🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸 @madhesahabachainal Channel on Telegram

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

@madhesahabachainal


اس چینل میں صحابہ کرام ؓ کے تابناک اور زریں کردار پر مناقب اور ان کی عظمت و رفعت پر سنہرے اشعار پیش کیے جاتے ہیں. بنیتِ ثواب یہ چینل جوئن اور شیئر کیجیے.
قارئین۔۔! اپنی آراء بوٹ پر دیجیے👇
@MadheSahabaAshaarRabtabot

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸 (Urdu)

اس چینل میں صحابہ کرام ؓ کے تابناک اور زریں کردار پر مناقب اور ان کی عظمت و رفعت پر سنہرے اشعار پیش کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ صحابہ کرام ؓ کی شان اور فضیلت پر ہمیشہ سوچتے ہیں تو یہ چینل آپ کے لیے مثالی ہے۔ یہاں آپ کو ان کے حسن اخلاق، نیکی، اور علم پر بنیتِ ثواب اشعار ملیں گے جو آپ کے دل کو چھو جائیں گے۔ اس چینل کو جوئن کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ہر کوئی اس بے نظیر معلومات سے آگاہ ہو سکے۔ جلد ہی چینل میں مزید روایتی شعر کی تلاش بھی ہوگی۔ اس چینل کے قارئین کی رائے کو بھی اہمیت دی جاتی ہے اس لئے آپ بھی اپنی آراء و خیالات بوٹ پر دیں اور دوسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں۔ جلد ہی چینل کی بہتری اور روشنی کے لئے آپ کی رائے کی اہمیت ہوگی، تو جوئن کریں یہ بے مثال مدحِ صحابہؓ پر اشعار والا چینل اور ان کے معلومات سے مالامال ہوں۔

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

23 Jan, 15:56


بغض و حسد میں کچھ ہیں بیمارِ میرِ شام
کرتے ہیں باقی سارے پرچارِ میرِ شام

بعد از عمر کے دیکھو اعزاز کیا ملا
دو نور والے ٹھہرے سردارِ میرِ شام

ان بن بجا ہے لیکن تفریق نہ کرو
حسنین ہو گئے ہیں حبدارِ میرِ شام

چہرے بگاڑنے ہوں ہنستے ہوئے اگر
محفل میں کہہ دو ہم ہیں دلدارِ میرِ شام

کچھ لوگ ہیں مخالف ہوں گے نہ کیوں بھلا
سر پر لٹک رہی ہے تلوارِ میرِشام

حجت طلب کروں میں کیوں داغدار سے
ابنِ سبا عیاں ہیں غدارِ میرِ شام

بگڑے ہوئے کی بہتر محمود ہے دوا
دو مکے مار دل پر حبدارِ میرِشام

سید محمود شاہ
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

23 Jan, 14:28


#دوستو! اس چینل میں کتنے خوبصورت اشعار بھیجے جاتے ہیں۔۔۔ 😔
آپ سب سے دست بستہ گزارش ہے🙏 کہ ان اشعار کو اپنے دوستوں اور گروپس اور چینلز میں (کاپی نہیں) شئیر کردیا کریں
آپ کی محبتوں کا تہہ دل سے شکر گزار رہوں گا 😘
#منجانب: گروپ ایڈمن

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

23 Jan, 11:44


بمناسبت 22 رجب المرجب عمدہ شعر 👌

علیؓ سے عشق کرے معاویہؓ سے وفا نہ کرے
اہل سنت میں ہو ایسا منافق ، خدا نہ کرے

🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹
🆔 @madhesahabachainal ☜
🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

23 Jan, 04:12


کیا ہی کمال کا خوبصورت شعر ہے سبحان اللّٰه 👌

وہ ہورہا تھا ترش رو معاویہ کےنام پر
بڑھا دی میں نےگفتگومعاویہ کےنام پر

: شاعر نامعلوم
#مجھے_سیدنا_معاویہؓ_سے_پیار_ہے😘
22 رجب المرجب یوم وفات سیدنا امیرِ معاویہؓ
#سیاستِ_معاویہؓ_زندہ_باد #معاویہ_بن_ابی_سفیانؓ
#فاتح_عرب_و_عجم #امام_تدبر_و_سیاست #خلیفہ_راشد
#خلیفہ_سادس #امیر_الموْمنین #امام_معاویہؓ

🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

23 Jan, 03:56


🌷بمناسبت ٢٢رجب المرجب🌷

مردِ ہنر ہے مردِ آہن معاویہ ہے
دینِ محمدی کا جوبن معاویہ ہے

حق چار یار نے تھا جس پیرہن کو پہنا
اس حق کے پیرہن کا دامن معاویہ ہے

اپنوں کے واسطے وہ بے حد حلیم ہے پر
اللہ کے دشمنوں کا دشمن معاویہ ہے

ہیبت اُسی کی اب تک کافر پہ ہے مسلط
قلبِ منافقیں میں الجھن معاویہ ہے

جوتے کی نوک پہ ہے تاریخ کی پٹاری
قرآں کی آیتوں میں روشن معاویہ ہے

:محسن ظفر
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

21 Jan, 08:01


امیرِ شام سیدنا امیرِ معاویہ رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ ❤️

معاویہ کا ہے رتبہ اعلیٰ
سمجھ نہ پائے گا دل کا کالا

صحابہ میں کس قدر جلی ہے
جسے نبی کی دعا ملی ہے
جو نظرِ مؤمن میں بھی ولی ہے
یوں جس کا چرچا گلی گلی ہے
حسن کا چچا علی کا بھائی
وفا نواسوں سے کر دکھائی
بشارتِ خُلد اس نے پائی
تو چھوڑ دے کالے اب ڈھٹائی

معاویہ کا ہے رتبہ اعلیٰ
سمجھ نہ پائے گا دل کا کالا

حسیں بدن پر حسین سر تھا
امینِ وحی تھا ، معتبر تھا
وہ اپنوں کے واسطے شجر تھا
مگر عدو کے لیے شرر تھا
نسب نبی کے نسب سے چمکے
برادرِ نسبتی سے مہکے
تیری صفاتیں جو کوئ دیکھے
تو اس کا دل آکے تجھ پہ اٹکے

