میں عمرہ پر جارہا ہوں مگر مجھے پیشاب کے قطرے آتے ہیں ، اس میں مجھے بتائیں کیا میں کچھ کرسکتا ہوں جیسے انڈر ویئر وغیرہ پہن سکتا ہوں احرام میں؟
الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً
صورتِ مسئولہ میں سائل کیلئے احرام کے نیچے انڈر ویر پہننا تو جائز نہیں، البتہ احرام کو ناپاکی سے بچانے کیلئے احرام کے نیچے بغیر سِلا لنگوٹ پہن سکتا ہے، اور اس کے اندر ٹیشو وغیرہ بھی رکھ سکتا ہے، چنانچہ اس طرح کرنے سے دَم واجب نہ ہوگا، جبکہ وضو کرنے سے پہلے سابقہ ٹیشو نکال کر نیا ٹیشو رکھ دے۔
مأخَذُ الفَتوی
كما فی الهندیة: إذا لبس المحرم المخیط علی الوجه المعتاذ یوما إلی اللیل فعلیه دم وإن كان أقل من ذلك فصدقة كذا فی المحیط سواء لبسه ناسیا أو عامدا عالما أو جاهلا مختارا أو مكرها. اهـ (٢٤٢/١)
وفی فتاویٰ قاضی خان فی هامش الهندیة: لا بأس بأنه یشد الهمیان والمنطقة علی نفسه ولا یلبس الجوربین ولا یكره لبس الخز والقصب إذا لم یكن مخیطًا. اهـ (٢٨٦/١) والله اعلم
واللہ تعالی اعلم بالصواب
فروخ عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه