Khalid Saifullah Rahmani @hmksrahmani Channel on Telegram

Khalid Saifullah Rahmani

@hmksrahmani


حضرت مولانا خالد سیف الله رحمانی کا ٹیلیگرام چینل۔
📚مولانا کی تالیفات وتحقیقات، جدید مضامین، شمع فروزاں اور بحث ونظرسے استفادہ کریں۔

🔴Youtube:
youtube.com/khalidsaifullahrahmani

🔘Facebook:
fb.com/hmksrahmani

🔵Twitter:
twitter.com/hmksrahmani

Maulana Khalid Saifullah Rahmani Telegram Channel (Urdu)

مولانا خالد سیف الله رحمانی کا ٹیلیگرام چینل ہمارے ساتھ جوڑیں۔ یہ چینل مولانا کی تالیفات، تحقیقات، جدید مضامین، شمع فروزاں اور بحث و نظر سے بھرپور ہے۔ اگر آپ اسلامی علوم، فلسفہ، اور تاریخ کے موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ چینل آپ کے لیے ایک معلوماتی تجربہ فراہم کرے گا۔ nn چینل پر آپ مولانا کے اہم بیانات، خطبات، اور نیا ترجمہ شدہ مواد بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہاں آپ کو مختلف موضوعات پر مولانا کی نظریں اور تبصرے بھی ملیں گے۔nn چینل پر آپ بھی شرکت کریں اور اپنی رائے اور تجزیے سراگ کریں۔ مولانا خالد سیف الله رحمانی کا یوٹیوب چینل بھی موجود ہے جس پر آپ ان کی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ ان کے فیس بک اور ٹویٹر پیجز بھی موجود ہیں جہاں سے آپ ان کے ساتھ مکمل رابطہ برقرار کر سکتے ہیں۔ ابھی ہمارے ٹیلیگرام چینل میں شامل ہوں اور مولانا کی تمام تازہ ترین مواد سے مستفید ہوں۔

Khalid Saifullah Rahmani

21 Nov, 06:13


المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد میں شعبہ تدریب قضاء کا آغاز

ہندوستان میں مفکر اسلام حضرت مولانا ابو المحاسن محمد سجاد رحمہ اللہ نے فکر امارت اور نظام قضاء کے نظریہ کو بڑی قوت کے ساتھ پیش کیا، اس پر آنے والے شبہات و اعتراضات کے جوابات دیے اور اس خاکہ میں رنگ بھرا۔

آج ملک میں قانون شریعت کے تحفظ کا سب سے اہم ذریعہ نظام قضاء ہے، اس کی توسیع اور تحفظ ہمارا دینی فریضہ ہے۔ اللہ جزائے خیر دے فقیہ النفس حضرت مولانا قاضی مجاہد السلام قاسمی رحمہ اللہ کو؛ کہ انہوں نے اسلام کے عدالتی نظام کی وضاحت، اس کے نفاذ کے طریقے اور مطلوبہ افرادی طاقت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ابھی ملک میں کم و بیش 300 دارالقضاء قائم ہیں، ان میں سے سو کے قریب آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت کام کر رہے ہیں، صرف ان میں ہر سال 5000 سے زائد مقدمات حل کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں نزاعات کو گفت و شنید اور کونسلنگ کے ذریعہ حل کر دیا جاتا ہے۔

ابھی ملک کی عدالتوں میں 25000 سے کچھ زائد ججوں کی اسامیاں ہیں، اندازہ لگائیں کہ 140 کڑور کی آبادی میں پچیس ہزار ججوں سے کیاہی ہوپائے گا۔
چند سالوں پیشتر یہ اعداد و شمار پیش کیے گئے تھے کہ عدالتیں اگر زیر دوراں مقدمات پر اکتفا کریں، نئے مقدمات نہ لیں، تو زیر دوراں مقدمات کو مکمل کرنے کےلیے ساڑھے تین سو سال درکار ہوں گے۔

دارالقضاء ملک میں کوئی متبادل عدالتی نظام نہیں ہے، ہاں یہ خارج عدالت نزاعات کے تصفیہ کی کامیاب کوشش ہے، 2014 میں سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ بھی اس بابت موجود ہے۔

تربیت قضاء کا کورس المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد میں شروع کیا جارہا ہے، ایک جامع نصاب تیار کیا گیا ہے اور کونسلنگ کی جدید مہارتیں بھی شامل رکھی گئی ہیں۔

اس افتتاحی اجلاس کی صدارت معروف فقیہ حضرت مولانا عتیق احمد بستوی(کنوینر شعبہ دارالقضاء بورڈ) نے کی، صدر بورڈ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی نگرانی و سرپرستی رہی، اس موقع پر حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب، جناب قاضی اشفاق صاحب آکولہ، جناب قاضی تبریز عالم صاحب اور جناب ظفر مسعود صاحب شریک بزم رہے اور طلبہ کو مخاطب کیا۔

Khalid Saifullah Rahmani

21 Nov, 06:04


ملت اسلامیہ ہندیہ کا متحدہ، متفقہ اور مشترکہ پلیٹ فارم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا انتیسواں

🔰 عظیم الشان اجلاس عام 🔰

🎯 بعنوان : تحفظ شریعت و تحفظ اوقاف

🗓️ بتاریخ : 24 نومبر 2024ء بروز اتوار، فوراً بعد نماز عصر

📍بمقام : عیدگاہ قدوس صاحب، ملرس روڈ، بنگلور

📌 اس اجلاس میں ملک کے مشاہیر علماء کرام اور قائدین ملت خطاب فرمائیں گے، جن کے نام اشتہار میں درج ہیں۔

*▪️گذارش: شریعت کی حفاظت اور اوقاف کے تحفظ کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اس تاریخی عظیم الشان اجلاس عام کو کامیاب بنائیں اور قائدین ملت کی بصیرت افروز تقاریر سے اپنے قلوب کو منور کریں۔

نوٹ: یہ اجلاس آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر لائیو بھی نشر کیا جائے گا، ان شاءاللہ

یوٹیوب پر چینل کو سبسکرائب کریں:
https://youtube.com/@aimplb_official?si=ZsQJdrfBXB7l46nM

فیس بک پیج کو فالو کریں:
https://www.facebook.com/share/12CcQMuUPaE/