سنہرے اوراق 📜📜 @urduqoutesthoughts Channel on Telegram

سنہرے اوراق 📜📜

@urduqoutesthoughts


سنہرے اوراق 📜📜 (Urdu)

وقت کے ساتھ ساتھ زندگی میں مختلف مواقع آتے ہیں جب ہمیں مواقع پر غور کرنا ہوتا ہے۔ ان مواقع پر ہمیں انسپیریشنل اقوال اور خوبصورت خیالات کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں ہمت اور ترقی کی راہ دکھا سکیں۔ اگر آپ بھی ایسے لمحوں کو تلاش کرتے ہیں تو 'سنہرے اوراق' ٹیلیگرام چینل آپ کے لیے ایک بہترین مکان ہوسکتا ہے۔ یہاں آپکو مختلف اقوال و اشعار اور بہترین تجاویز ملیں گی جو آپکو روشنی اور ہمت بخشی دینے میں مدد فراہم کریں گی۔ 'سنہرے اوراق' ٹیلیگرام چینل آپکی روزمرہ کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ جواب ڈن، کون ہیں اور یہاں کیا کرتے ہیں، یہ سوالات ایسے ہیں جنکے جوابات آپ 'سنہرے اوراق' ٹیلیگرام چینل کے زریعہ جان سکتے ہیں۔

سنہرے اوراق 📜📜

14 Feb, 18:57


انسان کو خود سے اتنی محبّت تو ہونی چاہیے کہ وہ خود کو جہنم کی آگ سے بچا سکے۔۔۔💚🤍

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

14 Feb, 17:30


ہم جیسی زندگی گزار رہے ہیں، ہو سکتا ہے ویسی زندگی کسی کا خواب ہو، اسی ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کریں۔۔۔❤️

سنہرے اوراق 📜📜

14 Feb, 12:20


فرصت اگر ملے، تو پڑھنا مجھے ضرور
میں نایاب الجھنوں کی، نایاب کتاب ہوں

# القرآن العظیم
︎: أمة النور

سنہرے اوراق 📜📜

14 Feb, 09:16


‏کوئی تم سے مل کر اپنی تازگی کھو دے اور مرجھا جائے تو تم سے کم ظرف اور بد قسمت انسان کوئی نہیں، پھر چاہے تم اپنی ذات کو لے کر کتنے ہی خوش کیوں نہ ہوں۔۔۔🔥

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

14 Feb, 09:16


کسی اچھے مرد سے واسطہ پڑے تو طوائفوں کو بھی عزتیں مل جاتی ہیں۔۔۔💯
اور کسی نااہل مرد سے واسطہ پڑے تو عزت زادیاں بھی دو ٹکے کی ہو جاتی ہیں۔۔۔🥺

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

14 Feb, 09:16


ہر کسی کے پاس ایک ایسا شخص ہونا چاہیے جو اسے سمجھے اور اس کی ذہنی الجھنوں کو سلجھا کر اسے سکون دے، لیکن سمجھنا اک آرٹ ہے اور ہر کوئی آرٹسٹ نہیں ہوتا۔۔۔🖤

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

14 Feb, 09:16


جو عورت اپنے شوہر کا ذہنی سکون نہ بن سکے تو وہ ڈیڑھ دو من گوشت ہو سکتی ہے، نیک عورت نہیں۔۔۔💯

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

14 Feb, 09:04


Meri Ek Dili Tamanna Hai Ke Mere Is Channel Par Ramzan Se Pehle Pehle Paanch Hazaar Members Ho Jayen...

To Kya Aap Zyada Se Zyada Logon Tak Channel Ki Link Share Karke Meri Khushi Mein Izafa Karte Hue Meri Dili Tamanna Ko Pura Karne Mein Mera Saath Denge???

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

14 Feb, 09:03


سیلفیوں کی بجائے اپنے لفظوں پر Filter لگائیں۔
بولتے وقت اتنا ضرور سوچیں کہ ہماری گفتگو میں لفظ کتنے ہیں اور تیر کتنے ہیں۔۔۔🖤

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

14 Feb, 09:03


وفاداری ایک Brand ہے
جسے ہر کوئی Afford نہیں کر سکتا ہے💯

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

13 Feb, 16:54


کاش لوگ حقیقت میں بھی ویسے ہوتے جیسے وہ جمعہ والے دن سٹیٹس لگاتے ہیں۔۔۔🤣

سنہرے اوراق 📜📜

13 Feb, 16:53


‏اگر زندگی کبھی روشنیوں کا تحفہ دے، تو انہیں مت بھولنا جنہوں نے کبھی آپ کے اندھیرے بانٹے تھے۔۔۔

سنہرے اوراق 📜📜

13 Feb, 16:05


ہر وہ چیز جس کی وجہ سے آپ مسکراتے ہیں اُسے چھپا کر رکھیں، خوش رہیں گے۔۔۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

13 Feb, 13:52


*ویلنٹائن ڈے: حقیقت یا فریبِ محبت؟*

جس دن کو محبت کا دن کہا جاتا ہے، اسی دن بے شمار بیٹیاں اپنی عزت سے محروم ہو جاتی ہیں۔ وہ معصوم لڑکیاں، جن کی آواز بھی پردے میں ہونی چاہیے، ہوس کے پجاریوں کا شکار بنتی ہیں—پارکوں میں، ہوٹلوں میں، تنہائی کے گوشوں میں!

اسلام ہمیں شرم و حیا کا درس دیتا ہے، نہ کہ جھوٹی محبت کے نام پر بے راہ روی کو فروغ دینے کا!

یہ دن درحقیقت محبت کا نہیں، بے حیائی اور اخلاقی زوال کا دن ہے۔ اپنی بیٹیوں، بہنوں اور معاشرے کی عزتوں کی حفاظت کریں۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

13 Feb, 05:23


جب ہم کسی سے ناراض ہوتے ہیں تو اپنے آگے خاموشی کی ایک دیوار بنا لیتے ہیں ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے، جب بھی کبھی آپ اپنے پیاروں سے ناراض ہوں تو ناراضگی ظاہر کریں انہیں بتائیں کہ آپ ناراض ہیں اور کیوں ناراض ہیں وہ وجہ بھی بتائیں۔
تاکہ آپ کی غلط فہمیاں دور ہو سکیں، خاموشی سے معاملات اور زیادہ خراب ہوجاتے ہیں، ایسی خاموشیاں توڑنے میں ہی ہماری بھلائی ہے۔۔۔❤️

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

13 Feb, 05:04


انسانی کیفیت سمندر کی لہروں کی طرح ہوتی ہے، کبھی پر سکون تو کبھی طوفانی، بس اپنے اندر کے طوفان کو سنبھالنا سیکھو، سکون خود ہی مل جائے گا۔۔۔🥀

سنہرے اوراق 📜📜

13 Feb, 04:44


ہمارے لہجے کی کڑواہٹ ہمیشہ ہماری اکڑ نہیں ہوتی بلکہ کبھی کبھی ہماری زندگی میں برداشت کی ہوئی تلخیوں کا نتیجہ ہوتی ہے۔۔۔

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

13 Feb, 04:44


Badi Be-Rahem Hoti Ye Garibi
Kambhakht Umar Ka Lihaaz Nahi Karti Hai...🥺

سنہرے اوراق 📜📜

13 Feb, 03:58


وہ لوگ آپ کی قیمت کبھی نہیں سمجھ سکتے جن لوگوں کے لیے آپ ہمیشہ دستیاب ہیں۔۔۔🖤

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

13 Feb, 03:58


آپ کو کچھ لوگ ملیں گے جو کبھی آپ کا ساتھ نہیں دیں گے، کیونکہ وہ ڈرتے ہیں کہ آپ مستقبل میں ان سے آگے نہ نکل جائیں۔۔۔

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

04 Feb, 02:47


ایسے غم سے مجھے خوف آتا ہے جس کی قیمت مجھے بات کی بجائے خاموشی سے ادا کرنی پڑے۔۔۔🌚🖤

سنہرے اوراق 📜📜

04 Feb, 02:40


کبھی کبھی اپنے لیے وقت نکال کر پر سکون جگہ پر جانا انسان کی بہت ساری الجھنوں کا حل ہے۔۔۔

سنہرے اوراق 📜📜

03 Feb, 14:50


حسد ایک زہر ہے جسے انسان خود پیتا ہے اور توقع دوسرے کے مرنے کی کرتا ہے۔۔۔🥀

سنہرے اوراق 📜📜

03 Feb, 14:47


‏آپ کی سب سے اچھی صفات بھی کبھی کبھی آپ کیلئے اذیت کا سبب ہو جاتی ہیں۔۔۔🖤

سنہرے اوراق 📜📜

03 Feb, 14:44


Jinke Saath Acha Waqt Guzra Ho
Unhein Bura Nahi Kahte...

سنہرے اوراق 📜📜

03 Feb, 09:44


قرآن کریم کی آیات کو اپنی دلنشین آواز میں پرو کر، سوز و گداز کی مٹھاس سے دلوں میں اتارنے والا، الفاظ کی لطافت میں روحانی حلاوت بھرنے والا، قلوبِ خاشعہ کا بادشاہ، دلوں کے تخت پر براجمان، ایمان کی شمع کو روشن کرنے والا، خشیتِ الٰہی سے لبریز ہر لفظ کا ترجمان۔

جس کی تلاوت میں سوز بھی ہے، ساز بھی ہے، تاثیر بھی ہے، راز بھی ہے۔ جو ہر آیت کو اپنی خوش الحانی سے ایسا لباسِ جلال عطا کرتا ہے کہ سننے والا جذب و کیف میں ڈوب جائے، دل خشوع و خضوع کی کیفیت میں جھوم جائے۔

جس کی آواز میں قرآن کی حلاوت گھل کر دلوں کو مسخر کرتی ہے، جس کے لہجے میں وہ تاثیر پنہاں ہے جو روح کو بے چین اور دل کو مطمئن کر دیتی ہے۔ ہر حرف میں ایمان کی گرمی، ہر لفظ میں سکون کی نرمی، ہر آیت میں دل کو جھنجھوڑنے والی نرمی۔

وہی قلوب کی دھڑکنوں کا سلطان، روحوں کے زخموں کا مرہم، محبتِ الٰہی کا پیغامبر،
الشَّیخ سُعود الشُّریم حفظہُ اللہ تعالیٰ۔
اللہ تعالیٰ اُن کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور اُن کے نورانی لہجے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔

سنہرے اوراق 📜📜

02 Feb, 14:08


جیسے ہی آپ کوئی غلطی کرتے ہیں، لوگ بھول جاتے ہیں کہ آپ کبھی عظیم بھی تھے۔۔۔🥺

سنہرے اوراق 📜📜

02 Feb, 07:04


گناہگار نظر آنے والا ممکن ہے کہ درجہ مقبولیت پہ بیٹھا ہو۔۔۔❤️

سنہرے اوراق 📜📜

02 Feb, 07:00


خونی رشتوں میں جب دوریاں بڑھ جاتی ہیں تو اپنوں کی خبریں غیروں کی زبانی سننے کو ملتی ہیں۔۔۔🖤

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

02 Feb, 06:58


اپنے سخت رویوں سے اپنے عزیزوں کو مریض مت بنائیں۔۔۔🔥

سنہرے اوراق 📜📜

02 Feb, 06:57


لوگ آپ سے نفرت کرنا شروع کر دیں گے، جب انہیں احساس ہو گا کہ وہ آپ کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔۔۔

سنہرے اوراق 📜📜

02 Feb, 06:56


خود کو تباہ کرنے کا پہلا مرحلہ ضرورت سے زیادہ سوچنا ہے۔🖤

سنہرے اوراق 📜📜

02 Feb, 06:54


ضد انسان کو بے سکون کر دیتی ہے، ضد کرکے آپ کسی کی غلطی کی سزا اپنے آپ کو دیتے ہیں، تو بڑا دل کیجیے، لوگوں کی غلطیوں کو معاف کرنا سیکھیں اور پر سکون رہیں۔۔۔

سنہرے اوراق 📜📜

01 Feb, 15:30


انسان کی تمام فطرتوں میں سے المناک فطرت یہ ہے کہ اُسے مکمل حاصل ہو جانے والی چیز سے اُکتاہٹ ہونے لگتی ہے۔۔۔

سنہرے اوراق 📜📜

01 Feb, 15:28


مرد کی گردن میں اتنی اکڑ اور سختی تو ضرور ہونی چاہیئے کہ راہ چلتی ہر عورت کی طرف اس کی گردن نہ گھومے۔۔۔💯

سنہرے اوراق 📜📜

01 Feb, 15:24


دیکھ لو اپنے ارد گرد، ہر کوئی حسب استطاعت فرعون بنا بیٹھا ہے۔۔۔🥺

سنہرے اوراق 📜📜

01 Feb, 10:18


اصولاً تو ہمیں چاہیے کہ اُس اذیت سے کسی دوسرے کو دوچار نہ کریں جس کی شدت سے ہم بخوبی واقف ہیں۔🖤🥀

سنہرے اوراق 📜📜

01 Feb, 08:49


ہم اتنے بے قصور ہوتے نہیں ہیں، جتنا ہم خود کو سمجھتے ہیں۔۔۔🖤

سنہرے اوراق 📜📜

01 Feb, 08:38


سستی اور کاہلی تخلیقی صلاحیت کو مار دیتی ہے۔۔۔

سنہرے اوراق 📜📜

01 Feb, 07:41


انسان وہی بڑا ہے
جس کی محفل میں کوئی خود کو چھوٹا نہ سمجھے۔۔۔💙

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

18 Jan, 14:52


ساری رات فون پر باتیں
پہلے تجسس کی انتہا
ہر میسج پر دل کا دھڑکنا،
ماں اگنور، باپ اگنور، تعلیم اگنور
پھر ملاقاتیں، رنگین نظارے، عزت لوٹ لینا،
جھوٹی باتوں میں ڈال کر جھوٹے سہارے دے کر نفس کے مزے لینا
پھر لڑائی جھگڑے کی شروعات، پھر بریک اپ ، پھر پیچ اپ ، دوماہ بعد پھر بریک اپ ، پھر پیچ اپ پھر اداسی کا اشتہار بن کر پھرنا ، لوگوں کو ‏اپنی وفا اور اس کی بےوفائی کے قصے سناتے رہنا، سونے جیسے وقت کو مٹی میں ملا دینا، پہلے جینے مرنے کی قسمیں کھانا اور پھر آخر میں ایک دوسرے کو بد کردار کہہ کر اور گالیاں دے کر راستے الگ کر لینا۔۔

سوشل میڈیا پر اس کو محبت کہتے ہیں۔😭😥

سنہرے اوراق 📜📜

17 Jan, 13:30


مائیکرو سافٹ کی طرف سے نوکیا کی خریداری کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس کے دوران، نوکیا کے سی ای او سٹیو پلمر نے اپنی تقریر یہ کہہ کر ختم کی:
"ہم نے کچھ غلط نہیں کیا، لیکن کسی نہ کسی طرح، ہم ہار گئے۔"
جب اس نے یہ کہا تو خود سمیت پوری انتظامیہ رو پڑی۔ نوکیا ایک معزز کمپنی تھی۔ اس نے اپنے اعمال سے کچھ غلط نہیں کیا لیکن دنیا بہت تیزی سے بدل گئی۔ وہ سیکھنے سے محروم ہوگئے، وہ تبدیلی سے محروم ہوگئے، اور اس طرح انہوں نے ایک قیمتی موقع کھو دیا جو ایک بڑی کمپنی بننے کے قابل تھا۔ انہوں نے نہ صرف بڑی رقم کمانے کا موقع گنوا دیا، بلکہ انہوں نے زندہ رہنے کا موقع بھی کھو دیا!

اس کہانی کا پیغام:
اگر آپ تبدیلی نہیں کرتے ہیں، تو آپ کو مقابلے سے خارج کر دیا جائے گا۔
اگر آپ نئی چیزیں نہیں سیکھنا چاہتے اور آپ کے خیالات اور ذہنیت وقت کے ساتھ نہیں پکڑ سکتے تو وہ وقت کے ساتھ ختم ہو جائیں گے!
انسان تب تک کامیاب رہتا ہے جب تک وہ سیکھتا ہے اگر اسے لگتا ہے کہ اس نے سیکھ لیا ہے تو اس نے اپنے آپ کو ناکامی سے دوچار کر دیا ہے۔

سنہرے اوراق 📜📜

17 Jan, 13:29


امریکہ والوں کو محلوں سے نکال کر خیموں میں بھیج دیا‌۔
غزہ والوں کے لئے خیموں سے نکل کر گھروں میں جانے کے فیصلے کردئیے۔

وہ کتنی عظیم ذات ہے ، آن کی آن میں پانسے پلٹ دیتی ہے ، معیار تبدیل کردیتی ہے ، غرور خاک کر دیتی ہے ، چارہ گر بے چارے ہو جاتے ہیں ، اور بے چارے چارہ گر بن جاتے ہیں۔
كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْن [سورة الرحمن: 29] (ہر دن اس کی ایک الگ ہی شان امتیازی ہے) اللّٰہ کے سوائے کوئی معبود نہیں۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

17 Jan, 13:28


کم ظرف لوگوں کے منہ لگنا گویا خود کو آگ کے حوالے کرنا۔۔۔۔!!!

#وأعرض عن الجاهلين

سنہرے اوراق 📜📜

17 Jan, 13:28


*اپنے مسلمان ہونے پر فخر کیجیے!*
یہ اللہ کی سب سے بڑی شکرگزاری کا مقام ہے کہ اس نے خود اپنے انتخاب سے ہمیں دنیا کے 7 ارب انسانوں میں سے چن کر نکالا اور مسلمان پیدا کیا۔
{اس نے تمہیں (اپنے دین کے کام کے لئے) چن لیا ہے اور دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی۔ یہ تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے۔ اللہ نے اس سے پہلے بھی تمہارا نام مسلم رکھا تھا اور اس (قرآن) میں بھی (مسلم ہی رکھا ہے) تاکہ رسول تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ ہو۔ لہذا نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ (کے دین) کو مضبوطی سے تھامے رکھو۔ وہی تمہارا کارساز ہے وہ کیسا اچھا کارساز ہے اور کیسا اچھا مددگار ہے۔}

سنہرے اوراق 📜📜

16 Jan, 07:36


جہاں بھی رہو مخلص رہو، کیونکہ آپ نے اللہ کو بھی جواب دینا ہے۔🥀

سنہرے اوراق 📜📜

15 Jan, 15:07


💯

سنہرے اوراق 📜📜

12 Jan, 10:57


Yایک غلط شخص کی طرف سے دھوکہ کئی صحیح انسانوں پر اعتماد کرنے کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔۔۔ 💯

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

12 Jan, 10:03


رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے: مظلوم کی بدعا سے بچو، کیونکہ مظلوم کی دعا اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا ہے۔

سنہرے اوراق 📜📜

12 Jan, 10:02


اس شخص سے زیادہ خوبصورت کوئی دوسری چیز نہیں ہے کہ اس کے ارد گرد کتنے ہی لوگ کیوں نہ ہوں، لیکن وہ ہر لمحہ آپکو یہ احساس دلانے کی کوشش کرتا ہے کہ آپ ان سب میں اہم ہیں۔۔

سنہرے اوراق 📜📜

09 Jan, 14:47


💯🔥

سنہرے اوراق 📜📜

09 Jan, 14:43


جو جگہ آپ کی نہیں وہاں رہنے سے گریز کریں، بہتری اسی میں ہے۔
جس جگہ لوگ آپ کے قابل نہیں وہاں سے چپ چاپ کنارہ کر لیں۔

*سنہرے اوراق📜📜*

سنہرے اوراق 📜📜

06 Jan, 14:31


”اس شخص پر ظلم کرنے سے ڈرو، جس کے پاس بدلہ لینے کیلیے آنکھوں کے آنسوؤں کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔“

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

06 Jan, 05:45


زندگی پرفیکٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارے پاس ہماری چاہت کا سب سامان ہو۔
پرفیکشن تو یہ ہے کہ چاہے ہم زندگی کی جس بھی سٹیج پر ہوں۔
ہمارا تعلق اللہ کے ساتھ مضبوط ہو،
ہمیں عزت و عافیت حاصل ہو۔
اور سب سے بڑھ کر ہمیں اللہ کا شکر کرنے کی توفیق حاصل ہو۔۔

سنہرے اوراق 📜📜

05 Jan, 17:11


🥺💯

سنہرے اوراق 📜📜

05 Jan, 16:51


*المزاح_و_الظرافت*

*ایک لڑکے کی والدہ نے اس کو کہا کہ سوئی میں دھاگہ ڈال دو*
تو اسے کسی دوست کی بات یاد آگئی کہ جب کبھی والدہ سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا حکم دے تو کچھ دیر ٹھہر کر دھاگہ ڈالنا
اور یہ دکھانے کی کوشش کرنا کہ یہ کام واقعی مشکل ہے

*تاکہ ماں خود کو بوڑھی نہ سمجھے اور اس کا دل نہ ٹوٹ جائے*

وہ شخص دھاگہ ڈالنے میں مشقت و مشکل کا اظہار کرنے لگا
*اتنے میں والدہ محترمہ نے کان کے نیچے ایک رکھ کر دی اور کہا اتنا تو مشکل نہیں ہے جتنا تم نے بنا دیا ھے*
*ہر وقت تمہارا دھیان موبائل میں لگا رہتا ہے 😅*

*نتیجہ ماں کے سامنے ڈرامہ ہر گز نہ کریں ورنہ معلوم نہیں گدی پہ دستِ ممتا پڑے یا کمر میں نعلِ ماں پڑے اور طبیعت صاف ستھری ہو جائے ۔۔*

سنہرے اوراق 📜📜

05 Jan, 07:08


‏ایک بادشاہ نے اعلان کر رکھا تھا کہ جو اچھی بات کہے گا اس کو چار سو دینار (سونے کے سکے) دیئے جائیں گے...!!!!

ایک دن بادشاہ رعایا کی دیکھ بھال کرنے نکلا اس نے دیکھا ایک نوے سال کی بوڑھی عورت زیتون کے پودے لگا رہی ہے بادشاہ نے کہا تم پانچ دس سال میں مر جاؤ گی اور یہ درخت بیس سال بعد پھل دیں گے تو اتنی مشقت کرنے کا کیا فائدہ؟؟؟

بوڑھی عورت نے جواباً کہا ہم نے جو پھل کھائے وہ ہمارے بڑوں نے لگائے تھے اور اب ہم لگا رہے ہیں تاکہ ہماری اولاد کھائے...!!!!

بادشاہ کو اس بوڑھی عورت کی بات پسند آئی حکم دیا اس کو چار سو دینار دے دیئے جائیں...!!!!

جب بوڑھی عورت کو دینار دیئے گئے وہ مسکرانے لگی...!!!!

بادشاہ نے پوچھا کیوں مسکرا رہی ہو؟؟؟

بوڑھی عورت نے کہا کہ زیتون کے درختوں نے بیس سال بعد پھل دینا تھا جبکہ مجھے میرا پھل ابھی مل گیا ہے...!!!!

بادشاہ کو اس کی یہ بات بھی اچھی لگی اور حکم جاری کیا اس کو مزید چار سو دینار دیئے جائیں...!!!!

جب اس عورت کو مزید چار سو دینار دیئے گئے تو وہ پھر مسکرانے لگی...!!!!

بادشاہ نے پوچھا اب کیوں مسکرائی؟؟؟

بوڑھی عورت نے کہا زیتون کا درخت پورے سال میں صرف ایک بار پھل دیتا ہے جبکہ میرے درخت نے دو بار پھل دے دیئے ہیں..!!!!

بادشاہ نے پھر حکم دیا اس کو مزید چار سو دینار دیئے جائیں یہ حکم دیتے ہی بادشاہ تیزی سے وہاں سے روانہ ہو گیا...!!!!

وزیر نے کہا حضور آپ جلدی سے کیوں نکل آئے؟؟؟

بادشاہ نے کہا اگر میں مزید اس عورت کے پاس رہتا تو میرا سارا خزانہ خالی ہو جاتا مگر عورت کی حکمت بھری باتیں ختم نہ ہوتیں...!!!!

اچھی بات دل موہ لیتی ہے، نرم رویہ دشمن کو بھی دوست بنا دیتا ہے حکمت بھرا جملہ بادشاہوں کو بھی قریب لے آتا ہے اچھی بات دنیا میں دوست بڑھاتی اور دشمن کم کرتی ہے اور آخرت میں ثواب کی کثرت کرتی ہے آپ مال و دولت سے سامان خرید سکتے ہیں مگر دِل کی خریداری صرف اچھی بات سے ہو سکتی ہے💯🔥

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

05 Jan, 05:51


💯

سنہرے اوراق 📜📜

05 Jan, 05:40


اپنی زندگی میں رنگ بھرنے کا اختیار "خود کےسوا کسی اور کو نہ دیں ۔❤️

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

05 Jan, 05:35


ضروری تو نہیں کہ تم ایک انسان کے ہر رنگ سے واقف ہو۔🙂

سنہرے اوراق 📜📜

04 Jan, 18:27


محض اس لیے کہ آپ فٹ بیٹھتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ صحیح جگہ پر ہیں۔۔۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

03 Jan, 17:14


💯

سنہرے اوراق 📜📜

03 Jan, 10:53


تاریک رات میں نابینا کو قرآن پڑھتے دیکھا اور بینا کو فلم بینی میں مشغول دیکھا، ہاتھ پاؤں سے معذور تنگ دست کو مسجد میں دورانِ نماز دیکھا اور تندرست و توانا کو مسجد کے گیٹ پر بھیک مانگتے دیکھا، دو وقت کی سوکھی روٹی کھانے والوں کو شکر گزار دیکھا اور آسائشوں میں پلنے والوں کو ناشکرا دیکھا، سائیکل سوار کی زبان پر اذکار کو جاری دیکھا، اور کار میں آرام فرماں لوگوں کو گانا بجاتے دیکھا تو سمجھ آیا کہ معاملہ در اصل اللہ کی توفیق اور بندے کے انتخاب کا ہے " إِنَّ هَـٰذِهِۦ تَذۡكِرَةࣱۖ فَمَن شَاۤءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِیلࣰا وَمَا تَشَاۤءُونَ إِلَّاۤ أَن یَشَاۤءَ ٱللَّهُۚ " ( سورة الدهر 30 ) اگر وہ چاہے تو کیا نہیں کر سکتا ہے، گر وہ نہ چاہے تو بندہ کیا ہی کر سکتا ہے!!

