🌼ـ﷽🌼
🌹اِذْهَبُوا بِقَمِيْصِيْ هَذَا فَاَلْقُوهُ عَلٰى وَجْهِ أَبِيْ يَأْتِ بَصِيرًا ، وَاْتُوْنِيْ بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ ﴿٩٣﴾
اور میرا یہ کرتا لے جاؤ اور لے جا کر میرے باپ کے چہرے پر ڈال دو ان کی آنکھیں روشن ہو جائیں گی اور میرے پاس اپنے تمام اہل و عیال کو لے آؤ۔
📝 نکات:
ج۔ اس مقام پر حضرت یوسف علیہ السلام کی شناخت برادران کی معذرت خواہی جناب یوسف علیہ السلام کا معافی کا اعلان عام خداوند تعالی سے ان کے لیے مغفرت طلب کرنے کا وعدہ یہ تمام مراحل یہاں ختم ہو جاتے ہیں۔ لیکن ابھی وہ مراحل باقی ہیں کہ جن میں جناب یعقوب علیہ السلام کی بینائی کی واپسی کا ذکر ہے جو برادران یوسف کے جرائم کی یادگار ہے اس آیت میں اس مشکل ترین مرحلہ کے حل کا راستہ بتایا گیا ہے۔ اس روایت کے ضمن میں یہ بھی موجود ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنے بردران سے فرمایا تھا میرا کرتا میرے والد کے پاس وہ برادر لے جائے جو میرا خون آلود کرتا لے گیا تھا اسی طرح انہیں شادان و فرحان کرے۔
د۔ ایک روایت میں ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام شبانہ روز اپنے بھائیوں کے ساتھ ایک دستر خواں پر کھانا کھاتے تھے جب ایک دستر خوان پر اکٹھے ہوتے تو شرمندگی محسوس کرتے تو انہوں نے حضرت یوسف علیہ السلام تک پیغام بھجوایا کہ ہمارا دستر خوان علیحدہ ہونا چاہیئے کیونکہ آپ سے ہمیں شرم آتی ہے حضرت یوسف علیہ السلام نے جواب دیا ”میں تمھارے ساتھ ایک دستر خوان پر بیٹھ کر افتخار محسوس کرتا ہوں ایک وہ وقت تھا جب لوگ مجھے دیکھتے تھے تو پکار اُٹھتے تھے، "سُبْحَانَ مَنْ بَلَّغَ عَبْدًا بِيْعَ بِعِشْرِينَ دِرْهَمًا مَا بَلَغْ" پاک ہے وہ ذات جس نے بيسں درہم کے عوض فروخت شدہ غلام کو آج اتنی بڑی عزت و عظمت عطا فرمائی۔ لیکن اب آپ لوگوں کا وجود میرے لئے عزت کا موجب ہے اب تمام دنیا کو معلوم ہو گیا ہے کہ میں نہ تو غلام تھا اور نہ ہی بے اصل و نسب تھا۔ میرے تمھارے جیسے بھائی ہیں اور حضرت یعقوب علیہ السلام نبی جیسا والد ہے لیکن پردیسی اور مسافر ضرور ہوں اللہ اکبر! یہ کیا جوانمردی اور بے مثال بردباری ہے!
#آیت_نمبر ٩٣ #سورہ_یوسف ٩٣ #صبح_ظہور_نزدیک_ہے #آوینی_میڈیا
#subhezahoor #avini_media
📍📍📍📍📍📍
°ღ°اِنَّهُـمْ يَــَروْنَـهُ بَــعِيْــدا وَنَـــَراهُ قَـِریْـبَـا°ღ°
🌹صبح ظہور نزدیک ہے🌹
👍 Join us on:
🔹 t.me/subhezahoor
🔵Fb.com/@subhezahoor313