🌺 علمائے دیوبند 🌺 @ulamae_deoband Channel on Telegram

🌺 علمائے دیوبند 🌺

@ulamae_deoband


قرآن ، تفسیر، ترجمہ، احادیث، سیرت، فقہ اصول فقہ، تاریخ اسلام، اصلاحی بیانات، اناشید، اشعار، اقوال سلف، ادبی لطائف، علماء دیوبند کے واقعات حکایات وغیرہ وغیرہ
ہمارے چینل جوائن کریں👇
https://telegram.me/Ulamae_Deoband

رابطہ بوٹ
@Ulamae_Deobandbot

🌺 علمائے دیوبند 🌺 (Urdu)

🌺 علمائے دیوبند 🌺 یہ چینل قرآن، تفسیر، ترجمہ، احادیث، سیرت، فقہ اصول فقہ، تاریخ اسلام، اصلاحی بیانات، اناشید، اشعار، اقوال سلف، ادبی لطائف، علماء دیوبند کے واقعات حکایات اور اور مواد فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ اسلامی تعلیم اور معرفت کو بڑھانا چاہتے ہیں تو یہ چینل آپ کے لئے ایک بہترین ذریعہ ہوسکتا ہے۔ یہاں آپ ان حکایات، واقعات اور اقوال سلف سن کر اپنی روحانیت کو بڑھا سکتے ہیں۔ اس چینل میں علماء دیوبند کی عظیم محنتوں اور تعلیمات سے متعلق مواد بھی دستیاب ہیں۔ اس چینل کو جوائن کرنے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں: https://telegram.me/Ulamae_Deoband مزید معلومات اور تازہ ترین مواد کے لئے ہمارے رابطہ بوٹ سے رابطہ کریں: @Ulamae_Deobandbot

🌺 علمائے دیوبند 🌺

04 Oct, 04:36


*مومن جب اُداس ہوتے ہیں ؛*

*وہ سکون راحت... اللّٰہ کے ذکر سے حاصل کرتے ہیں*


👈🏻🍃 *وہ دکھی گانےاسٹیٹس پر نہیں لگاتے اپنے جذبات یا کیفیات کا اظہار نہیں کرتےوہ لوگوں کے سامنے نہیں روتے*
اُن کو دُکھ نہیں سناتے

*وہ ایسے status سے لوگوں کو گمراہ نہیں کرتے*
نہ خود کو ایسی چیزوں سے تسلی دیتے ہیں

☘️ *بلکہ جب اُداس ہوتے ہیں تونماز اور صبر سے مدد حاصل کرتے ہیں*
وہ سجدوں میں روتے ہیں


*ہر دکھ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کو سناتے ہیں...!!*
اپنے مقامی وقت کے مطابق نماز ظہرادا کیجئے ۔💫

🌺 علمائے دیوبند 🌺

04 Oct, 04:35


🌺04-10-2024

*30-Rabiul Awwal-1446🌺*
☜█❈ *Haqq Ka Daayi*❈ █☞
☞❦ *Aaj Ki Baat* ❦☜
*•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•*
*🍃_ Ye bhi Ek Sach hai insaan Ko Khuda Tab hi Yaad aata hai Jab Wo Dard Ka maara ho Garz Ka maara ho Ya Fir Marz Ka maara ho _,*

*🍃_ یہ بھی ایک سچ ہے انسان کو خدا تب ہی یاد آتا ہے جب وہ درد کا مارا ہو غرض کا مارا ہو یا پھر مرض کا مارا ہو_,*

*🍃_ यह भी एक सच है इंसान को खुदा तब ही याद आता है जब वो दर्द का मारा हो, ग़र्ज़ का मारा हो या फिर मर्ज़ का मारा हो_,*

*•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•*

🌺 علمائے دیوبند 🌺

04 Oct, 04:34


📆 آج کی تاریخ 📆*_
_*🌙 ٣٠ ربیع الاول ١٤٤٦ھ*_
_* 4 اکتوبر 2024*_
_*💥 دن جمعہ 🌹*_

📚 _*آج کا مسئلہ 📚*_
مسائلِ تیمم

📃 تیمم کرنا کب جائز ہے ؟📃

🎤 مسئلہ: چھ صورتوں میں تیمم کرنا جائز ہے: (١) پانی کے استعمال پر قادر نہ ہونا یعنی مبتلابہ سے پانی ایک میل یا اس سے زیادہ مسافت پر ہو، اور وہاں تک پہنچنے میں نماز کا وقت فوت ہونے کا اندیشہ ہو ۔
(٢) پانی کے استعمال کی وجہ سے مرض بڑھ جانے یا دیر سے شفا ہونے کا خطرہ ہو ۔(٣) سخت سردی جب کہ جنبی کے لئے گرم پانی سے غسل کا انتظام نہ ہو اور ٹھنڈے پانی سے جان کی ہلاکت یا اعضاء کے شل ہونے کا خطرہ ہو ۔

*_🔹 دلائل🔹 📖 در مختار زکریا ٣٩٥/١📖~_*
==============
_*📘 اسکو پڑھئے*_ ====
_*📗 سمجھئے*_ =====
_*📕 عمل کیجئے*_ ==
_*📓 اور آگے بھیجنے*_ ==
------------------------------
_*کتبہمفتی مشبر قاسمی ارریاوی خادم مدرسہ تعلیم القرآن دارالمسافرین(مدرسہ اسلامیہ اصغریہ قدیم دیوبند(یوپی)*_
_*MUFTI:MUSHABBIR ALAM QASMI ARARIA.*_

🌺 علمائے دیوبند 🌺

04 Oct, 04:33


TODAY REMINDER


رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”اپنے بھائی کے سامنے تمہارا مسکرانا تمہارے لیے صدقہ ہے، تمہارا بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا صدقہ ہے، بھٹک جانے والی جگہ میں کسی آدمی کو تمہارا راستہ دکھانا تمہارے لیے صدقہ ہے، نابینا اور کم دیکھنے والے آدمی کو راستہ دکھانا تمہارے لیے صدقہ ہے، پتھر، کانٹا اور ہڈی کو راستے سے ہٹانا تمہارے لیے صدقہ ہے، اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے ڈول میں تمہارا پانی ڈالنا تمہارے لیے صدقہ ہے“

(جامع الترمذی : 1956)
(صحیح)

🌺 علمائے دیوبند 🌺

23 Sep, 10:02


*نصیحت کے لیے موت ہی کافی ہے*

عنقریب تم ایک دن ایسی جگہ جاؤ گے جہاں تم اپنے آپ کو تن تنہا پاؤ گے۔
وہاں نہ تو تمہارے پاس تمہارے بیوی بچے ہونگے، نہ دوست و احباب اور نہ عزیز و اقارب۔
القاب و آداب کے سارے سابقے اور لاحقے جو تمہیں دنیا میں زیب و زینت بخشتے تھے سب ختم ہو جائیں گے۔
اس وقت تم نہ عالی جناب رہو گے، نہ شیخ کبیر اور نہ عالم جلیل، یہاں تک کہ تم ایک عام طالب علم بھی نہیں رہو گے۔

وہاں تم سے چند معروف سوالات کیے جائیں گے اور تمھیں اپنے دل کے ثبات و استقامت کے مطابق ان سوالوں کا جواب دینا ہو گا۔

اس جگہ تمہیں سارے لوگ تنہا چھوڑ کر چلے جائیں گے، تمہارے ساتھ صرف تمہارا عمل باقی رہے گا۔

وہاں تمہارے ساتھ کوئی چیز نہیں ہوگی:
نہ مال و جائداد
نہ بیوی
نہ بچے
نہ عزیز و اقارب
نہ گاڑیاں
نہ گھر اور بنگلے
تمہارے اعمال کے علاوہ تمہارے ساتھ کوئی بھی چیز باقی نہیں رہے گی۔
کیا تم نے اس جگہ کے لئے تیاری کر رکھی ہے؟

یقینا تمہیں اس جگہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ایک دن ضرور جانا ہوگا۔
لوگ تمہیں ایک تنگ و تاریک گڑھے میں اتار کر دفن کر دیں گے۔ پھر تمہارے اوپر منوں مٹی کی چادر اوڑھا کر اس گڑھے کو بند کردیں گے۔
دنیا میں تم خواہ کتنے ہی طاقتور رہے ہو گے۔
تم نے خواہ کتنی ہی زندگی گزارے ہوگی۔
تم کتنے ہی خوبصورت تھے۔
تمہارا حال کیسا بھی تھا۔
تم کتنے ہی مالدار تھے۔
ان سب کے باوجود اس جگہ تمہیں تن تنہا رہنا پڑے گا۔
کیا تم نے اس تنہائی کے لئے تیاری کر رکھی ہے؟
کیا تمہیں معلوم ہے کہ اس جگہ تمہارے عمل صالح کے علاوہ کوئی بھی چیز تمہیں فائدہ نہیں دے گی؟

لہذا نیک عمل کرو .... اور خوب کثرت سے کرو ...دنیا میں جو کچھ بھی تمہیں اللہ نے عطا کر رکھا ہے اسے اللہ کی خاطر اور آخرت کی تیاری میں استعمال کرو۔

کیا تمہیں اس جگہ کا نام معلوم ہے؟

وہ جگہ قبر ہے۔

(آدمی اس دنیا میں کتنی ہی لمبی زندگی گزار لے ایک نہ ایک دن ضرور اسے نعش پر لد کر جانا ہوگا۔)
____
شيخ محمد بن عمر بازمول حفظه الله

https://whatsapp.com/channel/0029VaeP3sk1SWt9tGQDI90Q

🌺 علمائے دیوبند 🌺

23 Sep, 10:01


        اللہ دروازہ کھول دیتا ہے

حضرت فضیل بن عیاض رحمه اللّٰه نے فرمایا: میں نے ایک لڑکے سے صبر سیکھا۔ ایک بار میں مسجد گیا تو دیکھا کہ ایک عورت اپنے گھر کے اندر اپنے بیٹے کو مار رہی تھی اور وہ چیخ رہا تھا، وہ دروازہ کھول کر بھاگا، تو اسکی ماں نے اس پر دروازہ بند کر دیا۔ فضیل نے کہا: جب میں واپس آیا تو دیکھا کہ لڑکا تھوڑا رونے کے بعد دروازے کی چوکھٹ پر سو رہا تھا اور اپنی ماں سے فریاد کر رہا تھا، ماں کا دل گھبرا گیا تو اس نے اس کے لیے دروازہ کھول دیا"

حضرت فضیل روتے رہے یہاں تک کہ ان کی داڑھی آنسوؤں سے تر ہو گئی اور کہا: "خدا کی قسم! اگر بندہ خدا کے دروازے پر صبر کرتا رہے تو خدا اسے اس کے لئے دروازہ کھول دیتا ہے!"

