️کہانیاں اور معلومات @khanyinourmalomat Channel on Telegram

️کہانیاں اور معلومات

@khanyinourmalomat


عمدہ کہانیاں اور معلومات ہیلتھ ٹپس بیوٹی ٹپس عمدہ ویڈیوز

️کہانیاں اور معلومات (Urdu)

بازار میں مختلف ٹیلیگرام چینلز ہیں جو کہانیاں، معلومات، صحت کی ٹپس اور خوبصورتی کے معاملے پر مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں۔ اگر آپ بھی اس طرح کے چینل کی تلاش میں ہیں جو عمدہ کہانیاں اور معلومات کے ساتھ ساتھ صحت اور خوبصورتی کے موضوعات پر معلومات فراہم کرتا ہے تو ہمارا ٹیلیگرام چینل "️کہانیاں اور معلومات" آپ کے لیے ایک انتہائی دلچسپ اور مفید زراعت ہوگا۔nn"️کہانیاں اور معلومات" چینل پر آپ عمدہ کہانیاں پڑھ سکتے ہیں جو آپ کی روزمرہ زندگی کو رنگین بنا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، یہاں آپ کو معلومات سے بھرپور مواضع پر مواد حاصل ہوتا ہے جو آپ کی زندگی میں اہمیت رکھتے ہیں۔nnاس چینل پر ہیلتھ ٹپس اور بیوٹی ٹپس کی بھی بہترین معلومات فراہم کی جاتی ہیں جو آپ کی صحت اور خوبصورتی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، عمدہ ویڈیوز جو مختلف موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں، آپ کو تفریح کے لیے بھی مواد فراہم کرتی ہیں۔nn"️کہانیاں اور معلومات" چینل آپ کو ہر طرح کی معلومات فراہم کرتا ہے جو آپ کی زندگی کو مزید معنی و اہمیت دیتی ہیں۔ یہاں آپ کو عمدہ کہانیاں پڑھنے کو ملیں گی جو آپ کی روزمرہ زندگی کو بہتر بنا سکتی ہیں اور صحت، خوبصورتی اور تفریح کے موضوعات پر معلومات ہاصل کر سکتے ہیں۔ یہ چینل آپ کے لیے ایک معاشرتی پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے جہاں آپ کو ہر طرح کی معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ اگر آپ بھی اس چینل سے جڑنا چاہتے ہیں تو ابھی اس چینل کو فالو کریں اور نئی معلومات سے متعلقہ رہیں۔

️کہانیاں اور معلومات

19 Nov, 04:54


Photo from Admin

️کہانیاں اور معلومات

19 Nov, 04:38


معاملہ ہمیشہ اپنی اصل سے ہونا چاہئیے ، نہ کہ دوسروں کے روئیے کے مطابق ، لوگوں کے ساتھ ان کے برے روئیے کے مطابق پیش آنا آپ کو بھی ان جیسا ہی بنادیتا ہے ، اس کے برعکس : اپنے اچھے اخلاق اور تربیت کا مظاہرہ کریں ،
چاہے سامنے والا اس کے اہل نہ ہو
آپ کا برتاؤ آپ کے شخصیت کی عکاسی کرتا ہے ، جبکہ کہ دوسروں کا رویہ انکی ، ہر کوئی بدلہ لے سکتا ہے ، اور بدسلوکی کا جواب دے سکتا ہے ،
لیکن اصل فرق اس میں ہے ،کہ آپ اپنی وضع داری اور وقار کو کیسے برقرار رکھتے ہیں ،
ہر برتن وہی کچھ باہر نکالتا ہے ،
جو اس کے اندر ہوتا ہے ،

لہذا لوگوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں ، نہ کے ان کے اخلاق کے مطابق ، اختتام کو ہمیشہ خوبصورت اور شائستہ رکھیں ،
اور برائی کا جواب برائی سے نہ دیں ، معاملہ ہمیشہ اپنے سے رکھیں ،نہ کہ دوسروں کے روئیےکےمطابق

️کہانیاں اور معلومات

19 Nov, 04:36


بادشاہ کی اپنی بیوی سے محبت

سبکتگین بادشاہ اپنی ایک بیوی سے بہت زیادہ محبت کرتا تھا۔ ایک مرتبہ اس کی دوسری بیویوں نے اس سے کہا کہ آپ فلاں بیوی سے زیادہ محبت رکھتے ہو حالانکہ حسن میں ہم اس سے زیادہ ہیں، سمجھداری میں بھی ہم اس سے زیادہ ہیں، آخر اس میں ایسی کون سی خاص بات ہے کہ تم ہم سب سے زیادہ اسے پسند کرتے ہو؟
بادشاہ نے کہا؛ "اچھا میں کبھی اس بات کا جواب آپ کو دے دوں گا۔" کافی عرصہ گزر گیا، کسی نے اس بات کو نہ دہرایا، اس کی بیویاں یہ بات بھول گئیں ..!

ایک دن سبکتگین اپنے گھر میں بیٹھا تھا کہ اس نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آج تمام بیویوں کو اچھے اچھے انعامات سے نوازوں۔
وہ یہ سن کر خوش ہوگئیں کہ آج ہمیں شاہی خزانے سے انعام ملے گا، صحن میں سونے چاندی کے ڈھیر لگا دیئے گئے، بادشاہ نے کہا کہ اس میں جس بیوی کو جو چیز زیادہ پسند ہے وہ دوڑ کر اس پہ ہاتھ رکھے وہ چیز اس کی ہو جائے گی۔
چنانچہ جس وقت میں اشارہ کروں تم اپنی پسند کی چیز پر ہاتھ رکھ دینا۔ بیویاں تیار ہوگئیں، اور انہوں نے اپنی اپنی چیزوں پر نگاہیں جما لیں۔ جیسے ہی بادشاہ نے اشارہ کیا سب بیویوں نے دوڑ کر اپنی اپنی پسند کی چیز پر ہاتھ رکھ دیا۔
لیکن! وہ بیوی جس سے اس کو زیادہ محبت تھی وہ اپنی جگہ کھڑی رہی۔ سب بیویاں اس کی طرف دیکھ کر ہنسنے لگیں اور کہا کہ بادشاہ سلامت !" ہم کہتے تھے نا کہ یہ بے وقوف ہے اور آج اس کے عقل کی کمی کھل کر سامنے آ گئی، یہ تو بس سوچتی ہی رہی لہٰذا آج اس کو کچھ نہیں ملنے والا۔"
بادشاہ نے اس سے پوچھا: "اے اللہ کی بندی! تم نے کسی چیز پر ہاتھ کیوں نہیں رکھا؟
وہ کہنے لگی: بادشاہ سلامت! "میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ نے یہ کہا ہے نا کہ جو جس چیز پر ہاتھ رکھے گا وہ اسی کی ہوجائے گی ۔ "بادشاہ نے کہا: "ہاں، یہ ہی تو میں نے کہا تھا ۔"
اس نے یہ تصدیق سنی تو آگے بڑھی اور بادشاہ کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بولی، "بادشاہ سلامت مجھے تو آپ چاہئیں، جب آپ میرے ہوگے تو پھر سارا خزانہ میرا ہوگیا۔"
بادشاہ نے اس کی یہ بات سنی تو باقی بیویوں سے کہا: "دیکھو اس کی اسی عقل مندی اور محبت کی وجہ سے میں اس سے زیادہ محبت رکھتا ہوں."

اسی طرح جب انسان محبت الٰہی کو تھام لیتا ہے تو کائنات کی چیزیں اس کے لئے مسخر ہوجاتی ہیں ۔۔۔!
{واقعات پڑھیے اور عبرت لیجیے}

️کہانیاں اور معلومات

18 Nov, 10:13


ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ

۱۳ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۶ هـ | 17 نومبر 2024

اردو زبان کے چند بہترین چینلز اور گروپس:

​​​​❍╍╍❨ فہرست  ◄ ❶ ❩╍╍❍ :-

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

🔵 حــــدیثِ رســــــولﷺ
🔸 سـرورِ کائناتﷺ کی مستنـد صحیــح احادیث

🔵 اسلامک قرآنی دعائیں
🔸 اسلامک قرآنی دعائیں

🔵 شیئر لنکس
🔸 لینک

🔵 انجینئر محمد علی مرزا
🔸 موصوف کے بیانات

🔵 تعلیم القرآن اُردو
🔸 قرآن ترجمہ اور مختلف  تفاسیر

🔵 دارالثقافه
🔸 موضوعات پر مضامین روحانی عملیات

🔴 آقا کریم ﷺ کی باتیں
◽️ حدیثِ

🔴 عقائد و مسائل (فقہ حنفی)
◽️ فقہ مسائل

🔴 دلچسپ اور عجیب معلومات چینل
▫️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات سینڈ

🔴 اچھی زندگی جادو کا علاج (Peace & light)
▫️ جادو کا قرآن اور حدیث کی روشنی میں علاج

🔴 أذكار _حديث
▫️ حديث، تفسير، دعا، أذكار پیش

🔴 محمّد اجمل  رضا قادری آفیشل
▫️ صوفی مسلم اسکالر، مبلغ اور مختلف اسلامی موضوعات پر اپنی تقاریر

🔴 مفتی طارق مسعود آفیشل
▫️ مشہور و معروف عالم دین مفتی طارق مسعود صاحب کے بیانات

🔴 مولانا طارق جمیل صاحب
▫️ موصوف کے بیانات

🔴 علم و ادب
▫️ اقوال زریں اچھی باتیں چھوٹی مگر سبق آموز

🔴 تفسیر القران استاذہ رخسانہ اعجاز صاحبہ
▫️ موصوف کے بیانات

🔴 نگارشات الصالحی
▫️ علمی،ادبی،ثقافتی،تحاریرسےدعوت وتبلیغ

🔴 دیوبند انگلش اکیڈمی
▫️ انگریزی زبان وادب

🔴 دلچسپ اور عجیب معلومات گروپ
▫️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات

🔴 عائشہؓ اکیڈمی
▫️ بنات کے مدرسہ کے متعلق مواد

🔴 اسلامک ازکار اور حدیث
▫️ اسلامک ازکار اور حدیث انگلش میں

🔴 تلاوت القرآن الکریم گروپ
▫️ مختلف قراء کی قراءت

🔴 زاہدہ ملک ( الفلق ویلفیئر فاؤنڈیشن )
▫️ موصوف کے بیانات

🔴 نعمت قاسمی
▫️ اصلاحی بیانات اور اسلامی معلوماتال زریں انگلش

🔴 جنات کا پیدائشی دوست
▫️ وظائف اور احادیث مبارکہ

🔴 سلطان عبد الحمید (ثانی)
▫️ سلطان عبد الحمید (ثانی) کی زندگی پر ڈراما

🔴 قاری صہیب احمد میر محمدی
▫️موصوف کے بیانات

🔴 اسلام اور زندگی
▫️اسلامی معلومات

🔴 قرآن میری زندگی
▫️ایک ایک آیت کی تفسیر اور لفظی ترجمہ

🔵سلطان صلاح الدین ایوبی
🔸زندگی پر بنایا گیا ڈراما

🔵 بلیک سکرین ترجمہ قرآن (انگلش اردو)
🔸ترجمہ قرآن انگلش اور اردو میں

🔵تفسیر القران استاذہ رخسانہ اعجاز صاحبہ
🔸قرآن کی تفسیر آسان انداز میں ایک آیت کی لفظی ترجمہ

🔵 اشعار studio
🔸اردو کے ادبی ثقافتی اور تہذیبی الفاظ

🔵 ڈاکٹر اسرار احمد صاحب ( گروپ )
🔸ڈاکٹر اسرار احمد  کے بیانات

🔵 ایڈو فیض سعید
🔸موصوف کے بیانات

🔵 خوابوں کا راستہ | Road to the dreams
🔸بصری فن کے بارے میں

🔵 قرآن کورین ٹرانسلیٹ
🔸قرآن کا ترجمہ کورین زبان میں

🔵 ایڈمنز پوسٹ
🔸اردو شاعری اسلامی شاعر

🔵 دلچسپ اور عجیب معلومات
🔸کہانیاں اور دلچسپ معلومات

🔵 قدرت کے قریب رہیے
🔸مصنوعی زندگی چھوڑ کر قدرتی زندگی گزاریں لائف سکلز سیکھیں

🔵 ابن سینا • اُردو
🔸ابن سینا کی زندگی پر ڈراما

🔵 السعید میڈیا ہاوس
🔸ارطغرل ڈرامہ اور اسلامک اصلاحی بیانات

🔵 اسلامی عقائد و مسائل کورس
🔸اسلامی عقائد ومسائل سیکھنے مسائل کے سوالات پوچھ

🔵 کہانیاں اور معلومات
🔸اسلامی واقعات و حکایات

🔵 سنہرےحروف
🔸اچھی باتیں اقوال زریں خوبصورت تصاویر کے ساتھ

🔵 کتب بینی
🔸 کتب بینی و کتاب خوانی کی روایات کو فروغ دینا

🔵 ڈاکٹر اسرار احمد صاحب
🔸موصوف کے بیانات

🔵 رعـــد بن محمــد الكـــردي
🔸تلاوت

🔵 ڈاکٹر ذاکر نائیک
🔸موصوف کے بیانات

🔵 تفسیر قرآن انگلش
🔸تفسیر قرآن انگلش محترمہ تیمیہ زبیر کی آواز

🔵 مشرقی ملبوسات کٹنگ اور سلائی
🔸ملبوسات کی کٹنگ اور سلائی قدم بہ قدم

🔵 شعرو شاعری مقابلہ
🔸اصلاحی باتین

🔵 مختصر پر اثر چینل
🔸 تقاضہ مدرسین و اقوال زریں اور مختصر تحریر

🔵 قفسِ تابندہ گروپ
🔸 ادبی گفتگو و شعر و شاعری کے لئے

🔵 اردو مزاحیہ لطیفوں کی دنیا
🔸 موجودہ پریشان حالات میں خوشی کا ماحول

🔵 رمضان و صیام کوئز
🔸عوام کو سوال وجواب کی شکل میں رمضان و روزےکےمسائل

🔵 گیلانی اسلامک پھول
🔸 حدیث رسولﷺ اور تلاوت قران پاک

🔵 عشق حقیقی و تعلق مع اللہ
🔸 اسلامک پوسٹ هونگی إن شاءالله

🔵 ڈاکٹر محمد طاہر القادری
🔸 موصوف کے بیانات

🔵 اسلام کامل مذہب ہے
🔸 حضرت مولانا قاری سید صدیق احمد باندوی رحمۃ اللہ علیہ کے افادات

🔵 اہل دل کی داستان سخن
🔸 اردو شاعری کا فروغ

🔵محمد تقی عثمانی صاحب
🔸 موصوف کے بیانات

🔵 اکابر علماء دیوبند
🔸 اسلامی اصلاحی باتیں۔ادبی لطیفہ۔خوبصورت اشعار۔ مسلک علماء دیوبند کے اقوال۔

🔵 اسلامک معلومات
🔸 لوگوں کو اسلامی معلومات سے روشناس

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

نوٹ : جو حضرات اپنے ٹیلیگرام گروپ و چینل کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے چینل یا گروپ کا نام، مختصر تعارف اور ممبر کی تعداد لکھ کر ارسال فرمائیں
@PleasingAllah
@Adoring_Allah

️کہانیاں اور معلومات

18 Nov, 10:13


*انسانی جسم کے مختلف حصوں کی خرید و فروخت بلیک مارکیٹ مشرق وسطیٰ میں عروج پر ہے، ایک گردے کی قیمت اب 262,000 ڈالر (131 ملین CFS فرانک) ہے، دل کی قیمت 119,000 ڈالر (60 ملین CFA فرانک) ہے۔ آپ بیرون ملک کام دلانے کا وعدہ کرنے والی جعلی غیر ملکی ایجنسیوں سے ہوشیار رہیں، یہ آپ کے کاغذات کی تکمیل میں مدد کریں گے، آپ کے ٹکٹ کی ادائیگی بھی کریں گے اور آپ کو صرف یہ بہانہ بنا کر بیرون ملک لے جائیں گے کہ وہ آپ کو نوکری فراہم کرنے اور روزگار دلانے میں مددگار ثابت ہوں گے، لیکن اس کے بجائے وہ اپنے شکار کو مار ڈالتے ہیں، ان کے جسم کے تمام قیمتی اعضاء فروخت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں بہت سے لوگوں کو ملازمتوں کی پیشکش کی گئی ہے اور اب تک ان کے اہل خانہ انہیں تلاش کرنے سے قاصر ہیں،انسانی جانیں بچانے کے لیے ضرور شیئر کریں...!!!*

