مجموعہ داعــیــانِ اســــلام @deyanislam Channel on Telegram

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

@deyanislam


درس قرآن(تفسیر ابن کثیر)منتخب احادیثِ مبارکہ،اقوال السلف،علماء کرام کے اوڈیو،ویڈیو بیانات،فضائل اعمـال،ردِ الحـاد،تـزکیة النفـوس،قبر جنت و جہنم کا تذکرہ ،اصلاحی تحریریں وغیرہ کے موضاعات پر پوسٹیں ڈالی جائیں گی

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام (Urdu)

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام ٹیلیگرام چینل ایک بہت ہی خصوصی چینل ہے جہاں آپ قرآن کریم کی تفسیر ابن کثیر اور منتخب احادیثِ مبارکہ، اقوال السلف، علماء کرام کے اوڈیو اور ویڈیو بیانات، فضائل اعمـال، ردِ الحـاد، تـزکیہ النفـوس، قبر جنت اور جہنم کا تذکرہ، اصلاحی تحریریں اور دیگر اہم موضوعات پر پوسٹیں پڑھ سکتے ہیں۔ یہ چینل ایسے لوگوں کے لیے ہے جو اسلامی علوم کو سیکھنا اور اپنی روحانی تربیت میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں آپ کامیاب افراد کے تجربات اور اسلامی تعلیمات سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔ اس چینل میں ہر طرح کی پوسٹیں شیئر کی جائیں گی جو آپ کے اسلامی علم و فہم کو بڑھانے میں مدد فراہم کریں گی۔ اگر آپ ان کارگر لوگوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں جو اسلامی تعلیمات کے فیض سے محرز ہو رہے ہیں، تو یقینی بنیادوں پر اس ٹیلیگرام چینل کو فالو کریں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

28 Oct, 16:05


((( AL-QURAN 30 JUZ )))
♨️ 01 Abdul Basit
♨️ 02 Abdullah Matrud
♨️ 03 Abdurrahman Al-Ausy
♨️ 04 Abdurrahman Sudais
♨️ 05 Abu Bakr Al-Shatri
♨️ 06 Ahmad Ali Al-Ajmi
♨️ 07 Ali Al-Hudzaifi
♨️ 08 Fares Abbad
♨️ 09 Imad Zuhair Hafez
♨️ 10 Khalil Al-Husori
♨️ 11 Maher Al-Mueaqly
♨️ 12 Mahmud Al-Banna
♨️ 13 Misyari (terjemahan)
♨️ 14 Misyari Al-Afasy
♨️ 15 Solah Bukhatir
♨️ 16 Mohammad Ayyub
♨️ 17 Muhammad Jibril
♨️ 18 Mustafa Ismail
♨️ 19 Nabil Ar-Rifai
♨️ 20 Saad Al-Ghamidi
♨️ 21 Saud Al-Shuraym
♨️ 22 Shuraym & Sudais
♨️ 23 Siddiq Al-Minshawi
♨️ 24 Nafees Malik
♨️ 25 #Sheikh_Yasser_Al_Dosari
♨️ 26 #Qari_Ahmed_Abdul_Razeq_Nasr
♨️ 27 #Sheikh_Hamza_Alfar
♨️ 28 #Sheikh_Ahmed_Al_Ajmi
♨️ 29 #Sheikh_Mohammad_Hamza
♨️ 30 #Sheikh_Abdallah_Al_Madani
♨️ 31 #Sheikh_Fahad_Aziz_Niazi
♨️ 32 #Sheikh_Omar_Al_Darweez
♨️ 33 #Sheikh_Yasser_Al_Dosari
♨️ 34 #Sheikh_Muhammad_Al_Luhaidan
♨️ 35 #Sheikh_Mohammed_Al_Ghazali
♨️ 36 #Sheikh_Ahmad_Alobied
♨️ 37 #Sheikh_Anas_Al_Maiman
♨️ 38 #Sheikh_Mitaib_Abdur_Rahman
♨️ 39 #Sheikh_Fares_Abbad
♨️ 40
♨️ 41


((( AL-QURAN PAGE BY PAGE )))
📂 Juz 01 📂 Juz 11 📂 Juz 21
📂 Juz 02 📂 Juz 12 📂 Juz 22
📂 Juz 03 📂 Juz 13 📂 Juz 23
📂 Juz 04 📂 Juz 14 📂 Juz 24
📂 Juz 05 📂 Juz 15 📂 Juz 25
📂 Juz 06 📂 Juz 16 📂 Juz 26
📂 Juz 07 📂 Juz 17 📂 Juz 27
📂 Juz 08 📂 Juz 18 📂 Juz 28
📂 Juz 09 📂 Juz 19 📂 Juz 29
📂 Juz 10 📂 Juz 20 📂 Juz 30

((( DALIL² KELEBIHAN AL-QURAN )))
💠 01 Penolong
💠 02 Ganda 10
💠 03 Mahkota
💠 04 Rahmat
💠 05 Gementar
💠 06 Gagap
💠 07 Cahaya
💠 08 Dajjal
💠 09 Nyanyuk
💠 10 Lalai
💠 11 Taqwa
💠 12 Dunia
💠 13 Syafaat
💠 14 Ganda 700
💠 15 Penyelamat
💠 16 Kubur
💠 17 Family
💠 18 Syurga
💠 19 Bersibuk
💠 20 Sihir

((( ANIMASI AL-QURAN )))
🔶 01 Orbit
🔶 02 Manusia
🔶 03 Lautan
🔶 04 Cap Jari
🔶 05 Sedekah

((( LAIN-LAIN )))
♦️ 01 Mushaf
♦️ 02 Ramadhan
♦️ 03 Terawih
#Qurani_Qaida


1. الشيخ عبدالمنعم عبدالمبدئ
2. الشيخ ماهر المعيقلي
3. #مشاري_راشد_العفاسي

https://t.me/DailyQuranRead

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

28 Oct, 07:37


🔶 Hadees.Of.The.Day(62)

فضائل حضرت زبیر رضی اللہ عنہ(2)

حضرت عروہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا:عروہ!تمہارے والد اور نانا ان لوگوں میں شامل ہیں، جنہوں نے زخمی ہونے کے بعد بھی اللہ اور اس کے رسول کے حکم کی تعمیل کی، یعنی ابو بکر اور زبیر رضی اللہ عنہ

(سنن ابن ماجہ:124)

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

28 Oct, 07:37


سلسلہ۔احادیث۔رسول اللہﷺ(152)

💭۔نیک آدمی کا خواب نبوت کا چالیسواں حصہ

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:«الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ مِنَ الرَّجُلِ الصَّالِحِ،جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ

ترجمہ:حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:نیک آدمی کا اچھا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔

تشریح: (1)نبی کا خواب ہمیشہ سچا ہوتا ہے،کیونکہ اس پر شیطان کا اثر نہیں ہوتا البتہ بعض اوقات وہ خواب ایسا ہوتا ہے،جس کی تعبیر کی ضرورت ہوتی ہے،نیک آدمی کو کبھی غلط خواب بھی آتے ہیں کیونکہ وہ معصوم نہیں ہوتا،تاہم جتنا زیادہ نیک ہو اتنا زیادہ اس کے خواب سچا ہونے کی اُمید ہوتی ہے(2)حضرت محمد رسول اللہ ﷺ آخری نبی ﷺ ہیں،ان کے بعد کوئی آدمی نبی نہیں ہوسکتا،اس لئے خواب کو نبوت کا چھیالیسواں حصہ کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ خواب دیکھنے والا شرف نبوت میں شریک ہوجاتا ہے،بلکہ مطلب یہ ہے کہ نبوت کے چھیالیس یا ستر حصے ہیں،اور ان میں سے ایک حصہ اچھے خواب بھی ہیں،اگرچہ نبوت اب باقی نہیں رہی مگر اس کا یہ حصہ قیامت تک باقی ہے،اس کی ایک توجیہہ یہ بیان کی جاتی ہے،کہ رسول اللہ ﷺ کا دور نبوت تیئس سال کا ہے،اور ان میں پہلے چھ ماہ تک آپ کو محض خواب آیا کرتے تھے،جو اس قدر سچے اور حقیقت پر مبنی ہوتے تھے جیسے رات کے اندھیرے کے بعد صبح صادق کاطلوع ہونا چونکہ یہ چھ ماہ تیئس سال کا چھیالیسواں حصہ ہے اس نسبت سے مومن کے خواب کے متعلق یہ کہا گیا ہے،واللہ اعلم۔

(سنن ابن ماجہ:3893)

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

27 Oct, 13:01


*❈❦ 268 ❦❈*
☜█❈ *حق کا داعی*❈ █☞
☞❦ *نور -ے- ہدایت* ❦☜
⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
*☞ __مشرکین کی شرط:-*

*★_ مشرکین نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مطالبہ کیا کہ ہم اپ کی بات سننا چاہتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ صہیب سلمان بلال (غرباء ومساکین) یہ آپ کے ساتھ نہیں ہوں گے، تو اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھیک ہے, آپ نے اپنے سبھی صحابہ سے کہہ دیا کہ ایک جوڑ ان کا (مکہ کے مشرکین خواص سرداروں کا) ہوا ہے کرے گا,*

*★_ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا جوڑ شروع کیا، ادھر بات شروع ہوئی، صحابہ سارے دور کوئی قریب نہیں، ایک نابینا صحابی عبداللہ ابن مکتوم رضی اللہ عنہ وہیں سے دروازے سے چیکھے اے اللہ کے نبی جو اللہ نے آپ کو سکھلایا مجھے بھی سکھلا دیجیے،*

*★_ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غصہ اگیا فرمایا کیوں آ گئے اس وقت جب منع کر دیا تھا خواص کا جوڑ چل رہا ہے، اللہ کی طرف سے سخت تنبیہ ہوئی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو، نبی جی آپ کی پیشانی پر بل آ گئے ایک نابینا بڑی طلب سے سننے کے لیے ایا ہے اور جو بات سننا نہیں چاہتے ان کے لیے آپ کوشش کر رہے ہیں،*

*★_ اس لیے بات اچھی طرح سمجھ لو، نہ اجتماع سے پہلے نہ اجتماع کے بعد، ہمارے یہاں طبقاتی جوڑ کا کوئی تصور نہیں ہے، ہمیں تو عمت کے طبقات کو ختم کرنا ہے،*

*★_ اپنی بڑائی کا تصور موت تک بھی ختم نہیں ہوتا_,*

*🎙️_حضرت مولانا سعد صاحب, بھوپال اجتماع (25-12-2012),*
*💤_ ایڈمن کی ڈائری - حق کا داعی _,*

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

27 Oct, 12:59


🍂🌿🍂🌿🌿🍂🌿🍂

🔅 🔆 Aaj Ki Pyari Hadees ! 🔆 🔅

حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا:

’’ بے شک آدمی کا اپنے والد کے فوت ہو جانے کے بعد، اس کے دوستوں سے صلہ رحمی کرنا سب سے بڑی نیکی ہے ۔‘‘

Roman Urdu

Hazrat Ibn Umar raziyallahu anhuma bayaan karte hain:

Rasulullah (ﷺ) ne farmaya: "be shak aadmi ka apne waalid ke faut hojane ke baad,uske dosto se sila rehmi karna sab se badi neyki hai -

English

Abdullah b. Umar reported Allah's Apostle (ﷺ) as saying:

The finest act of goodness is that a person should treat kindly the loved ones of his father.

[ Sahih Muslim 2552 ]
---------------------------------------------------------

👥 Kɪɴᴅʟʏ Sʜᴀʀᴇ ᴡɪᴛʜ Oᴛʜᴇʀs & Gᴇᴛ Sᴀᴡᴀʙ-E-Jᴀʀɪʏᴀ Jᴀᴢᴀᴋ Aʟʟᴀᴀʜᴜ ᴋʜᴀɪʀ

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

27 Oct, 12:48


🕊️ *H A D I T H - O F - T H E - D A Y - 137*

عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ
📜 مَنْ حَفِظَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْكَهْف عُصِمَ مِنْ الدَّجَّالِ

🌼﴿ صحيح مسلم: ١٨٨٣ ﴾🍃
.........................................

حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
📜 "جس ( مسلمان ) نے سورہ کہف کی پہلی دس آیات حفظ کرلیں ، اسے دجال کے فتنے سے محفوظ کرلیا گیا ۔ "

🌼﴿ صحيح مسلم: ١٨٨٣ ﴾🍃
.........................................

Abu Darda' reported Allah's Apostle ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) as saying:
📜 If anyone learns by heart the first ten verses of the Surah al-Kahf, he will be protected from the Dajjal.

🌼﴾ Sahih Muslim: 1883 ﴿🍃

👥 Kɪɴᴅʟʏ Sʜᴀʀᴇ ᴡɪᴛʜ Oᴛʜᴇʀs & Gᴇᴛ Sᴀᴡᴀʙ-E-Jᴀʀɪʏᴀ Jᴀᴢᴀᴋ Aʟʟᴀᴀʜᴜ ᴋʜᴀɪʀ

*❥ Talib-E-Dua ❥*
*❥ Asad, Bilal & Ehsan ❥*
*︾︾︾︾︾︾︾︾︾︾︾︾︾︾*

*Note :- Agar koi Daily message hasil karna chahta hai WhatsApp Per tu mera number apny pass save kar lo aur mujhe whatsapp per apna naam city send karo. Muhammad Usman +92-3334133586*

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

26 Oct, 06:57


🍂🌿🍂🌿🌿🍂🌿🍂

🔅 🔆 Aaj Ki Pyari Hadees ! 🔆 🔅

حضرت جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں:

رسول اللہ (ﷺ) تمہاری نمازوں کے اوقات کے مطابق ہی نمازیں پڑھا کرتے تھے، لیکن آپ نماز عشاء تمہاری نماز سے کچھ تاخیر سے پڑھا کرتے تھے، اور آپ نماز ہلکی پڑھایا کرتے تھے ۔

Roman Urdu

Hazrat Jabir bin Samura bayaan karte hain:

Rasulullah (ﷺ) tumhaari namazo ke auqaat ke mutaabiq hi namazen padhaya karte the,lekin Aap namaz e Isha tumhaari namaz se koch takhiir se padhaya karte the,aur Aap namaz halki padhya karte the -

English

Jabir b. Samura reported:

The Messenger of Allah (ﷺ) used to observe prayers like your prayers, but he would delay the prayer after nightfall to a little after the time you observed it, and he would shorten the prayer.

Grade: Sahih (Darussalam)

[ Sahih Muslim 643 ]
---------------------------------------------------------

👥 Kɪɴᴅʟʏ Sʜᴀʀᴇ ᴡɪᴛʜ Oᴛʜᴇʀs & Gᴇᴛ Sᴀᴡᴀʙ-E-Jᴀʀɪʏᴀ Jᴀᴢᴀᴋ Aʟʟᴀᴀʜᴜ ᴋʜᴀɪʀ

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

25 Oct, 11:03


*❈❦ 267 ❦❈*
☜█❈ *حق کا داعی*❈ █☞
☞❦ *نور -ے- ہدایت* ❦☜
⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
*☞ __ اللہ کی مدد رک جانے کا خطرہ ہے:-*

*★_ کام کرنے والوں کے دماغ میں ایک ترکیب یہ بیٹھی ہوئی ہے کہ طبقات کو جوڑ لو تاکہ ان طبقوں میں بھی کام ہو جائے، یہ امت کو بانٹنے والے ہیں جوڑنے والے نہیں ہیں اور اللہ کے یہاں سب سے بڑا مجرم وہ ہے جو امت کو بانٹنے میں لگا ہو _,*

*★_ میری بات یاد رکھو اگر تم خواص کی تربیت چاہتے ہو تو انہیں عوام کے ساتھ ہی جوڑو، اس کی بالکل پرواہ نہ کرو کہ اگر ان کو الگ نہ جوڑا تو بات نہیں سنیں گے، ان کے بات سننے کا مسئلہ نہیں ہے اللہ کی مدد کے رک جانے کا خطرہ ہے اور ان کی تربیت کا نہ ہونا یقینی ہے،*

*★_ بلکہ دعوت کے میدان میں خواص کے اجتماعات ان کے اندر گھمنڈ اور خصوصیت پیدا کریں گے کیونکہ بات یہ ہے کہ جو اللہ کے دین کی نسبت پر جمع ہونے والوں سے اپنا درجہ اونچا رکھیں گے ان کے اندر تواضع کیسے پیدا ہوگی، ان کی تربیت کیسے ہوگی ؟*

*★_ اپنی بڑائی کا تصور موت تک بھی ختم نہیں ہوتا_,*

*🎙️_حضرت مولانا سعد صاحب, بھوپال اجتماع (25-12-2012),*
*💤_ ایڈمن کی ڈائری - حق کا داعی _,*

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

25 Oct, 11:01


🍂🌿🍂🌿🌿🍂🌿🍂

🔅 🔆 Aaj Ki Pyari Hadees ! 🔆 🔅

حضرت عاصم بن لقیط بن صبرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ:

رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا:’’ کامل وضو کر اور انگلیوں میں خلال کر ۔‘‘

Roman Urdu

Hazrat Asim bin Laqit bin Saabirah apne walid se riwayat karte hain ke:

Rasulullah (ﷺ) ne farmaya: "kaamil wuzu kar aur ungliyo me khilaal kar -"

English

'Asim bin Laqit bin Saabirah narrated that his father said:

"The Messenger of Allah said: perform ablution properly and let the water run between your fingers."

Grade: Sahih (Darussalam)

[ Sunan Ibn Majah 448 ]
---------------------------------------------------------
👥 Kɪɴᴅʟʏ Sʜᴀʀᴇ ᴡɪᴛʜ Oᴛʜᴇʀs & Gᴇᴛ Sᴀᴡᴀʙ-E-Jᴀʀɪʏᴀ Jᴀᴢᴀᴋ Aʟʟᴀᴀʜᴜ ᴋʜᴀɪʀ

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

24 Oct, 10:01


🍂🌿🍂🌿🌿🍂🌿🍂

🔅 🔆 Aaj Ki Pyari Hadees ! 🔆 🔅

حضرت مطرف بن عبداللہ بن شخیر کہتے ہیں کہ:

حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا : مجھے نبی (ﷺ) نے آخری نصیحت اس وقت کی، جب مجھے طائف کا امیر (گورنر) مقرر کیا ۔ آپ (ﷺ) نے مجھ سے فرمایا :’’ عثمان! نماز مختصر پڑھایا کرنا اور کمزور افراد کی مناسبت سے لوگوں (کی قوت برداشت) کا اندازہ کرنا کیوں کہ ان میں بوڑھے، بچے، بیمار دور سے آنے والے اور ضرورت مند (سب طرح کے لوگ) ہوتے ہیں ۔‘‘

Roman Urdu

Hazrat Mutarrif bin ‘Abdullah bin Shikhkhir kehte hain ke:

Hazrat Usman bin Abul-‘As raziyallahu anhu se riwayat hai,unohne farmaya: muhje Nabi (ﷺ) ne aakhiri nasiihat us waqt ki,jab muhje Taa’if ka amiir (governor) muqarrar kiya - Aap (ﷺ) ne mujh se farmaya: "Usmaan! Namaz mukhtasar padhaya karna aur kamzoor afraad ki munasibat se logo (ki quwwat e bardaasht) ka añdaazah karna kyon ke inme bodhe,bacche,biimaar duur se aane wale aur zaruurat mand (sab tarah ke log) hote hain -"

English

It was narrated that Mutarrif bin ‘Abdullah bin Shikhkhir said:

“I heard ‘Uthman bin Abul-‘As say: “The last thing that the Prophet (ﷺ) enjoined on me when he appointed me governor of Ta’if was that he said: “O ‘Uthman! Be tolerable in prayer and estimate the people based upon the weakest among them, for among them are the elderly, the young, the sick, those who live far from the mosque, and those who have pressing needs.”

Grade: Sahih (Darussalam)

[ Sunan Ibn Majah 987 ]
---------------------------------------------------------

👥 Kɪɴᴅʟʏ Sʜᴀʀᴇ ᴡɪᴛʜ Oᴛʜᴇʀs & Gᴇᴛ Sᴀᴡᴀʙ-E-Jᴀʀɪʏᴀ Jᴀᴢᴀᴋ Aʟʟᴀᴀʜᴜ ᴋʜᴀɪʀ

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

24 Oct, 10:01


🔷 Hadees.Of.The.Day(58)

فضائل حضرت علی رضی اللہ عنہ(3)

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع کے موقع پر آئے، آپ نے راستے میں ایک جگہ نزول فرمایا اور عرض کیا:(الصلاة جامعة)یعنی سب کو اکٹھا ہونے کا حکم دیا،پھر علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا:کیا میں مومنوں کی جانوں کا مومنوں سے زیادہ حقدار نہیں ہوں؟صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: کیوں نہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکیا میں ہر مومن کا اس کی جان سے زیادہ حقدار نہیں ہوں؟صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا:کیوں نہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایایہ(علی) دوست ہیں اس کے جس کا میں دوست ہوں،اے اللہ!جو علی سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھ، جو علی سے عداوت رکھے تو اس سے عداوت رکھ

(سنن ابن ماجہ:116)

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

24 Oct, 10:01


سلسلہ۔احادیث۔ رسول اللہﷺ(149)

💦۔ جب بارش ہونے کے اثار نظر آئے یا بارش ہونے لگے تو یہ دعا پڑھیں

عَنْ أَبِيهِ الْمِقْدَامِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى سَحَابًا مُقْبِلًا مِنْ أُفُقٍ مِنَ الْآفَاقِ، تَرَكَ مَا هُوَ فِيهِ وَإِنْ كَانَ فِي صَلَاتِهِ، حَتَّى يَسْتَقْبِلَهُ، فَيَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أُرْسِلَ بِهِ» ، فَإِنْ أَمْطَرَ قَالَ: «اللَّهُمَّ سَيْبًا نَافِعًا» مَرَّتَيْنِ، أَوْ ثَلَاثًا، وَإِنْ كَشَفَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَلَمْ يُمْطِرْ حَمِدَ اللَّهَ عَلَى ذَلِكَ

ترجمہ:ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا س ے روایت ہے، نبی ﷺ جب کسی افق سے بادل آتا دیکھتے تو جس کام میں بھی مشغول ہوتے،خواہ نماز ہی میں کیوں نہ ہوتے،اسے چھوڑ کر بادل کی طرف متوجہ ہو جاتے اور فرماتے:اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أُرْسِلَ بِهِ یا اللہ!ہم اس چیز کے شر سے تیری پناہ میں آتے ہیں جو کچھ دے کر یہ (بادل) بھیجا گیا ہے،اگر بارش شروع ہو جاتی تو دوبار یا تین بار فرماتے:اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا یا اللہ!اس بارش کو فائدہ مند بنا دے،اگر بارش نہ ہوتی اور اللہ تعالیٰ بادل کو ہٹا دیتا تو آپ اللہ کا شکر کرتے۔

تشریح:(1)بارش اللہ کی ر حمت ہے لیکن اللہ کا عذاب بھی ہوسکتی ہے،اس لئے بادل دیکھ کر اللہ کی رحمت کی اُمید کے ساتھ ساتھ اس کے عذاب سے پناہ بھی مانگنی چاہیے(2)بارش انسان کےلئے انتہائی ضروری ہونے کے باجود اس میں نقصان کا پہلو بھی موجود ہے،اس لیے بارش کے نفع مند ہونے کی دعا کرنا ضروری ہے(3)بادل کا برسے بغیر چھٹ جانا اس لئے اللہ کا انعام ہے کہ اس کے عذاب ہونے کا خطرہ ٹل گیا(4)بندے کوہر حال میں اللہ سے امید کے ساتھ ساتھ اللہ کا خوف بھی رکھنا چاہیے اور ان مواقع پر یہ دعائیں پڑھنے کاالتزام کرنا چاہیے۔

(سنن ابن ماجہ:3889)

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

23 Oct, 17:41


*جب تقدیر میں ہر چیز لکھی جاچکی ہے، تو کس چیز پر محنت کریں اور کس چیز کو تقدیر پہ چھوڑ دیں؟*

┈┉┅❀🍃🌸🍃❀┅┉┈

تفصیل:
اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہرچیز تقدیر میں لکھ دی ہے ، یہاں تک کہ آدمی نیک بخت ہوگا یا بدبخت یہ بھی لکھا جاچکا ہے ؛ لیکن بندے کا کام یہ نہیں کہ وہ ”تقدیر“ کی بنا پر بیٹھ جائے اور محنت ومشقت نہ کرے ؛ بلکہ بندے کو حکم ہے کہ وہ عمل میں سعی کرے چنانچہ ایک حدیث میں ہے کہ جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو ”تقدیر“ کے حوالے سے اس طرح کی بات بتلائی تو صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) تو پھر ہم عمل کیوں کریں؟ کیوں ہم تقدیر پر اعتماد کرکے نہ بیٹھ جائیں؟ تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، تم لوگ عمل اور کام نہ چھوڑو، مسلسل عمل جاری رکھو، ہرایک کے لیے وہ چیز آسان کردی جائے گی جس کے لیے اسے پیدا کیا کیا۔

(مسلم، رقم: ۲۶۴۷، باب کیفیة خلق الآدمی فی بطن أمّہ)؛

لہٰذا آدمی کو ہمت سے کام لیناچاہیے ، تقدیر کے بارے میں زیادہ نہیں سوچناچاہیے ،تقدیر کا مسئلہ انتہائی نازک ہے ، اور مسئلہ تقدیر اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے جس پر اللہ نے کسی فرشتہ یا نبی کو مطلع نہیں کیا، تقدیر کے سلسلہ میں بحث ومباحثہ یا غور وخوض سے آدمی گمراہ ہوسکتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ حدیث شریف میں اس کے تعلق سے کلام کرنے کی ممانعت آئی ہے ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایک دفعہ کسی گفتگو میں مشغول تھے ، حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ، فرمایا کہ کیا گفتگو کررہے تھے ؟ عرض کیا کہ تقدیر کے مسئلہ میں بات تھی، چہرہ مبارک غصہ سے سرخ ہوگیا اور فرمایا کہ کیا تم اس کے لیے پیدا کیے گئے ہو یا میں اس کے لیے بھیجا گیا ہوں، ہلاک ہوگئے وہ لوگ جنھوں نے اس میں گفتگو کی۔

*(مشکاة: ۲۲) (مرقاة: ۲۵۶/۱)*

لہذا آپ بھی اس چکر میں نہ پڑیں اور عمل کرتے رہیں ۔

نوٹ: ہرچیز اللہ نے آدمی کی قسمت میں لکھ دینے کے باوجود آدمی کو ایک اختیار دیا ہے اسی اختیار پر اس کی گرفت ہوگی یا اس کو اچھا بدلہ ملے گا، یہ بات عقل میں آنے والی ہے کہ اگر آدمی بالکل مجبور پتھر کی طرح ہوتا تو اس سے حساب وکتاب کرنا ہی لاحاصل تھا، اللہ رب العزت نے جب سب کچھ لکھنے کے باوجود انسان کو حساب وکتاب کا مکلف بنایا ہے تو اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ انسان بالکل مجبور بھی نہیں ہے ، آدمی کبھی بھی دنیاوی کاموں میں تقدیر کا سہارا لے کر گھر نہیں بیٹھتا۔ مسلمان صرف شرعی اور دینی کاموں میں تقدیر کا سہارا لے کر نماز وغیرہ ترک کرتے ہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

23 Oct, 17:40


*میں نے پڑھنے میں اپنا پہلا قدم کیسے شروع کیا*

┈┉┅❀🍃🌸🍃❀┅┉┈

1. صحیح کتاب: ایسی کتاب تلاش کریں جو آپ کے موجودہ سطح اور دلچسپیوں کے مطابق ہو۔ بچوں یا سادہ ناولوں کو ہدایت کی گئی کتابیں شروع کرنے کے لئے ایک اچھا انتخاب ہوسکتا ہے۔

2. مناسب وقت: کوشش کریں کہ روزانہ پڑھنے کے لئے وقف وقت مقرر کریں۔ یہ صبح کے وقت ہوسکتا ہے کہ آپ اپنا دن شروع کریں یا شام کے وقت سونے سے پہلے۔ اس وقت پڑھنے کا عزم کرنا ضروری ہے۔

3. سکون سے: جب آپ پڑھنا شروع کرتے ہیں تو ، آپ کو صفحات کو تیزی سے پڑھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ہے۔ پڑھنے کی آرام دہ شرح سے شروع کریں جو آپ کو مواد کو سمجھنے اور لطف اندوز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ وقت اور مشق کے ساتھ آپ کی پڑھنے کی صلاحیت خود بخود تیز ہو جائے گی۔

4. ضرورت پڑنے پر لغت کا استعمال کریں: اگر پڑھنے کے دوران آپ کو ناآشنا الفاظ کا سامنا ہو تو ، بلا جھجھک لغت استعمال کریں تاکہ ان کے معنی معلوم کرسکیں۔ اس سے آپ کو اپنے الفاظ بڑھانے اور مواد کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔

5. باقاعدگی سے پڑھتے رہیں اور ایک کتاب ختم کرنے کے بعد رکیں نہیں ان کتابوں کی فہرست بنائیں جنہیں آپ پڑھنا چاہتے ہیں اور انہیں نشانہ بنائیں۔

6. آپ جو پڑھتے ہیں اس پر تبادلہ خیال کریں: کتاب ختم کرنے کے بعد ، اپنے دوستوں یا کنبہ کے ساتھ جو پڑھتے ہیں اس پر تبادلہ خیال کرنے کی کوشش کریں۔ اس سے آپ کی تفہیم اور خیالات اور تاثرات کے تبادلے کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

7. لطف: مت بھولیں کہ پڑھنے کا بنیادی مقصد اس سے لطف اندوز ہونا اور استفادہ کرنا ہے۔ ایسی کتابوں کا انتخاب کریں جو آپ کی دلچسپی کا اظہار کریں اور نئی دنیاؤں کو دریافت کرنے اور اپنے افق کو وسعت دینے میں آپ کی مدد کریں۔

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

23 Oct, 17:40


🍀🍀 *محروم وہ ھے -* 🍀🍀
جس کو علم ھو کہ اشراق/چاشت کا وقت تقریباً 6 گھنٹے ھے اور وہ 2 رکعتیں نہ پڑھ سگے۔ جو کہ انسانی جسم کے 360 جوڑوں کا صدقہ ھے۔

🍀🍀 *محروم وہ ھے -* 🍀🍀
جسے علم ھو کہ رات تقریباً 11 گھنٹوں کی ھے اور وہ وتر کی رکعت نہ پڑھ سکے جس میں تقریبا 3 منٹ لگتے ہیں۔

🍀🍀 *محروم وہ ھے۔* 🍀🍀
جسے علم ھو کہ دن اور رات میں 24 گھنٹے ھوتے ھیں اور وہ قرآن کریم کے ایک رکوع کی تلاوت نہ کر سکے۔جس میں 10 منٹ لگتے ہیں۔

🍀 *یقینا محروم وہ ھے۔* 🍀
جسے علم ھو کہ زبان تھکتی نہیں اور وہ دن بھر میں بلکل بھی اللہ کا ذکر نہ کرے۔

🍀 *أستغفر الله و أتوب إليه* 🍀

اور اسی طرح زندگی گزر رھی ھے۔
اور ہم اپنے آپ سے غافل ھیں اور اپنے وقت کو ضائع کرتے جا رہے ھیں۔
یا اللہ ہم ان محرومیوں سے تیری پناہ مانگتے ھیں۔
یا اللہ ان سنتوں کی یاد دہانی کو تو میرے لئے ، میرے والدین کے لیے اور جو اس یاد دہانی کو عام کرے، ان سب کے لیے قیامت تک صدقہ جاریہ بنا دے۔

🍀 *آمین یارب العالمین۔* 🍀

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

23 Oct, 17:39


*عہدِ رسالت کے دو بچے*

*'•••⊰✿🎗️🎗️✿⊱•••'*

حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللّٰه عنہ مشہور اور بڑے صحابہ رضی اللّٰه عنہم میں ہیں۔

فرماتے ہیں کہ میں بدر کی لڑائی میں میدان میں لڑنے والوں کی صف میں کھڑا تھا۔میں نے دیکھا کہ میرے دائیں اور بائیں جانب انصار کے دو کم عمر لڑکے ہیں۔ مجھے خیال ہوا کہ میں اگر قوی اور مضبوط لوگوں کے درمیان ہوتا تو اچھا تھا کہ ضرورت کے وقت ایک دوسرے کی مدد کرسکتے۔ میرے دونوں جانب بچے ہیں یہ کیا مدد کر سکیں گے۔

اتنے میں ان دونوں میں سے ایک نے میرا ہاتھ پکڑ کر کہا: چچا جان! تم ابوجہل کو بھی پہچانتے ہو؟

میں نے کہا: ہاں٬ پہچانتا ہوں تمہاری کیا غرض ہے؟

اس نے کہا: مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ رسول اللّٰه ﷺ کی شان میں گالیاں بکتا ہے۔ اس پاک ذات کی قسم! جس کے قبضہ میں میری جان ہے٬ اگر میں اس کو دیکھ لوں تو اس وقت تک اس سے جدا نہ ہوں گا کہ وہ مر جائے یا میں مر جاؤں۔

مجھے اس کے اس سوال اور جواب پر تعجب ہوا۔ اتنے میں دوسرے نے یہی سوال کیا اور جو پہلے نے کہا تھا وہی اس نے بھی کہا۔

اتفاقاً میدان میں ابوجہل دوڑتا ہوا نظر آ گیا۔ میں نے ان دونوں سے کہا کہ تمہارا مطلوب جس کے بارے میں تم مجھ سے سوال کر رہے تھے وہ جا رہا ہے۔

دونوں یہ سن تلواریں ہاتھ میں لیے ہوئے ایک دم بھاگے چلے گئے اور جا کر اس پر تلوار چلانی شروع کر دی یہاں تک کہ اس کو گرا دیا۔ *( بخاری )*

ماخوذ از: آج کا سبق٬ صفحہ: 414
تالیف: مفتی اعظم حضرت مولانا محمد شفیع صاحب رحمه اللّٰه

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

23 Oct, 17:39


*اللّٰه سے تجارت*

*'•••⊰✿🎗️🎗️✿⊱•••'*

میں لاہور میں سعودی عرب کے تعلیمی اتاشی کے سامنے بیٹھا تھا، میرے کاغذات اور جدہ یونیورسٹی کا ویزا اس کے ہاتھ میں تھا۔

وہ کافی دیر کاغذات کو دیکھتا رہا پھر بولا: لیکن میں اس ویزے کو نہیں مانتا۔ میں نے پوچھا وجہ؟ اس نے کہا: تعلیم تو ٹھیک ہے مگر تمھارا تجربہ انڈسٹری کا ہے تدریس کا تجربہ تو صفر ہے، جس کو پڑھانے کا کوئی تجربہ ہی نہ ہو وہ کیا پڑھائے گا۔

میں نے کہا سر لیکن جدہ میں رئیس القسم نے میرا ٹیسٹ اور پڑھائی کا طریقہ دیکھ کر میری سفارش کی، پھر میرا ڈین سے انٹرویو ہوا اس کے بعد یہ ویزا دیا گیا ہے۔ اس کے۔ ہونٹوں پر ایک مسکراہٹ پھیل گئی٬ بولا: ضروری نہیں کہ اگر انھوں نے غلطی کی ہو تو میں بھی غلطی کروں۔

میں نے کہا سر یہ ویزا وائس چانسلر نے جاری کیا ہے جس کی پوسٹ وزیر کے برابر ہوتی ہے، وہ پھر مسکرایا اور بولا اور مجھ کو ایسے 15 وزیروں کے کاموں کو چیک کرنے کےلئے بٹھایا گیا ہے اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے کاغذات پر لکھ کر دے سکتا ہوں کہ آپ کو ویزا نہیں دیا جا سکتا۔ میں نے اس سے مزید حجت کی تو اس نے کہا جب تک میں اس سیٹ پر ہوں دیکھتا ہوں تم کو ویزا کون دیتا ہے۔

میرے ذہن میں اپنی پرانی کمپنی کے مسٹر فریڈرک کے الفاظ گونجے: مسٹر رضوان! تم نوکری چھوڑ کر بڑی غلطی کر رہے ہو، میں نے ان لوگوں کے ساتھ 20 سال کام کیا ہے، ان کا ہر وعدہ غلط ہوتا ہے۔ اور میں نے غصہ میں جواب دیا تھا: یہ لوگ ہمارے لئے بڑے مقدس ہیں تم ان کی توہین کر رہے ہو۔

اس نے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے کہا تھا ایک وقت آئے گا تم میرے الفاظ کو یاد کرو گے۔ شاید وہ وقت آ گیا تھا۔ پھر اس کے بعد میں نے دو اور چکر لگائے ہوائی جہاز سے اور ہر بار اتاشی کا وہی جواب تھا: جب تک میں اس سیٹ پر ہوں٬ دیکھتا ہوں تم کو ویزا کون دیتا ہے۔

میرے لئے یہ بڑا سخت وقت تھا۔ خدا ہی ملا نہ وصال صنم۔ دو مہینے بےروزگاری کے ہو چکے تھے۔

میں سخت ٹینشن میں بیٹھا تھا کہ بیل بجی۔ دروازے پر ٹین ڈبے والا تھا، کوئی ستر سال کا ہو گا۔ بالکل ہڈیوں کا ڈھانچا، میلا کچیلا پیوند لگے کپڑے، پسینے میں نہایا ہوا۔ کہنے لگا: صاحب دس سال ہو گئے ہیں ان گلیوں میں چکر لگاتے آج پہلی بار کسی کے گھر کی بیل بجائی ہے۔

میں نے حیرت سے کہا: ہاں بولو، کہنے لگا: یہاں نہیں وہاں نیم کے پیڑ کے نیچے چبوترے پر بیٹھ کر آرام سے بات کرنی ہے۔ میں تذبذب کے عالم میں اس کے ساتھ چل پڑا۔

کہنے لگا: صاحب! میری اکلوتی بچی کی شادی ہونے والی ہے۔ شادی میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے مگر میرے پاس ایک پیسہ نہیں ہے۔ آج کل کام بھی بہت مندا ہے۔ کئی لوگوں سے ادھار مانگا سب نے منع کر دیا، کل رات بہت دیر تک مسجد میں رویا اور دعا مانگی تو رات میں خواب میں آپ کی گلی اور گھر نظر آیا اور آواز آئی ان سے جا کر مانگ لے۔ اس لئے صرف آپ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

مجھے اس کی کہانی پر یقین نہیں آیا اور ہنسی بھی آئی کہ لوگ کیسی کیسی چار سو بیسی کرنے لگے ہیں۔ میں نے از راہِ مذاق پوچھا: کتنے پیسے کی ضرورت ہے؟ بولا: صاحب! سادگی سے رخصتی کرنی ہے، زیور تو میں اپنے بیوی کا چڑھا دوں گا، مگر پانچ چھ جوڑے اور شادی کا کھانا تو کرنا ہو گا، کوئی تیس ہزار کا خرچہ ہو گا۔

میں نے سوچا 50000 تو آج کل صرف دلہن کے بیوٹی پارلر میں ہی خرچ ہو جاتے ہیں۔ یہ رقم میرے لئے بہت معمولی تھی اگر میں باہر کام کر رہا ہوتا، مگر اب اس بے روزگاری میں یہ میرے لئے بہت بڑی رقم تھی- میں خاموش سا ہو گیا۔

وہ بولا: صاحب! آپ میرے ساتھ میرے گھر چلیں اور میرے محلے والوں سے پوچھ لیں یہ جھوٹی کہانی نہیں ہے، میں غریب ضرور ہوں مگر ایماندار ہوں۔ قسطوں میں آپ کی رقم لوٹا دوں گا۔ اس کی آنکھوں میں آنسو تھے اور چہرے پر بےچارگی اور لجاجت۔ وہ پھر بولا: میں کبھی بیل نہ بجاتا اگر یہ خواب نہ دیکھتا۔

میں عجیب شش و پنج میں تھا۔ پھر مجھے یاد آیا کہیں پڑھا تھا کہ جب تنگی ہو تو خدا سے تجارت کیا کرو وہ کبھی نا امید نہیں کرتا۔ تیس ہزار دینے کا مطلب یہ تھا کہ اب واپسی کی کوئی امید نہیں۔ خیر میں گیا اور تیس ہزار اس کے ہاتھ میں رکھ دئیے۔ اس نے میرے ہاتھ چوم لئے اور رونے لگا۔

کوئی پندرہ دن بعد پھر اس نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ میں نے غصہ سے پوچھا: اب کیا مسئلہ ہے؟ کیا پھر کوئی خواب دیکھا ہے؟

بولا: ہاں مگر آپ کو کیسے پتہ چلا ؟ میں نے جنجھلا کر کہا: ظاہر ہے پہلے خواب دیکھا تھا تو بیل بجائی اب پھر خواب دیکھا ہو گا جو بیل بجائی ہے۔ جلدی بتاؤ مجھے بہت کام ہیں۔

کہنے لگا: صاحب کل عشاء کی نماز پڑھ کر بڑی دعا کی کہ مولا قرض تو دلا دیا ہے اب ادائیگی میں بھی مدد کر دے اور سو گیا۔ تو پھر آپ کا گھر نظر آیا آواز آئی کہ تیرا قرض ادا کر دیا گیا ہے۔ جا کر بتا دے کہ اس کا بھی کام کر دیا گیا ہے۔

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

23 Oct, 17:39


میری سمجھ میں تو کچھ نہیں آیا۔ میں نے کہا: ٹھیک ہے۔ جاؤ میں نے تم سے کون سا قرض وصول کرنا تھا لیکن کمرہ میں آ کر میں کافی دیر تک سوچتا رہا۔

پھر والدہ سے مشورہ کیا تو وہ بولیں تم کل ہی لاہور جاؤ۔ ہو سکتا ہے قدرت کوئی راستہ نکالے۔

میں نے تنک کر کہا: تین بار تو جا چکا ہوں٬ وہ تو بس ایک ہی بات کہتا ہے: جب تک میں اس سیٹ پر ہوں دیکھتا ہوں تم کو ویزا کون دیتا ہے۔ اب تو اس کو میرا چہرا بھی زبانی یاد ہو گیا ہو گا۔

والدہ نے کہا: میں پیسے دیتی ہوں تم اللّٰه کا نام لے کر جاؤ تو سہی، کچھ لوگ خدا کے بہت قریب ہوتے ہیں یہ بات عام آدمی نہیں سمجھ سکتا۔

خیر میں اگلے دن لاہور پہنچا۔ موسلا دھار بارش ہو رہی تھی، ڈرتے ڈرتے اتاشی کے کمرہ میں داخل ہوا۔ دیکھا کرسی پر ایک نوجوان لڑکا بیٹھا ہے، میں نے کہا یہاں تو ایک اور صاحب ہوتے تھے۔ بولا ہاں ان کو ایک ہفتہ ہوا واپس وزارت خارجہ میں بلا لیا گیا ہے اور میں نے چارج سنبھال لیا ہے۔

میں نے کاغذات اس کو دیئے۔ بولا آپ بہت لیٹ آئے اب تو یونیورسٹی کھلنے میں چند دن رہ گئے ہیں۔ پھر اس نے سیکرٹری کو بلایا کہا کہ پرسوں سے یونیورسٹی شروع ہو رہی ہے۔ یہ پہلے ہی لیٹ ہوچکے ہیں۔ فوراً ٹکٹ بناؤ پاسپورٹ پر ویزا لگاؤ اورسالانہ ھاؤس رینٹ، ایک ماہ کی سلیری کا چیک بنا کر لے آؤ، اور سنو چائے بھجوا دینا۔

میں ایک لمحہ کےلئے گم سم سا ہو گیا، قدرت اس طرح بھی مہرباں ہو سکتی ہے ؟ پرانے اتاشی کے الفاظ میرے کانوں میں گونج رہے تھے۔ اوپر والے نے اس مغرور شخص کی کرسی چھین لی تھی۔ کیا صرف میرا کام کروانے کےلئے؟

پھر موسم پر میں نے گفتگو شروع کی بتایا کہ بہت موسلادھار بارش ہو رہی تھی، بڑی مشکل ہوئی آنے میں۔ تو اس نے بڑی شائستہ اردو میں جواب دیا کہ آپ لوگ بڑے خوش قسمت ہیں ہم تو ایسے موسم کو ترستے ہیں۔ مجھ پر تو حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ گئے اس کی اردو سن کر۔

میرا حیران چہرہ دیکھ کر وہ ہنسا، بولا: میں نے یہیں سے تعلیم حاصل کی ہے۔ پاکستانی ایک ذہین ، محنتی اور بڑی مہمان نواز قوم ہے۔ میں ان سے محبت کرتا ہوں خاص طور پر استادوں سے۔

چائے ختم ہو گئی تھی، پاسپورٹ، ٹکٹ اور چیک میرے ہاتھ میں تھا۔ مجھے ٹین ڈبے والے کے خواب کے الفاظ یاد آئے کہ تمھارا قرض ادا کر دیا گیا ہے لیکن ایسی ادائیگی کا تو میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

*(منقول)*

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

23 Oct, 17:39


*سود کا کاروبار برکت سے محروم ہوتا ہے*

*'•••⊰✿🎗️🎗️✿⊱•••'*

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ سود کو برباد کرتا ہے یعنی یا تو اسے بالکل غارت کر دیتا ہے یا سودی کاروبار سے خیر و برکت ہٹا دیتا ہے علاوہ ازیں دنیا میں بھی وہ تباہی کا باعث بنتا ہے اور آخرت میں عذاب کا سبب، جیسے ہے۔

*قُل لَّا يَسْتَوِي الْخَبِيثُ وَالطَّيِّبُ وَلَوْ أَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِيثِ* 5-المائدة: 100
یعنی
ناپاک اور پاک برابر نہیں ہوتا گو تمہیں ناپاک کی زیادتی تعجب میں ڈالے۔

ارشاد فرمایا آیت
*وَيَجْعَلَ الْخَبِيثَ بَعْضَهُ عَلَىٰ بَعْضٍ فَيَرْكُمَهُ جَمِيعًا فَيَجْعَلَهُ فِي جَهَنَّمَ*
8-الأنفال: 37 ‌‌‌‏۔

الا یہ خباثت والی چیزوں کو تہ و بالا کر کے وہ جہنم میں جھونک دے گا اور جگہ ہے

*وَمَآ اٰتَيْتُمْ مِّنْ رِّبًا لِّيَرْبُوَا۟ فِيْٓ اَمْوَالِ النَّاسِ فَلَا يَرْبُوْا عِنْدَ اللّٰهِ*
30۔ الروم: 39
یعنی
سود دے کر جو مال تم بڑھانا چاہتے ہو وہ دراصل بڑھتا نہیں،

اسی واسطے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ والی روایت میں ہے کہ سود سے اگر مال میں اضافہ ہو بھی جائے لیکن انجام کار کمی ہوتی ہے۔
*مسند احمد:395/1: صحیح* ‌‏
مسند کی ایک اور روایت میں ہے کہ امیر المؤمنین عمر فاروق رضی اللہ عنہ مسجد سے نکلے اور اناج پھیلا ہوا دیکھ کر پوچھا یہ غلہ کہاں سے آیا؟ لوگوں نے کہا بکنے کیلئے آیا ہے، آپ رضی اللہ عنہما نے دعا کی کہ اللہ اس میں برکت دے، لوگوں نے کہا یہ غلہ گراں بھاؤ بیچنے کیلئے پہلے ہی جمع کر لیا تھا، پوچھا کس نے جمع کیا تھا، لوگوں نے کہا ایک تو فروخ نے جو عثمان کے مولی ہیں اور دوسرے آپ کے آزاد کردہ غلام نے، آپ رضی اللہ عنہما نے دونوں کو بلوایا اور فرمایا تم نے ایسا کیوں کیا؟ جواب دیا کہ ہم اپنے مالوں سے خریدتے ہیں اور جب چاہیں بیچیں، ہمیں اختیار ہے، آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا سنو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ جو شخص مسلمانوں میں مہنگا بیچنے کے خیال سے غلہ روک رکھے اسے اللہ مفلس کر دے گا، یہ سن کر فروخ تو فرمانے لگے کہ میری توبہ ہے میں اللہ سے اور پھر آپ سے عہد کرتا ہوں کہ پھر یہ کام نہ کروں گا لیکن سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے غلام نے پھر بھی یہی کہا کہ ہم اپنے مال سے خریدتے ہیں اور نفع اٹھا کر بیچتے ہیں، اس میں کیا حرج ہے؟

راوی حدیث ابویحییٰ فرماتے ہیں میں نے پھر دیکھا کہ اسے جذام ہو گیا اور جذامی ( کوڑھ ) ‌‌‌‏ بنا پھرتا تھا،
*مسند احمد:21/1:ضعیف*
ابن ماجہ میں ہے جو شخص مسلمانوں کا غلہ گراں بھاؤ بیچنے کیلئے روک رکھے اللہ تعالیٰ اسے مفلس کر دے گا یا جذامی۔
*سنن ابن ماجه:2155، قال الشيخ الألباني:ضعیف*

پھر فرماتا ہے وہ صدقہ کو بڑھاتا ہے۔ *یُرۡبِی* کی دوسری قرأت *یُرَبّیَ* بھی ہے، صحیح بخاری شریف کی حدیث میں ہے جو شخص اپنی پاک کمائی سے ایک کھجور بھی خیرات کرے اسے اللہ تبارک و تعالیٰ اپنی داہنے ہاتھ لیتا ہے پھر اسے پال کر بڑا کرتا ہے ( جس طرح تم لوگ اپنے بچھڑوں کو پالتے ہو ) ‌‌‌‏ اور اس کا ثواب پہاڑ کے برابر بنا دیتا ہے۔
*صحیح بخاری:1410: صحیح* ‌‌‌‏
اور پاک چیز کے سوا وہ ناپاک چیز کو قبول نہیں فرماتا، ایک اور روایت میں ہے کہ ایک کھجور کا ثواب احد پہاڑ کے برابر ملتا ہے، *سنن ترمذي:661، قال الشيخ الألباني:صحیح*

اور روایت میں ہے کہ ایک لقمہ مثل احد کے ہو کر ملتا ہے، پس تم صدقہ خیرات کیا کرو، پھر فرمایا ناپسندیدہ کافروں، نافرمان زبان زور اور نافرمان فعل والوں کو اللہ پسند نہیں کرتا، مطلب یہ ہے کہ جو لوگ صدقہ خیرات نہ کریں اور اللہ کی طرف سے صدقہ خیرات کے سبب مال میں اضافہ کے وعدہ کی پرواہ کئے بغیر دنیا کا مال دینار جمع کرتے پھریں اور بدترین اور خلاف شرع طریقوں سے کمائیاں کریں لوگوں کے مال باطل اور ناحق طریقوں سے کھا جائیں، یہ اللہ کے دشمن ہیں ان ناشکروں اور گنہگاروں سے اللہ کا پیار ممکن نہیں-
پھر ان بندوں کی تعریف ہو رہی ہے جو اپنے رب کے احکام کی بجا آوری کریں، مخلوق کے ساتھ سلوک و احسان قائم کریں، نمازیں قائم کریں، زکوٰۃ دیتے رہیں، یہ قیامت کے دن تمام دکھ درد سے امن میں رہیں گے کوئی کھٹکا بھی ان کے دل پر نہ گزرے گا بلکہ رب العالمین اپنے انعام و اکرام سے انہیں سرفراز فرمائے گا۔

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

22 Oct, 15:56


*❈❦ 266 ❦❈*
☜█❈ *حق کا داعی*❈ █☞
☞❦ *نور -ے- ہدایت* ❦☜
⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
*☞ __ انفرادی دعوت :-*

