Dernières publications de گوشہ خواتین و اطفال (@womenskills) sur Telegram

Publications du canal گوشہ خواتین و اطفال

گوشہ خواتین و اطفال
پکوان..کچن ٹپس.. روزمرہ کی صحت کے مسائل کے حل اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بہترین چینل
https://t.me/Roshansitarey
https://t.me/Eimankisalamti
https://t.me/tafseeribnekaseer1
https://t.me/NmazeNabvi1111

〰〰〰💦〰〰〰
1,757 abonnés
2,885 photos
1,748 vidéos
Dernière mise à jour 27.02.2025 18:50

Le dernier contenu partagé par گوشہ خواتین و اطفال sur Telegram


*زندگی میں دکھ جس شدت کا بھی ہو* اللہ نے آپ کو آپ کے حصے کا سکھ بھی ضرور دینا ہے.

آپ کا حساب کتاب شاید غلط ہو جائے لیکن اس کے پاس سارا حساب کتاب بالکل اپنی اصلی حالت میں موجود ہے *وہ اگر دکھ سے گزار رہا ہے تو سکھ بھی اس کے در سے ملے گا* زرد پتے جہاں سے اترتے ہیں سبز پتے بھی وہیں سے نکلتے ہیں ان شاء اللہ....

🌺 *بس توکل رکھیے.... کیسے پیدا ہوگا.... اسکے لیے گروپ سے جڑے رہیں*.

🏵️ *زندگی کو آسان کیجئے*🏵️

وہ بھی عورتیں تھیں جو چھوٹے سے بچوں کو روزہ رکھوانے کی ٹریننگ دیتی تھیں اور بہلانے کو مٹی کا کھلونا دے دیتی تھیں۔ 🪹
*ہم جیسی ہی عورتیں تھیں،* انکے سینے میں بھی دل تھا۔
ہمارے لئے بھی ناممکن نہیں بچوں کو صبر سکھانا!!!⁉️

وہ بھی مرد تھا جسکو بہترین کوکنگ اور بہترین ڈشز بنانی آتی تھیں۔ لیکن اسنے اپنی خوراک کو اور لباس کو بے انتہا سادہ کر لیا تھا۔
*وہ عمر(رضہ) تھے۔* جنہوں نے دنیا کی عیش و عشرت قربان کر کے آخرت خرید لی تھی۔
🍱 ہم بہترین کوکنگ اور بہترین ڈشز اس دنیا میں ہی کھانا دکھلانا اور تعریفیں کروانا چاہتے ہیں!!!!
*ہم بھی آخرت خرید سکتے ہیں!!!*

🧅 بیٹیوں نے باپ کے آنے پر منہ پر ہاتھ رکھ لیا کہ پیاز کے ساتھ کھانا کھایا ہے۔ وہ وقت کے صدر وزیراعظم (خلیفہ) عمر بن عبدالعزیز کی بیٹیاں تھا۔۔۔
ہمارے شوہر اور باپ کا ذرا سا بھی بڑا عہدہ اور جاب ہو اور پھر اس پر کسی قسم کی سادگی گوارا ہے؟؟؟
*ہم بھی کر سکتے ہیں۔ ہم کوشش ضرور کر سکتے ہیں۔۔۔*

یہ اور اسطرح کی کئی مثالیں صرف سراہنے کیلئے نہیں ہیں۔ بلکہ اسی لئے ہیں کہ ہم جیسے انسان کر سکتے ہیں تو ہم بھی کر سکتے ہیں۔
*قربانی دے سکتے ہیں،*
*قناعت اور صبر کر سکتے ہیں۔*
*سادگی سے زندگی گزار سکتے ہیں۔*

🖋️ *ایمان ٹیم*

🌙 *رمضان کی تیاری*

*⚰️ جب ہم اس دنیا سے چلے جائیں گے تو ساتھ ہی ہماری ساری صلاحیتیں جو کہ ہم نے پوری طرح یوز نہیں کی ہوں گی، وہ بھی قبر میں چلی جائیں گی۔*

🕯️تو پھر کیوں نا اس زندگی میں ان کو استعمال کر لیا جائے۔
*اپنی کوالٹیز کو،دماغ، دل کو استعمال کرئیے۔کوشش کریں اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کا جتنا ہو سکے حق ادا کریں۔اپنے اور دوسروں کے کام میں لائیں۔*

