Últimas Postagens de گوشہ خواتین و اطفال (@womenskills) no Telegram

Postagens do Canal گوشہ خواتین و اطفال

گوشہ خواتین و اطفال
پکوان..کچن ٹپس.. روزمرہ کی صحت کے مسائل کے حل اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بہترین چینل
https://t.me/Roshansitarey
https://t.me/Eimankisalamti
https://t.me/tafseeribnekaseer1
https://t.me/NmazeNabvi1111

〰〰〰💦〰〰〰
1,757 Inscritos
2,885 Fotos
1,748 Vídeos
Última Atualização 27.02.2025 18:50

O conteúdo mais recente compartilhado por گوشہ خواتین و اطفال no Telegram


Follow the 𝗘𝗶𝗺𝗮𝗮𝗻 𝗥𝗲𝗺𝗶𝗻𝗱𝗲𝗿𝘀 channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VacWUZx6BIEaYl48UK2h

*دل کا دورہ پڑنے سے قبل سامنے آنے والی علامات*


بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
‏السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

انسانی جسم میں دل کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، عموماً دل کی دھڑکن ہی کو زندگی تصور کیا جاتا ہے اور دل کے بند ہوتے ہی انسان کو مردہ تصور کیا جاتا ہے۔

انسان کا جسم دل کے دورے سے ایک ماہ قبل بلکہ اس سے بھی پہلے خبردار کرنا شروع کردیتا ہے، بس ان علامات یا نشانیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

یہاں ایسی علامات کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو دل کا دورہ پڑنے سے کئی ہفتے قبل رونما ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

*تھکاوٹ:*
یہ ایسی علامت ہے جو 70 فیصد ہارٹ اٹیک کی شکار خواتین میں کئی ہفتے پہلے سامنے آئی، غیر معمولی حد تک جسمانی تھکاوٹ ہارٹ اٹیک کی جانب سے اشارہ کرتی ہے اور مرد و خواتین دونوں میں یہ نظر آسکتی ہے۔

اگر یہ تھکاوٹ کسی جسمانی یا ذہنی سرگرمی کا نتیجہ نہ ہو اور دن کے اختتام پر اس میں اضافہ ہو، تو اس پر توجہ ضرور مرکوز کی جانی چاہیے۔




*بے خوابی:*
یہ علامت مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ نظر آتی ہے، ویسے طبی ماہرین اس علامت کو ہارٹ اٹیک یا فالج وغیرہ کے بڑھتے خطرے کا عندیہ قرار دیتے ہیں۔

رات کو نیند نہ آنے کے ساتھ شدید نوعیت کی ذہنی بے چینی اور غیر حاضر دماغی کا سامنا ہو تو یہ تشویشناک ہوسکتا ہے۔

*سانس گھٹنا:*
40 فیصد کیسز میں یہ علامت سامنے آتی ہے، یعنی سانس لینے میں مشکل اور یہ احساس کہ گہرا سانس لینا ممکن نہیں، یہ مردوں اور خواتین کے اندر ہارٹ اٹیک سے 6 ماہ قبل بھی اکثر سامنے آتی ہے، یہ عام طور پر ایک انتباہی علامت ہوتی ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہیے۔

*دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی*
دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی اکثر پینک اٹیک اور ذہنی بے چینی کے ساتھ حملہ آور ہوتی ہے، خاص طور پر خواتین میں، یہ اچانک حملہ کرتی ہے۔

اگر دل کی دھڑکن میں تیزی ایک سے دو منٹ تک برقرار رہے اور اس میں کمی نہ آئے، اس کے علاوہ دھڑکن کی رفتار میں کمی بیشی سے غشی اور تھکاوٹ کا محسوس ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کرلینا چاہیے۔

*بہت زیادہ پسینہ آنا:*
غیرمعمولی یا بہت زیادہ پسینہ آنا بھی ہارٹ اٹیک کی ایک ابتدائی انتباہی علامت ہے، جو کہ دن یا رات کسی بھی وقت سامنے آسکتی ہے۔ یہ علامت عام طورپر خواتین میں زیادہ سامنے آتی ہے، تاہم وہ اسے نظر انداز کردیتی ہیں۔

اگر اس کے ساتھ فلو جیسی علامات ہوں یا خوشگوار موسم کے باوجود پسینہ آئے تو یہ خطرے کی گھنٹی ہوسکتی ہے۔

*سینے میں درد*
مردوں اور خواتین دونوں میں سینے میں درد مختلف شدت اور طریقے سے سامنے آتا ہے۔ مردوں میں یہ علامت انتہائی اہم ابتدائی علامات میں سے ایک ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، جبکہ خواتین کے 30 فیصد واقعات میں یہ سامنے آتی ہے۔

سینے میں درد ایک یا دونوں ہاتھوں میں (اکثر بائیں ہاتھ میں)، نچلے جبڑے میں، گرد، کندھوں یا معدے میں شدید نوعیت کی بے اطمینانی کی شکل میں پھیل جائے تو ڈاکٹر سے رجوع کرلیا جانا چاہیے۔

التماسِ دعا
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ

===============
#Sehat

ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ

۸ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۶ هـ | 12 نومبر 2024 م

اردو زبان کے چند بہترین چینلز اور گروپس:

❍╍╍❨ فہرست  ◄ ❷ ❩╍╍❍ :-
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

🟣 رعـــد بن محمــد الكـــردي
🔸 رعـــد بن محمــد الكـــردي کی تلاوت

🟣 استادہ عفت مقبول
🔸آپ کو استادہ عفت مقبول کے بیانات ملے گئے

🟣  اردو پوسٹ
🔸 لوگوں کو بیدار رکھنا، دینی وادبی پوسٹ، اردو کو فروغ دینا

🟣 ابن سینا • اُردو
🔸 مسلم دنیا کے ممتاز فلسفی اور طبیب تھے، جو اسلامی سنہری دور میں سامانی سلطنت کے ملازم میں پھلے پھولے تھے۔

🟣 ندائے منبر
🔸مستند علماء کرام کے جدید (خطباتِ جمعہ، تفسیر قرآن، درسِ حدیث، مسائل کے حل، درسِ نظامی، و دیگر) مکمل بیانات

🟣 بیت المقدس
🔸امت مسلمہ کو بیت المقدس کی تاریخ سے وابستہ کرنا

🟣 تاریخ اسلام اور اسلامی کہانیاں
🔸 اسلامک تاریخ بیان اور انبیاء کرام کی زندگی

🟣 تلاوت القرآن الکریم گروپ
🔸 تلاوت قرآن آڈیو اور ویڈیو

🟣 قرآن کریم سـے نصیحت 
🔸القران و الحدیث

🟣 ڈاکٹر اسرار احمد صاحب
🔸ڈاکٹر اسرار الحق کے بیانات پر مشتمل ہے

🟣 زاہدہ ملک ( الفلق ویلفیئر فاؤنڈیشن )
🔸دوسروں کی مدد کیلئے وقف دینی و دنیاوی مفت تعلیم اور فلاح و بہبود

🟣 مولانا طارق جمیل صاحب
🔸چینل مولانا طارق جمیل کے بیانات

🟣 تلاوت القرآن الکریم
🔸مختلف قراء کی قراءت پر مشتمل ہے

🔵 کتب بینی
🔸 کتب بینی و کتاب خوانی کی روایات کو فروغ دینا

🟣 علم و ادب
🔸اقوال زریں اچھی باتیں چھوٹی مگر سبق آموز تحریر عمدہ تصاویر  کے ساتھ

🟣 قرآن کورین ٹرانسلیٹ
🔸قرآن کا ترجمہ کورین زبان میں

🟣 حدیث کی خوبصورتی / 𝒯𝒽𝑒 𝐵𝑒𝒶𝓊𝓉𝓎 𝑜𝒻 𝐻𝒶𝒹𝒾𝓉𝒽𝓈🌿
🔸 اسلامک ازکار اور حدیث انگلش

🟣 اُردو قرآن لفظی ترجمہ 
🔸قرآن کریم کو لفظ با لفظ

🟣 استادہ رخسانہ اعجاز صاحبہ
🔸بیانات

🟣 اسلامک کوئز
🔸سوال و جواب (کوئز) کی شکل میں فہمِ دین کو آسان انداز

🟣 اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry
🔸اچھے اشعار کا مطالعہ کیا جائے تو وہ انسان کو بھلائی کے راستے پر لگاتے ہیں

