(356-No)
سوال: مفتی صاحب! سنا ہے کہ حرم شریف میں نماز پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہے، اس ضمن میں میرا سوال یہ ہے کہ کیا حرمین شریفین میں قضاء نماز پڑھنے پر بھی یہ فضیلت ہے؟
جواب: حرم شریف میں جو نماز کی فضیلت ہے، وہ صرف ادا نماز یا نوافل کے ساتھ خاص ہے، ادا نماز خواہ جماعت کے ساتھ ہو یا بغیر جماعت کے، البتہ جماعت کے ساتھ ادا کرنے میں جماعت کا ثواب الگ سے ہوگا، جبکہ منفرد پڑھنے کی صورت میں جماعت کے ثواب سے محرومی ہوگی، قضا نماز میں حرم شریف کی مذکورہ فضیلت حاصل نہ ہوگی۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی