تجھ کو تیرا نصیب رلاۓ خدا کرے
راتوں میں تجھ کو نیند نہ آۓ خدا کرے
تُو دربدر کی ٹھوکریں کھاۓ خدا کرے
تجھ پر شب وصال کی راتیں حرام ہوں
شمعیں جلا جلا کہ بجھاۓ خدا کرے
میری طرح تجھے بھی جوانی میں غم ملیں
تیرا نہ کوئی ساتھ نبھاۓ خدا کرے
آۓ بہار تیرے گلستان میں بار بار
تجھ پر کبھی نکھار نہ آۓ خدا کرے
ہو جائیں بد دعائیں میری دوستو! غلط
اب ان پہ کوئی حرف نہ آۓ خدا کرے
حفیظ جالندھری ✍️
Join: ➡️ @latesturdushayari
مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
↓
╔═════════════╗
▒ ☞
╚═════════════╝