پی اعلامیہ جاری
  
اپنے تازہ اعلامیہ میں ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ غلام پاکستانی فوج جو دراصل رائل انڈین آرمی کی باقیات ہے کے علاوہ کسی بھی جماعت یا ادارے سے مجاہدین کا تصادم غلام فوج (رائل انڈین آرمی )کے فائدہ میں ہے لہٰذا ٹی ٹی پی کے مجاہدین کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ پشتون قومی عدالت نامی جرگہ اور پشتون تحفظ مومنٹ کے حوالے سے ٹی ٹی پی کی پالیسی خاموشی کی ہے البتہ آئندہ کوئی ایسا موضوع درپیش ہوا تو اسکی وضاحت کی جاسکتی ہے۔ اس وقت تک مجاہدین کو چاہئے کہ مقاتلین ہوں یا سوشل میڈیا مبارزین کی تحریکی پالیسی کی پاسداری کریں اور اپنی پوری توجہ ظالم،جابر اور غاصب فوج پر رکھیں، اسی طرح ہم نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ہمارا ہدف صرف اور صرف سیکیورٹی ادارے اور انکے معاونین ہیں اور پولیس کو بارہا پیغام دیا ہے کہ آپ لوگ ہمارا بنیادی ہدف نہیں ہیں آپ خوامخواہ اس جنگ کا حصہ نہ بنیں آج ہم ایک بار پھر خیبر پختونخوا پولیس کو مطلع کرتے ہیں کہ آپ ہمارا بنیادی ہدف نہیں ہیں اور اپنے مجاہدین کو ہدایات جاری کرتے ہیں کہ پختونخوا پولیس کو اس وقت ٹارگٹ کریں جب یہ فوج ( رائل انڈین آرمی )اور ہمارے درمیان رکاوٹ بنتی ہو۔
اسی طرح گزشتہ روز لکی مروت میں پیش آنے والے واقعہ جس میں ایک مجاہد کو بے دردی سے قومی لشکر نامی گروہ نے شہید کیا، انکو متنبہ کرتے ہیں کہ فوج اور ہمارے درمیان جاری جنگ سے دور رہیں ہم نہیں چاہتے کہ اپنی جنگ کا رخ تبدیل کریں۔

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

20 Oct, 16:30


خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر، سب انسپکٹر، شیر علی کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت گولی مار دی جب وہ نماز ادا کر کے مسجد سے نکل رہے تھے۔
https://t.me/Pakmilitancy

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

18 Oct, 17:02


بلوچستان کے ضلع قلات میں عسکریت پسندوں نے لیویز چوکی پر حملہ کیا ہے، حملے میں 1 لیویز اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔
https://t.me/Pakmilitancy

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

18 Oct, 16:54


حماس کے سربراہ مجاہد یحیٰی السنوار کی شہادت پر تحریک طالبان پاکستان کا اظہار تعزیت

اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حماس کے سربراہ قائد یحییٰ ابراھیم سنوار کی شہادت پر اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اسلام کے عظیم سپوت اور حماس کے روح رواں جناب یحییٰ السنوار ( رحمہ اللّٰہ) جنہوں نے اپنی زندگی اسلام اور مقدساتِ اسلام کے دفاع کی خاطر وقف کر رکھی تھی ، تیس سالہ زندگی یہود بے بہبود کی قید بامشقت میں گزارنے کے بعد کئی عظیم معرکوں کی کمان خود سنبھالی جن میں سات اکتوبر ( طوفان الاقصیٰ) کا معرکہ قابل ذکر ہے ، یحییٰ السنوار کی وسیع ظرفی اور شجاعت و بہادری کایہ عالم تھا کہ سیاسی اور نظامی دونوں میدانوں میں انہوں نے بزدل دشمن پر اپنا لوہا منوالیا تھا۔ بالآخر ساٹھ سال کی عمر میں شہادت کے جذبے سے سرشار میدان کار زار میں اترا اور دشمن کے ساتھ روبرو مقابلہ میں دلی تمنا ( شہادت) کو گلے لگایا۔ہم امتِ مسلمہ اور بالخصوص اہلِ غزہ کو شیرِ اسلام کی شہادت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی شہادت قبول فرمائے اور عزیز واقارب کو صبر جمیل اور نعم البدل عطاء فرمائے۔آمین

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

18 Oct, 16:26


حماس کے امیر یحییٰ ابراھیم سنوار آخر تک کیسے لڑے

اسرائیلی فوج نے یحییٰ ابراھیم سنوار اور دیگر چار مجاہدین پر اپنے ٹینکوں سے فائرنگ اور گولہ باری کی، شدید گھمسان کی لڑائی کے بعد حماس کے قائد یحییٰ ابراھیم سنوار وہ واحد شخص تھے جو بچ گئے، اس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے یحییٰ سنوار پر کندھے سے فائر کیے جانے والے لانچر سے میزائل داغے، وہ شدید زخمی ہوئے مگر پھر بھی لڑتے رہے، اس کے بعد، اسرائیلی فوج نے سنوار تک پہنچنے کیلئے ریموٹ کنٹرول ڈرون چلا دیا،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وہ اس کو کسی لکڑی سے مارتے ہیں، اس کے کچھ لمحے بعد اس جگہ مزید بمباری کی جاتی پے، جس سے حماس کے قائد یحییٰ ابراھیم سنوار شہید ہو جاتے ہیں۔

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

18 Oct, 12:49


🚨🚨🚨
حماس نے اب سے کچھ دیر پہلے اپنے عظیم رہنما، اسرائیل پر تابڑتوڑ حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور گزشتہ ایک سال سے غزہ کی خونریز عسکری کمان سنبھالنے والے قائد مجاہد یحییٰ السنوار کی شہادت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔۔۔

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

16 Oct, 17:16


🚨بنوں اور بونیر میں حملے۔ متعدد ہلاک و زخم

آج خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے کانکوئی مندنار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ایک پولیس موبائل وین کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں سب انسپکٹر شاہد خان سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، انسپکٹر خان کو شدید چوٹیں آئی ہیں، یہ واقعہ دو روز قبل اسی علاقے میں پولیس ڈی ایس پی کی رہائش گاہ پر ایک اور دھماکے کے بعد پیش آیا ہے۔

دوسری طرف ضلع بنوں جانی خیل میں ممیز اسٹیڈیم کے قریب عسکریت پسندوں نے فوجی کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا جس می دس فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ گاڑی بھی تخریب کا نشانہ بنی۔

Pak Militancy پاک عسکریت پسندی

14 Oct, 18:13


🚨کالعدم ٹی ٹی پی نے بنوں پولیس لائن حملے کی تفصیل جاری کر دی۔

کالعدم ٹی ٹی پی نے ضلع بنوں کی پولیس لائن پر حملے کی تفصیلات جاری کی ہیں جسئں کہا گیا ہے کہ فدائیوں نے پہرےدار کو ٹھکانے لگایا اور بغیر کسی مزاحمت کے اندر داخل ہوکر وہاں موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا آغاز کر دیا ـ
بیان میں کہا گیا ہےکہ ابتداء میں حملہ اور مجاہد خالد بن ولید (سکنہ جنوبی وزیرستان) کی اطلاع کے مطابق ۲۵ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ـ اس کے بعد جنگ شام تک جاری رہی جس میں دسیوں مزید اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ـ اس دوران فوج و دیگر عسکری اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ بھی ایک گھنٹے تک جھڑپ ہوئی ـ
https://t.me/Pakmilitancy