❤️ ایام تشریق میں اللہ کو خوب یاد کریں اور
ذکر کریں
💬 ان دنوں میں خصوصاً تکبیرات پڑھیں
🤏🏻 منٰی میں جماعت سے نماز پڑھیں اور قصر کریں
🕌 مسجد خیف میں اگر ممکن ہو تو نماز پڑھیں ورنہ اپنے خیموں میں پڑھیں
🌤️ روزانہ زوال آفتاب کے بعد تینوں جمرات کو ترتیب کے ساتھ کنکریاں ماریں
🤲🏻 جمرہ اولی اور جمرہ وسطی کو کنکریاں مارنے کے بعد ذرا ہٹ کر قبلہ رخ ہو کر لمبی دعا دونوں ہاتھ اٹھا کر کریں
🛑 جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں اور وہاں دعا نہ کریں
🗣️ 13 تاریخ کی مغرب تک بلند آواز سے تکبیرات پڑھیں
💖 خواتین بھی تکبیرات پڑھیں
🍽️ یہ کھانے پینے اور ذکر کے دن ہیں
🕋 منیٰ میں قیام کے دوران اگر ممکن ہو تو مکہ جا کر نفلی طواف کریں
🌥️ منیٰ میں دو دن گزار کر 12 ذوالحجہ کو رمی کر کے غروب آفتاب سے پہلے نکلیں
💤 لیکن اگر سورج غروب ہو گیا تو پھر رات وہیں گزاریں اور 13 کی رمی کے بعد منیٰ سے نکلیں
🕋 حج مکمل ہونے کے بعد مکہ سے نکلنے سے پہلے طواف وداع کریں
❤️الْحَمْدُ لِله کَثِیْرًا حج مکمل ہوا
اللهمَّ اجعلْهُ حجًّا مبرورًا وذنبًا مغفورًا وسعيًا مشكورًا