کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا
میں غم شناس، مروت میں مارا جاؤں گا
میں مارا جاؤں گا ، پہلے کسی فسانے میں
پھر اس کےبعد حقیقت میں مارا جاؤں گا
میرا یہ خون ، میرے دُشمنوں کے سَر هو گا
میں دوستوں کی حِراست میں مارا جاؤں گا
میں چُپ رہا تو مجھےمار دےگا میرا ضمیر
گواہی دی ، تو عدالت میں مارا جاؤں گا
حصص میں بانٹ رہےہیں مجھے میرےاحباب
میں کاروبارِ شراکت میں ، مارا جاؤں گا
بس ایک صلح کی صورت میں جان بخشی هے
کسی بھی دوسری صورت میں مارا جاؤں گا
نہیں مروں گا، کسی جنگ میں یہ سوچ لیا
میں اب کی بار ، محبت میں مارا جاؤں گا
(ضمیر جعفری)
Join: ➡️ @latesturdushayari
مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
↓
╔═════════════╗
▒ ☞www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝
میں غم شناس، مروت میں مارا جاؤں گا
میں مارا جاؤں گا ، پہلے کسی فسانے میں
پھر اس کےبعد حقیقت میں مارا جاؤں گا
میرا یہ خون ، میرے دُشمنوں کے سَر هو گا
میں دوستوں کی حِراست میں مارا جاؤں گا
میں چُپ رہا تو مجھےمار دےگا میرا ضمیر
گواہی دی ، تو عدالت میں مارا جاؤں گا
حصص میں بانٹ رہےہیں مجھے میرےاحباب
میں کاروبارِ شراکت میں ، مارا جاؤں گا
بس ایک صلح کی صورت میں جان بخشی هے
کسی بھی دوسری صورت میں مارا جاؤں گا
نہیں مروں گا، کسی جنگ میں یہ سوچ لیا
میں اب کی بار ، محبت میں مارا جاؤں گا
(ضمیر جعفری)
Join: ➡️ @latesturdushayari
مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
↓
╔═════════════╗
▒ ☞
╚═════════════╝