معاویہ کا ہے رتبہ اعلیٰ
سمجھ نہ پائے گا دل کا کالا

ادب سے ہوں میں علی جی! سائل
میں خونِ ناحق پہ ہوں یوں گھائل
عزیمتوں کی طرف ہوں مائل
قصاصِ عثمان کا ہوں قائل
میں وحی قرآن کا ہوں کاتب
ہوں شیطنت پر شہاب ثاقب
محاذوں پر ہوں نبی کی جانب
میری سیاسیت رہی ہے غالب

معاویہ کا ہے رتبہ اعلیٰ
سمجھ نہ پائے گا دل کا کالا

♥️ ""رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ"" ♥️
"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
✍🏻: محمد سمیع اللّٰه عباسی صؔارِم
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

18 Jan, 05:06


🙏علی معاویہ والوں کی نذر شعر🙏🏻

علی کے ماننے والوں کے دل سمندر ہیں
جہاں معاویہؓ سائیں کی ناؤ چلتی ہے

رضی اللّٰه تعالیٰ عنھما

شاعر: سمیع اللّٰه عباسی صؔارِم
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

05 Jan, 02:11


صحابہ کے دشمن کو 2 مکے🤛🤛 لگا دینا 😊👌

کبھی جو سامنے آئے تو دو مکے لگا دینا
ستمگر مسکرائے جب تو دو مکے لگا دینا

کسی مجلس میں جب دیکھو محمد ﷺ کی جماعت کو
برا کہنے جو آ جائے تو دو مکے لگا دینا

یہ بدبختی سدا ان کے مقدر کی لکیریں ہیں
صحابہؓ سے جو ٹکرائے تو دو مکے لگا دینا

علی کی ذات نے آقاﷺ سے یہ ارشاد پایا ہے
علی صدیق کے منکر کو دو مکے لگا دینا

صحابہؓ حق کے راہی ہیں، صحابہ دیں کے داعی ہیں
جو ان کی شان پر آئے تو دو مکے لگا دینا

ہماری قوم کے افراد سارے حق بجانب ہیں
نظر آئے کوئی منکر تو دو مکے لگا دینا

: نامعلوم
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

04 Jan, 01:06


❤️معاویہ معاویہ معاویہ رضی اللّٰه عنہ ❤️

معاویہ کی عظمتوں پہ جان و دل فدا کرو
معاویہ پہ منقبت لکھا کرو پڑھا کرو

معاویہ سے پیار تھا معاویہ سے پیار ہے
معاویہ کا ذکرِ خیر جابجا کِیا کرو

معاویہ امام تھا معاویہ امام ہے
معاویہ کے حاسدو نہ دین سے دغا کرو

معاویہ کے منکرو! زبان کو لگام دو
معاویہ کے نام سے نہ روز و شب جلا کرو

معاویہ کے حاسدیں حسد کی آگ میں جلیں
معاویہ کے منکروں کے روبرو ہنسا کرو

معاویہ کے نام سے منافقوں کو بغض ہے
معاویہ کے دشمنوں کو غم میں مبتلا کرو

: ہدہد الہ آبادی
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

03 Jan, 02:23


🌱2025ء کے آغاز پر نیو منقبتِ صحابہ🌱

دنیا کرے گی عزت، عُقبیٰ میں نام ہوگا
اصحابِ مصطفیٰ کا جو بھی غلام ہوگا

اب تک پیا نہیں جو، کیسے پتا چلے پھر!
عشق صحابہ کا جو پی لےگا، جام ہوگا

مجنون اور دیوانہ مجھ کو کہیں تو پھر بھی
نسلوں میں میری ہر اک ان کا غلام ہوگا

ہیرے کی کیا ہے قیمت! یہ جوہری ہی جانے
ہم جانیں کیا ہمارا رب کے ہاں دام ہوگا

دنیاوی دکھ کے نقشے مٹ جائیں گے دوانو!
جنت میں داخلے کا جب انتظام ہوگا

بغضِ صحابہ کی جو چنگاری دل میں رکھے
اندر ہی اندر اس کا قصہ تمام ہوگا

اصحاب و آل سے جو رکھتا ہے پیار صؔارِم
محشر میں دیکھنا پھر ! اس کا مقام ہوگا

"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
✍🏻: محمد سمیع اللّٰه عباسی صؔارِم
🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹
🆔 @madhesahabachainal ☜
🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

31 Dec, 03:16


🪷🪷منقبت شانِ صحابہؓ 🪷🪷

ھر گام گلی ھر جا۶ ھرسول
یوں مدح صحابہؓ جاری ھے
انگشت بدنداں ان کے عدو
یوں مدح صحابہؓ جاری ھے

1- تحریروں میں تقریروں میں
اشعاروں میں تفسیروں میں
آتی ھے صحابہؓ کی خوشبو
یوں مدح -----------------------

2- انسانوں نے حیوانوں نے
جنگل کے چرندوں پرندوں نے
ماناں ھے صحابہؓ کو ھر جو
یوں مدح ------------------------

3- اخلاص ووفاکے پیکر ھیں
اصحابؓ شفیع محشر ھیں
رب ھے راضی وہ ھیں ورضو
یوں مدح --------------------------

4- فاتح قبرص ایران بھی یہ
ھیرے گوھر مرجان بھی یہ
انتخاب خدا اعلی خوب رو
یوں مدح----------------------------

5- اصحابؓ نبی ازواج نبی ﷺ
ھے پیاری ھمیں اولاد علیؓ
فاروقی کی ان سے آبروقت
یوں مدح صحابہؓ جاری ھے

-------------------------------
حافظ محمدثقلین فاروقی
: سمیع اللہ عباسی صؔارِم
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

