آخرین پست‌های Urdu.Khamenei.ir (@khamenei_ur) در تلگرام

پست‌های تلگرام Urdu.Khamenei.ir

Urdu.Khamenei.ir
News, messages, and statements from Ayatullah Khamenei, Iran's Supreme Leader

urdu.Khamenei.ir
1,482 مشترک
5,083 عکس
458 ویدیو
آخرین به‌روزرسانی 06.03.2025 14:41

کانال‌های مشابه

Political Info Group
2,068 مشترک

آخرین محتوای به اشتراک گذاشته شده توسط Urdu.Khamenei.ir در تلگرام

Urdu.Khamenei.ir

23 Feb, 07:05

171

🏡 اسلامی گھرانہ: گھرانہ، زندگی کے لیے پر امن ماحول

🔸ہر انسان، مرد بھی اور عورت بھی، زندگی کے دوران شب و روز مشکلوں سے گزرتا ہے، اتفاقات اور حوادث سے دوچار ہوتا ہے، یہ حادثے اعصاب کو متاثر کرتے اور تھکا دیتے ہیں، انسانوں کو بے چینی اور سراسیمگی میں مبتلا کر دیتے ہیں، جب انسان گھر کے ماحول میں قدم رکھتا ہے امن و عافیت سے بھرا یہ ماحول اسے پھر سے تر و تازہ کر دیتا ہے۔ اسے ایک اور دن کے لیے تیار کر دیتا ہے۔ گھرانہ انسانی زندگی کو منظم رکھنے کے لیے بہت اہم ہے۔

امام خامنہ ای
19 جنوری 1999


📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

17 Feb, 20:02

23

🎥 ڈیفنس میں ہمیں کوئی مشکل نہیں

🔸 اپنے جوانوں، اپنے سائنسدانوں، اپنے ٹیکنالوجی کے ماہرین کی کوششوں کی برکت سے، آج ہارڈ ڈیفنس کے لحاظ سے، دشمن کے ہارڈ وئير خطروں سے نمٹنے کے لحاظ سے ہمیں کوئی تشویش اور مشکل نہیں ہے۔

🔗 ویڈیو دیکھنے کے لیئے کلک کریں:
https://fb.watch/xPjHaqWrsR/

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

17 Feb, 15:32

62

🎥 اسلامی انقلاب اقوام کے لیے ایک امید بخش مرکز

🔸اسلامی انقلاب اپنی ایک مستقل پہچان بنانے میں کامیاب رہا ہے، ایک بڑے اور امید بخش مرکز کی حیثیت سے خطے کی اقوام بلکہ خطے سے باہر کی بعض اقوام تک کے لیے اپنا وجود قائم رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

🔗 ویڈیو دیکھنے کے لیئے کلک کریں:
https://www.facebook.com/share/r/1ANkzmPRom/

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

17 Feb, 08:37

85

📷 تاریخی قیام کی برسی کی مناسبت سے مشرقی آذربائيجان کے عوام کی رہبر انقلاب سے ملاقات

🔸 تبریز کے عوام کے 18 فروری 1978 کے تاریخی قیام کی برسی کی مناسبت سے صوبۂ مشرقی آذربائيجان کے ہزاروں لوگوں نے پیر 17 فروری 2025 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

17 Feb, 08:24

77

🎥 تبریز کے تاریخی قیام کی برسی پر مشرقی آذربائيجان کے عوام سے ملاقات کے لیے حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب کی آمد

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

16 Feb, 16:19

108

.💐تیرا کمزور اور گنہگار بندہ

🔸اے میرے معبود! میں تیرا کمزور اور گنہگار بندہ اور تیری درگاہ میں پلٹ آنے اور توبہ کرنے والا غلام ہوں، مجھے ایسے لوگوں کے زمرے میں قرار نہ دے جن سے تو نے منہ موڑا ہے، اور نہ ہی ان لوگوں کے زمرے میں، جنھیں ان کی خطاؤں نے تیرے عفو کی طرف توجہ دینے سے غافل رکھا ہے۔

(مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

16 Feb, 12:39

115

🏡 اسلامی گھرانہ: شریک زندگي میاں بیوی، محکم و پائیدار مجاہدین

🔸انسان کا مرد یا عورت ہونا ایک ثانوی مسئلہ ہے، ایک عارضی بات ہے جو صرف زندگی کے امور میں معنی و مفہوم پیدا کرتی ہے اور انسانی کمال و ارتقا کے اصل سفر میں اس سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ہم نے انقلاب کی جدوجہد کے دوران بھی اور انقلاب کی کامیابی کے زمانے میں بھی آزمایا ہے، وہ مرد جن کی بیویوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، وہ جدوجہد کے دوران بھی ثابت قدم رہے اور انقلاب کے بعد بھی صحیح راہ پر آگے بڑھتے رہے۔ البتہ اس کے برخلاف بھی دیکھا گيا۔ بہت سی خواتین ہیں جو اپنے شوہروں کو لائق بہشت بنا دیتی ہیں، اور بہت سی ایسی خواتین بھی ہیں جو اپنے شوہروں کو جہنم میں جھونک دیتی ہیں۔ البتہ مرد بھی بالکل اسی طرح کا کردار ادا کرتے ہیں۔

امام خامنہ ای
4 جنوری 2012

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

15 Feb, 17:01

142

🌷 مہدئ موعود ظلم کے محلوں کو تباہ کر دیں گے

🔸 امام مہدی ارواحنا فداہ دنیا کے ظالموں کا گریبان پکڑیں گے اور ظلم کے محلوں کو تباہ کر دیں گے۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

15 Feb, 09:51

154

💐تیری یاد کی محبت

🔸اے میرے معبود! اپنے ذکر کی محبت و شیفتگی مسلسل مجھے الہام کرتا رہ، میری ہمت کو تیرے ناموں کی کامیابی کی نسیم اور تیرے ہاں مرتبۂ قدس میں قرار دے۔

(مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir  | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

14 Feb, 17:02

161

💐میں تیری پناہ میں آيا ہوں

🔸اے میرے معبود! بےشک جو تیری طرف بڑھے اس کا راستہ روشن ہے، جو تجھ سے پناہ مانگے وہ پناہ یافتہ ہے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اور بےشک تیری پناہ میں آیا ہوں۔ اے میرے معبود! تیری رحمت پر میرے گمان کو ناامیدی سے دوچار نہ فرما اور اپنی مہر و محبت سے مجھے محروم نہ رکھ۔

(مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |