Maulana Umrain Mahfuz Rahmani

@maulanaumrain


Official Channel for Video, Audio & Announcements of Hazrat Maulana umrain mahfuz Rahmani sahab D.B.

Maulana Umrain Mahfuz Rahmani

23 Oct, 03:19


نے رسم شکریہ ادا کی۔


جاری کردہ: شعبہ نشر و اشاعت وفاق المدارس والمکاتب٬مالیگاؤں۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Maulana Umrain Mahfuz Rahmani

23 Oct, 03:19


اپنے معلم اور معلمہ کی عادتیں منتقل ہوتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ معلمات فن تدریس میں پختگی اور مہارت پیدا کریں اور اپنی تدریسی اور تقریری گفتگو میں مستند باتیں بیان کریں، جب تک یقینی علم نہ ہو اس وقت تک کوئی شرعی مسئلہ نہ بتائیں۔ وفاق المکاتب کے سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد مکاتب کو آپس میں مربوط ، مضبوط اور محفوظ بنانا ہے، اب تک بڑی تعداد میں مکاتب نسواں وفاق سے منسلک ہو چکے ہیں، انہوں نے دیگر مکاتب کے ذمہ داران سے گزارش کی کہ وہ وفاق کی رکنیت حاصل کریں اور وفاق کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔موصوف نے یہ اعلان بھی کیا کہ معلمین و معلمات کے لیےاسی طرز کاتعلیمی و تربیتی ورکشاپ ہر سال منعقدکرنے کی کوشش کی جائےگی، اس کے علاوہ تدریبی کلاس بھی جاری کی جائے گی ان شاء اللہ !
ان کے بعد بزرگ عالم دین حضرت مولانا مختار سعید مدنی صاحب نے کلیدی خطاب فرمایا اور مختلف واقعات کے حوالے سے تربیت کی اہمیت وضرورت پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ ہر معلمہ مربیہ بھی ہوتی ہے،تربیت کی صلاحیت مردوں سے زیادہ خواتین میں پائی جاتی ہے، لہذا معلمات کوچاہیے کہ وہ طالبات کی تربیت کا بہت اہتمام کریں اور نبی اکرم ﷺ نے جس طرح اپنے صحابہ کی تربیت فرمائی تھی ،اسی انداز ِ تربیت کو اختیار کریں، اس لیے کہ تعلیم کاصحیح اثر اسی وقت ظاہر ہو گا جب طالبات کی تربیت کی جائے گی۔وفاق المدارس والمکاتب کے قیام اور اس کے پلیٹ فارم سے جاری سرگرمیوں پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاق پورے شہر کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے، جس کی دعوت پر معلمات کی اتنی بڑی تعدادورکشاپ میں حاضر ہوئی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہر عزیز مالیگاؤں میں دینی و عصری تعلیم کا میدان بہت وسیع ہے، البتہ اب بھی تعلیم اور تربیت کے میدان میں کام کرنے اور اپنے معیارتعلیم کو مزید بلند کرنے کی ضرورت ہے۔اخیر میں حضرت مولانا نعیم الظفر نعمانی صاحب نے مختصراً صدارتی خطاب پیش کیا،انہوں نے فرمایا کہ اللہ کو ہرکام میں حسن پسندیدہ ہے، ہم بھی نونہالان ملت کی تعلیم وتربیت کافریضہ بہترسے بہتر طریقے پر انجام دیں،آپس میں مربوط رہیں اورایک دوسرے کاتعاؤن کریں، اسی مقصد سے وفاق کاقیام عمل میں آیا ہے۔صدر محترم نے وفاق کے زیر اہتمام منعقدہ اس عظیم الشان ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر تمام ہی منتظمین، معاونین اور شرکت کرنے والی معلمات کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پچیس سال سے زائد عرصے سے تدریسی خدمات انجام دینے والی ۲۳؍معلمات کااعزاز و استقبال کیاگیا، اوران کی خدمت میں تحائف پیش کیے گئے۔
قاری محمد شہزاد کفلیتوی صاحب کی تلاوت اور مولانا عمیر فلاحی صاحب کی نعت سےآخری سیشن شروع ہوا ،مولانا آصف سلیم ندوی نے تحریک صدارت پیش کی اور قاری حفیظ الرحمٰن شمسی نے تائید کی۔ نظامت کے فرائض مفتی محمد عامر یاسین ملی نے انجام دیئے۔
پہلے سیشن کی نظامت کے فرائض مولانا محمد عمران اسجد ندوی اور مفتی اشفاق احمد ملی نے جبکہ دوسرے سیشن کی نظامت کے فرائض مولانا ساجد خان ندوی نےانجام دئیے۔ فردوس اور لوٹس ہال میں وفاق المکاتب کے زیراہتمام منعقدہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ گذشتہ کل بروز اتوار شام ساڑھے پانچ بجے حضر ت مولانا مختار سعید مدنی صاحب کی دعا پر اختتام کو پہنچا۔صبح ساڑھے آٹھ بجے سے جاری اس ورکشاپ میں تقریبا دو ہزار معلمات نے شرکت کی جن کی تعلیم کی تربیت اور تربیت کی تعلیم کے موضوع پر رہنمائی کی گئی۔
اسٹیج پر مولانا امین الدین قاسمی صاحب (شیخ الحدیث مدرسہ اسلامیہ)مولانا مقبول اختر قاسمی صاحب (استاذ حدیث معہد ملت) قاری مختار احمد ملی صاحب،مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب، مولانا مسعود الرحمن صاحب، مولانا زبیر احمد ملی صاحب ،قاری رضوان احمد پریاگی صاحب وغیرہ موجود تھے ۔پروگرام کے انعقاد اورنظم وانتظام میں وفاق المکاتب کے تما م عہدیداران و ارکان عاملہ نے جدوجہد کی، جن میں مولانا عبدالرحمٰن جمالی ، مفتی اشفاق احمد ملی ، مولانا سفیان احمد جمالی، مولانا عمران اسجد ندوی، حافظ جمیل اشاعتی ، حافظ محمد ساجد اشاعتی،مولاناظہیر احمد ملی،جناب عمر فاروق الخدمت،حافظ عبداللہ ،مولانانورالعین جمالی، مولانا مجاہدالاسلام ملی،مولانا عقیل احمد ملی ، قاری ریحان فردوسی، مولانا ارسلان سیفی، حافظ عبد العلیم اشاعتی ، مولاناآصف سلیم ندوی ، حافظ محمد انس قابل ذکر ہیں۔ورکشاپ میں شریک تمام معلمات کےاندراج کے لیے دفتر تحقیقات قائم کیاگیا اوران کے لیے ظہرانے کا نظم کیاگیا،جامعہ ثناء العلوم للبنات ، مدرسہ حقانیہ، جامعہ ام القریٰ ، جامعہ ابوالحسن علی ندوی،دارالعلوم نعمان بن ثابت، مدرسہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی معلمات و طالبات اور مدرسہ حاجی الیاس کے اساتذہ و طلبہ نےضیافت کی خدمت انجام دی۔اسی طرح ڈاکٹر جمیل ربانی، جناب جاوید منصوری سر ،جناب زاہد یوسفی سر اور جمہورہائی اسکول کی ریٹائرڈ معلمات نے بھی معاونت کی ،اخیر میں مولانا سفیان جمالی صاحب

