Neueste Beiträge von Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी (@latesturdushayari) auf Telegram

Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी Telegram-Beiträge

Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी
اردو کی معیاری شاعری کے لیے ہمارے اس چینل کو جوائن کریں۔
Latest Urdu Shayari ke Liye Channel ko Zaroor join karein!

مطلوبہ شعر و شاعری نعت و منقبت آسانی سے تلاش کرنے کے لیے ہمارے ٹیلیگرام بوٹ پر جائیں

@UnlimitedShayari_bot
1,639 Abonnenten
92 Fotos
3 Videos
Zuletzt aktualisiert 28.02.2025 11:25

Der neueste Inhalt, der von Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी auf Telegram geteilt wurde.


ہر سِتم ایک دَم دِسمبر میں
جَم سے جاتے ہیں غم دِسمبر میں

سال بھر اِس لیے میں رویا ہُوں
دِل بھرے کم سے کم دِسمبر میں...

یادیں چھٹی منانے آئیں تھیں
گھر سے نکلے نہ ہم دِسمبر میں

ہر شجر پر خَزاں نے گاڑ دِیا
ایک اُجڑا عَلَم دِسمبر میں

برف کی کرچیاں ہیں پلکوں پر
آہ! یہ چشمِ نم دِسمبر میں

دیکھ کر مارا مارا چڑیا کو
شاخ تھی قدرے خم دِسمبر میں

لمبی راتوں کا فیض ہے شاید
ضم ہُوئے غم میں غم دِسمبر میں

جوہرِ اَشک سے بغیر اَلفاظ
ڈائری کی رَقم دِسمبر میں

برف نے رَفتہ رَفتہ ڈھانپ دِئیے
تین سو دَس قدم دِسمبر میں

ریڑھ کی ہڈی تک اُتر آئے
سرد مہری ، اَلم دِسمبر میں

لیلیٰ سے بڑھ کے موت اَچھی لگی
قیس رَب کی قسم دِسمبر میں

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

تعلق بنتا ہی نہیں تھا جہاں بنایا ہم نے
خودکو کھو دیا پر اس کو نہ پایا ہم نے


حسن، جوانی، وقت، ہر سرمایہ اپنا
عشق میں اس کے کیا کچھ نہ گنوایا ہم نے

وہ آئے پاس بیٹھے مجھ سے باتیں کرے رو برو
انہی خیالوں میں خود کو عمر بھر ترسایا ہم نے

گزار دیے 12 سال موبائل پہ ہی باتیں کرکے
مجال ہے وصال کا اک لمحہ بھی جو پایا ہم نے

دل کی ہے اوقات کیا، جان گنوانی پڑتی ہے
اتنا نہیں آسان جو یہ درد کمایا ہم نے

شاعر : تعظیم احمد

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

اس نئے سال کی آمد پہ میں کیا دوں تجھ کو ؟
میرے دامن میں دعائیں ہیں، دعا دوں تجھ کو

سالِ رفتہ میں تجھے چاہا، بہت یاد کیا
دل یہ کہتا ہے کہ اِس سال بھلا دوں تجھ کو

تو نے چاہا ہے اُسے، جس کو تری قدر نہیں
دلِ نادان! بتا کیسی سزا دوں تجھ کو ؟

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

جس حال میں تم رکھو وہی حال مبارک
ہم اَہلِ محبت کو، نیا سال مبارک

یخ بستہ شبِ ھجر کی، برفیلی ہوا میں
مجھ کو تیرا غم تجھ کو تیری شال مبارک

♡ ㅤ    ❍ㅤ       ⎙        ⌲
ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ   ˢᵃᵛᵉ   ˢʰᵃʳᵉ

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

دوستو ! اِن دنوں تعلق تھوڑا مضبوط رکھنا
سنا ہے دسمبر کے بچھڑے کبھی نہیں ملتے۔😭

عشق اور عشق کے آداب کا کیا کرنا ہے
تو نہیں ہے تو کسی خواب کا کیا کرنا ہے

جب تیرا نام میرے نام کے ساتھ آیا نہیں
حرف کا , لفظ کا , اعراب کا کیا کرنا ہے

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

روتے ہیں جب بھی ہم دسمبر میں
جم سے جاتے ہیں غم دسمبر میں

جو ہمیں بھول ہی گیا تھا اسے
یاد آئے ہیں ہم دسمبر میں

سارے شکوے گلے بھلا کے اب
لوٹ آ، ائے صنم دسمبر میں

کس کا غم کھائے جا رہا ہے تمہیں
آنکھ کیوں ہے یہ نم دسمبر میں

یاد آتا ہے وہ بچھڑنا جب
خوب روئے تھے ہم دسمبر میں

وہی پل ہے وہی ہے شام حزیں
آج پھر بچھڑے ہم دسمبر میں

بس یہی اک تمنا ہے اندرؔ
کاش مل جائیں ہم دسمبر میں

اندر سرازی

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

گُمان جتنا تھا سارا گُمان ٹوٹ گیا
غمِ فِراق میں دل کا مکان ٹوٹ گیا

تمہیں ملال ہے بس چَھت کے بیٹھ جانے کا
ہمارے سَر پہ تو اک آسمان ٹوٹ گیا

ترے مذاق کی ہَلکی سی ایک ٹھوکر سے
دیارِ اَشک کا اک مَرتَبان ٹوٹ گیا

میں راہِ عشق میں اب اور چل نہ پاؤں گا
جو حوصلہ ہی مرا میری جان ! ٹوٹ گیا 💔

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

جانے کس بات سے دُکھا ہے بہت
دل کئی روز سے خَفا ہے بہت

سب ستارے دِلاسہ دیتے ہیں
چاند، راتوں کو چیختا ہے بہت

پھر وہی رات مجھ میں ٹھہری ہے
پھر سَماعت میں شور سا ہے بہت

تم زمانے کی بات کرتے ہو ؟
میرا مجھ سے بھی فاصلہ ہے بہت

اُس کی دُکھتی نَسیں نہ پَھٹ جائیں
دل مسلسل یہ سوچتا ہے بہت

واسطہ کچھ ضرور ہے تم سے
تم کو وہ شخص پوچھتا ہے بہت

تم سے بچھڑا تو ٹوٹ جائے گا
اُس کی آنکھوں میں حوصلہ ہے بہت

چَکھ کے دیکھو اِسے کبھی تم بھی
اِس اداسی میں ذائقہ ہے بہت

اُن کی سانسیں گِنی چُنی ہیں بس
خون لمحوں کا بَہہ گیا ہے بہت

دَشت کو کر لیا تھا گھر میں نے
اب مجھے گھر یہ کاٹتا ہے بہت

میرا سُکھ دُکھ سمجھتی ہیں غزلیں
زندگی کو یہ آسرا ہے بہت

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

میری زندگی مجھے یہ بتا
مجھے چھوڑ کر تجھے کیا ملا

میری حسرتوں کا حساب دے
دل توڑ کر تجھے کیا ملا

تیرے چار دن کے پیار سے
مجھے عمر بھر کا غم ملا

میں ٹوٹ کر ہوں بکھر گیا
مجھے توڑ کر تجھے کیا ملا

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