طب یونانی چینل @tibeyounani Channel on Telegram

طب یونانی چینل

@tibeyounani


اس چینل سے جڑ کر آپ آزمودہ نسخوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں

طب یونانی چینل (Urdu)

طب یونانی چینل کو جو ہم آپکو پیش کر رہے ہیں وہ ایک لاجواب مواقع ہے جہاں آپ علاجی نسخوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہاں آپ کو ہر قسم کی بیماریوں کے لئے قدیم طبی نسخے اور علاجی تراکیب ملیں گی۔ اگر آپ تبی ڈاکٹر کی تلاش میں ہیں یا پھر قدیم طب کے حیران کن علاجوں کو جاننا چاہتے ہیں تو یہ چینل آپکے لئے ایک زبردست ذریعہ ہوسکتا ہے۔ طب یونانی چینل سے جوڑ کر آپ عمر بھر کی صحت اور عافیت کا مظبوط محافظ حاصل کرسکتے ہیں۔

طب یونانی چینل

12 Oct, 17:24


https://youtu.be/08old9uDFqk?si=PuAEA6eZYT0ucHRI

طب یونانی چینل

27 Sep, 04:26


https://youtube.com/shorts/OyEhAxj4gZQ?feature=share

طب یونانی چینل

22 Jul, 05:17


https://youtu.be/cTQ9uiCM_nE

طب یونانی چینل

05 Jul, 11:54


https://www.youtube.com/@Mjskgroup

طب یونانی چینل

23 Jan, 06:24


معجون جنسنگ نامردی +مشت زنی
نسخہ برائے قوت باہ و سرعت انزال
ٹائمنگ سختی کے لئے.
نامردی +مشت زنی
اس سے طاقتور ور نسخہ کوئی نہیں دیکھا
بہت ہی کمال کی چیز ہے.
پہلی ہی خوراک سے رزلٹ ملنا شروع ہو جاتا ہے.
ھوالشافی!!!
جنسنگ اصل سفید 2 تولہ
موصلی سفید انڈیا والی 4 تولہ
سلاجیت خالص 2 تولہ
لونگ ٹوپی والا 2 تولہ
خراطین مصفی 2تولہ
عقرقرحا اصلی خالص 3تولہ
جلوتری 2 تولہ
کباب چینی 2 تولہ
دارچینی 2 تولہ
موچرس 2 تولہ
ستاور. 4 تولہ
موصلی سیاہ. 4 تولہ
جڑ پان 2 تولہ
اسگندھ ناگوری 4 تولہ
سبز الائچی 2 تولہ
گوند کتیرا 2 تولہ
بہمن سرخ. 2 تولہ
بہمن سفید 2 تولہ
سنگھاڑے 2 تولہ
اجوائن خراسانی. 2 تولہ
شہد خالص حسب ضرورت
پیس کر سفوف بنا لیں بس تیار ہے اس کے بعد اس میں حسب ضرورت شہد ملا معجون گاڑا بنا لیں.
خوراک. ایک چھوٹا چمچ دن میں 1 مرتبہ یا 1 دن کے وقفے سے ھمراہ دودھ استعمال کریں
فوائد...مقوی باہ.محرک.کمی انتشار .اعصابی جسمانی کمزوری اور طاقت میں اضافہ کرنے کے لیے مفید ھے ممسک بھی ھے... اسکے علاوہ یہ وقتی ٹائمنگ پر سو فصید کام کرتے ہیں۔




٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
حکیم محمد محسن اختر میرٹھی

ہمارا یوٹیوب چینل

Www.youtube.com/tibbeyounani

@Aazmpda_nukhebot

https://t.me/tibeyounani
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

طب یونانی چینل

07 Sep, 16:58


جادوئی مشروب جو سردی کا علاج، پتے کا درد ، جوڑوں کا درد ، وزن کم کرنا اور بالوں کیلئے یکساں مفید۔۔۔

دارچینی اور شہد ایک ایسی غذا ہے جو صدیوں سے استعمال میں ہے اور ان کو مختلف بیماریوں میں بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے دار چینی اور شہد کو ملا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے ان کوملاکر کئی بیماریوں کوٹھیک کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے اور چین میں یہ طریقہ بہت زیادہ معروف رہا ہے۔ ان کی افادیت سے کسی کو بھی انکار نہیں۔ان دونوں اجزاءکو مکس کرکے آپ مختلف امراض کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کن کن بیماریوں کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔

بالوں کےلئے
ان دونوں اجزاء کو باہم ملا کر استعمال کرنا بالوں کے مختلف مسائل میں بہت مفید ہے اگر بال تیزی سے گر رہے ہیں تو ایک چمچ دار چینی ایک چمچ شہد اور ایک چمچ زیتون کا تیل لیں کر سر میں لگائیں اور پھر گھنٹے بعد سر کو دھو لیں بال گرنا بند ہو جائےگے

وزن کم کرنا
اگر آپ موٹاپے کا شکار ہے تو کہی اور نہ جائے بلکہ دارچینی اور شہد کا استعمال کریں ہر روز ناشتے سے کم از کم آدھ گھنٹہ قبل دارچینی اور شہد کی چائے پئیں۔دارچینی کو پانی میں ابالیں اور شہد ڈالکر ایک بار ابالا دیں،اب اسے ناشتے سے 30منٹ قبل پئیں۔ پھر دیکھیں کہ کس تیزی سے وزن کم ہوتا ہے

سردی کا علاج
کچھ دانے دار چینی کے ایک چمچ شہد میں استعمال کریں اور سردی کو دور بھگا ئے

پتے کا درد
ایک گلاس گرم پانی میں دو بڑے چمچ دارچینی اور ایک بڑاچمچ شہد ڈالیں اور روزانہ پئیں۔اس کی وجہ سے آپ کے پتے کی انفیکشن دور ہوگی اور وہ صحت مند رہے گا۔

جوڑوں کا درد
ایک گلاس گرم پانی میں دوکھانے کے چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ دارچینی ڈالیںاسے دو وقت ااستعمال کریں ان شاء اللہ اس سے جوڑوں کا درد ختم ہوگا۔




٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
حکیم محمد محسن اختر میرٹھی

ہمارا یوٹیوب چینل

Www.youtube.com/tibbeyounani

@Aazmpda_nukhebot

https://t.me/tibeyounani
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

طب یونانی چینل

25 Aug, 10:45


طلاء مسکن خاص
نسخه بلا معاوضه
ھمارا منشور فی سبیل الله انسانیت کی مدد
عضو کی لاغری کمزوری رگیں ابھر آنا انتشار کی کمی تناو کا مسله لمبائ مشت زنی سے پیدا تمام نقائص یا شادی شده مردوں میں جماع کی وجه سے عضو میں سستی
کچھ لوگ کھتے ھیں کے طلاء بکواس ھے کام نھیں کرتے عضو کو بڑھایا نھیں جاسکتا سائنس یه کھتی ھے وه کھتی ھے تو جناب آج سائنس کو بھی چیلنج اور ان لوگوں کو بھی آج کی سائنس نے ھی نوجوان نسل کو برباد کیا ھے طب نبی اور اسلام سے دوری نے مسائل کا شکار کر دیا ھے سائنسی ایجاد ادویات نے انسان کو کھوکلا کر دیا ھے لازمی نھیں طلاء لمبائ کے لیے ھی استمعال ھو ھمارے نفس میں ھڈی نھیں رگیں ھیں عمر کے ساتھ ساتھ ان میں کمزوری آ جاتی ھے تو یه مالش رگوں کی طاقت بحال کرتی ھے عام حالات اور بمیاری کی وجه سے عضو کے سائز میں دو انچ تک اضافه کیا جاسکتا ھے
کلونجی دس گرام
خراطین دس گرام
لونگ پانچ گرام
دار چینی دس گرام
جائفل دس گرام
جلوتری دس گرام
سب اشیاء کو موٹا موٹا پیس لیں اور سفید تلوں کا تل دو سو گرام میں ڈال کر پندره منٹ ھلکی آنچ پر پکائیں پھر اتار لیں اور ٹھنڈا ھونے دیں پھر چھان کر شیشی میں محفوظ کر لیں
رات کو چند قطرے عضو پر ڈال کر مالش کریں کیپ اور نیچے کی رگ چھوڑ کر مالش کریں باقی عضو کی صبح نیم گرم پانی سے عضو کو دھو لیں ایک ماه مستقل مزاجی سے استمعال کریں ...



٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
حکیم محمد محسن اختر میرٹھی

ہمارا یوٹیوب چینل

Www.youtube.com/tibbeyounani

@Aazmpda_nukhebot

https://t.me/tibeyounani
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

طب یونانی چینل

01 Aug, 17:17


#سیب_کے_چند_طبی_فوائد

اگر متلی اور الٹیاں آرہی ہیں کسی دوا سے نہ رکیں تو سیب پر کالا نمک لگا کر کھائیے

سیب دماغی ، اعصابی اور جسمانی اور مردانہ کمزوری کا دشمن ہے

سیب میں فولاد ہوتا ہے جو جسم کے ہر خلیہ کو فوری آکسیجن پہنچا تاہے جس سے تکھاوٹ دور ہوتی ہے

سیب کو وہ استعمال کریں جن کو دماغی کمزوری ہے اور جلد بھول جاتے ہیں نسیان کا علاج ہے

سیب سے جسمانی رطوبت کثرت سے پیدا ہوتی ہے جس سے جسم. نشوو نما پاتا ہے

دل کے مریض دل کی طاقت کے لیے سیب کا مسلسل استعمال سے جلد ادویات سے جان چھڑا سکتے ہیں

سیب کھانے سے موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے دل اور دماغ کو طاقت اور فرحت ملتی ہے

سیب کاٹ کر رکھنے سے یہ جلد سرخ ہو جاتا ہے یہ فولاد کی مقدار کی نشانی ہے

سیب سے سوداویت کا غلبہ دور ہو جاتا ہے جس سے نفساتی امراض میں بھی آفاقہ ہوتا ہے

سیب سے مالیخولیا بھی دور ہو سکتا ہے اس کے لیے اتنا مفید ہے

میٹھا سیب صبح و شام استعمال کرنے سے

کمزوری کے لیے الصبح نہار منہ میٹھا سیب اور دو تیں عدد چھلکا سمیت کھا کر اوپر سے دودھ پینے سے ہر قسم. کی کمزوری دور ہوکر صحت قابل رشک رنگ سرخ سفید ہو جات ہے

کھانا کھانے سے پیشتر دو عد سیب چھلکا سمیت کھانے سے دماغی کمزوری دور ہوتی ہے

سونے سے پہلے تین چار سیب کھانے سے قبض نہیں رہتی صبح پاخانہ دقت کے ساتھ نہیں آتا

رات کو ایک سیب کھانے کے بعد رات بھر پانی نہ پییں تو پیٹ کے ہفتہ بھر میں تمام کیڑے مر جاتے ہیں

میٹا سیب گرم. تر ہے پیکا سیب سرد تر ہے اور ترش سیب سرد خشک ہے سب سے بہترین سیب میٹھا اور پکا ہوا سیب ہے
ترش سیب نقصان دے ہے

سیب جادو کے اثر کو ختم. کرتا ہے اور زہر کے اثر کو کم کرتا ہے

شرابی کی شراب چھوڑانے کے لیے مفید ہے

ناشتے کیاستھ کھانے سے معدہ کو صاف کرتا ہے

ٹینشن پریشانی کو کم کرتا ہے اس میں ایسے سونگھ کر استعمال میں مفید ہے

سیب میں فاسورس کے اجزاء موجود ہیں، اسی لیے یہ مقوی دماغ بھی ہے۔ اس میں فولاد کے اجزاء بھی شامل ہیں اس لیے اس کا استعمال خون کے ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور چہرے کے سرخ و شاداب بناتاہے۔

سیب کا چھلکا اُتار کر کھانا ایک فاش غلطی ہے۔ اس کے چھلکے کی موٹائی میں وٹامنز کی ایک بڑی مقدار چھپی ہوتی ہے۔ جو کہ چھلکا اُتارنے پر عموماً ضائع ہوجاتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اسے چھلکے سمیت ہی کھایاجائے۔

سیب کھانے سے ہاضمہ کو تقویت ملتی ہے۔ سیب کھانا قبض کشااثر رکھتا ہے اور اس کے علاوہ جگر کا فعل بھی تیز کرتا ہے۔ سیب کا عرق معدے اور انتڑیوں کی بیماریوں کے لیے دافع جراثیم اور دافع بدبو ہے۔ گردوں کی صفائی میں اس کی کارکردگی لاجواب ہے۔

تقویت معدہ کے لیے:
تازہ سیب کے رس میں سیاہ مرچ، زیرہ اور نمک کا سفوف چھڑک کر پینے سے بھوک میں اضافہ ہوتاہے اور معدے کو تقویت ملتی ہے۔

۔ سیب دل کو شگفتہ اور دماغ کو تروتازہ کرتا ہے اس وجہ سے پریشانی وغیرہ کی صورت میں انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔

گردوں کی صفائی کے لیے سیب سے بہتر اور کوئی چیز نہیں۔

سیب کے چھلکوں سے نہایت لذیذ اور خوشبو دار چائے تیار کی جاسکتی ہے۔ جو چالیس سال سے اوپر خواتین وحضرات کے لیے بے حد مفید ہے۔

سیب کے چھلکوں کی چائے میں اگر لیموں اور شہد کا اضافہ کرلیا جائے تو یہ پیچش اور محرقہ بخار کی کمزوریوں کو دور کرتی ہے۔

اگر جوڑوں کے درد والے حضرات یہ چائے استعمال کریں تو انہیں خاصا فائدہ ہوتا ہے۔

سیب دانتوں کو مضبوط کرتا ہے اس کے اجزاء دانتوں اور مسوڑھوں میں جذب ہوکر انہیں خاصا مضبوط کرتے ہیں۔ اعضائے رئیسہ کو طاقت دیتا ہے۔ اعصابی کمزوری اس کے مسلسل استعمال سے دور ہوتی ہے۔

سیب ایک عدد لے کر اچھی طرح سے چھیل کر تھوڑا نمک لگا کر صبح نہار منہ تین روز تک کھانے سے سر درد کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔

سیب دل کی گبھراہٹ کو دور کرتا ہے یونانی اطباء سیب کا مربع کمزوری دل میں استعمال کرواتے تھے تازہ سیب اور میٹھا سیب کا بھی یہی فاعدہ ہے۔۔




٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
حکیم محمد محسن اختر میرٹھی

ہمارا یوٹیوب چینل

Www.youtube.com/tibbeyounani

@Aazmpda_nukhebot

https://t.me/tibeyounani
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

طب یونانی چینل

24 Jul, 17:17


===#ٹائمنگ ===
یعنی سرعت انزال کے اسباب
جب تک ان اسباب کو ختم نہ کیا جائے ٹائمنگ ٹھیک نہیں ہو سکتی ...

نمبر👈 1
سب غلط کاریاں اول نمبر مشت زنی
جو کر لی ہے ان کا خوف دل سے نکال دیں
آئندہ نہ کرنے کا وعدہ کر لیں اپنے آپ سے ...

نمبر👈 2
معدے کا مکمل ٹھیک ہونا. تیزابیت کا نہ ہونا
جگر کی کمزوری خون کی کمی .. جسم اور آنتوں میں گرمی کا نہ ہونا..

نمبر👈3
ناقص خوراک کا استعمال. ..فاسٹ فوڈ .. کول ڈرنک ہر قسم. .. کڑک چائے... ہوٹل کی کڑاہی. .. تمبا کو نوشی.. پکوڑے سموسے اور کھٹی ہر چیز..
ویاگرا یا ٹائمنگ کی ادویات کا استعمال .. ..

نمبر👈 4
جسمانی کمزوری .. دل دماغ جگر کی کمزوری
عمر کے لحاظ سے وزن زیادہ ہونا یا کم ہونا..
گندے ماحول کے اثرات دماغ پر رہنا..
ہر وقت گندے خیال سوچتے رہنا...

نمبر👈 5
نفسیاتی کمزوری.. بیوی کے ساتھ الجھتے رہنا.
زیادہ سوچنا .. کاروباری خیال .... گھر میں خوف کی حالت میں رہنا. کھانا ہضم کیے بغیر جماع میں جلدی کرنا
گھریلو و معاشی مسائل ....آرام طلبی میں رہنا..
ورزش یا کوئی کام نہ کرنا..

نمبر👈6
اللھ تعالی نے سیکس کو دل دماغ جگر کے ساتھ جوڑا ہے. یہ سسٹم ( sensor) ایک سینسر ہی کی طرح کام کرتا ہے. غلط کاریوں کی وجہ سے یہ سینسر (sensitive) اور بھی حساس ہو جاتا ہے.اور
(out of control)
ہو جاتا ہے. سب سے پہلے اس خراب سسٹم کو ٹھیک کرنا .....

نمبر👈7
مریض حضرات جنسی دوائیوں پر زور کم دیں...
اچھی غذا.... ضروری .... پرہیز. .. مناسب دوائی..
اچھے ماحول کو سمجھیں اور عمل کریں

نمبر👈8
اور بھی بہت کچھ ہے بتانے کے لیے ..انشاءاللھ مرحلا وار بتاتا رہوگا..
اب کچھ قیمتی غذائوں کے بارے میں معلومات جو اللہ تعالی نے ہم پر نعمتیں کی ہیں

وہ غذائیں جو تیزابیت ختم کرتی ہیں..

خون پیدا کرتی ہیں..

منی پیدا کرتی ہیں...

دودھ .. لسی.. دہی .. مکھن. ..کھجور . آم کیلا ..
... انار
...اور کچی پیاز بطور سالاد

وہ غذائیں جو قوت باہ کو بڑھاتی ہیں
جسم کو طاقت ور کرتی ہیں


ابلا ہوا انڈا .. گوشت. . . دیسی گھی.. انگور ..اور
تمام خشک میوے

وہ غذائیں جو منی کو گاڑہ کرتی ہیں

سنگھاڑہ. .. چنے .. دال لوبیا .. بھنڈی.. شلجم.
اور چھلکا اسپغول






٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
حکیم محمد محسن اختر میرٹھی

ہمارا یوٹیوب چینل

Www.youtube.com/tibbeyounani

@Aazmpda_nukhebot

https://t.me/tibeyounani
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

طب یونانی چینل

21 Jul, 10:32


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
💚تقبل اللہ منا ومنكم صالح الأعمال 💚
سنت ابراہیمی کو زندہ کرنے کی خوشی میں منائی جانے والی اس پر مسرت عید کے موقع پر آپ اور آپ کے جملہ اہل خانہ کو میری جانب سے عید مبارک ہو.... ♥️
خدا ہمیں اس موقع پر سنت ابراہیمی کی اور سارا سال سنت محمدی کی پاسداری کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین... 😍

دعاؤں کا طلبگار:حکیم محمد محسن اختر میرٹھی 🥰♥️

طب یونانی چینل

13 Jul, 17:16


#معجون_مغلظ_اور_اس_کے_فائدے۔

ایسے دوست و احباب جو مشت زنی سے یا کثرت جماع کی وجا سے سرعت انزال /رقت منی اور امساک طبعی سے محروم ھو گئے ہیں - ان کے لئے انتہائی مجرب موئثر نادر و نایاب معجون مغلظ یہ معجون کشتہ فولاد کی خاصیت کی وجہ سے جگر جو بہت طاقت دیتی ہیں اور ڈھیروں خون بناکر چہرہ کو نکھارتی ہیں اور قوت باہ میں خوب اضافہ کرتی ہیں۔
#نوٹ۔
کشتہ جات کسی حکیم سے لیکر معجون میں ڈالیں جائیں۔

#نسخہ_ھوالشافی :
ثعلب مصری 10 تولہ
ثعلب پنجہ 5 تولہ
موصلی سفید انڈیا 5 تولہ
موصلی سیاہ 5 تولہ
بہمن سرخ 3 تولہ
گوند کتیرا 3 تولہ
تخم ریحان 2 تولہ
کشتہ قلعی در بھنگ والا 10 گرام
کشتہ فولاد ادرک کے پانی والا 12 گرام
شہد حسب ضرورت
کشتہ جات کے علاوہ سب چیزوں کو گرائنڈ کر کے پوڈر بنالیں پھر کشتہ جات بھی اچھے طریقے سے ملاکر اس میں شہد مکس کر لیں معجون شاھی مغلظ تیار ہے -
ایک چمچ بڑی صبح نہار منہ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں.







٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
حکیم محمد محسن اختر میرٹھی

ہمارا یوٹیوب چینل

Www.youtube.com/tibbeyounani

@Aazmpda_nukhebot

https://t.me/tibeyounani
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

طب یونانی چینل

25 Jun, 02:43


*معدہ کی کمزوری، نظام ہضم کا مکمل دیسی علاج - لکڑ ہضم پتھر ہضم*

*نسخہ الشفاء :
اجوائن دیسی 50 گرام،
سہاگہ بریاں 50 گرام،
نمک سیاہ 170 گرام،
سونٹھ 50 گرام،
کچری 50 گرام،
فلفل دراز 30 گرام،
دانہ الائچی کلاں 50 گرام،
فلفل سیاہ 50 گرام،
رائی 50 گرام،
سوئے 50 گرام،
نوشادر انڈیا 50 گرام،
ٹاٹری 20 گرام،
زیرہ سفید 50 گرام

*ترکیب تیاری :
تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں۔

*مقدار خوراک :
آدھا چمچ چائے والا صبح اور رات کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں۔

*فوائد :
معدہ کا ہاظمہ ٹھیک کرتا ہے بھوک لگاتا ہے پیٹ درد دور کرتا ہے، بد ہضمی ختم کرتا ہے نہایت خوش ذائقہ چورن ہے ہاضمہ ایسا کہ لکڑ ہضم پتھر ہضم کمال کا زبر دست نسخہ ہے، گیس پیٹ درد ختم کرتا ہے تمام امراض معدہ قبض ٹھیک کرتا ہے ہر گھر کی ضرورت ہے۔



٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
حکیم محمد محسن اختر میرٹھی

ہمارا یوٹیوب چینل

Www.youtube.com/tibbeyounani

@Aazmpda_nukhebot

https://t.me/tibeyounani
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

طب یونانی چینل

22 Jun, 05:57


زنانہ بانجھ پن۔۔
۔۔عورتوں میں انڈے نہ بننا۔
ھوالشافی۔۔۔۔۔۔۔گوند کیکر چھوٹی الاءچی۔اسکند ۔ ھموزن لیکر سفوف کر لیں۔بہتر ھے کہ پہلے الگ الگ سفوف کریں پھرھموزن مکس کریں کیونکہ اسکند کا چھلکا بچ جاتا ھے ۔
5 گرام منہ نہار دودھ سے اور 5 گرام عصر وقت دودھ سے 15 دن لگاتار دیں ڈیٹ کے دوران بھی دے سکتے ھیں۔

نوٹ۔رحم کے جملہ امراض کے علاج کے بعد بھی egg نہ بنتے ھوں تو 15 دن میں رپورٹ کلیر ھو جاتی ھے۔




٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
حکیم محمد محسن اختر میرٹھی

ہمارا یوٹیوب چینل

Www.youtube.com/tibbeyounani

@Aazmpda_nukhebot

https://t.me/tibeyounani
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

طب یونانی چینل

19 Jun, 08:59


#وزن_کم_کرنے_کا_طریقہ

جسمانی وزن میں کمی لانا کوئی آسان کام نہیں اس لئے اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ڈائٹنگ آسان سے آسان تر ہو جس کے ذریعےایک طرف وزن میں کمی آجائے تو دوسری طرف صحت بخش اجزاء کا حصول بھی بآسانی ممکن ہوسکے۔
انسان چاہے کتنا ہی خوش شکل کیوں نہ ہو لیکن اگر اس پر موٹاپا غالب آجائے تو اس کی شخصیت کو گرہن لگ جاتا ہے موٹاپا ایک ایسا المیہ ہے جس سے دنیا کے تمام ممالک میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد پریشان نظر آتی ہے اور اس سے نجات پانے کے لئے مختلف طریقوں پر عمل کرتے نظر آتے ہے۔
کوئی بھی انسان جادوئی طریقے سے اپنا وزن کم نہیں کرسکتے اس کے لئے آپ کے طرز زندگی میں تبدیلی ہی کسی جادو کا کام کر سکتی ہے۔اور یہ جادو کسی پھل یا سبزی کا جوس بھی بآسانی دکھا سکتا ہے
جی ہاں کریلے کا جوس جسم کی اضافی چربی کو تیزی سے گھلانے میں مدد دیتا ہے۔

#کریلے_کا_جوس
اگرچہ کڑوا ہونے کے سبب کریلے کا جوس پینا آسان کام نہیں لیکن جن افراد کو وزن کم کرنے کی فکر لاحق ہے انہیں چاہیے کہ وہ کریلے کا رس ضرور پئیں۔کریلے کے رس میں غذائیت بھرپور اور کیلوریز کم مقدار میں پائی جاتی ہیں 100گرام کریلا صرف 17کیلوریز پر مشتمل ہوتا ہے جس کے باعث وزن میں کمی بآسانی لائی جاسکتی ہےکریلے میں موجود فائبر جسم کو متوازن غذا فراہم کرتا ہے جب کے اس کے جوس کے ذریعے انسانی جسم کو صحت کے لئے ضروری انٹی آکسیڈینٹس وافر مقدار میں دستیاب ہوتی ہے جس کے ذریعے انسان صحت مند رہتا ہے۔



٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
حکیم محمد محسن اختر میرٹھی

ہمارا یوٹیوب چینل

Www.youtube.com/tibbeyounani

@Aazmpda_nukhebot

https://t.me/tibeyounani
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

طب یونانی چینل

14 Jun, 00:01


#عام_اجزاء_پر_مشتمل_ایک_لاجواب_چٹنی !!!!!

اجزا

پودینہ 4گھٹی۔ادرک100گرام۔
لہسن100گرام۔اجوائن۔کلونجی۔ زیرہ سفید۔ ہر ایک کھانےکا ایک چمچ ۔اناردانہ100گرام۔ ہری مرچ 3 عدد بڑی

بنانے کا طریقہ :

کلونجی زیرہ سفید اجوائن انار دانہ کو سل پر اچھی طرح پیس لیں اسکے بعد باقی اجزاء بھی پیس لیں سب چیزیں مکس کرکے محفوظ کرلیں اور کھانے کے وقت اسے مناسب طریقے سے استعمال کریں

فوائد !!!

کھانا ہضم کولیسٹرول کا دشمن گیس کو جسم سے خارج کرے گا ریاحی درد کے مریضوں کے لیئے خاص نعمت ہے قبض کو ختم کرتا ہے کھانے کے بعد معدے کے بھاری پن کو ختم کرتا ہے اپنے روز مرہ کے کھانے میں شامل کریں اور کئی موذی امراض سے شفاء پائیں



٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
حکیم محمد محسن اختر میرٹھی

ہمارا یوٹیوب چینل

Www.youtube.com/tibbeyounani

@Aazmpda_nukhebot

https://t.me/tibeyounani
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

طب یونانی چینل

13 Jun, 23:57


شہوت ایک احساس ہے جو شدید تر ہوسکتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اس کے سامنے ہتھیار ڈال دیں بلکہ آپ بھی اس کے خلاف اپنی تواناٸ بڑھا کر اس کا مقابلہ کر سکتے ہیں
شہوت کے وقت تنہاٸ سے دور ہو جانا سب سے بہتر ہے اور ایک بات یاد رکھیں ہم ہواٶں کو نہیں روک سکتے مگر اپنا بادبان درست کر سکتے ہیں
جو چیز آپ کو اس طرف لیکر جاۓ اس کو ہمیشہ کیلیۓ منفی کر دیں تاکہ آپ ایک خوبصورت زندگی گزار سکیں جو آپ کا حق ہے





٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
حکیم محمد محسن اختر میرٹھی

ہمارا یوٹیوب چینل

Www.youtube.com/tibbeyounani

@Aazmpda_nukhebot

https://t.me/tibeyounani
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

طب یونانی چینل

09 Jun, 14:42


مشت زنی کے مریض علاج میں ناکام کیوں ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ کیا ہیں۔
آئیے میں بتاتا ہوں آپکو دوستو اس کی سب سے بڑی وجہ خد مریض ہیں کیوں کے آج کل کے نوجوانوں میں صبر نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے اور ایسے مریض جب رابطہ کرتے ہیں تو کہتے ہیں کے حکیم صاحب ہمیں کوئی ایسی دوائی دو جو ایک ہفتے میں مشت زنی کے بد اثرات کو رفع دفہ کردے
#اصول #علاج:
۔واضح ہے کہ ایسی بیماریوں کا علاج دنوں اور ہفتوں میں نہیں ہوا کرتا بلکہ مرض پرانا ہونے کی صورت میں تین سے چار ماہ بھی لگ سکتے ہیں اور یہ بات خاص طورپر یادرہے کہ علاج کے سلسلے میں مستقل مزاجی بہت ضروری ہے ۔غیر مستقل مزاجی سے مراد حاصل نہیں ہوتی ۔یہ ملاح کا کام ہے کہ کشتی کو کس رستے وہ باحفاظت پار اتار سکتا ہے سواریوں کاکام نہیں کہ ہر موڑ پر وہ شور مچا نے لگیں۔اس مرض کا علاج بڑا صبر آزما ہوتا ہے۔
اور اس علاج میں ناکامی کی دوسری وجہ یہ ہیں کے آج کے نوجوان جب علاج کرواتے ہیں تو دوائی استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ پانچھوے یا چھٹے دن چیک کرنے کے لیے ہاتھ استعمال کرتے ہیں کے فائدہ ہورہا ہیں کے نہیں اور اس طرح علاج میں ناکام ہوجاتے ہیں۔
اس سلسلے میں ایک قصہ بیان کرتا چلوں کہ ایک مالی نے دونوجوانوں کو دو پودے دیئے اور کہا کہ گھر جاکر مٹی کھود کر لگا دو اور روزانہ پانی دیتے رہو۔ دس پندرہ دن میں یہ جڑ پکڑ جائیں گے اور کچھ عرصہ بعد ان میں خوشنما پھول آئیں گے ۔ایک نوجوان نے تو مالی کی بات مان کر پودا لگا کر پانی دینا شروع کردیا اور صبر سے اس کے بڑھنے کا انتظار کرنے لگا۔دوسرا جو زیادہ عقلمند تھا اور عقلمندی اسے چین سے بیٹھنے نہ دیتی تھی وہ روزانہ پودے کو ذرا اوپر کھینچ کر دیکھتا کہ جڑ لگ گئی ہے یا نہیں لیکن جڑ بیچاری خاک لگتی؟جو کچھ وہ زمین میں تھوڑی سی جگہ پکڑتی دوسرے روز یہ صاحب امتحان کی خاطر اسے کچا کردیتے۔نتیجہ یہ ہوا کہ پہلے نوجوان کا پودا چند دنوں میں پھول دینے لگ گیا اور دوسرے کا پودا مرجھا گیا۔یہی بات علاج میں بھی ہے صبر واستقلال سے کام لیں گے اور پورا وقت باپرہیز علاج کرائیں گے تو آپ کا دامن گوہر مراد سے بھر جائے گا۔









٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
حکیم محمد محسن اختر میرٹھی

ہمارا یوٹیوب چینل

Www.youtube.com/tibbeyounani

@Aazmpda_nukhebot

https://t.me/tibeyounani
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

طب یونانی چینل

06 Jun, 15:23


سفوف مغلظ مقوی اعصاب و مولد منی :
اعصاب کی کمزوری اور سرعت انزال اور مولدِ منی کی ایک ہی دواء ہے، گھر بیٹھے بنا بھی سکتے ہیں یا ہم سے تیار شدہ منگوا بھی سکتے ہیں ۔

جوانی شباب اور مردانہ قوت کو برقرار رکھنے کے لیے حرارت اور رطوبات صالحہ کا اعتدال نہایت ہی ضروری ہے۔۔۔موجودہ دور میں ناقص غذاوں فاسٹ فوڈ گرم اور خشک اشیاء کا بے دریغ استعمال جنسی قوت کو بے تحاشہ ضائع کرنا جسم میں رطوبات صالحہ کی کمی کردیتا ہے۔۔۔جس کی وجہ نا صرف جنسی جسمانی کمزوری ہوجاتی ہے بلکہ ایک انسان اپنے عمومی افعال کی سرانجام دہی سے قاصر ہوکر سست بزدل اور کاہلی کاشکار ہوجاتا ہے۔۔

مذکورہ نسخہ اعصابی غدی مزاج کی حامل اشیاء پر مشتمل ہے۔۔اعصابی غدی اشیاء میں لیس دار مادہ بکثرت پایا جاتا ہے جنکا بہت ہی خاص اثر مادہ منی پر ہوتا ہے۔۔۔یہ نسخہ جسم میں مادہ منی کی کمی کو نا صرف پورا کرتا ہے بلکہ اسے اس حد تک گاڑھا کردیتا ہے جس سے اسکا اخراج آسانی سے نہیں ہوتا۔۔۔اور قدرتی ٹائمنگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔۔
صرف 4 ہفتے کا استعمال سرعت انزال کا جڑ سے خاتمہ کردیتا ہے۔۔۔مادہ منویہ گاڑھا ہو تا ہے اور مقدار میں زیادہ ہوتا ہے ۔

جسم میں گرمی اور حرارت کی زیادتی کو کم کرتا ہے۔۔۔غدی تحریک کی وجہ سے جب تحلیل عضلات ہوکر انتشار ختم ہوجاے اور عضو خاص میں سختی نا رہے تو اسکا استعمال دوبارہ سے قوت پیدا کردیتا ہے۔۔۔جگر مثانہ معدہ کی گرمی کی شکایت کرنے والوں کے لیے تحفہ خاص ہے۔۔تقطیر بول کو ختم کرتا ہے۔۔جن عورتوں میں دودھ کی کمی ہو وہ چند ہفتے استعمال کریں تو دودھ وافر مقدار میں پیدا ہوگا۔۔۔عام جسمانی کمزوری دبلاپن پچکے گال اور دیگر عوارضات کودور کرکے بدن کو بہترین خوب صورتی اور طاقت بخشتا ہے۔۔
جنسی خواہش کی تکمیل کے بعد پیشاب کی جلن جسم کا ٹوٹنا پنڈلیوں کادرد, ان سب علامات کے لیے مفرح شاہی کے ہمراہ استعمال کروائیں تو بہت جلد مفید ہوگا۔۔۔اور ایسے لوگ جو محض ایک دفعہ جماع کے بعد دوسری دفعہ پر قدرت نہیں رکھتے انکے لیے بھی بہترین دواء ہے۔۔۔

ثعلب مصری
ثعلب پنجہ
موصلی سفید
ستاور
تخم ریحان
گوند کتیرہ
سنگھاڑہ خشک
تالمکھانہ
اسگندھ ناگوری
چھلکا اسپغول
الائچی خورد
تمام ادویات 50 ۔۔50 گرام اور چھلکا اسپغول 100 گرام لے لیں۔۔۔
چھلکا کے علاوہ تمام ادویات کو ہاون دستے میں اچھی طرح کوٹ کر آخر میں چھلکا ملا لیں۔۔۔
ایک چمچ روزانہ صبح وشام ہمراہ دودھ ۔۔۔مستقل فائدے کے لیے متواتر کچھ عرصہ ضرور استعمال کریں۔۔




٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
حکیم محمد محسن اختر میرٹھی