🟣 آؤ جنت پکارتی ہے
🔸 قرآن و حدیث کی باتیں سینڈ کرنا

🟣 محمّد امجد رضا قادری آفیشل
🔸ایک پاکستانی سنی، صوفی مسلم اسکالر، مبلغ اور یوٹیوبر ہیں۔  وہ مختلف اسلامی موضوعات پر اپنی تقاریر کے لیے قابل ذکر ہیں۔

🟣 راہ حق ٹی وی
🔸محمدتقی عثمانی کی تقاریر

🟣 اصلاح المسلمین
🔸امت مسلمہ کی اصلاح

🟣 نبی ﷺ کی تعلیمات سیکھیۓ
🔸 قرآن وحدیث کی باتیں سند کی جاۓ گی

🟣 اھل الحدیث ھم اھل النبی ﷺ
🔸لوگوں کو توحید کی دعوت دینا شرک و بدعات سے آگاہ

🟣 گروپ کہانی گھر تربیت اولاد
🔸بچوں کی تربیت کے حوالے سے ماں باپ کے لیے قرآن سے ریفرینس اور سچے واقعات

🟣 آج کی حدیث چینل
🔸اردو تاریخ کے لحاظ سے حدیثیں

🟣 علم العروض
🔸علم العروض کے مکمل اسباق

🟣 سلسلہ فھم القرآن
🔸تفسیر تیسیرالقرآن مولانا عبد الرحمن کیلانی

🟣 بھولی بسری سنتیںﷺ
🔸آؤ سنتوں کو زندہ کریں اور صحیح بخاری کی ویڈیو

🟣 دار الإفتاء جامعہ فلاح دارین شیرشاہ
🔸آپ اپنے تمام مسائل جان سکتے ہیں

🟣 تاریخ مجاہدینِ اسلام
🔸روانہ مجاہدین اسلام اور غازیوں کی پوسٹس

🟣 مفتی طارق مسعود آفیشل
🔸 مشہور و معروف عالم دین مفتی طارق مسعود صاحب کے بیانات اور اپڈیٹس کے لئے ٹیلی گرام چینل۔

🟣 حرمين آڈیوز
🔸حرمین کی آڈیو ریکارڈنگ

🟣 آداب مباشرت
🔸 آداب مباشرت میں شب زفاف (سہاگ رات)، طریقہ ہمبستری کا سنت طریقہ، عورت کیا چاہے شوہر سے وغیرہ وغیرہ پر تفصیلی گفتگو

🟣 شاعری میرا جنون
🔸شعروشاعری اور غزلوں

🟣 گوشہ خواتین و اطفال
🔸پکوان کچن ٹپس بیوٹی ٹپس صحت کے مسائل کے حل اور بچوں کی تربیت

🟣 طب نبوی یوٹیوب کورس
🔸یوٹیوب کے زریعے کورس فری

🟣 دارالمطالعہ گروپ
🔸 کتب ارسال کرکے امت کو فائدہ پہونچا ناہے

🟣 علامہ محمد اقبال
🔸اشعار

🟣 انجینئر محمد علی مرزا
🔸انجینئر محمد علی مرزا کے بیانات

🟣 فوٹوں جی موکاف سیکھیں
🔸گرافکس کورس سکھایا جاتا ہے

🟣 مجموعہ داعــیــانِ اســــلام
🔸قرآن اور صحیح حدیث دعائیں

🟣 اردو ناولز
🔸اردو ناول

🟣 گلشن ادب
🔸 ادبی، تحقیقی، تنقیدی اور معلوماتی

🟣 البیان
🔸 دینی احکام ومسائل کی نشرواشاعت

🟣 حــــدیثِ رســــــولﷺ
🔸 عــوام الناس تک سـرورِ کائناتﷺ کی مستنـد صحیــح احادیث پہنچانا