حضرت ابو درداء رضی اللّٰه تعالیٰ عنه نے فرمایا: "اپنی دعا میں مستعد رہو، کیونکہ جو دروازہ کثرت سے کھٹکھٹاتا ہے، وہ جلد ہی اس کے لیے کھول دیا جاتا ہے"

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaeP3sk1SWt9tGQDI90Q

🌺 علمائے دیوبند 🌺

23 Sep, 10:01


🕋 ___ 🕋

💞 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ 💞
◆☜ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول مبارک تھا کہ جب کوئی اہم معاملہ پیش آتا تو آپ فوراً نماز میں مشغول ہوجاتے


◦•●◉✿ رواہ ابوداؤد باب وقت قیام النبیﷺمن اللیل —— رقم:۱۳۱۹ ✿◉●•◦
https://whatsapp.com/channel/0029VaeP3sk1SWt9tGQDI90Q
┈••✦◥◣✿✦✿◢◤

🌺 علمائے دیوبند 🌺

23 Sep, 10:01


🔸

*رسول اللّٰهﷺ نے فرمایا۔۔۔۔۔*

*جس نے دوسرے پر ظلم کیا ہو تو اسے چاہیے کہ۔۔۔۔اس سے معاف کرا لے کیونکہ وہاں (آخرت میں) درہم و دینار نہیں ہوں گے قبل اس کے کہ دوسرے کا بدلہ چکانے کے لیے اسکی نیکیوں سے کچھ لیا جائے اور اگر اس کی نیکیاں نہیں ہوں گی تو مظلوم کی۔۔۔۔ برائیاں اس پر ڈال دی جائیں گی۔۔۔۔۔*
https://whatsapp.com/channel/0029VaeP3sk1SWt9tGQDI90Q
*«صحیح البخاری:6534»*

*۔۔۔۔اَلـلـّٰـہ نِگِہّــباَنّ۔۔۔۔*

*۔۔۔۔اَللّٰھُمَّ بِاسـۡمِکَ اَمُوتُ وَاَحۡیَا۔۔۔۔*

🌺 علمائے دیوبند 🌺

09 Sep, 03:16


🌹💫🌹

*السلام علیکم ورحمتہ اللّٰه وبرکاتہ،، صبح بخیر،، یاعزیزات من*😘🌹🌹🌹
*🌹فجر کی نماز کے بعد صبح کے اذکار ضرور پڑھ لیں*
*🌹اللّٰہ تعالیٰ ہماری طرف بڑھنے والے ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھ اور ہر شر کو خیر میں بدل دے ،،🌹اللہ تعالیٰ ہم سب کے صغیرہ اورکبیرہ، پوشیدہ ، علانیہ جانے اور انجانے گناہوں کو معاف کر دے، ہمارے والدین،اولاد اور شوہر ہم سب سے راضی ہو جائے*
*اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَاۗئِـبِنَا وَصَغِيْرِنَا وَكَبِيْرِنَا وَذَكَرِنَا وَاُنْـثَانَا، اَللّٰهُمَّ مَنْ اَحْيَـيْتَهٗ مِنَّا فَاَحْيِهٖ عَلَى الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهٗ مِنَّا فَتَوَفَّهٗ عَلَى الْاِيْـمَانِ، اَللّٰهُمَّ لَا تَـحْرِمْنَا اَجْرَهٗ وَلَا تُضِلَّـنَا بَعْدَہٗ۔*
✍️ *اللهم أني اسالك لذة النظر الى وجهك وشوق إلى لقائك*
*اے اللہ! میں تجھ سے تیرے دیدار کی لذت اور تیری ملاقات کے شوق کی طالب ہوں*


*اَللّٰھُمَّ بِعِلْمِکَ الْغَیْبَ وَ قُدْرَتِکَ عَلَی الْخَلْقِ اَحْیِنِیْ مَا عَلِمْتَ الْحَیٰوۃَ خَیْرًا لِّیْ وَتَوَفَّنِیْ اِذَا کَانَتِ الْوَفَاۃُ خَیْرًا لِّیْ اَسْئَلُکَ خَشْیَتَکَ فِی الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ وَکَلِمَۃَ الْحَقِّ فِی الْغَضَبِ وَالرِّضَا وَالْقَصْدَ فِی الْفَقْرِ وَالْغِنٰی وَلَذَّۃَ النَّظْرِ اِلٰی وَجْھِکَ وَالشَّوْقَ اِلٰی لِقَآئِکَ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ ضَرَّآءٍ مُّضِرَّۃٍ وَّ مِنْ فِتْنَۃٍ مُّضِلَّۃِ اَللّٰھُمَّ زَیِّنَا بِزِیْنَۃِ الْاِیْمَانِ وَاجْعَلْنَا ھَدَاۃً مُّھْتَدِیْنَ۔*
*’’اے اللہ! تو غیبوں کا جاننے والا ہے، اور مخلوق پر تیری قدرت ہے۔ مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک کہ زندگی میرے لیے بہتر ہو اور مجھے اس وقت وفات دے جب کہ وفات میرے لیے بہتر ہو۔*
*اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتی ہوں کہ ظاہر و باطن میں میرے اندر خشیت پیدا کر دے، اور میں تجھ سے کلمہ حق کہنے کی توفیق بھی طلب کرتی ہوں، خواہ غصے کی حالت میں ہو یا خوشی کی۔*
*اے اللہ! میں تجھ سے تنگ دستی اور آسودگی دونوں حالتوں میں میانہ روی کی درخواست کرتی ہوں (کہ کہیں اسراف و تبذیر میں نہ پڑ جاؤں)۔* *اے اللہ! مجھے اپنی ذات کی طرف دیکھنے کا لطف عطا فرما اور اپنی ملاقات کا شوق عطا فرما۔ میں نقصان دہ پریشانیوں اور تکلیفوں سے تیری ذات کے ساتھ پناہ چاہتی ہوں۔*
*اے اللہ! میں گمراہ کرنے والے فتنوں سے تیری ذات کے ساتھ پناہ چاہتی ہوں۔*
*اے اللہ! ہمیں ایمان کی زینت کے ساتھ مزین فرما دے اور ہمیں ہدایت دینے والے اور ہدایت یافتہ بنا دے۔‘‘*
*سنن نسائ ۔۔۔ و مسند احمد*
✍️ *اللهم اني اسالك جنه*
*واعوذبك من النار* 🤲🏻

*امين ثم امين رب العالمين* 🤲🏻🤲🏻❣️

🌺 علمائے دیوبند 🌺

22 Aug, 13:18


اٹھ کر کہا : ہم آپ کی بات نہیں سنیں گے جب تک آپ یہ وضاحت نہ کردیں کہ مال غنیمت میں ہر ایک کے حصے میں جتنا کپڑا آیا تھا آپ نے اس سے زیادہ کیوں لے لیا؟ اور اس سے اپنا جُبّہ بنوالیا ؟ حضرت عمر نے اس شخص کو بُرا بھلا نہیں کہا کہ تم میری ایمان داری پر شک و شبہہ کیوں ظاہر کرتے ہو؟ بلکہ اپنے بیٹے عبد اللہ کو اشارہ کیا ، جنھوں نے کھڑے ہوکر یہ وضاحت کردی کہ میں نے اپنے حصے کا کپڑا ابّا جان کو دے دیا تھا -

🌺 علمائے دیوبند 🌺

22 Aug, 13:18


*بدگمانی سے بچنا ضروری ہے*
*اور بدگمانی کو دوٗر کرنا بھی ضروری ہے -*

محمد رضی الاسلام ندوی

حدیث میں ایک واقعہ مذکور ہے - ام المؤمنين حضرت صفیہ بنت حُیَی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : اللہ کے رسول ﷺ ایک مرتبہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف میں تھے - میں رات میں آپ سے ملاقات کرنے کے لیے گئی - [ ام المؤمنين کا گھر حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے گھر کے پاس تھا - ] کچھ دیر تک بیٹھ کر آپ سے گفتگو کی - جب واپس آنے لگی تو آپ نے فرمایا : ٹھہرو ، میں تمہیں باہر تک چھوڑ دوں - آپ میرے ساتھ مسجد کے دروازے تک آئے - وہاں سے انصار کے دو آدمی گزر رہے تھے - انھوں نے آپ کو دیکھ کر اپنی رفتار تیز کردی - آپ نے انہیں پُکارا : ” اِدھر آؤ ، یہ میری بیوی صفیہ بنت حیی ہیں - “ انھوں نے کہا : ” سبحان اللہ ، اے اللہ کے رسول ! کسی دوسرے کے بارے میں تو ہم بدگمانی کر سکتے ہیں ، لیکن آپ کے بارے میں کسی طرح کی بدگمانی کا ہم تصوّر بھی نہیں کرسکتے؟ “ آپ نے فرمایا : ” شیطان انسان کے بدن میں خون کی طرح گردش کرتا رہتا ہے - مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ تمہارے دلوں میں کوئی بدگمانی نہ ڈال دے - “ (بخاری : 2035 ، مسلم : 2175)

یہ حدیث صحیح بخاری و صحیح مسلم کے علاوہ دیگر کتبِ حدیث میں بھی مروی ہے - اس سے دین کی متعدّد اہم تعلیمات مستنبط ہوتی ہیں :

(1) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آدمی حالتِ اعتکاف میں اپنے گھر والوں سے مل سکتا ہے اور ان سے گفتگو کر سکتا ہے - مسنون اعتکاف یہ ہے کہ آدمی رمضان کے آخری عشرہ میں اپنے آپ کو مسجد میں محبوس کرلے - وہاں رہتے ہوئے زیادہ اوقات عبادت میں گزارے ، نوافل پڑھے ، قرآن کی تلاوت کرے ، اسے سمجھنے کی کوشش کرے ، دینی کتابوں کا مطالعہ کرے - ان کے علاوہ بھی وہ دیگر کام انجام دے سکتا ہے -

