Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat @beloostibbikhidmatumarmalakpuri Channel on Telegram

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

@beloostibbikhidmatumarmalakpuri


صرف معلومات کے لئے علاج کی غرض سے اپنے معالج سے رجوع کریں

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat (Urdu)

بی لوس طبی خدمات حکیم عمر ملاک پور پانیپت۔ یہ چینل حکیم عمر ملاک پور کی طبی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ حکیم عمر ملاک پور ایک معروف ہکیم ہیں جو پانیپت، ہریانہ میں علاجی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ان کی معالجہ کاری کو خصوصی طور پر طبی خدمات کے شعبے میں ان کی علم و تجربے کی روشنی میں شہرت حاصل ہے۔nnچینل "بی لوس طبی خدمات حکیم عمر ملاک پور پانیپت" کے ذریعے آپ حکیم عمر ملاک پور کی مخصوص طبی خدمات کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس چینل میں آپ کو حکیم عمر ملاک پور کی تجاویز اور علاج کے نظام کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔nnچاہے آپ کو عام ٹیکنیکل مشورہ چاہیے یا مخصوص معلومات کی ضرورت ہے، "بی لوس طبی خدمات حکیم عمر ملاک پور پانیپت" آپ کے لیے ایک موثر اور معتبر ذریعہ ہے۔ یہاں آپ کو معتبر علاجی مشورے حاصل کرنے کا مواقع فراہم کیا جائے گا۔nnبی لوس طبی خدمات حکیم عمر ملاک پور پانیپت چینل کے ساتھ جڑ جائیں اور صحتمند زندگی کی سفر میں اپنے ہمراہ ہکیم عمر ملاک پور کے تجربات اور معلومات سے فائدہ اٹھائیں۔

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

07 Oct, 09:29


ٹانک برائے قلب جگر معدہ دماغ قوت باہ
ھوالشافی ۔۔۔۔۔۔/❤️
مربہ سیب=250 گرام❤️
مربہ آملہ=250 گرام
مربہ ریڑہ=250 گرام❤️
مربہ بہی=250 گرام
بادام=250 گرام💓
اخروٹ=250گرام
پستہ=250 گرام💓
کاجو=250گرام
کشمش=250 گرام💓
کجھور=250 گرام
شہد=250 گرام
زیتون تیل:100 گرام💓
اسگند:50گرام
سونٹھ:50گرام💓
دارچینی=50گرام❤️
تل=20 گرام
خشخاش:20 گرام
میتھی دانہ:50 گرام💓
کلونجی:50گرام
سونف=50گرام💓
سبز الائچی:50 گرام❤️
تمام اجزاء کو گرینڈ کرکے مکس کریں۔
اور صبح شام ایک ایک چمچ کھا لیں۔❤️
فوائد۔۔/۔
دل دماغ وجگر کی کمزوری کے لئے لاجواب ہے۔۔۔
اعصابی کمزوری ختم کرتا ہے۔۔چہرے کا رنگ سرخ کرتا ہے۔۔قلب کو طاقت دیتا ہے۔۔جسمانی طور پر کمزور حضرات کے لئے انمول تحفہ ہے۔۔۔۔معدہ کے کمزوری ختم ہو جائے گی۔۔۔۔/👇❤️
https://t.me/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

07 Oct, 09:29


سفوف مشت زنی
برائے جریان /احتلام,منی کا پتلا پن,جراثیم کی کمی, مشت زنی کے نقصانات کا مکمل ازالہ کرتا ہے.
ہر قسم کی کمزوری کے لئے مفید ثابت ہو چکا ہے.
ذکاوت حس کے لئے اکسیر درجہ کی طاقت رکھتا ہے.
مادہ تولید وافر مقدار میں پیدا کرتا ہے .
جگر, معدہ, مثانہ کے لئے اکسیر اعظم ہے.
جگر کی گرمی دور کرتا ہے .سرعت انزال کا شافی علاج. اکسیر بدن ہے 👇👇❤️
ھوالشافی !
1 )- ثعلب مصری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 50گرام ❤️
2 )- گوکھرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25گرام 👇
3 )- بیج بند ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25گرام
4 )- موصلی سفید انڈیا ۔۔۔۔۔25گرام ❤️
5 )- گوند کتیرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25گرام
6)چھلکا ایسبغول............... 25 گرام
7) گوند ببول .................50 گرام
😎 سمندر سوکھ........... 20 گرام 👇
9) ثعلب پنجہ.............. 25 گرام
10) تخم ریحان ...........25 گرام
11) لاجونتی.............. 25 گرام
12) اسگند.............. ...25 گرام 🌿
13) تالمکھانہ ..........25 گرام ❣️
14) کمرکس............. 20 گرام
15) تمر ہندی............20 گرام , 🌿
مصری حسب ضرورت
سب چیزوں کو گرائنڈ کر کے مثل میدہ پوڈر بنالیں اور اس میں سے آدھی چمچ چھوٹی صبح + شام دودھ کی کچی لسی بنا کھانے سے ایک گھنٹا پہلے استعمال کریں...
مدت استعمال: 30 دن
https://t.me/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

