نیو ز pk @newzpk Channel on Telegram

نیو ز pk

@newzpk


پاکستان اور دنیا بھر کے تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لئے، ہمارا چینل جوائن کریں اور شیئر کریں!

نیو ز pk (Urdu)

نیو ز pk چینل ایک معتبر اور تازہ خبروں کا مرکز ہے جو آپ کو پاکستان اور دنیا بھر کے تازہ ترین خبروں سے آگاہ رکھتا ہے۔ یہاں تازہ ترین سیاسی، معاشرتی، کھیل، اور تقنیاتی خبریں شیئر کی جاتی ہیں۔ نیو ز pk کا مقصد لوگوں کو مختلف موضوعات پر معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ روزانہ کی خبروں سے باخبر رہیں۔ اس چینل کو جوائن کر کے آپ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ تازہ ترین خبریں شیئر کر سکتے ہیں۔ تو تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لئے ابھی نیو ز pk چینل کو جوائن کریں اور شیئر کریں!

نیو ز pk

04 Feb, 06:13


اسرائیل کی سپریم کورٹ نے یروشلم میں تین یہودیوں کو قتل کرنے کے جرم میں داعش کے عسکریت پسند کو تین بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
https://t.me/Public_N_channel2

نیو ز pk

04 Feb, 05:34


کوئٹہ:تیز رفتار ٹرک پولیس اہلکار کو کچلتے ہوئے ریڈ زون کے گیٹ سے ٹکرا گیا

کوئٹہ:پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق،ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ،پولیس

کوئٹہ:جاں بحق اہلکار پولیس کی اسپیشل برانچ کا آپریٹرتھا۔ پولیس

کوئٹہ:گرفتار ہونے والا سولہ سالہ ڈرائیور سول لائن تھانہ منتقل۔ پولیس

https://t.me/u_pk_news
ملکی و عالمی خبروں کیلئے چینل کو جوائن کریں اور دوستوں سے شیئر کریں

نیو ز pk

04 Feb, 04:45


خاران یک مچ سی پیک روڑ پر نامعلوم مسلح افراد کا تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ، تمام مشینری نذرآتش
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

04 Feb, 04:08


لکی مروت میں پولیس موبائل پر بم حملہ، کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ۔

لکی: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔

مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، تاہم ماضی میں ایسے حملوں کی ذمہ داری تحریک طالبان اور حافظ گل بہادر گروپ سے منسلک تنظیمیں  قبول کرتی رہی ہیں ۔

نیو ز pk

04 Feb, 03:33


بلوچستان: جنوری میں 1831 ٹریفک حادثات ،39 افراد جاں بحق 2409 زخمی

بلوچستان میں رواں سال کے جنوری میں 1,831 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔
جن میں 39 افراد جاں بحق اور 2,409 زخمی ہوئے۔
میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز (MERC) 1122 کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، بلوچستان کے مختلف علاقوں جیسے لک پاس، مستونگ، قلات، لسبیلہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، ژوب، سبی، لورالائی، جعفر آباد، کیچ، پنجگور اور خضدار میں یہ حادثات پیش آئے۔
عوامی حلقوں نے بلوچستان بھر میں حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شاہراہوں کی حالت بہتر بنانے اور ٹریفک قوانین کی مؤثر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی حادثات کی اہم وجوہات ہیں۔
اس سے قبل، سال 2024 کے دوران بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں 402 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور 30,000 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جو کہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔ 

نیو ز pk

03 Feb, 12:56


ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کو دی جانے والی تمام امریکی امداد معطل کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن جنوبی افریقہ کی مالی امداد بند کر دے گا کیونکہ اس نے ملک کی طرف سے ایک مخصوص طبقے کے لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا تھا۔

ٹرمپ نے مزید وضاحت فراہم نہیں کی تاہم جنوبی افریقہ نے غزہ جنگ کے بعد سے اسرائیلی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ کھولا ہے، جس میں حکومت کی جانب سے نسل کشی اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

نیو ز pk

03 Feb, 12:56


دنیا بھر کے وسائل لوٹ کر اپنے ملک منتقل کرنے والے برطانیہ سے کس ملک نے کب آزادی حاصل کی دیکھیئے نقشے میں

کہا جاتا ہے کہ تقریباً ہر 6 دن بعد، کوئی نہ کوئی ملک برطانیہ سے اپنی آزادی کا جشن مناتا ہے۔

نیو ز pk

03 Feb, 12:55


*بلوچستان صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی کوئٹہ آمد کے سلسلہ میں ریڈ زون جانے والے راستہ بند شہر میں ٹریفک کا نظام مفلوج۔*

نیو ز pk

03 Feb, 12:55


کوئٹہ: 3 فروری، 2025.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہء کوئٹہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا

نیو ز pk

03 Feb, 12:55


#بلوچستان
وزیرِ اعظم کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قلات میں دھشتگردوں کے خلاف آپریشن میں بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی تیمارداری بھی کریں گے*

وزیرِ اعظم کو امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیرِ بجلی اویس لغاری بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں

نیو ز pk

03 Feb, 12:55


شام

آج صبح، PKK(کرد ملیشیا) کے عسکریت پسندوں نے منبج شہر میں مسلمان شہریوں کے ایک اجتماع کو کار بم سے نشانہ بنایا، جس میں 15 خواتین اور بچے ہلاک اور کم از کم 30 دیگر زخمی ہوئے۔

جولانی، جو خود کو شام کا صدر کہتا ہے، اپنے آقاؤں (اقوامِ متحدہ،امریکہ) کی اجازت کے بغیر PKK کے خلاف جنگی محاذ کھولنے سے قاصر ہے۔
حالانکہ SDF کی 70% افواج عرب قبائلی ہیں اگر حقیقی جنگ چھڑ جاتی ہے تو PKK چند گھنٹے بھی زندہ نہیں رہ سکے گی۔

لیکن جولانی نہ تو اس محاذ کو کھولنے دیتا ہے اور نہ ہی وہ شمالی صوت کو کمزور کرنے کے لیے تیار ہے
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

02 Feb, 12:56


بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کے کمانڈر مشتاق عرف کوھی کو نامعلوم افراد نے خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا ہے

پاکستان کے دفاعی ذرائع کے حامی اکاونٹس نے دعوی کیا ہے کہ بی ایل اے کمانڈر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے

نیو ز pk

02 Feb, 11:39


*مبینہ طور پر پولیس کانسٹیبل نے کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی..*

نیو ز pk

02 Feb, 11:37


بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کمانڈ کونسل کے اہم رکن مشتاق عرف کوہی نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل۔ وہ بی ایل اے کے مقتول کمانڈر اسلم بلوچ کا قریبی ساتھی تھا اور اسے کئی ہائی پروفائل حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیت کے طور پر پہچانا جاتا تھا۔

نیو ز pk

02 Feb, 09:48


*دہشتگردوں کا کوئی دین اور کسی بھی قوم سے تعلق نہیں بلوچستان میں بڑھتے ہوئے سانحات قابل مزمت ہیں اسلام اور پاکستان کے دشمن ناسور بن چکے ہیں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے*

*میر شفیق الرحمن مینگل*

*جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے قلات کے علاقے منگچر حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے خاندانوں سے تعزیت اور دہشتگردانہ حملوں کی شدیدالفاظ میں مزمت کی ہے*

*ارض پاک دفاع کیلئے شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا،*

*میر شفیق الرحمن مینگل*

*کرائے کے قاتل بزدلانہ کاروائیوں سے عظیم نظریہ پر بننے والے مملکت خداداد پاکستان کے استحکام کو توڑنا چاہتے ہیں*

*میر شفیق الرحمن مینگل*

*پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے بلوچستان میں اب تک سیکورٹی فورسز، سویلینز، قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد، ڈاکٹرز، ٹیچرز، سمیت ہزاروں افراد شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہوچکے ہیں*

*میر شفیق الرحمن مینگل*

*عالمی سامراج طاغوت کو پاکستان کے نظریہ سے مسئلہ ہے پاکستان کے نظریاتی تشخص اور جغرافیائی تشخص کو توڑنے کیلئے انڈین ایجنسی راء نے بلوچیت کے نام پر بلوچستان میں کرائے کے قاتلوں کو فعال کر رکھا ہے*

*میر شفیق الرحمن مینگل*

*دہشتگردی کی اس جنگ میں بلوچستان کے غیور عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں*

*میر شفیق الرحمن مینگل*

*معصوم لوگوں کا بلوچستان کی شاہراہوں پر قتل عام نے بلوچستان کی عظیم روایات کا سر شرم سے جھکا دیا ہے*

*بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔ میر شفیق الرحمن مینگل نے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مشکل وقت میں ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے،*
*انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری کے ساتھ قلات حملے میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہیں*

*جاری کردی : میڈیا سیل جے اے پی بلوچستان*

نیو ز pk

02 Feb, 07:36


بریکنگ نیوز
منگچر اور قلات میں آپریشن کرنے کیلئے پیش قدمی کرنے والے فوجی قافلے پر حملہ
جانی نقصان کے اطلاعات ہیں۔

نیو ز pk

02 Feb, 07:32


کوہاٹ/درہ آدم خیل قوم اخوروال ورسک موڑ میں فلائینگ کوچ حادثے کا شکار۔
حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔
حادثے میں 4 خواتین 1 بچی اور 2 افراد شدید زخمی ۔

ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو کی میڈیکل نے بروقت رسپانس کیا اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ درہ آدم خیل ویلفیئر ہسپتال قاسم خیل منتقل کر دیا گیا جبکہ دو شدید زخمی ہونے والے خواتین کو پشاور منتقل کر دیا گیا۔

فلائنگ کوچ پشاور سے صدہ کے طرف جا رہا تھا۔

نیو ز pk

02 Feb, 07:19


خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں بلوچستان کی لیویز فورس کے چار اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لیویز فورس کے مطابق ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے پانچوں افراد درابن کے علاقے میں بم دھماکے کا نشانہ بنے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چند روز پہلے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی سے ایک ٹرک چوری ہوئی تھی جسے ڈیرہ اسماعیل خان میں برآمد کیا گیا تھا۔

ضلع پشین سے خانوزئی تھانے کے نائب رسالدار نور احمد کی قیادت میں تین مزید اہلکار اور ٹرک ڈرائیور ٹرک وصول کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے ڈیرہ اسماعیل خان گئے تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے سے پہلے درابن کے علاقے میں لیویز فورس کے اہلکاروں کی گاڑی بم دھماکے کا نشانہ بن گئی اور پانچوں افراد ہلاک ہوگئے۔

جن کی شناخت نور احمد نائب رسالدا ، رشید زمان سپاہی، داؤد خان سپاہی اور بلال احمد سپاہی کے ناموں سے ہوئی ہے
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

01 Feb, 17:16


خاران و بلیدہ میں دشمن آلہ کار اور رسد کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خاران اور بلیدہ میں دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کے ایک آلہ کار کو ہلاک اور رسد کو قبضے میں لے لیا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج خاران میں گریڈ اسٹیشن کے قریب دشمن فوج کے آلہ کار انیس ولد گل محمد بنگلزئی سکنہ کلی بنگلزئی کو مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔

مذکورہ آلہ کار قابض پاکستانی فوج کے پیرول پر خاران شہر و گردنواح میں مخبری کا کام کررہا تھا۔ انیس بنگلزئی قابض فوج کے ہاتھوں نوجوانوں کو جبری لاپتہ کروانے میں ملوث پایا گیا تھا جبکہ گھروں پر چھاپوں میں بھی دشمن فوج کو معاونت فراہم کرنے میں براہ راست ملوث تھا۔

انیس بنگلزئی، بلوچ دشمن اعمال کا مرتکب ہونے پر بی ایل اے کے سرمچاروں کے ہٹ لسٹ پر تھا جس کو آج سرمچاروں نے اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا۔

دریں اثناء بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج بلیدہ کے علاقے گردانک میں قابض پاکستانی فوج کے رسد کو قبضے میں لے لیا۔ سرمچاروں نے رسد پہنچانے والے افراد کو حراست میں لیا جنہوں نے اعتراف کیا کہ وہ قابض فوج کے وکائی کیمپ رسد پہنچا رہے ہیں۔

سرمچاروں نے رسد کو اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیوروں کو بلوچ ہونے کے ناطے تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

جیئند بلوچ
ترجمان، بلوچ لبریشن آرمی
مورخہ یکم فروری 2025
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

01 Feb, 11:55


*بریکنگ نیوز//////////*

#بلوچستان_مستونگ حفیظ ہوٹل کے مقام پر مستونگ سے کویٹہ جانے والے ویگن اور زامیاد میں تصادم ویگن کے کچھ سواری زخمی۔۔۔۔*
*مسافر ویگن مستونگ سے کوئٹہ جارہا تھا کہ حفیظ ہوٹل کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوا۔۔۔۔۔*

نیو ز pk

01 Feb, 11:45


بلوچستان کے علاقے قلات میں گزشتہ رات سیکورٹی فورسز اور بلوچ آزادی پسند تحریک کے درمیان جھڑپ میں 18 سیکورٹی اہلکار اور 12 سرمچار مارے گئے۔ بی بی سی
https://t.me/u_pk_news
ملکی و عالمی خبروں کیلئے چینل کو جوائن کریں اور دوستوں سے شیئر کریں

نیو ز pk

01 Feb, 11:39


#بلوچستان_ہرنائی
سیکورٹی فورسز کا ہرنائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن 11 دہشتگرد ہلاک کردئیے گئے، آئی ایس پی آر
https://t.me/Public_N_channel2

نیو ز pk

01 Feb, 03:29


اپ ڈیٹ!

قلات حملہ: پاکستانی فورسز کی ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی۔ /بی ایل اے کے معائنے کے دوران ایک انٹیلی جنس افسر مارا گیا (آزاد)

بلوچ لبریشن آرمی کے حملے میں پاکستانی فورسز کی ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی کا ایک اعلیٰ افسر بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈروں کے معائنہ کے دوران مارا گیا۔

قلات کے مختلف علاقوں میں بی ایل اے کی مسلح کارروائیاں جاری ہیں۔

غور طلب ہے کہ بی ایل اے کے کمانڈروں نے منگلور میں ایک معائنے کے دوران پاکستانی انٹیلی جنس کے ایک اعلیٰ افسر کو شناخت کرنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست اہلکاروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔


واضح رہے کہ قلات کے مختلف مقامات بشمول بازار اور شاہراہیں بالخصوص منگوچر فوجی کیمپ کا بڑا حصہ ابھی بھی بی ایل اے کے کنٹرول میں ہے۔
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

01 Feb, 03:24


منگوچر فوجی کیمپ کا آدھے سے زیادہ حصہ سرمچاروں کے قبضے میں، جنگ جاری ہے۔ بی ایل اے

قلات حملوں میں سرمچاروں نے اہداف کے مطابق اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ منگوچر فوجی کیمپ کا آدھے سے زیادہ حصہ اس وقت سرمچاروں کے قبضے میں ہے، قبضے کے دوران سرمچاروں نے کیمپ سے بھاری اصلحہ قبضے میں لے لیا ہے اور دشمن کو بھاری و مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔ جھڑپوں کے دوران دو بکتر بند گاڑیوں کو بھی تباہ کیا ہے۔ دشمن فوج کی فضائی کمک کیلئے گن شپ ہیلی کاپٹر پہنچ چکے ہیں جنہیں سرمچار راکٹوں و دیگر دورمار ہتھیاروں سے نشانہ بنارہے ہیں۔

ادھر دوسری جانب قلات کے اکثر مین شاہراوں پر سرمچاروں کا کنٹرول برقرار ہے۔

جھڑپوں میں اب تک دشمن کے درجنوں اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں تاہم جنگ ابھی تک جاری ہے۔ مزید معلومات میڈیا کے ذریعے شایع کریں گے۔

آزاد بلوچ، ترجمان بلوچ لبریشن آرمی
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

01 Feb, 03:12


قلات سے جاری ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے جس سے کراچی کوئٹہ ہائی وے متاثر ہو رہی ہے۔

#قلات حملہ
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

31 Jan, 17:08


#بلوچستان_قلات:
مسلح افراد کی بڑی تعداد قلات میں داخل، منگوچر فوجی چھاونی پر حملہ،
متعدد شاہراوں پر ناکہ بندی ۔
تفصیلات بعد میں
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

31 Jan, 14:38


امریکی سنٹرل کمانڈ نے ادلب میں ہوائی حملے کے دوران "حراس الدین تنظیم" کے"محمد صلاح الزبیر" کے نام سے ایک رہنما کے قتل کا اعلان کیا ہے۔
https://t.me/Public_N_channel2

نیو ز pk

31 Jan, 06:01


ایک امریکی سیکیورٹی کمپنی نے اسرائیل اور حماس سیز فائر کے دوران غزہ میں ایک چوکی قایم کرنے کے لئے لگ بھگ 100 امریکی اسپیشل فورس کی خدمات حاصل کیں۔

نیو ز pk

31 Jan, 04:56


تربت: پاکستانی فورسز کی فائرنگ ، موٹر سائیکل سوار شخص زخمی

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر مین روڈ پر پاکستانی فورسز اہلکاروں کی موٹرسائیکل پر سوار تین افراد پر فائرنگ، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے زخمی شخص سمیت تینوں افراد کو موٹرسائیکل سمیت اپنے ساتھ لے گئے۔ فوری طور پر زخمی اور دیگر افراد کی شناخت نہیں ہوسکے ۔
مقامی افراد کے مطابق فورسز نے چلتے موٹر سائیکل پر سیدھا فائرنگ کی جس سے وہ گر گئے ۔ اور گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

21 Jan, 06:01


بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ، مختلف اضلاع میں آپریشنز اور حملے

بلوچستان: تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں اور مسلح حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں قلات، تربت اور ڈھاڈر شامل ہیں۔ قلات میں فوجی آپریشن کے دوران فورسز نے اسکول میں کیمپ قائم کرلیا ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی کشیدگی کی اطلاعات ہیں ۔

ضلع قلات کے نواحی علاقے نیچارہ اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا ہے، جس میں فورسز کی بھاری نفری شامل ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، نیچارہ کے ایک اسکول کو عارضی کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور اسکول پر مورچے قائم کر دیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فورسز نے چیڑخمب کے علاقے میں بھی پیش قدمی کی ہے، تاہم سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔

علاقے میں جاری فوجی آپریشن کے باعث مواصلاتی نظام معطل ہے، جس کے باعث اطلاعات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، پولیس کے مطابق مقتول محمد عارف ولد محمد عمر، جو پنجگور کا رہائشی تھا، مغرب کے وقت اپنی موٹرسائیکل پر آپسر جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ۔

جبکہ ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں مسلح افراد نے لیویز فورس کی چوکی پر دھاوا بول کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا، ذرائع کے مطابق صبری کے مقام پر حملہ آوروں نے لیویز اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے ہتھیار اور دیگر سامان ضبط کر لیا، بعد ازاں مسلح افراد اہلکاروں کو رہا کرکے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے ۔

حملوں کی ذمہ داری فوری طور پر کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر اکثر حملوں کی ذمہ داریاں بلوچستان میں سرگرم بلوچ علحیدگی پسند تنظیمیں قبول کررہی ہیں ۔

بلوچستان میں حالیہ دنوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں اور مسلح حملے ایک تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔ فورسز کی کارروائیوں کے باوجود، مختلف اضلاع میں مسلح گروپوں کی سرگرمیاں جاری ہیں، جو خطے میں امن و امان کی صورتحال کو پیچیدہ بنا رہی ہیں ۔

نیو ز pk

21 Jan, 06:01


افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بائیڈن نے عافیہ کو معافی دینے سے انکار کر دیا، وکیل عافیہ صدیقی

واشنگٹن: امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کا کہنا ہے کہ عہدے سے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن نے عافیہ کو معافی دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو سٹیفرڈ سمتھ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ 11 بج کر 45 منٹ پر جو بائیڈن نے عافیہ کو معافی دینے سے انکار کر دیا ۔

کلائیو سٹیفرڈ سمتھ نے اس سے قبل 18 جنوری کو بتایا تھا کہ انہوں نے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن سے پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو معافی دینے کی اپیل کی ہے ۔

تاہم اب انہوں نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جو بائیڈن نے عافیہ کو معافی دینے سے انکار کر دیا ہے اور اس کی کوئی وضاحت بھی نہیں دی گئی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس پر شرمندہ ہوں، ان کے (جو بائیڈن) بیٹے کو مل سکتی ہے عافیہ کو نہیں، لیکن ہم پلان بی کی طرف بڑھیں گے ۔

اس سے قبل امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو سٹیفرڈ سمتھ نے ہفتہ 18 جنوری کو عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے سبکدوش ہونے والے صدر بائیڈن کو 76 ہزار 500 الفاظ پر مشتمل ڈوزیئر پیش کیا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ صدر بائیڈن کے پاس آخری چند گھنٹوں میں یہ موقع ہے کہ وہ عافیہ صدیقی کو صدارتی معافی عنایت کر دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جمعے کو چار گھنٹے تک عافیہ صدیقی سے ملاقات کی اور وہ تمام مصائب کے باوجود بہتر حالت میں تھیں۔