Maulana Umrain Mahfuz Rahmani

23 Oct, 03:19


وفاق المکاتب کے زیر اہتمام تعلیمی وتربیتی ورکشاپ کامیابی سے ہمکنار

دو ہزار معلمات نے شریک ہوکر تربیت حاصل کی


وفاق المکاتب مالیگاؤں کے زیر اہتمام یک روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ مؤرخہ 20 اکتوبر بروز اتوار صبح ساڑھے آٹھ بجے حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی قاسمی صاحب کی صدارت میں فردوس لانس میں منعقد ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محترم نے فرمایا کہ وفاق کی جانب سے منعقدہ یہ ورکشاپ وقت کی ضرورت ہے۔ اس کے ذریعہ معلمات کو فائدہ ہوگا۔ اس طرح کے ورکشاپ کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے۔ تاکہ معلمین و معلمات کی رہنمائی ہوتی رہے اور مکاتب کے نظامِ تعلیم و تربیت میں مضبوطی پیدا ہو۔ اپنے صدارتی خطاب میں مولانا موصوف نے تمام منتظمین خصوصاً مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کو مبارکباد پیش کی اور معلمات کو نصیحت کی کہ معلمات طالبات کو پڑھانے کے ساتھ ان میں علم کی طلب اور دین پر ثابت قدمی کا شعور پیدا کریں اور ایسی تربیت کریں کہ وہ تاحیات مسلمان بن کر زندگی گذاریں۔ اس سے قبل دھولیہ کے بزرگ عالم دین مولانا مختار سعید مدنی صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا، انہوں نے کہا کہ موجودہ زمانے میں تدریسی صلاحیت کمزور ہورہی ہے، جو باعث تشویش ہے۔ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کے ذریعہ معلمات کی صلاحیت اور تجربہ میں پختگی پیداہوگی اور دینی مکاتب کو استحکام حاصل ہوگا۔ انہوں نے فن تدریس کے اہم اصولوں کو بیان کیا اور معلمات کو نصیحت کی کہ محنت اور وقت کی پابندی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور طالبات کے ساتھ نرمی کا معاملہ کریں۔ معہد ملت کے ناظم تعلیمات مفتی حامد ظفررحمانی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مکاتب قرآنیہ کا نظام اللہ کا عطاکردہ ہے، جس کی حفاظت اور استحکام ہماری ذمہ داری ہے۔ ان مکاتب میں نئی نسل کو قرآن سکھایا جاتا ہے اور دین کے بنیادی عقائد بتائے جاتے ہیں۔ جس کے نتیجہ میں ہمارے بچوں کا ایمان محفوظ ہوجاتا ہے۔ مولانا امین الجبار ملی (نائب صدر وفاق المکاتب) نے اپنے تربیتی خطاب میں اسلامی تاریخ میں خواتین کی دینی و علمی خدمات پر روشنی ڈالی اور طالبات کی تربیت کے طریقہ کار کے سلسلہ میں معلمات کی رہنمائی فرمائی۔ انہوں نے مکاتب کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ معلمات کی قدر اور حوصلہ افزائی کی جائے۔ وفاق المدارس کے سکریٹری مفتی محمدحسنین محفوظ نعمانی صاحب نے ابتدائی خطاب کیا اور ورکشاپ کی اہمیت و ضرورت کو واضح کرتے ہوئے معلمات سے اپیل کی کہ وہ اس تربیتی ورکشاپ سے فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر جامعۃ الطیبات کے ناظم مولانا عرفان الدین قاسمی صاحب اور مدرسہ بیت العلوم کے شیخ الحدیث مولانا سراج احمد قاسمی صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار فرمایا اور ورکشاپ کے انعقاد پر مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب اوروفاق المکاتب کے ذمہ داران اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور مکاتب نسواں کی معلمات کی خدمات کی تحسین فرمائی۔ صبح گیارہ بجے پہلا سیشن مکمل ہوا اور چائے کا وقفہ ہوا ۔
دوسرے سیشن کا آغاز ساڑھے گیارہ بجے ہوا ، جس میں جامعہ انعام العلوم کے استاذ قاری شہزاد کفلیتوی نے تصحیح حروف کے عنوان پر ، مدرسہ دعوۃ الحق کے اساتذہ مولانا عمیر نعمانی نے نورانی قاعدہ ، مفتی یاسین ملی داعی نے حفظ قرآن اور حافظ فیضان الحق داعی نے ناظرہ قرآن بالتجوید کے موضوع پر محاضرت پیش کئے اور معلمات کی تربیت فرمائی۔ دو سے تین بجے تک طعام اور نماز ظہر کے لیے وقفہ رکھا گیا ۔
دوپہر میں تین بجے ورکشاپ کے تیسرے اورآخری سیشن کا آغاز ہوا، جس کی صدارت وفاق المکاتب کے نائب صدرمولانا نعیم الظفر نعمانی صاحب نے فرمائی ۔ آغاز میں جناب اشفاق لعل خان سر نے تعلیمی نفسیات کے موضوع پر اہم محاضرہ پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مکاتب طلبہ وطالبات کی ایمانی ،دینی ، اخلاقی اورشعوری تربیت کا بڑامرکز ہیں، ان میں پڑھنے والے طلبہ وطالبات کی نفسیات مختلف ہوتی ہے ،مکاتب کی معلمات کو چاہیے کہ وہ اپنے طریقہ ٔ تعلیم وتربیت کو بہتر بنانے کے لئے بچوں کی نفسیات سے واقفیت حاصل کریں اور ان کو سنوارنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ استاذ اپنے طلبہ کوکوئی نامناسب جملہ نہ کہے جس سے ان کی دل شکنی ہو،بلکہ طلبہ کو شفقت اور محبت سے مانوس کرےاور ان کو پوری عزت دے تاکہ ان کے دل میں حصول علم کا شوق بڑھے اور استاذ کی قدرو منزلت بھی پیدا ہو۔انہوں نے اس سلسلے میں متعدد مفید مثالوں سے اپنی بات کو واضح کیا اورمعلمات سے گزارش کی کہ وہ بچوں میں ڈسپلن پیدا کریں اور اچھے واقعات سناکر اورحوصلہ افزائی کے ذریعے ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیداکریں۔
ان کے بعد وفاق المدارس والمکاتب کے بانی و جنرل سکریٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نےتربیتی خطاب فرمایا، انہوں نے کہا کہ معلمین اور معلمات کا مقام بہت بلند ہے، وہ نسلوں کو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں، لھذا ان کا کردار بہت بلند ہونا چاہیے، اور ان کو اچھی عادات سے متصف ہونا چاہیے۔اس لئے کہ طلبہ و طالبات میں

