شال، خضدار اوستہ محمد فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد قتل
جمعرات ، 21 نومبر ، 2024 / زرمبش اردو
شال بلوچستان کےدارالحکومت شال میں تھانہ جناح ٹاون کی حدود میں کلی برات میں دکاندار کو قتل کر دیا گیاپولیس کے مطابق مقتول کو تیز دار آلے سے دکان کے اندر قتل کیا گیاواقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق بلوچستان کے ضلع نصیرآباد سے ہے۔
اس طرح شال کے علاقے کیچی بیگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب شال کے علاقے کیچی بیگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نصیب اللہ نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔
ادھر خضدار میں این 25 شاہراہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک خاتون زخمی ۔
بلوچستان کے ضلع خضدارکے علاقے گریڈ اسٹیشن کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے محمداسلم نامی شخص ھلاک جبکہ فائرنگ سے مناز بی بی نامی خاتون زخمی ہوگئی ۔
پولیس نعش اور زخمی کوہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردیا ۔
پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
علاوہ ازیں اوستہ محمد کے صدر تھانہ کی حدود میں عمرانی اور کھوکھر قبائل تصادم کے کے دؤران گھروں پر فائرنگ سے نتیجے دو افراد موقع پر ھلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ، واقعہ دونوں قبائل میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتاہے ۔
دریں اثناء ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل کے قریب چھلیواری کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سے گر کر دو افراد بلال احمد اور ابراراحمد زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہمی کی لئے اوتھل منتقل کیا گیا ہے۔