Urdu.Khamenei.ir @khamenei_ur Channel on Telegram

Urdu.Khamenei.ir

@khamenei_ur


News, messages, and statements from Ayatullah Khamenei, Iran's Supreme Leader

urdu.Khamenei.ir

Urdu.Khamenei.ir (Urdu)

خطابہ، تبلیغ اور ہدایت کی خبریں، پیغامات اور بیانات احتیاط اللہ خامنہ‌ای، ایران کے عالی مقام رہنما کے طرف سے۔ یہ چینل ان لوگوں کے لیے ہے جو عظیم شخصیت احتیاط اللہ خامنہ‌ای کی تراکیب، رہنمائی اور دنیا بھر میں اُن کے ساتھ انتساب رکھنے والی تمام تازہ خبروں کو جاننا چاہتے ہیں۔nn'ادارہ اطلاعات، تبلیغات اور فرہنگ اسلامی' یا اختصاراً IRI قرارداد دینے کے لیے بنایا گیا ہے جو کہ احتیاط اللہ خامنہ‌ای کے ارادے اور رہنمائی کو عالمی سطح پر پہنچانے کا مقصد رکھتا ہے۔ چینل پر ان کی تقاریروں، نیازی اور خطبے کی تراکیب، اور ان کی مخصوص معاشرتی فلاسفے پر مبنی مواد موجود ہیں۔ جن کو پڑھ کر لوگ بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں کہ اُن کے سرپرست احتیاط اللہ خامنہ‌ای کی رہنمائی اور تبلیغ انسانیت کے لیے کتنی اہم ہے۔nnچینل 'Urdu.Khamenei.ir' کسی بھی شخص کے لیے ایک بہترین زریعہ ہے تاکہ وہ احتیاط اللہ خامنہ‌ای کی تراکیب، فلسفے اور تربیت کو بہتر سے بہتر جان سکے اور ان کی تبلیغ میں حصہ لے سکے۔ چینل کو فالو کر کے آپ ان کی تمام تازہ ترین بیانات، پیغامات اور خبروں سے باخبر رہ سکتے ہیں اور ان کے رہنمائی کو عمل میں لاتے ہوئے خود کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

Urdu.Khamenei.ir

11 Jan, 12:03


امریکی حکام ایران کو تابع فرمان بنانے کی آرزو قبر میں لے کر جائيں گے

🔸انقلاب سے پہلے امریکا کی پسند یہ تھی کہ ایران اس کا تابع فرمان رہے، امریکی اور صیہونی حکومت کے مفادات کی پاسبانی کرے۔ وہ ایران کے لیے یہ آرزو رکھتے تھے، آج بھی ان کی یہی تمنا ہے۔ کارٹر اسی امید کے ساتھ قبر میں پہنچ گئے اور یہ لوگ بھی اپنی یہ آرزو قبر میں لے کر جائیں گے۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

10 Jan, 14:11


💐 رجب، خود سازی کا سنہری موقع

🔸ماہ رجب الوہی اقدار سے خود کو قریب کرنے، ذات مقدس پروردگار کا قرب حاصل کرنے اور خود سازی کا سنہری موقع ہے۔ یہ ایام، جو ہماری روایتوں میں اہم ایام کے طور پر متعارف کرائے گئے ہیں، یہ سب بڑے اہم مواقع ہیں۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

10 Jan, 07:32


🌷بغیر کسی نقصان کے زمین کی برکتوں سے استفادہ

🔸امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے زمانے سے انسان کی حقیقی حیات، اور اس عظیم انسانی خاندان کی حقیقی سعادت شروع ہوگي۔ اس کرۂ خاکی کی برکتوں، صلاحیتوں اور توانائیوں سے استفادہ، انسان کے لیے بغیر کسی ضرر کے، بغیر کسی نقصان کے، بغیر کسی تضییع کے اور بغیر کسی تباہی کے ممکن ہوگا۔

امام خامنہ ای
14/3/2001

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

10 Jan, 07:23


🎥 رہبر انقلاب سے قم کے عوام کی ملاقات کی جھلکیاں

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

09 Jan, 15:58


💐 آغاز ماہ دعا

🔸اس مہینے میں پروردگار عالم کی بارگاہ میں دعا و مناجات اور توسل جتنا زیادہ ہو سکے کیجیے! بزرگوں نے، عارفوں نے، اللہ کی راہ پر چلنے والوں نے ماہ رجب اور شعبان کو، ماہ رمضان کی تمہید قرار دیا ہے۔



📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

09 Jan, 12:28


💠 درس اخلاق: تفرقہ، کمزوری اور عزت گنوانے کا سبب ہے

🔸امت اسلامیہ کے درد و رنج کے اسباب بہت ہیں۔ جب ہم تفرقے کا شکار ہوں، جب ایک دوسرے کے ہمدرد و نہ ہوں جب ہم حتیٰ ایک دوسرے کے بدخواہ بن گئے ہوں تو پھر اس کا نتیجہ یہی ہے۔ قرآن فرماتا ہے: "اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑا نہ کرو ورنہ کمزور پڑ جاؤگے اور تمھاری ہوا اکھڑ جائے گی۔" (سورۂ انفال، آيت 46) جب تم اختلاف کا شکار ہوئے تو فطری طور پر خاک میں مل جاؤگے، ذلیل ہو جاؤگے، اپنے اوپر غیروں کے تسلط کی راہ ہموار کر دوگے۔ تفرقے اور اختلاف  کا نتیجہ یہی ہے۔

امام خامنہ ای
14 اکتوبر 2022

  📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

08 Jan, 20:48


🔰  رہبر انقلاب اسلامی: ہم امریکا سے کیوں مذاکرات نہیں کرتے؟
امریکا، ایران میں شکست کھا چکا ہے اور ہر طرح کی دشمنی کر رہا ہے۔

🔸رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ 8 جنوری 2025 کی صبح قم کے عوام کے 9 جنوری سنہ 1978 کے قیام کی برسی کی مناسبت سے ہونے والی ملاقات میں ایرانی قوم کے بارے میں...

🔗مکمل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://urdu.khamenei.ir/news/7958

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

08 Jan, 20:44


🔰 رہبر انقلاب اسلامی:
قرائن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی، عراق میں اپنی موجودگي کو پھیلانے کی کوشش میں ہیں

🔸رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 8 جنوری 2025 کی شام عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات میں ملک کی...

🔗مکمل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://urdu.khamenei.ir/news/7962

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

08 Jan, 20:32


🎥 مزاحمت زندہ ہے

🔸مزاحمت زندہ ہے اور اسے زندہ رہنا چاہیے اور روز بروز زیادہ طاقتور ہونا چاہیے اور ہم مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، غزہ میں مزاحمت کی، غرب اردن میں مزاحمت کی، لبنان میں مزاحمت کی، یمن میں مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

08 Jan, 20:20


🎥 ہم امریکا سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟

🔸اسلامی جمہوریہ سے اس کے کینے اور فلاں دوسرے ملک کے کینے میں فرق ہے، بہت فرق ہے۔ ہم امریکا اور دوسرے مغربی ملکوں کے درمیان جو فرق رکھتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے۔ امریکا کو ایران میں شکست ہوئي ہے اور وہ اس شکست کا بدلہ لینے کی کوشش میں ہے۔

🔗 ویڈیو دیکھنے کے لیئے کلک کریں:
https://www.facebook.com/share/v/18ExUD6nEr/

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

08 Jan, 16:34


🎥 امریکی اور صیہونی موقف کا عہدیداران بالکل لحاظ نہ کریں

🔸 میں ملک کے عہدیداران چوکنا رہیں، ان لوگوں کی خواہشات کے سامنے نہ جھکیں جو ایرانی قوم اور اسلامی جمہوریہ کے کٹر دشمن ہیں، ایران کو تباہ شدہ دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کی آرزو رکھتے ہیں۔

امام خامنہ ای

🔗 ویڈیو دیکھنے کے لیئے کلک کریں:
https://www.facebook.com/share/v/14mGqyLh5E/

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

08 Jan, 14:15


🎥 ایران کے بارے میں امریکا کی اندازے کی غلطی

🔸پہلوی دور حکومت کا ایران، امریکی مفادات کا ایک مضبوط قلعہ تھا۔ اسی قلعے کے مرکز سے انقلاب باہر نکلا اور پھیل گيا اور امریکی سمجھ نہیں پائے، امریکی فریب کھا گئے، امریکی سوتے رہ گئے، امریکی غافل ہو گئے۔ امریکا کی اندازے کی غلطی کا مطلب یہ ہے۔

🔗 ویڈیو دیکھنے کے لیئے کلک کریں:
https://www.facebook.com/share/v/19ubCFtixr/

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

08 Jan, 08:38


📷 تاریخی قیام کی برسی پر قم کے ہزاروں لوگوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

🔸قم کے مختلف طبقوں کے ہزاروں افراد نے امام خمینی کی حمایت میں نو جنوری سنہ 1978 کے قم کے عوام کے قیام کی برسی کی مناسبت سے بدھ 8 جنوری 2025 کی صبح رہبر انقلاب سے ملاقات کی۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir  | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

08 Jan, 07:34


🔸 تاریخی قیام کی برسی پر قم کے ہزاروں لوگوں سے ملاقات کے لیے حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب کی آمد

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

07 Jan, 10:02


📖 قرآن کی روشنی میں: دشمن کو معاشرے میں رسوخ نہ کرنے دیجیے

🔸پیغمبر اسلام کی بعثت کا ایک بہت ہی اہم خزانہ، جس کی طرف افسوس کہ زیادہ توجہ نہیں دی جاتی، اپنے بدخواہوں کے مقابل اٹل اور ناقابل رسوخ ہونا ہے۔ انسانی معاشروں کو جو چوٹیں پہنچی ہیں، ان میں سے ایک ان کے دشمنوں کا ان کے درمیان اثر و رسوخ پیدا کرلینا ہے جس کا ذکر اس آیت "اشداء على الكفار" میں موجود ہے، "اشداء" عمل میں سختی کے معنی میں نہیں ہے، اشداء یعنی سخت ہونا، مضبوط و مستحکم ہونا، ناقابل رسوخ ہونا، اشداء کا یہ مطلب ہے۔ "اشداء على الكفار" یعنی کفار کو اجازت نہ دینا کہ وہ معاشرے میں اثر و رسوخ پیدا کریں۔

امام خامنہ ای
18 فروری 2023

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir  | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

05 Jan, 17:15


امریکی چھاونیاں، شامی جوانوں کے پیروں تلے روند دی جائیں گی

🔸آج آمریکہ شام میں  چھاونیاں بنانے میں لگا ہوا ہے، لیکن یہ چھاونیاں یقینا شامی جوانوں کے پیروں تلے روند دی جائیں گی۔ 

امام خامنہ ای
1 جنوری 2025

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

05 Jan, 14:16


🏡 اسلامی گھرانہ : شوہر اور زوجہ ایک دوسرے کی سعادت میں مدد کریں

🔸بہت سی بیویاں ہیں جو اپنے شوہروں کو جنتی بنا دیتی ہیں اور بہت سے شوہر ہیں جو اپنی بیوی کو حقیقی معنی میں سعادت مند کردیتے ہیں اور اس کا الٹا بھی ہے یعنی ممکن ہے (شادی سے پہلے) مرد اچھے ہوں اور ان کی بیویاں ان کو جہنمی بنا دیں۔ یا بیویاں اچھی رہی ہوں جنھیں ان کے شوہروں نے جہنمی بنا دیا ہو۔ چنانچہ اگر شوہر اور زوجہ دونوں اس بات پر توجہ دیں تو وہ اچھی نصیحتوں کے ذریعے اور اچھے باہمی تعاون سےگھر کے اندر دین و اخلاق کی باتیں کرکے اور وہ بھی زبانی باتوں کے ذریعے نہیں بلکہ اپنے عمل وکردار کے ذریعے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں تو ایسی صورت میں زندگی واقعی مکمل اور خوبصورت ہوجائے گی۔

امام خامنہ ای
2 مارچ 1999


📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

04 Jan, 17:59


🔰 اگر حضرت عیسی مسیح ہمارے درمیان ہوتے۔۔۔" عبارت کی حامل ٹیبلٹ پوپ کو پیش کی گئی

🔸حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کے اقتباسات پر مشتمل ٹیبلٹ پوپ کو پیش کی گئی۔

یہ اقتباسات جو اسلامی...

🔗مکمل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://urdu.khamenei.ir/news/7945

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

04 Jan, 17:26


🔸 یمن، استقامت کی علامت ہے اور وہی فاتح ہوگا۔

امام خامنہ ای 
1 جنوری 2025

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

04 Jan, 17:19


قاسم سلیمانی، قدس کی راہ کے شھید

🔸جنرل سلیمانی نے فلسطینیوں کو ضروری وسائل فراہم کر دئے۔ ایسا کام کیا کہ غزہ پٹی جیسا چھوٹا سا علاقہ بھی صیھونی حکومت کے مقابلے میں -اس کے اتنے دعووں کے باوجود- ڈٹ جاتا ہے۔ ایسا کام کیا کہ فلسطینی ڈٹ سکیں، مزاحمت کر سکیں۔ 

امام خامنہ ای 
8 جنوری 2020

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir  | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

04 Jan, 15:21


🏴 اس راہ میں جیل و جلا وطنی برداشت کی گئی، شھادتیں پیش کی گئیں

🔸امام علی نقی علیہ السلام اور دوسرے آئمہ علیھم السّلام، سبھی نے اس راستے کی طرف قدم بڑھایا کہ اللہ کا حکم، الھی قانون ‏سماجوں میں نافذ ہو۔ کوششیں ہوئیں، جدوجہد ہوئی، مشکلات برداشت کی گئی ہیں۔ اس راہ میں جیل و جلا وطنی کی زندگی ‏برداشت کی گئی اور نتیجہ خیز شھادتیں پیش کی گئیں۔‎  ‎

امام خامنہ ای
8 مئی‌‌ 1981 ‎

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

03 Jan, 10:36


🌷تمام انسانی صلاحیتوں کے ظہور کا زمانہ

🔸دنیا، حق اور بھلائی کی حکمرانی کی طرف بڑھ رہی ہے، اس میں کسی بھی طرح کا شک نہیں ہے۔ سبھی انبیاء اور اولیاء، انسان کو اس اصلی شاہراہ کی طرف بڑھانے کے لیے آئے ہیں۔ جب وہ اس شاہراہ پر پہنچ گیا تو بغیر کسی رکاوٹ کے انسان کی ساری صلاحیتیں سامنے آ سکتی ہیں۔ یہ چیز امام زمانہ ارواحنا فداہ کے زمانے میں عملی جامہ پہنے گي۔

امام خامنہ ای
2/12/2000

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir  | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

02 Jan, 16:57


میدان علم کے مجاہد

🔸امام محمد باقر علیہ السلام کو 'باقر العلم' کہا جاتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلامی حقائق و مفاہیم جن پر دروغ، فریب، ریاکاری اور تحریف کی پرتیں چھا گئی تھیں، امام نے ان پرتوں کو شگافتہ کیا اور اس اصلی حقیقت اور مغز کو تشنگان حق و حقیقت کے سامنے پیش کر دیا۔ یہ ہمارے ائمہ علیہم السلام کے عظیم جہاد کا ایک اور پہلو ہے۔ 

امام خامنہ ای
کتاب ہمرزمان حسین صفحہ 142

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

02 Jan, 15:17


💐 میدان علم کے مجاہد

🔸امام محمد باقر علیہ السلام کو 'باقر العلم' کہا جاتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلامی حقائق و مفاہیم جن پر دروغ، فریب، ریاکاری اور تحریف کی پرتیں چھا گئی تھیں، امام نے ان پرتوں کو شگافتہ کیا اور اس اصلی حقیقت اور مغز کو تشنگان حق و حقیقت کے سامنے پیش کر دیا۔ یہ ہمارے ائمہ علیہم السلام کے عظیم جہاد کا ایک اور پہلو ہے۔ 

امام خامنہ ای
کتاب ہمرزمان حسین صفحہ 142

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

02 Jan, 13:53


🎥 امریکہ کے مقابلے میں شھید سلیمانی اور دینی قیادت کا کردار

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

02 Jan, 12:43


💐 امام باقر علیہ السلام کی علمی جلالت

🔸ابن عباس کے شاگرد عکرمہ جیسا مشہور انسان جب امام باقر کی خدمت میں پہنچتا ہے – ان سے حدیث سننے کے لیے یا شاید ان کا امتحان لینے کے لیے – تو لرزہ براندام ہو جاتا ہے اور امام کے پیروں پر گر پڑتا ہے۔ پھر اسے خود بہت تعجب ہوتا ہے اور وہ کہتا ہے: اے فرزند رسول! میں نے ابن عباس جیسے بزرگوں کو دیکھا ہے اور ان سے حدیث سنی ہے لیکن میری ایسی حالت کبھی نہیں ہوئي جیسی آپ کے سامنے ہوئي ہے۔ اب دیکھیے کہ امام محمد باقر علیہ السلام اس کے جواب میں کتنے واضح انداز میں فرماتے ہیں: "وَیلَکَ یا عُبَیدَ اَہلِ الشّامِ! اِنَّکَ بَینَ یَدَیِ بُیُوتٍ اَذِنَ اللہُ اَن تُرفَعَ وَ یُذکَرَ فِیھا اسمُہ" اے شامیوں کے حقیر غلام! روحانیت کی عظمت کے مقابلے میں تم لرزہ براندام ہونے پر مجبور ہو۔ ابو حنیفہ جیسا انسان، جو اپنے زمانے کے فقیہوں اور بزرگوں میں سے ایک ہے، امام محمد باقر علیہ السلام کے سامنے زانوئے ادب تہہ کرتا ہے اور ...

🔗مکمل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://urdu.khamenei.ir/news/5833

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir  | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

02 Jan, 12:35


🎥 امام باقر علیہ السلام کا علمی شہرہ جو گوشے گوشے تک پہنچا

🔸ابن عباس کے شاگرد عکرمہ جیسا مشہور شخص جب امام محمد باقر کی خدمت میں پہنچتا ہے، تاکہ ان سے کوئي حدیث سنے یا شاید ان کا امتحان لے سکے، تو اس کے ہاتھ پیر کانپنے لگتے ہیں اور وہ امام کی آغوش میں گر پڑتا ہے۔

امام خامنہ ای

🔗 ویڈیو دیکھنے کے لیئے کلک کریں:
https://www.facebook.com/share/v/RKjLZq5z4nvfSXMa/

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir  | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

02 Jan, 07:50


💠 درس اخلاق: خدا کی طرف قلبی توجہ اور توسل، بند راہوں کو کھول دیتا ہے

🔸اس وقت ہمارے ملک میں روحانیت کی طرف جو توجہ اور توسل ہے، وہ یقینا ہمارے کام میں مددگار ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ واقعی انسان کسی چیز کے سلسلے میں راہیں مسدود پاتا ہے لیکن خداوند متعال کی طرف قلبی توجہ اور پروردگار کی عنایات کے ذیل میں اس سے توسل بند راہوں کو کھول دیتا ہے۔ میں مستقبل کے افق کو بہت ہی درخشاں دیکھ رہا ہوں اور جانتا ہوں کہ اللہ کی توفیق سے، اللہ کی مدد سے اس ملک کا مستقبل، ان شاء اللہ اپنے ماضی کی نسبت ہر رخ سے بہتر ہوگا، چاہے وہ مادی پہلو‎ؤں سے ہو یا روحانی و معنوی پہلو‎ؤں سے ہو۔

امام خامنہ ای
4 ستمبر 2017

  📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir  | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

28 Dec, 16:54


شام کے جوان فاتح ہوں گے

🔸شام کے جوان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ اس کی یونیورسٹی، اس کا اسکول، اس کا گھراور اس کی زندگي غیر محفوظ ہے، وہ کیا کرے؟ اسے عزم کی طاقت کے ساتھ ان لوگوں کے مقابلے میں جنھوں نے اس بدامنی کی سازش تیار کی ہے اور جنھوں نے اس پر کام کیا ہے، ڈٹ جانا چاہیے اور ان شاء اللہ وہ ان پر غلبہ حاصل کر کے رہے گا۔

امام خامنہ ای
22 دسمبر 2024

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

28 Dec, 16:47


مجاہد اپنے عقیدے کی وجہ سے لڑ رہے ہیں

🔸کہہ رہے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ نے خطے میں اپنی پراکسی فورسز کو گنوا دیا۔ اسلامی جمہوریہ کی کوئي پراکسی فورس نہیں ہے۔ یمنی اپنے عقیدے کی وجہ سے لڑ رہے ہیں، حزب اللہ، حماس اور اسلامی جھاد لڑ رہے ہیں کیونکہ ان کا عقیدہ انہیں ایسا کرنے کے لئے مجبور کرتا ہے۔

امام خامنہ ای
22  دسمبر 2024


📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

28 Dec, 11:54


🎥 کیا کرنا چاہیے ...؟

🔸ایک نومولود بچی سیلا الفصیح شدید ٹھنڈ کے سبب غزہ کی ٹھنڈ میں یخ بستہ ہو کر شہید ہو گئي۔ کسی چھت کے نہ ہونے اور ایندھن کے فقدان کے سبب غزہ کے بے گھر لوگوں کے پاس سردی اور گرمی سے بچنے کا کوئي ٹھکانہ نہیں ہے۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

27 Dec, 12:59


🌷مکمل امن و سلامتی کا قیام

🔸امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے زمانے میں کسی بھی شکل میں ظلم و ستم نہیں ہوگا، وہ زمانہ کہ جس میں انسان کے افکار اور اس کی عقل کسی بھی زمانے سے زیادہ فعال اور تعمیری ہوگي، وہ زمانہ کہ جس میں قومیں ایک دوسرے سے جنگ نہیں کریں گي، عالمی سطح پر مکمل امن و سلامتی ہوگي۔ اس  زمانے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

امام خامنہ ای
19/2/1992

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir  | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

26 Dec, 12:31


💐  نماز کے سلسلے میں رہبر انقلاب کی سفارشات پر ایک نظر

🔸 اکتیسویں قومی نماز کانفرنس کے نام رہبر انقلاب کے پیغام میں اول وقت اور پوری توجہ و یکسوئي سے نماز پڑھنے پر تاکید کی گئي ہے۔


📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

26 Dec, 08:13


💠 درس اخلاق: مغرور نہ ہوں اور تکبر سے کام نہ لیں

🔸بسیج یا رضا کاری کا کلچر، تکبر اور غرور سے دوری ہے۔ یہ رضا کاروں کی ثقافت ہے۔ انسانوں کو اپنی پوزیشن کے لحاظ سے بعض اوقات کچھ عزت و اہمیت حاصل ہوجاتی ہے اور وہ ایک شخصیت حاصل کرلیتے ہیں۔ یہ کہ ہم خود کو دیکھیں اور پائيں کہ لوگ ہمارا احترام کرتے ہیں، ہمارے لیے نعرے لگاتے ہیں، ہم کو آگے آگے رکھتے ہیں، ہماری تعریف کرتے ہیں تو ہم خود پر مغرور ہو جائیں، تکبر کرنے لگیں، اپنے آپ کو دوسروں سے برتر و بالا سمجھنے لگیں، یہ بسیجی کلچر کے خلاف ہے۔ امام زین العابدین علیہ السلام نے صحیفۂ سجادیہ کی دعائے مکارم الاخلاق میں اس بات کی یاد دہانی کی ہے: "لا ترفعنى في النَّاسِ دَرَجَۃً الَّا حططتني عند نفسی" لوگوں کے درمیان جتنا زیادہ تمھارا قد بڑھتا جائے، اتنا ہی زیادہ اپنی نگاہ میں تم کو کم ہوتے جانا چاہیے۔ تمھیں غرور میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔

امام خامنہ ای
29 نومبر 2023

  📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

25 Dec, 09:21


🔰 دیگر ممالک کے علاقوں پر قبضے کے سلسلے میں امریکا کا دوہرا معیار

🔸رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے 11 دسمبر 2024 کو اپنے خطاب میں کہا کہ صیہونی حکومت نے شام کے علاقوں پر قبضہ تو کیا ہی، ساتھ ہی اس کے ٹینک دمشق کے قریب تک پہنچ گئے۔ جولان کے...

🔗مکمل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://urdu.khamenei.ir/news/7923

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

24 Dec, 14:44


📖 قرآن کی روشنی میں: قرآنی تعلیمات، بشریت کے دکھوں کا علاج ہیں

🔸خداوند عالم فرماتا ہے: ہم نے آپ پر یہ کتاب نازل کی ہے کہ انسانوں کو آپ "ظلمات" سے نکال کر نور تک پہنچا دیں۔ ظلمات کیا ہے؟ ظلمات وہ تمام چیزیں ہیں جنھوں نے پوری تاریخ میں انسان کی زندگی کو تاریک اور تلخ کر دیا ہے، زہر آلود کر دیا ہے۔ یہ سب ظلمات ہیں۔ جہالت، ظلمت یعنی تاریکی ہے، غربت تاریکی ہے، ظلم تاریکی ہے۔ امتیازی سلوک تاریکی ہے، شہوات میں ڈوب جانا تاریکی ہے، اخلاقی برائیاں اور سماجی نقائص یہ سب ظلمات ہیں۔ یہ بشریت کے بہت گہرے درد اور مسائل ہیں۔ پیغمبر اعظم نے ان تمام مسائل کا حل، فکری حل بھی اور عملی حل بھی بشریت کے سامنے پیش کیا ہے۔ اگر ان مسائل سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہو تو علاج یہ ہیں۔ پیغمبر کی شریعت اور قرآنی تعلیمات، بشریت کے مسائل کا علاج ہیں۔ یہ پیغمبر اسلام نے بشریت کو پیش کیا ہے۔

امام خامنہ ای
3 اکتوبر 2023

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

24 Dec, 05:35


🎥رھبر انقلاب اسلامی  سے اھل بیت علیھم السلام کے مداحوں کی ملاقات کا ایک منظر

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

23 Dec, 13:29


🎥 کارروائي کے لیے ایران کو پراکسی کی ضرورت نہیں

🔸لگاتار کہہ رہے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ نے خطے میں اپنی پراکسی فورسز کو گنوا دیا ہے! یہ بھی ایک دوسری بکواس ہے! اسلامی جمہوریہ کی کوئي پراکسی فورس نہیں ہے۔ اگر کسی دن ہم کارروائي کرنا چاہیں گے تو ہمیں پراکسی فورس کی ضرورت نہیں ہے۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir  | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

23 Dec, 13:27


🎥 شام میں ایک مضبوط اور باشرف گروہ سامنے آئے گا

🔸 میری پیشگوئی ہے کہ شام میں بھی ایک مضبوط اور باشرف گروہ سامنے آئے گا۔ شام کے جوان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ اسے عزم کی طاقت کے ساتھ ان لوگوں کے مقابلے میں جنھوں نے اس بدامنی کی سازش تیار کی ہے اور جنھوں نے اس پر کام کیا ہے، ڈٹ جانا چاہیے اور ان شاء اللہ وہ ان پر غلبہ حاصل کر کے رہے گا۔

🔗 ویڈیو دیکھنے کے لیئے کلک کریں:
https://www.facebook.com/share/v/Af1s5ZEd5bWR9YdM/

