دارالافتاء بھاٹاباری @daruleftabhatabari Channel on Telegram

دارالافتاء بھاٹاباری

@daruleftabhatabari


"دارالافتاء بھاٹاباری"ٹیلیلی گرام کی دنیا کا سب سے زیادہ مکمل و مدلل حنفی دیوبندی چینل ہے جس میں مسائل کا بہت بڑا مجموعہ ہے ۔

سوال پوچھیں👇
@Daruleftabhatabarii_bot

مسئلہ تلاش کریں 👇
@FatwaBot

https://t.me/joinchat/AAAAAFUIaRVozEWMzYLUoQ

دارالافتاء بھاٹاباری (Urdu)

دارالافتاء بھاٹاباری ٹیلیلی گرام کی دنیا کا سب سے زیادہ مکمل و مدلل حنفی دیوبندی چینل ہے جس میں مسائل کا بہت بڑا مجموعہ ہے۔ یہاں آپ کو حنفی فقہ کے معاملات پر معلومات فراہم کی جاتی ہیں اور آپ اپنی معلومات کو بڑھانے کے لئے اس چینل کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

دارالافتاء بھاٹاباری کے ساتھ مشورہ کرنے کے لئے، آپ بہترین حنفی فقہی کتابوں کو پڑھ سکتے ہیں اور مذاق اختیار کر سکتے ہیں جو اس چینل کی مخصوصیت ہے۔

اس چینل کے فاتحین کو مسئلہ تلاش کرنے کے لئے @FatwaBot کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ ان کو فارغ وقت میں فیصلہ کرنے کی اجازت ملے۔

دارالافتاء بھاٹاباری کے ساتھ جوائن کرنے کے لئے اس لنک پر جائیں: https://t.me/joinchat/AAAAAFUIaRVozEWMzYLUoQ

دارالافتاء بھاٹاباری

30 Jan, 06:05


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

{20} بحر :- کامل مثمن سالم
رکن :- متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن
مثالی فقرہ :-
(١) =نہ زباں میں تاب مقال ہی، نہ رسا ہے فکروخیال ہی=

مزید تفتیش جاری.......

دارالافتاء بھاٹاباری

30 Jan, 06:03


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ
📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

{19} بحر:- رمل مثمن مشکول
رکن:- فعلات فاعلاتن فعلات فاعلاتن
مثالی فقرہ :-
(١) = میرا دل تڑپ رہا ہے میرا جل رہا ہے سینہ =
لنک:- https://youtu.be/8woq9yqActM?si=waMPDNEtVKH10Mt_

مزید تفتیش جاری.......

دارالافتاء بھاٹاباری

30 Jan, 06:02


{18}بحر :- رمل مثمن مخبون محذوف
رکن:- فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعِلُن/فعْلن
رکن:- فعلاتن فعلاتن فعلاتن فعِلُن/ فعْلن

مثالی فقرہ :-
(١) =عشق سرکار میں جو خود کو مٹا دیتے ہیں =
لنک:-
https://youtu.be/pdEKtEJ2T7w?si=JPc3afXafreM5qE9

(١) =لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری=
لنک:- https://youtu.be/wahCrMUsTFc?si=WnQHRckYueYV7pRd

=میرے ہونٹوں پہ نبی کا ہے ترانہ لوگو=
لنک:- https://youtu.be/Zx-4Xd9-g2U?si=t_etokgZwvJDtjOj

مزید تفتیش جاری........

دارالافتاء بھاٹاباری

30 Jan, 06:00


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

{17}بحر :- بحر رمل مسدس محذوف
رکن:- فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
مثالی فقرہ :-
(١) =تیرا کیا بنے گا بندے تو سوچ آخرت کی =
لنک:- https://youtu.be/rhDsdEsxSlE?si=zKcAnXyZg7C3i8Bg

(٢) =پیار میں یہ دوریاں اچھی نہیں =
لنک:- https://youtu.be/M9WH31RGaHE?si=vTcW2oTCys09dxmC

=یاد میں آقا کے آنسو بہہ گیے =
لنک:- https://youtu.be/1ad-A3nUU10?si=h8pXVzPFo55Ox7ef

مزید تفتیش جاری........

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 14:09


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

{16} بحر :- رمل مثمن محذوف
رکن :- فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
مثالی فقرہ :-
(١) = حالِ دل کس کو سنائیں آپ کے ہوتے ہوئے =
لنک:- https://youtu.be/t-v5C6yJs2M?si=pZcqWqu3K7m2gz6E

(٢) =ماں نہیں تو درہم و دینار سب بےکار ہیں =
لنک :- https://youtu.be/nMFyWaFitms?si=5c4Jg8Lx5aS_tzqx

(٣) =طرز جس کی زندگی میں آپ کا آجائے گا =
لنک :- https://youtu.be/5VK4ci4nxNw?si=ymiIDq54jkKHAYGy

(٤) =عید کا دن آرہا ہے ہو خوشی کا اہتمام=
لنک:- https://youtu.be/VjJ39tBRzF8?si=ldrmyhY_F1DhdtOt

(٥) =ذائقہ رحلت سے تیری سب یہاں پر سوگوار =
لنک:- https://youtu.be/OXm2YbLfSOY?si=jreKuGYQebO5oUqq

(٦) =وعظ تو سنتے ہیں لیکن عمل کرتے نہیں =
لنک:- https://youtu.be/SL9_JjzUVcg?si=W-hZP2m2WjD1nHJQ

(٧) =زندگی نے غم دیے ہیں میں مگر ہنستا گیا =
لنک:- https://youtu.be/R1_q_3FESCI?si=xjUIN2i3i5bipUGC

مزید تفتیش جاری........

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 14:07


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

{15} بحر :- رجز مثمن مطوی مخبون
رکن :- مفتعلن مفاعلن مفتعلن مفاعلن
مثالی فقرہ :-

مزید تفتیش جاری.......

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 14:06


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

{14} بحر :- رجز مثمن سالم
رکن :- مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلن
مثالی فقرہ :-

مزید تفتیش جاری......

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 14:04


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

{13} بحر :- ہزج مثمن اخرب سالم
رکن :- مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن
مثالی فقرہ :-
(١) =مولانا خلیل احمد علموں کا خزانہ ہے =
https://youtu.be/XekDx5T7cBA?si=WdyYZUwfd8P7Gh_W

(٢) =آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوۂ جانانہ =
لنک:- https://youtu.be/Hn0xNG_tCxw?si=gxMIa9UCVfFR7yz1

(٣) =راتیں بھی مدینے کی باتیں بھی مدینے کی =
لنک:-  https://youtu.be/MiAYtEt-kxE?si=bbnP5So35LltS6p4

(٤) =ہم درد کا افسانہ دنیا کو سنا دیں گے =
لنک:- https://youtu.be/GICIOWXoOeY?si=tAX4atQ-eD7OzNbM

(٥) =بن دیکھے محمد پر قربان زمانہ ہے =
لنک:- https://youtu.be/4UPGN6LnJTY?si=RGMwk9yg07QohO-H

(٦) =کس شان سے فرمائی تعمیر مدینے کی =
لنک :- https://youtu.be/SRvDSeD6iJ8?si=JGfcLMQApIV_c4Wl

(٧) اے دو جہاں کے والی اے گلشنوں کے مالی =https://youtu.be/6bfUoNNqJ-Y?si=dh1z5WGtatQvqMzH

(٨) =سدرہ سے بھی آگے کون گیا

مزید تفتیش جاری.........

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 14:02


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

{12} بحر :- ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
رکن :- مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
مثالی فقرہ :-
(١) = میں نظر کروں جان و جگر کیسا لگے گا=
لنک:-  https://youtu.be/Zu_it6caUH8?si=67WXcEEJzje3fC3n

(٢) =وہ جس کے لیے محفلِ کونین سجی ہے=
لنک:- https://youtu.be/SMWdyj-7TG8?si=JGXPnTHMZdu-pphe

(٣) =وہ پھول کہ جو گلشنِ طیبہ میں کھلا ہے =
لنک:- https://youtu.be/4mvoeMtptCw?si=Sa8DO1cM8Fclf1Wb

(٤) =انسان ہیں ہم ملک میں حیوان نہیں ہیں =
لنک:- https://youtu.be/eLj7AHceVOI?si=Vm3ALDjUU9j4zEir

مزید تفتیش جاری........

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 13:59


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

{11} بحر :- ہزج مثمن اشتر
رکن :- فاعلن مفاعیلن فاعلن مفاعیلن
مثالی فقرہ :-
(١) =کون شہرِ مکہ میں صبح صبح آیا ہے =
لنک:- https://youtu.be/Qw2ffgXanCU?si=Q9lHUyQqKPHUAc6F

(٢) =بس گئی مدینے کی یاد میرے سینے میں =
لنک:- https://youtu.be/VpZLnD7AQN8?si=GJ4efPxQmPabXumf

(٣) =چھوڑ فکر دنیا کی چل مدینے چلتے ہیں =
لنک:- https://youtu.be/9DHA3G5hWkQ?si=79mZqhyWCQI3BQ2n


بن کے آج کیوں ہٹ لر

مزید تفتیش جاری.........

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 07:03


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

10 بحر:- ہزج مثمن مقبوض
رکن:- مفاعلن مفاعلن مفاعلن مفاعلن
مثالی فقرہ :-
(١) =چمن چمن کی دلکشی گلوں کی ہے وہ تازگی =
لنک:-  https://youtu.be/JJ7e2uZL89I?si=xeWLYfh_r1A_9ALJ

(٢) =خدا کے دین کے لیے یہ سرفروش چل پڑے=
لنک:-  https://youtu.be/ksp1y4oMCQs?si=4KsaymxCaXi-xfOo

تفتیش جاری.......

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 07:03


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

9 بحر :- ہزج مسدس محذوف
رکن:- مفاعیلن مفاعیلن فعولن
مثالی فقرہ :-

تفتیش جاری.......

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 07:02


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

8بحر:- ہزج مسدس سالم
رکن :-  مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
مثالی فقرہ :-

تفتیش جاری.......

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 07:02


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

7 بحر:- ہزج مثمن سالم
رکن:- مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
مثالی فقرہ :-
(١) =وہ لہراتا نظر آتا ہے ”حزب اللہ“ کا جھنڈا =
لنک:-  https://youtu.be/Cr6OWCAi8oE?si=Be7t5sNevzmfw3nf

(٢) =مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ=
لنک:-  https://youtu.be/fNiFPLCliTM?si=tAt0jncLuhKSCyCg

(٣) =مرا جینا مرا مرنا الٰہی تیری خاطر ہو=
لنک:- https://youtu.be/zr2r6aUjjRA?si=F7a3j2TQK1CVyE_L

(٤) =مہرباں مجھ پے نبیوں کا اگر سردار ہو جائے =
لنک:- https://youtu.be/Pxip4iJfbX0?si=78y-KvC4ChNLUoBg

(٥) =کرو ماں باپ کی خدمت تمہارے کام آئے گی =
لنک:- https://youtu.be/5LcwLrjkpb0?si=Rfi0VKj53CHRRYhg

(٦) =کبھی مایوس مت ہونا امیدوں کے سمندر میں =
لنک:- https://youtu.be/F4EsnyctHR0?si=VGBcyRBeY2NvqAJw

(٧) =لہو کی بات کرتا ہے کفن کی بات کرتا ہے  =
لنک:- https://youtu.be/HbeHljwi5Cg?si=FNuYBnziqj_snXd3

(٨) =بہت پرواز کر بیٹھے خدا ناراض کر بیٹھے=
لنک:- https://youtu.be/b5aRb6wo1fo?si=hWl-6pf98Tj-Fbzq

(٩) = بلا لو پھر مجھے اے شاہِ بحر و بر مدینے میں =
لنک:- https://youtu.be/GyRqkBZQH_A?si=_f9UIU4hSepr4aj-

(١٠) =جدائی کی گھڑی آئی مدرسہ چھوڑ جانا ہے =
لنک:- https://youtu.be/g2zUuRualAg?si=626UAcWoqSvmYVcq

(١١) =میری قسمت جگانے کو خدا کا نام کافی ہے =
لنک/- https://youtu.be/74NY4O872wQ?si=c2fZyCjAUgOe_fsK

(١٢) =اے پیاری ماں ترا آنچل سبھی آنچل سے اچھا ہے =
لنک:- https://youtu.be/CrwgfkJo13o?si=l0f3Zk4b8bRN0468

(١٣) =خدا وہ ہے جو ناممکن کو ممکن کر دکھاتا ہے =
لنک:- https://youtu.be/lkfG8Lz_JrY?si=ocaSUJbklwJ9KxIO

تفتیش جاری.........

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 07:01


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔
6 بحر:- متدارک مثمن مخبون
رکن:- فَعِلن فَعِلن فَعِلن فَعِلن
مثالی فقرہ :-


تفتیش جاری.........

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 06:54


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

5 بحر :- متدارک مثمن سالم
رکن:- فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
مثالی فقرہ :-
(١) =حشر میں پھر ملیں گے مرے دوستو=
لنک:- https://youtu.be/Li94azu20vc?si=5W4v0lf2r2EW4UTv

(٢) =دل میں عشقِ نبی کی ہو ایسی لگن=
لنک:- https://youtu.be/HskucDWUsLI?si=lbkw2VacWd_oCE7c

(٣) =تو کجا من کجا تو کجا من کجا=
لنک:- https://youtu.be/UmlFVbsPo5Q?si=GSUyladLGiKNVOo-

(٤) =سونی سونی ڈگن اجڑا اجڑا چمن=
لنک:- https://youtu.be/XwISn7cNiro?si=zUzvb3jafYOR6G0H

(٥) =دلنشیں دلربا ہے محمد کا نام=
لنک:- https://youtu.be/cvWgqYwMqfA?si=mpmc7LEWY1afg9A_

(٦) =مصطفٰی آگیے انقلاب آگیا =
لنک:- https://youtu.be/ccCJ0bEDUx0?si=xo6nwqCLANCT2bVO

(٧)  =ہم ہیں ابطال اہلِ شمائل ہیں ہم=
لنک :- https://youtu.be/RBnNX0qPMe8?si=lyQL-0GpHCl8NvE_

(٨) =مصطفی مصطفی گنگناتے رہوں =
لنک:- https://youtu.be/sV-SZp7SNRo?si=5OkfgOgGS0Xtn-G_

(٩) = قتل کرنے چلے جب نبی کو عمر =
لنک:- https://youtu.be/t8DKYnthL9g?si=2hn45fcQxZaVU1KI

(١٠) =میرے آقا کا روضہ مدینے میں ہے =
لنک:- https://youtu.be/xvJS10rj72I?si=DtyIVw51C4oTKG1n

(١١) =مت سمجھنا ڈرانے سے ڈر جائیں گے =
لنک:- https://youtu.be/spKlr7QIyEU?si=BMwoDjHANngiYumF

(١٢) =دور تم سے رہوں تو میں کیسے رہوں =
لنک:- https://youtu.be/PzZguaqFXJk?si=B4cBULwqaf0LTO7-

(١٣) =جب کہ پیدا ہوئے تھے ہمارے نبی =
لنک  :-   
https://youtu.be/SGAn0g6rGd0?si=C8xr9RiPvhEDKwk1


تفتیش جاری..........

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 06:53


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔


4  بحر :- متقارب مثمن اثر م مقبوض محذوف
رکن:- فعْل فعول فعول فعل
مثالی فقرہ :-

تفتیش جاری.........

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 06:52


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

3بحر:-  متقارب مثمن اثرم مقبوض
رکن:- فعْل فعول فعول فعولن
مثالی فقرہ :-


تفتیش جاری.........

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 06:51


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

2 بحر:-  متقارب مثمن محذوف
رکن :- فعولن فعولن فعولن فعل
مثالی فقرہ :-

تفتیش جاری..........

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 06:45


مفتی منور بھاٹاباڑی ، دارالافتاء بھاٹاباری گروپ

📑 فہرست بحور، ارکان اور مثالی فقرے ۔

1 بحر:- متقارب مثمن سالم
رکن :- فعولن فعولن فعولن فعولن
مثالی فقرہ :-
(١) = سنو دل سے یارو کلام آخری ہے =
لنک :- https://youtu.be/ybU_L3aoQUw?si=H3QxGzp4IpsozYwo

(٢) =مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے =
لنک:- https://youtu.be/H61oUY-1yLI?si=epdGlykojvYFkqfQ

(٣) =سنا تھا کہ بے حد سنہری ہے دلی =
لنک:- https://youtu.be/yWNH5sckFqc?si=a7OOIs4J78JHuEyR

(٤) =ارے مومنوں تم کہاں سو گیے ہو =
لنک:- https://youtu.be/DxVrGB2YRCk?si=pK0p4gXB6io7NLtn

(٥) =اگر یہ مساجد مکاتب نہ ہوتے =
لنک:-
https://youtu.be/4KkFXdFjTTQ?si=sJ2hsXcyZI3kDO0R


تفتیش جاری............

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 01:29


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الفرائض ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461832▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
چھ بھائی، ایک بہن اور ایک ماں میں تقسیم میراث:

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       باون لاکھ روپے (5200000) کو چھ بھائی ، ایک بہن اور ماں میں تقسیم کرنا ہے (یعنی میت کے چھ بیٹے، ایک بیٹی اور ایک بیوی وارثین میں ہیں میراث میں کس کو کتنا حصہ ملے گا ) ؟
براہِ مہربانی جواب حل کرکے ارسال فرمائیں۔

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        صورتِ مسئولہ میں بر تقدیرِ صحت ِ سوال اور کوئی مانع إرث بھی نہ ہو، میت کا کوئی اور وارث بھی نہ ہو تو امور متقدمہ علی المیراث ادا کرنے کے بعد مرحوم کا کل ترکہ ایک سو چار حصوں میں تقسیم ہوگا بیوی کو تیرہ حصے اور ہر بیٹے کو چودہ حصے کرکے ملیں گے اور بیٹی کو سات حصے ملیں گے۔
فَاِنۡ کَانَ لَکُم وَلَدٌ فَلَہُنَّ الثُّمُنُ(سورۃ النساء آیت نمبر١٢)
وفی العالمکیریۃ: واذا اختلط البنون والبنات عصب البنون البنات فیکون للابن مثل حظ الانثیین ۔( عالمگیریۃ ‘ کتاب الفرائض ۶/ ۴۴۸ ط ماجدیہ )
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
25/رجب المرجب1446ھ مطابق 26/ جنوری 2025ء ۔
الجواب صحیح : محمد ساجد مظاہری
25/رجب المرجب1446ھ مطابق 26/ جنوری 2025ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

27 Jan, 01:28


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الطہارۃ ؛ #باب_الغسل ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461831▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
صرف دخولِ عضوِ تناسل سے وجوبِ غسل کا حکم:

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ جماع میں عضوِ تناسل کو داخل کرے اور منی باہر خارج کرے تو کیا بیوی پر غسل لازم ہوگا؟
جزاک اللہ خیر ۔

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
       دخولِ حشفہ سے شوہر، بیوی دونوں پر غسل واجب ہوجاتا ہے چاہے شوہر نے منی باہر ہی کیوں نہ خارج کی ہو۔
الا یلاج فی احد السبیلین اذا تواترت الحشفۃ یوجب الغسل علی الفاعل والمفعول بہ انزل اولم ینزل وہذا ہو المذہب لعلمائنا ( عالمگیریہ‘ الفصل الثالث فی المعانی الموجبہ للغسل ۱/۱۵ ط ماجدیہ‘ کوئٹہ) کفایت المفتی جلد٢/ ٣١٨ دارالاشاعت کراچی ۔
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
25/ رجب المرجب 1446ھ مطابق 26/ جنوری 2025ء ۔
الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری
25/ رجب المرجب 1446ھ مطابق 26/ جنوری 2025ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

01 Jan, 14:32


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الصلوۃ ؛ #باب_الوتر ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461830▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█


█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ اگر وتر کی نمازنہیں پڑھ سکا تو بعد میں قضاء پڑھ سکتے ہیں۔ رہنمائی کریں

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
       یہ واضح رہے کہ نمازِ وتر واجب ہے اور جس عبادت کی ادا واجب ہے اس کی قضا بھی واجب ہوتی ہے لہذا نمازِوتر کی قضا بھی واجب ہوگی۔
جاء في ’’السنن لأبي داود والترمذي وابن ماجۃ‘‘: لقولہ علیہ السلام: ’’من نام عن وتر أو نسیہ فلیصل إذا ذکرہ أو إذا استیقظ‘‘۔وقولہ علیہ السلام: ’’من نام عن وترہ فلیصلہ إذا أصبح‘‘۔ (ص: ۲۰۳، باب في الدعاء بعد الوتر، السنن للترمذي:۱/۱۰۳، رقم الحدیث:۴۶۶، باب ما جاء الرجل ینام عن الوتر أو نسیان، السنن لإبن ماجہ:ص۸۳، رقم الحدیث:۱۱۸۸، باب من نام عن وتر أو نسیہ)
و في ’’ردالمحتار علی الدر المختار‘‘: الوتر ہو فرض عملاً وواجب اعتقاداً وسنۃ ثبوتاً، بہذا وفقوا بین الروایات ولکنہ یقضی ۔۔۔۔ أي ۔۔۔۔۔ انہ یقضی وجوباً اتفاقاً أما عندہ فظاہر، وأما عندہما فظاہر الروایۃ عنہما۔ (۲/۳۸۲، باب الوتر)
و في ’’الفتاوی الہندیۃ‘‘: یجب القضاء بترکہ ناسیاً أوعامداً وإن طالت المدۃ ۔ (۱/۱۱۱ ، البحر الرائق : ۲/۱۳۹ ، باب قضاء الفائت)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
29/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 01/ جنوری 2025ء ۔
الجواب صحیح: مفتی شاہد حسن عثمانی
29/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 01/ جنوری 2025ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

28 Dec, 06:49


Birniyan Baisa Jurail Bahadurganj Kishanganj Ijtema
27,28,29 December 2024

لنک فیس بک
https://www.facebook.com/share/v/cWhs6d79ZFsUJ861/

نظم برائے دعوت برنیاں، بیسا جریل اجتماع
کلام مفتی منور بھاٹاباڑی
بتاریخ : ٢٧/٢٨/٢٩ دسمبر ٢٠٢٤ء
بروز جمعہ، سنیچر، اتوار


اجتماع اجتماع اجتماع اجتماع
اجتماع اجتماع اجتماع اجتماع

زندگی کے لیے بندگی کے لیے
وقت ایسا کبھی پھر ملے نا ملے
اس لیے سب چلیں برنیاں اجتماع
اجتماع اجتماع اجتماع اجتماع

ایسا موقع سبھی کو نہیں ملتا ہے
ایسا موقع کبھی پھر کبھی ملتا ہے
اس لیے چل پڑیں برنیاں اجتماع
اجتماع اجتماع اجتماع اجتماع

رب سے جڑ کر ابھی توبہ کرلیں سبھی
وقت بھی ہے ابھی مان لے گا وہ بھی
اس لیے سب چلیں برنیاں اجتماع
اجتماع اجتماع اجتماع اجتماع

یہ بھی ہے راہِ حق مان لیں جان لیں
ہو جہاں راہِ حق جان دیں مال دیں
اس لیے سب چلیں برنیاں اجتماع
اجتماع اجتماع اجتماع اجتماع

بس یہی ہے منور کی بھی التجاء
مل کے آئیں سبھی برنیاں اجتماع
اس لیے سب چلیں برنیاں اجتماع
اجتماع اجتماع اجتماع اجتماع
27-12-2024
https://www.facebook.com/share/v/cWhs6d79ZFsUJ861/

دارالافتاء بھاٹاباری

26 Dec, 06:42


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الأطعمۃ_و_الأشربۃ ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461829▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
قرآن مجید میں گوشت کھانے کا ثبوت :

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       قرآن پاک میں گوشت کھانے کا ثبوت کس آیت سے ہے جواب دیں

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
       ملاحظہ فرمائیں۔
قال اللّٰہ سبحانہ تعالیٰ: {اُحِلَّتْ لَکُمْ بَہِیْمَۃُ الْاَنْعَامِ اِلاَّ مَا یُتْلیٰ عَلَیْکُمْ} المائدۃ، جزء آیت: ۱
وقال تعالیٰ: {وَالْاَنْعَامَ خَلَقَہَا لَکُمْ فِیْہَا دِفْئٌ وَمَنَافِعُ وَمِنْہَا تَأْکُلُوْنَ} النحل، جزء آیت: ۵ مستفاد از کتاب النوازل جلد 14/ 399 جاوید دیوبند ۔
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
23/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 26/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : شاہد حسن عثمانی
23/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 26/ دسمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

23 Dec, 19:06


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی گروپ ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الفرائض ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461828▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
تین بیٹیوں اور ایک بھتیجے کے درمیان تقسیمِ وراثت :

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جناب حاجی مہر علی مرحوم اپنے ورثاء میں صرف تین بیٹیاں(١) الیض النساء (٢)رحیۃ النساء (٣) جمیۃ النساء اور ایک بھتیجا ابراہیم کو چھوڑا ہے اور حاجی علی مرحوم نے صرف ١٠ ایکڑ ٨ ڈسمل زمین چھوڑ کر گیے ہیں(ایک ایکڑ ایک سو ڈسمل کا ہوتا ہے۔ اس حساب سے ٹوٹل ایک ہزار آٹھ ڈسمل زمین ہوئی) لہٰذا آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ ان میں سے ہر ایک کو کتنی کتنی زمین ملیں گی؟
عین نوازش ہوگی ۔ فقط والسلام

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        صورتِ مسئولہ میں بر تقدیرِ صحت ِ سوال اور کوئی مانع إرث بھی نہ ہو، میت کا کوئی اور وارث بھی نہ ہو تو امور متقدمہ علی المیراث ادا کرنے کے بعد جناب حاجی مہر علی مرحوم کا کل ترکہ نو حصوں میں تقسیم ہوگا ہر بیٹی کو دو حصے کرکے ملیں گے یعنی تین بیٹیوں کو کل چھ حصے ملیں گے اور بھتیجے کو تین حصے ملیں گے، ملاحظہ فرمائیں ۔
(١) الیض النساء..دو ایکڑ چوبیس ڈسمل
(٢) رحیۃ النساء.. دو ایکڑ چوبیس ڈسمل
(٣) جمیۃ النساء.. دو ایکڑ چوبیس ڈسمل
(٤) محمد ابراہیم.. تین ایکڑ چھتیس ڈسمل
عن زید بن بن ثابت أنہ قال: ومیراث الولد أنہ إذا توفی رجل أو امرأۃ فترک ابنۃ واحدۃ فلہا النصف، فإن کانتا اثنتین فما فوق ذٰلک من الإناث کان لہن الثلثان، فإن کان معہن ذکر؛ فإنہ لا فریضۃ لأحد منہم ویبدأ بأحدٍ، إن شرکہم بفریضۃ فیعطي فریضتہ،فما بقي بعد ذٰلک فہو بینہم {لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ} (السنن الکبریٰ للبیہقي ۹؍۲۸۳ رقم: ۱۲۵۶۸)
سہم البنتین فصاعدًا الثلثان، ولا یزال علی ذٰلک وإن کثرن ہٰذا علی قول عامۃ الصحابۃ وعامۃ الفقہاء رحمہم اللّٰہ۔ (الفتاویٰ التاتارخانیۃ ۲۰؍۲۲۴ رقم: ۳۳۰۹۶ زکریا)
العصبات وہم کل من لیس لہم سہام مقدر ویأخذ ما بقي من سہام ذوي الفروض، وإذا انفرد أخذ جمیع المال، کذا في الاختیار شرح المختار۔ (الفتاویٰ الہندیۃ / الباب الثالث في العصبات ۶؍۴۵۱ دار إحیاء التراث الإسلامي العربي)
فی "الشامیۃ "إن ابن الأخ لایعصب أخته کالعم لایعصب أخته وابن العم لایعصب أخته وابن المعتق لایعصب أخته بل المال للذکر دون الأنثیٰ لأنها من ذوي الأرحام، قال في الرحبیة: ولیس ابن الأخ بالمعصب من مثله أو فوقه في النسب". (ج:6، ص:783-784، ط:سعید) (فتاوی بنوریہ رقم الفتوی : 144110201710)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
20/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 23/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی
20/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 23/ دسمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

20 Dec, 16:18


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الفرائض ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461827▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
مرحوم باپ کی جائیداد میں مرحوم بیٹے کی بیوی کا حصہ

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
ایک وراثت کا مسئلہ دریافت ہے کہ زید کے تین بیٹے تھے، زید تو بہت پہلے ہی انتقال ہوچکا تھا اسکی بیوی زندہ تھی اور ابھی بھی ہے البتہ زید کے انتقال کے بعد اس کے ایک بیٹے کا انتقال ہوگیا تو کیا مرحوم بیٹے کی بیوی کو کوئی حصّہ ملے گا؟
محمد ولی انور نالندوی

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        صورتِ مسئولہ میں بر تقدیرِ صحت ِ سوال اور کوئی مانع إرث بھی نہ ہو، میت کا کوئی اور وارث بھی نہ ہو تو امور متقدمہ علی المیراث ادا کرنے کے بعد مرحوم زید کا کل ترکہ چوبیس حصوں میں تقسیم ہوگا بیوی کو تین حصے اور ہر بیٹے کو سات حصے کرکے ملیں گے یعنی مرحوم بیٹے کو بھی سات حصے ملیں گے اور مرحوم بیٹے کا ترکہ اس کی بیوی اور جو بھی وارث ہوں ان کے درمیان حسبِ ورثاء تقسیم ہوگا ۔
فَاِنۡ کَانَ لَکُم وَلَدٌ فَلَہُنَّ الثُّمُنُ(سورۃ النساء آیت نمبر١٢) مستفاد از کتاب الفتاوی جلد 6/ 375 زمزم پبلشز کراچی
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
17/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 20/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی
17/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 20/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد عبدالباری قاسمی
17/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 20/ دسمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

19 Dec, 00:24


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_البدعات_و_الرسوم ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461826▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
نمازِ جمعہ کے بعد صلوۃ و سلام کا حکم :

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       میرا سوال یہ ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد صلوۃ و سلام کھڑے ہو کے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        ذکر ولادت شریفہ فی نفسہ جائز اور باعث خیروبرکت ہے بشرطیکہ اس میں مروجہ بدعت و لوازمات اور بوقت ذکر ولادت قیام کا التزام نہ ہو اور اگر بوقت ذکر ولادت شریفہ قیام کا التزام کیا جائے تو بجائے ثواب کے سخت ترین گناہ کا خطرہ ہے ۔
والإحتفال بذکر الولادۃ الشریفۃ إن کان خالیاً من البدعات المروجۃ فہو جائز، بل مندوب کسائر أذکارہ صلی اللہ علیہ وسلم والقیام عند ذکر ولادتہ الشریفۃ حاشا ﷲ أن یکون کفراً الخ۔ (امداد الفتاویٰ، زکریا۶/۳۲۷)
ونظیر ذلک فعل کثیر عند ذکر مولدہ صلی اللہ علیہ وسلم ووضع أمہ لہ من القیام وہو أیضا بدعۃ لم یرد فیہ شیئی علی أن الناس إنما یفعلون ذلک تعظیما لہ (الفتاوی الحدیثیہ۱/۵۸) مستفاد از فتاوی قاسمیہ جلد 2/ 481 اشرفیہ دیوبند
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
نَقَلَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
15/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 18/ دسمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

19 Dec, 00:20


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_العلوم_و_الفنون ؛ #باب_التعلم_و_التعلیم ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461825▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
غیر محرم کو پڑھانے کا حکم:

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی مرد کسی غیر محرم لڑکی کو پڑھا سکتا ہے
اگر پڑھانے والا بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ ہو اور پڑھنے والی رابعہ بصری ہو جس جگہ پڑھایا جا رہا ہو وہ بیت اللہ شریف ہو اور جو کچھ پڑھایا جا رہا ہو و کلام اللہ شریف ہو پھر بھی اجازت نہیں ہے۔
کیا صحیح ہے یا نہیں؟ براہِ مہربانی جواب دیجیے

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        مذکورہ واقعہ تلاش کے باوجود نہیں ملا البتہ واقعی ایک مرد کا کسی غیرمحرم مراہقہ یا بالغہ عورت کو پڑھانا انتہائی نازک کام ہے، تاہم اگر کوئی عورت پڑھانے والی نہ ہو تو اس شرط کے ساتھ اس کی اجازت ہوگی کہ دونوں کے درمیان پردہ وغیرہ حائل ہو اور کوئی ایسی بات نہ پائی جائے جو موجب فتنہ ہو۔
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم …ألا لایخلون رجل بامرأۃ إلا کان ثالثہما الشیطان ۔ ( سنن الترمذي، باب ماجاء في لزوم الجماعہ، النسخۃ الہندیۃ ۲/۳۹، دار السلام رقم:۲۱۶۵، مسند البزار، مکتبۃ العلوم والحکم ۹/۲۷۱، رقم: ۳۸۱۷،المستدرک للحاکم، کتاب العلم، دار السلام ۱/۱۶۶، رقم:۳۸۷)
مستفاد از آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد 8/ 74 مکتبہ لدھیانوی، فتاوی محمودیہ جلد 3/ 377 ڈابھیل، فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی: 156372
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
15/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 18/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی
15/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 18/ دسمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

19 Dec, 00:18


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الفرائض ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461824▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
والد کی حیات میں بیٹے کا انتقال ہوجائے تو وراثت کا حکم :

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
        مفتی صاحب آپ سے ایک سوال ہے
باپ کے زندہ رہتے ہوئے بیٹا کا انتقال ہوگیا ہے تو باپ کی جائیداد میں بیٹے کا کیا حصہ ہے؟

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        باپ کی موجودگی میں بیٹے کا انتقال ہوگیا تو مرحوم کی اولاد اپنے دادا کے ترکہ میں سے بطور وراثت حصہ نہیں پائے گی، البتہ دادا کو دو حق پوتوں کے سلسلہ میں دیئے گئے، ایک تو یہ حق ہے کہ پوتوں کی مصلحت اور ضروریات کے تقاضے سے کچھ زمین جائداد اپنی زندگی ہی میں انھیں دے کر قابض ومالک بنادے جو بہتر ہے ، دوسرا حق یہ ہے کہ ان کے لیے اپنی مملوکہ جائداد میں سے ایک تہائی کے اندر اندر وصیت کردے۔ تاکہ پوتے پوتیاں تہی دست نہ رہ جائیں۔
(مستفاد از فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 37167)
الإرث يثبت بعد موت المورث۔ (البحر الرائق، كتاب الفرائض كوئته /٤٨٨ ، زكريا ٣٦٤/٩)
وهل إرث الحي من الحي أم من الميت؟ المعتمد الثاني: (في الدر المختار) وتحته في الشامية : لأن التركة في الاصطلاح ما تركه الميت من الأموال. (شامی، کتاب الفرائض، زكريا ٤٩٣/١٠، کراچی (٧٥٨/٦)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
15/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 18/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی
17/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 20/ دسمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

18 Dec, 10:40


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الصوم ؛. #باب_الإعتکاف ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461823▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
تبلیغی اجتماع کی عارضی مسجد میں نفلی اعتکاف کرنا :

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ تبلیغی جماعت کے اجتماعات میں جو عارضی مسجد بنائی جاتی ہے جس میں دو تین دن ہی نمازیں پڑھی جاتی ہیں ایسی مسجد میں نفلی اعتکاف کرنا کیسا ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع فراہم فرمائیں ۔ عین نوازش ہوگی
فقط والسلام
المستفتی : محمد صدام مالدہ

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        اعتکاف شرعی مسجد میں ہوتا ہے لہٰذا تبلیغی اجتماع کی عارضی مسجد میں اعتکاف نہ کیا جائے ۔
جاء فی الفتاوى الهندية - (1 / 211):
"(وأما شروطه) فمنها النية حتى لو اعتكف بلا نية لايجوز بالإجماع، كذا في معراج الدراية. ومنها مسجد الجماعة فيصح في كل مسجد له أذان وإقامة هو الصحيح، كذا في الخلاصة". مستفاد از فتاوی محمودیہ جلد ٢٣/ ١٠٧ ڈابھیل
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
15/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 18/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح و لکنہ مختصر: ابو محمد منور صوفی
15/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 18/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی
17/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 20/ دسمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

18 Dec, 10:33


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_العقیقہ ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461822▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
عقیقہ کے ساتھ ختنہ اور لین دین کا حکم :

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       استفتاء.
کیا فرماتےہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنے اولاد کا عقیقہ کیا؛ جن بچوں کا عقیقہ تھا ان کو نئے کپڑے پہنا کر سامنے بٹھا کر خاص لوگوں سے کچھ رقم باندراج کاپی موصول ہوئی ۔ تو ایسے عقیقہ کا کیا حکم ہے ؟ واضح رہے کہ اس موقع ان بچوں کا ختنہ بھی کیا گیا اور ہمارے ادھر ختنہ کے موقع پر لین دین والی دعوت کا عام رواج بھی ہے ۔

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        عقیقہ ہو یا ختنہ ایسے موقع پر لین دین قرآن و حدیث سے ثابت نہیں۔ یہ محض رسم و رواج ہے، جس کا بڑا مفسدہ یہ ہے کہ آنے والے رشتہ داروں کو چار و ناچار رسوائی کے خوف سے کچھ رقم دینی مجبوراً لازم ہوتی ہے جو ایک قسم کا دباؤ ہے، اِس طرح کے دباؤ کے تحت کسی سے رقم لینے کی شرعاً اِجازت نہیں ہے اس لیے ہمیں مل کر اس رسم و رواج کو ختم کرنا چاہئے۔اور جن رشتہ داروں کے بارے میں یہ اندیشہ ہو کہ اگر ان کا سامان یا رقم نہ لینے کی وجہ سے وہ ناراض ہو سکتے ہوں تو انہیں پہلے ہی محبت و پیار کے ساتھ منع کردینا چاہئے، اور خالص سنت کے مطابق عقیقہ و ختنہ کرنا چاہئے۔
جاء في ’’ القرآن الکریم ‘‘ : {وما آتیتم من ربا لیربو في اموال الناس فلا یربو عند اللہ} ۔
(سورۃ الروم : ۳۹)
و في ’’ سنن الدار قطني ‘‘ : قولہ ﷺ : ’’ لا یحل مال امریٍٔ مسلم إلا بطیب نفس منہ ‘‘ ۔ (۳/۲۲ ، کتاب البیوع ، رقم الحدیث :۲۸۶۲ ، مشکوۃ المصابیح :ص/۲۵۵ ، کتاب الغصب والعاریۃ ، جمع الجوامع :۹/۷ ، تتمۃ حرف اللام الألف ، رقم الحدیث :۲۶۷۵۹ ، السنن الکبری للبیہقي :۶/۱۶۶، کتاب الغصب ، مشکوۃ المصابیح : ص ۲۵۵ ، المسند للإمام أحمد بن حنبل :۱۵/۴۰۰، رقم الحدیث:۲۰۹۸۰، شعب الإیمان للبیہقي:۴/۳۸۷ ، رقم الحدیث:۵۴۹۲)
و في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : لا یجوز لأحد من المسلمین أخذ مال أحد بغیر سبب شرعي ۔ کذا في البحر الرائق ۔ (۲/۱۶۷، فصل في التعزیر)
( مستفاد از المسائل المہمۃ فیماابتلت بہ العامۃ جلد 8/ 202 اکل کوا مہاراشٹر، کتاب الفتاوی جلد 4/ 180 زمزم پبلیکیشنز کراچی، فتاوی حقانیہ جلد 2/ 72 اکوڑہ خٹک، فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 602736)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
08/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 11/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی
15/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 18/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی
17/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 20/ دسمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

18 Dec, 06:00


ترانہ برائے مدرسہ فاروقیہ تعلیم القرآن محیص بطنہ، بہادرگنج کشنگنج بہار
کلام مفتی منور بھاٹاباڑی

علم و فن کا مے کدہ ہے مدرسہ فاروقیہ
فکرو فن کی درس گاہ ہے مدرسہ فاروقیہ

مدرسہ فاروقیہ ہے علم و دانش کا شجر
علم و فن کا دے رہا ہے دم بدم ہرپل ثمر
تا قیامت جگمگائے مدرسہ فاروقیہ

علم و فن کا مے کدہ ہے مدرسہ فاروقیہ
فکرو فن کی درس گاہ ہے مدرسہ فاروقیہ

اس محلے میں کوئی بھی مدرسہ مکتب نہ تھا
پڑھنے لکھنے کا کوئی بھی راستہ منہج نہ تھا
فضل رب سے بن گیا ہے مدرسہ فاروقیہ

علم و فن کا مے کدہ ہے مدرسہ فاروقیہ
فکرو فن کی درس گاہ ہے مدرسہ فاروقیہ

مدرسہ فاروقیہ کے ہی لیے تن من  دیا
سب کو لے کر ساتھ چلنے کا خدا نے فن دیا
عزمِ خالد کا صلہ ہے مدرسہ فاروقیہ

علم و فن کا مے کدہ ہے مدرسہ فاروقیہ
فکرو فن کی درس گاہ ہے مدرسہ فاروقیہ

علم و فن کی تشنگی سب کی یہاں بجھتی رہے
خاص رحمت اے خدا تیری یہاں ہوتی رہے
منبع جود و سخا ہے مدرسہ فاروقیہ

علم و فن کا مے کدہ ہے مدرسہ فاروقیہ
فکرو فن کی درس گاہ ہے مدرسہ فاروقیہ

حضرتِ قاری نہالَ اخْتر کی محنت ہے عیاں
جان فشانی ان کی ہو الفاظ میں کیسے بیاں
خاص رحماں کی عطا ہے مدرسہ فاروقیہ

علم و فن کا مے کدہ ہے مدرسہ فاروقیہ
فکرو فن کی درس گاہ ہے مدرسہ فاروقیہ

ہوں یہاں سیراب ہردم تشنگانِ علم و فن
کر یہاں پیدا خدایا پاسبانِ علم و فن
مرکزِ رشد و ہدی ہے مدرسہ فاروقیہ

علم و فن کا مے کدہ ہے مدرسہ فاروقیہ
فکرو فن کی درس گاہ ہے مدرسہ فاروقیہ

کر رہا ہے دل سے ہر دم بس منور یہ دعا
نظرِ بد سے تو بَچا اِس مدرسہ کو اے خدا
منبعِ صدق و صفا ہے مدرسہ فاروقیہ