18 Sep, 06:49


ہاضم برائے جانور و انسان
1 زیرہ سفید ڈیڑھ کلو
2 زنجبیل نصف کلو
3 سونف ایک پاو
4 پودینہ خشک نصف کلو
5 فلفل سیاہ ایک پاو
6 فلفل دراز ایک پاو
7 اجوائین نصف کلو
8 نوشادر ٹھیکری ڈیڑھ پاو
9 نمک سیندھا ایک کلو
10 سوڈا بائی کارب ڈیڑھ کلو
11 کباب چینی اصلی ایک پاو
ترکیب تیاری
تمام صاف کرنے والی اشیا صاف کرکے پیس لیں آخر میں سوڈا ملا لیں ۔
مقدار خوراک
گائے بھینس ایک چھٹانک تا آدھ پاو صبح شام
بھیڑ بکریاں ایک کھانے والا چمچ روزانہ
انسان نصف تا 1 گرام صبح دوپہر شام ہمراہ آب تازہ
منجانب طیب الحق مرزا '''''''''
https://t.me/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

18 Sep, 06:47


*معجون مقوی قلب و عضلات*

*لونگ 20 گرام*
*دارچینی 20 گرام*
*جائفل 20 گرام*
*جاوتری 20 گرام*
*خولنجان 20 گرام*
*تخم حرمل 20گرام*
*سنڈھ 20 گرام*
*سنبل طیب 20 گرام*
*فلفل دراز 5 گرام*
*جواہر مہرہ 1 گرام*
*جنگلی شہد 500 گرام*

تمام دواؤں کا سفوف بناکر شہد مین معجون بنالین
پانچ گرام صبح وشام ہمراہ دودھ

*بے حد مقوی عضلات ھے*
*مولد حرارت اصلیہ ھے*
*مقوی قلب وعضلات دوا ھے*
*بے حد طاقت دیتی ھے*
*سردی کے اثرات فورا زائل کرتی ھے*
*مردانہ کمزوری*
*شہوت کی کمی*
*عضو خاص مین سختی پیدا نہ ہونا بوجہ کمزوری عضلات*
*سستی*
*لو بلڈ پریشر*
*سردی کیوجہ سے ہونے والی جسمانی دردیں*
*پیشاب کی ذیادتی*
*یا بستر پر پیشاب کا نکل جانا*
*خواتین مین بے رغبتی اور بندش حیض لیکوریا جیسے مسائل مین بے حد مفید ہے*

*جسم سے رطوبات کے اخراج کو روکتی ہے*
*سردی لگنے اور سردی کے تمام امراض کے لۓ نافع ہے۔*
*عمررسیدہ اور کمزور افراد کےلئے نعمت سے کم نہین ھے*

*قوت مدافعت بہت پیدا کرتی ھے*
https://t.me/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

08 Sep, 15:07


*👌 #شادی سے پہلے استعمال کرنے والا سفوف مقوی باہ*

*🌳 محترم حضرات سردیاں شروع ہو گئی ہیں بہت سے لوگ انتظار میں ہوتے ہیں کب سردیاں شروع ہو اور قوت خاص کی دوا استعمال کی جائے ویسے بھی یہ وقت قوت مردانہ کی دوا کے استعمال کے لئے بہتر سمجھا جاتا ہے اور اس وقت میں استعمال کی گئی دواؤں کا کچھ الگ ہی لطف ہے اس لئے حاضر خدمت ہوں طبی نسخہ جات کے نئے دور کے ساتھ کوشش کرونگا کم از کم ایک نسخہ آپ کو ہر روز دو تاکہ آپ سردیوں کا بھر پور لطف اٹھائیں اور اس ناچیز کو دعائیں خیر میں یاد فرمائے تو شروع کرتے ہیں آج کے پہلے نسخہ سے یہ نسخہ ان لوگوں کے لئے تحفہ جن کی ابھی شادی نہیں ہوئی*

*👌شادی سے پہلے استعمال کرنے والا سفوف مقوی باہ*

*🌴 ھوالشافی 🌴*

*🌸 ثعلب مصری 50گرام*
*🌸 ثعلب پنجہ 50 گرام*
*🌸 موصلی سفید 50گرام*
*🌸 لاجونتی 50 گرام*
*🌸 مکھانہ خشک 50 گرام*
*🌸 تخم املی بریاں 50گرام*
*🌸 بھوسی اسپغول50گرام*
*🌸 کھانڈ دیسی 200 گرام*

*تمام چیزیں کوٹ پیس کر سفوف بنالیں اور کھانڈ میں شامل کر لیں تیار ہے ایک ایک چائے والا چمچہ صبح شام ھمراہ دودھ استعمال کریں چند روز میں تمام شکایتوں کے لئے کافی ہے ترشی بادی تیل کی چیزوں کا مکمل پرہیز کریں دوا کے اجزاء اصل ہونا لازمی ہے*

*نوٹ موسم سرما میں قوت باہ کی دواؤں کو ترجیح دی جاتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی اور موسم میں ان کا استعمال سود مند نہیں ایک طبیب انسانی مزاج اور مزاج مرکب کو ذہن میں رکھتے ہو کسی بھی موسم میں دوا کا استعمال کرا سکتا ہے اور اس سے بھر پور فیض بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ایک ماہر طبیب کسی بیماری کی دوا کے استعمال میں کسی موسم کا محتاج نہیں ہوتا*

*✍️حکیم عمر ملکپوری پانی پت☘️*
https://t.me/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