*★_ انفرادی دعوت اتنی قوی ہے کہ انفرادی دعوت میں داعی کو اپنی استعداد سے نیچے اترنا پڑتا ہے اور اجتماعی دعوت میں داعی کو اپنی سطح سے اوپر جانا پڑتا ہے جس میں کبر کا خود پسندی کا ان سب چیزوں کا خطرہ ہے،*

*★_ انفرادی دعوت میں ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے، انفرادی دعوت میں بڑی ترقیات ہیں، ہم اپنی بات کو پہنچانے کے لیے خود جائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹے سے چھوٹے کو بھی دعوت دینے میں آر محسوس نہیں فرماتے تھے،*

*★_ دعوت کے اندر عمومیت لاؤ کیونکہ اس کام سے کوئی جماعت کوئی گروہ بنانا مقصد نہیں ہے، اس محنت سے امت بنانا مقصد ہے،*

*★_ گروہ تو بنے ہوئے ہیں امت کا طبقات میں بٹ جانا یہ امت کی خون ریزی کا اصل سبب ہے، حضرت فرماتے تھے اگر امت طبقات میں بٹ گئی تو باوجود ذکر و عبادت کے باوجود تعلیم اور تربیت کے باوجود امت کے عبادتوں پر جمع ہو جانے کے اللہ کے غیبی نصرت اللہ کی مدد کبھی نہیں نہیں ائے گی،*

*★_ اس کام کا مقصد صرف امت کو کلمہ نماز سکھا دینا نہیں ہے، اس کام کا بنیادی مقصد امت کے اختلاف سے امت کے طبقات کے فرق کو ختم کر دینا ہے ،*

*🎙️_حضرت مولانا سعد صاحب, بھوپال اجتماع (25-12-2012),*
*💤_ ایڈمن کی ڈائری - حق کا داعی _,*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

21 Oct, 13:55


🍂🌿🍂🌿🌿🍂🌿🍂

🔅 🔆 Aaj Ki Pyari Hadees ! 🔆 🔅

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:

نبی (ﷺ) نیند کی وجہ سے فجر کی سنتیں نہ پڑھ سکے تو آپ نے سورج طلوع ہونے کے بعد ان کی قضا دی ۔

Roman Urdu

Hazrat Abu Hurairah raziyallahu anhu se riwayat hai ke:

Nabi (ﷺ) niind ki wajah se Fajr ki sunnaten na padh sake to Aap ne suuraj tulu hone ke baad unki qaza di -

English

It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (ﷺ) slept and missed the two Rak’ah before Fajr, so he made them up after the sun had risen.

Grade: Sahih (Darussalam)

[ Sunan Ibn Majah 1155 ]

📝Note: Is Hadees se sabit hota hai ke Fajr ki do raka^at sunnat ki qaza suuraj nikalne ke baad bhi jaa'ez hai -
--------------------------------------------------------

👥 Kɪɴᴅʟʏ Sʜᴀʀᴇ ᴡɪᴛʜ Oᴛʜᴇʀs & Gᴇᴛ Sᴀᴡᴀʙ-E-Jᴀʀɪʏᴀ Jᴀᴢᴀᴋ Aʟʟᴀᴀʜᴜ ᴋʜᴀɪʀ

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

21 Oct, 13:20


Qur’an, Source of Guidance l قرآن ہدایت کا سرچشمہ l Ustazah Iffat Maqbool l NurulQuran l
👁 1.8K 👍 83
📥 06.10.2024
👤 NurulQuran
🕒 42:39

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

20 Oct, 15:00


*❈❦ 265 ❦❈*
☜█❈ *حق کا داعی*❈ █☞
☞❦ *نور -ے- ہدایت* ❦☜
⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
*☞ __ عوام کو توجہ دیجیے :-*

*★_ ہمارے دلوں میں مال والوں کا عہدے داروں کا تصور بیٹھا ہوا ہے کہ اب بھی ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر یہ ساتھ دیں گے تو کام ہو جائے گا,*

*★_ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب طائف سے واپس ہوئے خون سے جوتا بھرا ہوا تھا، انگوروں کے باغ میں آپنے نماز پڑھی، وہاں عتبہ شیبہ دونوں موجود تھے، اپ نے انہیں دعوت نہیں دی کہ قوم کے بڑے ہیں سردار ہیں، ان کو منا لو تو نیچے والے بھی مان جائیں گے، ان کا غلام تھا عداس آپ نے اس کو دعوت دی، عداس نے اسلام قبول کیا،*

*★_ ہمیں دور رسالت میں کہیں یہ بات نہیں ملتی کہ خواص کو جوڑ لو تاکہ عوام ان کے روب سے دین میں داخل ہو جائے، یہ تو ملتا ہے کہ جہاں عوام کو چھوڑ کر خواص کی طرف توجہ کی گئی تو اللہ تعالی کی طرف سے تنبیہ ہوئی ہے،*

*★_ نوح علیہ السلام سے قوم نے مطالبہ کیا کہ آپ کے ساتھ جو غربہ مساکین ہیں انہیں ہٹا دو تو ہم آپ کی بات سنیں گے، نوح علیہ السلام نے فرمایا، بڑا آسان مفہوم ہے، میرے پاس اللہ کی مدد چاہنے کے لیے ان کے سوا کچھ نہیں_,"*

*★_ نبی کی مدد نبی ہونے کی وجہ سے نہیں ہو رہی، قوم کو جواب میں فرمایا کہ میرے پاس میری مدد کا سامان میرے غربہ ہیں،*

*★_ ایک مہینے ایک دن کے لیے تھوڑی دیر کے لیے بھی میں نہیں چاہتا کہ تم ایک طرف ہو جاؤ غریبوں سے، میں خواص سے بات کر لوں،*

*🎙️_حضرت مولانا سعد صاحب, بھوپال اجتماع (25-12-2012),*
*💤_ ایڈمن کی ڈائری - حق کا داعی _,*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕

مجموعہ داعــیــانِ اســــلام

20 Oct, 14:52


🍂🌿🍂🌿🌿🍂🌿🍂

🔅 🔆 Aaj Ki Pyari Hadees ! 🔆 🔅

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا:

رسول اللہ (ﷺ) صبح (کے فرضوں) سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے، (اور اتنی ہلکی پڑھتے) گویا آپ کے کانوں میں اقامت کے آواز آ رہی ہے ۔

Roman Urdu

Hazrat Abdullah bin Umar raziyallahu anhuma se riwayat hai,unohne farmaya:

Rasulullah (ﷺ) subah (ki farz) se pehle do rakaten padhte,(aur itni halki padhte) goya Aap ke kaano me aqamat ke aawaaz aarahi hai -

English

It was narrated that Ibn ‘Umar said:

“The Messenger of Allah (ﷺ) used to pray two Rak’ah before the morning (prayer), as if the Adhan were in his ears. (i.e., he would pray them briefly).

Grade: Sahih (Darussalam)

[ Sunan Ibn Majah 1144 ]

Note: Aqamat ke waqt jaise jaldi hoti hai,waisi jaldi Aap (ﷺ) in rakaton ke ada karne me karte,matlab ye hai ke in rakaton me tuul na karte,mukhtasar suuraten padhte -
# Fajr ki sunnat
--------------------------------------------------------


👥 Kɪɴᴅʟʏ Sʜᴀʀᴇ ᴡɪᴛʜ Oᴛʜᴇʀs & Gᴇᴛ Sᴀᴡᴀʙ-E-Jᴀʀɪʏᴀ Jᴀᴢᴀᴋ Aʟʟᴀᴀʜᴜ ᴋʜᴀɪʀ