来自 Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी (@latesturdushayari) 的最新 Telegram 贴文

Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी Telegram 帖子

Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी
اردو کی معیاری شاعری کے لیے ہمارے اس چینل کو جوائن کریں۔
Latest Urdu Shayari ke Liye Channel ko Zaroor join karein!

مطلوبہ شعر و شاعری نعت و منقبت آسانی سے تلاش کرنے کے لیے ہمارے ٹیلیگرام بوٹ پر جائیں

@UnlimitedShayari_bot
1,639 订阅者
92 张照片
3 个视频
最后更新于 28.02.2025 11:25

Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी 在 Telegram 上分享的最新内容


مسافت کبھی منزل کا تعین نہیں کرتی
اِس راہ میں بس پاؤں کے چھالے نہیں جاتے

ان تِشنہ لبوں کو هے میرے خُون سے نِسبت
پتھر جو میری سِمت اُچھالے نہیں جاتے

اِس واسطےاُس شخص سےکہنا تھا، کہ نہ جا
کوئی چھوڑ کہ جائے تو "حوالے" نہیں جاتے

دل سےمجھےرَغبت تھی میرے دوست وگرنہ
ٹوٹے هوئے شیشے تو "سنبھالے" نہیں جاتے

رہتےہیں میری آنکھ میں کچھ خواب مجسم
بُت ہیں کہ جو "کعبے" سے، نکالے نہیں جاتے

(خلیل الرحمان قمر)

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

یُوں تیرے حُسن کی تصویر غزل میں آئے
جیسے بلقیس ، سُلیماں کے محل میں آئے

جبر سے ایک هوا ، ذائقہِ ہِجر و وِصال
اب کہاں سےوہ مزا صَبر کے پھل میں آئے

یہ بھی آرائش ہستی کا تقاضا تھا کہ ہم
حلقۂِ فِکر سے ، میدانِ عمل میں آئے

ہرقدم دَست وگریباں ہے یہاں خیر سے شَر
ہم بھی کِس معرکۂِ جَنگ و جَدل میں آئے

زندگی ! جن کے تصوّر سے جِلا پاتی تھی
ہائے کیا لوگ تھے ، جو دامِ اَجل میں آئے

(ناصر کاظمی)

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

بنا گلاب تو کانٹے چبھا گیا اک شخص
ہوا چراغ تو گھر ہی جلا گیا اک شخص

تمام رنگ مرے اور سارے خواب مرے
فسانہ تھے کہ فسانہ بنا گیا اک شخص

میں کس ہوا میں اڑوں کس فضا میں لہراؤں
دکھوں کے جال ہر اک سو بچھا گیا اک شخص

پلٹ سکوں ہی نہ آگے ہی بڑھ سکوں جس پر
مجھے یہ کون سے رستے لگا گیا اک شخص

محبتیں بھی عجب اس کی نفرتیں بھی کمال
مری ہی طرح کا مجھ میں سما گیا اک شخص

محبتوں نے کسی کی بھلا رکھا تھا اسے
ملے وہ زخم کہ پھر یاد آ گیا اک شخص

کھلا یہ راز کہ آئینہ خانہ ہے دنیا
اور اس میں مجھ کو تماشا بنا گیا اک شخص

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

ہزار چہرے جو بدلے تو کھو گیا چہرہ
میں اپنا جسم لباسوں میں رکھ کے بھول گیا

احمد سلمان

وہ مری بات کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
کہ اک کتاب، کتابوں میں رکھ کے بھول گیا

میں تیرے علم کے صدقے مگر میرے نقاد
تو اصل بات حوالوں میں رکھ کے بھول گیا

ہزار چہرے جو بدلے تو کھو گیا چہرہ
میں اپنا جسم لباسوں میں رکھ کے بھول گیا

نہ جانے کون سے پیالے میں آبِ کوثر تھا
یہیں کہیں میں شرابوں میں رکھ کے بھول گیا

ہے یاد آج بھی دفتر کا ایک اک کاغذ
پر اپنے خواب درازوں میں رکھ کے بھول گیا

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

پھر یوں‌ ہوا کہ دکھ ہی اُٹھائے تمام عُمر
پھر یوں ہوا کہ آنسو بہائے تمام عُمر


پھر یوں ہوا کہ نِکلے کسی کی تلاش میں
پھر یوں ہوا کہ خود کو نہ پائے تمام عُمر


پھر یوں ہوا کہ باتوں میں ہم اُس کی آگئے
پھر یوں ہوا کہ دھوکے ہی کھائے تمام عُمر


پھر یوں ہوا کہ دل میں کسی کو بسا لیا
پھر یوں ہوا کہ خواب سجائے تمام عُمر


پھر یوں ہوا کہ وعدہ وفا کر نہ سکا وہ
پھر یوں‌ہوا دیپ جلائے تمام عُمر


پھر یوں ہوا کہ دامنِ دل داغ داغ تھا
پھر یوں ہوا کہ داغ مٹائے تمام عُمر


پھر یوں ہوا کہ راستے ویران ہو گئے
پھر یوں‌ہوا کہ پھول کِھلائے تمام عُمر


پھر یوں ہوا کہ دکھ ہمیں محبوب ہو گئے
پھر یوں ہوا کہ دل سے لگائے تمام عُمر


پھر یوں ہوا کہ اور کسی کے نہ ہو سکے
پھر یوں ہوا کہ وعدے نبھائے تمام عُمر


پھر یوں ہوا کہ فاصلے بڑھتے چلے گئے
پھر یوں ہوا کہ رنج بُھلائے تمام عُمر


پھر یوں ہوا کہ بیٹھ گئے راہ میں غیاث
پھر یوں ہوا کہ وہ بھی نہ آئے تمام عُمر


ﭘﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺩﺭﺩ ﮐﯽ ﻟﺬﺕ ﺑﮭﯽ ﭼﮭﻦ ﮔﺌﯽ
ﺍﮎ ﺷﺨﺺ ﻣﻮﻡ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﺑﻨﺎ ﮔﯿﺎ

پهر یوں ہوا کہ زخم نے جاگیر بنا لی
پهر یوں ہوا کہ درد مجھے راس آ گیا

پھر یوں ہوا کہ وقت کر تیور بدل گئے
پھر یوں ہوا کہ راستے یکسر بدل گئے

پھر یوں ہوا کہ حشر کے سامان ہوگئے
پھر یوں ہوا کہ شہر بیاباں ہوگئے

پھر یوں ہوا کہ راحتیں کافور ہوگئیں
پھر یوں ہوا کہ بستیاں بے نور ہوگئیں

پھر یوں ہوا کہ کوئی شناسا نہیں رہا
پھر یوں ہوا کہ درد میں شدت نہیں رہی

پھر یوں ہوا کہ ہو گیا مصروف وہ بہت
اور ہمیں یاد کرنے کی فرصت نہیں رہی

اب کیا کسی کو چاہیں کہ ہم کو تو ان دنوں
خود اپنے آپ سے بھی محبت نہیں رہی



ﮭﺮ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﻣﺠﮫ ﭘﮧ ﮨﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﮔﺮ ﭘﮍﯼ
ﭘﺮ ﯾﮧ ﻧﮧ ﮐُﮭﻞ ﺳﮑﺎ ﭘﺲِ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﮐﻮﻥ ﺗﮭﺎ.....


پھر یوں ہوا کہ درد کا یارا نہی رہا
پھر یوں ہوا کہ کوئی سہارا نہی رہا


پھر یوں ہوا کہ گردشِ دوراں میں گِھرگئے
پھر یوں ہوا کہ وہ بھی ہمارا نہی رہا


پھر یوں ہواکہ ناکردہ گُناہ کی ملی سزا
پھر یوں ہوا کہ کوئی کفارہ نہی رہا


پھر یوں ہوا کہ دل سے اُترتا گیا وہ شخص
پھر یوں ہوا کہ جان سے پیارا نہی رہا


پھر یوں ہوا کہ راستے یکجا نہیں رہے
میں بھی انا پرست تھا، وہ بھی انا پرست


پھر یوں ہوا کہ گناہ کی طاقت نہ رہی
ہم جیسے کئی لوگ درویش ہو گئے


پھر یوں ہوا کہ ہاتھ سے کشکول گر پڑا
خیرات لے کے مجھ سے چلا تک نہیں گیا


پہلے تو انتظار میں آنکھیں چلی گئیں
پھر یوں ہوا کہ جان سے جانا پڑا ہمیں


پھر یوں ہوا کہ ہو گیا مصروف وہ بہت
اور ہمکو یاد کرنے کی فرصت نہیں رہی


پھر یہ ہوا کہ وه بھی پلٹ کر نہ آسکا
پھر یوں ہوا کہ اسکو بھلانا پڑا ہمیں

پھر یوں ہوا کہ جھوٹ مجھے بولنا پڑا
کہ مجھ کو اس سے اب محبت نہیں رہی
پھر یوں ہوا کہ جسم ہی پتھر کا ہو گیا
روکا جب ایک شخص کی آواز نے مجھے

اس انجمن میں میں نے جلاۓ بہت چراغ
پھر یوں ہوا چراغ جلانے لگے مجھے

پھر یوں ہوا کہ ہم نے بھی رستہ بدل لیا
پھر یوں ہوا کہ عشق کے قابل نہیں رہے

پھر یوں ہوا کہ گاءوں بھی چھوڑنا پڑا
پھر یوں ہوا کہ رونقوں میں شامل نہیں رہے

پھر یوں ہوا کہ محفوظ کو ہارنا پڑا
پھر یوں ہوا کہ جیت کے قابل نہیں رہے

پھر یوں ہوا کہ جھوٹ کی، عادت سی ہوگئی
پھر یوں ہوا ____کہ سچ کو چھپانا پڑا مجھے

پھر یوں ہوا کے ساتھ تیرا چھوڑنا پڑا
ثابت ہوا کے لازم و ملزوم کچھ نہیں

پھر یوں ہوا کہ صبر کی انگلی پکڑ کے ہم
اتنا چلے کے راستے حیران رہ گئے

پھر یوں ہوا کہ جب بھی ضرورت پڑی مجھے
ہر شخص اتفاق سے مصروف ہو گیا

پھر یوں ہوا کہ حسرتیں پیروں میں گر پڑیں
پھر میں نے ان کو روند کر قصہ ختم کیا۔۔

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں
یاد کیا تجھ کو دلائیں تیرا پیماں جاناں

یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں

زندگی تیری عطا تھی سو تیرے نام کی ہے
ہم نے جیسے بھی بسر کی تیرا احساں جاناں

دل یہ کہتا ہے کہ شاید ہو فُسردہ تو بھی
دل کی کیا بات کریں دل تو ہے ناداں جاناں

اول اول کی محبت کے نشے یاد تو کر
بن پیئے بھی تیرا چہرہ تھا گلستاں جاناں

آخر آخر تو یہ عالم ہے کہ اب ہوش نہیں
رگِ مینا سلگ اٹھی کہ رگِ جاں جاناں

مدتوں سے یہی عالم نہ توقع نہ امید
دل پکارے ہی چلا جاتا ہے جاناں جاناں !

اب کے کچھ ایسی سجی محفل یاراں جانا
سر بہ زانوں ہے کوئی سر بہ گریباں جاناں

ہر کوئی اپنی ہی آواز سے کانپ اٹھتا ہے
ہر کوئی اپنے ہی سایے سے ہراساں جاناں

جس کو دیکھو وہ ہی زنجیز بپا لگتا ہے
شہر کا شہر ہوا داخل ہوا زِنداں جاناں

ہم بھی کیا سادہ تھےہم نےبھی سمجھ رکھا تھا
غمِ دوراں سے جدا ہے غمِ جاناں جاناں

ہم، کہ روٹھی ہوئی رُت کو بھی منا لیتے تھے
ہم نے دیکھا ہی نہ تھا موسم ہجراں جاناں

ہوش آیا تو سب ہی خواب تھے ریزہ ریزہ
جیسے اُڑتے ہوئے اُوراقِ پریشاں جاناں،

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

تیرا ملنا بھی اچانک سے بدل جانا بھی
یاد ہے دل کا دھڑکنا بھی سنبھل جانا بھی

خواب تعبیر کے مابین کسی دنیا میں
آنکھ میں رہنا بھی آنسو سا نکل جانا بھی

وقت کمبخت سے ہر روز لڑائی جھگڑا
اک سبب، اور کسی زخم کا ڈھل جانا بھی

شام ہونا تو کسی یاد میں تنہا رہنا
شام کے ساتھ کسی ربط کا کَھل جانا بھی

یاد رکھنا کسی قاتل کو بھی مقتول کے ساتھ
نام آ جائے کسی کا تو مچل جانا بھی

آج وہ سامنے موجود تھا، دیکھا ہم نے
موت کا آنا بھی پھر رکنا بھی ٹل جانا بھی

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

تیرا  بدل جانا کوئی بڑی بات تو نہیں
مگر جو تجھ پہ کیا تھا مجھے وہ یقین مار گیا

اور ابھی تو منزل بہت دور تھی ہماری
تو تو ہمارے ساتھ چند قدم چل کر ہی ہار گیا

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

ساری دنیا کے رواجوں سے بغاوت کی___ تھی
تم کو یاد ہے جب میں نے محبت کی تھی

اسے راز دان سمجھ کر بتایا تھا حال____دل
پھر اس شخص نے مجھ سے عداوت کی تھی

جب تیری یادوں نے آنکھوں کو بھگویا__ تھا
میں نے اک نام کی تسبیح پہ تلاوت کی تھی

اس کو چھوڑ کر ہنستے ہوئے گھر__ آ کر
اتنا روئے تھے کہ آنکھوں نے شکایت کی تھی

میرے اجڑنے کا سبب جب بھی کسی نے پوچھا
میں نے بس اتنا بتایا کہ__ محبت کی تھی

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

دُکھ فسانہ نہیں، کہ تجھ سے کہیں
دل بھی مانا نہیں کہ تجھ سےکہیں

آج تک اپنی ، بے کلی کا سبب
خودبھی جانا نہیں کہ تجھ سے کہیں

بے طرح حال دل هے اور تجھ سے
دوستانہ نہیں ، کہ تجھ سے کہیں

ایک تو حرفِ آشنا تھا ، مگر
اب زمانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں

قاصدا ،، هم فقیر لوگوں کا
اِک ٹھکانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں

اےخدا دردِ دل هے بخشش دوست
آب و دانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں

اب تو اپنا بھی اس گلی میں فرازؔ
آنا جانا نہیں ، کہ تجھ سے کہیں

*(احمد فراز)*

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