مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ @muftirasheedahmadra Channel on Telegram

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

@muftirasheedahmadra


مفتی اعظم مفتی رشید احمد رحمہ اللہ تعالیٰ کے مواعظ کے متعلق کوئی راہنمائی درکار ہو تو اس بوٹ پر تشریف لا کر ہم سے رابطہ کیجئے-

@MuftiRasheedAhmadRArabtabot

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ (Urdu)

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ چینل ہے جو آپ کو مفتی رشید احمد لدھیانوی کے مواعظ اور نصائح سے آگاہ کرنے کے لیے مخصوص ہے۔ مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے فہیم خطبے اور مواعظ سے متعلق کوئی راہنمائی یا مشورہ چاہتے ہیں تو آپ اس چینل کو فالو کر کے ان کی معنوی تربیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس بوٹ پر آ کر مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے مواعظ سنیں اور ان کی معنوی باتوں سے زندگی میں روشنی لایئے۔ فوراً اس بوٹ کو فالو کریں اور مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے فہیم مواعظ سے محظوظ ہوں۔

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

16 Feb, 06:14


*" 🍁 رمضان المبارک کی تیاری کے لیے اہم کورس🍁"*

1️⃣ *مسائلِ مستورات کورس*

📖 حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: علم کا ایک باب، جسے آدمی اپنے نفس کی اِصلاح اور اپنے بعد آنے والے لوگوں کی اِصلاح کے لئے یاد کرلے، ایک سال کی عبادت سے افضل ہے۔ 🕋

*(رجسٹریشن کی آخری تاریخ 23فروری، دورانیہ:10روزہ، رجسٹریشن:300)*

🪀 https://wa.me/923115789244

*مزید معلومات کے لیے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کیجیے۔*

https://chat.whatsapp.com/CWw6smQD36f2EK2LHmZG1Z

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

28 Jan, 14:40


تحقیق شب معراج...

مفتی اعظم مفتی رشید احمد رحمہ اللہ تعالیٰ کے مواعظ کیلئے یہ لنک جوائن کریں

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ
https://telegram.me/MuftiRasheedAhmadRA



*رابطہ بوٹ*

معزز قارئین کرام آپ اس چینل کے متعلق کوئی بھی رائے دینا چاہیے
تو اس لنک سے دیں
@MuftiRasheedAhmadRArabtabot

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

19 Dec, 17:17


#ساتویں_قسط

📬 💌 باب العبر 💌 📬
╮•┅═ـ❁🏕❁ـ═┅•╭

(٦)💌 ایک دفعہ میری ایک رشتہ دار خاتون نے کہا:
"تمہارے خاوند اس وقت نہیں ہیں، اس لئے تم میرے لڑکے کے سامنے آجاؤ کیونکہ رشتہ داری کا معاملہ ہے۔"
میں نے جواب دیا:
"وہ تو نہیں دیکھ رہے مگر میرا اللہ دیکھ رہا ہے۔"

❁ ❁ ❁ ـ ❁ ❁ ❁

(٧)💌 پچهلے خط میں بندہ نے چند امراض لکهے تهے، جن پر حضرتِ والا نے کرفیو لگا دیا جو کیمیا تاثیر ثابت ہوا۔
امراض یہ تهے:
١- بدنظری اتنی کثرت سے سرزد ہونے لگی تهی کہ صحت یابی سے مایوس ہونے لگا تها، ایک فیصد بهی نہیں بچ سکتا تها، حضرتِ والا کے نسخہ سے یکدم پچانوے بلکہ چهیانوے فیصد صحت ہو گئی، ساتھ ہی فحش تفکرات سے بهی نجات مل گئی۔
٢- عیب جوئی اور غیبت، اس میں بد نظری سے بهی زیادہ ابتلاء تها، حضرتِ والا کے نسخہ سے بحمد الله نوے فیصد حفاظت ہوگئی۔
٣- فحش گوئی، حضرتِ والا کا نسخہ استعمال کرنے کے بعد الحمدللہ! فحش گوئی بالکل نہیں ہوئی۔
٤- فضول تفکرات، حضرتِ والا کے نسخہ سے اس میں بهی کمی آ گئی ہے۔

❁ ❁ ❁ ـ ❁ ❁ ❁

(٨)💌 ماشاءاللہ! ہماری تین سال کی بچی جب گانے یا ڈهول کی آواز سنتی ہے تو فوراً کانوں میں انگلیاں دے لیتی ہے، کوئی کاغذ تصویر والا آ جائے تو فوراً پهاڑ دیتی ہے، کوئی بچی ہمارے یہاں ناخن پالش لگا کر آجائے تو اس کو بهگا دیتی ہے اور کہتی ہے:
"اللہ تعالیٰ آگ میں ڈال دیتے ہیں۔"
اس سے چهوٹی بچی جس کی عمر دو سال ہے کسی کو کهڑے ہو کر پانی پیتے دیکھ لے تو کہتی ہے:
"گندی بچی کهڑی ہو کر پانی پیتی ہے۔"
ہم سب کے لئے دعاء کی درخواست ہے۔

❁ ❁ ❁ ـ ❁ ❁ ❁

(٩)💌 حضرتِ والا سے اصلاحی تعلق کی بے شمار برکات ہیں، بدعات اور منکرات سے بچنے بچانے کی کچھ تفصیل اس سے قبل تحریر کر چکا ہوں، اللہ تعالیٰ کا اتنا بڑا کرم ہے کہ اس ناتواں کے ذریعہ بے شمار لوگوں کو بدعات اور منکرات سے مکمل طور پر توبہ کی توفیق عطاء فرمائی اور ان کی زندگیوں میں انقلاب عظیم پیدا فرما دیا، یہ محض حضرتِ اقدس سے اصلاحی تعلق کی برکت ہے۔
اب مزید ایک بہت بڑی عظیم تبدیلی یہ ہوئی کہ حضرتِ والا کا اپنی اولاد کے نام وصیت نامہ پڑها تو میں نے اپنے اور بھائیوں کے بچے اسکول سے نکال کر حفظِ قرآن میں لگا دیئے، ایک بارہ سال کا بچہ صرف آٹھ ماہ میں حافظ بن گیا، دوسرے بچے بهی بحمد الله توقعات سے بہت زیادہ ذہین نکلے، ان شاء الله تعالیٰ رمضان تک مزید چار بچے حافظ ہو جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا بے حد کرم ہوا کہ حضرتِ والا کی دعاؤں سے آج ہمارا کوئی بچہ بهی اسکول میں نہیں پڑهتا مکمل طور پر علوم دینیہ پڑهانے کا پختہ ارادہ ہے، فراغت کے بعد علوم دینیہ کی خدمت کے لیے وقف رہیں گے، کوئی دنیوی مشغلہ نہ ہوگا۔ ان بچوں کے لئے خصوصی دعاء کی درخواست ہے۔

(جاری ہے)

📚انوار الرشید ج۲ ص٢٤٩ - ٢٥٠📚
”مفتی اعظم حضرتِ اقدس مفتی رشید احمد صاحب لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ کے نصیحت آموز وبصیرت افروز حالات وارشادات“

حضرت مولانا احتشام الحق آسیا آبادی رحمۃ اللہ علیہ
(رئیس جامعہ رشیدیّہ آسیا آباد، مکران بلوچستان)

https://t.me/Bab_Aleibar

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

10 Dec, 10:01


.وعظ .
......شرعی پردہ کس کس سے....

مفتی اعظم مفتی رشید احمد رحمہ اللہ تعالیٰ کے مواعظ کیلئے یہ لنک جوائن کریں

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ
https://telegram.me/MuftiRasheedAhmadRA



*رابطہ بوٹ*

معزز قارئین کرام آپ اس چینل کے متعلق کوئی بھی رائے دینا چاہیے
تو اس لنک سے دیں
@MuftiRasheedAhmadRArabtabot

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

14 Jul, 07:44


اس وعظ کا مطالعہ کیجیے

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

20 Apr, 20:13


عید کی سچی خوشی تو دوستوں کی دید ہے
جو وطن سے دور ہیں کیا خاک ان کی عید ہے

╮•┅════ـ❁🏕❁ـ════┅•╭

ہوسکتا ہے کوئی اس شعر کا مطلب نہ سمجھا ہو اس لئے اس کی وضاحت بھی کردوں۔ مسلمان کا سب سے بڑا دوست کون ہے؟ ظاہر ہے مسلمان کا سب سے بڑا دوست ہے اللہ تعالیٰ، وہ محبوب حقیقی سب سے زیادہ محبت کرنے والا تو وہی ہے۔ پھر محبت کرنے والا بھی کیسا؟ ”یحبھم و یحبونہ“ بندوں کی محبت سے پہلے اپنی محبت کا ذکر فرماتے ہیں کہ ہم ایسے بندے پیدا کریں گے کہ ہم ان سے محبت کریں گے اور وہ ہم سے محبت کریں گے، اپنی محبت کا ذکر پہلے فرمایا جس سے معلوم ہوا کہ جن بندوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت ہے درحقیقت یہ انہی کی محبت کا اثر ہے، وہ محبت فرماتے ہیں تو اس کے اثر سے بندے کے دل میں بھی ان سے محبت پیدا ہوجاتی ہے، اصل سرچشمہ محبت تو وہی ہیں۔ پھر ان کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہوجاتی ہے۔ ایمان کہتے ہیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کسی دنیوی رشتے کی وجہ سے نہیں، دنیوی احسان کی وجہ سے نہیں بلکہ اللہ کے رسول ہونے کی حیثیت سے ہے، اس محبت کا منشاء ایمان ہے۔ ورنہ رشتہ داری کی وجہ سے تو ابوطالب (جیسے) کئ کافروں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت تھی مگر وہ محبت عنداللہ مقبول نہیں اس لیے کہ رسول ہونے کی بناء پر نہیں تھی۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم سے محبت ہر مسلمان کا جزء ایمان ہے صرف اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ہیں، اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے ہر مقبول بندے سے محبت کیوں؟ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کو اس سے محبت ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو محبت ہے، الغرض حقیقی دوست کون ہوئے؟ اللہ اور اللہ والے لوگ، یہ ہیں سچے دوست، حقیقی دوست۔

📚عید کی سچی خوشی ص١٠-١١📚
فقیہ العصر مفتی اعظم حضرتِ اقدس مفتی رشید احمد صاحب لدھیانوی رحمہ اللہ تعالیٰ

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

06 Feb, 19:52


https://t.me/MuftiRasheedAhmadRA

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

21 Jan, 07:16


*"السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!"*
*"پیر سے ان شاءاللہ ایک بہت ہی پیارا سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں جس سے قبل ہماری دلی خواہش ہے کہ کم از کم گروپ مبرز کی تعداد 500 تک کرنے کی کوشش کی جائے۔تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سلسلے سے استفادہ حاصل کر سکیں۔"*

*"ہماری اس خواہش کا مقصد سوائے صدقہ ء جاریہ کے اور کچھ بھی نہیں-تو آئیں ہمارے گروپ کو دارین کی سعادتیں سوچتے ہوئے دوسروں تک پہنچائیں اور انہیں جوائن کرنے کی دعوت دیں۔نجانے کس کے ایک کلک سے کسی کی زندگی کا رخ مڑ جائیں اور وہ آپ کی نجات کا ذریعہ بن جائے۔"*

*"♦️خاندانی نظام کیسے بچائیں"*
*"ازدواجی تعلق سے لے کر بچوں کی تربیت کے تمام مراحل کے متعلق اس گروپ میں مواد شئیر کیا جائے گا۔ان شاء اللہ"*
🍁 *"Wathsaap camiunity gruop:"*

https://chat.whatsapp.com/F5qvEFnLAkp06ffWQGwfSa


🍁 ♦️*Sohbat ALLAH walu ki*🍁


🍁 *♦️یہاں آپ کو زندگی کے ہر پہلو کے متعلق راہ نمائی تحاریر ، اسلامک ویڈیوز ،گھریلو ٹپس ، اصلاحی بیان ، حمد و نعت ، اقوال زریں، مزاحیہ مواد ، سبق آموز کہانیاں ، اسلامک شاعری ، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اللہ والوں کی زندگی کے متعلق مواد ملے گا۔*
🌱 *FEMALE GRUOP:*
https://chat.whatsapp.com/EpVuNHVwqT4BXrv0gecZrj

🍁 *Male gruop:*
https://chat.whatsapp.com/EpVuNHVwqT4BXrv0gecZrj

*"♦️الحسنہ آن لائن اکیڈمی مرکزی کمیونٹی گروپس"*

*"ان گروپس میں اکیڈمی کے متعلق تمام اپ ڈیٹس، اصلاحی بیان و ویڈیوز ، اصلاحی تحاریر و ناولز اور اصلاحی و پر اثر شاعری نیز رغبتِ اعملِ مسنونہ اور سب سے اہم حضرتِ والا مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمہ تعالیٰ کے خطبات و ملفوظات کا تمام مواد شئیر کیا جاتا رہے گا"*
*"♦️الحسنہ آن لائن اکیڈمی فی میل کمیونٹی گروپ"*
https://chat.whatsapp.com/KOqeSCWg1rKK1BpO9Bp5rC