08 Sep, 15:02


*5 ہضم بنسخہ خاص*
ریوند خطائی 80 گرام
سنڈھ 50 گرام
فلفل سیاہ 50 گرام
مگھاں 50 گرام
پودینہ خشک 300 گرام
نمک سیاہ 200 گرام
نوشادر ٹھیکری 200 گرام
گندھک آملہ سار 200 گرام
سوڈا بائی کارب 200 گرام
سونف 200 گرام
اجوائن دیسی 200 گرام
سناء مکی 100 گرام
*مقدار خوراک*
ایک تا ڈیڑھ ماشہ ہمراہ بدرقہ مناسبہ
*افعال و اثرات*
محرک غدد ناقلہ مسکن اعصاب اور محلل عضلات ہے۔ غدد ناقلہ کو تحریک دے کر ایک طرف فاضل صفراء کو خارج کرتا ہے اور دوسری طرف صالح صفراء کی پیدائش بھی کرتا ہے۔
*خواص و فوائد*
بہترین ہاضم طعام ہے۔ نفخ کوتوڑے غلیظ ریاح کو خارج کرے۔ معدے میں صفرا کی کمی کو پورا کرے۔ بارہ انگشتی آنت میں صفرا کی پیدائش کو بڑھائے۔ اس کو کھلانے سے ہاضمہ درست ہوگا۔ ترش ڈکاریں۔ پیٹ میں ہوا کا گولہ ریاح بدہضمی درد پیٹ بھوک نہ لگنا قبض خارش پھوڑے پھنسیاں۔ پرانی پیچش۔ بدہضمی کے درد۔ احتلام مزمن ضعف معدہ و جگر کے لیے آب حیات ہے۔
*استعمال*
1- کیل مہاسوں والوں کو خالی پیٹ دیں
2- قبض والے کو گرم میٹھے دودھ سے دیں۔
3- بواسیر والے کو صبح و شام ایک گرام ہمراہ مکھن دیں پندرہ روز کافی ہے۔
4- سردی سے بخار ہو تو دارچینی کے قہواہ سے دیں۔ جس میں کپکپی ہوتی ہے۔
5- نزلہ زکام میں ایسے چٹا دیں۔ چوس کر کھائے۔ اوپر سے پانی وانی نہیں پلانا۔ اس سے اس کے گلے کی سوزش اور خراش ٹھیک ہو جاتی ہے۔
6- چہرے کے داغوں میں سوتے وقت مکھن میں ملا کر لیپ کرائیں۔
7- کسی کو بھوک نہ لگتی ہو تو سارے سفوف میں ترپھلا ایک ایک چھٹانک شامل کرکے کھلائیں تو بڑی زبردست بھوک لگے گی۔ پہلی خوراک میں وہ پاگل ہو جائے گا بھوک سے۔
8- دل میں درد و ورم کے لیے والو بند کے لیے گرم پانی سے کھلائیں۔
9- پیلے یرقان والے کو کچی لسی سے دیں۔
10- معدے کے درد کو عرق سونف سے دیں۔
11- ضعف جگر کے لیے شربت بزوری سے دیں۔
12- اپنڈکس کے درد میں میں نے بہت آزمایا ہے۔ سیون اپ کی بوتل سے دیں۔ تو اس کا رزلٹ دیکھیں پانچ سات منٹ میں ہی درد غائب ہو جائے گا۔ اپنڈکس کا مسئلہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اپھارہ بھی درست ہو جاتا ہے۔
13- ہائی کلیسٹرول کے لیے عرق سونف و عرق پودینہ سے دیں تو دیکھیں کلیسٹرول کہاں جاتا ہے۔ نظر بھی نہیں آئے گا۔
https://t.me/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

05 Sep, 04:27


اللہ شافی کامل ھے
پرانی سردرد ۔۔ دماغی و اعصابی کمزوری ۔۔۔ نزلہ کیرا ۔۔۔کے مریضوں کیلئے پیام شفا
معجون دماغ افزاء
مغز دیسی بکرا دو عدد ۔ مچھلی کے سر چھ عدد۔منڈی بوٹی سو گرام ۔سونف سو گرام پانی دو کلو میں مذکورہ اشیاء ڈال کر ھلکی آنچ پہ پکائیں پانی آدھ کلو رہ جائے تو اتار لیں ململ کے کپڑا میں چھان کر یخنی علیحدہ کر لیں
ٹھنڈا ھونے پر یخنی کو دوبارہ ململ کے باریک کپڑا سے چھان لیں ۔ اس یخنی میں ایک کلو شھد ایک پاو گڑ ڈال کر قوام بنا لیں ٹھنڈا ھونے پر اس قوام میں درج ذیل ادویات ڈال کر معجون بنا لیں
برھمی بوٹی تیس گرام ۔ آملہ تیس گرام ۔ اسطو خودوس تیس گرام ۔ گل سرخ ۔ تیس گرام ۔ کشنیز تیس گرام ۔مغز بادام پچاس گرام ۔ مغز پستہ پچاس گرام ۔مغز اخروٹ پچاس گرام مغزیات کے علاوہ ادویات باریک پیس لیں مغزیات کو سل بٹہ پہ باریک رگڑ کر شامل کر لیں
ایک ھفتہ معجون کو مرتبان میں محفوظ رکھنے کے بعد بقدر ایک تولہ صبح نہار ایک کپ دودھ سے کھائیں اس کے بعد ایک گھنٹہ تک کچھ نہ کھائیں

طالب علموں اور دماغی محنت کرنے والوں کیلئے تحفہ خاص ھے
http://t.me/joinchat/AAAAAE_LmGlMeuakRYfd1w

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

02 Sep, 10:26


,,,,,,,,,, مطب کامل ,,,,,
,,,,, تریاق تشنج و کزاز ,,,,,

اس کا علاج ایلوپیتھک مین تو انجیکشن کی صورت مین ھے جس کا ایک عام انجیکشن اے ٹی ایس ھے- طب یونانی مین علاج کے بارے بات ھو رھی تھی، اب طب کا نسخہ بھی ملاحظہ فرمائین-