( جعسفیات )

سنہرے اوراق 📜📜

02 Jan, 09:30


سلیقہ، سادگی سب آزما کر سمجھ آیا بہت نقصان ہوتا ہے، ادب سے پیش آنے میں🖤🥀

سنہرے اوراق 📜📜

01 Jan, 09:00


منافق انسان کو سمجھنے کے لیے بہت پیاری مثال
منافق اوپر سے اس طرح کا دین دار لبادہ اوڑھے ہوئے ہوتا ہے جو شیرینی ہوتا اور اندر سے اس طرح کا ہوتا ہے۔

اگر حقیقت کہہ دو تو اندر کے بلیٹ ظاہر ہو جاتے ہیں۔

سنہرے اوراق 📜📜

31 Dec, 14:26


جو تمہارا نہیں ہے اس کی دوری پر تمہیں مطمئن کر دیا جائے گا اور جو تمہارا ہے وہ تمہیں پہنچا دیا جائے گا۔ ❤️😇

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

31 Dec, 08:06


ان گرتے ہوئے پتوں سے ہم یہ سبق حاصل کر سکتے ہیں کہ ایک بار زندگی ختم ہو گئی تو ہماری جگہ اور بہت آ جائیں گے لیکن ہم واپس نہ آئیں گے۔۔۔

*سنہرے اوراق📜📜*

سنہرے اوراق 📜📜

31 Dec, 04:13


کچھ لوگ آپ سے اس لیے نفرت نہیں کرتے کہ آپ برے ہیں،
بلکہ اس لیے کہ آپ کی موجودگی، ان کی موجودگی کو منسوخ کر دیتی ہے۔۔۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

31 Dec, 03:49


کچھ مدت گزر جانے کے بعد تمہیں معلوم ہو گا
کہ اگر اللہ تعالیٰ تمہیں تمہارے انتخاب پر چھوڑ دیتا تو تم ڈوب جاتے۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜

سنہرے اوراق 📜📜

30 Dec, 10:53


صلح کی باتیں کرنے والوں کو کیسے بتایا جائے کہ وقت لگتا ہے زخموں کے گھاؤ بھرنے میں۔ 🖤🥀

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

30 Dec, 10:46


اپنے بچوں کو سکھائیں کہ والدین کو سڑکوں پر پیسے نہیں ملتے ہیں بلکہ ان پیسوں کے لیے،
یہ زندگی ہے جو کھو جاتی ہے،
یہ صحت ہے جو چلی جاتی ہے،
اور ایک جسم ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔۔۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

30 Dec, 05:17


Ye Inssan Bhi Kya Khoob Hai,
Razzaq Ki Raza Ke Khatir Subh 5 Baje Fajr Ke Liye Nahi Uth Sakta Lekin Rizq Ke Liye Raat 3 Baje Uth Jata Hai.

Rizq Chahiye To Razzaq Ko Razi Karna Hoga.

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

29 Dec, 14:48


*{ وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا }* ❤️

ترجمہ: زمین پر چلنے پھرنے والے جتنے جاندار ہیں سب کی روزیاں اللہ تعالیٰ پر ہیں۔❤️

Tarjuma: Zameen Par Chalne Firne Wale Jitne Jaandaar Hain Sabki Raziya Allah Ta'la Par Hain.❤️

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

29 Dec, 14:41


Khauf Insaan Ka Sabse Bada Dushman Hai.

سنہرے اوراق 📜📜

29 Dec, 12:00


💯

سنہرے اوراق 📜📜

29 Dec, 11:53


Hamesha Shukr Guzaar Bano Tumhari Zindagi Laakho Se Behtar Hai.

سنہرے اوراق 📜📜

29 Dec, 07:28


Rizq Ka Milna Tumhari Qabiliyat Nahi Balki Rab Ki Ata Hai.

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

29 Dec, 07:20


اپنا راستہ خود بنائیں اور خود پر یقین کرنا کبھی نہ چھوڑیں۔🩶

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

28 Dec, 16:14


"نایاب ہیں وہ لوگ جو اپنے دوستوں کے خطرناک ترین رازوں کی تِجارت نہیں کرتے۔"

فریڈرک نطشے

سنہرے اوراق 📜📜

28 Dec, 16:12


"کچھ رابطے پھر سے بحال ہو بھی جائیں، تو اُن میں پہلے سی کشش نہیں رہتی۔"🥺

سنہرے اوراق 📜📜

28 Dec, 16:11


Mehnat Ka Fal
Musibat Ka Hal
Aur Aane Wala Kal
Sab Allah Ke Haath Me Hai.

سنہرے اوراق 📜📜

28 Dec, 16:04


‏❞ دوسرے لوگوں کی رائے سے خوفزدہ نہ ہوں
جان رکھیں کہ وہ ان کے خیالات ہیں، آپ کی حقیقت نہیں❝ 🖤

سنہرے اوراق 📜📜

03 Dec, 08:35


اللہ کا شکریہ ادا کریں، ہر اس چیز کے لیے جو اللہ نے آپ کو دی ہے۔۔۔

﴿ذلك فضل الله يؤتيه من يشاء﴾

سنہرے اوراق 📜📜

03 Dec, 00:33


اگر آپ دریا دل انسان ہیں، تو آپ کی تھوڑی سی کی گئی کوشش کسی کی ہمت بن جاتی ہے۔۔۔

*سنہرے اوراق📜📜*

سنہرے اوراق 📜📜

02 Dec, 08:57


*تتلی🦋 اپنی خوبصورتی کے باوجود ایک کیڑا ہے۔*
اور
*کیکٹس🌵 اپنی بے رحمی کے باوجود ایک پھول ہے۔*
اس لیے لوگوں کو ان کے ناموں اور شکلوں سے مت جانیے۔۔۔

سنہرے اوراق 📜📜

01 Dec, 03:26


ابو العتاہیہ کہتے ہیں: میں نے علی بن الہیثم رحمه الله سے پوچھا: دوست پر کیا واجب ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: تین چیزیں:

1. راز کی باتوں کو چھپانا،
2. مشکل وقت میں مالی یا ذہنی مدد کرنا،
3. خطا کو معاف کرنا۔

📓 - (الصداقة و الصديق : ٦٤)

سنہرے اوراق 📜📜

29 Nov, 16:38


جو لوگ آپ سے حسد کرتے ہیں ان کو آپ کی خوبیوں کا سب سے زیادہ علم ہوتا ہے۔
جو لوگ آپ کی پیٹھ پیچھے برائی کرتے ہیں وہ آپکی اچھائیوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔
جو لوگ آپ کو ہارا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں در حقیقت وہ لوگ آپ سے جیت نہیں سکتے۔

"تو زندگی میں ہر اس شخص سے خوش رہیں جو آپ سے نا خوش ہے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

29 Nov, 16:33


دھوکہ دینے کے ایک ہزار طریقے ہیں لیکن سب سے گھٹیا طریقہ محبت و ہمدردی کا دکھاوا کرنا ہے۔۔۔

*سنہرے اوراق📜📜*

سنہرے اوراق 📜📜

29 Nov, 15:41


عزت نفس، لمبی زبان یا مغرور کردار نہیں۔

عزت نفس یہ ہے کہ آپ ہر اس چیز سے دور ہوجاؤ جو آپ کی بے قدری کرے۔۔۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

29 Nov, 01:12


زندگی بعض اوقات خوبصورت نہیں ہوتی، بنانی پڑتی ہے. نیک لوگوں کو اپنی زندگی میں شامل کریں، جو آپ کی خوشی اور سکون کا باعث ہوتے ہیں۔
کیونکہ خودبخود تو جھاڑیاں اُُگتی ہیں، باغ تو لگانے ہی پڑتے ہیں..🦋🥀

خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں
https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

28 Nov, 13:58


ایک عقلمند عورت کا تاریخی جملہ

بازار سے ایک عورت گزر رہی تھی اس نے محسوس کیا کہ ایک مرد اس کے پیچھے پیچھے آ رہا ہے اس عورت نے رک کر دریافت کیا کہ آپکو کیا مسئلہ ہے؟ مرد کہنے لگا آپ اتنی خوبصورت ہے میں آپ پر فدا ہو گیا ہوں اس عورت نے کہا کہ میں تو کچھ نہیں میرے پیچھے جو میری بہن آ رہی ھے وہ مجھ سے بھی زیادہ خوبصورت ہے، اس مرد نے جوں ہی دیکھا تو اس عورت نے ایک تھپڑ رسید کیا اور تاریخی جملہ کہا "جو فدا ہوتے ہیں وہ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتے۔۔۔

سنہرے اوراق 📜📜

28 Nov, 13:58


اگر آپ کسی کو اپنے سے زیادہ ہوشیار اور کامیاب سمجھتے ہیں تو اس سے حسد میں مقابلہ کرنے کی بجائے اس کے ساتھ مل کر کام کریں۔
کوئی بھی آپ کی پرواہ نہیں کرتا، لہذا شرمندہ ہونا اور شکوہ کرنا بند کریں باہر نکلیں اور اپنے راستے خود تلاش کریں۔

سنہرے اوراق 📜📜

27 Nov, 11:36


خوش رہنے کا ایک اصول یہ ہے کہ کل کے غموں کے لیے اپنا آج خراب نہ کریں ممکن ہے کل وہ غم درپیش ہی نہ ہوں اور آپ آج کی خوشی بھی ضائع کر بیٹھیں۔۔۔🙂

سنہرے اوراق 📜📜

27 Nov, 11:10


*تربیت کے رنگوں میں ایسے ڈھلو*

*" کہ لوگ تمہیں پڑھنا چاہیں "*
*" تمہارے ساتھ رہنا چاہیں "*
*" تمہیں سننا چاہیں "*
*" اور تمہارے جیسا بننا چاہیں "*💓

سنہرے اوراق 📜📜

27 Nov, 11:09


تنہائی دردناک تو ہوتی ہے مگر ان تمام لوگوں سے بہت اچھی ہے جو آپ کو صرف اپنی فرصتوں میں یاد کرتے ہیں۔۔

مَحمود دَرويش

سنہرے اوراق 📜📜

27 Nov, 06:52


زندگی میں، آپ یہ جان جائیں گے کہ ہر شخص کا ایک خاص کردار ہوتا ہے جو آپ سے ملتا ہے:
کچھ لوگ آپ کو کامیابی کی طرف لے جائیں گے...
کچھ آپ سے محبت کریں گے...
کچھ آپ کا امتحان لیں گے...
کچھ آپ کو استعمال کریں گے...
کچھ آپ کو مایوس کریں گے...
کچھ آپ کو وہ سبق سکھائیں گے جو آپ زندگی بھر نہیں بھولیں گے...
اور سب سے اہم وہ ہیں جو آپ میں موجود بہترین خوبیوں کو سامنے لائیں گے...
اور آپ کبھی بھی دل چھوٹا نہ کریں، حالات چاہے جیسے بھی ہوں، اپنا حوصلہ قائم و دائم رکھیں، زندگی کی خامیوں سے سبق حاصل کریں اور اپنی منزل کی جانب بڑھیں۔۔۔

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

26 Nov, 17:03


دو چیزیں اپنے اندر پیدا کرلیں، چپ رہنا اور معاف کرنا کیونکہ چپ رہنے سے بڑا کوئی جواب نہیں اور معاف کر دینے سے بڑا کوئی انتقام نہیں۔۔۔ 💯

سنہرے اوراق 📜📜

26 Nov, 17:00


‏کیا عجب لوگ ہیں الجھے ہوئے الجھائے ہوئے
ساتھ رہتے ہوئے، ہنستے ہوئے، اکتائے ہوئے...🖤

سنہرے اوراق 📜📜

26 Nov, 16:52


آپ تھک جائیں گے ، انسان راضی نہیں ہوں گے🖤

سنہرے اوراق 📜📜

26 Nov, 16:51


مختلف ہونے سے کبھی خوفزدہ نہ ہوں🌸

سنہرے اوراق 📜📜

26 Nov, 07:21


اس چالاکی کے دور میں وفا کو ڈھونڈنا ایک ایسا مقصد ہے جس کا حصول بڑا دشوار ہے۔۔۔

︎: ابن مظہر الکبریائی الکانفوری
*سنہرے اوراق📜📜*
https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

21 Nov, 13:50


تعلق کو مسلسل آزمانے سے، تعلقات میں عیب نکل ہی آتے ہیں اور عیبوں سے کون خالی ہے۔۔۔

*سنہرے اوراق📜📜*

سنہرے اوراق 📜📜

21 Nov, 10:43


ایک عورت ملکیت میں نہیں
محبت کے حصار میں جینا پسند کرتی ہے۔۔۔🦋❤️

سنہرے اوراق 📜📜

21 Nov, 10:34


انسان تنہائی کا شکار اس لئیے بنتا ہے کہ اسے سب سمجھانے والے ملتے ہیں، سمجھنے والا کوئی نہیں ملتا، اس لئے وہ زندگی کے بوجھ تلے دب جاتا ہے۔۔۔

*سنہرے اوراق📜📜*

سنہرے اوراق 📜📜

21 Nov, 09:56


Jis Kisi Ko Bhi Khudkushi Ka Khayal Aaye To Ek Martba Hospital Mein Jakar Dekh Le Ki Log Jeene Ke Liye Kya Kuch Qurban Nahi Karte...🥺💯

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

21 Nov, 09:55


جس کسی کو بھی خودکشی کا خیال آئے تو ایک مرتبہ ہسپتال میں جا کر دیکھ لیں کہ لوگ جینے کے لیے کیا کچھ قربان نہیں کرتے۔۔۔🥺💯

*سنہرے اوراق📜📜*
https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

20 Nov, 09:53


"سالوں" کے دکھ لمحوں میں ختم نہیں ہوتے، بعض دفعہ "معافی" مانگنے والا تو معافی مانگ کر اپنی تکلیف کم کرنے کی کوشش کرتا ہے یا اپنا اگلا راستہ آسان کرتا ہے۔

مگر دوسری طرف معافی دینے والا کبھی کبھی ایسے مقام پہ ہوتا ہے، کہ وہ "مجرم" کو تو معاف کر دیتا ہے مگر اس تکلیف کو نہیں بھول پاتا، جو سزا اس نے برسوں کاٹی ہوئی ہوتی ہے۔

اتنا "صبر" اور اتنا "ظرف" کہاں سے لایا جائے۔۔۔💔

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

20 Nov, 09:50


ایک بیج بغیر آواز کے باہر نکلتا ہے لیکن ایک درخت زبردست آواز کے ساتھ زمین پر گرتا ہے، تباہی آواز رکھتی ہے اور تخلیق خاموشی، یہ خاموشی کی طاقت ہے، خاموشی سے جیئیں۔۔۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

20 Nov, 01:44


دنیا آزمائش کے لیے بنی ہے تو عقل مند کو چاہیے کہ خود کو صبر پر آمادہ کرے! 💯

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

20 Nov, 01:43


Bharosa Totne Ki Awaaz Nahi Aati Lekin Uska Dard Zindagi Bhar Rahta Hai... 💯

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

20 Nov, 01:43


بھروسہ ٹوٹنے کی آواز نہیں آتی لیکن اس کا درد زندگی بھر رہتا ہے۔۔۔

*سنہرے اوراق📜📜*
https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

17 Nov, 15:57


کبھی دوسروں کی رائے اور ان کے خیالات کو اپنی زندگی پر اس حد تک حاوی مت ہونے دو کہ وہ تمہیں تمہارے اصل راستے سے ہٹا دیں۔ ہر انسان کی اپنی سوچ اور نظریات ہوتے ہیں جو ہمیشہ ہمارے مقاصد یا ہماری زندگی کی منزلوں سے ہم آہنگ نہیں ہوتے۔ اگر ہم دوسروں کی منفی باتوں کو اپنی سوچ پر قابو پانے دیں، تو یہ ہمارے اعتماد اور خود پر یقین کو کمزور کر سکتا ہے۔

اپنی راہوں پر ثابت قدم رہو، اور دوسروں کے خیالات یا ان کی منفی آراء کو اپنی زندگی میں اس قدر جگہ نہ دو کہ وہ تمہاری راہ میں رکاوٹ بنیں یا تمہیں تمہارے مقصد سے دور کر دیں۔ یاد رکھو، تمہاری زندگی کا مقصد تمہارا ہے اور اسے کامیابی سے حاصل کرنے کا عزم بھی تمہارا ہے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

17 Nov, 15:13


مرد دو قسم کے ہوتے ہیں:

1- جب وہ گھر میں داخل ہوتے ہیں اور دروازے کی چابی کی آواز آتی ہے، تو ان کے بچے اور بیوی خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ وہ دعا کرتے ہیں کہ وہ کچھ دیر کے لیے ہی سہی، لیکن گھر سے باہر چلے جائیں تاکہ وہ سکون کی سانس لے سکیں اور اپنی فطری حالت میں رہ سکیں۔ 😔

2- جب وہ گھر میں داخل ہوتے ہیں اور دروازے کی چابی کی آواز آتی ہے، تو ان کے بچے دروازے پر ان کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔ ان کی گود بچوں کے لیے سکون کا ذریعہ ہوتی ہے، ان کی آواز میں محبت اور شفقت چھلکتی ہے، اور ان کی موجودگی بچوں کے دلوں میں تحفظ اور اطمینان بھر دیتی ہے۔ ❤️

👈🏻 تو آپ کون سے قسم کے ہیں؟

کوشش کریں کہ دوسرے قسم کے بنیں اور بہتر ہونے کی جانب قدم بڑھائیں۔ اللہ آپ سب کی حفاظت کرے، آپ کے گھروں کو محبت اور سکون کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

17 Nov, 15:08


کسی سے بدلہ لے کر کیا ہی فائدہ،
جان رکھیں!! جو پتے خراب ہوتے ہیں وہ اکثر پیڑوں سے خود ہی گر جایا کرتے ہیں🖤

سنہرے اوراق📜📜

سنہرے اوراق 📜📜

17 Nov, 08:31


Yaha Sab, Sab Ko Jaante Hai💯
Yaha Khud Ko Koi Nahi Jaanta...🥺

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

17 Nov, 08:31


یہاں سب، سب کو جانتے ہیں 💯
یہاں خود کو کوئی نہیں جانتا۔۔۔ 🥺

سنہرے اوراق📜📜

سنہرے اوراق 📜📜

17 Nov, 08:25


Zindagi Siski Se Shuru Ho Kar Hichki Par Khatam Hone Wala Mukhtasar Tareen Safar Hai... 💯

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

17 Nov, 08:25


زندگی سسکی سے شروع ہو کر ہچکی پر ختم ہونے والا مختصر ترین سفر ہے۔۔۔ 💯

سنہرے اوراق📜📜

سنہرے اوراق 📜📜

17 Nov, 03:59


Dua Dastak Ki Tarah Hoti Hai, Musalsal Dastak Se Darwaza Khul Hi Jata Hai... 💯

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

17 Nov, 03:59


دُعا دستک کی طرح ہوتی ہے، مسلسل دستک سے دروازہ کھل ہی جاتا ہے۔۔۔ 💯

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

14 Nov, 10:36


ایک دُوسرے سے حال دریافت کرتے رہیں، کیوں کہ کوئی نہیں جانتا آخری کال یا مُلاقات کب ہوگی۔۔۔

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

14 Nov, 08:59


Zindagi Ki Asal Kaamyabi Aakhirat Me Jannat Ka Husool Hai...

IBNE MAZHAR KIBRIYA

سنہرے اوراق 📜📜

13 Nov, 13:38


گلاس کبھی ایک قطرے سے نہیں بھرتا،
اور انسان کبھی ایک لفظ سے ناراض نہیں ہوتا۔
یہ کہانی دراصل جمع ہونے والی باتوں کی ہے۔

ہر میٹھے لفظ پر ہم بیس سال چھوٹے ہو جاتے ہیں 😊
اور ہر تکلیف دہ بات پر ہم اندر سے ہزار سال کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں 😔😢

وہ شخص غلطی پر ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ الفاظ یوں ہی کہے اور سنے جاتے ہیں۔
اصل میں ہمیں جو واقعی تشکیل دیتے ہیں وہ خوبصورت باتیں، اچھے الفاظ، محبت، شکرگزاری کا اظہار، اور اچانک ملنے والی تعریفیں ہیں۔

انسان ایک نازک مخلوق ہے۔
ایک مہربان لفظ اسے آسمان کی بلندیوں پر لے جا سکتا ہے اور ایک تلخ جملہ اسے زندہ درگور کر سکتا ہے۔۔۔🥺🥺

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

13 Nov, 12:58


مُسکرائیں، رقص کیجئے کیونکہ یہاں کھونے کیلئے کچھ بھی نہیں، آپ کا رب موجود ہے، آپ کا رزق لکھا ہوا ہے اور آپ کی عمر محدود ہے، خُوبصورت رہو، خُوش رہو، خوشیاں بانٹوں تاکہ آپ اپنے آس پاس کے حسن کو ہمیشہ دیکھ سکیں۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜
https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

13 Nov, 11:01


Har Mazboot Shakhs Ke Peeche Ek Be Raham Mazi Hota Hai...

سنہرے اوراق 📜📜

13 Nov, 09:43


دوسروں کو دیکھے بغیر، اپنے مقصد کو اپنی رفتار سے حاصل کریں۔۔۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

12 Nov, 13:34


ایک خاتون جس کو بیوی بولا جاتا ہے:
● اپنا نام تبدیل کرتی ہے۔
● اپنا گھر بدلتی ہے۔
● اپنے خاندان کو چھوڑ دیتی ہے۔
● آپ کے ساتھ چلتی ہے۔
● آپ کے ساتھ گھر بناتی ہے۔
● حاملہ ہو جاتی ہے، حمل اس کے جسم میں تبدیلی لاتا ہے۔
● اس کا وزن بڑھتا ہے۔
● بچے کی پیدائش کے ناقابل برداشت درد کی وجہ سے تقریباً لیبر روم میں ہی ہار مان لیتی ہے۔
● یہاں تک کہ وہ جن بچوں کو بھی ڈیلیور کرتی ہے ان کا نام آپ کا ہوتا ہے۔
——————————————————
اس کے مرنے کے دن تک وہ سب کچھ کرتی ہے، کھانا پکانا، آپ کے گھر کی صفائی کرنا، آپ کے والدین کا خیال رکھنا، آپ کے بچوں کی پرورش کرنا، آپ کا کام نہ ہونے پر کمانا، آپ کو مشورہ دینا، اس بات کو یقینی بنانا کہ آپ پر سکون رہیں، تمام خاندانی تعلقات برقرار رکھیں، ہر وہ چیز جس سے آپ کو فائدہ ہو۔ کبھی کبھی اپنی صحت، شوق اور خوبصورتی کی قیمت پر۔

سوچیں واقعی کون کس پر احسان کر رہا ہے؟
پیارے مرد، اپنی زندگی میں ہمیشہ خواتین کی قدر کریں، کیونکہ عورت بننا آسان نہیں ہے۔
عورت ہونا انمول ہے۔
وہ ماں ہو ، بہن ہو یا بیوی ہو۔۔۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

12 Nov, 13:23


انسان کے پاس ایک ایسا سایہ دار انسان ضرور ہو کہ جب وہ دنیا سے، تعلقات سے، معاملات سے تھکے تو اس کے سائے میں چند لمحے وہ بیٹھ سکے، جہاں اس کو خوف نہ ہو، جہاں مان ہو، جہاں عزت ہو، جہاں معلوم ہو کہ یہاں کی گئی، کہی گئی ہر بات، ہر درد یہیں دفن رہے گا۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜
https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

12 Nov, 13:18


اگر انسان صابر ہو تو اس کے ساتھ کی گئ ہر زیادتی کا جواب عرش سے آتا ہے :
﴿ وَماَ کَاَنَ رَبَّک نَسیَّا ﴾
"اور تیرا رب بھولنے والا نہیں"

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

12 Nov, 13:14


برداشت کی صلاحیت خوش نصیبوں کو ہی ملتی ہے، اخلاق کا حسن جس انسان میں آجائے وہ خالق اور مخلوق دونوں کا محبوب بن جاتا ہے۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜

سنہرے اوراق 📜📜

12 Nov, 13:14


‏مسائل وہاں سے شروع ہوتے ہیں، جب ہم ایک دوسرے سے بات کرنے کے بجائے، ایک دوسرے کے بارے میں باتیں شروع کر دیتے ہیں۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜

سنہرے اوراق 📜📜

11 Nov, 16:08


💯

سنہرے اوراق 📜📜

11 Nov, 05:18


Zindagi Ko Barbaad Karne Wale To Hazaar Aayenge, Zindagi Ko Sawaarne Wala Jo Mile To Khush Naseeb Ho Tum...

︎: IBNE MAZHAR KIBRIYA
سنہرے اوراق📜📜

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

11 Nov, 05:15


💯

سنہرے اوراق 📜📜

11 Nov, 05:14


ان گرتے ہوئے پتوں سے یہی سیکھا ہے کہ ایک بار زندگی ختم ہو گئی تو ہماری جگہ اور بہت آ جائیں گے لیکن ہم واپس نہ آئیں گے۔۔۔💔💯

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

11 Nov, 05:12


سب سے بڑی دلیری یہ ہے کہ !!
بندہ خود کو وہی ظاہر کرے جو حقیقت میں ہو🖤

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

07 Nov, 07:33


ہو سکتا ہے کہ رب آپ کو اس سے بھی زیادہ پیاری چیز دے، جس کی آپ توقع کرتے ہیں۔۔۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

05 Nov, 14:51


شوہر کے لیے جائز نہیں کہ وہ ایسی بیوی کے بستر پر آئے جس کو نکاح کے لیے مجبور کیا گیا ہے، کیونکہ ایسا نکاح درست نہیں۔

شیخ محمد صالح عثیمین رحمہ اللہ
(اللقاء الشهري ١/٣٤٣)
__
نوٹ: رضا شروط نکاح میں سے ہے۔ جو والدین خصوصا بیٹیوں سے پوچھے بغیر، اور عدم رضا کے باوجود نکاح کر دیتے ہیں وہ نکاح درست نہیں۔

سنہرے اوراق 📜📜

05 Nov, 14:48


ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
" وہ انسان خسارے کا شکار ہے جو یہ گمان کرتا ہے کہ اللہ اسے معاف نہیں کرے گا۔"

[ لَطائِفُ المَعارِف | ص ٣٠٢ ]

سنہرے اوراق 📜📜

05 Nov, 14:19


جس چیز نے آپ کو تکلیف پہنچائی اسے بھول جائیں لیکن اس نے آپ کو کیا سکھایا اسے کبھی نہ بھولیں۔۔۔

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

05 Nov, 06:36


لڑائی جھگڑے میں سامنے والے سے آرگیومنٹ جیتنے کے لیے وہ پوشیدہ باتیں اچھالنا، جو اس نے کسی نازک لمحے میں تھک کر آپ کو بتائی ہوں، *گھٹیا پن کا اخیر درجہ ہے۔۔۔*

سنہرے اوراق📜📜
https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

03 Nov, 10:00


کچھ لوگ آپ کی مدد کرتے بھی ہیں مگر ویسی مدد آپ کے کسی کام کی نہیں ہوتی، وہ بس دکھاوا کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

02 Nov, 16:56


تعلقات زیادہ گہرے نہ ہوں تو ہی بہتر ہے، آئینے سے جتنے زیادہ قریب ہوں گے خامیاں اتنی زیادہ نظر آئیں گی۔۔۔

سنہرے اوراق 📜📜

02 Nov, 16:13


بات کو سمجھا کر میرے دوست
یہ باہر کی دنیا تیرے لیئے نہیں ہے۔۔۔😒

سنہرے اوراق 📜📜

02 Nov, 10:14


خوبصورت کمرہ اور اس میں لگا ہوا AC اور خوبصورت ڈبل بیڈ آپ کے ذہنی سکون کا سامان نہیں بن سکتے اور نہ ہی ان چیزوں سے محبت کی جا سکتی ہے جس محل میں آپ کی عزت نہ ہو، اس محل سے وہ جھوپڑی ہزار درجہ بہتر ہے جس میں رہتے ہوئے آپ کو انسان سمجھا جائے محبت ملے اور آپ کو ذہنی سکون ہو۔۔۔

لہذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ رشتے طے انسانیت سے کریں نہ کہ بڑی بڑی کوٹھیوں اور لگزری گاڑیوں سے۔۔۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

01 Nov, 09:19


Don't fake things, be yourself.

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

01 Nov, 09:18


Be careful of your words. You don't know how it affects soft hearted people.

سنہرے اوراق 📜📜

31 Oct, 12:58


Knowledge is way to freedom...

سنہرے اوراق 📜📜

31 Oct, 12:57


Life is not the same for everyone so please be fair to everyone.

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

31 Oct, 00:38


‏ہر ایک کے پاس دیانتداری سے بات کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی ہونا چاہیے، کیونکہ انسان کتنا ہی بہادر کیوں نہ ہو، کبھی کبھی وہ بہت تنہا محسوس کرتا ہے۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜
https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

31 Oct, 00:35


No matter how broken you are, you can always start and be better than before...

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

29 Oct, 15:18


“Sometimes you have to forget what you feel, and remember what you deserve.”

سنہرے اوراق 📜📜

29 Oct, 09:52


زندگی، بدلتے وقت کےساتھ بدلتے رنگوں کا نام ہے، کچھ اچھے، کچھ برے، کچھ ناگوار، کچھ خوشگوار، کچھ میلے، کچھ اجلے، کچھ نازک، کچھ پتھر، کچھ تاریک، تو کچھ روشن۔
سب رنگوں کے ساتھ جینا ہی زندگی ہے۔۔۔

منقول
https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

29 Oct, 05:15


"Sometimes sorry isn’t enough when the damage is already done." 💯

سنہرے اوراق 📜📜

27 Oct, 18:41


Just because you fit in, doesn't mean you're in the right place.

سنہرے اوراق 📜📜

27 Oct, 18:37


“Sometimes it’s better to leave than to hold.”

سنہرے اوراق 📜📜

24 Oct, 10:38


احساس کی قِیمتیں نہیں ہُوا کرتیں نہ ہی یہ بازاروں میں بِکتا ہے۔
بلکہ یہ محسوس ہوتا ہے۔
صرف انہیں!!!!
*جو آنکھیں نم اور دل نرم رکھتے ہیں*
*نرم مٹی میں ہی پودا پروان چڑھتا ہے*
پتھریلی زمینوں کے مقدر میں جھاڑیاں اگتی ہیں۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜

سنہرے اوراق 📜📜

24 Oct, 08:24


مختلف ہونے سے کبھی خوفزدہ نا ہوں۔۔۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

24 Oct, 06:28


ہر انسان کی زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی گزرتے ہیں جو اسے نفسیاتی مریض بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑتے۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜
https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

24 Oct, 06:25


اس دنیا میں ہمارے بہت کم مطالبات میں سے، ایک یہ ہے کہ کوئی ہماری ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کرے۔۔۔

سنہرے اوراق 📜📜

23 Oct, 04:57


"جب کوئی نوجوان اداس رہے تو اس کی اداسی کی دو وجوہات ہیں. یا تو وہ عشق فرما رہا ہے یا اس کا بٹوہ خالی ہے"۔😊

✍️ پطرس بخاری

سنہرے اوراق 📜📜

22 Oct, 09:40


آپ "آسمان" تو نہیں بن سکتے، لیکن کسی کے لیے "آس" اور "مان" دونوں بن سکتے ہیں۔۔۔

سنہرے اوراق 📜📜

22 Oct, 03:47


سستا آدمی آج کل عزت کا دعویٰ کرنے لگا ہے، غدار وفا کی باتیں کر رہا ہے، اور منافق سچائی پر بحث کر رہا ہے۔۔۔

*سنہرے اوراق📜📜*
https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

21 Oct, 09:44


Aye Mardo! Allah Ne Auraton Ke Tahaffuz Ke Liye Tumko Un Par Haakim Banaya Hai, Na Ki Unse Gulaami Karane Ke Liye Hakim Banaya Hai...

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

21 Oct, 09:02


مرد دنیا پر راج کرتے ہیں اور عورتیں مردوں کے دِلوں پر راج کرنے کے لیے پیدا ہوئی ہیں۔
مرد کے لیے عورت سکون کا باعث ہے، وہ مرد کی محتاج نہیں احتیاج ہیں۔
حوا آدم کی ساتھی تھیں غلام نہیں۔۔۔❣️❣️

سنہرے اوراق📜📜
https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

21 Oct, 05:04


جب بجلی چلی جاتی ہے تو ہم سوچتے ہیں کہ کاش موبائل چارج کر لئے ہوتے۔🥺
اسی طرح ایک دن اس دنیا سے چلے جانے کے بعد سوچیں گے کہ کاش کچھ نیک اعمال کر لئے ہوتے۔۔۔💯

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

20 Oct, 17:46


ہمارے زیادہ تر مسائل تب پیدا ہوتے ہیں جب ہم دوسرے کی سوچ، رویے اور بات کو خود ہی مطلب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

20 Oct, 17:43


دونوں امرود ایک ہی درخت کی ایک ہی شاخ پر لٹک رہے ہیں۔ ان میں سے ایک پہلے ہی پک چکا ہے، جبکہ دوسرے کو پکنے کے لیے مزید وقت درکار ہے، قدرت ان امرودوں کے ذریعے ہمیں ایک اہم سبق دیتی ہے۔

جب ہم اپنے اردگرد دوسروں کو کامیاب ہوتا دیکھتے ہیں، جبکہ ہم ابھی کامیاب نہیں ہوئے، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ناکام ہیں۔ یہ صرف اس بات کی نشانی ہے کہ ہمارا وقت ابھی نہیں آیا۔
لہٰذا، ہمیں صبر کرنا چاہیے، انتظار کرنا چاہیے، اور مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ شاید ہم بھی اپنے پکنے کے مقام سے صرف چند دن دور ہوں۔

یاد رکھیں، ہمارا وقت بھی آئے گا، لیکن اس کے لیے صبر اور محنت کی ضرورت ہے۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜

سنہرے اوراق 📜📜

20 Oct, 17:40


اگر آدھے لوگ یہ سیکھ لیں کہ اُنہیں دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، تو باقی آدھے لوگ سکون سے زندگی گزار سکیں گے۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜

سنہرے اوراق 📜📜

20 Oct, 17:37


ہمیں کبھی ان لوگوں کو بھولنا نہیں چاہیے، جو ہماری تاریک زندگی میں روشنی لے کر آئے ہوں، کیونکہ بہت سے لوگوں کی زندگی تاریک تو ہوتی ہے لیکن ہر ایک کی زندگی میں روشنی لانے والا نہیں آتا۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜
https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

20 Oct, 09:40


Kisi Ke Dard Par Usko Gyaan Dena To Asaan Hai Lekin Usi Dard Par Khud Ko Sabr Karna Mushkil Hai...💯

سنہرے اوراق 📜📜

19 Oct, 08:44


کبھی کبھار ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں، اور یہی فیصلے بہتر اور حقیقت پر مبنی زندگی کا راستہ بن جاتے ہیں، وقت ہر چیز کو بدل دیتا ہے، ہر درد کو مٹا دیتا ہے، لیکن وہ ساتھ ہی ساتھ ہر خوبصورت یاد اور پاکیزہ جذبات کو بھی ختم کر دیتا ہے، ان کی جگہ ایک سرد حکمت لے لیتی ہے، جو آخر کار ہر چیز کو پرسکون کر دیتی ہے۔۔۔🥺

سنہرے اوراق📜📜
https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

18 Oct, 17:48


ایک لقمہ پیٹ تک پہنچانے کا قدرت نے کتنا اچھا انتظام کیا ہے کہ گرم ہے تو ہاتھ بتا دیتے ہیں، سخت ہے تو دانت بتا دیتے ہیں، کڑوا یا ترش ہے تو زبان بتا دیتی ہے اور اگر باسی ہے تو ناک بتا دیتی ہے۔
بس حرام ہے یا حلال یہ فیصلہ ہمیں کرنا ہے۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜
https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

18 Oct, 17:45


اپنی بیوی کو بہت خوش رکھو اور ویسا برتاؤ کرو جیسا تم چاہتے ہو کہ کوئی شخص مستقبل میں تمہاری بیٹی کے ساتھ کرے۔۔۔😊💐

سنہرے اوراق📜📜
https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

18 Oct, 10:23


تلخ لہجوں سے عطا ہوئی ہے سنگدلی اسے
پتھر سا ہو گیا ہے وہ موم جیسا شخص 💔

سنہرے اوراق 📜📜

17 Oct, 06:50


مشورہ اور نمک اُس وقت تک نہ دو جب تک مانگا نہ جائے شاید اگلا بندہ پِھیکی زِندگی میں ہی خُوش ہو۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜
https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

16 Oct, 08:56


طاقت کا راز یہ نہیں کہ آپ کسی کو شکست کیسے دیتے ہیں بلکہ یہ ہے کہ آپ اپنا تحفظ کس طرح کرتے ہیں۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜
https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

15 Oct, 09:45


اپاہج اور بھی کر دیں گی یہ بیساکھیاں تجھ کو
سہارے آدمی سے استقامت چھین لیتے ہیں۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜

سنہرے اوراق 📜📜

15 Oct, 08:27


ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا جس پر درج ذیل 3 تحریریں لکھی ھوئی تھیں۔
20 روپے میں آپ جیسے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں۔
30 روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں-
اور
50 روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسا دِکھنا چاہتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں
مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے ہمیشہ لوگوں نے 50 روپے والی فوٹو بنوائی ہے۔۔۔

اس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ( اکثر ) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لئے گزاردیتے ہیں۔ ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں۔ اور 20 روپے والی زندگی نہیں گزارتے۔
آپ جیسے بھی ہیں، بہت اچھے ہیں۔۔
20 روپے والی آسان اور حقیقی زندگی گزاریں زیادہ خوش رہیں گے۔۔۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

15 Oct, 08:26


اس تصویر میں فوٹو شاپ کے ذریعے شیر اور ہرن کی آنکھیں باہم آپس میں تبدیل کی گئی ہیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ فطرتوں میں چھپی تمام تر شرافت اور برائی آنکھوں اور نیتوں سے ہی واضح ہوجاتی ہے، الفاظ پر یقین کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی !!!

آپ لوگوں کی صرف آنکھوں سے ہی ان کی باطنی فطرت کا پتہ لگا سکتے ہیں۔۔۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

سنہرے اوراق 📜📜

15 Oct, 08:17


کتابوں سے سیکھو گے تو نیند آئے گی...!!!
زندگی سے سیکھو گے تو نیند اُڑ جائے گئی...!!!🖤

سنہرے اوراق 📜📜

15 Oct, 06:23


والد صاحب کے نام

عزیز تر مجھے رکھتا ہے وہ رگ جاں سے
یہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہیں ماں سے

وہ ماں کے کہنے پہ کچھ رعب مجھ پہ رکھتا ہے
یہی ہے وجہ مجھے چومتے جھجھکتا ہے
وہ آشنا مرے ہر کرب سے رہے ہر دم
جو کھل کے رو نہیں پاتا مگر سسکتا ہے

جڑی ہے اس کی ہر اک ہاں فقط مری ہاں سے
یہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہیں ماں سے

ہر ایک درد وہ چپ چاپ خود پہ سہتا ہے
تمام عمر وہ اپنوں سے کٹ کے رہتا ہے
وہ لوٹتا ہے کہیں رات دیر کو دن بھر
وجود اس کا پسینے میں ڈھل کے بہتا ہے

گلے ہیں پھر بھی مجھے ایسے چاک داماں سے
یہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہیں ماں سے

پرانا سوٹ پہنتا ہے کم وہ کھاتا ہے
مگر کھلونے مرے سب خرید لاتا ہے
وہ مجھ کو سوئے ہوئے دیکھتا ہے جی بھر کے
نہ جانے سوچ کے کیا کیا وہ مسکراتا ہے

مرے بغیر ہیں سب خواب اس کے ویراں سے
یہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہیں ماں سے

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

15 Oct, 06:16


کائنات کی سب سے عظیم ہستی جناب "محمد الرسول اللہ" ﷺ ہیں، نہ تو ان جیسا کوئی پیدا ہوا اور نہ ہی ان جیسا کوئی پیدا ہوگا۔۔۔
اللھم صلی علیہ، اللھم بارک علیہ

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

15 Oct, 04:24


زندگی ایک آرٹ ہے،
برش لیں اور اداسی کے ہر حصے میں خوشیوں کے رنگ بھرتے جائیں،
کسی کو اتنا حق نہ دیں کہ وہ آپ کی زندگی کو بےرنگ کر دے۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜
https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

14 Oct, 03:54


اپنے ٹھیک ہونے کا دکھاوا کریں، زندگی کتنی ہی مشکل کیوں نا ہو، چھپانا دوسروں کے ترس کھانے سے زیادہ خوبصورت ہے۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜

سنہرے اوراق 📜📜

13 Oct, 15:41


‏اپنوں کی خوشی کے لئے، ان کے چہروں پہ مسکراہٹ دیکھنے کے لئے انسان یہ بھی بھول جاتا ہے کہ اس کا اپنا بھی کوئی چہرہ ہے، کوئی وجود ہے اور جب وقت بدلتا ہے تو سب سے پہلے آپ کا اپنا چہرہ آپ کو پہچاننے سے انکار کرتا ہے۔۔۔

https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

13 Oct, 10:01


میرے کردار کے داغوں پر طنز کرتے ہو...!!!
میرے پاس بھی آئینہ ہے دیکھاؤں کیا...!!!🖤

سنہرے اوراق 📜📜

13 Oct, 09:55


💯

سنہرے اوراق 📜📜

13 Oct, 09:55


آپ کی کوشش سے کسی پریشان حال کو خوشی مل جائے، یہ خوش بختی نہیں تو اورکیا ہے۔۔۔

سنہرے اوراق📜📜
https://t.me/urduqoutesthoughts

سنہرے اوراق 📜📜

13 Oct, 03:34


"‏بکھرے سب اندر سے ہیں اور سنوار خود کو باہر سے رہے ہیں۔۔۔"

سنہرے اوراق 📜📜

13 Oct, 03:33


آپ زندگی میں کبھی نہ کبھی وہ دروازے بھی بند دیکھیں گے، جو کبھی صرف آپ کے قدموں کی آہٹ سے کھل جاتے تھے۔۔۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaIhMhjK5cDC2QYoE02O

1,505

subscribers

1,163

photos

59

videos