ہمارا یوٹیوب چینل

Www.youtube.com/tibbeyounani

@Aazmpda_nukhebot

https://t.me/tibeyounani
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

طب یونانی چینل

06 Jun, 15:11


مجربات اعظمی

آگ سے جلجانا
انڈے کی سفیدی میں تھوڑا کافور ملا کر لگا دیں ۔آدھا آدھا گھنٹہ میں تین بار بس آرام۔

چونے کا پانی السی کا تیل برابر ملا کر رکھلیں
ململ کے کپڑے میں لت پت کرکے جلی ھوٸ جگہ پر تر رکھیں دو تین گھنٹہ آرام۔

یہ سب آسان فارمولے جو حکمإ حضرات دیہی علاقوں میں اس طرح کی خدمات انجام دیتے ھیں ھیں انکے لیۓ آب حیات ھے کم خرچ بالا نشیں کے مصداق ھے۔

لیکن احباب یاد رکھیں روٹی شام کو گیہوں کی ھی کھانا ھے سونے چاندی کی نہیں
غریبوں کا ھر حال میں خیال رکھیں۔
میرے نسخوں سے آپ کی حذاقت کی دھاگ بھی جمے گی اور غربا کی دعا بھی لگے گی۔




٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
حکیم محمد محسن اختر میرٹھی

ہمارا یوٹیوب چینل

Www.youtube.com/tibbeyounani

@Aazmpda_nukhebot

https://t.me/tibeyounani
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

طب یونانی چینل

04 Jun, 00:22


عورت سیکس کے بعد منہ پھیرنے کی بجائے چاہتی ہے کہ شوہر ان پر توجہ مرکوز رکھے ۔ یہ ان کے لیے خوشی کا باعث ہوتا ہے ۔ وہ چاہتی ہیں کہ شوہروں کو اس ضرورت کا علم ہو جائے ۔جن عورتوں کے شوہر سیکس کے بعد بھی متوجہ رہتے ہیں ، وہ خاص قسم کی مسرت محسوس کرتی ہیں ۔ وہ توجہ طلب لمحات کو جنسی فعل کے بعد بھی جاری رکھنا چاہتی ہیں ۔ لہذا بعد میں ان سے دو میٹھی باتیں ضرور کریں ۔ اور ہاں ان لمحوں میں کوئی غلط بات کہنے سے گریز کریں ۔ شوہر کو اس وقت کوئی نکتہ چینی نہیں کرنی چاہئے ۔

عورتوں کو بھی مشورہ یہ ہے کہ ان کو بھی جنسی فعل کے بعد کے لمحات میں احتیاط سے گفتگو کرنی چاہئے ۔ اپنے شوہر سے یہ نہیں کہنا چاہیئے کہ آج آخری تاریخ تھی تم نے سوئی گیس کا بل جمع کرا دیا تھا یا اس جیسی باتیں . اس قسم کی حماقتوں سے بہتر یہ ہے کہ میاں بیوی چند لمحوں کے لیے باقی دنیا کو فراموش کردیں ۔

اس کے علاوہ عورتوں کو غیر جنسی چھیڑ چھاڑ بھی چاہئے مطلب شوہر صرف اس وقت بیوی کو نہ چھوئے جب وہ خود جنسی فعل پر آمادہ ہوتا ہے بلکہ عورتوں کا دل چاہتا ہے کہ شوہر محض چھیڑ چھاڑ میں انہیں چوم لے یا چھو ہی لے ۔ شوہر کا اپنی بیوی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے ، چھونے سے جنسی جذبے بھڑک اٹھتے ہیں اور محض اس وجہ سے غیر ضروری لمحات میں اس سے گریز کرنا ، عقل مندی نہیں ہے ۔ عورتیں رومانس چاہتی ہیں اور یہ ان کی ذہنی ضرورت ہے ۔ لہذا ضروری ہے کہ اس کو پورا کرنا چاہئے ۔

گھر میں بیوی کے ساتھ ضرورت سے زیادہ کوئی بات نہیں کرنا ، کسی چاہت کا اظہار نہیں کرنا ، آدھی رات تک ٹیلی ویژن دیکھتے رہنا یا فیس بک پر لگے رہنا اور پھر کبھی جب دل چاہے تو بیڈروم میں آتے ہی بیوی کو دبوچ لینا اور ایسے میں اگر فوراً ہی بیوی کا گرم جوشی نہ دکھ جائے تو شوہر کا موڈ بگڑ جانا , یہ سب غلط ہے . یاد رکھیں کہ بیڈ پر بیوی کے روئیے کا تعین اس امر پر ہوتا ہے کہ گھر میں شوہر کا رویہ اس کے ساتھ کیسا ہے اور گھر کے مجموعی ماحول کی کیفیت کیا ہے ۔ اگر دونوں کی شام لڑنے جھگڑنے یا ایک دوسرے سے بے نیازی میں گزری ہو تو پھر بیڈ پر عورت سردمہر اور لاتعلق ہوتی ہے اور اکثر شوہرعورت کی اس فطرت سے لاعلم ہیں


٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
حکیم محمد محسن اختر میرٹھی

ہمارا یوٹیوب چینل

Www.youtube.com/tibbeyounani

@Aazmpda_nukhebot

https://t.me/tibeyounani
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