Últimas publicaciones de Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी (@latesturdushayari) en Telegram

Publicaciones de Telegram de Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी

Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी
اردو کی معیاری شاعری کے لیے ہمارے اس چینل کو جوائن کریں۔
Latest Urdu Shayari ke Liye Channel ko Zaroor join karein!

مطلوبہ شعر و شاعری نعت و منقبت آسانی سے تلاش کرنے کے لیے ہمارے ٹیلیگرام بوٹ پر جائیں

@UnlimitedShayari_bot
1,639 Suscriptores
92 Fotos
3 Videos
Última Actualización 28.02.2025 11:25

Canales Similares

علم و کتاب
7,868 Suscriptores

El contenido más reciente compartido por Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी en Telegram


کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا
میں غم شناس، مروت میں مارا جاؤں گا

میں مارا جاؤں گا ، پہلے کسی فسانے میں
پھر اس کےبعد حقیقت میں مارا جاؤں گا

میرا یہ خون ، میرے دُشمنوں کے سَر هو گا
میں دوستوں کی حِراست میں مارا جاؤں گا

میں چُپ رہا تو مجھےمار دےگا میرا ضمیر
گواہی دی ، تو عدالت میں مارا جاؤں گا

حصص میں بانٹ رہےہیں مجھے میرےاحباب
میں کاروبارِ شراکت میں ، مارا جاؤں گا

بس ایک صلح کی صورت میں جان بخشی هے
کسی بھی دوسری صورت میں مارا جاؤں گا

نہیں مروں گا، کسی جنگ میں یہ سوچ لیا
میں اب کی بار ، محبت میں مارا جاؤں گا

(ضمیر جعفری)