جائفل ,, جلوتری,,, عقرقرحا ھر ایک دس گرام فلفل دراز 20 گرام ھیرا ھینگ 30 گرام سنبل الطیب 20 گرام لہسن کا پانی 100 گرام

سب ادویہ کو باریک پیس کر لہسن کا پانی شامل کرکے حب نخودی تیار کر لین یا پھر اس کو خشک کرکے دوبارہ پیس لین اور کیسول 500 ملی گرام والے بھر لین ذرا ھینگ کی بو بھی کم ھو جاۓ گی- ایک تا دو کیپسول دن مین تین تا چار بار ھمراہ پانی دین-

ھر قسم کے تشنج یا دورہ مین فورا آرام آتا ھے- ٹیٹننس کا مریض دو چار خوراک سے بھلا چنگا ھو جاتا ھے- مرگی، اختناق الرحم، درد شکم، تبخیر معدہ بوجہ رطوبت، ڈبہ اطفال، اعصابی کھنچاؤ سب مین انتہائی اعلی درجہ کی دوا ھے-
یہ نسخہ حضرت صابر ملتانی (رح) کا ھے- آج تک مطب مین ختم نہین ھونے دیا- جس مطب مین یہ دوا نہین وہ مطب ھی کیا- صابر ملتانی کی طب پر مہربانی اور شفقت ھے، ان کی فاتحہ ضرور پڑھ دین-

آپ کی دعاؤن کا ھمیشہ محتاج
حکیم محمود بھٹہ
http://t.me/joinchat/AAAAAE_LmGlMeuakRYfd1w

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

30 Aug, 15:22


#سفوف_شباب_برائے_کمزوری

جو جوان بچپن کی غلط کاریوں یا جوانی کی بے اعتدالیوں کی وجہ سے طاقت کا خزانہ برباد کر بیٹھے ہوں ، شرمندگی سے دو چار ہوتے ہوں ، ان کیلئے یہ دوا خاص طور پر مفید ہے ، اس کے استعمال سے مادہ تولید بکثرت پیدا ہوتا ہے ، علاوہ ازیں اس میں کرم ہائے تولید بھی بافراط پیدا ہو جاتے ہیں ، قوت مردمی ازسر نو عود کر آتی ہے ، اس کے استعمال سے نہ صرف تازہ مادہ بکثرت پیدا ہوتا ہے بلکہ حدت و رقت بھی دور ہو جاتی ہے ، اور قدرتی طور پر مادہ قوام کی مانند گاڑھا ہو جاتا ہے ، جس سے اخراج جلد نہیں ہوتا ، تجربہ شدہ اور کمال کی دوا ہے ۔جو ہر مزاج و موسم میں استمال کیا جا سکتا ہے ۔

#نسخہ
تالمکھانہ 5 تولہ ، بیج بند 5 تولہ ، تخم اوٹنگن 5 تولہ ، جنسنگ 5 تولہ ، شقاقل مصری 3 تولہ ، موصلی سفید 5 تولہ ، موصلی سیاہ 3 تولہ ، پھول مکھانہ 5 تولہ ، آرد سنگھاڑا 5 تولہ ، کمرکس 5 تولہ

#ترکیب_تیاری
تمام ادویہ کو علیحدہ علیحدہ کوٹ پیس کر اچھی طرح مکس کر لیں

#ترکیب_استعمال
5 گرام تک ہمراہ دودھ صبح و شام لیں ، ہمراہ دودھ ہی لینا ہے

#پرہیز
گرم و تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں

#مدت_علاج
40 دن۔بہت بہترین نسخہ ہے ضرورآزمائیں۔۔۔
http://t.me/joinchat/AAAAAE_LmGlMeuakRYfd1w

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

26 Aug, 12:53


بچوں کے مزمن اسہال۔ پرانے دست

بچوں کے پرانے اسہال نسبتاً شدید اسہال سے کم تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ مگر مضرت رسانی میں اس سے کسی صورت میں بھی کم نہیں۔
اکثر نابلد لوگ اس وقت تک معالج سے رجوع نہیں کرتے، جب تک کہ بچہ سوکھ کر کانٹا نہ ہو جائے ہڈیوں کا پنجر نہ رہ گیا ہو۔ مرض اندر ہی اندر اپنا کام مکمل کر لیتا ہے۔
بخار پہلے نہیں ہوتا مگر کچھ عرصہ کے بعد یہ بھی حملہ آور ہوتا ہے۔
مٹیالے رنگ کے اسہال دن میں 4-5 مرتبہ آتے ہیں۔
جن میں زیادہ تر غیر ہضم شدہ غذا پائی جاتی ہے۔ درد کے ساتھ اور زور لگانے سے فضلات خارج ہوتے ہیں، اور بچہ زرداور مجہول دکھائی پڑتا ہے۔
بھوک تو بہت ہوتی ہے یا بھوک بالکل نہیں۔ اسہال بار بار آنے لگ پڑتے ہیں۔ حتی کہ 24 گھنٹوں میں 15 یا زیادہ کے قریب دست آتے ہیں۔
منہ میں پھپھوندی لگ جاتی ہے۔ کولہے درد کرتے ہیں اور اس کے بعد بہت جلد موت واقع ہو جاتی ہے۔
نوٹ
اگر پاخانے سخت ہو کر خارج ہونے لگیں یا ان پر صفرا جما ہوا خارج ہو اور اگر مریض میں چستی چڑچڑاپن اور رو پڑنے کی عادت غالب ہو جائے تو زندگی کی امید ہو سکتی ہے۔
اگر اسہال گاڑھے ہوں یا گاڑھے ہوتے جاویں اور ان کی رنگت قدرتی کے موافق ہوتی جاے تو اچھی علامت ہے۔
فضلات کی بو کی کمی، قبض بدن کا بڑھنا طاقت کا عود کر آنا صحت کی جانب رجحان کی علامات ہیں۔