27 Dec, 02:42


سعادت کا کام ہے👌🌷🌹
----------
: نادرعریض عباسی

میں نے سنا کسی سے سعادت کا کام ہے۔
’اصحاب، اس لیے مرا تکیہ کلام ہے۔

جب سے شروع کی ہے صحابہ کی نوکری۔
تب سے مرے بدن پہ تھکاوٹ حرام ہے۔

جس کو نبیﷺ اور اُن کے صحابہ سے عشق ہے۔
مالک ہو یا غلام، ہمارا اِمام ہے۔

صحنِ حرم میں ہیں سبھی، کعبے کی چھت پہ تُو۔
اسلام میں بلال ترا کیا مقام ہے۔

آنکھیں چمک رہی ہیں جبینوں پہ نُور ہے۔
چہروں سے لگ رہا ہے کہ مدحت کی شام ہے

رضی اللہ عنہم اجمعین
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

27 Dec, 00:53


🍁#عشرة_خلیفہ_بلا_فصل🍁

دیدۂ نم نے کوئی عکس بنایا ہوا ہے
چونکہ صدیق مرے دھیان میں آیا ہوا ہے

گلشن عشق کے والی ہیں مدینے والے
اور مسند پہ ابو بکر بٹھایا ہوا ہے

اُن پہ الزام لگاتے ہو کہ وہ ظالم تھے
جن کو سرکار نے پہلو میں سلایا ہوا ہے

اپنے بیٹے کو ابوبکر کا ہم نام کیا
دیپ الفت کا سر عام جلایا ہوا ہے

غار میں سانپ تھا سانپوں کے قبیلے سے عقیل
نئے سانپوں نے نیا ڈھونگ رچایا ہوا ہے

: احمد عقیل
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

26 Dec, 09:22


🍁#عشرة_خلیفہ_بلا_فصل🍁

دفترِ صدق میں محضرِ عشق ہے اور ابوبکر ہے
حلقہءِ عقل ہے محورِ عشق ہے اور ابوبکر ہے

رہروِ عشق سن آرزو ہے اگر منزلِ عشق کی
اس کی چوکھٹ کو چھو وہ درِ عشق ہے اور ابوبکر ہے

من کی مسجد میں ہے مقتدائے یقیں ایک روشن جبیں
دل کے محراب میں منبرِ عشق ہے اور ابوبکر ہے

ثانی الثنین، صدیق، اَرحَم، مصدق وہ صاحب، عتیق
یعنی ہر نام سے پیکرِ عشق ہے اور ابوبکر ہے

خاک پر نام کے ایک نیر کو ہے روشنی کی طلب
بامِ انوار پر اخترِ عشق ہے اور ابوبکر ہے

: ابرار حسین نیر
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

26 Dec, 02:16


🌷 در بارگاہِ رفیقِ غار و مزار ❣️

اے سرورِ کونین کے غم خوار ……….! بہت پیار
اے لشکرِ اسلام کے سالار ………………! بہت پیار
اے جانِ وفا ، عشق کے معیار ………! بہت پیار
اے شانِ سخا ، علم کے مینار ………….! بہت پیار

محبوبِ دو عالم ﷺ کا ہے محبوب ، بہت خوب
تصدیقِ نبی ﷺ میں تِرا اسلوب ، بہت خوب
اللہ ﷻ کو رضا تیری ہے مطلوب ، بہت خوب
اے ثانی اثنینؓ ……….! بہت خوب ، بہت خوب

سرکار ﷺ بنے ہیں ترے داماد ……… بہت داد
تو قصرِ خلافت کی ہے بنیاد ………………… بہت داد
ہوتا ہے ترے ذکر سے دِل شاد ………. بہت داد
قرآن دلاتا ہے تری یاد ……………………. بہت داد

ذی قدر تو ذیشان تو ذی جاہ ……………… ارے واہ
تو شاہِ دو عالم ﷺ کا بہی خواہ ………… ارے واہ
نکلے جو تِرے دکھ پہ مِری آہ …………… ارے واہ
یعنی ہے مِرے دِل میں تِری چاہ ……… ارے واہ

اُمت پہ تِرا خوب ہے احسان ………… مِری جان!
پھر کیوں نہ فدا تجھ پہ ہو عثمان …… مِری جان!
اِک غار میں ہوتا ہے یوں فرمان …… مِری جان!
رب ساتھ ہے تو مت ہو پریشان …. مِری جان!

༺‖✍🏻 : عثمان عباسی ‖༻
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

26 Dec, 01:49


#منقبت #صدیق ـ #اکبر رض

فہرست میں سب سے اوپر ہے
اصحاب میں سب سے بہتر ہے
صدیق رض کے کون برابر ہے
صدیق رض کا پہلا نمبر ہے
صدیق رض کا پہلا نمبر ہے

فاروق رض اس بات کا قائل ہے
عثمان رض بھی اس پرمائل ہے
اس بات کو مانا حیدر رض ہے
صدیق رض کا پہلا نمبر ہے
صدیق رض کا پہلا نمبر ہے

سر پر دستار ـ فضیلت ہے
دل میں ایمان کی دولت ہے
شانوں پر ذات ـ پیمبر ص ہے
صدیق رض کا پہلا نمبر ہے
صدیق رض کا پہلا نمبر ہے

پاس آپ ص کے جو دن رات رہا
جو غار ـ ثور میں ساتھ رہا
جو گنبد ـ سبز کے اندر ہے
صدیق رض کا پہلا نمبر ہے
صدیق رض کا پہلا نمبر ہے

عظمت قرآن بتاتا ہے
صدیق رض کی شان بتاتا ہے
وہ بعد نبی ص کے اکبر ہے
صدیق رض کا پہلا نمبر ہے
صدیق رض کا پہلا نمبر ہے

"""""""""""""""رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ""""""""""""

: سلطان محمود ہاشمی
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

26 Dec, 00:13


😘مشہورِ زمانہ کلام شان خلیفہ بلا فصل 😘

آؤ یارِ غار سے ملیں
سچے وفادار سے ملیں

سانپ سے کسی نے یہ کہا
ایک جانثار سے ملیں

جو نبی کے پاس ہے اسی
صاحب مزار سے ملیں

پیار اس کو ہے حضور سے
آؤ اس کو پیار سے ملیں

صدیق عمر عثمان علی
آؤ مل کے چار سے ملے

حاکم ملیں گے پھر حضور
پہلے ان کے یار سے ملے

"""""”""""رضی اللہ تعالیٰ عنہ""""""""""
: حاکم علی
🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹
🆔 @madhesahabachainal ☜
🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

