Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी (@latesturdushayari) के नवीनतम पोस्ट टेलीग्राम पर

Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी टेलीग्राम पोस्ट

Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी
اردو کی معیاری شاعری کے لیے ہمارے اس چینل کو جوائن کریں۔
Latest Urdu Shayari ke Liye Channel ko Zaroor join karein!

مطلوبہ شعر و شاعری نعت و منقبت آسانی سے تلاش کرنے کے لیے ہمارے ٹیلیگرام بوٹ پر جائیں

@UnlimitedShayari_bot
1,639 सदस्य
92 तस्वीरें
3 वीडियो
अंतिम अपडेट 28.02.2025 11:25

समान चैनल

JavaScript Daily
12,982 सदस्य
Islam & Life
1,963 सदस्य

Urdu Shayari - اردو شاعری - ऊर्दू शायरी द्वारा टेलीग्राम पर साझा की गई नवीनतम सामग्री


اچھا ہے وہ بیمار جو اچھا نہیں ہوتا
جب تجربے ہوتے ہیں تو دھوکا نہیں ہوتا

جس لفظ کو میں توڑ کے خود ٹوٹ گیا ہوں
کہتا بھی تو وہ اس کو گوارا نہیں ہوتا

تیری ہی طرح آتا ہے آنکھوں میں ترا خواب
سچا نہیں ہوتا کبھی جھوٹا نہیں ہوتا

تکذیب جنوں کے لیے اک شک ہی بہت ہے
بارش کا سمے ہو تو ستارا نہیں ہوتا

کیا کیا در و دیوار مری خاک میں گم ہیں
پر اس کو مرا جسم گوارا نہیں ہوتا

یا دل نہیں ہوتا مرے ہونے کے سبب سے
یا دل کے سبب سے مرا ہونا نہیں ہوتا

کس رخ سے تیقن کو طبیعت میں جگہ دیں
ایسا نہیں ہوتا کبھی ویسا نہیں ہوتا

ہم لوگ جو کرتے ہیں وہ ہوتا ہی نہیں ہے
ہونا جو نظر آتا ہے ہونا نہیں ہوتا

جس دن کے گزرتے ہی یہاں رات ہوئی ہے
اے کاش وہ دن میں نے گزارا نہیں ہوتا

جب ہم نہیں ہوتے یہاں آتے ہیں تغیر
جب ہم یہاں ہوتے ہیں زمانا نہیں ہوتا

ہم ان میں ہیں جن کی کوئی ہستی نہیں ہوتی
ہم ٹوٹ بھی جائیں تو تماشا نہیں ہوتا

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

اک تصور ہے جو تصویر بھی ہوسکتا ہے 🌸
عشق تو پاؤں کی زنجیر بھی ہوسکتا ہے💯

یاد رکھ دل ہے اگر ٹوٹ گیا تو ٹوٹ گیا 🖤
گھر نہیں پھر سے جو تعمیر بھی ہوسکتا ہے🥀

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

دل کو ایسے لوٹ گیا ہے
جیسے شیشہ ٹوٹ گیا ہے

آج کے دور کو دیکھ لے تُو بھی
سچ سے آگے جھوٹ گیا ہے

لاش ہوئی ہے چِتھڑا چِتھڑا
مذہب کا بَم پھوٹ گیا ہے

اپنی چابی پھینک دی ہم نے
جب سے تالا ٹوٹ گیا ہے

سَستی سے سَستی شادی میں
مہنگے والا سوٹ گیا ہے

اِسٹیشن کی خامشی، جیسے
کوئی اپنا چھوٹ گیا ہے

اُس کُرسی کا غم بھی پوچھو
جس کا پایا ٹوٹ گیا ہے


Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

اچھا ہے وہ بیمار جو اچھا نہیں ہوتا
جب تجربے ہوتے ہیں تو دھوکا نہیں ہوتا

جس لفظ کو میں توڑ کے خود ٹوٹ گیا ہوں
کہتا بھی تو وہ اس کو گوارا نہیں ہوتا

تیری ہی طرح آتا ہے آنکھوں میں ترا خواب
سچا نہیں ہوتا کبھی جھوٹا نہیں ہوتا

تکذیب جنوں کے لیے اک شک ہی بہت ہے
بارش کا سمے ہو تو ستارا نہیں ہوتا

کیا کیا در و دیوار مری خاک میں گم ہیں
پر اس کو مرا جسم گوارا نہیں ہوتا

یا دل نہیں ہوتا مرے ہونے کے سبب سے
یا دل کے سبب سے مرا ہونا نہیں ہوتا

کس رخ سے تیقن کو طبیعت میں جگہ دیں
ایسا نہیں ہوتا کبھی ویسا نہیں ہوتا

ہم لوگ جو کرتے ہیں وہ ہوتا ہی نہیں ہے
ہونا جو نظر آتا ہے ہونا نہیں ہوتا

جس دن کے گزرتے ہی یہاں رات ہوئی ہے
اے کاش وہ دن میں نے گزارا نہیں ہوتا

جب ہم نہیں ہوتے یہاں آتے ہیں تغیر
جب ہم یہاں ہوتے ہیں زمانا نہیں ہوتا

ہم ان میں ہیں جن کی کوئی ہستی نہیں ہوتی
ہم ٹوٹ بھی جائیں تو تماشا نہیں ہوتا

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

جو اچھےہیں اُنکی کہانی بھی اچھی
لڑکپن بھی اچھا ، جوانی بھی اچھی

تیری مہربانی نہ اچھی هو کیوں کر
کہ ھے تیری ، نامہربانی بھی اچھی

درِ یار سے هم کو اُٹھنا ھے مشکل
جو ایسی ھو تو ناتوانی بھی اچھی

تیرے تِیر کو اپنا دل کیوں نہ دیں ہم
نشانہ بھی اچھا ، نشانی بھی اچھی

جو ھو صدق دل سےکوئی سُننے والا
تو واللہ !! جھوٹی کہانی بھی اچھی

کہیں عشق میں بدگمانی بُری ھے
کہیں عشق میں بدگمانی بھی اچھی

مَے ناب کی قدر هم جانتے ہیں
نئی تو نئی ، یہ پرانی بھی اچھی

نہ ہو دل میں لیکن میرےدل کےحق میں
تمہاری محبت زبانی بھی اچھی

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

رنج اُسے بھی ، ملال ہم کو بھی تھا
بیتے پل کا خیال ہم کو بھی تھا

اِک وُہ ہی تو نہیں تھا بِکھرا فقط
لمحہ لمحہ زوال ہم کو بھی تھا

اُس کی بھی نظریں تھیں کہ پُوچھتی کُچھ
کرنا کوئی سوال ہم کو بھی تھا

ہِجر کو اُس کو بھی تو ٹالنا تھا
کرنا اب کے وِصال ہم کو بھی تھا

ہم بھی کوئی سا ہِیرا ڈُھونڈتے تھے
اِک وہی تو مثال ہم کو بھی تھا

؀اظہر ناظؔر

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

بچھڑنا ہے تو خوشی سے بچھڑو
سوال کیسے___، جواب چھوڑو

کسے ملی ہیں، جہاں کی خوشیاں
ملے ہیں کس کو__، عذاب چھوڑو

نئے سفر پے جو____، چل پڑے ہو
مُجھےخبر ہے کہ، خُوش بڑے ہو

یہ کون اجڑا____، تمہارے پیچھے؟
یہ کِس کے ٹوٹے ہیں، خواب چھوڑو

محبتوں کے____، تمام وعدے
نبھائے کس نے، بُھلائے کس نے

تمہیں... پشیمانی ہوگی جاناں
جو میری مانو، حساب چھوڑو

روحِ بابر کو کچھ نہیں ہوتا
قلب شناس''کو کچھ نہیں ہوتا

ہم جو حکم خدا پہ کرتے عمل
چھ 6 دسمبر کو کچھ نہیں ہوتا
بابری مسجد


تم سمندر کی بات مت کرنا
تیر و خنجر کی بات مت کرنا

میری آنکھوں سے خون برسے گا
چھ دسمبر کی بات مت کرنا


‏جانے کیسی دہشت ہے جانے کیسا یہ ڈر ہے
ہیں' اداس تاریخیں اور چپ کلینڈر ہے

میں نے دل سے جب پوچھا کیوں اداس منظر ہے
دل یہ چیخ کر بولا آج چھ 6 دسمبر ہے😭


تم نے بخشے ہیں جو آزار کہاں رکھوں گا
یہ گِرے گنبد و مینار کہاں رکھوں گا😭

اپنے بچوں سے ہر اک راز چھپا لونگا مگر
چھ دسمبر کا میں اخبار کہاں رکھوں گا😭


آہ اسے آباد نہ کرنے پہ وہ روٹھ گئی
پھر غیروں کے ستم سہہ کر ٹوٹ گئی

میں کیسے سناؤں غم بابری تیری مسجد کا
وہ جگہ بھی مسلمانوں سے چھوٹ گئی


تڑپ اٹھتا ہے دل جب ایسے ویسے خواب آتے ہیں
نظر میں گھومتے وہ منبر و محراب آتے ہیں

مرے بچوں کو اتنا ڈس رہی ہے تیری ویرانی
کہ بچے کھیل میں بھی بابری مسجد بناتے ہیں


https://www.unlimitedshayari.in/2021/12/shayari-6-december-black-day-babri-masjid.html

تُو بھی کسی کا پیار نہ پاۓ خدا کرے
تجھ کو تیرا نصیب رلاۓ خدا کرے

راتوں میں تجھ کو نیند نہ آۓ خدا کرے
تُو دربدر کی ٹھوکریں کھاۓ خدا کرے

تجھ پر شب وصال کی راتیں حرام ہوں
شمعیں جلا جلا کہ بجھاۓ خدا کرے

میری طرح تجھے بھی جوانی میں غم ملیں
تیرا نہ کوئی ساتھ نبھاۓ خدا کرے

آۓ بہار تیرے گلستان میں بار بار
تجھ پر کبھی نکھار نہ آۓ خدا کرے

ہو جائیں بد دعائیں میری دوستو! غلط
اب ان پہ کوئی حرف نہ آۓ خدا کرے

حفیظ جالندھری ✍️

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝

اب یہ تحفے مجھے دریا میں بہانے ہونگے
میں نے تیرے لیے بھولے سے خریداری کی

گر تمہیں عشق نہیں تھا تو پھر اس کا مطلب
تو نے اے دوست بہت اعلی اداکاری کی

Join: ➡️ @latesturdushayari

مزید شعر و شاعری کے لئے لنک پر کلک کریں۔
                            ↓
╔═════════════╗
▒ ☞ www.unlimitedshayari.in
╚═════════════╝