👈یونانی گرائپ واٹر
بچوں کی بدہضمی، ہرے پیلے رنگ کے دست، پیچس مروڑ، آنتوں کی تکلیف اور کھانسی کیلئے ازحد مفید ہے۔
سوئے آدھا سیر، کشمش آدھا سیر
پانی 5 سیر
ان ادویات کا چار بوتل عرق نکالیں۔ اس میں ایک تولہ سوڈا بائی کارب ملائیں۔ پھر عرق میں سکرین ایک رتی میٹھا کرنے کے لئے ملادیں۔
خوراک استعمال گرائپ واٹر کی طرح ایک چھوٹا چمچ صبح اور شام کو دیں۔

💎 دستوں کے لیے
عام دست ہوں یا دانت نکالتے بچوں کے دست، سوکڑا کے دست۔ ہرے پیلے دست
زہرمہرہ خطائی ایک ماشہ، طباشیر نقرہ ایک ماشہ پیس کر باریک سفوف کرلیں۔ اس میں الائچی خورد برابر کا اضافہ کر سکتے ہیں۔
بڑوں کو جوارش انارین 7 ماشہ میں ملا کر دیں۔
بچوں کو ایک رتی عرق گلاب یا عرق سونف کے ساتھ

👈قرص یا حب رال
براے سنگرہنی اور اسہال معدی میں مفید ہے
رال سفید, سونٹھ, بیل گری, دھنیا خشک برابر وزن لے کر کوٹ چھان کر پانی سے لبدی بنا کر گولیاں قرص بنائیں
خوراک تین ماشہ تک ساتھ بدرقہ دیں, بچوں کو حسب عمر کم مقدار میں۔

غذا و پرہیز
سنگرہنی پرانے دست کے مریض کیلیے دہی, لسی گاؤ بہترین غذا ہے, ہر قسم کی بادی, ثقیل اور گرم اشیاء سے پرہیز کریں, صرف دہی, چاول مونگ کی کھچڑی دیں,
✿نوٹ
پوسٹ پسند آئے تو ضرور اس کو لائک کریں۔
مفید معلومات، اور معلومات و مفاد عامہ
بہترین و نایاب مجربات نسخے کے لیے پیج صفحہ کو لائک کریں تاکہ آپ کو بروقت بہترین پوسٹ ملتی رہیں۔
آپکی صحت ہماری اول ترجیح ہے ۔ اگر آپ خدانخواستہ کسی مرض میں مبتلا ہیں تو براہ کرم اپنے معالج یا قریبی مطب پر رجوع مشورہ کریں ۔
http://t.me/joinchat/AAAAAE_LmGlMeuakRYfd1w

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

26 Aug, 12:51


۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔سرعت انزال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج ایک پوسٹ پڑھی جس مین کسی صاحب نے سرعت انزال کی شکایت کررکھی تھی کمنٹس پڑھے تو بڑا ھی افسوس ھوا بعض نے تو نمبر دے رکھے تھے بعض نے لکھ رکھا تھا نسخہ موجود ھے بتاؤن گا نہین خیر مین کیا بتاؤن اب مجھے زیب نہین دیتا نہ ھی میری عادت ھے کسی کا نام تک لکھون بہرحال میری گزارش ھے اخلاق اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑا کرین بلکہ اپنا وقار مقدم رکھین آپ لوگ طبیب ھین اس کا مقام بلند رکھین
آئیے مین آپ کو دنیا کی سب سے سستی اور اعلی دوا سے متعارف کرواتا ھون جسے بنانا ھر شخص کے بس کی بات ھے آپ نے خود ھی بنانا ھے ایک بات یاد رکھین کوئی بھی اب یہان کمنٹس یہ نہ لکھے بنی ھوئی مل سکتی ھے اگر آپ کو مرض ھے تو خود بنا لین اس دوا پہ کسی کی بھی مدد کی ضرورت نہین
سناء مکی سو گرام صاف ستھری لین جس مین تنکے وغیرہ نہ ھون صرف پتے ھون دو سو گرام بھیڑ کا دودھ لے لین اب سناء مکی کو پہلے پیس لین اور دودھ ڈال کر گھوٹنا شروع کردین جب گولی بنانے کے قابل ھو جاۓ تو چنے برابر گولیان بنا لین ایک تا دو گولی دن مین تین وقت کھا لین ھمراہ پانی
یہ دوا ھلکی ملین بھی ھے سوزش ختم کرکے سرعت دور کرے گی گرمی و حدت کو ختم کرتی ھے آنتون کی سوزش قبض اور بے شمار امراض مین فائدہ مند ھے آج پوسٹ تو کچھ اور لکھنی تھی بچون کا بستر پہ پیشاب کردینے کے بارے مین لیکن آج اسی پہ اکتفا کرین
http://t.me/joinchat/AAAAAE_LmGlMeuakRYfd1w

