آخرین پست‌های Urdu.Khamenei.ir (@khamenei_ur) در تلگرام

پست‌های تلگرام Urdu.Khamenei.ir

Urdu.Khamenei.ir
News, messages, and statements from Ayatullah Khamenei, Iran's Supreme Leader

urdu.Khamenei.ir
1,482 مشترک
5,083 عکس
458 ویدیو
آخرین به‌روزرسانی 06.03.2025 14:41

کانال‌های مشابه

Resistance News - Urdu
3,957 مشترک

آخرین محتوای به اشتراک گذاشته شده توسط Urdu.Khamenei.ir در تلگرام

Urdu.Khamenei.ir

28 Feb, 19:47

172

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کےدفتر کے رویت ہلال کمیشن کا اعلان: آج جمعے کے غروب کو وقت چاند نظر نہیں آیا اس
لئے اتوار 2 مارچ 2025 کو ماہ رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی۔
Urdu.Khamenei.ir

28 Feb, 10:34

192

🌷 مہدویت
ظہور کا عقیدہ گھٹنے نہیں ٹیکنے دیتا

🔸وہ قوم جس کے دل میں مستقبل، زندگي اور نصرت الہی کی امید کا سورج جگمگا رہا ہے، وہ کبھی بھی گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔ یہ حضرت مہدی علیہ السلام کی معنویت پر عقیدے کی خصوصیت ہے۔ امام زمانہ پر عقیدہ، انسان کے باطن پر بھی، اس کی اجتماعی حرکت پر بھی اور اس کے حال و مستقبل پر بھی اس طرح کا عظیم اثر ڈالتا ہے۔ اس کی قدروقیمت کو سمجھنا چاہیے۔

امام خامنہ ای
1996/01/07

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

27 Feb, 09:18

204

💠 درس اخلاق: کہاں گناہ ہوا؟ یہ سمجھنا توبہ کا پہلا قدم

🔸انابہ، یعنی اللہ کی طرف رجوع، خدا کی جانب بازگشت، یہ توبہ و انابہ قدرتی طور پر اپنا ایک خاص مفہوم رکھتا ہے۔ توبہ کا پہلا قدم یہ ہے کہ کام کے عیب کو سمجھیں، غور کریں کہ ہمارے کام میں کہاں مشکل ہے، ہم سے کہاں غلطی ہوئی ہے، ہم کہاں گناہ کر بیٹھے ہیں۔  کہاں قصور سرزد ہوا ہے؛ یہ کام ہم کو خود اپنی ذات سے شروع کرنا چاہیے۔

امام خامنہ ای
18 ستمبر 2008

  📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

26 Feb, 16:28

210

🎥 رہبر کی پیشین گوئی کے مطابق انتفاضہ شروع ہو گیا

🔸ابھی ایک مہینہ -کچھ کم یا کچھ زیادہ- کی مدت میرے ایران کے سفر اور رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کو نہیں گزری تھی کہ فلسطین کی تحریک انتفاضہ شعلہ ور ہو گئی۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

25 Feb, 20:40

233

🎥 اسرائیل سے سمجھوتے کی سازش، کامیاب نہیں ہوگی

🔸ہم جب بھی رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں پہنچتے اور خطے کے حالات کے بارے میں ان سے بات کرتے تھے، تو وہ مسکراتے تھے اور کہتے تھے کہ ہمیں مزاحمت کی راہ کو جاری رکھنا ہوگا اور ان  شاء اللہ سمجھوتے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

25 Feb, 09:40

243

📖 قرآن کی روشنی میں: الہی وعدے پر اطمینان تمام کاموں کی بنیاد

🔸اللہ کی قوت و قدرت پر توجہ اور الہی وعدوں کی سچائی پر یقین تمام کاموں کی بنیاد ہے یعنی الہی وعدوں پر اطمینان رکھیں۔ اللہ نے فرمایا ہے: اور ہمارے عہد کو پورا کرو ہم تمھارے عہد کو پورا کریں گے۔ (سورۂ بقرہ، آيت 40) خدا کی راہ میں قدم بڑھاؤ، خداوند متعال مدد کرتا ہے، اب یہ صرف اللہ کا ایک وعدہ نہیں ہے۔ ہم اگر دیر سے یقین کرنے والوں میں ہوں، ان لوگوں میں ہوں جو کور باطن ہیں اور اللہ کے وعدوں کو صحیح نہیں مانتے تو بھی ہمارے تجربے (اسلامی انقلاب کی کامیابی) نے ہمیں یہ بات نمایاں طور پر دکھا دی ہے۔

امام خامنہ ای
18 اگست 2010

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

24 Feb, 18:26

262

🎥 رہبر انقلاب کے نمائندوں نے شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ اور تدفین کے پروگرام میں شرکت کی

🔸رہبر انقلاب کے  نمائندوں نے، جو شہید نصر اللہ اور شہید صفی الدین کے جلوس جنازہ میں شرکت کے لیے لبنان پہنچے تھے، آج دوپہر کو صور شہر کے علاقے دیر قانون النہر میں شجاع اور فداکار مجاہد شہید سید ہاشم صفی الدین کے جسد اطہر کے جلوس جنازہ اور تدفین کے پروگرام میں شرکت کی۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

24 Feb, 18:26

227

🎥 رہبر انقلاب کے نمائندوں نے شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ اور تدفین کے پروگرام میں شرکت کی

🔸رہبر انقلاب کے  نمائندوں نے، جو شہید نصر اللہ اور شہید صفی الدین کے جلوس جنازہ میں شرکت کے لیے لبنان پہنچے تھے، آج دوپہر کو صور شہر کے علاقے دیر قانون النہر میں شجاع اور فداکار مجاہد شہید سید ہاشم صفی الدین کے جسد اطہر کے جلوس جنازہ اور تدفین کے پروگرام میں شرکت کی۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

24 Feb, 14:30

268

📷 شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کی تصاویر

🔸بیروت میں گزشتہ روز شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ میں کثیر تعداد میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ویب سائٹ khamenei.ir بھی اس پروگرام کی کوریج کے لیے موجود تھی۔ اس پروگرام کی تصویری رپورٹ ملاحظہ فرمائيے۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |
Urdu.Khamenei.ir

24 Feb, 14:24

171

لبنان کے شجاع جوانوں کو خصوصی سلام

🔸میرا خصوصی سلام ہو آپ پر اے میرے عزیز فرزندو! لبنان کے شجاع جوانو۔

📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:
khamenei.ir | Facebook |
Tiktok | X |