🎁 اسی طرح جو وسائل آپکو اللہ تعالی نے دیئے ہیں۔انکو کام میں لائیں۔
*کم وسائل سے زیادہ کام کرنا سیکھیں۔*

*🌸 مثال کے طور پر گھر کو چلانے میں کفایت شعاری سے کام لیں۔ رزق ضائع نہ کریں،اسکو استعمال میں لائیں۔* ہمارے گھر روٹی، بریڈ، کیچپ کتنی ہی چیزیں ہیں جو ضائع ہوتی رہتی ہیں۔ ہم سمجھداری سے استعمال کریں تو کم چیز زیادہ کام بھی آسکتی ہے اور رزق ضائع ہونے سے بچ سکتا ہے۔

🕐 اسی طرح وقت کو دیکھئے۔یہ بھی وسائل میں بہت اہم ہے۔
اگر آپکا یہی عذر ہمیشہ سے ہے

* اور اب بھی ہے کہ وقت ہی نہیں ملتا تو خود سے سچے ہوں۔*
وقت سب کے پاس ہے۔

🕐 اسکو صحیح طریقے سے،
👈🏻 پلان کرکے،
👈🏻 اہم کاموں کو ترجیح دے کر،
👈🏻 *ٹائم کو ضائع کرنے سے بچیں ،اپنے وقت کا بہترین استعمال کریں۔تاکہ ماہ رمضان کی آمد پر نیکیوں میں دوڑ لگا سکیں*

✒️ *ایمان ٹیم*

*یا رب العالمین*
*یا مالک الملک*
*یا ذوالجلال ولاکرام*

*مجھے معاف کر دے*
بہت خطاکار ہوں
گناہوں سے زندگی بھری ہوئی ہے مالک

میرے آللہ

*بہت کچھ سوچتی ہوں*
بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں اپکو راضی کرنے کے لیے.... آپنی آخرت کے لیے

*اپنے بچوں کی اچھی تربیت کے لئے*
لیکن.
اپنے *ارادوں* میں بہت کمزور ہوں
*میرے مجھے تھام لےمیں لمحہ لمحہ تیری محتاج ہوں*
مجھے ایسی زندگی عطا فرما...... جو نیکیوں سے بھری ہوئی ہو
*میرے وقت میں برکت عطا فرما*
*میرے اندر صبر کو پیدا کر دے*
مجھے دوسروں کو *معاف کرنے* والا بنا دے مالک
*مجھے اپنے گناہوں پر شرمندہ کرنے والا اور توبہ کرنے والا بنا دے*
مجھے *اپنے اعمال* کی فکر دے دے
*لوگ کیا کرتے ہیں کیا کہتے ہیں*...... اس فکر دے آزاد کر دے مالک
رمضان آنے والا ہے.... *میرے دامن کو توفیق سے بھر دے کہ نیکیاں کما لوں*
میرے دل اور میری نیت کو اپنے لیے خالص کر لیے
جو وقت زندگی کا رہ گیا ہے
*بہتر سے بہترین* گزارنا چاہتی ہوں

میری مدد کیجئے
میری دعا کو قبول کیجئے
*میری زات کو خیر پھیلانے والا بنا دیجئے*

آمین الہی آمین

Audio from 𝓐𝓵𝓱𝓪𝓶𝓭𝓾𝓵𝓲𝓵𝓪𝓱

🌴🌟👆 *بچوں کا رمضان..... توجہ سے سنیے اور یہ آگے بھی پہنچائیں.. تاکہ آپکے لیے صدقہ جاریہ بن سکے*

*Reality check on* *parenting..*

🔅 ہم یہ ماننے کو تیار نہیں کہ ہم نے بچوں کو آزادی دی ہے۔

🔅بچے کو فون دیں لیکن ساتھ ورزش کروائیں 🤸🏻‍♂

🔅تفسیر کا ٹائم نکالیں📖

🔅 سکول کے سبجیکٹ پر توجہ دلائیں

اس طرح بچے کا سکرین ٹائم کم ہو گا۔

🔅 بچے کو ایموشنلی بلیک میل کریں غصے سے نہیں پیار سے ۔

🔅جو بچہ جوان ہے اس سے ہر غلط کام کر سکتا ہے

اپنے بچوں کو جسٹی فائی نہ کریں کہ میرا بچہ بہت معصوم ہے۔

🔅بچوں سے ہلکی پھلکی باتیں کریں جب وہ سکول کالج سے آئیں ۔👍

🔅لڑکوں سے پوچھنا کہ آپ کے دوست سگریٹ تو نہ یں پیتے ہونگے ایسے بات نکلوانا۔

🔅جوان ہوتے بچوں کی بات کو ڈینائل نہ بنائیں بچے آپ سے باتیں شئیر نہیں کریں گے۔

🔅بچے جھوٹ کیوں بولتے ہیں جب انہیں پتہ ہوتا ہے ماں یہ مسئلہ سنتے ہی ایشو بنائے گی۔👎

🔅جب خاوند آپ کو کہے کہ یہ پرابلم ہے کہ تم ہر بات کو سر پہ سوار کر لیتی ہو تو ۔

ماں کو چاہیے سمجھ جائے کہ مجھے تربیت اکیلے ہی کرنا ہے ان کے مسائل کا حل خود کرنا ہے ۔

🔅بچے جب دادا دادی کے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی📺 دیکھتے ہیں تو بچے کا سٹڈی ٹائم رکھ لیں ۔
اگر آپ کا بیٹھنا ضروری ہے تو بیٹھ کہ کوئی کام کر لیں اور دیکھیں بچہ کیا دیکھ رہا ہے۔
🔅بچے کو ان ڈائریکٹ طریقے سے سمجھانا ہے بچے کو یہ نہیں کہنا یہ حرام ہے جہنم میں جاو گے یہ ڈینائل ہے۔🗣

🔅 اپنی ذمہ داری کو اون کریں دوسروں کو الزام نہ دیں ۔

🔅 بچوں کو ہر چیز کو دیکھتے ہوئے سکین کرنا سکھائیں کہ اس میں کیا اچھی چیز ہے کیا بری۔

🔅ہمیں سارا دن بچوں کی ڈیوٹی دینی ہے۔

🔅 بچے کو space دیں اس کو public place پر دبائیں نہیں وہ بچہ ہے ۔

🔅 تین سال کے بچے سے بڑوں والی امیدیں لگا لیتے ہیں۔

🔅 دین کے معاملے میں بھی مائیں خود وہ کام نہیں کر رہی اور بچوں سے پورا عمل کرنے کی امید لگا لیتی ہیں 👎

🔅 بچہ سب سے زیادہ ماں کا attitude لیتا ہے۔۔

🔅ماں کو صحت کا مسئلہ بن جائے تو علاج نہیں کروائے گی اس چیز کو denile بنا لے گی۔

اپنی لائف کو ہیلتھی بنائیں۔

جب ماں کی صحت ٹھیک نہیں ہو گی اس کو غصہ آتا ہے بچے کی تربیت نہیں کر پاتی۔

🔅 کچھ لوگو ں کے پاس انفارمیشن نہیں اس وجہ سے denile میں ہیں۔

🔅اندر کی negative سوچ کو ختم کریں بار بار خود کو بتائیں مجھے بچے کی تربیت کے بارے سوچنا ہے۔💠

🔅 بچوں کی عمر کے حساب سے نیٹ سے مواد نکالیں🖥 ۔

🔅بچوں کو فرائض کا remainder دیتے رہیں مسلسل ایک ہی ٹون میں۔🗣

🔅ضروری نہیں ہمیں ہر چیز ہماری مرضی کی ہو ۔اس لیے جو ہو اس پر شکر کرنا سیکھیں ۔

🔅 ہر وقت چڑچڑے نہ ہوں بچے کی اچھی بات پہ تعریف کریں 👍

🔅 بچے کو پیار کریں گلے لگائیں اور ان کی تربیت کریں کہ بچہ جہنم کی طرف نہ چلا جائے۔۔

🔅اپنی ممتا کو ایک طرف رکھیں اور تربیت کو ایک طرف ۔۔۔💕

🔅آٹھ سال کا بچہ 100 پرسنٹ ماں کے کنٹرول میں ہے جنک کھانے میں 🍔موبائل دینے میں📱 ۔۔۔

🔅ماں کو پلان کرنا ہے کہ مجھے کیسے بچوں کو جنک اور موبائل سے موڑ کے لانا ہے ۔

🔅جہنم سے موڑ کر جنت کی طرف لے کر جانا ہے۔۔۔۔

*⚠️🔥""اکیلی عورت کے متلاشی""*

بڑی عمر کی عورت سے کم عمر مرد کی شادی کوئ عیب کی بات تو نہیں
‼️‼️لیکن
*19 اور 38 کا کوئ میل نہیں بنتایہ تو شوھر گود لینے جیسی بات ھے*

💠البتہ مرد اگر 25 سے 30 سال کا ھو اور عورت 38 یا40/42 سال کی بھی ھو تو نبھا ممکن ھے بلکہ شاید زیادہ اچھے سے دونوں ایک دوسرے کی ضرورت پوری کرسکتے ھیں
*🌸کیونکہ مرد کو محض عورت کی اداوں ناز نخروں یا صرف جسم کی ھی ضرورت نہیں ھوتی بلکہ مرد کو شفقت توجہ دیکھ بھال اور احساس کی بھی ضرورت رھتی ھے*
جوکہ ایک پختہ عمر کی عورت ایک کم عمر دوشیزہ سے کہیں زیادہ بہتر انداز میں کر سکتی ھے

*🔔آج کل سوچی سمجھی سازش کے تحت کم عمر لڑکوں کو زیادہ عمر کی عورتوں کی طرف جسمانی میل جول اور ناجائز تعلقات کے لئے ورغلایا جارھا ھے*

👈🏻📱یہاں تک کہ فیسبک پر کچھ لوگ گروپس بنا کر اس مشن پر کام کر رھے ھیں جنھیں طلاق یافتہ اکیلی عورتوں کی تلاش رھتی ھے یا پھر جن کے شوھر ملک سے باھر ھیں یا جنکی عمر بڑھ چکی ھے مگر شادی نہیں ھو سکی

👈🏻🛑یہ لوگ مختلف بہانوں سے ایسے سوالات اٹھاتے ھیں جنکا جواب صرف عورت یا لڑکی کو ھی دینا ھوتا ھے

👈🏻💬اور پھر کچھ لڑکیوں کے نام پر بنے ھوئے فیک اکاونٹس سے ان پوسٹوں پر کمنٹ بھی آجاتے ھیں جنھیں دیکھ کر اصلی خواتین بھی اپنے کمنٹ دے دیتی ھیں

*📩اور پھر اکیلی عورت کے شکاری ان کے انباکس میں پہنچ کر پہلے ھمدردی دکھاتے ھیں پھر دوست بن کر انھیں گناہ کی دعوتیں دیتے ھیں*

📺🔥خاص کر انڈین ڈراموں فلموں میں ایسی خوشنما کہانیاں پیش کی جارھی ھیں جن سے ھمارے کلچر کا دور دور تک کوئ واسطہ یا تعلق نہیں بلکہ اب تو پاکستانی ڈرامے بھی اس غلاظت میں لوٹ پوٹ ھوتے جا رھے ھیں

*🔔یہ سب کچھ بے حیائ پھیلانے کے حربے ھیں جن سے شریف گھرانوں کے مرد و خواتین کو ھوشیار رھنے کی ضرورت ھے*

*🐍📱یاد رھے سوشل میڈیا ایسا تالاب ھے جس میں مگرمچھ سانپ بچھو اور اژدھے بڑی تعداد میں پائے جاتے ھیں*

🗯️🌼🏵️🌼🗯️
*رمضان.. قریب ہے*
〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

🗯️موضوع 🗯️

*شعبان کے مہینے میں..... کیا کریں اور کیا نہ کریں*

🎙️محترمہ نجیہ ہاشمی صاحبہ

🗯️🌼شعبان کا مہینہ آتے ہی رمضان کی خوشبو انا شروع ہو جاتی ہے... اس ماہ سے متعلق.... ہمارے معاشرے میں بہت سی باتیں بھی گڑھ لی گئی ہیں..... جن کا دین سے کوی تعلق نہیں.... افسوس ہوتا ہے کہ ہم ان باتوں پر عمل کرکے اجر چاہتے ہیں.... جسکا اللہ اور اس کے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نے درس دیا ہی نہیں... آیے قرآن و سنت کی روشنی میں جانتے ہیں.
🗯️🌼🏵️🌼🗯️

#شعبان_کا_مہینا

🗯️🌼👆آج سپیشل لیکچر موقع کی مناسبت سے بھیجا گیا ہے... *ہم ماہ رمضان کی تیاری کر رہے ہیں.*... اس سلسلے میں شیڈول بدلا گیا ہے.... *اجکل انے والے لیکچرز اور پوسٹس رمضان المبارک کی بہترین تیاری میں اپکو بھر پور مدد دیں گی*... ان شاءاللہ