(2) اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ عورت مسجد میں جاسکتی ہے ، نماز پڑھنے کے لیے ، مسجد میں منعقد ہونے والے کسی دینی پروگرام میں شرکت کے لیے ، مسجد میں مقیم کسی شخص سے ملاقات کرنے کے لیے - اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسجد کے دروازے عورت پر بند کردینا درست رویّہ نہیں ہے -

(3) اس سے زوجین کے درمیان قریبی تعلق ، انس و محبّت ، خبر گیری اور دیکھ بھال کا بھی اشارہ ملتا ہے - حضرت صفیّہ اپنے شوہر (اللہ کے رسول ﷺ) سے ملاقات کے لیے گئیں - اور آپ نے انہیں بیٹھے بیٹھے رخصت کردینے کو کافی نہیں سمجھا ، بلکہ مسجد کے دروازے تک انہیں چھوڑنے گئے -

(4) اس سے یہ نصیحت ملتی ہے کہ کسی شخص کو دوسرے کے بارے میں بدگمانی نہیں رکھنی چاہیے - ایک مومن سے مطلوب یہ ہے کہ وہ دوسروں کے بارے میں حسنِ ظن رکھے اور جب تک اس کے پاس پختہ ثبوت نہ ہوں وہ کسی کے بارے میں غلط رائے قائم نہ کرے - بدگمانی ایک بری خصلت ہے - قرآن و حدیث میں اس سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے - اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اجۡتَنِبُوۡا كَثِيۡرًا مِّنَ الظَّنِّ اِنَّ بَعۡضَ الظَّنِّ اِثۡمٌ‌ (الحجرات : 12)
” اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! بہت گمان کرنے سے پرہیز کرو کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں ۔ “
آج کل مسلم سماج میں بھی یہ بیماری عام ہے کہ بغیر کسی پختہ ثبوت کے کسی کے بارے میں بدگمانی قائم کرلی جاتی ہے - بدگمان شخص میں اتنی ہمّت نہیں ہوتی کہ وہ متعلّق شخص سے براہ راست رابطہ کرکے تحقیق کرلے کہ اُس کے بارے میں اسے جو بات معلوم ہوئی ہے وہ صحیح ہے یا نہیں ، اس کے بجائے وہ اُس بات کو دوسروں سے کہتا پھرتا ہے ، چنانچہ انہیں بھی بدگمان کردیتا ہے - اس طرح مسلسل غیبت کا مرتکب ہوتا رہتا ہے - اسی لیے سورۂ حجرات کی مذکورہ بالا آیت میں بدگمانی سے منع کرنے کے ساتھ لوگوں کے عیوب تلاش کرنے ، معاملات کی ٹوہ میں لگنے ، تجسّس کرنے اور چُھپی ہوئی باتوں کی کھوج کرید کرنے سے روکا گیا ہے -

(5) اس سے ایک اہم استنباط یہ بھی ہوتا ہے کہ اگر کسی موقع پر کسی شخص کو اندیشہ ہو کہ دوسرے لوگ کسی معاملے میں اس سے بدگمان ہوجائیں گے تو اسے خود آگے بڑھ کر ان کی بدگمانی دوْر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے - یہ سوچنا کافی نہیں کہ میں حق پر ہوں ، دوسرے لوگ میرے بارے میں جو بھی سوچیں ، جو بھی کہیں ، کوئی فرق نہیں پڑتا ، بلکہ اپنی پوزیشن صاف کرنے اور معاملے کی وضاحت کرنے کی کوشش کرنی چاہیے - اللہ کے رسول ﷺ نے محسوس کیا کہ راستے سے گزرنے والوں کے دل میں یہ بات آسکتی ہے کہ یہ پتہ نہیں ، کون عورت ہے؟ چنانچہ آپ نے فوراً وضاحت کردی کہ یہ میری بیوی ہے -

https://whatsapp.com/channel/0029VaeP3sk1SWt9tGQDI90Q

البتہ ایک بات کا ضرور خیال رکھنا چاہیے - وہ یہ کہ خود کو صرف وضاحت کرنے تک محدود رکھنا چاہیے ، اس سے آگے بڑھ کر شبہات کا اظہار کرنے یا اندیشوں میں مبتلا ہونے والوں کو بُرا بھلا نہیں کرنا چاہیے - مشہور واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ خلیفۂ دوم حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ خطبہ دے رہے تھے - اسی دوران میں ایک شخص نے

🌺 علمائے دیوبند 🌺

21 Aug, 14:20


*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*

*شیطان میں کس بات کی کمی ہے؟*

ارشاد فر مایا کہ فقط کسی چیز کا جان لینا کوئی ایسا کمال نہیں، یوں تو شیطان بھی بہت بڑا عالم ہے، بڑے بڑوں کو بہکاتا ہے، تفسیر میں وہ ماہر ہے، حدیث میں وہ واقف، فقہ میں وہ کامل، کیا ہے جس کو وہ نہیں جانتا؟ اگر زیادہ نہ جانتا ہوتا تو علماء کو بہکا کیسے سکتا۔ جب کوئی شخص کسی فن میں ماہر ہوتا ہے جب ہی تو وہ اپنے سے کم جاننے والے کو دھوکہ دے سکتا ہے۔ اس میں (یعنی شیطان میں) اگر کمی ہے تو صرف اسی بات کی ہے کہ اپنے علم پر عمل نہیں کرتا۔ چنانچہ حدیث شریف میں بھی آیا ہے کہ ایسا علم جو عمل کے لیے نہ ہو جہنم کا ذریعہ ہے۔

