📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

@english_urdu


🌞🌻🌻🌼🌸🥀🌹🌷 Learn English easily from Urdu!

Visit: www.ucanif.com
Follow: https://pin.it/qxHYYFt

یہ چینل ان کے لیے ہے جو اردو سے انگلش سیکھنے کے خواہش مند ہیں۔اس گروپ میں ہم ہر وہ ممکن کوشش کریں گےجس سے آپ باآسانی انگلش سیکھ سکیں.
🌞🌻🌻🌼🌸🥀🌹

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

11 Apr, 03:31


🌹السلام علیکم ورحمــة اللہ وبرکاتــہ🌹

عيدكم مبارك تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَمِنْكُمْ صالح الاعمال

💌🎉 ۔Learn English کی جانب سے تمام احباب کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر مبارک ھو۔ 🎇

دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کی زندگیوں میں امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔

بے حد و بے شمار شکر ہے اس پروردگار کا جس نے یہ شاندار دن ہمیں عطا فرمایا۔
اور ڈھیروں درود و سلام اس آقائے دو جہاں (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) پر جن کے توسط و توسل سے امت کو یہ خوب صورت تہوار نصیب ہواـ

ہم رب العزت سے خیر کے طلب گار ہیں ان ماؤں اور بہنوں کے لیے جنہوں نے پورے رمضان روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے کھانے، پینے اور دوسری سہولیات کا بھی خیال رکھا۔

لہذا عید کے دنوں میں اس موبائل فون کو دور رکھیں یعنی کے کم استعمال کریں،گھر میں والدین، بھائی، بہن کو وقت دیں عزیز و اقارب سے ملاقات کریں اُن کے ساتھ بیٹھیں ان کا یہ حق ہے جزاکم اللہ خیرا۔

💖 معزز و مکرم احباب اپنی مخلصانہ دعاوٴں میں ہمیں اور تمام مسلمانوں کو ضرور یاد رکھیں!

💎 بارک اللہ فیکــــــم

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

09 Apr, 14:31


اگر آپ چاہیں تو اس سے مدد لے سکتے ہیں:
https://ucanif.com/2022/07/100-daily-use-english-sentences-with-urdu-meaning/

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

09 Apr, 11:58


🌺 آٹھواں دن 🌺

بنیادی جملے بنانے کی مشق کریں۔  مثال کے طور پر:
I am a student.
میں ایک طالب علم ہوں۔
She works in an office.
وہ آفس میں کام کرتی ہے۔
He likes to read.
وہ پڑھنا پسند کرتا ہے۔

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

08 Apr, 05:39


ساتواں دن:
روزمرہ کے حالات کے لیے ضروری جملے سیکھیں، جیسے کہ ہدایات مانگنا، کھانے کا آرڈر دینا، اور درخواستیں کرنا۔

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

07 Apr, 12:35


بتائیں ان کو کیا کہتے ہیں؟
سیب
انگور
پپیتا
انار
بینگن
بھنڈی
مٹر
لہسن
ادرک
ان کے ساتھ جملے بنائیں!

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

07 Apr, 01:37


🌟 چھٹا دن 🌟

پھلوں، سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے نام جانیں۔ ان کو بیان کرنے اور جملے بنانے کی مشق کریں جیسے "I like apples(مجھے سیب پسند ہیں)" یا "She eats pizza.(وہ پیزا کھاتی ہے۔)"

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

06 Apr, 16:49


📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚 pinned «🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 @english_urdu 🌺🌺🌺انگریزی کیسے سیکھیں🌺🌺🌺 کسی بھی زبان کو سیکھنے کے چار اہم حصے ہوتے ہیں, اگر کوئی ان میں ماہر ہے؛ تو اس کا مطلب وہ اس زبان میں ماہر ہے, اور اگر ان میں سے کسی حصہ میں کمی ہے؛ تو اس کا مطلب وہ اس زبان کو اچھی طرح نہیں جانتاہے.…»

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

05 Apr, 23:47


🌸 پانچواں دن 🌸

اپنے ارد گرد رنگوں، شکلوں اور عام اشیاء پر توجہ دیں۔ اور ان کو انگلش میں بولیں۔
آپ کے اردگرد جتنی چیزیں ہیں ان کی انگلش کمنٹ میں لکھیں۔
جیسے آپ کی دیوار کس رنگ کی ہے، صوفہ کا رنگ کیا ہے، کتنی کھڑکیاں ہیں اور کس رنگ کی، فریج کا رنگ کیا ہے فریج میں رکھے ہوئے کون کون سے پھل ہیں؛ اسی طرح آپ کے اردگرد کی ساری چیزوں کے نام، رنگ، اور شیپ ہر ایک کو انگلش میں لکھیں۔

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

04 Apr, 23:37


https://www.ucanif.com/2020/05/english-number.html

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

04 Apr, 23:37


🌺 چوتھا دن 🌺

Day 4: Learn numbers 1-100 and practice counting in English.
1 سے 100 تک گنتی سیکھیں اور انگلش میں گنتی کی مشق کریں۔

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

04 Apr, 01:47


A: How are you doing today?
آپ آج کل کیسے ہیں؟
B: I'm doing great. What about you?
میں بہت اچھا ہوں۔ آپ کیسے ہیں؟
A: I'm absolutely lovely, thank you.
میں بالکل پیارا ہوں، شکریہ۔
B: Everything's been good with you?
آپ کے ساتھ سب کچھ اچھا چل رہا ہے؟
A: I haven't been better. How about yourself?
میں اس سے بہتر نہیں رہا ہوں۔ اپنے بارے میں کیا خیال ہے؟
B: I started school recently.
میں نے حال ہی میں اسکول شروع کیا ہے۔
A: Where are you going to school?
آپ اسکول کہاں جا رہے ہیں؟
B: I'm going to PCC.
میں پی سی سی جا رہا ہوں۔
A: How do you like it so far?
اب تک یہ آپ کو کیسا لگا؟
B: I like it so far. My classes are pretty good right now.
مجھے اب تک یہ اچھا لگا۔ میری کلاسیں ابھی بہت اچھی ہیں۔
A: I wish you luck.
میں اپ کو خوش قسمتی کی دعا دیتا ہوں.
B: Thanks a lot.
بہت شکریہ.

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

04 Apr, 01:46


🌷تیسرا دن🌷
Role-play greetings and introductions.
اب تک ہم آداب اور تعارف سیکھ چکے ہیں۔ اب اس کے مشق کی باری ہے کسی دوست کے ساتھ شراکت داری کریں، اور باری باری سلام کرنے والے اور جواب دینے والے شخص کی حیثیت سے بات کریں۔ اور بات چیت کو ہر ممکن حد تک قدرتی بنانے کی کوشش کریں۔

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

02 Apr, 22:42


اس اوڈیو کو سنیں اور سمجھنے کی کوشش کریں!

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

02 Apr, 22:41


🌺 دوسرا دن 🌺
Master introductions
آج ہم خود کا تعارف کرنا سیکھیں گے:

خود کا تعارف ایک بنیادی چیز ہے جو ہر ایک کو جاننے کی ضرورت ہے۔ تعارف میں مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب ہوتے ہیں اگر آپ ان سوالوں کے جواب دیدیں تو تعارف ہو جائے گا۔
1.What is your name?
آپ کا نام کیا ہے؟
2.Who are you?
آپ کون ہیں؟
3.How old are you?
آپ کی عمر کتنی ہے؟
4.What is your father's name?
آپ کے والد کا نام کیا ہے؟
5. What does he do?
وہ کیا کرتے ہیں؟
6.What is your mother's name?
آپ کی والدہ کا نام کیا ہے؟
7. What does she do?
وہ کیا کرتی ہیں؟
8. Where do you live?
آپ کہاں رہتے ہیں؟

9.What is the name of your school?
آپ کی اسکول کا نام کیا ہے؟
10.What is your favourite food?
آپ کا پسندیدہ کھانا کیا ہے؟

نوٹ: اور بھی سوالات ہوسکتے ہیں لیکن مختصر تعارف کے لیے اتنا کافی ہے۔
انگلش میں ان سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اپنا تعارف لکھیں اور اسے کئی بار اونچی آواز میں کہیں جب تک کہ آپ کو اطمینان نہ ہوجائے۔ اپنی آواز کو ریکارڈ کریں اور اسے سنیں تاکہ آپ کو آپ کی غلطیاں معلوم ہوسکیں۔

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

02 Apr, 01:26


A: Hi, how are you doing?

B: I'm fine. How about yourself?

A: I'm pretty good. Thanks for asking.

B: No problem. So how have you been?

A: I've been great. What about you?

B: I've been good. I'm in school right now.

A: What school do you go to?

B: I go to PCC.

A: Do you like it there?

B: It's okay. It's a really big campus.

A: Good luck with school.

B: Thank you very much.

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

02 Apr, 01:23


جب آپ اتنا سمجھ چکے ہیں تو اب مشق کرتے ہیں۔ نیچے والی اوڈیو کے مطابق بولنے کی کوشش کریں! خود پر زیادہ زور نہ دیں بس ایک دو بار بولنا بھی کافی ہے۔

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

02 Apr, 01:21


@english_urdu
گفتگو میں آداب و تعظیمی جملے🤝🤝🤝

🌍 ہر زبان کے آداب کے طریقے جدا ہوتے ہیں؛ جیسے ہندوستان میں ہندو آپس میں ملاقات کے وقت "نمسکار"یا "نمستے" کا لفظ بولتے ہیں, مسلمان "السلام علیکم" یا "آداب" اور سکھ آپس میں "ست سری اکال" کہتے ہیں؛ لیکن انگریزی میں آداب وقت کے اعتبار سے ہیں۔  الگ الگ اوقات میں الگ الگ طریقے . آج ہم یہی سیکھنے والے ہیں۔
تو چلیے شروع کرتے ہیں۔

@english_urdu

📌بڑے رشتہ داروں اور بڑے عہدے والوں کے ساتھ

🔵صبح سے لے کر دوپہر بارہ🕓 بجے تک:
Good morning (گُڈْ مَوْرْنِنْگْ)
صبح بخیر

🔵دوپہر سے شام پانچ🕔 بجے تک:
Good afternoon (گُڈْ آفْٹَر نُون)
آداب عرض ہے۔

🔵شام پانچ بجے کے بعد:
Good evening (گُڈ اِیْونِنْگْ)

🌌رات کو رخصت ہوتے وقت:
Good night(گُڈ نَائِٹ)
شب بخیر
Sweet dreams (ْسُوِیٹ ڈِرِیمْز)
آپ کی نیند اچھی ہو(شب بخیر)

💐کسی بھی وقت اپنے دوستوں اور بےتکلفی والوں  کے ساتھ:
Hi! (ہائی)
Hello! (ہَیلو)

نوٹ : اگر اپنے سے بڑوں سے بھی بے تکلفی ہو؛ تو Hello,Hi کا استعمال کرسکتے ہیں. اب Hello عام ہوتا جارہاہے خصوصاً  فون کرتے وقت ہر ایک کے ساتھ اس لفظ کا استعمال ہوتاہے۔
@english_urdu

🌷رخصت ہوتے وقت:

Good bye!(گڈ بائی)
الوداع
Bye, Bye! (بائی, بائی)
الوداع
Farewell ! (فَیْئر وَیْل)
الوداع, خدا حافظ
See you/ So long! (سی یو/ سو لونگ)
پھر ملیں گے/ چلتے ہیں
🌺🌹🌹🌹🌺
@english_urdu

                🖌 یاد رکھیے🖌

انگریزی میں :

1.خالو, پھوپا, تایا, مامو, چچا.... سب کو صرف Uncle(اَنْکَل) کہتے ہیں.

2.خالہ, پھوپی, تائی, ممانی, چچی.... سب کو Auntie,(آنٹی) Aunty(آنٹی) یاAunt(آنٹ) کہتے ہیں.

3.آدمی کی تعظیم کیلیے Sir(سر) کا لفظ اور عورت کی تعظیم کیلیے (میڈم)Madam کا لفظ بولتے ہیں.

4.پھوپی زاد, چچازاد, ماموں زاد, خالہ زاد بھائی یا بہن سب کو صرف Cousin کہتے ہیں.cousin کے ساتھ brother یا sister کا لفظ کہنا غلط ہے. جیسے:
Cousin brother
Cousin sister

5.شوہر کو Husband(ہَسْ بَیْنْڈْ _امریکی انگریزی میں اس کا تلفظ "ہَزْبَیْنڈ" ہے_) یا مختصراً Hubby(ہَبِی) اور بیوی کو wife(وائِف) کہتے ہیں.

6.شادی شدہ عورت کے نام یا عرف سے پہلے (مِسِزْ) Mrs اور غیر شادی شدہ کیلیے Miss(مِس) کا لفظ استعمال کرتے ہیں. اور ms(مِس _ایک s  والا_) کا استعمال شادی شدہ اور غیر شادی شدہ دونوں کیلیے عام ہے۔
@english_urdu

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

02 Apr, 01:21


🌸 پہلا دن 🌸
آج پہلا دن ہے جس کی شروعات ہم عام آداب سیکھنے سے کریں گے جیسے: "Hello," "Hi," "Good morning," "Good afternoon," "Good evening بولنا اور سیاق و سباق میں ان کا استعمال کرنے کی مشق کریں گے۔

📚 Learn English in Urdu | انگلش سیکھیں📚

01 Apr, 17:05


اس لیے ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ
اپنے آپ کو انگریزی سیکھنے کے لیے وقف کر کے، آپ صرف ایک زبان کو حاصل نہیں کر رہے ہیں بلکہ خود کو ایک قابل قدر مہارت سے روشناس کرا رہے ہیں جو آپ کے کیریئر کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے، آپ کے افق کو وسیع کر سکتا ہے، اور آپ کی زندگی کو ان گنت فائدوں سے مالا مال کر سکتا ہے۔
اس لیے اپنے انگریزی کے سفر کے لیے پرعزم رہیں، اور آپ کا ہر قدم آپ کو روانی اور اعتماد کے قریب لے جائے گا۔
یاد رکھیں، آپ کی آج کی ہر کوشش آپ کو کل کی انگریزی بولنے والی دنیا کے ایک قدم قریب لاتی ہے۔ سیکھتے رہیں، بڑھتے رہیں، اور ان لامحدود امکانات کو کھولیں جو آپ کا انتظار کر رہے ہیں!"

🌺🌺🌺 Best of luck 🌺🌺🌺

2,051

subscribers

130

photos

12

videos