️کہانیاں اور معلومات

18 Nov, 04:42


ایک خاتون جس کو بیوی بولا جاتا ہے

*اپنا نام تبدیل کرتی ہے !
*اپنا گھر بدلتی ہے !
*اپنا خاندان چھوڑ دیتی ہے !
*آپ کے ساتھ چلتی ہے !
*آپ کے ساتھ گھر بناتی ہے !
*حاملہ ہوجاتی ہے ،حمل اس کے جسم میں تبدیلی لاتا ہے !
*اس کا وزن بڑھتا ہے !
*بچے کی پیدائش ناقابلِ برداشت درد کی وجہ سے تقریباً لیبر روم میں ہی ہار مان لیتی ہے !
*یہاں تک کہ وہ جن بچوں کو بھی ڈلیور کرتی ہے ان کا نام آپ کا ہوتا ہے !

--------------------------------------------
اس کے مرنے کے دن تک ، وہ سب کچھ کرتی ہے ، کھانا پکانا ، آپ کے گھر کی صفائی کرنا ، آپ کے والدین کا خیال رکھنا ، آپ کے بچوں کی پرورش ، کمانا ، آپ کو مشورہ دینا ، اس بات کو یقینی بنانا کہ آپ پرسکون رہیں ،
تمام تعلقات برقرار رکھنا ، ہر وہ چیز جس سے آپ کو فائدہ ہو ،
کبھی کبھی اپنی صحت ، شوق اور خوبصورتی کی قیمت پر ،
تو واقعی کون کس پر احسان کررہا ہے ؟

پیارے مرد اپنی زندگی میں ہمیشہ خواتین کی قدر کریں ،
کیونکہ عورت بننا آسان نہیں ،🖤💖

️کہانیاں اور معلومات

18 Nov, 04:11


*_🥀مردوں کی اقسام🥀_*


*مرد دو قسم کے ہوتے ہیں:*
1- جب وہ گھر میں داخل ہوتے ہیں اور دروازے کی چابی کی آواز آتی ہے، تو ان کے بچے اور بیوی خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ وہ دعا کرتے ہیں کہ وہ کچھ دیر کے لیے ہی سہی، لیکن گھر سے باہر چلے جائیں تاکہ وہ سکون کا سانس لے سکیں اور اپنی فطری حالت میں رہ سکیں۔ 👌

2- جب وہ گھر میں داخل ہوتے ہیں اور دروازے کی چابی کی آواز آتی ہے، تو ان کے بچے دروازے پر ان کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔ ان کی گود بچوں کے لیے سکون کا ذریعہ ہوتی ہے، ان کی آواز میں محبت اور شفقت چھلکتی ہے، اور ان کی موجودگی بچوں کے دلوں میں تحفظ اور اطمینان بھر دیتی ہے۔ ❤️

👈🏻 تو آپ کون سے قسم کے ہیں؟ 🤔
اور آپ کے شوہر کس قسم کے ہیں؟
کوشش کریں کہ دوسرے قسم کے بنیں اور بہتر ہونے کی جانب قدم بڑھائیں۔ اللہ آپ سب کی حفاظت کرے، آپ کے گھروں کو محبت اور سکون کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔

️کہانیاں اور معلومات

17 Nov, 17:45


پولیس کی جانب سے اہم آگاہی پیغام۔

سردیوں میں راتیں لمبی ہوتی ہیں اور سردی و دھند کی وجہ سے وارداتیں بڑھ جاتی ہیں، لہذا درج ذیل احتیاط مناسب ہو گی.

1* - فیملی اور دوستوں کا Whatsapp گروپ بنائیں تاکہ ایمرجنسی میں کام آے

*2* - صدر دروازے اور چھت پر کیمرے لگوائیں

*3* -کبھی بچوں کو مین دروازہ کھولنے کے لیے باہر نہ بھیجیں

*4* -طلائی زیورات اور 50 ہزار سے زیادہ رقم بینک میں رکھ دیں.

*5* -ایک موبائل فون ایسی جگہ پر لازمی رکھیں جو عام شخص کو مل نہ سکے.

*6* -گھر کی اہم جگہ پر پرنٹ شدہ 15 نمبر.. تھانے کا نمبر.چسپاں کر دیں اور بچوں کو بھی ان نمبر کو استعمال کرنے کے بارے پتہ ہونا چاہیے..

*7* -کبھی بھی گھر سے باہر جانے کی ایک جیسی روٹین نہ رکھیں کیونکہ چور ذہین ھوتےھیں آپ کی روٹین پر نظر رکھ رہے ہوتے ہیں.

*8* - اگر آپ نوکری یا کاروبار کے سلسلہ سے گھر سے باہر ہیں تو مناسب وقفے سے گھر فون کرکے خیر و عافیت پوچھ لیا کریں.

*9* -مالی معاملات اپنے ملازمین کے سامنے کرنے سے اجتناب کریں۔

*10* -کسی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے حواس مت کھو جائیں بلکہ تحمل اور صبر کے ساتھ معاملات کو ہینڈل کریں.

*اللہ تعالیٰ ھم سب کا حامی و ناصر ھو.. آمین*

️کہانیاں اور معلومات

17 Nov, 10:21


یاد رکھیں امتحان اسکول کا ہو یا زندگی کا کبھی بھی آخری نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔ایک کے بعد ایک مشکل گھڑی آپکی منتظر ہوتی ہے پر راستہ اور فیصلہ آپ کا خود کا ہوتا ہے کے گرنا ہے یا آگے بڑھنے کے لیے چلنا ہے ،، منزل تک پہنچنا ہے یا راستہ ہی چھوڑ دینا ہے ،،
کامیابی کبھی بھی ایک دن میں یا ایک ٹھوکر کھانے سے نہیں ملتی۔۔۔۔۔۔زندگی جب تک ہے چلنا بھی ہوگا ، گرنا بھی ہوگا ، سنبھلنا بھی ہوگا ،اور آگے کا راستہ بھی خود ہی تہہ کرنا ہوگا ۔۔۔۔۔۔ کوئ تمہیں شکست نہیں دے سکتا جب تک تم مضبوط ہو ۔۔۔۔۔ اور کوئ نہیں تمہیں جیتا سکتا جب تک تم خود کوشش نہ کرو ۔۔۔۔۔۔ زندگی کے میدان میں تمہیں خود تہہ کرنا ہوگا ۔۔۔۔۔کھلاڑی بن کے لوگوں سے تالیاں بجوانی ہیں یا شکست کھا کر لوگوں کو ہنسنے کا موقع دینا ہے خوش رہیں

️کہانیاں اور معلومات

17 Nov, 07:44


*بیوی کا موڈ نہ ہو، طبیعت خراب ہو تو کھانا نہیں بنتا لیکن مرد کو کمانے کے لیے موڈ کو سائیڈ پہ رکھنا پڑتا ہے"*

، دل چاہے نہ چاہے کمانے کے لیے نکلنا ہی پڑتا ہے۔
عورت کو یہ پتا ہوتا ہے کہ آج کھانا نہ بنا تو شوہر باہر سے لے آئے گا۔۔۔۔ اور مرد کو یہ پتا ہوتا کہ آج کمانے نہ گیا تو مجھے کما کر کوئی لا کر نہیں دے گا۔

👈🏻🔅 *باپ، بھائی، بیٹا یا شوہر یہ عظیم الشان نعمت ہوتے ہیں۔*

ان کے لیے دلوں میں بغض جمع نہ ہونے دیں۔

*یہ اس دنیا کے مسائل کو آپ تک پہنچنے نہیں دیتے، یہ حفاظتی شیلڈ ہوتے ہیں۔*

️کہانیاں اور معلومات

17 Nov, 05:17


*کیا آپ کے پاس ایسی پوشیدہ تکالیف ہیں جنھیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا؟*
ان کو ایسی پوشیدہ نیکیاں بنالیں جن کو اللہ کے سوا کوئی نہ جانے
آپ کی وہ بیماری جسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا،
اس کے لیے خفیہ صدقہ کریں جسے اللہ کے سوا کوئی نہ جانے
آپکی وہ فکر جو آپ کے دل پر چھائی ہے جسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا،
اس کے لیے پوشیدہ استغفار کریں جسے اللہ کے سوا کوئی نہ سنے
بے چینی جو آپ کو لاحق ہے جسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا،
*اس کے لیے رات میں دو رکعتیں پڑھیں جنھیں اللہ کے سوا کوئی نہ دیکھے*
اسی طرح ہر پوشیدہ چیز کے ساتھ معاملہ کریں جو آپ کو تکلیف دے اور آپ پر چھا جائے اور جسے اللہ کے سوا کوئی نہ جانتا ہو،
*ان کے لیے ایسی چھپی نیکیاں کریں جنھیں اللہ کے سوا کوئی نہ جانے،*
*اللہ تعالی پر اور اسکی طرف سے کشادگی اور رحمت پر یقین رکھیں۔*۔

️کہانیاں اور معلومات

17 Nov, 05:15


آپ کو خبر ہے کہ جب آپ پہلا گھر چھوڑتے ہیں تو آپ کیا کیا چھوڑ دیتے ہیں؟



آپ اس صحن کو چھوڑتے ہیں جہاں آپ بچپن کی بارشوں میں نہائے ہوتے ہیں۔ آپ اس گلی کو چھوڑتے ہیں جہاں آپ نے سائیکل چلانا سیکھا ہوتا ہے۔ آپ اس لوہے کے پائپ کو چھوڑتے ہیں جس سے لٹک کر آپ نے قد بڑھایا تھا۔ آپ اس بیٹھک کو چھوڑتے ہیں جہاں آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھتے تھے۔ آپ اس برآمدے کو چھوڑتے ہیں جہاں آپ کی ماں، آپ کی دادی دھوپ سینکا کرتی تھیں۔ آپ وہ باورچی خانہ چھوڑتے ہیں جہاں نعمت خانہ بھی ہوتا تھا۔

آپ وہ کمرے چھوڑتے ہیں جو چھوٹے ہوتے تھے، جہاں ان زمانوں میں شاید اے سی بھی نہیں ہوتا تھا، لیکن گرمی بھی نہیں لگتی تھی۔ آپ وہ بیلیں چھوڑتے ہیں جو آپ یا آپ کے باپ بہت شوق سے لگاتے تھے۔ آپ وہ درخت چھوڑتے ہیں جن کے پھل کھانے کو آپ کے دادا نے انتظار کیا تھا۔ آپ اس ڈھول والے کو بھی چھوڑ جاتے ہیں جو آپ کو سحری پر اٹھاتا تھا۔