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

26 Aug, 12:46


پیچس مڑوڑ کانچ کا نکلنا
آج صبح ایک مریض انبکس میں پیچس مڑوڑ کانچ کے نکلنے کی درد بھری تکلیف بیان کررھا تھا وعدہ کیا کہ شام کو گروپ میں اعلی رزلٹ دینے والا نسخہ تحریر کرکے پوسٹ کروگا اپنا وعدہ پورا کرتے ھوئے نسخہ بیان کررھا ھوں ہلیہ سیاہ ایک پاو کو بریاں کرلیں اس میں آدھا کلو دہی ڈال کر دھوپ میں خشک کرکے پوڈر کرلیں ایک گرام والا کیپسول دو سے تین ٹاہم دہی کی لسی کے ساتھ دیں
کسی قسم کی آنتوں کی پیچس مڑوڑ کانچ نکلنا مڑوڑ درد کو ختم کردیتی ھے دو دن میں ہی مرض کو ختم کردیتی ہیں غدی تحریک کے لیے بہترین ھے خون تو پہلی خوراک سے ہی ختم ھوجاتا ھے بچوں کی کانچ نکلتی ھو ایک ہفتہ دیتا ھو بچے ٹھیک ھوجاتے ہیں
http://t.me/joinchat/AAAAAE_LmGlMeuakRYfd1w

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

26 Aug, 12:43


کالے تل Moles
اکثر مرد و خواتین کی جلد اور چہرے پر براؤن اور کالے رنگ کے تل ہوتے ہیں ایک آدھ تل تو چہر ے کی خوبصورتی پر کو ئی اثر نہیں ڈالتا، لیکن تلوں سے بھرا جسم گردن، پشت سینہ ہاتھ پاؤں پر ہوتے ہیں۔ خاص کر چہرے پر، چہرہ کسی بھی شخصیت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ شخصیت کی خو بصورتی کو دبانے کے بجائے ان تلوں کو دبا دیا جائے۔
یو ں تو تل چہر ے اور جسم پر قدرتی طور پر ہو تے ہیں لیکن اکثر ان کی تعداد کسی وجہ سے بڑھ جاتی ہے۔ تل عموماً چکنی جلد پر ہوتے ہیں۔
لیکن کچھ وجوہات درج ذیل مسائل کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہیں۔
اگر آپ کی جلد پر تل چکنائی کی وجہ سے نہیں تو ایک بار اپنے معالج سے مشورہ ضرور کر یں۔
تلوں کے کئی رنگ ہوتے ہیں کالے بھورے سفید رنگ کے۔

کسی خاص بیماری کے بعد جسمانی کمزوری کسی چیز کی جسم میں کمی یا زیادتی
جگر کی خرابی نظام کی بے ترتیبی اس کے لیے ضرور ی ہے کہ غذا متوازن رکھیں ۔

تلوں کی افزائش اس وقت ہوتی ہے جب جسم کے کسی حصے میں جلد کی رنگ کے بجائے کسی اور رنگ کے خلیے جلد پر بن جاتے ہیں ۔ انسانی جسم پر تلوں کا بننا کوئی عام بات نہیں بلکہ ان کے بننے کی کچھ خاص وجوہات ہوتی ہیں

چہرے پر سیاہ تِل کو خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ لیکن یہ تِل (Moles ) تب تک ہی خوبصورتی کی علامت ہوتے ہیں جب تک یہ ایک دو ہوں۔ اگر یہ تعداد میں تجاوُز کر جائیں تو یہ بدنما لگنے لگتے ہیں۔
ان مکوڑیوں تلوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہیے۔ احتیاط ضروری ہے۔
ھومیوپیتھی دوا بربیرس ایکیوفولیم مدر ٹنکچر تلو پر لگانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے
امراض جلد