Maulana Umrain Mahfuz Rahmani

22 Oct, 04:26


# اہم تعلیمی و تربیتی خطاب

🎙️وفاق المدارس والمکاتب کےعظیم الشان تعلیمی و تربیتی ورکشاپ برائےمعلمات میں ہوامدلل خطاب 🎙️

https://youtu.be/NdZwf6RXblw?si=9mhK3TiOx3oglmWM



🎙️مقرر:شیخ طریقت حضرت مولانامحمدعمــــــــــــــرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتھم(خلیفہ ارشدحضرت مولانا محمد ولی رحمانی رحمتہﷲعلیہ)*_

مقام:فردوس لانس٬حسن پورہ٬مالیگاؤں۔

🕌
#AHAM KHITAB

🎤 Hazrat Maulana MOHAMMAD UMRAIN MAHFOOZ RAHMANI SAHAB

MAQAM:FIRDAUS LAWNS HASAN PORAH MALEGAON.

ایمان افروزاوراثرانگیزبیانات سننےاوردیکھنےکےلیے یوٹیوب چینل,,فیض رحمانی,,جوائن کریں۔
👇🏿
https://youtube.com/c/Faizerahmani

*٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭*

Maulana Umrain Mahfuz Rahmani

21 Oct, 02:48


آغاز سورہ نساء

باشندگانِ شہر کو مسرّت و شادمانی کے جذبات سے لبریز ہوکر اطلاع دی جاتی ہے کہ آج مورخہ 21/ اکتوبر 2024 بمطابق ١٧ ربیع الثانی ١٤٤٦ھ بروز پیر بعد نمازِ عشاء فوراً مسجد رضوان (جمہور نگر) میں سورہ نساء کے آغاز کے عنوان پر ایک عظیم الشان مجلس کا انعقاد ہوگا،


زیرِ صدارت حضرت مولانا وکیل احمد انوری صاحب

(امام و خطیب مسجد رضوان)

مقرر خصوصی شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب
(سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، و سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ مالیگاؤں)

تمام ہی حضرات سے اس پُر بہار بزم میں شرکت کی مودبانہ درخواست ہے

عشاء کی نماز 8:00 بجے ہے

الداعیان امام و خطیب مسجد رضوان جمہور نگر مالیگاؤں۔

👇👇👇👇👇

Maulana Umrain Mahfuz Rahmani

20 Oct, 14:48


معلمین کےیک روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ (منعقدہ جامعہ انعام العلوم درےگاؤں) کی روداد مرتب کردہ حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کا اجرا۔

یک روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کی روداد جسےشیخ طریقت حضرت مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب نےمرتب فرمایاہے٬آج اس کا اجراوفاق المدارس والمکاتب کےمعلمات کےورکشاپ میں حضرت مولانا محمدادریس عقیل ملّی صاحب٬حضرت مولانا مختارسعید مدنی صاحب اور دیگرمہمانان کرام اور اکابرعلمائےکرام کےدست مبارک سےہوا۔
اس پرمسرت موقع کی تصویری جھلکیاں۔

👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻

Maulana Umrain Mahfuz Rahmani

20 Oct, 05:02


👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻👆🏻

عظیم الشان یک روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ برائے مستورات میں میرکارواں حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی صاحب (صدر وفاق المدارس والمکاتب )تشریف لاچکےہیں اور یہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ حضرت والاکی ہی صدارت میں جاری و ساری ہے۔شہرعزیزکےمعززعلمائے کرام بھی رونق اسٹیج ہیں۔

مقام۔لوٹس لانس اور فردوس لانس٬ساٹھ فٹی روڑ٬حسن پورہ٬مالیگاؤں۔

Maulana Umrain Mahfuz Rahmani

20 Oct, 03:36


وفاق المدارس والمکاتب٬مالیگاؤں کےزیراہتمام معلمات کا تعلیمی و تربیتی ورکشاپ اپنےمقررہ وقت پرجاری ہوکرکامیابی کی طرف رواں دواں ہے٬ معلمات کی کثیر تعداد ورکشاپ میں پہونچ چکی ہیں۔
جومعلمات ابھی تشریف نہیں لاسکی ہیں ان سےگزارش ہےکہ جلد ورکشاپ میں تشریف لائیں۔

ش ن الف:وفاق المدارس والمدارس٬مالیگاؤں۔

Maulana Umrain Mahfuz Rahmani

19 Oct, 11:23


شارٹ ویڈیو

معلمات کے ورکشاپ کے لئے اہم اپیل_

شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتہم(خلیفہ ارشد حضرت مولانا محمد ولی رحمانی نورﷲمرقدہ)

دورانیہ:6منٹ50سکنڈ

🎤 Short Clip

Hazrat Maulana MOHAMMAD UMRAIN MAHFOOZ RAHMANI SAHAB Db

duration: 6Mint.50:second

مزید اصلاحی شارٹ کلپس کے لئے انسٹاگرام پرھمارےپیج
/maulanaumrain
(مولانا عمرین)
*کوفالوکریں۔


*👉🏽  ♡ ㅤ    ❍ㅤ     ⎙ㅤ ⌲*
        *ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ  ˢᵃᵛᵉ  ˢʰᵃʳᵉ*
https://instagram.com/maulanaumrain?igshid=MzRlODBiNWFlZA==

Maulana Umrain Mahfuz Rahmani

19 Oct, 05:03


🎙️اجلاس عام بعنوان🎙️

▪️عصر حاضر میں سیرت النبی کا پیغام و
▪️تقریب تقسیم اسناد و انعامات دوسرا عظیم الشان سیرت النبیﷺ کوئز کمپٹیشن

▫️زیر صدارت▫️

مناظر اہل السنہ و الجماعۃ
حافظ اقبال ملی صاحب

▫️مقرر خصوصی▫️
شیخ طریقت حضرت مولانا
محمد عمرین محفوظ رحمانی

▪️20اکتوبر2024▪️
بروز اتواربعد نماز عشاء
بمقام : مسجد زہرہ حجن ، گولڈن نگر

2,165

subscribers

1,288

photos

331

videos