(فیضانِ مجدد، صفحہ ۱۵۲)

https://whatsapp.com/channel/0029VaeP3sk1SWt9tGQDI90Q

🌺 علمائے دیوبند 🌺

21 Aug, 14:20


        اللہ دروازہ کھول دیتا ہے

حضرت فضیل بن عیاض رحمه اللّٰه نے فرمایا: میں نے ایک لڑکے سے صبر سیکھا۔ ایک بار میں مسجد گیا تو دیکھا کہ ایک عورت اپنے گھر کے اندر اپنے بیٹے کو مار رہی تھی اور وہ چیخ رہا تھا، وہ دروازہ کھول کر بھاگا، تو اسکی ماں نے اس پر دروازہ بند کر دیا۔ فضیل نے کہا: جب میں واپس آیا تو دیکھا کہ لڑکا تھوڑا رونے کے بعد دروازے کی چوکھٹ پر سو رہا تھا اور اپنی ماں سے فریاد کر رہا تھا، ماں کا دل گھبرا گیا تو اس نے اس کے لیے دروازہ کھول دیا"

حضرت فضیل روتے رہے یہاں تک کہ ان کی داڑھی آنسوؤں سے تر ہو گئی اور کہا: "خدا کی قسم! اگر بندہ خدا کے دروازے پر صبر کرتا رہے تو خدا اسے اس کے لئے دروازہ کھول دیتا ہے!"

حضرت ابو درداء رضی اللّٰه تعالیٰ عنه نے فرمایا: "اپنی دعا میں مستعد رہو، کیونکہ جو دروازہ کثرت سے کھٹکھٹاتا ہے، وہ جلد ہی اس کے لیے کھول دیا جاتا ہے"

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔
https://whatsapp.com/channel/0029ValGiGQCxoAyuAsrqo3y

🌺 علمائے دیوبند 🌺

21 Aug, 14:19


          🌷انمول باتیں🎋


🖌۔ملکِ شام کے سفر میں حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی تنبیہ

حضرت عمر رضی اللہ عنہ جس وقت شام تشریف لے جارہے تھے راستہ میں ایک جگہ کچھ گارا پانی آگیا، آپ اونٹ پر سے اتر لئے، موزے نکال کر شانہ پر رکھ لئے اور اس میں گھس کر اونٹ کی نکیل ہاتھ میں پکڑ لی وہ ساتھ ساتھ تھا، حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے عرض کیا آپ نے یہ ایک ایسی بات کی کہ شام والے تو اس کو بڑی (ذلت کی) چیز سمجھتے ہیں، میرا دل نہیں چاہتا کہ اہل شہر آپ کو اس حالت پر دیکھیں، آپ نے ان کے سینہ پر ایک ہاتھ مارا اور ارشاد فرمایا کہ ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ تمہارے علاوہ کوئی دوسرا شخص ایسی بات کہتا تو میں عبرت انگیز سزا دیتا، ہم لوگ ذلیل تھے، حقیر تھے، اللہ جل شانہ نے اسلام کی بدولت عزت عطا فرمائی، پس اب جس چیز سے اللہ نے عزت دی اس کے سوا کسی چیز کے ساتھ عزت ڈھونڈیں گے تو اللہ جل شانہ ہم کو ذلیل کردیں گے

(اخرجہ الحاکم: 3/82 )
https://whatsapp.com/channel/0029ValGiGQCxoAyuAsrqo3y

🌺 علمائے دیوبند 🌺

18 Aug, 03:53


https://whatsapp.com/channel/0029ValGiGQCxoAyuAsrqo3y
ہنستے رہیئے مسکراتے رہیئے
تمام احباب ہمارے وہاٹسپ چینل کو فولو کریں شکریہ

🌺 علمائے دیوبند 🌺

10 Aug, 10:05


اردو سچی کہانیاں:
تمام احباب ہمارے وہاٹسپ چینل اردو سچی کہانیاں کو فولو کریں شکریہ

Follow the ❁ اردو سچی کہانیاں ❁ channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaeP3sk1SWt9tGQDI90Q

🌺 علمائے دیوبند 🌺

08 Aug, 13:00


اچھے اخلاق کی فضیلت اوراہمیت

اچھے اخلاق واوصاف کی تعلیم بھی اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ہے، اورلوگوں کی اخلاقی اورروحانی اصلاح ودرستی ان خاص مقاصد میں سے ہے جن کے پورا کرنے کے لیے رسول اللہﷺ نبی بناکر بھیجے گئے تھے،خودحضورصلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:

"میں اللہ کی طرف سے اس لیے بھیجا گیا ہوں کہ عمدہ اخلاق کی تعلیم دوں اور انہیں مرتبہ کمال تک پہونچاؤں"۔

