Últimas Postagens de گوشہ خواتین و اطفال (@womenskills) no Telegram

Postagens do Canal گوشہ خواتین و اطفال

گوشہ خواتین و اطفال
پکوان..کچن ٹپس.. روزمرہ کی صحت کے مسائل کے حل اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بہترین چینل
https://t.me/Roshansitarey
https://t.me/Eimankisalamti
https://t.me/tafseeribnekaseer1
https://t.me/NmazeNabvi1111

〰〰〰💦〰〰〰
1,757 Inscritos
2,885 Fotos
1,748 Vídeos
Última Atualização 27.02.2025 18:50

O conteúdo mais recente compartilhado por گوشہ خواتین و اطفال no Telegram


Audio from 𝓐𝓵𝓱𝓪𝓶𝓭𝓾𝓵𝓲𝓵𝓪𝓱

*🏆🏅میں نے ایک بار ایک بہت کامیاب خاتون سے ان کی کامیابی کا راز پوچھا۔*

وہ مسکرائیں اور مجھ سے کہنے لگیں…
*🏵️"میں نے اس وقت کامیاب ہونا شروع کیا جب میں نے چھوٹی لڑائیاں چھوٹے لوگوں کے لیے چھوڑ دیں۔*

🌼میں نے ان لوگوں سے لڑنا چھوڑ دیا جو میری غیبت کرتے تھے…
🌼میں نے اپنے سسرال والوں سے لڑنا چھوڑ دیا…
🌼میں نے توجہ کے لیے لڑنا چھوڑ دیا…
🌼میں نے لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے لڑنا چھوڑ دیا…
🌼میں نے بے حس لوگوں سے اپنے حقوق کے لیے لڑنا چھوڑ دیا…
🌼میں نے سب کو خوش کرنے کے لیے لڑنا چھوڑ دیا…
🌼میں نے یہ ثابت کرنے کے لیے لڑنا چھوڑ دیا کہ وہ میرے بارے میں غلط تھے….

*🪸میں نے ایسی لڑائیاں ان لوگوں کے لیے چھوڑ دیں جن کے پاس لڑنے کے لیے اور کچھ نہیں…*

*🎉🏵️اور میں نے اپنے وژن، اپنے خوابوں، اپنے خیالات اور اپنی تقدیر کے لیے لڑنا شروع کیا*۔

*🎗️جس دن میں نے چھوٹی لڑائیوں سے کنارہ کشی اختیار کی، وہ دن میری کامیابی اور سکون کا آغاز تھا۔"*

کچھ لڑائیاں آپ کے وقت کے قابل نہیں ہوتیں…. سمجھداری سے انتخاب کریں کہ آپ کس کے لیے لڑیں۔

*آئیے ﺭﻣﻀﺎﻥ ﮐﯽ ﺗﯿاری کریں*
🌼🌹🌼
_ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﺳﻮﺍﻝ ﺟﻮ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺫﮨﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﺩﺵ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ،_
ﯾﻘﯿﻦ ﺟﺎﻧﯿﮯ !
👍 *ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﻟﻤﺤﮧ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﺟﺘﻨﯽ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﻮ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﯽ ﭼﺎﮨﯿﮯ۔*
ﻣﮕﺮ ﺍﺏ ﺳﻮﺍﻝ ﯾﮧ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﯿﺴﮯ؟
🤲 *ﮨﻢ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﺟﺴﻤﺎﻧﯽ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻧﯽ ﮨﮯ*
💝 *ﺭﻭﺣﺎﻧﯽ ﺑﮭﯽ،*
_ﮨﻢ ﭘﻮﺭﮮ ﮔﯿﺎﺭﮦ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺗﮓ ﻭ ﺩﻭ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ،_
*ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺟﺴﻢ ﮐﻮ ﺗﮭﮑﺎ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ،*
*ﺗﻮ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﺎﮞ،* ........!!!!
🤲 *ﺍﺏ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻮ ﻣﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﮭﯽ ﺟﺴﻢ ﮐﻮ ﺗﮭﮑﺎ ﺩﯾﮟ۔*
📌 *ﺍﺏ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺭﺿﺎ ﮐﻮ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﮓ ﺩﻭ ﮐﺮﯾﮟ،*
*ﮨﻢ ﻋﺠﯿﺐ ﺳﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮨﯿﮟ۔*
_*ﮨﻢ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼﺭﻣﻀﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ*_
🛍 _ﻣﮕﺮ ﻋﯿﺪ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼﺁﺝ ﺳﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ_
💖 *ﮨﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺭﺿﺎ،*
*ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺧﺎﻃﺮ ﺑﮭﻮﮐﺎ ﭘﯿﺎﺳﺎ ﺭﮨﻨﺎ* *ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﭼﺎﮨﺖ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ* *ﺭﻣﻀﺎﻥ ﮐﯽ ﺷﺮﻭﻋﺎﺕ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻨﺴﻠﮏ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔*
*ﺁﺝ ﺳﮯ ﮨﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﮐﺎ ﮈﺭ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﯾﮟ*
📌 *ﺁﺝ ﺳﮯ ﮨﯽ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌﯾﮟ*
📌 *ﺁﺝ ﺳﮯ ﮨﯽ ﺳﺐ ﻓﻀﻮﻝ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌﯾﮟ*
👍 *ﺗﺎﮐﮧ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﮐﮯ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻟﯿﮯ ﺁﺳﺎﻧﯽ ﮨﻮ۔*
*ﺍﯾﮏ ﺑﺨﺸﺶ ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻊ ﻣﻞ ﺭﮨﺎ ﮨﮯﺍﻭﺭ ﺑﺨﺸﺶ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﺎﺅ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﯽ*
*ﯾﮧ ﺻﺮﻑ ﺑﮩﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﮯ*
*ﮐﯿﺎ ﭘﺘﮧ ﯾﮧ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﮨﯽ ﺑﮩﺎﻧﮧ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ۔۔*

🌷💖🌹🤲🌹💖🌷

*اپنے موبائل سے اچھی چیزیں، تلاوتِ قرآنِ مجید، احادیث، دینی علم اور مزید اسلامک ڈیٹا کو آگے پھیلائیں جو زندگی میں بھی خیر اور رحمت کا باعث بنے اور مرنے کے بعد بھی عظیم صدقہء جاریہ اور مسلسل چلنے والی نیکیوں کی وجہ بنے۔۔۔۔۔۔*

*جس نے اپنی وحشتوں اور تنہائیوں میں قرآن کو ساتھی بنایا۔ اس کے غموں نے اس کو چھوڑ دیا۔*
*سکینت اس پر نازل ہوئی، اور ہدایت کی راہ اس کے لیے کھول دی گئی❤️*

قرآن کریم کھولتے ہی پہلی نیت "ہدایت حاصل کرنا " ہونی چاہیے،
دوسری نیت تلاوت پر ثواب ۔ ہم ثواب کی نیت تو کر لیتے ہیں لیکن ہدایت لینے کا سوچتے تک نہیں۔

ہدایت کی نیت سے تلاوت کیا گیا ہر ہر جملہ روح کے انگ انگ کو جلا بخشتا ہے،
دل کو سکون عطا کرتا ہے،
زندگی کے راستے روشن کرتا ہے،
نیت میں اخلاص بھرتا ہے،
دل کی سختی کو موم کرتا ہے،
فکر کو پاکیزگی دیتا ہے،
شیطان اور نفس سے لڑنا سکھاتا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ رضائے الہی کو مقصدِ زندگی بناتا ہے۔

محمد اکبر

🗯️🍀👆🏻بہت اہم موضوع ہے.... جس کے بارے میں ہم سب کو جاننا ضروری ہے.... خود بھی سنیے اور آگے بھی پہنچائیں.

🗯️🍀🗯️🌹🗯️🍀🗯️
*رمضان آنے والا ہے*
〰️〰️🍀🗯️🍀〰️〰️

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ


🗯️موضوع 🗯️

*اپنے پیارے جب چلے جائیں... تو کیا کریں*

👉🏻Part 1

🎙️ ڈاکٹر کنول قیصر صاحبہ اور محترمہ زبیدہ عزیز صاحبہ

🗯️🍀زندگی میں بہت سے موقعے ایسے آتے ہیں... جنکے بارے میں ہم جانتے بھی ہیں.... لیکن جب وہ وقت ہم پر آتا ہے... تو ہم پریشانی میں سب بھول جاتے ہیں... *آیے آج جانتے ہیں کہ جب ہمارا پیارا کوئی چلا جاتا ہے تو ہم کیا کریں*
🗯️🍀🗯️🌹🗯️🍀🗯️

#جب_پیارے_دنیا_سے_چلے_جائیں

Audio from 𝓐𝓵𝓱𝓪𝓶𝓭𝓾𝓵𝓲𝓵𝓪𝓱

🍀🍀🍀🍀🍀🍀


*شوہر نامدار کو بہت غصہ آتا ہے، کیا کروں؟*

میرا دل کرتا ہے شوہر مجھ سے پیار اور محبت سے بات کریں. دنیا کے ہر بندے سے وہ بہت آرام سے اور خوش اخلاقی سے بات کر لیتے ہیں لیکن جب میری باری آتی ہے تو بہت جلدی غصہ آجاتا ہے۔ چھوٹی سی بات پر مجھے اتنی ساری تلخ باتیں سنا دیتے ہیں۔۔۔

🥀 کبھی اپنی غلطی نہیں مانتے، الٹا مجھ میں میں بھی سو نقص نکال دیتے ہیں۔ SorrY word💌 انہیں تو شاید پتا بھی نہیں ہوگا کہ
یہ بھی کہا جاتا ہے۔۔۔ 💔

🥀 ان کے مزاج کے مطابق بات نہ ہو تو غصے میں طعنہ تک دینے سے گریز نہیں کرتے۔
🥀 اپنے لیے کسی بھی طرح کی پابندی نہیں پر مجھ پر ہر وقت بلاوجہ کی حکومت جماتے ہیں.

🥀 میری تعریف کے لیے ان کے پاس الفاظ ہی ختم ہو جاتے ہیں، لیکن جب غصہ آتا ہے تو ایسی ایسی باتیں سناتے ہیں کہ آنکھیں تر ہو جاتی ہیں۔

🥀 سب سے زیادہ مجھے تب برا لگتا ہے جب دوسروں کے لیے ایک لمحہ بھی غصہ نہیں
آتا ۔۔۔ باہر والے تو ان کو بہت
cool minded
سمجھتے ہیں ۔

کیا کروں؟ کیسے صبر کروں۔۔۔؟

🌹 *درگزر سے کام لیں.* اگر میاں ہر بات کا الٹا جواب دیتے ہیں تو آپ دل بڑا کریں اور بہت حکمت سے معاملہ کریں کہ شوہر کو مزید غصہ کرنے کا موقعہ ہی نہ ملے۔ یاد رکھیں! جو حق بات پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑے سے پیچھے ہٹ جائے ﷲ ﷻ کا اس شخص کے لیے جنت کے گھر کا وعدہ ہے۔

🌹 *دکھی باتیں مٹی میں دفن کریں.* سارے دن کی دُکھی باتیں رات کو سونے سے پہلے لازمی معاف کریں اور ہر صبح الحمدلله پڑھیں اور نئی امید کے ساتھ اپنے دن کا آغاز کریں۔ اگر آپ معاف نہیں کریں گی تو آپ بے چین اور دُکھی رہیں گی، تو بہتر ہے آپ پہل کریں اور خود مطمئن رہیں۔

🌹 *آپ دُکھی نہ ہوں.* میاں آپ کا دل دکھائیں تو إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ پڑھیں اور اس بات کو بار بار نہ سوچیں. بس اپنے آپ کو مصروف کریں. کوئی اچھا سا لیکچر سننے میں، یا اپنی پسند کا کوئی بھی کام کرلیں. جتنا جلدی آپ اس دکھ کی کیفیت سے نکلیں گی اتنا اچھا ہوگا۔

