جس دین کی پہچان حیا عفت اور پاکدامنی ہو وہاں 14 فروری جیسے بےحیائی کے اندھیروں کی کوئی جگہ نہیں. مگر افسوس! وہی امت جسے شرم و حیا کا علمبردار بنایا گیا تھا آج مغرب کی اندھی تقلید میں اپنی عزتیں نیلام کر رہی ہے غیرت کو دفن کر چکی ہے اور حیا کو طاقِ نسیاں میں رکھ چکی ہے!
"14 فروری ویلنٹائن ڈے" محبت کے نام پر بےحیائی کے سوداگر آج نوجوان نسل کو تباہی کی گہرائیوں میں دھکیل رہے ہیں. فریبِ محبت میں ہماری بیٹیاں اپنی عزتیں گنوا رہی ہیں بیٹے اپنی غیرت بھول چکے ہیں والدین خاموش ہیں اور امت غفلت کی نیند میں مدہوش ہے! کیا یہی وہ امت ہے جسے "خیرُ اُمَّۃ" کہا گیا تھا؟
کہاں ہیں وہ مائیں جو اپنی بیٹیوں کو فاطمہؓ کی چادر کا درس دیتی تھیں؟ کہاں ہیں وہ باپ جو اپنی بیٹیوں کی عزت پر مر مٹنے کے لیے تیار رہتے تھے؟ کہاں ہیں وہ بھائی جو اپنی بہنوں کے اعزاز کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کر دیتے تھے؟ کہاں ہیں وہ نوجوان جو اپنی نظریں جھکانے کو ایمان کی علامت سمجھتے تھے؟ کیا ہم نے اپنی غیرت بیچ دی؟ کیا ہمیں اللہ کے حضور کھڑا نہیں ہونا ہے.؟
اے امتِ مسلمہ! جاگ جا اس سے پہلے کہ تیری نسلیں بےحیائی کے سیلاب میں بہہ جائیں اس سے پہلے کہ تیری بیٹیاں عفت و عصمت سے محروم ہو جائیں اس سے پہلے کہ تجھ پر بربادی کی مہر لگا دی جائے.
یاد رکھ! جب کسی قوم سے حیا چھن جاتی ہے تو اس کا زوال مقدر بن جاتا ہے!
اگر محبت سچی ہے تو نکاح کے مقدس بندھن میں باندھ عزت کے دائرے میں رکھ اللہ کی رضا کو مقدم رکھ ورنہ جان لے شیطان محبت کے نام پر فریب دیتا ہے عزتوں کو تار تار کرتا ہے حیا کو نوچتا ہے اور آخر میں صرف پچھتاوا رہ جاتا ہے.!
اے نوجوان!
عزت سستی نہیں حیا بوجھ نہیں پاکدامنی کمزوری نہیں!
اپنی عزت کا تحفظ کر اپنی نسلوں کو اس فتنے سے بچا اپنے ایمان کو مٹی میں نہ ملا...!
*عبدالرحمن محمد عباس*
_متعلم جامعة الإمام محمد بن سعود الإسلامية بالرياض_
~ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ~
*📚 اردو نصيحـــتیں 🌙*
┄┈┅※✤✤※┅┄┈۔
┊ ┊ ┊ ┊۔
┊ ┊ ┊ ☽۔
┊ ┊ ☆۔
☆ ☆۔
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
واٹسپ چینل:
https://whatsapp.com/channel/0029VaAyKKF3rZZZt01lW90b