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

23 Dec, 09:34


🏡 اسلامی گھرانہ: خواتین گھریلو امور کے ساتھ سماجی امور میں بھی شرکت کریں

🔸اسلام نے حقیقی معنیٰ میں خواتین کا بہت زیادہ احترام کیا ہے۔ اگر اسلام نے گھر کے اندر ماں کے کردار اور ماں کے احترام پر زور دیا ہے یا گھر کے دائرے میں رہ کر ایک خاتون کے گھریلو کردار، اثرات، حقوق و فرائض اور حد بندیوں پر تاکید ہے تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اسلام عورت کو سماجی مسائل میں شرکت، سماجی جدوجہد میں حصہ لینے اور عوامی سرگرمیوں سے منع کرتا ہے۔ اس کو ایک اچھی ماں اور اچھی بیوی بھی ہونا چاہیے اور سماجی امور میں بھی شرکت کرنا چاہیے۔ حضرت جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اسی طرح کی سماجی شخصیت کا مظہر ہیں، زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا میں مختلف پہلوؤں کا اکٹھا ہونا ایک اور نمونہ ہے۔

امام خامنہ ای
27 جولائی 2005


📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

22 Dec, 15:47


🎥 ایرانی قوم امریکی پٹھو کو روند دے گي

🔸 احمقوں کو بلی کی طرح خواب میں چھیچھڑے دکھائی دینے لگے ہیں۔ پہلی بات یہ کہ ایرانی قوم، ہر اس شخص کو جو اس مسئلے میں امریکا کا پٹھو بننا قبول کرے گا، اپنے مضبوط پیروں تلے روند دے گي۔

🔗 ویڈیو دیکھنے کے لیئے کلک کریں:
https://www.facebook.com/share/v/GSDJrPxN145GSJkv/

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

22 Dec, 11:01


🎥 حقائق بیان کرنا، حضرت زہرا کا اہم ترین کام

🔸 حقائق بیان کرنا، حضرت زہرا کا اہم ترین کام ہے۔ حضرت فاطمہ زہرا نے اس وقت کے حقائق کو بیان کیا، ان مسائل کو جو اسی دن پیش آئے تھے، اسی وقت کے مسائل تھے، آپ نے انھیں بیان کیا۔ آج کے مسائل کو بیان کرنا، ان کی تشریح کرنا ایک اہم فریضہ ہے۔

🔗 ویڈیو دیکھنے کے لیئے کلک کریں:
https://www.facebook.com/share/v/9HuTLF1M5uJrMNsX/

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

22 Dec, 10:50


📷 ذاکرین، خطباء، مداحوں اور شاعران اہلبیت کی رہبر انقلاب سے ملاقات

🔸 ذاکرین، خطباء، مداحوں اور شاعروں نے اتوار 22 دسمبر 2024 کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
Tiktok | X |

Urdu.Khamenei.ir

06 Dec, 20:00


🏴 حسینیۂ امام خمینی میں حضرت زہرا کے ایام شہادت کی آخری مجلس

🔸حسینیۂ امام خمینی میں جمعے کو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے خمسۂ مجالس کی آخری مجلس رہبر انقلاب اور عزاداروں کی شرکت سے منعقد ہوئي۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp  | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

06 Dec, 12:30


🌷مہدویت پر اسلامی مذاہب کا عقیدہ

🔸اسلام میں مہدویت کا مسئلہ، مسلّمات کا حصہ ہے۔ یعنی یہ صرف شیعوں سے مختص نہیں ہے۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp  | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

06 Dec, 06:24


🌷توحیدی معاشرہ اور روحانیت کی حکمرانی

🔸مہدویت جس چیز کی نوید دیتی ہے وہ ایک توحیدی دنیا ہے جس کی تعمیر عدل کی بنیاد پر اور ان تمام صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے کی گئي ہو جو خداوند عالم نے انسان کے وجود میں رکھی ہیں، حضرت امام مہدی سلام اللہ علیہ و عجل اللہ تعالی فرجہ کے ظہور کا زمانہ ایسا زمانہ ہوگا۔ وہ توحیدی معاشرے کا زمانہ ہے، حقیقی معنی میں عدل و روحانیت کی مکمل اور جامع حکمرانی کا زمانہ ہے۔

امام خامنہ ای
9/7/2011

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

06 Dec, 06:21


🏴 حسینیۂ امام خمینی میں ایام فاطمیہ کی چوتھی شب کی عزاداری کے مناظر

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

05 Dec, 17:35


🏴 حسینیۂ امام خمینی میں حضرت فاطمہ زہرا کی شام شہادت کی مجلس

🔸دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی شام شہادت کی مناسبت سے جمعرات کو حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس کا انعقاد ہوا جس میں رہبر انقلاب اور بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp  | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

05 Dec, 17:18


🏴  حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں مجلس عزا میں شرکت کے لیے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی آمد

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp  | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

05 Dec, 12:55


🏴  فاطمہ کا جہاد ایک آئيڈیل جہاد

🔸مختلف میدانوں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا جہاد، ایک آئيڈیل جہاد ہے۔ اسلام کے دفاع میں، امامت و ولایت کے دفاع میں، پیغمبر کی حمایت میں، اسلام کے سب سے بڑے سردار کی دیکھ بھال کا ان کا جہاد، ایک نمونہ ہے۔

امام خامنہ ای
16 دسمبر 1992

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

05 Dec, 12:41


💠 درس اخلاق: ایمان کی تقویت، مایوسی پر کامیابی کی بہترین راہ ہے

🔸انسان کو اپنا ایمان امن و تحفظ عطا کرنے والے اطمینان بخش بنیادی نقطے تک قوی و مضبوط بنانا چاہیے۔ جب اس طرح کا ایمان ہوگا تو انسان اپنی زندگی کے کسی بھی مرحلے میں مایوسی و ناامیدی کا شکار نہیں ہوسکتا۔ بنیادی طور پر وہ چیز جو انسان کو تباہ کردیتی ہے ناامیدی ہے۔
امام خامنہ ای
26 جولائی 1999

  📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp  | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

18 Nov, 09:41


🎥 میدان میں ڈٹا رہنے والا سفارت کار

🔸 بیروت میں صیہونی حکومت کے پیجر حملوں کے دہشت گردانہ اقدام میں زخمی ہونے ایران کے سفیر جناب مجتبیٰ امانی نے اتوار 17 نومبر 2024 کو رہبر انقلاب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران رہبر انقلاب نے ان کا حال چال پوچھا۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

18 Nov, 07:16


🔰 لبنان میں متعین ایران کے سفیر کی رہبر انقلاب سے ملاقات

🔸بیروت میں صیہونی حکومت کے پیجر حملوں کے دہشت گردانہ اقدام میں زخمی ہونے ایران کے سفیر نے رہبر انقلاب سے ملاقات کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار 17 نومبر 2024 کی دوپہر کو اپنی...

🔗مکمل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://urdu.khamenei.ir/news/7830

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

17 Nov, 16:49


🎥 خانہ داری کو کم نہ سمجھا جائے

🔸 فاطمہ زہرا اسلامی خاتون کی بلند ترین سطح پر فائز ہیں مگر یہی عورت جو فضائل و مناقب کے اعتبار سے پیغمبر ہونے کی اہلیت رکھتی تھی، ماں کے فرائض انجام دیتی ہے، زوجہ کا کردار ادا کرتی ہے، امور خانہ داری انجام دیتی ہے۔ امور خانہ داری کی انجام دہی کا مطلب ہے انسان کی تربیت۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

17 Nov, 06:59


🎥 اگر فاطمہ زہرا مرد ہوتیں تو پیغمبر ہوتیں

🔸حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ایک حقیقی رہبر کے کردار میں نظر آتی ہیں۔ جیسا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر فاطمہ زہرا مرد ہوتیں تو یقیناً پیغمبر ہوتیں۔ ایسا جملہ امام خمینی جیسی شخصیت کے علاوہ جو عالم بھی تھے، فقیہ بھی تھے، عارف بھی تھے، کسی اور کے منہ سے ادا نہیں ہو سکتا۔

🔗 ویڈیو دیکھنے کے لیئے کلک کریں:
https://youtu.be/JKIdkyLgbVU?si=7rGy0OYmN4kXMHRi

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp  | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

17 Nov, 06:44


🏡 اسلامی گھرانہ: کرداروں میں تبدیلی غلط ہے

🔸بعض غلط مکاتب اور نظریات، جو عورتوں سے مخصوص بھی نہیں ہیں، مرد بھی کبھی کبھی انہی مکاتب کی پیروی کرتے ہیں اور یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آئيے اس ترازو (کے پلڑوں) کی چیزیں یعنی مرد اور عورت کے کردار آپس میں بدل دیں۔ اگر ہم یہ کام کردیں تو کیا ہو جائے گا؟ آپ سوائے اس کے کہ ایک بڑی غلطی کریں گے، سوائے اس کے کہ ایک باغ اور گلستاں کو، جو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، برباد کریں گے، کچھ اور نہیں کریں گے۔
امام خامنہ ای
12 مارچ 2000


📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

17 Nov, 05:45


🎥 رسول اکرم اور حضرت فاطمہ زہرا کی آخری گفتگو

🔗 ویڈیو دیکھنے کے لیئے کلک کریں:
https://youtu.be/y6QNY41myfA?si=DnQCZFdtruEx4Ucv


🌐 हमे सोशल मीडिया पर फ़ॉलो करें:
khamenei.ir | Facebook  | X | WhatsApp

Urdu.Khamenei.ir

16 Nov, 16:33


🔰 2006 کی جنگ اور حزب اللہ کے حالیہ آپریشنوں میں بنیادی فرق

🔸شمالی اسرائيل میں صبح کے پرسکون سماں میں، بنیامینا کے قریب گولانی بریگيڈ کے ٹریننگ کیمپ میں پوری طرح سے فوجی ماحول حکم فرما تھا۔ سپاہی مشقوں اور تیاریوں میں مصروف تھے، جیسے وہ ہمیشہ ہی اس اہم فوجی...

🔗مکمل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://urdu.khamenei.ir/news/7825

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

16 Nov, 15:51


🎥 انمول موتی کی شہادت

اہل بیت اطہار کے انمول موتی فاطمہ زہرا صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی شہادت۔ '75 دن والی روایت' کے مطابق یہ ایام معصومہ کونین کی شہادت کے ایام ہیں۔ ان دنوں امیر المومنین علیہ السلام شکستہ دل ہیں سینہ غم و اندوہ سے بھرا ہوا ہے۔ مگر حضرت کے ارادے اور ہمت و حوصلے میں کوئی تزلزل نہیں ہے۔ یہ ہمارے اور آپ کے لئے سبق ہے۔ 

امام خامنہ ای 
24 فروری 2016

🔗 ویڈیو دیکھنے کے لیئے کلک کریں:
https://youtu.be/ZF3AfNZHD6c?si=thsmFs53HMO-r996

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp  | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

16 Nov, 12:31


🎥 حضرت زھرا کا سبق: خانہ داری عیب نہیں!

🔸حضرت زہرا سلام اللہ علیہا جو فضائل و مناقب کے لحاظ سے پیغمبر ہونے کی اہلیت رکھتی ہیں، ماں کے فرائض انجام دیتی ہیں، زوجہ کا کردار ادا کرتی ہیں، امور خانہ داری انجام دیتی ہیں۔  ان چیزو‎ں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

🔗 ویڈیو دیکھنے کے لیئے کلک کریں:
https://youtu.be/pi7R0XRJuS4?si=pWuHBwMg8-gAcYl-

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

15 Nov, 11:39


🌷عقیدۂ مہدویت اور علامات ظہور کی باتیں

🔸تاریخ میں بہت سے دعویدار پیدا ہوئے ہیں۔ یہ دعویدار ظہور کی کسی ایک علامت کو اپنے اوپر یا کسی اور پر منطبق کر ‏لیتے تھے۔ یہ سراسر غلط عمل ہے۔ بعض باتیں جو ظہور امام زمانہ علیہ السلام کی علامات کے طور پر بیان کی جاتی ہیں ‏حتمی نہیں ہیں۔ یہ ایسی باتیں ہیں جو معتبر روایات میں مذکور نہیں ہیں۔ ضعیف روایتوں میں ان کا ذکر ضرور ملتا ہے لہذا ‏ان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

امام خامنہ ای
‎2011/07/09‎

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

14 Nov, 09:00


🎥 شہید نصر اللہ اور شہید سلیمانی کو قتل کرنے والے خود دہشت گرد ہیں

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

14 Nov, 07:51


💠 درس اخلاق: نوجوان، نماز کے ذریعے روحانی تازگی حاصل کرلیتا ہے

🔸نماز کے ذریعے نوجوان کا دل نورانی ہو جاتا ہے، وہ امید حاصل کر لیتا ہے، روحانی تازگی اور شادابی حاصل کر لیتا ہے، سرور و انبساط حاصل کر لیتا ہے۔ یہ حالات خاص طور پر نوجوانوں سے متعلق ہیں اور زیادہ تر جوانی کے ایام سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ لذت اٹھا سکتے ہیں۔

امام خامنہ ای
19 نومبر 2008

  📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

13 Nov, 13:42


🎥 وعدۂ صادق آپریشن پر دوسرے ملکوں میں لوگوں نے خوشیاں منائيں

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

13 Nov, 11:41


🔰 رہبر انقلاب کے بیانوں کی روشنی میں نفسیاتی سیکورٹی کے موضوع پر سورۂ احزاب کی ساٹھویں آيت پر ایک نظر
'مُرجِفون' معاشرے کی نفسیاتی سیکورٹی کو متزلزل کرنے والے

سیکورٹی کسی بھی معاشرے کی سب سے اہم ضرورت ہوتی ہے۔ سیکورٹی کی مختلف قسموں کے درمیان، نفسیاتی سیکورٹی معاشرے کی پیشرفت میں اہم کردار کی حامل ہے۔ "معاشرے کی نفسیاتی سیکورٹی یعنی لوگوں کو مضطرب...

🔗مکمل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://urdu.khamenei.ir/news/7822


📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

12 Nov, 11:28


📖 قرآن کی روشنی میں: خدا کی راہ میں پوری قوت کے ساتھ قدم آگے بڑھائیں

🔸یہ راستہ، وہ راستہ ہے جس میں کوئي خوف اور رنج وغم نہیں ہے، ڈر اور ہراس نہیں ہے، خدا کی راہ ہے، اس راہ میں ثابت قدم رہنا چاہیے، اس راہ پر پوری طاقت کے ساتھ قدم آگے بڑھانا چاہیے، اس راہ میں دشمن کے وسوسوں سے پیروں میں لغزش نہ آئے۔

امام خامنہ ای
21 نومبر 2021

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

11 Nov, 12:29


🔰 لبنان میں مزاحمت کی جڑیں کتنی مضبوط ہیں اور کیوں؟ حزب اللہ، نصر اللہ کا لازوال ورثہ

🔸حزب اللہ کی ماہیت، اس کے ڈھانچے اور اس کے عقائد پر روشنی ڈالنے والی ایک تحریر۔ اس میں حزب اللہ کے قیام، اس وقت کے حالات اور ناقابل شکست سمجھی جانے والی صیہونی...

🔗مکمل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://urdu.khamenei.ir/news/7819

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

10 Nov, 10:05


🏡 اسلامی گھرانہ: اسلام میں میاں بیوی کے فرائض متوازن ہیں

🔸ایک دوسرے کی نسبت شوہر و زوجہ کے باہمی فرائض مختلف ہیں لیکن ان میں توازن پایا جاتا ہے۔ کسی پر جو بھی ذمہ داری ڈالی گئی ہے اس کے بدلے میں اسے ایک حق بھی دیا گیا ہے۔ جسے بھی جو  امتیاز دیا گیا ہے اس کے مقابلے میں ایک ذمہ داری بھی رکھی گئي ہے؛ ایک مکمل توازن۔

امام خامنہ ای
2 جنوری 2023

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

09 Nov, 11:35


🎥 ڈاکیومینٹری: نصر من اللہ

🔸رہبر انقلاب اسلامی سے انتھک مجاہد شہید سید حسن نصر اللہ کی ملاقاتوں کے پہلی بار سامنے آنے والے کچھ گوشے ایک ویڈیو ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کیے جا رہے ہیں۔

🔗 ڈاکیومینٹری دیکھنے کے لیئے کلک کریں:
https://urdu.khamenei.ir/news/7816

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

08 Nov, 14:04


🎥 ڈاکیومینٹری "نصر من اللہ" کا ٹیزر

🔸سید مزاحمت شہید سید حسن نصر اللہ کے چہلم کی مناسبت سے تیار ہونے والی ویڈیو ڈاکیومینٹری کا ٹیزر۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Instagram | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

08 Nov, 09:03


🌷انتظار کے مسئلے میں عامیانہ اور جاہلانہ باتوں سے پرہیز کیا جائے

🔸انتظار کے مسئلے میں باریک بینی کے ساتھ ‏عالمانہ انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں عامیانہ اور جاہلانہ باتوں سے بہت سختی سے پرہیز کرنا ‏چاہئے کیونکہ اس طرح مہدویت کے جھوٹے دعویداروں کے ‏لئے راہ ہموار ہوتی ہے۔
امام خامنہ ای
‎2011/07/09‎

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

26 Oct, 13:58


🎥  فلسطین کی مدد کرنے والے اپنے فریضے پر عمل کر رہے ہیں

🔸فلسطین کس کا ہے؟ یہ قابض کہاں سے آئے ہیں؟ کوئی بھی بین الاقوامی ادارہ ملت فلسطین پر اعتراض کا حق نہیں رکھتا کہ وہ کیوں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف سینہ سپر ہوکر کھڑی ہے۔ کسی کو حق نہیں ہے۔ جو لوگ ملت فلسطین کی مدد کر رہے ہیں وہ بھی در اصل اپنے فریضے پر عمل کر رہے ہیں۔


📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

25 Oct, 15:38


🔰رہبر انقلاب کے فرزندان تعزیت کے لیے تہران میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے دفتر پہنچے
مزاحمت کی حمایت کے لیے ایرانی عوام کی امداد کی تشریح، امریکا کا زمانہ لد گیا

🔸رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے فرزندان تہران میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دفتر پہنچے اور اس مزاحمتی تحریک کو آيت اللہ خامنہ ای کا سلام پہنچانے کے ساتھ ہی فلسطین...

🔗مکمل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://urdu.khamenei.ir/news/7766


📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp  | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

25 Oct, 09:51


🌷اگر واقعی انتظار کر رہے ہیں تو ...

🔸‏انتظار کا تقاضا یہ ہے کہ انسان خود کو اسی وضع قطع میں ڈھالے اور وہی اخلاق و انداز اختیار کرے جو اس زمانے کے ‏لئے مناسب ہے جس کا اسے انتظار ہے۔ ہمیں چاہئے کو عدل و انصاف کے حامی بنیں، خود کو حقانیت تسلیم کرنے کے ‏لئے آمادہ کریں۔ انتظار اس طرح کی حالت پیدا کر دیتا ہے۔

امام خامنہ ای
‎2011/07/09‎

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

25 Oct, 08:20


🔰سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

🔸رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر مزاحمتی محاذ کے جوانوں کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام حسب ذیل ہے:

✍️ بسم اللہ الرحمن الرحیم
مزاحمتی محاذ کے...

🔗مکمل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://urdu.khamenei.ir/news/7764

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp  | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

24 Oct, 17:28


🔰حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گي

🔸صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 کو فوجی، سیکورٹی اور انٹیلیجنس کے لحاظ سے ناقابل تلافی شدید ضرب کھانے کے بعد غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف بھیانک جرائم اور ان کے نسلی تصفیے کو...