25 Dec, 03:42


🍁#عشرة_خلیفہ_بلا_فصل🍁

🌹منقبتِ یارِ غار بر زمینِ غالب 🌹

حیراں ہوں لکھوں سیرتِ خیرُ البشر کو میں
وہ یارِ غار چھوڑ کے جاؤں کدھر کو میں

تاریخ پوچھتی ہے کہ بدخواہ ! خود بتا
رکھوں چھپا کے کیسے وفا کے اثر کو میں ؟

ہر معتبر ہے جس کی امامت پہ متفق
اپنا امام مانوں اُسی معتبر کو میں

ہجرت کے حکم پر یہ خدا سے کہے نبی
تُو چُن سفر کو ، اور رفیقِ سفر کو میں

مانگا ہے یار نے تو نہ رہ جائے کوئی شے
چلتا ہوں دیکھتا ہوا مُڑ مُڑ کے گھر کو میں

جھٹلا رہے ہیں سب تو نہ گھبراؤ اے حبیب !
سچا قرار دوں گا تمہاری خبر کو میں ۔۔۔

ہر بار سب سے پہلے کھڑا پاؤ گے مجھے
ہر بار سب سے پہلے جھکاؤں گا سر کو میں

صدیق ہو ، عتیق ہو ، شہ کے رفیق ہو
صد شکر ہوں پسند تمہاری نظر کو میں

دشمن تمہارا حشر میں ابلیس سے کہے
" اے کاش جانتا نہ تری رہگزر کو میں "

: زبیرحمزہ
🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹
🆔 @madhesahabachainal ☜
🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

25 Dec, 03:41


🌻منقبت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ 🌻

جو پستیوں میں ہیں کیسے ہوں قائلِ صدیق
فرازِ عرش سے اتریں دلائلِ صدیق

حضور ! ، جان پہ بنتی ہے ، کیوں پریشاں ہیں
حضور ! آپ پہ قرباں وسائلِ صدیق

جو گود میں سرِ سردارِ عالمیں دیکھا
بہشت بول اٹھی " آہا ، فضائلِ صدیق "

کہاں سے دیتے مثالی محبتوں کے ثبوت
نہ دیکھ لیتے اگر ہم خصائلِ صدیق

بلا سے صورتِ حالات جو بھی ہو ، لیکن
سبیلِ راحتِ جاناں ، مسائلِ صدیق

دہائی دیتی ہے سامان باندھتی ہوئی شب
کہ ہیں اواخرِ ظلمات ، اوائلِ صدیق

صداقتیں یہاں معیار ہیں تو خود سوچو
ہو کس طرح کوئی کذاب مائلِ صدیق

شعور تھا کہ ہے کیا منصبِ " لِصَاحِبِہٖ "
سو جانتے تھے صحابہ فضائلِ صدیق

خدائی لے اُڑا اتنا ہی بول کے " میں زبیر
فقیرِ حیدرِ کرار ، سائلِ صدیق "

: زبیرحمزہ
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

25 Dec, 03:40


شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ 🌷

تتلیاں ہیں رُخِ گُلنار کے آگے پیچھے
تُم رہے کون خوش اطوار کے آگے پیچھے

آگے پیچھے پھِرا کرتا ہے زمانہ اُس کے
جو پھِرا کرتا ہے سرکار کے آگے پیچھے

دینے والوں نے وفاؤں کی مثالیں کئی دِیں
پر سبھی ہیں ترے معیار کے آگے ،،،، پیچھے

آخری چیز اُٹھاتے ہوئے خوش کتنا ہے
حُکمِ محبوب پہ سب وار کے ، آگے پیچھے

راستوں پر شبِ ہجرت میں وہ دیوانہ وار
پھر رہا ہے شہِ ابرار کے آگے پیچھے

میرے ماں باپ فدا ، آپ کی بات آئے تو ۔۔۔
دیکھتا کون ہے تلوار کے آگے پیچھے

قلب سے تیرگیو ! خیمے اُٹھاؤ کہ یہاں
قافلے آتے ہیں انوار کے آگے پیچھے

مدح کرتے ہوئے یہ دھیان میں رکھنا کہ نہ ہوں
حرف پیرایۂ اظہار کے ، آگے پیچھے

منقبت ہی نہیں لکھّی ہے فقط میں نے زبیر
کوئی مقصد بھی ہے اشعار کے آگے پیچھے

: زبیرحمزہ
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

24 Dec, 03:33


🌷شان صدیق اکبر رضی اللّٰه عنہ 🌷

ہم اگر اُس دَہنِ پاک کو معیار کہیں
وہی اوّل ہے کہ اوّل جسے سرکار کہیں

سارا گھر کاندھوں پہ لادے ہوئے کہتا آئے
اِس طرح اُس سے نبھاتے ہیں جسے یار کہیں

پہلے وہ غار میں جائے کہ کوئی خطرہ نہ ہو
کہنے والے کسے کہتے ہیں ، اِسے پیار کہیں

شانِ غم خوارِ زمانہ پہ تو تم جھومتے ہو
اور غم خوارِ زمانہ جسے غم خوار کہیں

بھرے مجمع میں اکیلا ہو جو رونے لگ جائے
رازدار اُس کو کہیں ، صاحبِ اسرار کہیں

چار نسلوں کو ہوں درشن جہاں پیتم کے نصیب
اُس پریوار کو بھاگوں کا پریوار کہیں

یوں تو سب یارِ پیمبر ہی خوش اطوار ہوئے
پر وہ اک یار جسے یار طرح دار کہیں

ایسی شفّاف رفاقت پہ بھی جو انگلی اٹھائے
کیا کہیں گر نہ اُسے ذہن کا بیمار کہیں

ساری اُمّت میں وہ افضل ہے کہ افضل جس کو
سارے اصحاب کہیں ، حیدرِ کرّار کہیں

یہ بھی اک نعت کا پہلو ہے کہ ہم لوگ زبیر
اپنے دلدار کے دلدار پہ اشعار کہیں

: بیرحمزہ
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

24 Dec, 02:52


🍁#عشرة_خلیفہ_بلا_فصل🍁

قارون دی دولت ضائع تھی گئی
صدیقؓ دی سوئ دے چرچے ہن!

🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

17 Dec, 10:41


🌷👌🌷

ثانی اثنین اگر آیتِ قرآنی ہے
ذکر صدیق بھی لاریب ہے، لافانی ہے

🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

08 Dec, 16:37


#شام کی فتح پر بہادروں کے نام تازہ کلام

یہ سرزمینِ شام ہے، معاویہ کا دیس ہے
جو سنّیوں کے نام ہے، معاویہ کا دیس ہے

جہان کیوں نہ غوطہ زن ہو حیرتوں کے بحر میں
صحابہ کا نظام ہے، معاویہ کا دیس ہے

ابھی تلک نہیں سنی کیا گونجتی صدائے حق !
عدو کی لاسٹ شام ہے، معاویہ کا دیس ہے

نہیں ہے بات "فرد" کی، یہاں کا ایک ایک شخص
یوں سیفِ بے نیام ہے، معاویہ کا دیس ہے

ہاں غیرت و بہادری تو شامیوں پہ ختم شد
کیا عام سی عوام ہے ؟ معاویہ کا دیس ہے

غلط جگہ پہ ڈھایا ظلم، پتا چلا کہ کیسے پھر!
بھیانک انتقام ہے، معاویہ کا دیس ہے

مبارکو کا سلسلہ رکے نہیں، اے دوستو!
بہادرو! سلام ہے، معاویہ کا دیس ہے

🌺♥️رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ♥️🌺
""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
✍🏻: سمیع اللّٰه عباسی صؔارِم

🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹
🆔 @madhesahabachainal ☜
🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

05 Dec, 01:35


بڑے عرصے بعد ایک عمدہ کلام دیکھیے 👌

حامل رفض دروں ،پیکر زندیق پہ خاک
دشمن حضرت صدیق کی تحقیق پہ خاک

وہ گل صدق ہے ، امکان تعفن ہے محال
کذب کے مارے ہوئے ذہن کی تدقیق پہ خاک

دل میں تو بغض صحابہ جو لیے پھرتا ہے
اے سیہ بخت و نسب ، تجھ دل تاریک پہ خاک

تو یہ کہتا ہے صحابہ کو علی سے کد تھی
آل و اصحاب میں اس کوشش تفریق پہ خاک

پہلے مومن کی مذمت کے جو اسباق پڑھے
ایسے شاگرد پہ تھو ، اس کے اتالیق پہ خاک

تو نے تصدیق کو تکذیب دکھانا چاہا
او سبائی! تری اس خواہش تطبیق پہ خاک

تیرا مقصد ہے ابوبکر کی توہین تو پھر
تیری تنظیم پہ تف ہے ، تری تحریک پہ خاک

: محمد مسعود اختر
🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹
🆔 @madhesahabachainal ☜
🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

10 Feb, 02:40


٢٢ رجب المجرب!

وہ جب بحکمِ پیمبر خطوط لکھتا ہے
تو لفظ لفظ سجا کر خطوط لکھتا ہے

معاویہ کے قلم کی عبادتیں دیکھو
رسول پاک کے ستر خطوط لکھتا ہے

: ا۔ح۔ن
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

10 Feb, 02:40


بغضِ اصحابِ محمد کے جراثیم ، نہ پوچھ
دل میں ایمان کا ذرہ نہیں رہنے دیتے

: ا۔ح۔ن
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

04 Feb, 21:02


٢٢ رجب المجرب!

وہ جب بحکمِ پیمبر خطوط لکھتا ہے
تو لفظ لفظ سجا کر خطوط لکھتا ہے

معاویہ کے قلم کی عبادتیں دیکھو
رسول پاک کے ستر خطوط لکھتا ہے

: ابرار نیر
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

03 Feb, 17:43


سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے درمیان
کل رشتہ داریاں 8 ہیں

پہلا رشتہ
امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور علی رضی اللہ عنہ کا سلسلہ نسب پانچویں پشت پر عبدمناف بن قصی پر ایک ہو جاتا ہے

دوسرا رشتہ
امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی بہن ہند بن ابی سفیان کا نکاح علی رضی اللہ عنہ کے چچازاد بھائی نوفل بن حارث بن عبدالمطلب سے ہوا جس سے ایک لڑکا محمد پیدا ہوا

تیسرا رشتہ
امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی سیدہ لیلیٰ کا نکاح حسین بن علی رضی اللہ عنہ سے ہوا
جس سے علی اکبر رحمۃ اللہ علیہ پیدا ہوئے جو کربلا میں شہید ہوئے
یعنی علی اکبر بن حسین رحمۃ اللہ علیہ کے نانا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور دادا علی رضی اللہ عنہ تھے.

چوتھا رشتہ
امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے یزید کا نکاح علی رضی اللہ عنہ بھتیجے کی بیٹی سیدہ ام محمد بنت عبداللہ بن جعفر طیار سے ہوا
یعنی سیدہ ام محمد زوجہ یزید حضرت علی رضی اللہ عنہ کی پوتی تھیں

پانچواں رشتہ
علی رضی اللہ عنہ کے چچا عباس رضی اللہ عنہ کی پوتی سیدہ لبابہ کا نکاح امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بھتیجے ولید بن عتبہ بن ابی سفیان سے ہوا

چھٹا رشتہ
علی رضی اللہ عنہ کے بڑے بھائی جعفر طیار رضی اللہ عنہ کی پوتی سیدہ رملہ بنت محمد بن جعفر کا دوسرا نکاح سلیمان بن ہشام بن عبدالملک بن مروان کی وفات کے بعد امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بھتیجے کے بیٹے ابوالقاسم بن ولید بن عتبہ بن ابی سفیان سے ہوا

ساتواں رشتہ
سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے بھائی سیدنا عباس بن علی بن ابی طالب رحمۃ اللہ علیہ جن کو عباس علمبردار بھی کہتے ہیں کی پوتی سیدہ نفیسہ بنت عبداللہ بن عباس بن علی بن ابی طالب کا نکاح امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے پوتے عبداللہ بن یزید بن معاویہ بن ابی سفیان سے ہوا
جن سے دو لڑکے علی اور عباس پیدا ہوئے
نوٹ علی رضی اللہ عنہ کی پڑپوتی کا نکاح معاویہ رضی اللہ عنہ کے پوتے سے ہوا