🟣 الکشف قرآن ایجوکیشن (روز ایک آیت اردو انگلش ترجمہ وتفسیر کیساتھ)
🔸 قرآن ترجمہ تفسیر

🟣 میری آخری طلب
🔸پراثر تحریر بہترین اردو ویڈیو و ڈیپی

🟣 کھانا خزانہ
🔸 بہترین کھانے صحت سے متعلق اور بیوٹی

🟣 ڈاکٹر محمد طاہر القادری
🔸 ڈاکٹر طاہر قادری کے بیان سینڈ کیا جائے گے

🟣 آؤ تجوید سیکھیں
🔸 تجوید القرآن کے شارٹ ویڈیو لیکچرز

🟣 اسلامک کارٹون
🔸 اردو اور انگلش میں اسلامک کارٹون سینڈ کیا جائے گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

نوٹ : ٹیلیگرام گروپ و چینل کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں رابطہ کرے
@PleasingAllah
@Adoring_Allah

بچوں کو بچہ رہنے دیں  جاسوس مت بنائیں

اپنے رشتوں کے اختلافات میں بچوں کو مت گھسیٹیں، اگر آپ کو ساس، نند، دیورانی، بھابھی یا دیگر رشتہ داروں سے کوئی اختلاف ہے تو اس میں بچوں کو جاسوس بنا کر بڑوں کی ٹوہ میں مت لگائیں، اور نہ ہی بچوں کو بڑوں کی باتوں پر کان دھرنے دیں۔

اگر آپ کا بچہ آپ سے کسی بڑے کے بارے میں کوئی بات کرے بھی تو بچے کو فورا خاموش کروا دیں، بچوں کی بات کو بڑھاوا مت دیں، اس طرح بچے بڑوں کی عزت کرنا چھوڑ دیں گے، اور یقیناً آپ کا اپنا مقام بھی بچوں کی نظر میں خراب ہوگا۔

بچوں کے معصوم ذہنوں کو خونی رشتوں کے اختلافات میں مت الجھائیں، اپنے اختلافات کو صرف خود تک ہی محدود رکھیں، بچے صرف اپنے ماں باپ کے باہمی اختلافات سے ہی ڈسٹرب نہیں ہوتے، بلکہ آپ کی اپنے بچوں کے خونی رشتے داروں سے نفرت بھی انہیں بہت ڈسٹرب کرتی ہے!

بچوں پر ایک عُمر آتی ہے جب وہ اپنے والدین کی پریشانی کو نوٹ کرنا شروع کر دیتے ہیں اور جب وہ انہیں اکثر غُصے میں اور پریشان دیکھتے ہیں تو یہ وقت ہوتا ہے اُن کے بچے سے بڑا ہونے کا اور وہ دیکھنا چاہ رہے ہوتے ہیں کہ بڑوں کی زندگی کیسی ہے، ایسے موقع پر بچے کی اچھی تربیت اُسے والدین کے لیے چٹان جیسا سہارا بنا دیتی ہے اور غلط تربیت سے وہ بڑوں کی سخت محنت سے خوفزدہ ہوجاتا ہے اور چاہتا ہے کہ بچپن کبھی ختم نہ ہو۔

بچوں کو *حقیقی زندگی اور تصوری زندگی* کے فرق کی پہچان کروانہ والدین کی ذمہ داری ہے، بچوں کو پتہ ہونا چاہیے کے سپائیڈر مین ایک تصوراتی کرادار ہے اور حقیقی کردار محنت سے تشکیل پاتا ہے۔