اسلام میں اچھے اخلاق کی جو اہمیت اورفضیلت ہے اس کا کچھ اندازہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مندرجہ ذیل حدیثوں سے کیا جاسکتا ہے ،حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جن کے اخلاق بہت اچھے ہیں"۔
(بخاری،بَاب صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم،حدیث نمبر:۳۲۹۵،شاملہ، موقع الإسلام)

ایک اورحدیث میں وارد ہوا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"قیامت کے دن میری نظر میں سب سے زیادہ محبوب وہ شخص ہوگا جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں گے"۔
(ترمذی،بَاب مَا جَاءَ فِي مَعَالِي الْأَخْلَاق،حدیث نمبر:۱۹۴۱،شاملہ، موقع الإسلام)
ایک دوسری حدیث میں ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"قیامت کے دن اعمال کی ترازو میں سب سے زیادہ وزن اچھے اخلاق کا ہوگا"۔
(ترمذی،باب ماجاء فی حسن الخلق،حدیث نمبر:۱۹۲۵،شاملہ، موقع الإسلام)

ایک اورروایت میں ہے،حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ:
"وہ کون سی صفت ہے جو انسان کو جنت میں لے جاتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ کاخوف اور اچھے اخلاق"۔

ایک اورروایت میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
"اچھے اخلاق والے مومن کو دنوں کے روزوں اور راتوں کے قیام (یعنی نفل نمازوں) کاثواب ملتا ہے"۔
(ابو داؤد،باب فی حسن الخلق،حدیث نمبر:۴۱۶۵،شاملہ، موقع الإسلام)

مطلب یہ ہے کہ جس اللہ کے بندے کو ایمان نصیب ہو اور وہ اللہ کے مقررکئے ہوئے فرض اداکرتا ہو اور زیادہ نفل روزے نہ رکھتا ہو اور نہ رات کو بہت زیادہ نفل نمازیں پڑھتا ہو مگر اس کے اخلاق اچھے ہوں تو اللہ تعالی اس کو عمدہ اخلاق کی وجہ سے ہی ان لوگوں کے برابر ثواب دے گا جو صائم النھار وقائم اللیل ہوں(یعنی دنوں کو روزے رکھنے والے اور راتوں کو نفل نمازیں پڑھنے والے ہوں)۔

بُرے اخلاق کی نحوست
جس طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اچھے اخلاق کی یہ فضیلتیں بیان فرمائی ہیں، اسی طرح برے اخلاق کی نحوست سے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کوخبردارکیا ہے۔"برے اخلاق والا آدمی جنت میں نہ جاسکے گا"۔
(کنزالعمال،جز:۹،حدیث نمبر:۲۵۶۴۵،شاملہ، موقع الإسلام)

ایک اورروایت میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"کوئی گناہ اللہ کے نزدیک برے اخلاق سے بدترنہیں"۔
(کنزالعمال،جز:۳،حدیث نمبر:۷۳۵۵)

https://whatsapp.com/channel/0029VaeP3sk1SWt9tGQDI90Q

🌺 علمائے دیوبند 🌺

08 Aug, 12:59


میری ماں ہی واحد شخص ہے جس نے مجھ پر یقین کیا، باوجود اس کے کہ اس نے میرے اندر کی بڑی برائی کو دیکھا، اس نے کبھی نہیں سوچا کہ میں برا ہوں، وہ اب بھی چھپی ہوئی خوبصورتی دیکھتی ہے، صرف میری ماں نے مجھے گہرائی سے محبت کی۔۔۔ 💯

سنہرے اوراق📜📜

🌺 علمائے دیوبند 🌺

01 Aug, 03:43


*امیر المؤمنین کی شہادت*

محمد فہیم الدین بجنوری
24 محرم الحرام 1446ھ 31 جولائی 2024ء

دل خراش خبر صبح دیکھ لی تھی؛ لیکن سویرے سے بعض فوری تقاضے دامن گیر رہے، گو کہ بھاگ دوڑ کے دوران بھی ذہن اور افکارِ ذہن صبح کے دیے ہوے دردوالم سے برسرِ پیکار تھے؛ لیکن کچھ کہنےکا موقع نہ ہوا، ابھی خراب وخستہ صورت میں رہائش گاہ پہنچا ہوں اور طبعی تاثرات الفاظ کا پیرہن لینے کے لیے بے تاب ہیں۔

صبح کا حملہ ان کی قدیم سرشت کا تسلسل ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے مصالحت کی گفتگو کے لیے گئے تھے؛ مگر انھوں نے ٹارگٹ کلنگ کا پلان بنایا، وہ اوپر سے پتھر گرانے ہی والے تھے کہ زیادہ اوپر سے اطلاع آگئی اور آپ برق رفتاری سے مدینہ منورہ کے لیے نکل گئے۔

سورۂ حشر میں ان کے خالق نے ان کی افتاد کو چیلنج کیا ہے، فرماتے ہیں کہ یہ دو بہ دو لڑائی کے متحمل نہیں، ہمیشہ پیچھے سے وار کریں گے، فضائی بمباری، میزائل، بکتر بند گاڑیاں؛ یہ سب محفوظ قلعوں اور پسِ دیوار کی نئی صورتیں ہیں اور یہی ان کی اوقات کی معراج ہیں:﴿ لَا يُقَاتِلُونَكُمْ جَمِيعًا إِلَّا فِي قُرًى مُّحَصَّنَةٍ أَوْ مِن وَرَاءِ جُدُرٍ ۚ﴾
[ الحشر: 14]

غ ز ہ میں مردوں کی بساط سجی ہے، وہاں سال بھر کی ستمگری بھی بے نتیجہ ہے، ان کی رسوائی بھری روایات برابری کی محاذ آرائی سے متصادم ہیں، ماضی میں انھوں نے اپنی لڑائی کے لیے قریش وقبائل عرب کو ہائر کیا تھا، آج امریکہ کو بے وقوف بنا رکھا ہے۔

میں نے امیر المؤمنین دانستہ کہا ہے؛ کیوں کہ جتنے انسانوں کے وہ لیڈر تھے بس دنیا میں مؤمنین اتنے ہی ہیں، کہنے کو تو میرا نام بھی محمد فہیم الدین ہے؛ لیکن ہمیں سورۂ حجرات میں تنبیہ کی گئی ہے کہ صرف مسلم کہلائیں، مؤمن ہونے کا ادعا نہ کریں، باقی ماندہ دنیا میں جو غ ز ہ کا خواب دیکھتے ہیں وہ نفاق سے بری ہیں؛ ورنہ ماسوائے غ ز ہ زیادہ سے زیادہ طلقاء ہیں، ان کی بخت آوری ہوگی اگر روز حشر ان کے پروانے پر "غفر لي ورب الكعبة" لکھ کر دے دیا جائے!

اسرائیل اور امریکہ کی ٹیکنالوجی بہت ترقی یافتہ ہے، ان کے اہداف کبھی خطا نہیں ہوے، پاکستان، افغانستان، ایران، عراق، شام اور لبنان کے درجنوں حملوں میں ایک بھی ٹارگٹ کلنگ ناکام نہیں رہی، لازم تھا کہ اہم شخصیات لوکیشن کے تعلق سے زیادہ اسمارٹ واقع ہوتیں اور میدان میں سرگرم لیڈران سے سبق لیتیں۔

اس حادثے کے لیے ایران کو ذمہ دار ٹھہرانا اور اس میں شیعوں کے گڑے مردے اکھاڑنا شعورِ سیاست کا افلاس ہے،کاروائی کے لیے ایرانی سرزمین کا انتخاب متنوع اغراض پر مبنی ہے، ایک تیر سے ہزار نشانے پیش نظر ہیں، ایران کو انتباہ، تنظیم کے حلقوں میں بد گمانیاں، سنی شیعہ بلاک کے مابین سیاسی خلیج، ایران کی سفارتی تنہائی وغیرہ وغیرہ مقاصد نمایاں ہیں۔

ح م ا س اور ایران کا اتحاد محدود ہے اور خالص سیاسی ہے، اسے مذہبی رنگ دینا کم نگاہی ہے، جس طرح خلیجی اسرائیلی یا عرب وامریکہ اتحاد محض سیاسی ہے، ان کی فائلوں میں مذہب زیرِ بحث نہیں آتا، ح م ا س اور ایران اتحاد بھی مجرد سیاسی اتحاد ہے، اس کے مسلکی ومذہبی کوئی معانی نہیں ہیں، کانگریس جس لیفٹ پارٹی کے ساتھ مغربی بنگال میں اتحاد تشکیل دیتی ہے، اسی لیفٹ پارٹی کے خلاف کیرل میں پوری توانائی صرف کرتی ہے، ح م ا س جس ایران کی عنایات کے لیے ارض قدس میں فرشِ راہ بنتی ہے، ملک شام میں اسی ایران کے خلاف دوسرے ناموں کے ساتھ صف آراء بھی ہو جاتی ہے۔

ظاہر ہے کہ وہ جامِ شہادت پی کر انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین کی برگزیدہ صف میں شامل ہو گئے، پاکیزہ زندگی گزاری اور رشک آور موت پائی، دو خوب صورت آپشنز: شہادت یا فتح میں سے محبوب کے پسند کردہ انتخاب کو گلے لگایا اور دونوں جہان کی سرخ روئی لوٹ کر نوشۂ ابد بن گئے۔

اللهم اغفر له وارحمه وأسكنه فسيح جناتك وأنزل الصبر والسلوان على ذويه آمين يارب العالمين.

🌺 علمائے دیوبند 🌺

01 Aug, 03:42


*🌺01-08-2024*

*25-Muharram-1446🌺*
☜█❈ *Haqq Ka Daayi*❈ █☞

☞❦ *Aaj Ki Baat* ❦☜

*•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•*
*🍃_ Jab Tum Sukoon Ki Kami Mehsoos Karo to Tauba Karo Kyunki insaan Ke Gunaah use Bechain rakhte hai'n _,*

*🍃_ جب تم سکون کی کمی محسوس کرو تو توبہ کرو کیونکہ انسان کے گناہ اسے بے چین رکھتے ہیں_,*

*🍃_ जब तुम सुकून की कमी महसूस करो तो तौबा करो क्योंकि इंसान के गुनाह उसे बेचैन रखते हैं_,*
*•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•*

2,926

subscribers

44

photos

8

videos