🌹 *شوہر کا مزاج سمجھیں.* ایسی باتوں کو شوہر کے سامنے نہ دہرائیں جن پر وہ غصہ کریں. جن کے میاں زیادہ بات چیت نہیں کرتے اکثر وہ بیگمات میاں سے سوال ہی پوچھتی رہ جاتی ہیں، لیکن اتنے سوالوں سے وہ چڑ جاتے ہیں!!! تو آپ ایسا کریں ایک دفعہ بات چھیڑیں اگر مناسب حالات لگیں تو ٹھیک، ورنہ کچھ اور بات میاں سے کرنا شروع کردیں۔

🌹 *میاں کے لیے ہدایت کی دعا.* جب شوہر بہت جذباتی اور حد سے زیادہ غصہ میں ہو تو اکثر بیوی تنگ آ کر بددعا دینا شروع کر دیتی ہے. بہتر ہے آپ اس وقت خاموش رہیں اور صرف ان کی ہدایت کے لیے دعا کریں. ان کے رویے پر جلیں کڑھیں نہیں۔ خیر کی دعا کریں اور اچھے اخلاق سے معاملہ کی ہر ممکن بہتری کی کوشش کریں۔ ان شاء الله ضرور حالات پہلے سے بہتری کی طرف آئیں گے۔

🌹 *اپنی اصلاح.* جب بھی لڑائی ہو تو اس کے بعد لازمی سوچیں کہ میں کیسے اپنی طرف سے خیر کا معاملہ کر سکتی ہوں اور کیسے ان کے غصہ کو کم کر سکتی ہوں؟

🌹 *جتنا غصہ، اتنا زیادہ خیال کریں.* اپنے آپ کو بہت organize رکھیں. سب کام طریقے اور سلیقے سے کریں۔ جن دنوں میاں زیادہ غصہ کریں آپ ان کی خدمت اور زیادہ کرنا شروع کر دیں، ان کے کام پہلی ترجیح کے ساتھ کریں۔

🌹 *میاں سے ہر وقت خوشی کا اظہار کریں.* جب وہ اپنی تعریف آپ سے سنیں گے تو وہ اچھا محسوس کریں گے. اس طرح امید ہے کہ ان کے غصے میں کمی آئے گی.

🌹 *الحمدلله رب العالمين.* شوہر میں اگر ایک بھی خوبی موجود ہے تو آپ آج سے اس پر شکر ادا ( الحمدلله ) کرنا شروع کریں. جب دل میں شکر ہوگا تو زبان پر بھی آئے گا. اور آہستہ آہستہ زندگی ایک الگ موڑ لے گی ان شاء الله ۔

🌹 *ﷲ ﷻ سے مضبوط تعلق.* اپنی نماز کی حفاظت کریں. حقیقی معنوں میں اپنا محاسبہ کریں !!! ک
یا میں نماز سے سکون حاصل کرتی ہوں؟
کیا مجھے نماز سے سکینت ملتی ہے؟
یا جلدی جلدی پڑھ کر بس سر سے ایک بوجھ اتارا؟
میری پیاری بہن! اگر آپ کی نماز صحیح نہیں ہے تو سمجھ لیں کہ آپ پھر کسی بھی فتنےمیں پڑ سکتی ہیں !!! ﷲ ﷻ مومن کی ایک نماز سے دوسری نماز تک حفاظت کرتے ہیں. بے شک وہ شوہر سے لڑائی ہی کیوں نہ ہو، ﷲ ﷻ اس پر بھی آپ کی حفاظت کریں گے۔

💐 آنکھوں کی ٹھنڈک بننے والے زوج کے لیے دعا 💐
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ أَعْیُنٍ *
وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا.*۝
"اے ہمارے رب! ہمیں ہمارے ازواج اور ہماری اولادوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا.* سورۃ الفرقان.


✍🏻 *ام یحیی.*

🍀🍀🍀🍀🍀🍀