آٹھواں رشتہ
علی رضی اللہ عنہ کی نواسی ام کلثوم بنت زینب بنت علی کا پہلا نکاح قاسم بن محمد بن جعفر سے ہوا
جس سے ایک لڑکی جس کا پہلا نکاح حمزہ بن عبداللہ بن زبیر سے اور ان کی وفات کے بعد طلحہ بن عمر بن عبداللہ تیمی سے ہوا
علی رضی اللہ عنہ کی نواسی ام کلثوم مزکور بالا کا دوسرا نکاح حجاج بن یوسف ثقفی سے، تیسرا ابان بن عثمان بن عفان سے اور چوتھا نکاح علی بن عبداللہ بن عباس سے ہوا

🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

03 Feb, 17:43


🌷 👌 ❤️ 🌻 🌹 💐

جیسے قطرہ قطرہ میرے حلق کو تر کرتا ہے
میری رگوں میں عشق صحابہ سفر کرتا ہے

🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹
🆔 @madhesahabachainal ☜
🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

03 Feb, 02:00


🌷شان فاروق اعظم پر عمدہ کلام🌷

رعبِ دشمن سے کیونکر عمر چھوڑ دیں
کیوں ہم اپنا وہ رہبر عمر چھوڑ دیں

جن میں جرأت عزیمت کی روح ختم ہے
لیں وہ راہِ مَفَر، پر عمر چھوڑ دیں

جن کے ٹکرائیں اذھان اسلام سے
بولیں ہم کو وہ کمتر، عمر چھوڑ دیں

نام سے جس کے ملتا ہے دل کو سکوں
کیوں وہ آقا کا دلبر عمر چھوڑ دیں

غیر کے ڈر سے کیوں پیر بوبکر اور
ابن عفان، حیدر، عمر چھوڑ دیں

حق کے سالار سے الجھیں باطل مگر
کیسے ہم حق کا پیکر عمر چھوڑ دیں

ہوگی صؔارِم یہ شومئیِ قسمت جو ہم
چالِ شیطاں میں آکر عمر چھوڑ دیں

❣️ رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ❣️
"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
✍🏻: محمد سمیع اللّٰه عباسی صؔارِم

🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹
🆔 @madhesahabachainal ☜
🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

02 Feb, 13:40


سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ 🥰

وہ آخری کا پہلا کیا رشک آفریں ہے
ہر وقت ہم قدم ہے، ہر وقت ہم نشیں ہے

جو رشکِ صد بہاراں کے ساتھ ہر کہیں ہے
وہ پھول لالا رُخ ہے، وہ پات سبزگیں ہے

اب اور کس طرف مَیں آنکھیں اٹھا کے دیکھوں؟
وہ زلف ریشمی ہے، وہ آنکھ سُرمگیں ہے

کس تاج دار کے ہاں یہ انکسار ہوگا ؟
دستار ہم فلک ہے، گردن سوئے زمیں ہے

بارِ عظیم اک شب جس کو خدا نے بخشا
وہ شخص اولیں ہے، وہ شخص آخریں ہے

سب کچھ لٹا کے رکھا، کیا کچھ بچا کے رکھا
کوئی مثال اس کی ہر گز کہیں نہیں ہے

یہ کس کی منقبت ہے، میرے لبوں پہ فائق
ہر مصرع لاجوردی، ہر شعر نیلمیں ہے

: فائق تُرابی
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

01 Feb, 04:34


وفا کی اک مکمل داستاں صدیق اکبر ہیں
صداقت کا سنو لوگو جہاں صدیق اکبر ہیں

نبھایا ساتھ ایسا ہے نہیں اسکی مثل کوئی
جہاں سرکار ہیں اب بھی وہاں صدیق اکبر ہیں

کیا قربان آقا پر سبھی کچھ اس طرح دیکھو
کہ قربانی کا اک ارفع نشاں صدیق اکبر ہیں

امامت پر کھڑا سرکار جن کو کر گئے خود ہی
صحابہ میں ہوئے سب سے عیاں صدیق اکبر ہیں

مرے صدیق سے آگے بڑھے نہ کوئی امت میں
نبی سرور کا واضح ہے بیاں صدیق اکبر ہیں

: محمد رضا نقشبندی
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

01 Feb, 04:34


#حضرت_معاویہؓ

معاویہ کا مقام اعلیٰ
معاویہ کا ہے نام اعلیٰ

وہ جنگی کشتی بنانے والے
معاویہ کا ہے کام اعلیٰ

ہو جِسکی نسبت نبی سےاُسکا
کریں گے ہم احترام اعلیٰ

وہ کاتبینِ وحی میں شامل
صفات جن کی تمام اعلیٰ

وہ رہبرِ قافلہءِ حق نے
دیا جہاں کو نظام اعلی

میرا عقیدہ و نظریہ ہے
بعد از علی ہیں امام اعلیٰ

الہی ! آقا کے ساتھیوں پر
لکھوں میں یوں ہی کلام اعلی

✍️ :بنتِ اسلم
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

28 Jan, 09:15


یہ جو رضوان کی آیت میں لَقَد آیا ہے
اے مؤرخ تِری تحقیق کا رَد آیا ہے

: ابرار نیر
🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹
🆔 @madhesahabachainal ☜
🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

06 Jan, 17:48


کتنی بلند اڑان ابو عائشہ کی ہے
قرآن میں بھی شان ابو عائشہ کی ہے

کیا سانپ کی مجال کہ بل سے نکل سکے
جب سامنے چٹان ابو عائشہ کی ہے

حسرت رہی عمر کو کہ صدیق سے بڑھے
کچھ ایسی آن بان ابو عائشہ کی ہے

اپنے لیے بچا نہیں رکھتے کوئی بھی شے
ایسی سخا مہان ابو عائشہ کی ہے

کوئی عدو نبی کا نہ اس راہ جا سکے
جس راہ پر مچان ابو عائشہ کی ہے

بخشا گیا وہ بالیقیں روز حساب کو
جس کو ملی امان ابو عائشہ کی ہے

اپنا تو میرے پاس قمر آسی کچھ نہیں
یہ جسم اور یہ جان ابو عائشہ کی ہے

: قمر آسی
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

06 Jan, 17:48


مثنوی
در شانِ صدیقِ اکبر رض

امیرِ حج بھی، امام الصلٰوۃ بھی تم ہو
مقاتلینِ عدوئے زکوٰۃ بھی تم ہو

تمہی ہو دین کے کلمے کی اولیں تصدیق
تمہی سے روزے کی ہوتی ہے بھوک سے تفریق

خدا کی راہ میں پہلا جہاد تم نے کیا
نبی کا چہرہ محبت سے شاد تم نے کیا

تمہی رفیقِ محمد بنے شبِ ہجرت
نہ تم سے جھیلی گئی ایک پل کی بھی فرقت

کسی بھی جھوٹے نبی سے نہ تم نے مانگی دلیل
تمہی ہو ختمِ نبوت کے پہلے پہلے وکیل

نبی کے حکم کا پرچار والہانہ کیا
تمہی نے جیشِ اسامہ کو بھی روانہ کیا

تمہاری بیٹی نے کیسے نصیب پائے ہیں
تمہارے گھر میں نبی دولہا بن کے آئے ہیں

جو گھر میں پایا وہ سرکار پر لٹایا ہے
تمہی نے عشق میں فاروق کو ہرایا ہے

تمہی ہو جس کی نبی نے گواہیاں دی ہیں
تمہی ہو جس کو خدا نے تسلیاں دی ہیں

پس اس حدیث میں کچھ اختلافِ رائے نہیں
تمہارا قرضہ نبی بھی اتار پائے نہیں

وہ تم تھے جس نے بتایا کہ دوستی کیا ہے
نبی سے عشق نہ کیجئے تو زندگی کیا ہے

غلط ہیں لوگ جو کہتے ہیں کچھ برائی کی
تمہی نے سیدہ زہرا کی رہنمائی کی

کلامِ رب کو لکھا ہے کتابی صورت میں
خدا کا کام زمیں پر کیا حقیقت میں

ہوئی جو عمر تریسٹھ تو گڑگڑانے لگے
ادب کے حال سے صدیق کپکپانے لگے

خدا سے رو کے کہا اور کتنی مہلت ہے
کہ اس سے زیادہ جئیں تو خلاف سنت ہے

سپردِ بارگہِ یار ہوگئے مولا
نبی کے پہلو میں سر رکھ کے سوگئے مولا

یہ مثنوی نہیں صدیق کا قصیدہ ہے
کہ جن کا عشق عقیدت نہیں عقیدہ ہے

ہماری ماؤں نے رکھی تھی لاج غیرت کی
ہمارے خون میں شامل ہے خُو صداقت کی

سو ہم نبی کے صحابہ سے پیار کرتے ہیں
انہی کے عشق میں جانیں نثار کرتے ہیں

خدا کے فضل سے ہم کو ملی اگر توفیق
پڑھیں گے خلد میں پیارا سا نغمہِ صدیق

فرشتے سن کے محبت سے مسکرائیں گے
وفا جو سیدہ زہرا سے داد پائیں گے

کچھ اہلِ بغض کے سینوں کا بین دیکھیں گے
ہمیں یقین ہے جنت میں چین دیکھیں گے

: وفا مدراسی
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

01 Jan, 03:00


❤️🌷شان صدیق اکبر رضی اللّٰہ عنہ❤️🌷

نبی کی فوج کے سالار کو صدیق کہتے ہیں
علمبردار و یارِ غار کو صدیق کہتے ہیں

نبی کی فوج میں شامل ہر اک فوجی مبارک ہے
مگر ہر حال میں تیار کو صدیق کہتے ہیں

ہمیشہ غلبہءِ اسلام کی کوشش میں رہتے تھے
وہ باہمت سپہ سالار کو صدیق کہتے ہیں

سسر بھی دوست بھی ہمراز بھی نائب بھی خادم بھی
جہاں والو! وہ عزت دار کو صدیق کہتے ہیں

منافق کے مقدر میں حسد کی آگ میں جلنا
مسلماں تو دلِ بیدار کو صدیق کہتے ہیں

زہِ قسمت ہمیں ہدہد صحابہ سے محبت ہے
صحابہ میں بڑے کردار کو صدیق کہتے ہیں

: ہدہد الہ آبادی
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

23 Dec, 05:58


✍🏻نیو کلام: در شانِ خلیفۂ بلا فصل، صاحبِ فی الغار، سیدنا صدیق اکبر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ😘

گلی کوچے میں صدیقی ترانے گنگنائیں گے
مراتب حضرتِ بوبکر کے سب کو سنائیں گے

خدا سب سے بڑا ہے اور پھر ہیں انبیاء سارے
مگر بعد از رُسل صدیق کو افضل بتائیں گے

نہیں جو مانتے پہلا خلیفہ صاحبِ فی الغار
اُنہیں پھر اقتدا میں ہم علی ٹھہرے دکھائیں گے

بِنا صدیق اکبر کی غلامی اور الفت کے
تمہاری بھول ہے کہ انقلابِ دین لائیں گے

یہ سچ ہے چودہ صدیوں بعد اب بھی دین کی خاطر
غلامانِ ابو اسماء ہی جاں اپنی لٹائیں گے

مناقب سیدی صدیق کے لکھتے رہو صؔارِم
بروز حشر بخشش کا یہی سامان پائیں گے

""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
: محمد سمیع اللّٰه عباسی صؔارِم
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

10 Dec, 03:35


🎍 منقبت درشانِ حیدر کرّار رض🎍

نبی کے گھرانے میں نام اک جلی ہے
وہ دامادِ حضرتﷺ، جناب علی ہے

زمانہ ہو کیوں معترف نہ علی کا
کہ علم نبی سے کِھلی وہ کلی ہے

وہ مرہب کا سرکاٹ دے لمحہ بھر میں
شجاعت بھلا کس کو ایسی ملی ہے

تصوّف کی راہوں میں ان کا ہے چرچا
جہاں میں یقینا وہ حق کا ولی ہے

وہ تینوں اماموں کے تھے مقتدی جب
زباں بعض کی کیوں یہاں رک چلی

ہیں زہرا کے شوہر, نواسوں کے بابا
نصیبے میں ان کی یوں قسمت بھلی ہے

لگایا جو صؔارِم نے نعرہ علی کا
تو دشمن کے ڈیروں پہ آندھی چلی ہے

"""""""""'""""""''"'""'''"'''''''''''''''"''''"''''''

