Latest Posts from گوشہ خواتین و اطفال (@womenskills) on Telegram

گوشہ خواتین و اطفال Telegram Posts

گوشہ خواتین و اطفال
پکوان..کچن ٹپس.. روزمرہ کی صحت کے مسائل کے حل اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بہترین چینل
https://t.me/Roshansitarey
https://t.me/Eimankisalamti
https://t.me/tafseeribnekaseer1
https://t.me/NmazeNabvi1111

〰〰〰💦〰〰〰
1,757 Subscribers
2,885 Photos
1,748 Videos
Last Updated 27.02.2025 18:50

The latest content shared by گوشہ خواتین و اطفال on Telegram


Audio from 𝓐𝓵𝓱𝓪𝓶𝓭𝓾𝓵𝓲𝓵𝓪𝓱

بچوں کی دینی تربیت: غیر محسوس طریقے سے رہنمائی

عموما بچوں کی دینی تربیت سے متعلق فوری نتیجہ حاصل کرنے کے لیے براہ راست ہدایات اور رہنمائی دی جاتی ہے۔ لیکن تربیت کا ایک اور طریقہ ہے اور وہ بالواسطہ یا غیر محسوس طریقے سے رہنمائی دینا ہے۔

بالواسطہ رہنمائی میں باہر کے فیکٹرز شامل ہوتے ہیں جیسے بچوں کے لیے ماحول اس طرح بنانا جس سے بچے غیر محسوس طریقے سے دین سے محبت کرنا سیکھیں اور ان کے لیے دین پر عمل کرنا آسان ہوجائے۔

جس میں سب سے پہلے والدین کا خود دین پر عمل کرنا اور دین کے شعائر کی تعظیم کرنا شامل ہے اور اس میں بچوں کو شریک کرنا جیسے بخاری کی حدیث میں آتا ہے کہ

سائب بن یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول ﷺ کے ساتھ حجة الوداع میں حج کروایا گیا جب کہ میں سات سال کا بچہ تھا۔

یہ حدیث اس بات کی دلالت کرتی ہے کہ ایک نابالغ بچہ حج کرسکتا ہے لیکن صاحب استطاعت بننے کے بعد اس کے بچپن کا حج فرض پر کفایت نہیں کرے گا۔

نابالغ بچے کے حج کا ثواب اس کے والدین کو ملے گا۔ بچے کے اجر و ثواب کا موضوع ایک طرف ہے لیکن اس کے اثرات دور رس ہیں۔ جب بچہ اپنے والدین کے ساتھ دین کے شعائر کے لیے سفر کرتا ہے۔ ان کو خود دیکھتا ہے۔ بیت اللہ کی اپنی برکت ہے اس میں ہزاروں لاکھوں لوگوں کو نماز پڑھتے دیکھے گا تو ایمان مضبوط ہوگا،ادھر دعائیں قبول ہونگی ایسا کرنے سے اس کے دل میں اثر ہوگا۔

نابالغ بچے کو حج کرانے کے لیے والدین غیر محسوس طریقے سے رہنمائی دے سکتے ہیں۔ جس میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہیں

- حج و عمرے کا تعارف کرنا۔ اللہ کے گھر کی طرف جارہے ہیں سے لے کر عمر کی مناسبت سے تفصیلات بتانا
- حج کے لیے ذہن سازی کرنا۔
- احرام کی پابندیوں کا خیال رکھنے کا اہتمام کرنا
- جو ارکان بچہ خود کرسکتا ہے اس سے کروانا
- جو ارکان بچے کے لیے کرنا مشکل ہے ان کو نیابتا بچے کی طرف سے کرنا

ایسا سوچا جاسکتا ہے کہ حج یا عمرہ میں بچوں کے لیے مشقت ہے لیکن یاد رکھا جائے کہ بچوں کو محنت کی عادت ڈالنی ہے جو زندگی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے۔

محنت، مطالعہ، تجربات، اور مشکل مسائل کو حل کرنے کی عادت ذہانت کو مزید نکھارتی ہے۔ مستقل سیکھنے اور عملی تجربات سے دماغ میں نئے نیورل کنکشن بنتے ہیں، جو بچے کی ذہانت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

مسلسل تربیت اور مخصوص مہارتوں پر محنت کرنے سے بچہ اپنے دماغ کی کارکردگی میں بہتری لا سکتا ہے۔ مثلاً، کسی مضمون میں ماہر بننے کے لیے، صرف قدرتی ذہانت کافی نہیں بلکہ محنت اور لگن ضروری ہوتی ہے۔

بچوں کو ہر وقت ٹوکنے سے کام نہیں چلتا کہ کام نہیں کرتے، صرف سکرین پر لگے رہتے ہو بلکہ غیر محسوس طریقے سے بچوں کو متبادل مشغولیات میں مصروف کرنے سے بچے وہ سیکھ سکتے ہیں۔ جو ہم سکھانا چاہتے ہیں جیسے:

- ذاتی توجہ دینا
- بچوں کو رحمن اور شیطان کے راستے کا تعارف بتانا
- جنت اور شیطان کے راستے کی علامات بتانا
- اچھی کتب بینی کا ماحول بنانا
- مسجد لے کر جانا
- پارک لے کر جانا
- رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے لے کر جانا
- میوزیم لے کر جانا
- ہاتھوں سے کی جانے والی سرگرمیاں
- گروسری میں سبزیوں اور پھلوں کا تعارف کروانا بجائے صرف تصویریں دکھاکے
- بچوں کے لیے دعائیں مانگنا

ان سب کے ساتھ جو سب سے اہم اصول ہے وہ یہ کہ والدین جو اپنے بچے کو سکھانا چاہتے ہیں اس کی فکر دوسرے بچوں کے لیے بھی کریں۔ ان کو وہی سکھائیں جو اپنے بچوں کو سکھانا چاہتے ہیں۔ جس میں سب سے اہم بچوں کو آخرت کی فکر دینا شامل ہے کہ ان کو آگ سے بچانے کی فکر کریں۔

رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا

آمنہ عرفان

زندگی ۔۔۔
زندگی جیسے ٹر ين کا سفر ہے ۔جہاں دکھ اور سکھ کے بہت سے ا سٹیشن اتے ہیں ۔
کبھی دکھ کا اسٹیشن دیر تک رہتا ہے تو کبھی سکھ کے ا سٹیشن پہ ٹر ين دیر تک رکی رہتی ہے ۔
مگر سفر ہی ہماری قسمت ہے ۔
اگر ہم مسلسل بجتی سیٹیوں اور ٹر ين کے ہچکولوں سے تهك کے زنجیر کھینچ بھی لیں تو ۔
ٹرين تو تھوڑی دیر رک کے پھر سے چل پڑتی ہے ۔
مگر
ہمیں زنجیر کھینچنے کا جرمانہ ادا کرنا پڑ تا ہے ۔

❤‍🩹💓

🌿بچوں کے *چیسٹ انفکشن.کھانسی.زکام اور خراب گلے کیلئے*🌿
ھوالشافی...
بڑی الائچی کے دانے نکال کر باریک پاوڈر بنا کر رکھ لیں.
ایک چٹکی لے کے شہد ملا کر بچوں کو چٹادیں
دن میں تین چار بار. ان شاءاللہ افاقہ ہو گا۔

🌸🎀🌸

*اسکین ٹائٹ اور نکھار کیلئے گھریلو نسخے*

عام طور پر آج کل لڑکوں اور لڑکیوں میں فیس کریم اور فیس واش لوشن کا رحجان زیادہ ہےـ ہر کوئی اچھا اور خوبصورت دکھنا چاہتا ہےـ مگر انھیں پتہ نہیں کہ ان خوبصورتی اور خودنمائی کے چکر میں اندھا دھند کیمیکل کا استعمال ہورہا ہےـ بہت سارے لوگوں کی جلد اسے قبول نہیں کرتی اور اس کے ضمنی نقصانات چہرے پر ظاہر ہوتے ہیں اور وہ بغیر میک کے عمر سے زیادہ دکھتے ہیں اور اسکین ڈھیلی ہوجاتی ہےـ
اب وہ کاسمیٹک ڈاکٹر سے رجوع ہوتے ہیں مگر لاکھوں روپیہ خرچ کرکے بھی نتیجہ نداردـ
میں آپ کیلئے چند گھریلو نسخہ لے کر آیا ہوں اس سے آپ کو صد فی صد رزرلٹ مل جائے گا ـ جلد ٹائٹ اور کلر میں بھی نکھار آجائےگاـ
نسخہ شفاء:
۱) ٹماٹر کا پیسٹ ایک چمچہ چھنا ہوا،
کچا دودھ ایک چمچہ ،
چاول کا آٹا ایک چمچہ،
کچی شہد ایک چمچہ،

۲) میتھی حسب ضرورت لے کر ۱۲ گھنٹہ پانی میں بھگودیں پھر چھان کر پیسٹ بنائیں ـ ایک چمچہ میتھی کا پیسٹ،
دہی ایک چمچہ،
شہد ایک چمچہ،

۳) ایک انڈے کی سفیدی،
دہی ایک چمچہ،
شکر ایک چمچہ،

طریقہ استعمال:
مندرجہ بالا کسی ایک نسخے کو باہم اچھی طرح ملاکر چہرے پر اپلائی کریں اور ۱۵ سے ۲۰ منٹ بعد چہرے کو سادے نیم گرم پانی سے دھولیں اور زیتون کا تیل اکسٹرا ورجن، وٹامن ای کا کیپسول ملاکرلیپ کریں ـ ان شاء اللہ چند ہی دنوں میں اچھے نتائج برآمد ہونگےـ
استعمال کریں اور اس بندے کو دعاء میں یاد رکھیں ـ

*آج ہمارے بچوں کی نافرمانی کی وجہ ہم خود ہیں کیونکہ جب ہمارا بچہ چھوٹا ہوتا ہے تب ہم اس کی پرواہ نہیں کرتے اور جب بڑے ہو جاتے ہیں تو ان سے پھر فرمائشیں کرتے ہیں جب تربیت صحیح نہ ہو تو وہ آپکی فرمائشیں کیسے پورے کرے جب آپ اولاد کو ان کا حق نہیں دینگے وہ بھی آپ کو آپ کا حق نہیں دینگے اور اولاد کا والدین پر سب سے پہلا حق ان کی صحیح تربیت ہے اور ماں کی گود بچے کا سب سے اوالین درسگاہ ہے*

*اگریہی ماں اس کی صحیح تربیت نہ کرے تو بچہ کیا کرے گا*

*تربیت کا مطلب یہ نہیں... کہ اسکی ہر اچھی بری بات کو مانا جاے*


اسکی ہر خواہش کو پورا کیا جائے

تربیت کا مطلب یہ ہے...کہ اسکو اسکے مسلمان ہونے کا احساس دلایا جاے... اچھی بری بات میں فرق کرنا سکھایا جائے

ہر بات کو نہ مانا جائے..... بلکہ ہر اس بات کو مانا جائے جو اسکے حق میں اچھی ہو.
🌿🍃🌿🍃🌿🍃🌿

کچھ چیزیں آسانی سے ضائع ہو جاتی ہیں اور چلی جاتی ہیں...

👈🏻عمر سب سے اہم ہے...
👈🏻محبت سب سے بہترین...
👈🏻خوشی سب سے زیادہ...

اور کچھ چیزیں چاہے ہم انکار کریں، پھر بھی ساتھ رہتی ہیں...

👈🏻یادیں سب سے پہلی...
👈🏻غم سب سے مشکل...
👈🏻 سختی سب سے ناپسندیدہ...


*اور اسی طرح زندگی گزرتی رہتی ہے... چاہے ہم چاہیں یا نہ چاہیں۔*...

*خود کو motivational رکھنے کے لیے گروپ کے لیکچرز اور پوسٹس پر ضرور توجہ دیجئے*

Aayesha Ahmad

🫧🎀🫧🪷🎀🫧🎀

🎐🎐 *لوگوں سے تعلق قائم کریں جو "باوقار" ہوں..*

⁉️ _آپ کا مطلب ہے وہ لوگ جو اچھے کپڑے پہنتے ہیں؟؟_

💬💬 _نہیں، آئیں میں آپ کو بتاتی ہوں کہ "باوقار" لوگوں کا کیا مطلب ہے۔_

💎💎 *"باوقار" کا مطلب ہے بہترین اور خوبصورت رویے رکھنے والے لوگ....  وہ لوگ جو بات چیت میں مہذب ہوں*

📍 _جو اپنے غصے میں بھی شائستگی دکھائیں، یہاں تک کہ جھگڑے میں بھی وقار برقرار رکھیں_

📍 *جو آپ سے محبت کے تعلق میں بھی نفاست دکھائیں..... اور یہاں تک کہ آپ سے جدا ہونے میں بھی وقار کا مظاہرہ کریں*

📍یہ وہ لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ناراضگی ایک چیز ہے اور ذمہ داری دوسری، اور دونوں کو ایک ساتھ ملانا مناسب نہیں۔

💎💎 *"باوقار" لوگ اپنے پیار، خیال، اور احترام میں نفیس ہوتے ہیں۔*

🎐🎐 ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو جانتے ہوں کہ کب بات کرنی ہے اور کب سننی ہے_

📍 *ایسے لوگ جو آپ کو نظر کے ذریعے سمجھائیں اور ایک مسکراہٹ سے معاف کر دیں،*

🫧🫧 _اور ہر ناراضگی کے بعد بغیر کسی چھوٹے سے بھی زخم کے نکل آئیں۔_

🔅🔅 *وہ لوگ جو آپ کو ہر حال میں پیار کرتے ہیں آپ کی ہر حالت اور ہر مشکل میں آپ کا ساتھ دیتے ہیں*

📍 _آپ کی نرم آواز سے محبت کرتے ہیں، اور آپ کے جذباتی ہو کر بلند آواز میں بات کرنے پر بھی ہنستے ہیں_
   
🫧🫧  _اور پھر آپ کے دل پر ہاتھ رکھ کر آپ کو کہتے ہیں: "اپنا خیال رکھنا"۔_

💎 *یہی ہیں اصل "باوقار" لوگ۔*

🎀🫧🎀🪷🎀🫧🎀

ہم دن میں کئی لوگوں سے ملتے ہیں، مگر *کبھی اپنے آپ سے نہیں ملتے۔*
*ہمیں اپنے لیے وقت نکالنا چاہیے*، اور جہاں جہاں ہم نے اپنے آپ کو دھوکہ دیا، تکالیف پہنچائی تو وہاں خود سے معافی مانگی چاہیے۔
*ہمیں خود بھی اپنی پرورش کرنی چاہیے۔*
اس دُنیا میں شاید سب سے زیادہ ہمیں ہی ہماری ضرورت ہوتی یے۔

*💖آج دل اداس یے، تو کل مطمئن بھی ہو سکتا یے۔*

یہ سارے کھیل ہی سوچوں کے ہیں۔ *منفی اور مثبت سوچ۔*
اگر ہم اپنے دل کے دروازے پر ایک دربان بیٹھا لیں، جو منفی سوچوں کو واپسی ٹکٹ دے دے، تو زندگی گل و گلزار ہوسکتی ہے۔

*"ٹوٹنے اور بکھرنے بعد ہمیشہ ایک نئی زندگی کا آغاز ہوتا یے۔*" ♥️
انتخاب

اے اللہ!! اے میرے اللّٰہ!! میں تو بس تجھ سے محبت کرتی ہوں اپنی محبت کا اقرار کرتی ہوں لیکن میں انتہائی کمزور اور بے بس ہوں... کبھی میں خود اپنے نفس کے ہاتھوں زیر ہو جاتی ہوں کبھی شیطان مجھ پر حاوی ہو جاتا ہے۔ اے اللّٰہ! پس تو میری طاقت بن جا... مجھ پر کبھی نفس و شیطان کا تسلط نہ ہونے دینا ۔
اے اللّٰہ! میں تجھ سے باتیں کرتی ہوں تو میری روح زندہ ہے.. اے میرے اللّٰہ تیرا کروڑوں بار شکر ہے کہ تو میری بات سنتا ہے۔
تو بہت کریم ہے کہ میری پکار سنتا ہے اور میرے دل کو سکون و طمانیت کی صورت میں جواب دیتا ہے ۔
اے اللّٰہ! مجھے تجھ سے محبت ہے! پس تو میری محبت کی لاج رکھنا! مجھے کبھی خود سے دور نہ ہونے دینا... اے میرے ربِّ کریم!! اے میرے ربِّ کریم!!!!“

پھوپھی اماں یہ سب کہتے کہتے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔ میری آنکھیں بھی آنسوؤں سے تر تھیں. اور کیوں نہ ہوتیں وہ جس کا تذکرہ کررہی تھیں وہ میرا بھی تو رب ہے میں بھی تو اسی کی بندی ہوں!! میرا دل ایک عجیب ہی لذت سے آشنا ہو رہا تھا.... ایسی لذت جو شاید میں نے پہلے کبھی محسوس نہیں کی تھی۔

ظہر کی اذان ہونے لگی، میں نے ان کے لیے جائے نماز بچھا دی اور خود بھی دوسرے کمرے میں جا کر وضو کر کے نماز پڑھنے لگی۔ آج میں نے اللہ اکبر کہہ کے نیت باندھی تو بے اختیار ہی آنکھوں سے دو آنسو پھسل پڑے۔ شاید یہ پھوپھی اماں کی باتوں کا اثر تھا کہ میں نے بہت دھیان سے نماز پڑھی اور جب آخر میں دعا مانگنے بیٹھی تو اپنا آپ بہت ہی حقیر سا محسوس ہوا... مجھے ایسا لگا میرا وجود گناہوں کی بھاری سِل کے نیچے دبا ہوا ہے! اور میں نے تو شاید اپنے رب سے کبھی سچے دل سے معافی بھی نہیں مانگی تھی اگرچہ میں صبح شام استغفار کی تسبیح پڑھتی تھی۔ بس اس احساس ندامت نے مجھے پور پور بھگو دیا... مجھے اپنا وجود بہت ٹوٹا پھوٹا سا محسوس ہو رہا تھا، میری آنکھوں سے زار و قطار آنسو بہہ رہے تھے، میں اپنے رب سے رو رو کے اپنے گناہوں کی معافی مانگ رہی تھی.... اور... اور بس.... میرے دل کی گرد چھٹتی جا رہی تھی۔ برسوں کا جما ہوا زنگ اتر رہا تھا... ایسا لگ رہا تھا جیسے میرے اللّٰہ نے مجھے اپنی رحمت کی چادر میں ڈھانپ لیا ہو....!!!

تو بچا بچا کے نہ رکھ اسے، تیرا آئینہ ہے وہ آئینہ
جو شکستہ ہو تو عزیز تر ہے، نگاہ آئینہ ساز میں

______