*♦️"الحسنہ آن لائن اکیڈمی میل کمیونٹی گروپ"*
https://chat.whatsapp.com/DLHVoeac7faAMHW4TqbrXI
*"جزاکم اللہ خیرا کثیرا"*

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

12 Jan, 10:01


*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!*
*الحمدللہ اللہ پاک سے فضل و کرم سے یہ دن نصیب ہوا۔ جو بہنیں مسلسل افتتاح کا معلوم کر رہی تھی ان کے لئے خوش خبری ملاحظہ ہو۔ اب آپ بہنیں اسٹیٹس کی زینت بنائیں کانٹیکٹ لسٹ میں بھیجیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس تقریب کا حصہ بنا کر اپنے لئے بہترین صدقہ ء جاریہ بنائیں۔*

*جزاکم اللہ خیرا*

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

20 Dec, 16:07


#طلبہ_کو_اہم_وصیت❗️❗️
جو لوگ علم دین حاصل کررہے ہیں انہیں خصوصی وصیت کرتا ہوں کہ صبح کو بیدار ہوتے ہی یہ عہد کیا کریں کہ آج کے دن جو پڑھیں گے عمل کی نیت سے پڑھیں گے۔ اس کام میں صرف چند سیکنڈ صرف ہوں گے۔ پھر دن بھر میں جب بھی پڑھنے بیٹھیں اس عہد کا استحضار کریں اور رات کو سوتے وقت دن بھر کا محاسبہ کریں کہ آج جو کچھ پڑھا اس پر عمل کرنے کا اہتمام کیا یا غفلت میں وقت گزار دیا ؟؟؟۔
پڑھنے سے مقصد عمل ہے۔ اگر عمل نہیں کرتے تو پھر کیوں پڑھتے ہیں؟ اگر یہ مقصد ہے کہ مولانا بن جائیں گے لوگوں میں اعزاز حاصل ہو گا تو آج کل تو حال یہ ہے کہ لوگوں کے دلوں میں بھنگی کی عزت مولوی سے زیادہ ہے۔ بھنگی کو اتنا برا نہیں سمجھتے جتنا مولوی کو برا سمجھتے ہیں اور اگر کسی کا مقصد یہ ہو کہ مولوی بن کر مال کمائیں گے، یہ بھی صحیح نہیں اس لئے کہ بھنگی روزانہ جتنا کما لیتا ہے مولوی اتنا نہیں کما سکتا۔ ایک بار حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ تعالٰی نے دارالعلوم کورنگی میں کسی موقع پر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہاں دارالعلوم میں کام کرنے والے کاشتکار کے بیل کی یومیہ اجرت ہمارے شیخ الحدیث کی یومیہ اجرت سے زیادہ ہے۔
دنیائے مردار کا حال تو یہ ہے کہ یہاں ذلیل سے ذلیل کام کرنے والے کو مال بھی ملتا ہے اور عزت بھی۔ اس لئے دنیائے مردار کو مقصود نہ بنائیں بلکہ مقصد یہ ہونا چاہئے کہ اللہ کی رضا حاصل ہوجائے۔ آخرت کی عزت مل جائے۔ آخرت کی نعمتیں مل جائیں۔ جب علماء اپنا مقصد یہ بنائیں گے تو پھر ان میں عمل کی فکر پیدا ہوجائے گی اور اگر یہ مقصد نہ بنایا تو پھر کیا ہوتا ہے کہ عمریں گزر جاتی ہیں پڑھتے پڑھاتے مگر آسان سے آسان مسئلہ پر بھی عمل نہیں کرتے۔

(جواہر الرشید جلد ۲ صفحہ ۳۵-۳۶)

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

14 Dec, 18:53


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
خاموش ایڈمن کے خاموش ممبرز سے امید ہے خیریت سے ہوں گے۔
ذرا بوٹ میں تشریف لا کر کوئی جملہ فرمائیں کہ ہمارے چینل کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے۔کیا تاثرات ہیں؟
رابطہ بوٹ
@MuftiRasheedAhmadRArabtabot

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

14 Dec, 18:50


استقامت کا سبق آموز قصہ
🌴 🌴 🌴ـ🌴 🌴 🌴
حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ تعالٰی نے ایک چور کو دیکھا کہ سولی پر چڑھا ہوا ہے اور اس کے چاروں ہاتھ پاؤں کٹے ہوئے ہیں، لوگوں سے پوچھا کہ کیا قصہ ہے؟ انہوں نے بتایا کہ اس نے چوری کی تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا مگر یہ پھر بھی باز نہ آیا تو دوسری تیسری چوتھی بار چوری کرنے سے چاروں ہاتھ پاؤں کاٹ دیئے گئے پھر بھی چوری کی تو بادشاہ نے تنگ آکر سولی پر چڑھا دیا۔
حضرت جنید بغدادی رحمه الله تعالٰی نے اس چور کے پاؤں چومے، لوگوں نے کہا کہ آپ ایسے فاسق کے پاؤں کیوں چوم رہے ہیں؟ فرمایا کہ میں اس کے پیر نہیں چومتا بلکہ اس کی استقامت کے پیر چومتا ہوں کیونکہ اس نے وہ عمل کیا   ع

دست از طلب ندارم  تا کام من بر آید

اس نے جان دی مگر آن نہ دی۔ اس چور سے استقامت کا سبق ملتا ہے وہ برائی کے راستے پر کس طرح ڈٹا رہا ہاتھ پاؤں کٹتے رہے مگر اس کے پائے استقامت میں لغزش نہ آئی حتٰی کہ جان تک چلی گئ
تو کیا نیکی کی راہ اختیار کرنے والے اللہ کی رضا کی خاطر مشقتیں نہیں اٹھا سکتے۔

(فقہی مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی چوری کرے تو پہلے دایاں ہاتھ کاٹا جائے گا دوباره چوری کرے تو بایاں پاؤں کاٹا جائے اور تیسری بار چوری کرنے پر اسے ہمیشہ  قید میں رکھا جائے گا قتل نہیں کیا جائے گا لیکن کئ کام ایسے ہوتے ہیں کہ فی نفسہ وہ جرم کی سزا تو نہیں ہوتے مگر حاکم سیاست اسی میں سمجھتا ہے کہ یہی اس کا علاج ہے اور اس طرح اس فتنے کو ختم کیا جا سکتا ہے ایسی صورت میں حاکم کے لئے ایسا کرنا جائز ہے ـ)

(جواہر الرشید ج ۶ ص ۹۷)

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

14 Dec, 18:48


#کـیـا_آپ_جـانـتـے_ہیں_❗️❗️❗️

👈 آج گھر گھر لڑائی اور دنگا فساد کیوں برپا ہے؟

👈 ہماری نوجوان نسل مادر پدر آزاد، اعلٰی اخلاقی اقدار سے عاری، بے راہ روی کی دوڑ میں تمام حدود کیوں پھلانگ چکی ہے؟

👈 میاں بیوی، اولاد والدین اور استاذ و شاگر آپس میں دست و گریباں کیوں ہیں؟

👈 ہم پر انواع و اقسام کے امراض،آفات و بلیات اور حوادث کی بہتات کیوں ہے؟

👈 ہر قسم کے اسبابِ راحت اور دنیوی آسائشوں کے باوجود لوگ زندگی سے تنگ کیوں ہیں؟

اگر آپ ان سوالوں کا جواب جاننا چاہتے ہیں.......تو اللہ والوں کے مواعظ و افادات کا مطالعہ کیجئے !

جن کو پڑھ کر اب تک لاتعداد مسلمانوں کی زندگی میں انقلاب آگیا،اَن گنت نوجوانوں کی صورتیں سنت نبویّہ کے سانچے میں ڈھل گئیں،بے شمار آوارہ گرد بے پردہ خواتین شرعی پردہ کی پابند بن گئیں اور دربدر دھکے کھانے والے پریشان حال لوگوں کی پریشانیاں زائل ہوگئیں...