✍🏻:- محمد سمیع اللّٰه عباسی صؔارِم
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

13 Nov, 15:57


جنابِ عمر ♥️

ہنر بولتا ہے جنابِ عمر کا
یہ رنگِ اَدا ہے جنابِ عمر کا

ذرا فارس و روم سے پوچھ لینا
جو دُرّہ چلا ہے جنابِ عمر کا

وہ اقصٰی کا گنبد، وہ غزّہ کا بازار
بہت پوچھتا ہے جنابِ عمر کا

جلالت الگ ہے جنابِ عمر کی
ترحُّم جدا ہے جنابِ عمر کا

خدا جانتا ہے جنابِ عمر کو
خدا آسرا ہے جنابِ عمر کا

فتوحات بچھتی چلی جا رہی ہیں
عجب راستا ہے جنابِ عمر کا

مرے دل کا ہر گوشہ فائق ترابی
قدوم آشنا ہے جنابِ عمر کا

: فائق ترابی
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

06 Nov, 03:34


#ٹیلی_گرام_کی_دنیا_میں "مناقب صحابہؓ" کا سب سے بڑا اور معیاری چینل۔۔۔👌
خوش آمدید تشریف لائیے۔۔۔
اور بنیت ثواب اس لنک کو شئیر کرنے کی درخواست 👏
https://t.me/madhesahabachainal

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

06 Nov, 03:08


🩵 شانِ ام المؤمنین سیدہ عائشہؓ صدیقہؓ🩵

نسبتِ آقا سے آنگن، مہکا ماں جی عائشہؓ کا
جنت سے بھی اعلیٰ ہے حُجرہ ماں جی عائشہؓ کا

پڑھیے تسمیہ کھولیے پھر سورۂِ نور، دکھاتی ہے، جو
آیاتِ تطہیر میں ہے جلوہ ماں جی عائشہؓ کا

جس کے ٹھہرے ہیں مقروض امت، آقا اور اسلام
وہ ہے صداقت کا پیکر بابا ماں جی عائشہؓ کا

امتِ مسلمہ کےلیے یوں کتنا بڑا احسان کیا
دیکھیے آج تیمم ہے صدقہ ماں جی عائشہؓ کا

دیکھا کِبار صحابہؓ کو لاتے بجا آدابِ ماں
کیوں کہ صحابہؓ جانتے تھے رتبہ ماں جی عائشہؓ کا

کس کے گھر کی ہیں صارِم چار مسلسل پشتیں صحابی
بےشک ہے وہ خوش قسمت کنبہ ماں جی عائشہؓ کا

"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
✍🏻: محمد سمیع اللّٰه عباسی صؔارِم
🆔 @madhesahabachainal ☜

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

06 Oct, 00:10


🌺شان حضرت حسن رضی اللّٰہ عنہ 🌺

ہے آیتِ تطہیر میں تطہیر حسن کی
ناداں، نہ سمجھ پائے گا تفسیر حسن کی

کچھ لوگوں نے آقا کو بِنا دیکھے بھی دیکھا
ملتی تھی مرے آقا سے تصویر حسن کی

مابین تصادم سے نہ بچ پاتے مسلماں
گر چلتی نہیں وقت پہ تدبیر حسن کی

منسوب نہ کر حبّ زر و مال سے ان کو
آ دیکھ یہاں خلد ہے جاگیر حسن کی

نانا ہے نبی، بابا علی، والدہ زہرہ
خود میر جِناں، واہ یہ تقدیر حسن کی

ابدال قطب غوث ولی اور قلندر
کرتے ہیں بڑے فخر سے توقیر حسن کی

کچھ ایسے ملے ان کو ودیعت میں کمالات
تاحشر نہ مل پائے گی تنظیر حسن کی

رکھتے ہیں عزیز ان کو دل و جان سے بڑھ کر
صؔارِم ہو وہ تحریر یا شمشیر حسن کی

✍🏻: کلامِ صؔارِم
🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹
🆔 @madhesahabachainal ☜
🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹

🌸 مدحِ صحابہؓ پر اشعار 🌸

27 Sep, 06:26


قصیدہ ہو عطاحضرت عمرؓ کا
الہٰی! واسطہ حضرت عمرؓکا

خدائی سب حبیبِ کبریا کی
حبیبِ کبریا حضرت عمرؓ کا

مرے جذبات مدھم پڑرہے ہیں
کوئی قصہ سنا حضرت عمرؓ کا

جہاں آرام فرما ہیں محمدؐ
وہیں ہے مقبرہ حضرت عمرؓ کا

یہ اشکوں کی لڑی حضرت عمرؓ کی
یہ آنکھوں کا دیا حضرت عمرؓ کا

رسول اللہ نے مانگا خدا سے
بیاں ہو فضل کیا حضرت عمرؓ کا

دماغ و دل معطر اس کے دم سے
نَفَس نغمہ سرا حضرت عمرؓ کا

کیا شامل کتاب اللہ میں بھی
خدا نے مشورہ حضرت عمرؓ کا

مرے دل پر ہے اس کی بادشاہی
مجھے رستا دکھا حضرت عمرؓ کا

جہاں شیطان سایہ زن ہوا ہو
وہاں نعرہ لگا حضرت عمرؓ کا

امیری نے فقیری کی ہے اس کی
جسے صدقہ ملا حضرت عمرؓ کا

تو کیسے راہ میں ابلیس ٹھہرے
نبیؐ ہے رہنما حضرت عمرؓ کا

فقیروں اور مسکینوں سے نادرؔ
بہت یارانہ تھا حضرت عمرؓ کا

: نادر صدیقی
🌷🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌹
🆔 @madhesahabachainal ☜
🔹▬▬▬🌹🌹▬▬▬🔹