http://t.me/joinchat/AAAAAE_LmGlMeuakRYfd1w

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

26 Aug, 12:34


نکسیر
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
عافیت موجود و مقصود!!!
اس مرض میں ناک سے خون جاری ھو جاتا ھے۔
<<وجوھات>>
1.دموی مزاج کے لوگوں کو گرمی یا بہار کے موسم میں نکسیر پھوٹتی ھے۔
2.بواسیر کا خون رک جانا بھی اسکی وجہ بنتی ھے۔
3.ناک یا سر پر چوٹ آنا۔
4.دماغ میں خون کا جمع ھونا۔
5.شدید بخار کا ھونا۔
6.جگر میں اجتماع خون۔
7.فشار خون۔
8.خرابٸ خون۔
9.دماغ کو گرمی پہچنا۔
10.تپ محرقہ۔
11.ملیریا۔
12.خسرہ۔
13.حیض کا بند ھونا۔
14.بچوں میں پیٹ کے کیڑے پڑنا۔
15.بسا اوقات کسی مرض کے بحران سے بھی نکسیر پھوٹتی ھے۔
<<تشخیص و علامات>>
کبھی ایک نتھنے سے اور کبھی دونوں سے خون جاری ھو جاتا ھے۔
نکسیر آنے سے پہلے پیشانی پر بوجھ ھٶا کرتا ھے۔
کبھی قطرہ قطرہ اور کبھی دھار بندھ کر خون بہتا ھے۔
کبھی کچھ دیر بعد بند بھی ھو جاتا ھے۔
<<علاج>>
جب نکسیر شروع ھو جاوے تو پیشانی،گردن اور کمر پر سرد پانی یا برف لگانیی چاھٸیے۔
اگر شدیت بخار،سخت درد اور دماغ میں اجتماع خون ھو۔
یا دموی اشخاص میں نکسیر پھوٹے تو جب تلک مریض ضعف کمزوری محسوس نہ کرے تب تلک نکسیر بند کرنے کی کوشش نہ کرنی چاھٸیے۔
اگر مریض کمزور،بوڑھا اور عمر رسیدہ ھو اور نکسیر جاری ھو جاوے تو اسے فوری بند کرنے کی کوشش کرنی چاھٸیے۔
مریض کے سر پر پانی کی دھار ڈالی جاوے۔
اور سر پر برف پھراٸ جاوے۔
<<دواۓ نکسیر>>
کشتہ صدف مرواریدی چار رتی۔
مربہ پیٹھا ڈھاٸ تولہ۔
یہ ایک خوراک ھے۔
ایسی ایک ایک خوراک دو مرتبہ یومیہ کھلاٸیے۔
جن کو بار بار نکسیر کی عادت ھو ان کے لٸیے ایک عشرہ استعمال کرنی چاھٸیے۔
<<اکسیر مجرب>>
یہ نسخہ حکیم نابینا دھلوی کا ھے۔اور بالکل مجرب ھے۔
شربت بنفشہ دو تولہ۔
عرق گاٶزبان پانچ تولہ میں ملا کر تین تین گھنٹہ کے وقفہ سے پلایا جاوے۔
جبکہ گیرو دو تولہ پیس کر پانی ملا کر سر اور پیشانی پر لیپ کریں۔
ایک ھی روز میں نکسیر بند ھو جاتی ھے۔
اگر کچھ میسر نہ ھو تو گری ناریل ایک انچ گول کاٹ کر رات بھر مٹی کے برتن میں پانی میں بھگو رکھیں۔صبح مونہہ نہار گری مزکورہ کھا کر پچا ھٶا پانی اوپر سے پلا دیں۔
مجرب ھے اکسیر کی حد تلک افاقہ ھوتا ھے
واضح رھے کہ بڑھاپے میں نکسیر کا آنا خطرناک ھوتا ھے۔
والسلام
http://t.me/joinchat/AAAAAE_LmGlMeuakRYfd1w

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

29 Jul, 11:55


نسوانی حسن :-
خواتین سوال پوچھنے میں کچھ شرماتی بھی ہیں۔ 20,25 ریکوئسٹ آئیں تھیں کہ نسوانی حسن کا مکمل علاج تجویز کریں ❣️
نسوانی حُسن ہی تو در اصل ایک عورت کے حسین ہونے کا عکاس ہوتا ہے۔ خواتین میں اگر حُسن اور خوبصورتی کی بات کی جائے تو چہرے کے بعد جو دوسری نمایاں رکھی جاتی ہے تو وہ نسوانی حُسن ہی ہے۔حتی کہ اگر یہ کہا جائے کہ خواتین میں حُسن کے معیار کا نَوے فیصد دراَصل نسوانی حُسن ہی ہوتا ہے تو ہرگز بے جا نہ ہوگا۔
نسوانی حُسن کی کمی کئی وجوہات کی بناءپرہوتی ہے جیسے کہ وراثتی طور پر نسوانی حُسن کی کمی ، ہارموُنز کی کمی سے نسوانی حُسن میں کمی ، نظامِ ہاضمہ کی خرابی ، جِنسی اور جِسمانی کمزوری سے نسوانی حُسن میں کمی ، انگشت زنی اور جِنسی بےاِعتدالیوں کے باعث ہونے والی نسوانی حُسن میں کمی وغیرہ ۔
نسوانی حُسن کی کمی سے نہ صِرف کنواری دوشیزائیں دوچار ہیں بلکہ شادی شدہ اور بڑی عمر کی خواتین کو بھی ان مسائل کا سامنا ہوتا ہے ❣️
علاج دو طرح سے کیا جاتا ہے بیرونی طور تیل کی مالش سے اور خوراکی طور پر ❣️
میں دونوں نسخے لکھتا ہوں ڈیڑھ سے 2 ماہ کے استعمال سے تسلی بخش رزلٹ ملتا ہے❣️

سفوف نسوانی:-❣️
اسگند 100 گرام❣️
مغز بادام 50 گرام❣️
مغز پستہ 50 گرام ❣️
موصلی سفید 20 گرام ❣️
موصلی سیاہ 20 گرام❣️
تخم سروالی 20 گرام ❣️
سونف 20 گرام ❣️
ستاور 20 گرام ❣️
مصری 100 گرام❣️
تمام اشیاء سفوف بنا کر بھیڑ کے دودھ میں ڈال کر خشک کریں آدھی چمچ صبح و شام نہار منہ گائے کے نیم گرم دودھ میں ڈال کر پئیں ❣️
نسوانی حسن کے ساتھ ساتھ جسمانی کمزوری پٹھوں کی کمزوری رحم کی کمزوری۔ کمر درد اور لیکوریا کےلیے بھی بہترین ہے
نسوانی روغن :-❣️
روغن زیتون 100 ملی لیٹر❣️
روغن بیدانجیر 100 ملی لیٹر ❣️
روغن پنبہ دانہ 50 ملی لیٹر ❣️
روغن کنجد 50 ملی لیٹر ❣️
رتن جوت 20 گرام ❣️
گوکھرو 20 گرام ❣️
رتن جوت اور گوکھرو کو جوکوب روغنیات میں 24 گھنٹے کےلیے بھگو دیں اس کے بعد ہلکی آنچ پہ گرم کر کے جلا لیں
ٹھنڈا ہونے پہ چھان لیں
انٹی کلاک وائز دن میں 2 بار 3۔5 منٹ کی مالش کریں
ناف میں رات کویہی تیل لگا کر سوئیں
قابض ۔کھٹی اور تلی ہوئی چیزیں نہ کھائیں
مرد حضرات غلط کمنٹس سے گریز کریں شکری
https://t.me/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