۔ _____

آپ چھوڑتے ہیں کچی اینٹوں والا وہ فرش جو دھل کر نکھر جاتا تھا۔ آپ چھوڑتے ہیں چارپائیوں پر سونا، جو شدید گرمیوں میں بھی گرم نہیں ہوتی تھیں۔ ان کو چھوڑ کر آپ فوم پر سونے لگتے ہیں، اے سی بھی چلاتے ہیں کہ فوم تو بابا گرم ہوتا ہے نا۔ آپ کھلے آسمان تلے سونا چھوڑتے ہیں اور پنکھا دیکھ کر سونا پسند کرتے ہیں۔ آپ وہ روشندان چھوڑتے ہیں جو آپ کے نئے گھر میں ہرگز نہیں ہوتے۔ ایسی فضول چیز کی جگہ ہو بھی کیوں۔

آپ وہ چھت چھوڑتے ہیں جس پر پتنگ اڑانے کے بعد آپ گالیاں کھاتے تھے۔ آپ وہ سیڑھیاں چھوڑتے ہیں جن میں ریلنگ کے بجائے دیواریں ہوتی تھیں اور جہاں ہر تین ماہ بعد ہاتھوں کے نشان مٹانے کے واسطے چونا کرایا جاتا تھا۔ آپ وہ پرندے چھوڑتے ہیں جو اس دانے اور پانی پر اتر آتے تھے جو آپ کی دادی ڈالتی تھیں۔
واللہ آپ سب چھوڑ دیتے ہیں، وہ لوگ چھوڑ دیتے ہیں جو آپ کے اردگرد رہتے تھے، کیسے پیارے محبتی لوگ چھوڑ دیتے ہیں، اور کہاں کہاں چھوڑ دیتے ہیں۔ الغرض آپ چھوڑ دیتے ہیں وہ سب کچھ جو آپ کے خمیر میں ہوتا ہے اور نکل پڑتے ہیں ترقی کی شاہراہ پر۔

*پھر کیا ہوتاہے۔*

پھر یہ ہوتا ہے کہ تمام عمر آپ کو جو خواب آتے ہیں وہ اسی پہلے گھر کے آتے ہیں۔ لوگ بدلتے رہتے ہیں، خوابوں میں موجود گھر نہیں بدلتا۔ بزرگوں سے سنتے تھے کہ عورت کا کوئی گھر نہیں ہوتا، اچھا بھئی نہیں ہو گا۔ مردوں کا کون سا گھر ہوتا ہے؟ مڈل کلاسیوں کا تو مشکل سے ہی اپنا ذاتی گھر ہو پاتا ہے۔

️کہانیاں اور معلومات

17 Nov, 05:14


جب آپ کا والٹ خالی ہو سوائے وزٹنگ کارڈ اور کچھ غیر ضروری پرچیوں کہ اس میں کچھ بھی نہ ہو اور کوئی چپ کے سے اس میں پانچ سو کا وہ نوٹ رکھ دے جو اسے عید پر ماں نے دیا ہو

جب آپ ایک سال کی بے روزگاری کے بعد بڑی ہمت سے پھر نوکری کی تلاش میں نکلیں اور شام کو ناکام واپس لوٹیں اور کوئی مسکرا کر آپ کے ماتھے پر بوسہ دے دے

جب آپ کی سالیاں اونچے گھروں میں شادی شدہ ہو ہر شادی پر دو دو تین تین نۓ سوٹ پہنتی ہوں اور کوئی ایک ہی جوڑے سے مختلف شادیاں ہنسی خوشی نمٹا آۓ تم سے نۓ جوڑوں کا مطالبہ نہ کرے

جب آپ کے گھر کو چلانے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہو اور کوئی سلائی کی مشین دھر لے بچوں کو ٹیوشن پڑھانا شروع کر دے اور دو چار پیسے جوڑ کر گھر کے خرچوں میں ہاتھ بٹانا شروع کر دے

جب آپ انتہائی ڈپریشن میں دو چار کڑوی باتیں کر جائیں اور کوئی خاموشی سے سن کر کمرے سے نکل جاۓ اور پھر چاۓ کا کپ تھامے تھوڑی دیر مسکراتی ہوئی واپس آ جاۓ

جب آپ مسلسل بے روزگار ہوں اور کوئی پیسے نہ ملنے پر میکے چلے جانے کی دھمکی نہ دے

تو سمجھ جانا کہ وفا کی مٹی سے گوندھی گئی ایک عورت تمہیں نصیب ہوئی ہے

تم اس کا سہارا بننا اس کی حفاظت کرنا کوئی اس کا مذاق اڑاۓ تو اس کا اعتماد بننا بھری محفل میں اس کی بے عزتی نہ کرنا شرم کے گھنگرو توڑ کر اس کی تعریف کرنا اس کے ماضی کے کسی بھیانک سچ پر اس کی طرف سے وکیل اور جواب بننا