مفتی رشید احمد صاحب لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ ↙️
https://t.me/MuftiRasheedAhmadRA

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

27 Sep, 01:26


السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
طویل مدت کے بعد حاضری ہو رہی ہے۔
ہمارے ممبرز بتائیں کس حال میں ہیں؟
کتنا مطالعہ کرتے ہیں؟
کیا اب بھی ذوق باقی ہے یا ماند پڑھ چکا ہے؟
اگر ابھی آپ کو مطالعہ کا کہا جایے تو کیا آپ کرنا پسند کریں گے؟
مطالعہ کے لیے روزانہ کتنا مواد بھیجا جائے؟
اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کرنے کے لیے ہمارا وہی پرانی طریقہ کار ہے۔
جی ہاں نیچے دئیے گئے رابطہ بوٹ پر میسج کر کہ اپنی بات ہم تک پہنچائیں۔
@MuftiRasheedAhmadRArabtabot
نیز یہ بتایا ہرگز نہ بھولیں کہ ہمارے طویل عرصہ سے تسلسل سے لکھنے کی جو بات ترک ہوئی اس سے آپ سب پہ کتنا اثر ہوا، کیا تبدیلی آئی، کیا نقصان رہا؟

اور اس دوران گزشتہ تحاریر سے کتنا استفادہ حاصل ہوتا رہا؟

بتانا ہرگز نہ بھولیں۔
جزاکم اللہ خیرا

مفتی اعظم مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

17 Jul, 22:20


برے ماحول میں بھی دیندار بننے کا بہت ہی آسان نسخہ

💊💊💊💊💊ـ💊💊💊💊💊
ارشاد:
جو لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے لیے دین پر چلنا بہت مشکل ہے، ایسے ماحول میں رہتے ہوۓ ہر گناہ سے بچ نکلنا ہمارے بس کی بات نہیں ، انہیں ایک آسان سا نسخہ بتاتا ہوں بہت ہی آسان کوئی محنت نہیں کرنا پڑے گی، نہ ہی کسی وقت کی تعیین ہے نہ وضو وغیرہ کی کوئی قید ـ
غرض بالکل ہی سہل نسخہ ہے ذرا تجربہ کرکے دیکھ لیجیے،
نسخہ یہ ہے:

”کوئی ساوقت لے لیجیے، لیٹتے وقت رات کو کرسکیں تو زیادہ مناسب ہے، چند منٹ فارغ کرکے یکسوئی سے ان تمام گناہوں کو ذہن میں لائیں جنہیں ترک کرنا مشکل سمجھتے ہیں ، اور معاشره و ماحول کے سامنے خود کو بے بس اور مجبور سمجھتے ہیں، ان تمام گناہوں کا تصوّر کر لیجیے:
جیسے بے پردگی،
ڈاڑھی منڈانا یا کترانا،
بینک ،انشورنس وغیرہ حرام آمدنی والوں سے لین دین،
تصویر اور ٹی وی کی لعنت وغیرہ وغیرہ،
ان گناہوں سے خصوصاً اور باقی تمام گناہوں سے عموماً توبہ و استغفار کیجیے،
دل میں ندامت پیدا کیجیے،
پھر یوں دعاء کیجیے:

یا اللہ !
میں عاجز ہوں،
کمزور اور بے بس ہوں،
معاشرہ اور نفس و شیطان غالب ہیں میں ان کے مقابلے میں بالکل بزدل اور بہت ہی کمزور ہوں ۔
تو کمزوروں کی دستگیری کرنے والا ہے،
بس تو ہی مجھ ضعیف و ناتواں کی دستگیری فرما۔
اپنے فضل و کرم سے مجھے ہمت عطا فرما کہ تمام گناہوں کو چھوڑ دوں،
اس معاشرہ کا مقابلہ کر سکوں،
یا اللہ!
تو ہی مدد فرما،
تیری مدد کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا ـ

یہ کام بلا تأخیر شروع کر دیجیے،
خواہ دل چاہے یا نہ چاہے،
اس پر دل آمادہ ہو یا نہ ہو،
اگر دل ساتھ نہ دے تو زبان تو کہیں نہیں گئی، صرف زبان ہی سے یہ کلمات دھرا لیجیے، رفتہ رفتہ دل میں بھی اتر جائیں گے۔

ابھی تو ایک دو منٹ سے ابتداء کیجیے،
پھر جب مزا آگیا،
چاٹ لگ گئی،
تو منٹوں کی تحدید ختم ہوجائے گی،
گھنٹوں لگے رہیں گے،
تو بھی سیری نہ ہوگی ـ
(ان شاء اللہ)

🍀جواہر الرشید ج۱ ص۸۷-۸۸🍀

https://t.me/MuftiRasheedAhmadRA

1,065

subscribers

166

photos

3

videos