29 Jul, 11:54


#آنقلابی_نسخہ
مہروں کےدرد گیپ اور پشت کو طاقت دے منی کو زیادہ کرے ہر طرح کی کمزوری کا مکمل ازالہ مردانہ طاقت میں انتہائی مقبول اور کامیاب علاج ہے ، معجون کے فوائد بس استعمال کرنے والا ہی بتا سکتا ہے

#ھوالشافی
سونف دیسی دو تولہ ، اجمود دو تولہ ، اجوائن دیسی دو تولہ ، تخم گاجر دو تولہ ، مغز خربوزہ دو تولہ ، مغز خیارین دو تولہ ، اجمود کی جڑ دو تولہ ، عاقر قرحا نو ماشہ ، جلوتری نو ماشہ ، پیپل نو ماشہ ، لونگ نو ماشہ ، کباب چینی نو ماشہ ، تج چھ ماشہ ، مصطلگی رومی چھ ماشہ ، عنبراشہب تین ماشہ

#ترکیب_تیاری
تمام اجزاءکو گرد کو باہر سے صاف کر کے کوٹ چھان کر سفوف بنالیں اور پھر میں شہد میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں معجون تیار کرکے

#خوراک_مقدار
6 ماشہ بوقت صبح دودھ سے کھلائیں
https://t.me/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

29 Jul, 11:54


*اینٹی یورک ایسڈ*❣️❣️
ھوالشافی❣️❣️
تخم میتھی دو سو گرام۔❣️❣️
اجوائن دیسی بیس گرام۔ ❣️❣️
سونف بیس گرام۔❣️
کلونجی بیس گرام ۔❣️❣️
چھلکا اسپغول بیس گرام۔❣️❣️
*ترکیب تیاری*❣️❣️
سوائے چھلکا کے باقی تمام ادویہ باریک سفوف بناکر کسی شیشی میں محفوظ رکھیں۔❣️❣️
*مقدار خوراک:-*❣️❣️
ایک ایک ٹی سپون دن میں تین بار ہمراہ نیم گرم پپانی۔
*فوائد*❣️
یہ نسخہ یورک ایسڈ کم کرنے کے لیئے بارہا بار کا مجرب ہے۔
۔ کولسٹرول کو ختم کرتی ہے۔ جسمانی دردوں کو آرام دیتی ہے۔ موٹاپے کو ختم کرکے جسم کو سمارٹ بناتی ہے۔ یورک کے لئے صرف پندرہ دن مسلسل استعمال کرکے پھر ٹسٹ کرلیں انشاءاللہ یورک ایسڈ ختم ۔۔❣️❣️❣️
https://t.me/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

29 Jul, 11:54


#لیکوریا_سے_مکمل_نجات
پرانا سے پرانا لیکوریا کا مکمل خاتمہ کرتا ھے. اندرونی سوزش ورم کو دور کرتا ھے ھر عمر کی عورتوں کیلیے یکساں مفید ھے.

#نسخہ
تخم سلارہ 120 گرام ، گل منڈی 120 گرام ، گوکھرو 120 گرام ، ترپھلہ 120 گرام ، برھمی بوٹی 250 گرام ، برھم ڈنڈی 250 گرام ، ذخم حیات بوٹی 250 گرام ، لاجونتی 250 گرام ، تالمکھانہ صاف 250 گرام ، بیج بند 250 گرام ، حالیون 250 گرام ، ماذو 250 گرام ، سمندر سوکھ 250 گرام ، کوذہ مصری 250 گرام ، کشتہ عقیق 6 گرام ، کشتہ قلعی 6 گرام

#خوراک
3 گرام خوراک دو ٹائم دودھ کیساتھ نہار پیٹ اماہ کھائیں. پرھیز فارمی مرغی فارمی انڈہ. بیکری کی اشیاء سے اور میاں سے پرھیز
https://t.me/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

29 Jul, 11:27


#دمہ_کھانسی_پرانی ، #نزلہ_زکام ، #مخرج_بلغم_پھیپھڑوں_کیلیے

#نسخہ
ایلوا 5 تولہ ، تنکار بریاں 5 تولہ ، گڑ پرانا 5 تولہ ، آرد ملٹھی 5 تولہ ، مصری 5 تولہ ،

#ترکیب_تیاری
رگڑ پیس کر گولیاں بقدر تین رتی کی بناویں
ایک گولی دن میں تین بار

دورے کے وقت مریض کو گرم پانی یا قہوہ یا چائے پلا دیں۔
دمہ خشک ہے تو اس کی علامت
اس کی پیاس اور آواز کی باریکی ہے۔

#پرہیز
گڑ تیل لال مرچ چاول مچھلی لہسن آلو ، پیسٹری لیموں ترشی ، دودھ دہی ، تلی ہوئی روغنی اشیاء غذا سے پرہیز کریں۔
https://t.me/Beloostibbikhidmatumarmalakpuri

Be loos tibbi khidmaat Hakeem umar malakpur Panipat

01 Jul, 13:23


السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
کسی صاحب کے پاس عکس نوشتہ ساز ایپ کا لنک ہو تو برائے مہربانی میرے پرسنل پر سینڈ فرما دیں

2,840

subscribers

761

photos

30

videos