8️⃣ *احساس کمتری*

سُمیرا کے ماں باپ کی آپس میں اکثر تکرار ہوتی تھی اور اُسے اس تکرار میں ماں کی باتیں یاد ہو چُکی تھی جو وہ سُمیرا کے باپ سے کرتی تھی، “ *پُھوپھو کی فیملی اُن سے زیادہ امیر ہے، فلاں اُن سے بہتر ہیں، فلاں کے پاس فلاں گاڑی ہے*” اور شادی بیاہ وغیرہ پر تو مہنگا لباس لینے کے لیے ماں کا باپ سے ضرور جھگڑا ہوتا تھا۔

سُمیرا بڑی ہُوئی تو اُس کی شادی ایک بنک مینجر کیساتھ ہو گئی اور وہ اُسکے ساتھ اسلام آباد جا کر رہنے لگی، آجکل سوسائٹی میں اچھی طرح نقل و حرکت کے لیے سُمیرا فضول خرچی کا سہارا لیکر کھڑی ہے اور اُسے مجبوراً خود بھی جاب کرنی پڑتی ہے اور ابھی کل ہی اُس نے اپنی کمپنی سے نئی گاڑی کے لیے لون لیا ہے۔

9️⃣ *تعلیم سکول کے باہر بھی ہے*

پڑھنے کے لیے بچوں کو صرف سکول بھیجنا اور کھیلنے کے لیے باغ ایک عام طریقہ ہے لیکن اگر ہفتے میں ایک دن کوئی بڑا بچوں کو باغ لیجا کر باغ کے سارے پودوں سے آشنائی دے یا کسی اور جگہ جہاں اُنہیں دیکھنے اور سیکھنے کو ملے لیکر جائے یہ بہت ضروری ہے اس سے بچے آس پاس کے ماحول کو بہتر طور پر سمجھنا اور جاننا شروع کرتے ہیں جو بہتر مستقبل حاصل کرنے میں اُنکے کام آتا ہے۔

🔟 *سوشل نیٹ ورک*

سوشل میڈیا یا نیٹ ورک ایک دُوسرے سے رابطہ رکھنے کا اور سیکھنے کا ایک ذرئیعہ ہے اور بچے کمپیوٹر سے بہت سی skills بہت جلدی سیکھ جاتے ہیں۔

بہت سے والدین بچوں کو کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ کو استعمال کرنے پر ملامت کرتے رہتے ہیں ایسے موقع پر والدین اگر تھوڑی توجہ دیں اور اُنہیں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ وغیرہ کو مثبت استعمال کرنا سیکھائیں تو بچے بہت سے ایسے کام سیکھیں گے جو مستقبل میں اُن کے ایسے مسائل حل کر دیں گے جن کی وجہ پیسہ ہے۔

*والدین کی 10 غلطیاں جس سے بچے بڑے ہو کر غربت اور معاشی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں*

🚫🚫🚫🚫🚫

*والدین کی تربیت بچوں کے مستقبل پر اثر انداز ہوتی ہے اسی لیے والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ اُن کے بچے کُچھ ایسا کر جائیں جس سے اُن کا مستقبل بن جائے اور اس کام کے لیے وہ کئی حربے استعمال کرتے ہیں تاکہ اُن کے بچوں کو مستقبل میں کوئی پریشانی نہ ہو*۔

↩️ آج کی ماڈرن دُنیا پہلے جیسی نہیں رہی اور بچوں کی تربیت کے پُرانے اصول آج کی دُنیا میں کارگر نہیں ہو رہے . *اسی لیے اس آرٹیکل میں ہم دور جدید کے بچوں کی نفسیات کے ماہرین کے بتائے ہُوئے چند ایسے طریقے ذکر کر رہے ہیں جو موجودہ دور کے بچوں کو بہتر مستقبل حاصل کرنے میں مددگار ہوں گے*۔

