☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️ @islahchannel Channel on Telegram

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

@islahchannel

درس قرآن(تفسیر ابن کثیر)منتخب احادیثِ مبارکہ،اقوال السلف،علماء کرام کے اوڈیو،ویڈیو بیانات،فضائل اعمـال،ردِ الحـاد،تـزکیة النفـوس،قبر جنت و جہنم کا تذکرہ ،اصلاحی تحریریں وغیرہ کے موضاعات پر پوسٹیں ڈالی جائیں گی
رابطہ بوٹ
@islahchannelbot

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️ (Urdu)

آپ کی روزمرہ زندگی میں اصلاح کا مرکزی کردار ہے۔ اگر آپ بھی اپنی اصلاح کرنا چاہتے ہیں تو آئیں اور ہمارے ٹیلیگرام چینل "☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️" کو جوائن کریں۔ یہ چینل درس قرآن، تفسیر ابن کثیر، منتخب احادیثِ مبارکہ، اقوال السلف، علماء کرام کے اوڈیو، ویڈیو بیانات، فضائل اعمـال، ردِ الحـاد، تـزکیة النفـوس، قبر جنت اور جہنم کا تذکرہ، اصلاحی تحریریں اور غیرہ کے موضاعات پر معلوماتی پوسٹیں فراہم کرتا ہے۔ یہاں آپ کو اصلاح کے لیے راہنمائی اور موجودہ موضوعات پر معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ ہمارے ٹیم کو اصلاح کا فروغ کرنے کا عزم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارا چینل آپ کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرے گا۔ جلد ہی ہمارے چینل کو جوائن کریں اور اپنی زندگی کو بہتر بنانے کا اغاز کریں۔ رابطہ بوٹ: @islahchannelbot

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

03 Apr, 13:52

*سورة البقرة: ٤٤-٤٦ || عمير شميم*

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

12 Mar, 15:31

*ـــــــــــ اللّٰــــہ والـے ــــــــــ*

ٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَٰهُمُ ٱلْكِتَٰبَ يَتْلُونَهُۥ حَقَّ تِلَاوَتِهِۦٓ أُوْلَٰٓئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِۦ ۗ
وَمَن يَكْفُرْ بِهِۦ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَٰسِرُونَ
(البقـرة : ١٢١ )

" وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی ہے، اُس کی ایسی تلاوت کرتے ہیـں جیسا کـہ اُس کـی تلاوت کا حـق ہـے وہی لوگ اس پر ایمان رکھتے ہیں، اور جـو لوگ اس کا انکار کریں گے، وہی خسارہ اٹھانے والے ہوں گے "

فـــرمانِ رسـول ﷺ ::

‏"‏ إِنَّ لِلَّهِ أَهْلِينَ مِنَ النَّاسِ ‏"‏

" بےشک لوگوں میـں سـے کچـھ لـوگ اللہ عزوجل کے خـاص بنـدے ہیـں ــ "

صحـابہ کـرامؓ نے عـرض کیـا ::

اے اللہ کے رسول ﷺ ! وہ کـون ہیـں ؟

آپ ﷺ نے فـرمایا ::

" ھُمْ أَهْلُ الْقُرْآنِ أَهْلُ اللَّهِ وَخَاصَّتُهُ ‏"‏ ‏

" قــرآن پـڑھنـے اور اس پر عمـل کـرنـے والـے اللّٰـہ عـزوجل کے دوست اور اس کـے خـاص بنـدے ہیــں ــ"

(سنـن ابـن ماجة :٢١٥)
#رمضان

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

12 Mar, 15:31

*ــــــــ اللـہ عزّوجـل کی راہ میـں خـرچ کـرنا ــــــــ*

وَمَآ أَنفَقْتُم مِّن شَىْءٍۢ فَهُوَ يُخْلِفُهُۥ ۖ وَهُوَ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ
( سبـا :٣٩ )

اور جو کچـھ تم خـرچ کرتے ہـو وہ اُس کـی جگـہ تمہیں اور دے دیتـا ہے اور وہـی سب سے بہتـر رزق دینے والا ہـے

فــرمانِ رسول ﷺ ::

" انَّ الصدقةَ لتُطفئُ عن أهلِها حرَّ القبورِ ، وإنما يستظلُّ المؤمنُ يومَ القيامةِ في ظِلِّ صدقتِه "

"صـدقـہ کـرنے والـوں سے صـدقـہ قبــروں کـی گرمـی کـو بُجھـائے گا اور مـومن بـروزِ قیـامت اپنـے صـدقے کـے سـائے میـں ہـوگا ـ "

( السلسلة الصحیحة : ٣٤٨٤ )
#رمضان

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

12 Mar, 15:31

* روزے کی حالت میں خاتمــہ جنّت کا پـروانـہ*

🌴 فـرمانِ رسـول ﷺ ::

*« جس شخـص نے لٙا اِلـــٰہ الّٙا اللہ کہا اور اِسـی پر اس کا خاتمـہ ہـوگیـا وہ سیـدھا جنّت میـں جائے گا ـ*

*جس شخـص نـے رضـائے الہٰـی کی خاطـر ایک دِن کا روزہ رکھـا اور اِسـی حالت میں اُس کا خـاتمـہ ہـوگیـا وہ بھـی سیــدھا جنّت میں جائے گا ـ*

*جس شخـص نے رضـائے الـٰہی کی خـاطر صـدقـہ کیـا اور اُسـی وقت اُس کا خاتمـہ ہـوگیا تـو وہ بھـی سیـدھا جنّت میں جـائے گا » -*

📕 ( صحیح الترغیب والترھیب : ٩٨٥ )
#رمضان

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

05 Oct, 11:48

🤎 - *"تقویٰ کسے کہتے ہیں؟"*

🍂 أمير المؤمنين سيدنا عمر بن خطاب رضي الله عنه نے سيد القراء سيدنا أبي بن كعب رضي الله عنه سے تقوٰی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا :

🍂 کیا آپ کو کبھی کانٹوں والے راستے پر چلنے کا اتفاق ہوا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔

🍂 تو پوچھا: آپ ایسے راستے پر چلتے ہوئے کیا کرتے ہیں؟ فرمایا : دامن کو سمیٹ لیتا ہوں اور کوشش کر کے احتیاط سے گزر جاتا ہوں۔

🍂 ابی بن کعب رضي الله عنه نے فرمایا : بس ایسے ہی گناہوں سے بچنے کا نام تقویٰ ہے۔

📜 - *(تفسير القرطبي : ١٦١/١، تفسير ابن كثير : ٢٥٥/١، الدر المنثور للسيوطي : ٥٧/١)*
#فوائد #سلسلة_اقوال_السلف #تقوی

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

05 Oct, 11:48

*ساری رات تہجد کا ثواب*👆🏻 #منتخب_احادیث

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

05 Oct, 11:48

🍀 *مغرب سے پہلے دو رکعت!*

🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مغرب کے فرض سے پہلے (سنت کی دو رکعتیں) پڑھا کرو۔ تیسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا کہ جس کا جی چاہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پسند نہ تھی کہ لوگ اسے لازمی سمجھ بیٹھیں۔*🔹
📗«صحیح بخاری-1183»
#نماز

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

05 Oct, 11:48

‘‘دعا میں اپنی تقصیر و کوتاہی کا اعتراف‘‘

اللہ تعالی سے دعا کرتے وقت اپنی طرف ظلم و تقصیر کی نسبت اور بار گاہِ الہی میں اپنے آپ کو بطور مجرم و قصور وار پیش کرنا یقیناً دعا کی قبولیت کے اہم ترین اسباب میں سے ہے۔
✿⇚ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جب رسول اللہ ﷺ سے نماز میں پڑھنے کے لیے دعا سکھلانے کی درخواست کی تو آپ ﷺ نے انہیں یوں دعا بتائی :
«اَللّٰهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ».
’’اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت زیادہ ظلم کیے اور آپ کے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں۔ مجھے اپنے پاس سے بھرپور مغفرت عطا فرمائیں۔‘‘
(صحیح بخاری : 6326، صحیح مسلم : 2705)
قرآن مجید میں بیان شدہ انبیاء کی دعاؤں پر غور کرنے سے بھی یہی چیز سامنے آتی ہے۔
✿⇚سیدنا آدم و حوا علیہما السلام نے دعا کی :
﴿رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ﴾.
’’اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا اور اگر آپ نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ کیا تو ہم بہت نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے‘‘ (الأعراف : 23)
✿⇚موسی علیہ السلام یوں دعا کرتے ہیں :
﴿رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي﴾.
’’اے میرے رب! میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا ہے، مجھے معاف کر دیں۔‘‘ (القصص : 16)
✿⇚یونس علیہ السلام اندھیروں میں رب تعالی کو یوں پکارتے ہیں :
﴿لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾.
’’الہی! آپ کے سوا کوئی معبود نہیں، آپ پاک ہیں بیشک میں ہی ظلم کرنے والوں میں سے تھا۔‘‘(الانبیاء : 87)
✿⇚سیدنا خلیل اللہ ابراہیم علیہ السلام اپنی طرف خطأ و کوتاہی کی نسبت کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
﴿وَالَّذِي أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ﴾.
’’اور (وہ رب کہ) جس سے میں توقع رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میری خطائیں معاف کر دے گا۔‘‘ (الشعراء : 82)
✿⇚رسول اللہ ﷺ سے بھی اسی معنی کے قریب دعا ثابت ہے :
«اَللّٰهُمَّ أَنْتَ الْمَلِكُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ، ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي، فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ».
’’اے اللہ ! آپ ہی بادشاہ ہیں آپ کے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں، آپ میرے رب ہیں اور میں آپ کا بندہ ہوں، میں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے اور اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں، میرے سارے گناہ معاف کر دیں کیونکہ آپ کے علاوہ گناہوں کو بخشنے والا کوئی نہیں ۔‘‘ (صحیح مسلم : 771)
اے ہمارے رب! ہم معترف ہیں کہ ہم نے اپنی جانوں پر بڑے ظلم کیے ہیں، اے ہمارے رب! ہمیں معاف فرما، ہماری کوتاہیوں اور خطاؤں سے درگزر فرما ۔ آمین ۔

(حافظ محمد طاھر)
#مسنون_دعائیں #اصلاحی_تحریریں

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

05 Oct, 11:47

#سلسلة_آثار_الصحابة

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

05 Oct, 11:47

#اصلاحی_تحریریں

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

05 Oct, 11:47

#مسنون_دعائیں

05 Oct, 11:42

05 Oct, 11:37

05 Oct, 11:32

🍏 - *سوموار اور جمعرات کا روزہ رکھنا ...*

🔹 سيدنا أبو هريرة رضي الله عنه کہتے ہیں کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :

*❐ ’’تُعرَضُ الأعمالُ يومَ الاثنينِ والخميسِ فأحبُّ أن يُعرَضَ عملي وأنا صائمٌ.‘‘*

"اعمال سوموار (دوشنبہ) اور جمعرات کو (الله سبحانه وتعالیٰ کے حضور) پیش کئے جاتے ہیں، میری خواہش ہے کہ میرا عمل اس حال میں پیش کیا جائے کہ میں روزے سے ہوں۔"

📗 - *(سنن الترمذي : ٧٤٧، صححه الألباني)*

🔹 ایک دوسری روایت میں آپ عليه الصلاة والسلام سے جب سوموار اور جمعرات کا روزہ رکھنے کی وجہ پوچھی گئی تو فرمایا :

*❐ ’’إنَّ يومَ الاثنينِ والخميسَ يَغفِرُ اللَّهُ فيهما لِكُلِّ مسلمٍ، إلَّا مُهتَجِرَينِ، يقولُ : دَعهما حتَّى يصطَلِحا.‘‘*

"سوموار اور جمعرات کو الله تعالیٰ ہر مسلمان کی مغفرت فرما دیتا ہے مگر وہ دو آدمی جو آپس میں قطع تعلق کیے ہوئے ہوں۔ الله تعالیٰ فرماتا ہے: انہیں چھوڑ دو حتیٰ کہ صلح کر لیں۔"

📗 - *(سنن ابن ماجه : ١٧٤٠، صححه الألباني)*

🔹 سوموار اور جمعرات کو نفل روزہ رکھنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ روزہ ایک بڑا نیک عمل ہے جس کی برکت سے مغفرت کی زیادہ امید کی جا سکتی ہے۔ مسلمانوں کا ایک دوسرے سے بلاوجہ ناراض رہنا بڑا گناہ ہے۔ کسی دینی وجہ سے ناراضی رکھنا اور اہل و عیال کو تنبیہ کرنے کے لئے ناراض ہو جانا اس وعید میں شامل نہیں۔

📗 - *(فوائد و مسائل از مولانا عطاء الله ساجد حفظه الله || سنن ابن ماجه : ٦٣٠/٢)*
#منتخب_احادیث #فوائد #روزہ

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

05 Oct, 11:29

🍂 *قبر کا امتحان!*

🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر کے امتحان کا ذکر کیا جہاں انسان جانچا جاتا ہے۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کا ذکر کر رہے تھے تو مسلمانوں کی ہچکیاں بندھ گئیں۔*🔹
📗«صحیح بخاری-1373»
#قبر

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

05 Oct, 11:28

*عفت و عصمت اور مال و دولت پانے کی دعا*👆🏻
#مسنون_دعائیں

☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

11 Sep, 15:59

*صحابی رسول عبد الله بن عمر رضی الله عنهما ، سید التابعین سعید بن مسیب رحمه الله سے فتوی پوچھا کرتے تھے••••*

🌷امام مالک نے فرمایا : "عبد الله بن عمر رضی الله عنهما سعید بن مسیب کی طرف سوال بھیجا کرتے تھے اور ان سے عمر بن خطاب رضی اللہ عنه کے فیصلوں کے بارے میں پوچھا کرتے تھے"

📔(التاریخ الکبیر لابن ابی خیثمه: ١١٢/ ۲)

🌷اسی طرح امام یحیی بن سعید الانصاری نے فرمایا: "عبد الله بن عمر رضی الله عنهما سے جب کوئی ایسا سوال پوچھا جاتا جو انہیں مشکل معلوم ہوتا، تو وہ کہتے کہ (جاؤ) سعید بن مسیب سے پوچھو، کیونکہ وہ صالحین کی (صحبت) میں بیٹھے ہیں۔"

📔(کتاب المعرفة والتاریخ: ٤٧٥/ ١ واسنادہ حسن)

🌷اسی طرح امام سالم بن عبد الله بن عمر بن خطاب رحمہ الله فرماتے ہیں: "ابن عمر رضی الله عنه سے کسی چیز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: سعید بن مسیب سے پوچھو، پھر انہوں نے ہمیں مسئلہ بتایا۔ پھر وہ شخص متوجہ ہوا اور سعید سے مسئلہ پوچھا تو انہوں نے اس مسئلے میں ویسا ہی فتوی جیسا ابن عمر نے ہمیں بتایا۔ پھر وہ شخص ان کے پاس واپس آیا اور بتایا کہ اس مسئلے میں سعید نے ویسا ہی فتوی دیا ہے جیسا ابن عمر نے دیا ہے، تو ابن عمر نے فرمایا: میں نے تم لوگوں کو بتایا تھا کہ سعید علماء میں سے ہیں۔"

📔(تاریخ ابن زرعه الدمشقی: ص ٤٠٤ ، واسنادہ صحیح)