علم و فن کا مے کدہ ہے مدرسہ فاروقیہ
فکرو فن کی درس گاہ ہے مدرسہ فاروقیہ
17-12-2014

دارالافتاء بھاٹاباری

13 Dec, 02:52


دارالافتاء بھاٹاباڑی گروپ کا تعارف (1).pdf

دارالافتاء بھاٹاباری

11 Dec, 07:37


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_النکاح ؛ #باب_المہر ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461821▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
رخصتی سے قبل شوہر کا انتقال ہوجائے تو مہر کا کیا حکم ہے ؟

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
        مفتی صاحب ایک مسئلہ معلوم کرنا تھا وہ مسئلہ یہ ہیکہ میرا بھتیجا ابوبکر کا نکاح ہوا تھا لیکن رخصتی نہیں ہوئی تھی اور اب اس کا ایکسیڈنٹ کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے تو حقِ مہر کا کیا حکم ہے جبکہ اس کا باپ زندہ ہے اور ابوبکر کی ملکیت کچھ بھی نہیں وہ خود سے کماکر نکاح کیا تھا اب جب اس کا انتقال ہوگیا تو اس نے ترکہ میں کچھ بھی نہیں چھوڑا۔ جواب مرحمت فرما کر ممنون و مشکور ہوں۔

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
واضح رہے کہ نکاح کے وقت جو مہر متعین کیا جاتا ہے شرعا اس کی ادائیگی شوہر کے ذمہ واجب ہوتی ہے ۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں نکاح کے وقت جتنا بھی مہر متعین کیا گیا ہے وہ ابو بکر کے ذمہ لازم ہے اگر ابوبکر کا کچھ بھی ترکہ نہیں ہے تو ابو بکر کی بیوی اپنا مہر معاف کردے یا پھر ابوبکر کے وارثین میں سے کوئی بھی ادا کر دے ورنہ یہ ابوبکر کے ذمہ قرض ہی رہے گا جس کا قیامت کے دن حساب ہوگا۔
وفی القرآن الکریم(الاحزاب:۵۰):قَدْ عَلِمْنَامَافَرَضْنَاعَلَيْهِمْ فِي اَزْوَاجِهِمْ وَمَامَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ لِكَيْلَا يَكُوْنَ عَلَيْكَ حَرَجٌ ۔وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيْمًا۔
والمهر یتاکد باحد معان ثلاثة:الدخول والخلوة الصحیحةوموت احد الزوجین سواء کان مسمی او مهر المثل حتی لا یسقط منه شیئ بعد ذالک الا بالابراء من صاحب الحق ۔ (الفتاوی الهندیة،کتاب النکاح ،الباب السابع فی المهر،الفصل الثانی ج1 ص370)
ولا يطالب الأب الخ لأن المهر مال يلزم ذمة الزوج ولا يلزم الأب بالعقد۔(رد المحتار ،كتاب النكاح،باب المهر4/286)
( وصح ضمان الولي مهرها ولو ) المرأة ( صغيرة )۔۔۔ ( وتطالب أيا شاءت ) من زوجها البالغ أو الولي الضامن۔(تنویر الابصار مع الدر المختار،کتاب النکاح باب المھر 4/286)
وإذا تأكد المهر بما ذكر لا يسقط بعد ذلك وإن كانت الفرقة من قبلها لأن البدل بعد تأكده لا يحتمل السقوط إلا بالإبراء كالثمن إذا تأكد بقبض المبيع ۔(رد المحتار،کتاب النکاح،باب المھر4 /232)
مستفاد از فتاوی دارالعلوم دیوبند جلد 8/ 197 دارالاشاعت کراچی،فتاوی حقانیہ جلد 4/ 364 اکوڑہ خٹک
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
07/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 10/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی
08/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 11/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی
08/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 11/ دسمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

11 Dec, 00:29


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الطہارۃ #باب_الغسل ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461820▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
بنا شہوت منی نکلنے سے غسل کا حکم:

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       مفتیان کرام!.
اگر کسی شخص کی منی بنا شہوت کے نکل جاے تو اس سے غسل واجب ہوگا یا نہیں؟

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
       بغیر شہوت کے کسی مرض وغیرہ کی وجہ سے منی خارج ہوئی تو اس سے غسل واجب نہیں ہوگا۔
عن علي رضي اللّٰہ عنہ مرفوعاً قال: إنما الغسل من الماء الدافق۔ (السنن الکبریٰ للبیہقي، الطہارۃ / باب وجوب الغسل بخروج المني ۱؍۲۸۲ رقم: ۸۱۱)
وفي روایۃ عنہ: إذا فضخت الماء فاغتسل۔ (سنن النسائي ۱؍۲۳ رقم: ۱۹۳ رقم: ۱۹۳)
والمعاني الموجبۃ للغسل إنزال المني علی وجہ الدفق والشہوۃ۔ (ہدایۃ ۱؍۳۱ أشرفیۃ)
ینفصل المني لا عن شہوۃ ویخرج لا عن شہوۃ بأن ضرب علی ظہرہ ضربا قویا أوحمل حملاً ثقیلاً فلا غسل فیہ عندنا۔ (بدائع الصنائع ۱؍۱۴۸ زکریا)
مستفاد از احسن الفتاوی جلد ٢/ ٣٤ ایم ایچ سعید کمپنی، کتاب النوازل ٣/ ١٤٢ جاوید دیوبند
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
07/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 10/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد نفیس قاسمی
07/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 10/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی
07/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 10/ دسمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

11 Dec, 00:28


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_النکاح ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461819▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
منکوحہ غیر مطلقہ کا کسی سے نکاح پڑھانا

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
امید کہ آپ بخیر وعافیت ہونگے
سوال: (١) خالدہ کا نکاح زید سے ہوا تھا ابھی زید نے خالدہ کو طلاق نہیں دی ہے پھر بھی امام صاحب نے خالدہ کا نکاح عمر کے ساتھ پڑھا دیا صورت مسؤلہ خالدہ کا نکاح عمر کے ساتھ ہوگیا یا نہیں؟
سوال: (٢) مذکورہ نکاح خواہ امام صاحب سے متعلق لوگوں میں طرح طرح کی باتیں ہورہی ہیں کچھ لوگ کہ رہے ہیں کہ امام صاحب کی بیوی امام صاحب کے نکاح سے نکل گئی اور بعض لوگ کہ رہے ہیں کہ امام صاحب کے پیچھے نماز نہیں ہوگی؟
مذکورہ دونوں مسئلوں کا ایسا جواب اور حل مطلوب ہے کہ جس سے مصلیان مطمئن ہو جائیں۔

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        صورتِ مسئولہ میں خالدہ کا نکاح پڑھوانا شرعاً ناجائز اور حرام ہے ، نکاح علی النکاح کالعدم ہو کر اس کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہتی ، اگر امام مذکور نے عمدًا یہ کام کیا ہو تو بوجہِ فاسق ہونے کے ان کی اقتداء مکروہِ تحریمی ہے ؛ بقیہ امام صاحب کی بیوی نکاح میں ہی ہے اور مصلیان کو امام صاحب سے جھگڑنے کی ضرورت نہیں ۔
وأما منکوحۃ الغیر ومعتدتہ فالدخول فیہ لا یوجب العدۃ إن علم أنہا للغیر؛ لأنہ لم یقل أحد بجوازہ فلم ینعقد أصلاً۔ (شامي، کراچي۳/۱۳۲، ۵۱۶،شامي، زکریا ۴/۲۷۴، ۵/۱۹۷، البحرالرائق، کوئٹہ ۴/۱۴۴، زکریا۴/۲۴۲)
لایجوز للرجل أن یتزوج زوجۃ غیرہ، وکذلک المعتدۃ کذا في السراج الوہاج سواء کانت العدۃ عن طلاق، أووفاۃ۔ (فتاوی عالمگیري، زکریا۱/۲۸۰جدید زکریا۱/۳۴۶)
مستفاد از فتاوی حقانیہ جلد 3/ 136 اکوڑہ خٹک
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
07/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 10/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی
07/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 10/ دسمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

10 Dec, 05:42


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_النکاح ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461818▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
جہیز لینا اور نکاح مسجد میں پڑھانا :

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       مفتی صاحب آپ سے گزارش ہے شادی میں جہیز لیا لیکن لڑکا چاہتا ہے کہ نکاح مسجد میں ہو کیا نکاح ہوگا یا نہیں؟ حضرت مہربانی کرکے بتا دیں حضرت

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        جہیز کی وجہ سے مسجد میں نکاح پڑھانا ممنوع نہیں ۔
عن عائشۃ -رضی اﷲ عنہا- قالت: قال رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم: أعلنوا ہذا النکاح، واجعلوہ في المساجد، واضربوا علیہ بالدفوف۔(ترمذي شریف، کتاب النکاح، باب ماجاء في إعلان النکاح، النسخۃ الہندیۃ ۱/ ۲۰۷، دارالسلام، رقم: ۱۰۸۸) فتاوی قاسمیہ جلد 12/ 515 اشرفیہ دیوبند
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
07/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 10/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : مفتی محمد حق نواز
07/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 10/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد فاروق ابن مولانا محمد یعقوب صاحب
07/ جمادی الاخری 1446 ھ مطابق 10/دسمبر 2024ء.

█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

10 Dec, 01:11


▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒

📖 #کتاب_الصلوۃ ؛ #زلۃ_القاری 📖

📚سوال نمبر: (14410624)📚

عنوان :- فویل للمصلین پر وقف کرنے سے نماز کا حکم

سوال :- سوال یہ ہے کہ ایک شخص نے فویل المصلين پر سانس توڑ دی تو کیا نماز فاسد ہو جائے گی یا نہیں؟
      ✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا :
        صورتِ مسئولہ میں نماز ہوگئی ۔
قال الحصکفی:أَوْ بِوَقْفٍ وَابْتِدَاءٍ لَمْ تَفْسُدْ وَإِنَّ غُیِّرَ الْمَعْنَی بِہِ یُفْتَی بَزَّازِیَّةٌ۔قال ابن عابدین : (قَوْلُہُ أَوْ بِوَقْفٍ وَابْتِدَاءٍ) قَالَ فِی الْبَزَّازِیَّةِ: الِابْتِدَاءُ إنْ کَانَ لَا یُغَیِّرُ الْمَعْنَی تَغْیِیرًا فَاحِشًا لَا یُفْسِدُ، نَحْوُ الْوَقْفِ عَلَی الشَّرْطِ قَبْلَ الْجَزَاءِ وَالِابْتِدَاءُ بِالْجَزَاءِ، وَکَذَا بَیْنَ الصِّفَةِ وَالْمَوْصُوفِ؛ وَإِنْ غَیَّرَ الْمَعْنَی نَحْوُ - {شَہِدَ اللَّہُ أَنَّہُ لا إِلَہَ} [آل عمران:)ثُمَّ ابْتَدَأَ - بِإِلَّا ہُوَ - لَا یُفْسِدُ عِنْدَ عَامَّةِ الْمَشَایِخِ لِأَنَّ الْعَوَّامَ لَا یُمَیِّزُونَ؛ وَلَوْ وَقَفَ عَلَی - {وَقَالَتِ الْیَہُودُ} [التوبة)ثُمَّ ابْتَدَأَ بِمَا بَعْدَہُ لَا تَفْسُدُ بِالْإِجْمَاعِ. اہ.وَفِی شَرْحِ الْمُنْیَةِ: وَالصَّحِیحُ عَدَمُ الْفَسَادِ فِی ذَلِکَ کُلِّہِ۔ (الدر المختار مع رد المحتار :۶۳۲/۱)
الوجہ الثانی: أن یتغیر بہ المعنی تغیراً فاحشاً بأن قرأ {شَہِدَ اللَّہُ أَنَّہُ لا إِلَہَ} (آل عمران)ووقف ثم قرأ {إِلاَّ ہُوَ} (آل عمران)وقرأ {وَقَالَتِ النَّصَرَی} (البقرة) ووقف ثم قال: {الْمَسِیحُ ابْنُ مَرْیَمَ} (المائدة) ... وفی ہذا الوجہ لا تفسد صلاتہ عند علمائنا، وعند بعض العلماء تفسد صلاتہ، والفتوی علی عدم الفساد علی کل حال؛ لأن فی مراعاة الوقف والوصل والابتداء، إیقاع الناس فی الحرج، خصوصاً فی حق العوام، والحرج مدفوع شرعاً.(المحیط البرھانی: ۳۳۰/۱، الفصل الثامن فی الوقف) فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 164324۔
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
06/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 09/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد ساجد مظاہری
06/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 09/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی
06/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 09/ دسمبر 2024ء ۔
https://t.me/daruleftabhatabari

https://www.facebook.com/groups/380376276110372/

دارالافتاء بھاٹاباری

10 Dec, 00:40


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_العقیقۃ ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461817▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
بانجھ بکری کے عقیقہ کا حکم :

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسٔلہ ذیل کے بارے میں کہ جو بکری بچہ نہیں دیتی ہے یعنی بہلی ہو اس میں عقیقہ کر سکتے ہیں کہ نہیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں      

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        بانجھ بکری کا عقیقہ درست ہے ۔
في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : تجوز الأضحیۃ بالعاجزۃ عن الولادۃ لکبر سنہا ۔ (۵/۲۹۷ ، الباب الخامس ۔۔۔ الخ)
و في ’’ الموسوعۃ الفقہیۃ ‘‘ : أما الأنعام التي تجزئ التضحیۃ بہا ، لأن عیبہا لیس بفاحش فہي کالآتي ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ العاجزۃ عن الولادۃ لکبر سنہا ۔ (۵/۸۵ - ۸۶ ، الأضحیۃ)
و في ’’ الفقہ الحنفي في ثوبہ الجدید ‘‘ : وتجوز التضحیۃ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ العاجزۃ عن الولادۃ لکبر سنہا ۔ (۵/۲۱۲، التضحیۃ ، ما یجوز في التضحیۃ وما لا یجوز)
مستفاد از المسائل المہمۃ فیماابتلت بہ العامۃ جلد ٥/ ١٨١ اکل کوا مہاراشٹر، فتاوی قاسمیہ جلد ٢٢/ ٤٠٦ اشرفیہ دیوبند ۔
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
06/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 09/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی
06/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 09/ دسمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

09 Dec, 15:09


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الجنائز ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461816▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
غیر مسلم کے جنازہ میں شرکت کا حکم :

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       غیر مسلموں کے جنازہ میں شرکت کرنے اور ان کے ساتھ شمسان گھاٹ جانے اور ان کے مذہبی رسومات کو انجام دینے کا کیا حکم ہے؟

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        غیر مسلموں کے جنازہ میں شرکت کرنا ، اور مرگھٹ میں ان کے مذہبی رُسوم کو انجام دینا ، دونوں باتیں ناجائز ہیں، البتہ گھر پر تعزیت کر سکتے ہیں۔
قال اﷲ تعالٰی: لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْکَافِرِیْنَ اَوْلِیَآئَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَمَنْ یَفْعَلْ ذٰلِکَ فَلَیْسَ مِنَ اللّٰہِ فِیْ شَیْئٍ ۔ آل عمران: ۲۸
ولابأس بضیافۃ الذمي، وإن لم یکن بینہما إلا معرفۃ کذا في الملتقط وفي التفاریق لابأس بأن یضیف کافراً لقرابۃ، أو لحاجۃ کذا في التمرتاشي۔ (عالمگیری، کتاب الکراہیۃ، الباب الرابع عشر، زکریا قدیم ۵/۳۴۷، جدید ۵/۴۰۱
( مستفاد از فتاوی محمودیہ جلد ٨/ ٦٥١ ڈابھیل، المسائل المہمۃ فیماابتلت بہ العامۃ جلد ٧/ ١١٣ اکل کوا مہاراشٹر، فتاوی قاسمیہ جلد ٢٤/ ٢٨١ اشرفیہ دیوبند )
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
06/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 09/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : منظر عالم غفرلہ
06/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 09/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : مبین احمد اشرفی
06/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 09/ دسمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

09 Dec, 15:08


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الصلوۃ ؛ #باب_الإمامۃ ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461815▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
پندرہ سال کے حافظ صاحب کا تراویح پڑھانا

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       مفتی صاحب!
مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ حافظ صاحب کی پندرہ سال عمر ہونے کے بعد وہ تراویح پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟
براہِ کرم حسبِ فرصت توجہ کی گذارش

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        صورتِ مسئولہ میں حافظ صاحب کی عمر جب پندرہ سال پوری ہوچکی ہے تو اس کی امامت درست ہے۔
فإن لم یوجد فیہما شيء فحتی یتم بکل منہا خمس عشرۃ سنۃ بہ یفتی، قولہ فإن لم یوجد فیہما أي في الغلام و الجاریۃ و … ولا اللحیۃ۔ (درمختار مع الشامي ۹؍۲۲۶زکریا)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
06/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 09/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : شہاب الدین مشتاق
06/جمادی الأخری 1446ھ مطابق 09/ دسمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

09 Dec, 03:36


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_البیوع ؛ #باب_الاستصناع ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461814▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
بیع استصناع کی تعریف :

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       مفتی صاحب بیع استصناع کیا ہے اس کے معنی کیا ہیں ؟ کسی چیز کو آرڈر سے بنوانا استصناع ہی ہے؟

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        جی کسی دوسرے کو کوئی چیز بنانے کا حکم دینا یا اس کی فرمائش کرنا یا یہ کہ خریدار بیچنے والے سے یہ کہے کہ مجھے فلاں چیز اس طرح کی اور ان صفات کے ساتھ بنا کر دے دو تو یہ استصناع ہے۔
لیکن استصناع کے صحیح ہونے کے لیے کچھ شرائط ہیں جن کے بغیر یہ عقد درست نہیں ہوتا۔
. ایسی چیز پر معاملہ کیا جائے جس کو بنانا پڑتا ہو ۔
. اس کی صفات معاملے کے وقت متعین کر دی گئی ہوں ۔
. اس چیز کو بنانے کے لیے جو خام مال کی ضرورت ہے وہ بھی بنانے والے کا ہو۔
. ایسی چیز بنوائی جائے جس کا عام رواج ہو یعنی جو چیزیں عام طور پر بنوائی جاتی ہیں ان کا عقد استصناع درست ہے، اور بائع اہل صنعت میں سے ہو۔
في ’’ الشامیۃ ‘‘: الاستصناع ہو لغۃ طالب الصنعۃ وأما شرعاً فہو طالب العمل منہ في شيء خاص علی وجہ مخصوص ۔ (۷/۳۶۵ ، کتاب البیوع، باب السلم ، مطلب الاستصناع)
في’’ الفقہ الإسلامي وأدلتہ ‘‘: وحکم الاستصناع : ثبوت الملک للمستصنع في العین المصنوعۃ في الذمۃ وثبوت للصانع في البدل المتفق علیہ وإنہ عقد غیر لازم قبل الصنع وبعد الفراغ من الصنع في حق الصانع والمستصنع معاً فیکون لکل من العاقدین الخیار في إمضاء العقد أو فسخہ والعدول عنہ قبل رؤیۃ المستصنع الشيء المصنوع ۔ (۵/۳۶۵۰)
و في ’’ الفقہ الحنفي في ثوبہ الجدید ‘‘: الاستصناع عقد غیر لازم قبل العمل من الجانبین بلا خلاف حتی کان لکل واحد منہما خیار الامتناع عن العمل کالبیع بالخیار للمتابعین فإن لکل منہما الفسخ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وإن باعہ الصانع قبل أن یراہ المستصنع جاز وہذا ہو ظاہر الروایۃ ۔ (۴/۳۰۲ - ۳۰۴ ، الاستصناع)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
06/جمادی الأولی 1446ھ مطابق 09/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی
06/جمادی الأولی 1446ھ مطابق 09/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : عبدالباری قاسمی
06/جمادی الأولی 1446ھ مطابق 09/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد نفیس قاسمی
06/جمادی الأولی 1446ھ مطابق 09/ دسمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد ساجد مظاہری
06/جمادی الأولی 1446ھ مطابق 09/ دسمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

12 Nov, 03:51


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الصلوۃ ؛ #باب_السنن_و_النوافل ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461811▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
رکوع سے اٹھتے وقت سمع اللہ لمن حمدہ اور ربنا لک الحمد دونوں پڑھیں یا صرف سمع اللہ لمن حمدہ؟

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       حضرت مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ عورتیں نماز میں رکوع سے اٹھتے وقت سمع اللہ لمن حمدہ اور ربنا لک الحمد دونوں پڑھیں یا صرف سمع اللہ لمن حمدہ؟

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        مرد اور عورت دونوں کو جب کہ وہ منفرد ہوں "سمع اللہ لمن حمده، ربنا لك الحمد" پورا پڑھنا چاہیے اگر مقتدی ہیں تو صرف " ربنا لك الحمد" پڑھیں۔
( مستفاد از فتاوی محمودیہ جلد ٥/ ٦١٠ ڈابھیل،فتاوی دارالعلوم دیوبند جلد ٢/ ١٢١ دارالاشاعت کراچی )
"وإن كان مقتدياً يأتي بالتحميد ولا يأتي بالتسميع بلاخلاف، وإن كان منفرداً الأصح أنه يأتي بهما، كذا في المحيط، وعليه الاعتماد، وكذا في التاتارخانيۃ، وهو الأصح هكذا في الهداية".(الفتاوى العالمكيرية، كتاب الصلوة، الباب الرابع في صفة الصلاة، الفصل الثالث في سنن الصلوة ۷۴/۱، رشیدیه)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
07/جمادی 1446ھ مطابق 12/ نومبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی
07/جمادی 1446ھ مطابق 12/ نومبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : مبین احمد اشرفی
07/جمادی 1446ھ مطابق 12/ نومبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد شہاب الدین مشتاق
07/جمادی 1446ھ مطابق 12/ نومبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد نفیس قاسمی
07/جمادی 1446ھ مطابق 12/ نومبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

12 Nov, 02:03


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الربوا ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461810▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
انٹرسٹ کی رقم مدرسہ کی باؤنڈری یا بیت الخلاء میں لگانے کا حکم:

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       مفتی صاحب مجھے مسئلہ یہ معلوم کرنا تھا کہ بینک سے بطورِ انٹرسٹ ملنے والی رقم مدرسہ کی باؤنڈری یا بیت الخلاء میں لگا سکتے ہیں؟

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
       بینک سے بطورِ انٹرسٹ ملنے والی رقم مدرسہ کی باؤنڈری یا بیت الخلاء میں لگانا درست نہیں ہے بلکہ بلانیتِ ثواب مدرسہ کے غریب، مسکین طلباء(جو کہ صاحب نصاب نہ ہو) پر صدقہ کردیا جائے۔
ویردونہا علی أربابہا إن عرفوہم، وإلا تصدقوا بہا لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علی صاحبہ اہ(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 6/ 385) ( فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 606022)
لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علی صاحبہ۔ (شامي، کتاب الحظر والإباحۃ / باب الاستبراء، فصل في البیع ۶؍۳۶۵ کراچی، ۹؍۵۵۳ زکریا) (کتاب النوازل جلد 11/ 347 جاوید دیوبند)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
19/ربیع الثانی 1446ھ مطابق 23/ اکتوبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی
19/ربیع الثانی 1446ھ مطابق 23/ اکتوبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

12 Nov, 02:02


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_ال ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461809▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
عمرہ میں جائے یا بھائی کی مدد کرے؟ اور عمرہ کے موقع پر دعوت کا حکم :

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
امید ہے کہ مفتی صاحب خیر و عافیت کے ساتھ ہوں گے...
مسئلہ یہ ہے کہ زید، عمر اور بکر تین بھائی ہیں ۔
زید بڑا ہے اور عمر سب سے چھوٹا ہے اور بکر بیچ والا ہے، زید اور بکر نے مل کر عمر کو پڑھایا یہاں تک کہ عمر کے تمام اخراجات برداشت کیے، شادی اور سرکاری نوکری کے اخراجات بھی برداشت کیے اور گھر بھی بناکر دیا فی الحال سارے بھائی کھانے پینے سے لے کر رہن سہن تک الگ الگ ہیں ۔
اب ضروری مسئلہ یہ ہے کہ بکر کی بیوی بہت بیمار چل رہی ہے جس کے علاج میں بکر مقروض چل رہا ہے اور عمر عمرہ کے لیے جا رہا ہے تو ایسی صورت میں شرعی اور اخلاقی لحاظ سے عمر کو کیا کرنا چاہیے آیا عمرہ یا پھر اپنے بھائی کی بیوی کا علاج؟
نیز عمر نے عمرہ سے پہلے ایک بڑے پیمانہ پر دعوت کا پروگرام بھی کیا جس میں سگی بھتیجی کو کسی نااتفاقی کی وجہ سے ترک بھی کر دیا یہاں تک بات چیت بھی بند ہے...... ایسی صورت میں عمر کے عمرہ کا کیا حکم ہوگا؟

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        آپ کا سوال دارالافتاء دارالعلوم دیوبند بھیجا گیا تھا وہاں سے جو جواب موصول ہوا ہے وہ منسلک ہے ملاحظہ فرمائیں۔
اگر کسی کے پاس وسعت ہے تو اس پر عمرہ کرنا سنت مؤکدہ ہے ۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں عمر کا عمرے میں جانا تو شرعًا درست؛ بلکہ محمود ہے؛ باقی اسے چاہیے کہ حسبِ استطاعت بھائی کا تعاون بھی کرے تاکہ بھائی اپنی بیوی کا علاج بسہولت کرا سکے، عمر پر یہ اگرچہ لازم نہیں ہے لیکن حسنِ اخلاق اور صلہ رحمی کا تقاضہ ہے کہ ایسی ضرورت کے موقع پر بھائی کی مدد کرے۔
(العمرة في العمر مرة سنة مؤكدة) أي إذا أتى بها مرة فقد أقام السنة غير مقيد بوقت ( درمختار مع رد المحتار جلد ٢ / ٥٧٢ بیروت)
(٢). حج و عمرہ میں جانے سے پہلے دعوت ایک طرح کی رسم ہے، عمر کو چاہیے تھا کہ وہ اس کا اہتمام نہ کرتا، نیز اسے چاہیے تھا کہ بھتیجی سے تعلق استوار کر لیتا، قطعِ کلام بہت برا ہے، بہر حال اس کی وجہ سے عمر کا عمرہ متأثر نہ ہوگا، بلکہ وہ درست ہوجائے گا اور بشرطِ اخلاص اجر بھی ملےگا۔(فتوی نمبر 633379)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
نَقَلَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
09/جمادی 1446ھ مطابق 12/ نومبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

12 Nov, 02:02


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الصلوۃ ؛ #باب_القراءۃ ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461808▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
دوسورتوں کے درمیان ایک کا فاصلہ کرنا مکروہ ہے ۔
█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       مفتی صاحب ایک سوال یہ ہے کہ نماز میں کیا دو سورتیں چھوڑنا ضروری ہے یا ایک بھی سورت چھوڑ کر پڑھ سکتے ہیں؟

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        بہتر یہ ہے کہ ترتیب وار قراءت کی جائے البتہ دو سورتوں کے درمیان چھوٹی سورت سے قصداً فصل کرنا مکروہِ تنزیہی ہے، اور اگر یہ سہواً ہوتو مکروہ بھی نہیں ہے ۔
ویکرہ الفصل بسورۃ قصیرۃ‘ وأن یقرأ منکوساً الخ ( الدر المختار‘ فصل فی القراء ۃ ۱/۵۴۶ ط سعید )
مستفاد از فتاوی فریدیہ ٢/ ٤٣٦ دارالعلوم صدیقیہ زروبی ضلع صوابی پاکستان ،کفایت المفتی جلد ٣/ ٤٥٧ دارالاشاعت کراچی، المسائل المہمۃ فیماابتلت بہ العامۃ جلد 5/ 93 اکل کوا مہاراشٹر
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
07/جمادی الأولی 1446ھ مطابق 10/ نومبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : شاہد حسن عثمانی
09/جمادی الأولی 1446ھ مطابق 12/ نومبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری
09/جمادی الأولی 1446ھ مطابق 12/ نومبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد سلمان
09/جمادی الأولی 1446ھ مطابق 12/ نومبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

08 Nov, 00:11


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الصلوۃ ؛ #باب_زلۃ_القاری ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461807▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
وَ اِنَّہٗ لَحَسْرَۃٌ عَلَی الْکٰفِرِیْنَ کی جگہ وانه لحسرة على اليقين پڑھنے سے نماز کا حکم :

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       امام صاحب نے فجر کی نماز میں سورہ حاقہ کی آیت وَ اِنَّہٗ لَحَسْرَۃٌ عَلَی الْکٰفِرِیْنَ(۵۰) کی جگہ وانه لحسرة على اليقين پڑھا تو کیا نماز ہو جائیگی یا اعادہ کرنا پڑیگا؟

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        صورتِ مسئولہ میں نماز کا اعادہ کیا جائے ۔
فإن کان یغیر المعنی تفسد صلاتہ بلا خوف نحو إن قرأ: ’’والذین آمنوا وکفروا باللّٰہ ورسولہ أولئک ہم الصدیقون‘‘۔ (الفتاویٰ التاتارخانیۃ ۲؍۱۰۲ رقم: ۱۸۶۲ زکریا) کتاب النوازل جلد ٣/ ٥٨٣ جاوید دیوبند
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
05/جمادی الأولی 1446ھ مطابق 08/ نومبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی
05/جمادی الأولی 1446ھ مطابق 08/ نومبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

04 Nov, 10:16


السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

ذوالمجد والکرم ممبران :

حالات حاضرہ سے متعلق حقیقت پر مبنی ایک شاندار نظم
https://youtu.be/00Je3V4Deec?si=FkgEqMD3i9xl9rfo

  اللہ تعالیٰ کا ہر حال میں شکریہ ادا کیا جائے....

دارالافتاء بھاٹاباری گروپ کے تحت دو یوٹیوب چینل کی تشکیل دی گئی ہے.... جن میں حمد و نعت اور حالات حاضرہ سے متعلق جدید نظم، ترانہ ،مرثیہ وغیرہ کو اپلوڈ کیا جاتا ہے .....
  دونوں چینل کو سبسکرائب کرکے ہماری ہمت افزائی کی جائے. فقط والسلام

فسانۂ درد و غم (تیسرا حصہ) ضرور سنیں

انصاف ہمیں اب کیسے ملے ؟ منصف ہی یہاں جب قاتل ہے
امیدِ بھلا اب کیسے رہے ؟ رہبر ہی یہاں جب قاتل ہے

کلام مفتی منور بھاٹاباڑی
آواز حافظ عبدالقيوم جمال صاحب

مکمل سننے کے لیے چینل میں تشریف لے جائیں
Mufti Munawwar Bhatabari


https://youtu.be/00Je3V4Deec?si=FkgEqMD3i9xl9rfo

Qari Noorul Islam

https://youtube.com/@qarinoorulislam8434?si=Nry0H_-fucFrCKjB

دارالافتاء بھاٹاباری

01 Nov, 06:09


ظلم و ستم کی وادی ہے صاحب!
کلام مفتی منور بھاٹاباڑی

دل توڑ کے پوچھے ہیں کیسے ہو زمانے میں
مسموم نمک دے کر رہتے ہیں ستانے میں

لگتے ہیں سبھی ہر پل اپنے ہیں زمانے میں
محبوب بنا کے پھر ہاں خوب رُلاتے ہیں

دل توڑ کے پوچھے ہیں کیسے ہو زمانے میں
مسموم نمک دے کر رہتے ہیں ستانے میں

کرکے وہ تَو میٹھی باتیں دل کو لُبھاتے ہیں
اپنا تَو بنا کے پھر وہ ظلم ہی ڈھاتے ہیں

دل توڑ کے پوچھے ہیں کیسے ہو زمانے میں
مسموم نمک دے کر رہتے ہیں ستانے میں

لگتے ہیں شریفانہ ہوتے ہیں فریبانہ
ہاں طرز یہی اکثر اپنا کے ستاتے ہیں

دل توڑ کے پوچھے ہیں کیسے ہو زمانے میں
مسموم نمک دے کر رہتے ہیں ستانے میں

حالات کو جو ہر دم برداشتَ کرتے ہیں
رب کا تو کبھی وہ پھر انعام بھی پاتے ہیں

دل توڑ کے پوچھے ہیں کیسے ہو زمانے میں
مسموم نمک دے کر رہتے ہیں ستانے میں

پڑھ کے یہ عطاء اللہ تم کو جو سُنائے ہیں
ہاں دل سے دعا دیں گرحق بات سنائے ہیں

دل توڑ کے پوچھے ہیں کیسے ہو زمانے میں
مسموم نمک دے کر رہتے ہیں ستانے میں

ہے کون منور تیرا یار زمانے میں
اُلجھا کے تجھے اکثر مقصود نکالے ہیں
04-03-2024

دارالافتاء بھاٹاباری

11 Oct, 16:41


گذارش ہے کہ اپنے موبائل کی فون آنے والی گھنٹی میں اس آواز کو جگہ دیجیے

از رشحات قلم : مفتی منور بھاٹاباڑی

فون آیا ہے صاحب اٹھا لیجیے
گھنٹی بجنے لگی ہے اٹھا لیجیے

دیکھیے فون کو تو ذرا دیکھیے
ہے کسی کو ضرورت اٹھا لیجیے
10-10-2024

دارالافتاء بھاٹاباری

11 Oct, 01:24


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الصلوۃ ؛ #باب_الأذان_و_الإقامۃ ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461806▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
منفرد لڑکی کے لیے اقامت کا حکم:

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       اگر لڑکی تنہا نماز پڑھے تو کیا تکبیر(اقامت) کہی گی یا نہیں؟

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        صورتِ مسئولہ میں لڑکی اگر حالتِ سفر میں ہے تو اس کے لئے ترکِ اقامت مکروہ ہے، اور اگر حالتِ اقامت میں ہے اور گھر میں نماز پڑھتی ہے، تو اقامت افضل واحسن ہے؛ لیکن حالتِ اقامت میں اقامت ترک کرنا مکروہ بھی نہیں ہے ۔
عن علقمۃ قال: صلی عبد اللہ بن مسعود بي وبالأسود بغیر أذان ولا إقامۃ ور بما، قال: یجزئنا أذان الحي وإقامتہم۔ (السنن الکبری للبیہقي، الصلاۃ، باب الإکتفاء بأذان الجماعۃ وإقامتہم، دارالفکر ۲/ ۱۶۶، رقم: ۱۹۵۰)
عن أم ورقۃ الأنصاریۃ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کان یقول: انطلقوا بنا إلی الشہیدۃ، فنزورہا، فأمر أن یؤذن لہا ویقام وتؤم أہل دارہا في الفرائض۔ (السنن الکبری للبیقہي، الصلاۃ، باب الإکتفاء بأذان الجماعۃ وإقامتہم، دارالفکر ۲/ ۱۶۶، رقم: ۱۹۴۸)
إذا صلی رجل في بیتہ واکتفی بأذان الناس وإقامتہم أجزأہ من غیر کراہۃ … والمسافر إذا صلی وحدہ وترک الأذان والإقامۃ، أو ترک الإقامۃ، فإنہ یکرہ لہ ذلک، والمقیم إذا صلی وحدہ بغیر أذان ولا إقامۃ، لایکرہ۔ (الفتاوی التاتارخانیۃ، قدیم ۱/ ۵۲۴، کتاب الصلوۃ، الفصل الثاني في الأذان، زکریا ۲/ ۱۵۱، رقم: ۲۰۰۵-۲۰۰۶)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
07/ربیع الثانی 1446ھ مطابق 11/ اکتوبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : ابو محمود شاہد حسن عثمانی
07/ربیع الثانی 1446ھ مطابق 11/ اکتوبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری
07/ربیع الثانی 1446ھ مطابق 11/ اکتوبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

10 Oct, 00:05


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الحظر_و_الإباحۃ ؛ #باب_ما_یتعلق_بالشعر ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461805▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
عورتوں کا اپنے بالوں کی چوٹی باندھنے کا حکم

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       جناب محترم مفتی صاحب!
عورت کا اپنے سر کے بالوں کی چوٹی باندھنا کیسا ہے؟

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        درست ہے ۔
عن أم سلمۃؓ، قال: قلت یا رسول اﷲ! إني امرأۃ أشد ضفر رأسي فأنقضہ لغسل الجنابۃ الحدیث (صحیح مسلم، باب حکم ضفائر المغتسلۃ، النسخۃ الہندیۃ ۱/۱۴۹، بیت الأفکار رقم: ۳۳۰، سنن الترمذي، باب ہل تنقض المرأۃ شعرہا عند الغسل، النسخۃ الہندیۃ ۱/۱۶، دار السلام رقم: ۱۰۵، سنن أبي داؤد، باب المرأۃ ہل تنقض شعرہا عند الغسل، النسخۃ الہندیۃ ۱/۳۳، دار السلام رقم:۲۵۱)
لا بأس للمرأۃ أن تجعل في قرونہا وذوائبہا شیئًا من الوبر۔ (الفتاویٰ الہندیۃ، کتاب الکراہیۃ / الباب العشرون في الزینۃ ۵؍۳۵۸)
اتفق جمہور الفقہاء علی استحباب ضفر المرأۃ ثلاث ضفائر۔ (الموسوعۃ الفقہیۃ ۲۶؍۱۰۴)
مستفاد از کتاب النوازل جلد 15/ 520 جاوید دیوبند، فتاوی قاسمیہ جلد 23/ 589 اشرفیہ دیوبند
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
05/ربیع الثانی 1446ھ مطابق 09/ اکتوبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : ابو محمود شاہد حسن عثمانی
05/ربیع الثانی 1446ھ مطابق 09/ اکتوبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری
05/ربیع الثانی 1446ھ مطابق 09/ اکتوبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی
05/ربیع الثانی 1446ھ مطابق 09/ اکتوبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

10 Oct, 00:03


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الجنائز؛ #باب_المیت ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461804▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
میت کو ویڈیو کال میں دیکھنا کیسا ہے؟

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
      حضرت مفتی صاحب
میت کو ویڈیو کال میں دیکھنا کیسا ہے؟
دلائل کے ساتھ جواب ارسال فرمائیں برائے مہربانی ہوگی
█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        درست نہیں ہے ۔
مستفاد از فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 149642 ، فتاوی بنوریہ رقم الفتوی : فتوی نمبر : 144110201527
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
04/ربیع الثانی 1446ھ مطابق 08/ اکتوبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد شہاب الدین مشتاق صوفی
05/ربیع الثانی 1446ھ مطابق 09/ اکتوبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

08 Oct, 16:39


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الحظر_و_الإباحۃ ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461803▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
دعوت نامہ پر لڑکی کا نام لکھنا

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       محترم مفتی صاحب
میں محمد فضیل ابن حضرت مولانا سلیمان صاحب سیندھنی پالن پوری
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ و احسانہ ونعمہ
میں امید کرتا ہوں کہ آپ اللہ کے شکر سے بخیر ہوں گے حضرت مفتی صاحب سے مودبانہ التماس ہے کہ ایک مسئلے کی شرعا تفصیلی جواب دہی فرما کر ممنون و مشکور ہونگے
مسئلہ یہ ہیکہ شادی بیاہ میں داعی مہمانوں کو جب اپنے گھر مدعو کرتاہے تو آج کل کے رواج کے مطابق کنکوتری (کارڈ) بنواتے ہیں تو اس کارڈ میں مع شوہر کے ہونے والی بیوی محترمہ کا نام بھی کارڈ میں لکھتے ہیں اور وہ کارڈ رشتہ دار اور غیر رشتہ دار مرد و زن کو بانٹتے ہیں تو اس طرح کارڈ پر عورت کا نام لکھنا شرعا کیسا ہے ؟ مفصل مع دلیل جواب مرحمت فرمائیے ، جزاک اللّٰه خیرا کثیرا

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        دعوت نامے میں لڑکی کا نام لکھنا جائز ہے لیکن غیر مناسب عمل ہے؛ اس لئے کہ بسا اوقات عورتوں کے نام پڑھ کر بھی مردوں کی طبیعت میں ہیجان پیدا ہوتاہے اس لیے لڑکی کے نام کے بغیر دعوت نامہ جاری کرنا چاہئے۔مستفاد از فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 42895 ،فتاوی قاسمیہ جلد ٣/ ١١ اشرفیہ دیوبند
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
04/ ربیع الثانی 1446ھ مطابق 08/ اکتوبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی
04/ ربیع الثانی 1446ھ مطابق 08/ اکتوبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد شہاب الدین مشتاق صوفی
05/ربیع الثانی 1446ھ مطابق 09/ اکتوبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

02 Oct, 11:36


السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

ذوالمجد والکرم ممبران :

کشن گنج بہار سیلاب پر ایک شاندار نظم


  اللہ تعالیٰ کا ہر حال میں شکریہ ادا کیا جائے....

دارالافتاء بھاٹاباری گروپ کے تحت دو یوٹیوب چینل کی تشکیل دی گئی ہے.... جن میں حمد و نعت اور حالات حاضرہ سے متعلق جدید نظم، ترانہ ،مرثیہ وغیرہ کو اپلوڈ کیا جاتا ہے .....
  دونوں چینل کو سبسکرائب کرکے ہماری ہمت افزائی کی جائے. فقط والسلام

وقت سیلاب جب بھی یہاں آتا ہے
پانی پانی کشن گنج ہو جاتا ہے

کلام مفتی منور بھاٹاباڑی
آواز حافظ سلمان خورشید صاحب

مکمل سننے کے لیے چینل میں تشریف لے جائیں
Mufti Munawwar Bhatabari

https://youtu.be/0SNRYTEGV1A?si=8Nw9u6OE0Ee0PWby

Qari Noorul Islam

https://youtu.be/7qmc7H_aDjs?si=BKYYTkO8MFQq9m2j

دارالافتاء بھاٹاباری

28 Sep, 14:30


نظم برائے کنکئی اور مہا ندی کی تباہی

کلام مفتی منور بھاٹاباڑی
آواز بابو راحت دھی بھات

وقتِ سیلاب جب بھی یہاں آتا ہے
پانی پانی کشن گنج ہو جاتا ہے

ہر طرف پانی پانی ہی ہونے لگا
اچھے گھر والا بھی پھر سے بہنے لگا
پانی کی زد میں ہر کوئی آنے لگا
دیکھ کر رنج و غم رونا ہی آتا ہے

وقتِ سیلاب جب بھی یہاں آتا ہے
پانی  پانی  کشن  گنج  ہو  جاتا  ہے

ہاں کہیں کَنْکَئِی، تو کہیں مہہ ندی
گاؤں گاؤں ندی بستی بستی ندی
گویا ہر جا ندی گاؤں بستی ندی
اچھا خاصا گھرانہ بھی بہہ جاتا ہے

وقتِ سیلاب جب بھی یہاں آتا ہے
پانی پانی کشن گنج ہو جاتا ہے

کتنے ارمان سیلاب میں بہہ گیے
گھر زمیں مال و دولت سبھی بہہ گیے
رنج و غم اور الم میں ہی وہ رہ گیے
کام میں نا کسی کا کوئی آتا ہے

نہ کوئی رہنما نہ کوئی رہبری
نام کی رہبری اصل میں رہزنی
رہبری کچھ نہیں رہزنی ہر گھڑی
اس گھڑی بھی یہاں ظلم ہی ہوتا ہے

گویا کہ مرکے کوئی یہاں جیتا ہے
اس گھڑی جی کے کوئی یہاں مرتا ہے
دل سے راحت دعا بس یہی کرتا ہے
اور منور بھی رب سے دعا کرتا ہے
امن میں رکھ تو جو بھی یہاں رہتا ہے

27-09-2024

دارالافتاء بھاٹاباری

18 Sep, 09:41


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_النکاح ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461802▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
علاتی پوتی سے نکاح کا حکم

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام وعلماء دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ شہزاد نے دو شادی کی ایک بیوی سے دلشاد اور دوسری بیوی سے ساحل پیدا ہوئے ...
ساحل نے شادی کی جس سے مستقیم پیدا ہوا پھر مستقیم نے شادی کی تو اس سے دو بیٹیاں ایک زعفرانی اور ایک آسیہ پیدا ہوئیں .. تو پوچھنا یہ ہے کہ ساحل کے بیٹے مستقیم کی بیٹی زعفرانی سے دلشاد نکاح کرنا چاہتا ہے تو کیا یہ نکاح درست ہے؟
براہِ کرم جلد از جلد جواب مرحمت فرمائیں کیوں کہ اس مسئلے کو لے کر ماحول ہنگامہ پذیر ہے..
█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        ساحل اور دلشاد دونوں علاتی بھائی ہیں اور ساحل کا بیٹا مستقیم علاتی بھتیجاہے اور زعفرانی علاتی بھتیجے کی لڑکی ہے یعنی دلشاد کی علاتی پوتی رشتہ محرمیت ہے دونوں کا نکاح نہیں ہوسکتا۔
الحرمة المؤبدة بالنسب…والصنف الثالث: الإخوة والأخوات من أي وجه كانوا لأب وام أو لأب أو لأم، وأولاد جميعهم وإن بعدوا". (النتف في الفتاوى للسغدي ، ۱/۲۵۳، دار الفرقان )
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
14/ ربیع الاول 1446ھ مطابق 18/ ستمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : شاہد حسن عثمانی
14/ ربیع الاول 1446ھ مطابق 18/ ستمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری
14/ ربیع الاول 1446ھ مطابق 18/ ستمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی
14/ ربیع الاول 1446ھ مطابق 18/ ستمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

18 Sep, 03:40


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_النکاح ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461802▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
علاتی پوتی سے نکاح کا حکم

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام وعلماء دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ شہزاد نے دو شادی کی ایک بیوی سے دلشاد اور دوسری بیوی سے ساحل پیدا ہوئے ...
ساحل نے شادی کی جس سے مستقیم پیدا ہوا پھر مستقیم نے شادی کی تو اس سے دو بیٹیاں ایک زعفرانی اور ایک آسیہ پیدا ہوئیں .. تو پوچھنا یہ ہے کہ ساحل کے بیٹے مستقیم کی بیٹی زعفرانی سے دلشاد نکاح کرنا چاہتا ہے تو کیا یہ نکاح درست ہے؟
براہِ کرم جلد از جلد جواب مرحمت فرمائیں کیوں کہ اس مسئلے کو لے کر ماحول ہنگامہ پذیر ہے..
█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        ساحل اور دلشاد دونوں علاتی بھائی ہیں اور ساحل کا بیٹا مستقیم علاتی بھتیجاہے اور زعفرانی علاتی بھتیجے کی لڑکی ہے یعنی دلشاد کی علاتی پوتی رشتہ محرمیت ہے دونوں کا نکاح نہیں ہوسکتا۔
الحرمة المؤبدة بالنسب…والصنف الثالث: الإخوة والأخوات من أي وجه كانوا لأب وام أو لأب أو لأم، وأولاد جميعهم وإن بعدوا". (النتف في الفتاوى للسغدي ، ۱/۲۵۳، دار الفرقان )
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
14/ ربیع الاول 1446ھ مطابق 18/ ستمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : شاہد حسن عثمانی
14/ ربیع الاول 1446ھ مطابق 18/ ستمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری
14/ ربیع الاول 1446ھ مطابق 18/ ستمبر 2024ء ۔
الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی
14/ ربیع الاول 1446ھ مطابق 18/ ستمبر 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

16 Sep, 12:44


السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

ذوالمجد والکرم ممبران :

وقف ترمیمی بل پر ایک شاندار نظم
https://youtu.be/AneapioUCGk?si=OrlQfD6DX_8lzR37

  اللہ تعالیٰ کا ہر حال میں شکریہ ادا کیا جائے....

دارالافتاء بھاٹاباری گروپ کے تحت دو یوٹیوب چینل کی تشکیل دی گئی ہے.... جن میں حمد و نعت اور حالات حاضرہ سے متعلق جدید نظم، ترانہ ،مرثیہ وغیرہ کو اپلوڈ کیا جاتا ہے .....
  دونوں چینل کو سبسکرائب کرکے ہماری ہمت افزائی کی جائے. فقط والسلام

وقف ترمیمی بل ہم نہیں مانتے
ایسے قانون کو ہم نہیں مانتے

کلام مفتی منور بھاٹاباڑی
آواز حافظ سلمان خورشید صاحب

مکمل سننے کے لیے چینل میں تشریف لے جائیں
Mufti Munawwar Bhatabari


https://youtube.com/@muftimunawwarbhatabari?si=zwtrcrZVanjRwsiY

Qari Noorul Islam

https://youtube.com/@qarinoorulislam8434?si=Nry0H_-fucFrCKjB

دارالافتاء بھاٹاباری

31 Aug, 16:20


کشن گنج کے چند مؤقر علماء کرام و مفتیان عظام کی فہرست

1/مولانا انوار عالم صاحب دارالعلوم بہادر گنج
2/مفتی جاوید اقبال صاحب کشن گنج
3/مولانا خالد انور صاحب سرائے کوری
4/مولانا غیاث الدین صاحب کشن گنج
5/مولانا فیض الرحمن صاحب کشن گنج
6/مولانا عبدالرشید صاحب رحمت پاڑہ
7/مولانا صدام صاحب پواخالی
8/مفتی جسیم اختر صاحب بوہیتہ
9/مولانا آفاق سبحانی صاحب بروا
10/مفتی محمد دانش انور صاحب گسترہ
11/مولانا فردوس صاحب بھگال
12/مفتی نورالابصار صاحب ڈلیا
13/مولانا سعیدالرحمن صاحب ٹینا
14/مولانا تفضیل صاحب رانی
15/مولانا افضال صاحب رانی
16/مولانا موسی صاحب رانی
17/مولانا عبداللہ صاحب ابن مولانا موسی صاحب
18/مولانا شمویل صاحب رانی
19/حافظ راحل صاحب امام بربٹہ ہاٹ
20/مولانا غفران صاحب بربٹہ ہاٹ
21/حافظ عبدالحمید صاحب رانی
22/حافظ کامل صاحب محسن گاؤں
23/مولانا شہباز صاحب ڈینگاٹولی
24/مولانا علاؤالدین صاحب ڈینگاٹولی
25/مولانا ابوماہر صاحب گھٹارو
26/مولانا ابرار عالم صاحب پوکھریا
27/مولانا اکمل رحمانی صاحب پوکھریا
28/مولانا محمود صاحب شاہ نگرا
29مولانا ابوالکلام صاحب شاہ نگرا
30/حافظ امام جامع مسجد مودھ ہاٹ
31/حافظ قیصر صاحب تتلیا مودھ
32/مولانا تسلیم صاحب گمہریا
33/مولانا عمران صاحب دھنسونا
34/مولانا ابوالکلام صاحب دھنسونا
35/مولانا مرشد اکرامی صاحب کٹی
36/قاری مرشد صاحب بہچاکٹی
37/مفتی عقیل صاحب بہچاکٹی
38/مولانا ہاشم صاحب کشن گنج
39/مولانا اکرام صاحب کشن گنج
40/قاری مشکور احمد صاحب کشن گنج
41/مولانا مشفق صاحب کشن گنج
42/قاری الیاس مخلص صاحب کشن گنج
43/مولانا محسن صاحب کشن گنج
44/مولانا غلام مصطفیٰ صاحب چھتر گاچھ
45/مفتی صبیح اختر صاحب چھتر گاچھ
46/مولانا نادر صاحب انجمن اسلامیہ کشن گنج
47/مفتی محمد ازہد لطیف صاحب ہانڈی بھاسہ
48/مولانا ابوسالک صاحب اقصیٰ پریس
49/مولانا قاری ابو ریحان صاحب پانی باغ
50/مولانا نور الاسرار صاحب کشن گنج
51/مولانا حسن صاحب دانتی کشن گنج
52/مولانا دلنواز انجم صاحب کشن گنج
53/مولانا دلنواز صاحب سکٹیہار
54/مولانا حامد انور صاحب ابن 55/مولانا عابد انور صاحب سکٹیہار
56/مولانا اسعد اللّٰہ صاحب رحمانیہ سونتھا
57/مولانا ومفتی عاصم انور صاحب امام پوٹھی ماری ہاٹ
58/مفتی رہبر نواز صاحب امام سونتھا مرکز
59/مولانا مرغوب الرحمن صاحب مہادیب دیگھی
60/مولانا زبیر صاحب ٹینا
61/مفتی منور بھاٹاباڑی ، فاضل مدرسہ اسلامیہ وقف صوفی باغ سورت
62/مفتی شمس الحق صاحب بشن پور مدرسہ
63/مفتی شبیر صاحب ہلدی کھوڑا مدرسہ
64/قاری وجہ القمر صاحب لائتور مدرسہ
65/مفتی اعظم صاحب بیگنا مدرسہ
66/مولانا مجیب صاحب بیگنا مدرسہ
67/مولانا ولی صاحب بوہیتہ
68/مولانا زاہدالرحمن صاحب بوہیتہ
69/مولانا وسیم صاحب سپٹیا
70/مولانا عبدالباری صاحب کوچادھامن
71/حافظ ظہور صاحب کوچادھامن
72/مولانا سید عالم صاحب ‌ندوی
73/مولانا شمیم اختر صاحب ندوی
74/مولانا سعود عالم صاحب کھتاٹولی
75/مولانا ثاقب صاحب کھتاٹولی
76/مولانا نعمان اکرم صاحب ندوی کھتاٹولی
77مولانا عاصم صاحب سرائے کوری
78/مفتی اظہار عالم صاحب دارالعلوم کشن گنج
79/مفتی ابصار صاحب ڈومریا
80/مولانا انظار صاحب ڈومریا
81/قاری اخلاق صاحب پواخالی
82/مفتی مناظر نعمانی صاحب التا باڑی
83/قاری سالم صاحب رشید پور
84/مولانا سلمان صاحب رشید پور
85/مولانا زاہر حسین صاحب التا باڑی
86/قاری شمیم صاحب مہرہ
87/قاری نثار صاحب مذکوری
88/حافظ افتخار صاحب ڈلیا
89/ مولانا اشفاق عالم صاحب سندرباری
90/حافظ تصور صاحب سونتھا
91/قاری ثاقب صاحب پوناس
92/حافظ حسین صاحب پوناس
93/حافظ نایاب حسین صاحب پوناس
94/مفتی حذیفہ صاحب پوناس
95/مولانا ممتاز صاحب ٹھکری باری
96/مولانا اسرار الحق صاحب ست بھیٹہ
97/مولانا ظہیر الحسن صاحب کٹھامٹھا
98/مولانا افتخار صاحب کٹھامٹھا
99/مفتی صنور صاحب کٹھامٹھا
100/مفتی صلاح الدین صاحب کھتاٹولی
101/مولانا توقیر صاحب سکٹیہار
102/مولانا برہان صاحب مدرسہ رحمانیہ
103/مولانا حنیف انجم صاحب ٹینا
104/مولانا مسعود صاحب پھول گاچھی
105/مولانا جنید صاحب
106/مفتی احمد نواز صاحب امام مسجد ابوبکر بہادر گنج
107/مولانا امان اللّٰہ صاحب امام جامع مسجد بہادر گنج
108/مولانا نفیس صاحب رحمان گنج
109/مفتی مناظر صاحب جھل جھلی
110/مولانا مختار صاحب
111/مولانا ظفر امام صاحب دارالعلوم بہادر گنج
112/مولانا قاری آزاد صاحب گوپال پور
113/مفتی شہزاد صاحب نٹواپارہ
114/مولانا راحل صاحب امام نرکلی ہاٹ۔
115/قاری حیدر صاحب بوہیتہ
116/مفتی محمد جانثار صاحب صفہ اکیڈمی بھٹہ ہاٹ
مرتب: عبدالباری قاسمی

(نوٹ) جامع مسجد ہانڈی بھاسہ کوچادھامن کشن گنج کی دو منزلہ تعمیراتی کام کی تکمیل پر دعوت دینے کے ارادے سے یہ فہرست تیار کی گئی ہے کچھ نام رہ گئے ہوں تو معذرت خواہ ہوں۔

دارالافتاء بھاٹاباری

29 Aug, 13:23


فسانۂ درد و غم ،دوسرا حصہ
کلام مفتی منور بھاٹاباڑی
آواز قاری عبد القیوم جمال صاحب

https://youtu.be/6YV_L4PGoEE?si=-WFizDs4m94o-d4-

انصاف ہمیں اب کیسے ملے؟ منصف ہی یہاں جب قاتل ہے ۔
امیدِ بھلا اب کیسے رہے؟ رہبر ہی یہاں جب قاتل ہے ۔

رو داد سنا جو رونے لگا، ہم زخم سدا سہہ لیتے ہیں
امید وفا پر دھوکہ ملا، ہم پھر بھی وفا ہی کرتے ہیں
امیدِ وفا اب کیسے رہے؟دھوکہ ہی وفا میں داخل ہے ۔


انصاف ہمیں اب کیسے ملے؟ منصف ہی یہاں جب قاتل ہے ۔
امیدِ بھلا اب کیسے رہے؟ رہبر ہی یہاں جب قاتل ہے ۔

عزت نہ رہی عصمت نہ رہی ، اس دورِ درِندوں میں لوگو
غیرت نہ رہی عبرت نہ رہی ، اس دور درِندوں میں لوگو
عزت بھی ہماری کیسے رہے ؟ صوفی ہی یہاں جب گھائل ہے ۔

انصاف ہمیں اب کیسے ملے؟ منصف ہی یہاں جب قاتل ہے ۔
امیدِ بھلا اب کیسے رہے؟ رہبر ہی یہاں جب قاتل ہے ۔

وہ جھوٹ کہے تو کچھ بھی نہیں ، ہم سچ بھی کہیں تو مجرم ہیں
وہ قتل کرے تو چرچہ نہیں ، ہم آہْ کریں تو مجرم ہیں
قاتل کو کبھی قاتل نہ کہے اس دور کا وہ تو بُزدل ہے

انصاف ہمیں اب کیسے ملے؟ منصف ہی یہاں جب قاتل ہے ۔
امیدِ بھلا اب کیسے رہے؟ رہبر ہی یہاں جب قاتل ہے ۔

اب بکنے لگا حق گو بھی یہاں، اس دورِ ستم کے دھوکے میں
اب جھکنے لگا ہمدرد یہاں ، اس ظلم و ستم کے جھونکے میں
ہمدردی ہمیں اب کیسے ملے؟ ہر کوئی یہاں جب قاتل ہے ۔

انصاف منور کیسے ملے؟منصف ہی یہاں جب قاتل ہے ۔
امیدِ بھلا اب کیسے رہے؟ رہبر ہی یہاں جب قاتل ہے ۔

29-06-2024

دارالافتاء بھاٹاباری

12 Aug, 17:08


طلباء مدارس سے اہم التجاء

کلام مفتی منور بھاٹاباڑی
بنام بابو عفان

پڑھ لیں ارمان سے ہر گھڑی ہم سدا
بابو عفان کی ہے یہی التجاء

مدرسہ آئے ہیں تو پڑھیں اور لکھیں
وقت اپنا کبھی ضائع ہم نہ کریں
بس لگن سے پڑھیں ہے یہی التجاء

پڑھ لیں ارمان سے ہر گھڑی ہم سدا
بابو عفان کی ہے یہی التجاء

دل لگی سے سبھی ہر سبق کو پڑھیں 
وقت پر ہر سبق یاد دل سے کریں
انجمن کی رکھیں فکر بھی ہم سدا

پڑھ لیں ارمان سے ہر گھڑی ہم سدا
بابو عفان کی ہے یہی التجاء

پڑھ کے نعتِ نبی ہم بنیں نعت خواں
بن کے ہم اک مقرر کریں پھر بیاں
زندگی میں رکھیں اک یہی حوصلہ

پڑھ لیں ارمان سے ہر گھڑی ہم سدا
بابو عفان کی ہے یہی التجاء

حکم استاذ کا مان کر ہم چلیں
نہ ہو شکوہ کبھی اس طرح ہم رہیں
ہاں منور کو بھی دل سے دینا دعا

پڑھ لیں ارمان سے ہر گھڑی ہم سدا
بابو عفان کی ہے یہی التجاء

12-08-2024

دارالافتاء بھاٹاباری

11 Aug, 12:28


عزم طلبہ کو سلام
کلام مفتی منور بھاٹاباڑی
آواز بابو عفان

دارالافتاء بھاٹاباری

11 Aug, 01:46


عزم طلبہ کو سلام

کلام مفتی منور بھاٹاباڑی
آواز بابو عفان

میں جیوں گا مدرسہ میں میں مروں گا مدرسہ میں
میں رہوں گا مدرسہ میں میں پڑھوں گا مدرسہ میں

میرا مدرسہ ہے گلشن میرا مدرسہ ہے مسکن
کہ اسی سے ہو رہی ہے میری زندگی تو روشن
میری جی میں جاں ہو جب تک میں رہوں گا مدرسہ میں

میں جیوں گا مدرسہ میں میں مروں گا مدرسہ میں
میں رہوں گا مدرسہ میں میں پڑھوں گا مدرسہ میں

میرا گھر یہی ہے مرشد میرا در یہی ہے رہبر
میرا دیں یہی ہے صاحب کہ جیوں یہیں منور
میرا دم چلے گا جب تک میں رہوں گا مدرسہ میں

میں جیوں گا مدرسہ میں میں مروں گا مدرسہ میں
میں رہوں گا مدرسہ میں میں پڑھوں گا مدرسہ میں
08-08-2024

دارالافتاء بھاٹاباری

09 Aug, 08:55


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الرہن ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461801▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
مرتہن کا شئی مرہونہ سے فائدہ اٹھانا (سود بھرنا پر زمین لینا)

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
خیرت سے ہیں مفتی صاحب؟
ایک مسئلہ پیش خدمت ہے کہ سیمانچل علاقہ میں سودبھرنا زمین کا رواج عام ہے جیسا کہ آپ کو بھی معلوم ہوگا کہ زمین دار اپنی زمین کسی شخص کو کچھ رقم لے کر جوت آباد کے لیے دیتا ہے وہ شخص کچھ رقم دے کر زمین لے لیتا ہے اس شرط پر کہ زمین دار کے پاس جب بھی اتنی رقم ہوگی تو وہ اپنی زمین رقم دے کر واپس لے لے گا اس درمیان جس شخص نے پیسہ دے کر زمین لی تھی وہ اس زمین سے مکمل فائدہ بھی اٹھائے گا یعنی گروی رکھنا ہے جسے ہماری زبان میں سود بھرنا کہتے ہیں ؟
تو کیا یہ جائز ہے یا ناجائز اگر ناجائز ہے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
اس مسئلہ کو تفصیل سے بتائیں
فقط والسلام

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        صورت مسئولہ میں زمین لینے والے شخص کے لیے زمین دار کی زمین (جو اس کے پاس بطور رہن ہے) سے کھیتی وغیرہ کرکے نفع حاصل کرنا شرعاً جائز نہیں ہے چاہے زمین دار شخص اجازت بھی دے دے؛ کیونکہ رہن سے انتفاع درحقیقت قرض دے کر نفع لینا ہے اور اسے حدیث میں ”سود“ قرار دیا گیا ہے اور سود لینا باہمی رضامندی سے بھی درست نہیں ہوتا۔ہاں اگر زمین دار شخص کو غیر سودی قرض کسی طرح نہیں ملتا ہے تو اس کے لئے انتہائی مجبوری میں فقہاء متأخرین نے ایک متبادل شکل ’’بیع الوفاء‘‘ کی پیش کی ہے اور اس کی صورت یہ ہے کہ زمین دار شخص، زمین لینے والے شخص کے ہاتھ اس شرط کے ساتھ زمین فروخت کرے کہ جب اتنا پیسہ زمین دار شخص، زمین لینے والے کو واپس کردے گا جتنا کہ اس نے لیا ہے، تو پیسے والا صاحبِ زمین کے ہاتھ وہ زمین اتنے پیسہ میں فروخت کردے گا اور اس کے لئے بہتر شکل یہ ہے کہ اس معاملہ کے لئے کچا کاغذ بنالے، سرکاری رجسٹری نہ کرے، اس کو بیع الوفاء اور بیع الامانہ بھی کہا جاتا ہے۔
عن فضالۃ بن عبید صاحب النبی ﷺ أنہ قال: کل قرض جر منفعۃ فہو وجہ من وجوہ الربا۔ (السنن الکبریٰ للبیہقی، البیوع، باب کل قرض جر منفعۃ فہو ربا، دار الفکر ۸/۲۷۶، رقم: ۱۱۰۹۲)
لایحل للمرتہن أن ینتفع بشیئ منہ بوجہ من الوجوہ و إن أذن لہ الراہن لأنہ أذن لہ فی الربا۔ (شامی، کتاب الرہن، زکریا ۱۰/۸۳، کراچی ۶/۴۸۲، مطلب: کل قرض جر نفعاحرام، زکریا ۷/۳۹۵، کراچی ۵/۱۶۶، مجمع الأنہر مصری قدیم ۲/۵۸۸، دار الکتب العلمیۃ بیروت ۴/۲۷۳، ۲۷۴)
ومن ہذا القبیل بیع الأمانۃ المسمی ببیع الوفاء جوزہ مشایخ بلخ توسعۃ۔ (الأشباہ: ص: ۱۳۰) (مستفاد از فتاوی قاسمیہ جلد ۲۲/ ۶۵ اشرفیہ دیوبند)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
01/صفرالمظفر 1446ھ مطابق 07/ اگست 2024ء ۔
الجواب صحیح : محمد نفیس قاسمی
01/صفرالمظفر 1446ھ مطابق 07/ اگست 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

08 Aug, 02:11


█▒▒▒▒ دارالافتاء بھاٹاباڑی ▒▒▒▒█

█▒ #کتاب_الصوم ؛ #باب_القضاء ▒█

█▒▒ سوال نمبر: 14461800▒▒█

█▒▒▒▒ مسئلے کا عنوان ▒▒▒▒█
روزوں کی قضاء عمری کا طریقہ

█▒▒▒▒▒سوال کا متن▒▒▒▒▒█
       اللہ تعالی سے امید ہے کہ آ پ خیر و عافیت سے ہوں گے   بعد السلام گزارش یہ ہے ایک مسئلہ پوچھنا ہے اور وہ مسئلہ یہ ہے کہ کسی کے ذمے بہت سالوں کے روزے قضا ہو اور ان کو یاد نہ ہو کہ کتنے روزے توڑے ہیں اور کتنے روزے چھوڑے ہیں تو ان کا کیا حکم ہے وہ روزہ کس طرح ادا کرے ؟

█▒▒▒▒▒جواب کا متن▒▒▒▒▒█
        شریعت اسلامیہ میں عمر بلوغت پندرہ سال تک بتائی گئی ہے لہٰذا اس سے قبل کوئی علامت مثل احتلام  و حیض وغیرہ میں سے کوئی چیز پائی جائے تو اس وقت سے بالغ ہونے کا حکم عائد ہوگا۔ اگر بالغ ہونے کے بعد سے روزہ نہیں رکھا اور اب روزہ رکھتا ہے تو بالغ ہونے کے بعد سے اپنے روزوں کا حساب لگاکر روزہ رکھے اس طرح سے کہ روزہ میں رمضان کی تعیین کردے، پہلے رمضان کے روزے جو بھی مجھ پر فرض ہوئے اور میں نے نہیں رکھے اس کے روزے رکھتا ہوں ۔
وإذا كثرت الفوانت يحتاج لتعيين كل صلوة، فإذا أراد تسهيل الأمر عليه، نوى أول ظهر عليه أدرك وقته ولم يصله......... وكذا الصوم الذي عليه من رمضانين إذا أراد قضائه، يفعل مثل هذا. -(مراقی الفلاح). قال الطحطاوي: "وأما إذا كان من رمضان واحد، فلا يحتاج إلى التعيين اتفاقاً". (حاشية الطحطاوی، ص : ۴۴۶، باب قضاء الفوائت، قدیمی)
    فتاوی محمودیہ جلد ١٠/ ١٦٣ + ١٦٤ ڈابھیل
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری
01/صفرالمظفر 1446ھ مطابق 08/ اگست 2024ء ۔
الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی
01/صفرالمظفر 1446ھ مطابق 08/ اگست 2024ء ۔
الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی
01/صفرالمظفر 1446ھ مطابق 08/ اگست 2024ء ۔
█▒۔𝒟𝒶𝓇𝓊𝓁𝒾𝒻𝓉𝒶 ℬ𝒽𝒶𝓉𝒶𝒷𝒶𝓇𝒾 ▒█
█▒ #اردو_فتاوی ▒█

ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
█▒۔ https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 ▒█

دارالافتاء بھاٹاباری

06 Aug, 17:49


ترانہ برائے جامعہ لطیفیہ للبنات، آزاد نگر، نیٹواپار، بہادرگنج کشنگنج

کلام مفتی منور بھاٹاباڑی

رہبر و رہنما جامعہ للبنات
علم کا مے کدہ جامعہ للبنات

فکر آزاد اک لےکے آئے یہاں
علم و فن کا شجر پھر لگائے یہاں
محنتیں کوششیں آج ان کی عیاں
علم و فن کا شجر یہ پھلے بس یہاں
لہلہائے سدا جامعہ للبنات

رہبر و رہنما جامعہ للبنات
علم کا مے کدہ جامعہ للبنات

طالبِ علم و فن جو بھی آئے یہاں
رکھنا اس کو خدا اپنے حفظ و اماں
کرکے فضل و کرم خادمِ دیں بنا
ہاں قبول اس کو کر مالکِ دو جہاں
کر حفاظت سدا مالکِ کائنات

رہبر و رہنما جامعہ للبنات
علم کا مے کدہ جامعہ للبنات

فکر عبداللطیفی کا ہے یہ ثمر
ہے ترنم کی محنت عیاں ہر پہر
شفقتیں رابعہ کرتی شام و سحر
فکرِ نزہت کی ہے اک مثالی لہر
جگمگائے سدا جامعہ للبنات

رہبر و رہنما جامعہ للبنات
علم کا مے کدہ جامعہ للبنات

یہ دعا ہے منور کی ہر دم سدا
پھل لگے اس شجر پر ہمیشہ خدا
بادلِ علم و فن برسا تو اے خدا
پیکرِ علم و فن کر تو پیدا خدا
جائے رشد و ہدی جامعہ للبنات

رہبر و رہنما جامعہ للبنات
علم کا مے کدہ جامعہ للبنات
04-08-2024

1,645

subscribers

61

photos

3

videos