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

‏کیسے بناؤں ہاتھ پر تصویر خواب کی
مجھ کو ملی نہ آج تک تعبیر خواب کی

آنکھوں سے نیند روٹھ کے جانے کدھر گئی
کٹتی نہیں ہے رات بھر زنجیر خواب کی

جس شہر میں ہو خواب چرانے کی واردات
کیسے کروں وہاں پہ میں تشہیر خواب کی

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

تم کو مری دھڑکن کے توازن کی قسم ہے
اس دل سے اترنا بھی سلیقے سے پڑے گا

اس بار تو چرچے بھی تعلق کے بہت ہیں
اس بار بچھڑنا بھی سلیقے سے پڑے گا

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

پہلے ایک لمحے کی زنجیر سے باندھا مجھ کو
اور پھر وقت کی رفتار بڑھا دی اس نے

محسن نقوی

میں جو مہکا تو میری شاخ جلا دی اس نے
سبز موسم میں مجھے زرد ہوا دی اس نے

پہلے ایک لمحے کی زنجیر سے باندھا مجھ کو
اور پھر وقت کی رفتار بڑھا دی اس نے

میری ناکام محبت مجھے واپس کر دی
یوں مرے ہاتھ، میری لاش تھما دی اس نے

جانتا تھا کے مجھے موت سکون بخشے گی
وہ ستمگر تھا سو جینے کی دعا دی اس نے

اس کے ہونے سے تھی سانسیں میری دگنی محسن
وہ جو بچھڑا تو میری عمر گھٹا دی اس نے

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

وہ اگر دیکھ لے اک بار محبت سے تو پھر
ذرۂ خاک چمک اٹھے ستارہ کیا ہے

دلاور علی آؔزر

فائدہ کیا ہے زمانے میں خسارہ کیا ہے
خاک ہو جائیں گے ہم لوگ ہمارا کیا ہے

جیتنے والوں کا ہم کو نہیں کچھ علم کہ ہم
ہار کر سوچتے رہتے ہیں کہ ہارا کیا ہے

دیکھ اے عمرِ رواں! خواہشیں رہ جائیں گی
تم گزر جاؤ گی چپکے سے، تمہارا کیا ہے

تہ بہ تہ دھڑکنیں تجسیم ہوئی جاتی ہیں
پے بہ پے اس نے مِرے دل سے گزارا کیا ہے

وہ اگر دیکھ لے اک بار محبت سے تو پھر
ذرۂ خاک چمک اٹھے ستارہ کیا ہے

وصل اور ہجر کی تفصیل میں جا کر دیکھو
عشق تشویش کا باعث نہیں یارا کیا ہے

ناؤ کس چڑیا کو کہتے ہیں مجھے کیا معلوم
لہر کیا شے ہے، ندی کیا ہے، کنارہ کیا ہے

خواب میں ہم کو فلک پار بلاتا ہے کوئی
جانے کیا نام ہے اس کا، وہ ہمارا کیا ہے

سوچنا یہ ہے کہ آؔزر ہمیں جانا ہے کہاں
دیکھنا یہ ہے مقدر کا اشارہ کیا ہے

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

‏تمام عمر ،، میں ہر صُبح کی اذان کے بعد
اِک اِمتحان سے گزرا ، اِک اِمتحان کے بعد

خُدا کرے کہ کہیں اور ، گردشِ تقدیر
کِسی کا گھر نہ اُجاڑے میرے مکان کےبعد

دَھرا ھی کیا ھے میرے پاس نَذر کرنے کو
تیرےحضور میری جان، میری جان کےبعد

‏یہ راز اْس پہ کُھلےگا ، جو خُود کو پہچانے
کہ اِک یقین کی منزل بھی ھے گمان کےبعد

یہ جُرم کم ھے ، کہ سچائی کا بھرم رکھا
سزا تو ہونی تھی مجھ کو مرے بیان کےبعد

میرے خُدا !! اسے اپنی اَمان میں رکھنا
جو بچ گیاھے میرےکھیت میں لگان کےبعد

(ساقی امروھوی)

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

تم تو کہتے تھے _ تم کو الہام ہوتے ہیں
تو بھی نہ سمجھ سکا کہ پریشان ہوں میں !!

یہ اذیت بھی بھلا کم ہے __ کہ تیرے ہوتے
میں کسی اور سے کہوں کہ پریشان ہوں میں !!

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

وہ کب آئیں خدا جانے ، سِتارو تم تو سو جاؤ
ہُوئے ہیں ہم تو دیوانے ، سِتارو تم تو سو جاؤ

کہاں تک مجھ سےہمدردی کہاں تک میری غم خواری
ہزاروں غم ہیں انجانے ، سِتارو تم تو سو جاؤ

گزر جائے گی غم کی رات، امیدو تو جاگ اٹھو
سنبھل جائیں گےدیوانے، سِتارو تم تو سو جاؤ

ہمیں رُودادِ ہستی رات بھر میں ختم کرنی هے
نہ چھیڑو اور افسانے ، سِتارو تم تو سو جاؤ

ہمارے دِیدۂِ بے خواب کو ، تسکین کیا دو گے؟
ہمیں لُوٹا هے دُنیا نے ، سِتارو تم تو سو جاؤ

اِسے قابلؔ کی چشمِ نَم سے ، دیرینہ تعلق هے
شبِ غم تم کو کیاجانے، سِتارو تم تو سو جاؤ

(قابل اجمیری)

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

ہائے وہ وقت کہ طاری تھی ، محبت هم پر
هم بھی چونکتےتھے اِک نام سے، پہلے پہلے

ہم بھی سوتےتھے کوئی یاد سَرہانے رکھ کر
ہاں !! مگر گردشِ ایّام سے ، پہلے پہلے

سعد اللہ شاہ

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

بُجھے چراغ ، سرِ طاق دَھر کے روئے گا
وہ گزرا وقت ، کبھی یاد کر کے روئے گا

اُسےتو صِرف بِچھڑنےکا دُکھ ہے اور مجھے
یہ غم بھی هےوہ مُجھے یاد کر کے روئےگا

سلیم کاوش

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