🔗مکمل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://urdu.khamenei.ir/news/7763


📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp  | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

24 Oct, 09:45


🎥 ایرانی زوجہ اور لبنانی شوہر کے اس جوڑے کو بیروت میں 19 اکتوبر کو ایک اسرائيلی ڈرون نے حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ ان کے بچوں نے بدھ 23 اکتوبر کو رہبر انقلاب سے ملاقات کی۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

24 Oct, 07:34


💠 درس اخلاق: دعا، خدا کی یاد دل میں زندہ رکھتی ہے

🔸دعا کا کیا مطلب ہے؟ مطلب ہے خداوند متعال سے باتیں کرنا اور خدا کو اپنے پاس محسوس کرنا۔ دل میں خدا کی یاد زندہ و تازہ رکھنا غفلت اور لاپروائی کو ختم کرتا ہے جو تمام انحرافات، کجروی اور انسانی کی خرابیوں کی جڑ ہے۔ دعا غفلت کے پردے ہٹا دیتی ہے، انسان کو خدا کی یاد میں لگا دیتی ہے اور خدا کی یاد دل میں بیدار رکھتی ہے۔
امام خامنہ ای
30 اکتوبر 1998

  📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

23 Oct, 16:13


🎥 شہید سنوار اور شہید نصر اللہ جیسے افراد نے خطے کا مستقبل بدل دیا

🔸 اگر شہید سنوار جیسے افراد نہ ہوتے جو آخری لمحے تک لڑتے رہتے تو خطے کا مستقبل کسی اور طرح کا ہوتا۔ اگر شہید سید حسن نصر اللہ جیسے باعظمت افراد نہ ہوتے تو حرکت کسی اور طرح کی ہوتی، اب جب ایسے لوگ ہیں تو، حرکت کسی اور طرح کی ہے۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp  | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

23 Oct, 14:26


🔰رہبر انقلاب اسلامی:
صیہونی حکومت تو ہار گئي لیکن اس سے بھی بڑی شکست مغربی تمدن اور مغربی حکام کی ہوئي ہے

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ کی صبح صوبۂ فارس کے 15 ہزار شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کانفرنس کی منتظمہ کمیٹی سے ملاقات میں...

🔗مکمل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://urdu.khamenei.ir/news/7759


📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

22 Oct, 14:20


🎥 شہادت کی موت ہی سنوار کے لیے سزاوار تھی

🔸 مجاہد ہیرو، کمانڈر یحییٰ سنوار اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔ ان جیسے انسان کے لیے شہادت کے علاوہ کوئی انجام سزاوار نہیں ہے۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

22 Oct, 10:37


🎥 حزب اللہ شجرہ طیبہ ہے

🔸حزب اللہ واقعی شجرہ طیبہ ہے۔حزب اللہ اور اس کے شجاع و شہید رہبر لبنان کی تاریخی و شناختی خصوصیات کا نچوڑ ہیں۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

22 Oct, 08:52


📖 قرآن کی روشنی میں: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اسوۂ حسنہ ہیں

🔸پیغمبر اکرم اسوۂ حسنہ ہیں یہ بات قرآن نے صاف لفظوں میں کہی ہے۔ اسوہ ہیں! اس کا کیا مطلب ہے؟ یعنی وہ ایک نمونہ ہیں اور ہم کو اس نمونے کی پیروی کرنی چاہیے۔ وہ ایک بلند چوٹی پر فائز ہیں اور ہم کو، جو اس پستی میں ہیں، اس چوٹی پر پہنچنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ قدم بڑھانا چاہیے، بشر جہاں تک بھی جا سکتا ہے آگے بڑھے، اس چوٹی کی طرف بڑھتا جائے "اسوہ" کا مطلب یہ ہے ۔
امام خامنہ ای 
14 اکتوبر 2022

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp  | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

21 Oct, 19:51


🎥 دشمن ایک ہے، طریقۂ کار الگ الگ ہے

🔸 ملت ایران کا جو دشمن ہے وہی ملت فلسطین کا بھی دشمن ہے، وہی ملت لبنان کا بھی دشمن ہے، وہی ملت عراق کا بھی دشمن ہے، وہی ملت مصر کا بھی دشمن ہے، وہی ملت شام کا بھی دشمن ہے، ملت یمن کا بھی دشمن ہے۔ دشمن ایک ہی ہے۔ بس الگ الگ ملکوں میں دشمن کی روشیں مختلف ہیں۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp  | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

21 Oct, 14:30


🎥 ہم مخلص مجاہدوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے

🔸ہم توفیق و نصرت خداوندی سے ہمیشہ کی طرح مخلص مجاہدوں اور جانبازوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

21 Oct, 12:08


🔰غزہ کی نسل کشی سے لے کر لبنان میں جرائم تک، تل ابیب کے دہشت گرد گینگ کو امریکا کا دائمی گرین سگنل

🔸طوفان الاقصیٰ آپریشن اور سات اکتوبر کو ایک سال مکمل ہونے کے بعد آج عالم یہ ہے کہ غزہ نے 42 ہزار سے زیادہ شہیدوں اور 95 ہزار زخمیوں کے ساتھ، جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں انسانی تاریخ کے سب سے بڑے نسلی...

🔗مکمل پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://urdu.khamenei.ir/news/7751

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

20 Oct, 17:09


ہم مخلص مجاہدوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں

🔸ہم توفیق و نصرت خداوندی سے ہمیشہ کی طرح مخلص مجاہدوں اور جانبازوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔

🌐 हमे सोशल मीडिया पर फ़ॉलो करें:
khamenei.ir | Facebook  | X | WhatsApp

Urdu.Khamenei.ir

20 Oct, 15:04


یحیی سنوار کے لئے شہادت ہی سزاوار انجام تھا

🔸یحیی سنوار جیسا انسان جس نے اپنی پوری عمر غاصب و ظالم دشمن کے خلاف پیکار میں بسر کی، اس کے لئے شہادت کے علاوہ کوئی انجام سزاوار نہیں تھا۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

20 Oct, 11:58


مجاہد ہیرو سنوار شہید ساتھیوں سے جا ملے

🔸مجاہد ہیرو، کمانڈر یحیی سنوار اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔ وہ مزاحمت و جہاد کا درخشاں چہرہ تھے جو فولادی عزم کے ساتھ ظالم و جارح دشمن کے مد مقابل ڈٹے رہے۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp  | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

20 Oct, 09:20


حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔

🔸شیخ احمد یاسین، فتحی شقاقی، رنتیسی اور اسماعیل ہنیہ جیسی ممتاز ہستیوں کی شہادت کے بعد بھی اس محاذ کی پیش قدمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی تو سنوار کی شہادت سے بھی ان شاء اللہ ذرہ برابر وقفہ پیدا نہیں ہوگا۔ حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp  | Facebook |
YouTube | X |

Urdu.Khamenei.ir

20 Oct, 07:30


🏡 اسلامی گھرانہ: میاں بیوی میل محبت سے رہیں

🔸زیادہ تر گھرانوں کی تباہی کی وجہ ایک دوسرے کا خیال نہ رکھنا ہے۔ وہ حد سے زیادہ سختی اور غصے سے کام لیتا ہے، یہ بے صبری کا مظاہرہ کرتی ہے۔ ہر بات پر اعتراض و احتجاج ہوتا ہے۔ اگر کبھی غلطی ہو گئی تو وہ فورا غضبناک نہ ہو جائے، یہ نا فرمانی نہ کرے۔ ایک دوسرے سے تعلقات بنائے رکھیں تو کوئی بھی گھر بکھرے گا نہیں اور کنبہ محفوظ رہے گا۔
امام خامنہ ای
08 فروری 1997

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | whatsapp | Facebook |
YouTube | X |