Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी (@latesturdushayari)の最新投稿

Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी のテレグラム投稿

Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी
اردو کی معیاری شاعری کے لیے ہمارے اس چینل کو جوائن کریں۔
Latest Urdu Shayari ke Liye Channel ko Zaroor join karein!

مطلوبہ شعر و شاعری نعت و منقبت آسانی سے تلاش کرنے کے لیے ہمارے ٹیلیگرام بوٹ پر جائیں

@UnlimitedShayari_bot
1,639 人の購読者
92 枚の写真
3 本の動画
最終更新日 28.02.2025 11:25

類似チャンネル

DREAM 11 GRAND LEAGUE TEAM
8,032 人の購読者
Sonam
2,051 人の購読者

Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी によってTelegramで共有された最新のコンテンツ


درد مندوں سے نہ پوچھو کہ کدھر بیٹھ گئے
تیری مجلس میں غنیمت ہے جدھر بیٹھ گئے

هے غرض دید سے، یاں کام تکلف سے نہیں
خواہ اِدھر بیٹھ گئے ، خواہ اُدھر بیٹھ گئے

دیکھا ہووےگا میرے اشک کا طوفاں تم نے
لاکھ دیوار گرے ، سینکڑوں گھر بیٹھ گئے

کس نظر ناز نے ، اس باز کو بخشی پرواز
سینکڑوں مرغ هوا پھاند کے پر بیٹھ گئے

کم هے آواز تیرے کوچہ کے باشندوں کی
نالہ کرنے سے ، گلے ان کے مگر بیٹھ گئے

مفت اُٹھنےکے نہیں یار کے کوچہ سے فقیرؔ
جب کہ بستر کو جما کھول کمر بیٹھ گئے

*(میر شمس الدین فقیر)*

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

گرچہ سو بار ، غمِ ہجر سے ، جاں گزری هے
پھر بھی جو دل پہ گزرنی تھی کہاں گزری هے؟

آپ ٹھہرے ہیں ، تو ٹھہرا هے نظامِ عالم
آپ گزرے ہیں تو ، اک موجِ رواں گزری هے

هوش میں آۓ تو بتلاۓ ، تیرا دیوانہ
دن گزارا هے کہاں، رات کہاں گزری هے؟

ایسے لمحے بھی گزارے ہیں تیری فرقت میں
جب تیری یاد بھی اس دل پہ گراں گزری هے

حشر کے بعد بھی دیوانے تیرے پوچھتے ہیں
وہ قیامت جو گزرنی تھی ، کہاں گزری هے؟

زندگی ، " سیف " لئے قافلہ ، ارمانوں کا
موت کی راہ سے بے نام و نشاں گزری هے

*(سیف الدین سیف)*

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

محبت کا یقیں دل کی زمین پر لکھ دیا اس نے
عجب حرف دعا میری جبیں پر لکھ دیا اُس نے

ھوا دیوانگی میں رقص کرتی ھے ، تو لگتا ھے
کہ جیسےگیت خوشبو کا کہیں پر لکھ دیا اُس نے

جومیں نےطاق میں خود سےچُھپا کر خواب رکھا تھا
اُسے شب کی رداۓِ دل نشیں پر لکھ دیا اُس نے

یہ کیسا نُور پھیلا ھے ، شبستانِ عقیدت میں ؟
صحیفہ کیا میرے لوحِ یقیں پر لکھ دیا اُس نے

(نوشی گیلانی)

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

غزل

‏لوٹ آئے ہیں خاک چھان کے بھی
کیا ملا دل کی بات مان کے بھی

ان ستاروں کو خواہ مخواہ نہ سمجھ
زخم ہوتے ہیں آسمان کے بھی

اپنے بس میں ہوا رہی جب تک
ہم مخالف تھے بادبان کے بھی

زندگی وہ لباس ہے جو ہمیں
پورا آیا نہ کھینچ تان کے بھی


✍🏻راز احتشام

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

سب نے پوچھا خِزاں کیا ہوتی ہے؟
تُم نے میری مثال دی ہوتی

پوچھا موسم بدلتے ہیں کیسے؟
تُم نے اپنی مثال دی ہوتی

پوچھا کیسے گھٹا برستی ہے؟
میری آنکھوں کی بات کی ہوتی

پوچھا رُک رُک کے کون چلتا ہے؟
میرے دل کی مِثال دی ہوتی

کاش سب کچھ یوں نہ ہوا ہوتا؟
بات تم نے سنبھال لی ہوتی

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

‏ہمارے پاس جو ڈگری ہے ! نفسیات کی ہے
رویہ کیسے بدلتا ہے ! ہم سمجھتے ہیں !

ہزار خامیاں ہوں گی ہماری ذات میں ! پر !
ہم اپنے جیسوں کا دُکھ ایک دم سمجھتے ہیں

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

💔💔💔
انا کا بوجھ کبھی جسم سے اتار کے دیکھ
مجھے زباں سے نہیں روح سے پکار کے دیکھ

ذرا تجھے بھی تو احساس ہجر ہو جاناں
بس ایک رات میرے حال میں گزار کے دیکھ
💔💔💔

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

ناکام حســـــــرتوں کے سوا کچھ نہـــــــیں رہا
دنیا میں اب دکھوں کے سوا کچھ نہـــــیں رہا

لب سی لیے تو اپنے ہی کمـــــرے میں یوں لگا
خـــــــاموش آئینوں کے سوا کچھ نہـــــیں رہا

جذبے تمــــام کھو گئے لمحوں کی دھول میں
اب دل میں دھڑکنوں کے سوا کچھ نہــیں رہا !!!

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

مجھے معاف کر میرے ہمسفر
تجھے چاہنا میری بھول تھی

کسی راہ پر جب اٹھی نظر
تجھے دیکھنا میری بھول تھی

کوئی نظم ہو یا کوئی غزل
کہیں رات ہو یا کہیں سحر

وہ گلی گلی وہ شہر شہر
تجھے ڈھونڈھنا میری بھول تھی

میرے غم کی کوئی دوا نہیں
مجھے تجھ سے کوئی گلہ نہیں

تیرا کوئی میرے سوا نہیں
یہی سوچنا میری بھول تھی

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

شمسی نیا سال 2025 آپ سبھی دوست و احباب کو بہت بہت مبارک ہو

شمیم احمد رضوی