باخدا تمہاری جوڑی جچے گی تم اس کائنات میں جنت کی جھلک دیکھو گے۔۔۔۔

️کہانیاں اور معلومات

17 Nov, 05:09


ٹیلی ویژن !!!!
جو آج کل ہر گھر میں بلکہ گھر کے ایک ایک کمرے میں رکھا ہوتا ہے، رکھا کیا دیوار سے لٹکا ہوتا ہے،
آج سے بیس پچیس سال پہلے اسکی بڑی حثیت ہوتی تھی، ۔
اس کو کروشے کے بنے غلاف سے چھپا یا ہوتا تھا ۔ایک جو لڑکا دبئی جاتا تھا مزدوری کرنے ایک یہ ٹی وی بہت خاص ہوتے تھے،
دبئی کو بڑی بوڑھیاں کہتی تھی ۔بس بچے کی قسمت مزدور ی کس ملک میں لکھی جو سعودیہ عرب سے آگے ملک ہے وہاں ہوتا ہے میرا پوتا،
ہاں تو بات هو رہی تھی ٹی وی کی،
جو بس شام کو ایک خاص وقت پہ لگتا تھا ۔بڑی سی میز پہ رکھا ہوتا تھا ٹی وی جسے محلے کے سب بچے دور سے بیٹھ کر دیکھتے تھے ۔
اسکے اوپر ایک فریم شدہ تصویر ہوتی اس بھائی صاحب کی جو دبئی گے ہوتے تھے اور انکی کمائی سے یہ ٹی وی اس گھر میں آیا ۔
دن کو بارہ سے دو بجے تک ٹی وی بند ہوتا لوگ کہتے ٹی وی میں بھی انسان ہیں تھک گئے ھوں گے ۔
اور انٹینا ذرا سا بھی ھوا تیز ہوتی ہل جاتا ۔کچھ نظر نہیں اتا ۔پرندہ بھی انٹینے پہ بیٹھ جاتا سکرین پہ مکھیا ں نظر آنے لگتی تھیں ۔
اور ٹی وی بھی سادہ ہوتی تھی سیاہ اور سفید بس دو رنگ ۔
جس کے گھر رنگین ٹی وی ہوتا ہم دن بھر اس باجی کی ہر بات مانتے کہ رات کو جب آٹھ بجے ڈرامہ آئے گا اس باجی کے گھر دیکھیں گے ۔
پھر چینل بھی ایک 'ڈرامہ بھی ایک 'جب بھی ملتی لڑکیاں، اگلی قسط کا پوچھتی، امی محلے میں جاتی بڑی عورتیں سب اپنی اپنی راے دیتی کہ اگے کیا هو گا ۔
وہ ان تمام کردار و ں کو سچ سمجھتی تھیں ۔جو ویلن ہوتا سب بد دعائیں دیتے اسکو ۔ھمدردی ہیرو کے ساتھ ہوتی ۔دادا جی کے ایک دوست نے انکو بتایا شکر ہے میرا بیٹا ٹی وی لے آیا ۔
اور تو اور ملک کا صدر اور وزیر بھی میرے گھر نظر آتے ہیں ۔
جیسے میرے گھر آئے ہوئے ھوں ۔واہ خدا کی شان کیا کمال چیز بنائی جس نے بھی بنائی اسکی عقل کو شاباش ہے ۔
میں حیران ہوتا ھوں لوگ اس کے اندر کیسے جاتے ھوں گے ۔میری دس سال عمر بڑھ گئی ۔بس ٹی وی جب بھی دیکھوں بولتا ھوں سبحان اللّه ۔
ہاے کتنے سادہ اور سچے لوگ تھے تبھی غر یب هو کر بھی سکون کی دولت سے مالا ما ل تھے ۔
آج لوگوں کہ پاس ھر سہو لت ہے مگر سکون نہیں ۔
بہت اچھا تھا وہ زمانہ جو بیت گیا ۔
اس دن پہ بھی مالک کا شکر آج پہ بھی ۔رب جس حال میں رکھے اس ذات کا لاکھ لاکھ شکر

️کہانیاں اور معلومات

17 Nov, 05:09


آپکو ہر انسان ریجیکٹ کرسکتا ہے۔
پر آپکا رب ریجیکٹ نہیں کرتا ہے۔
چاہے آپ اس کی طرف چل کر جائیں۔
بھاگ کر جائیں ' یا آہستہ آہستہ وہ آپکو اکسیپٹ کر لیتا ہے۔
وہ یہ نہیں دیکھتا کہ آپ کے گناہوں کی کتنی لمبی فہرست ہے۔
وہ یہ نہیں دیکھتا آپ نے کہاں کہاں اس سے بے وفائی کی ہے۔
وہ یہ نہیں دیکھتا آپ کہاں کہاں برے کہلاٸے گٸے ہیں۔
وہ یہ نہیں دیکھتا آپ نے کہاں کہاں اُس سے بے رُخی برتی ہے۔
وہ بس آپکی سچی توبہ دیکھتا ہے' پیشمانی دیکھتا ہے۔
شرم سے جھکی گردن دیکھتا ہے۔
آنسووں سے بھری آنکھیں دیکھتا ہے۔
وہ پلک پر ٹھہرا اشکِ ندامت دیکھتا ہے۔
وہ آپکا گر جانا دیکھتا ہے۔
وہ آپکا تڑپنا دیکھتا ہے۔
آپ اس کے سامنے اعتراف کرتے جاتے ہیں وہ آپکو ہلکا کرتا جاتا ہے۔
آپ اس کے سامنے بیٹھ کر اپنی کمزوریاں اپنی کوتاہیاں بیان کرتے ہیں وہ آپ کے ایمان کو مضبوطی عطا کرتا جاتا ہے۔
وہ رب ہے وہ آپ کے سب دُکھوں کو سمیٹ لیتا ہے۔
جو شخص اسے تھام لیتا ہے تو میرا رب اس شخص کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔

️کہانیاں اور معلومات

17 Nov, 05:08


فکر کی بات یہ نہیں ہے کہ آپ نے پورے دن میں کم کھایا یا کم کمایا یا آپ کے پاس وسائل نہیں ہیں

فکر کی بات تو یہ ہے کہ آپ پر سورج طلوع ہو کر غروب ہوجائے اور آپ اللہ کے آگے سجدہ ریز نہ ہوسکو۔💯
*فکر تو یہ ہے کہ آپ پر دن تمام ہوجائے اور آپ قرآن کو کھول کر پڑھ نہ سکو*
*فکر کی بات تو یہ ہے کہ آپ پر صبح سے شام ہو جائے اور آپ کی زبان استغفار سے محروم ہو۔💯*

*یقین مانو جنہیں یہ فکریں لگتی ہیں وہ پھر دنیا کی ہر فکر سے آزاد ہوجایا *کرتے ہیں۔۔۔۔۔.اَلْحَمْدُلِلّٰه*

️کہانیاں اور معلومات

17 Nov, 05:01


ایسے مرد سے شادی کرو جو شوہر بننے کی خواہش رکھتا ہو ،

نہ کہ اس مرد سے جو کہ بیوی چاہتا ہو 🖤 !

پھر سے پڑھیں :

*وہ مرد جو شوہر بننے کی خواہش رکھتا ہے ،
وہ آپ کو سہارا دینے ، حفاظت کرنے ، آپ کے حقوق پورا کرنے کی نیت رکھتا ہے ،

وہ رشتہ مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہوتا ہے ،، 💓

جبکہ وہ مرد جو صرف بیوی چاہتا ہے۔ اس کی نظر میں یہ بات زیادہ ہے کہ آپ اس کے لئے کیا کرسکتی ہیں ،

نہ کہ وہ آپ کے لئے کیا کرسکتا ہے

️کہانیاں اور معلومات

17 Nov, 04:58


دوسروں کے بارے میں بدگمانی سے اجتناب کریں۔💕

️کہانیاں اور معلومات

17 Nov, 04:54


‏شہد کا ایک قطره زمین پر گر گیا.
‏ایک چھوٹی سی چیونٹی آئی اور اُس نے اس شہد کے قطرے سے تھوڑا سا چکھا تو اُسے بڑا مزا آیا۔
‏اسے کام سے جانا تھا تو جب وہ جانے لگی تو اس شہد کا مزہ اس کے منہ میں مزید پانی لانے کا سبب بنا، اُس کا منہ بھر آیا: کیا زبردست اور مزے دارشہد ہے۔
‏کتنا میٹھا!
‏آج تک ایسا شہد نہیں کھایا
‏وہ لوٹی اور شہد میں سے تھوڑا سا اور چکھ لیا...
‏اس نے دوبارہ جانے کا عزم کیا مگر اُس نے محسوس کیا کہ یہ تھوڑا سا شہد کھانا کافی نہیں ہے، اُسے اور کھانا چاھئے۔
‏وہ رکی اور اس مرتبہ کھانے کے بجائے شہد پر گر پڑی تا کہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لذت حاصل کرلے!
‏وہ چیونٹی شہد میں غوطہ زن ہو گئی اور لطف اندوز ہونے لگی۔
‏مگر افسوس کہ وہ شہد سے باہر نہ نکل سکی۔
‏شہد کی چکنائی کی وجہ سے اس کے پیر زمین سے چپک گئے تھےاور اس میں انہیں ہلانے کی طاقت نہ رہی.
‏وہ شہد میں رہ گئی یہاں تک کہ وہ اسی میں ہی مر گئی
‏اس کی لذت اندوزی نے شہد کو ہی اس کی قبر میں تبدیل کر دیا ۔
‏ایک دانا کا قول ھے:
‏دنیا شہد کے ایک بہت بڑے قطرے کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے!
‏پس جو بھی اس قطرہ شہد میں سے تھوڑا اور بقدر کفایت کھانے پر اکتفاء کرے وہ کامیاب رہے گا اور جو حد سے تجاوز کرے گا تباہ ہو جائے گا

لالچ بری بلا ہے اللہ کریم ہم سب کو اس بیماری سے بچاے آمین ثم آمین

️کہانیاں اور معلومات

17 Nov, 04:35


*نفسیاتی حقائق اور مفید معلومات*
*π*
1- لوگوں کی بڑی تعداد وہ سوالات پوچھتی ہے جن کے جوابات وہ پہلے سے جانتے ہیں۔

2- جب آپ کسی شخص کو دیکھتے ہیں کہ وہ کسی کی پرواہ نہیں کرتا اور بہت کم بات کرتا ہے، تو سمجھ لیں کہ وہ بہت سے لوگوں سے مایوس ہو چکا ہے۔

3- بعض اوقات آنکھوں کی نظروں میں وہ بات ہوتی ہے جو آپ اپنے منہ سے نہیں کہہ سکتے، اور یہ دل تک پہنچنے کا آسان ترین راستہ ہے۔

4- بڑی بہن اکثر اپنی ماں کا چھوٹا عکس ہوتی ہے۔

5- پیغامات کے ذریعے ہونے والا پیار، بغیر ملاقات کے، زیادہ گہرا ہوتا ہے اور اسے بھلانا مشکل ہوتا ہے، کیونکہ یہ محبت مشترکہ سوچ پر مبنی ہوتی ہے۔

6- ایک سائنسی تحقیق کے مطابق، زیادہ تر نرم دل لوگ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ تکلیف کا سامنا کرتے ہیں۔

7- خاموش شخص کا دماغ اکثر اس کے خیالات کے شور سے بھرا ہوتا ہے۔

8- جتنا زیادہ کوئی شخص پڑھتا ہے، اتنا ہی وہ دوسروں کے جذبات کو آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔

9- وہ لوگ جو کبھی کبھار آپ سے بات نہیں کرتے، دراصل وہی لوگ ہوتے ہیں جو سب سے زیادہ بات کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

10- اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا موبائل جلدی چارج ہو جائے، تو چارجنگ کے دوران اسے "ائیرپلین موڈ" میں رکھیں۔

11- %90 لوگ جب ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کو کہا جائے تو وہ ٹال مٹول کرتے ہیں۔ ان میں سے نہ بنیں اور اپنے شفیع محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں۔

4,664

subscribers

423

photos

216

videos