1️⃣ *بچوں کو مستقبل چُننے کے لیے مجبور نہ کریں*

عام طور پر والدین بچوں کو ڈاکٹر اور انجینیر وغیرہ بنانا چاہتے ہیں اور وہ اُنہیں بچپن سے ان پیشوں کی طرف راغب کرتے ہیں لیکن جدید دُنیا کے کئی پیشے ایسے ہیں جن کا 10 سال پہلے کوئی وجود نہیں تھا اور جن لوگوں نے انہیں اختیار کیا اب وہ دُنیا کے ترقی یافتہ ترین افراد میں شامل ہیں۔

*کسی بچے کا اگر کمپیوٹر اور موبائل پروگرامز میں زیادہ دھیان جاتا ہے لیکن والدین چاہتے ہیں کہ وہ کُچھ اور بنے تو عین ممکن ہے کہ وہ مستقبل کے ایک اچھے کمپیوٹر پروگرامر کو اپنے پُرانے خیالات کی وجہ سے پروان نہ چڑھنے دیں*۔

2️⃣ *بچوں کو کوئی غلطی نہ کرنے دینا*

والدین چاہتے ہیں کہ اُن کے بچے تہذیب یافتہ ترین ہوں اور کوئی غلطی نہ کریں اور بچوں کے بڑے ہونے کیساتھ ساتھ والدین کی ڈیمانڈ بڑھتی ہے، صُبح اُٹھ کر بستر صاف نہیں کیا، پڑھائی میں دھیان کم ہے، دوستوں کیساتھ پھرتا رہتا ہے وغیرہ جیسی ڈانٹ تقریباً سب کو ہی پڑ جاتی ہے لیکن ڈانٹ کھا کر کام کرنے والے بچے *احساس کمتری* کا شکار ہوتے جاتے ہیں۔

*والدین کو چاہیے کہ بچوں کوچھوٹی غلطیوں پر ڈانٹنے کی بجائے اُنہیں غلطی کو ڈانٹ کے بغیر سُدھارنے کی تربیت دیں اور اُنہیں بتائیں کہ غلطی تو سب ہی کرتے ہیں لیکن اچھا انسان وہی بنتا ہے جو اپنی غلطی کو پہچان کر اُسے درست کرلے*۔

3️⃣ *پیسے جمع کرنے کی تربیت*

بچوں کو پیسا جمع کرنے کی تربیت دینا اچھی بات ہے اسکے لیے والدین خوبصورت غلے وغیرہ خریدتے ہیں اور بچے کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ اُس میں اپنی پاکٹ منی جمع کرے اور پیسے بلکل ضائع مت کرے لیکن دور جدید میں بہتر قابلیت حاصل کرنے کے لیے کُچھ چیزیں ایسی ہیں جنکا پیسے جمع کرنے کی بجائے خرید لینا زیادہ ضروری ہوتا ہے۔

4️⃣ *بچوں کے جذبات*

چھوٹی موٹی چوٹ پر بچے کو ایسے سہلانا جیسے واقعی اُسے بڑی چوٹ لگی ہے والدین کا ایک طرز عمل ہے اور اس طریقے سے وہ چاہتے ہوتے ہیں کہ بچے کے جذبات مجروح نہ ہوں لیکن ماڈرن دُنیا میں وہی کامیاب ہے جو جذبات، احساسات وغیرہ کی ٹھیک پہچان کرتا ہے اور بہتر طریقے سے انتظامی امور پر مہارت رکھتا ہے۔

*عُمیر 38 سال کا ہو گیا ہے اور اُس کے والدین نے ہمیشہ اُس کے ناز نخرے اُٹھائے ہیں لیکن عُمیر کو ایک واقعہ ہمیشہ جذباتی کر دیتا ہے کہ کیسے اُس کے والد نے اُس کی ایکسٹرا سائیکل پڑوسی کے بچے کو دیکر اُسکا دل توڑ دیا تھا*۔


بچے کو جذبات اور احساسات کی پہچان کروائیں اور اتنا لاڈ نہ لڈائیں کے اُس میں عُمیر جیسے جذبات پیدا ہوں۔

5️⃣ *بچے کے لیے کھڑے ہونا*

ہر بچے کو اس بات کا دل سے احساس ہونا چاہیے کہ اُس کے والدین کسی بھی معاملے میں منصفانہ رویہ نہیں چھوڑیں گے چاہے وہ اُستاد کی شکایت ہو، پڑوسی کی شکایت ہو یا کسی رشتہ دار کی جس میں بچہ بے قصور ہو تو والدین کو بچے کیساتھ کھڑے ہونا ضروری ہے اور اگر بچے کی غلطی ہے تو پیار سے اُس کے اندر اتنی طاقت پیدا کریں کہ وہ اپنی غلطی کو قبول کرے اور سُدھارنے کی ذمہ داری لے۔

6️⃣ *کامیاب لوگوں کی مثال دینا*

ہر دور میں ترقی یافتہ اور کامیاب افراد جنہیں لوگ اپنا ہیرو بناتے ہیں اور اُن کے نقش قدم پر چلتے ہیں بدلتے رہتے ہیں اور آج کے جدید دور میں ایسے بیشمار افراد ہیں جنکی مثال بڑے چھوٹوں کو دیتے ہیں کہ ان کے نقش قدم پر چلو تاکہ تُم کامیاب ہو سکو۔

*ناصر کو کمپیوٹر سے بہت پیار تھا وہ اپنا سارا وقت کمپیوٹر پر گُزارتا تھا پھر اُسکے ابا نے اُسے ایپل کمپنی کے بانی سٹیوجابز کی زندگی کی کہانی سُنائی جسکے بعد ناصر نے ایپل کے متعلق ہر معلومات اکھٹی کرنی شروع کر دی اور گریجویشن کرنے کے بعد اُس نے فیصلہ کیا کہ اُسے ماسٹرز کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سٹیوجابز نے تعلیم کے بغیر کامیابی حاصل کی تھی، آجکل ناصر یُو پی ایس بناتا ہے اور لوڈ شیڈینگ نہ ہونے کی وجہ سے اُسکا بزنس ٹھنڈا مٹھا ہے*۔

7️⃣ *تُم پڑھائی پر توجہ دو*

🔷🏵️🔷🔹🔷🏵️🔷

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ

🔹موضوع 🔹

*ہمارے بچوں کے ساتھ.... کیا ہونے والا ہے*

👉🏻Last part

🎙️محترمہ عفت مقبول صاحبہ

🔷🏵️آج ہم جن چیزوں میں رہتے ہیں.. وہ آہستہ آہستہ ہمارا دماغ ختم کر رہی ہیں.... یہ وسائل ہمارے لیے مسائل بن. رہے ہیں اگر ہم.... انکو طریقے سے استعمال نہیں کریں گے... آج اسکا حل بھی جانیے.
🔷🏵️🔷🔹🔷🏵️🔷

#تربیت_اطفال

❄️🌼💎📱💎🌼❄️
*بچوں کی تربیت*
❄️📱❄️

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

💎موضوع 💎

*ہمارے ساتھ... ہونے والا کیا ہے*

🎙️محترمہ عفت مقبول صاحبہ

❄️🌼آج فتنے کے دور میں جدید وسائل کی دنیا میں ہم جی رہے ہیں. اسکے فایدے کم اور اسکی تباہیاں بہت زیادہ ہیں.. آج جان لیجیے کہ ہمارے بچے کس وقت میں جی رہے ہیں اور مستقبل میں انکے ساتھ کیا ہونے والا ہے ہم ماؤں کو جاگنے کی ضرورت ہے. ہم بچوں کو لباس اور کھانے کھلا کھلا کر تربیت کا حق ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں... لیکن تربیت کی کوشش بہت کم ہے.. آجکا لیکچر جگا دینے والا ہے.
❄️🌼💎📱💎🌼❄️

#تربیت_اطفال

Audio from 𝓐𝓵𝓱𝓪𝓶𝓭𝓾𝓵𝓲𝓵𝓪𝓱

Audio from 𝓐𝓵𝓱𝓪𝓶𝓭𝓾𝓵𝓲𝓵𝓪𝓱