کلائیو سٹیفرڈ سمتھ کے مطابق فوزیہ صدیقی نے بھی اپنی بہن سے ملاقات کی اور ’ہمیں امید ہے کہ ان کو پیر کی صبح تک صدارتی معافی مل جائے گی اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہمارے پاس پلان بی، سی اور ڈی بھی ہے اور ہم ان پر عمل کرتے رہیں گے جب تک عافیہ رہا نہیں ہوجاتیں ۔

https://t.me/u_pk_news
ملکی و عالمی خبروں کیلئے چینل کو جوائن کریں اور دوستوں سے شیئر کریں

نیو ز pk

21 Jan, 06:01


خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ـ

پشاور: خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر مختلف حملوں میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ـ

تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں گزشتہ شب طالبان نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر لیزر گن، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ـ

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے علاقے تپی فوجی مورچوں پر اسنائپر اور جی ایل حملے کیے گئے جن میں ایک کیمرہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ اہلکاروں کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں ـ

ادھر بنوں کے علاقے بکا خیل میں سی پیک روڈ پر فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس میں ایک اہلکار اسنائپر حملے میں مارا گیا جبکہ دیگر جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں ـ

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

جبکہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں ایک پل کے اوپر فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے بعد کمک کے طور پر مزید فوجی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تاہم حملہ آوروں نے ان پر بھی حملہ کیا جھڑپ میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور طالبان کے ایک جنگجو کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ اسی طرح ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں گریڈ پوسٹ پر اسنائپر حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ۔

مذکورہ حملوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے غیر رسمی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قبول کی ہے ۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اور بندوبستی اضلاع سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں خاص طور پر ضلع ژوب اور دیگر سرحدی علاقوں میں فورسز کو مسلسل حملوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

نیو ز pk

21 Jan, 06:01


افغانستان
صوبہ ننگرہار کے لیے معروف طالبان اہلکار کی لاش صوبہ پروان کے علاقے چاریکار شہر سے برآمد ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے تین روز قبل اغوا کرکے قتل کیا گیا تھا۔

نیو ز pk

21 Jan, 06:01


شام
قبائلی ملیشیا صوبہ دیر الزور میں PKK پر دباؤ ڈالتے رہے۔ آج، زیادہ تر کرد کمیونسٹوں کے فرار کے بعد، وہ زیبان شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

21 Jan, 05:54


جولانی نے صدر ٹرمپ کو عربی میں مبارکباد کا پیغام بھی نشر کیا اور اسے شام کے لیے پہلی بار جمہوریہ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے اسے شامی عرب جمہوریہ کہا۔
یعنی واضح پیغام دیا کہ شام‌میں اسلامی نظام نہیں ہوگا بلکہ جمہوریت اور سیکولر حکومت ہے ۔

نیو ز pk

20 Jan, 10:26


ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ طالبان سے ملکی ہتھیار واپس لیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں ڈالر کا امریکی اسلحہ [طالبان] کو دیا گیا اور وہ انہیں طالبان سے واپس لے لیں گے۔

یہ بیانات ایسے وقت میں دیے گئے ہیں جب طالبان کے نائب وزیر خارجہ عباس سٹانکزئی نے کہا: "مسٹر ٹرمپ ایک دلیر اور فیصلہ کن شخص ہیں۔

نیو ز pk

20 Jan, 10:14


شام

ترک فوجی قافلے مشرقی #Syria سے #SDF کرد ملیشیا کو نکالنے کے لیے آپریشن کی توقع میں شام کی سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

20 Jan, 03:39


#بلوچستان_ڈھاڈر: لیویز چوکی کو مسلح افراد نے قبضے میں لے لیا

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں آج مسلح افراد نے لیویز فورس کی چوکی کو قبضے میں لے لیا۔
ذرائع نے ٹی بی پی کو ڈھاڈر کے علاقے صبری میں مسلح افراد نے لیویز اہلکاروں کو حراست میں لیکر ان کا اسلحہ و دیگر سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد لیویز اہلکاروں کو بعدازاں رہا کرکے نامعلوم سمت چلے گئے۔

نیو ز pk

20 Jan, 03:39


#بلوچستان_تربت: مسلح حملے میں ایک شخص ہلاک

کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق محمد عارف ولد محمد عمر سکنہ پنجگور کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
مذکورہ مغرب کے وقت اپنے موٹرسائیکل پر سوار تربت سے آپسر جارہا تھا جنہیں راستے میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ تاہم واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

نیو ز pk

20 Jan, 03:39


#بلوچستان_قلات میں فوجی آپریشن جاری، اسکول میں کیمپ قائم

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستان فوج آپریشن کررہی ہے، فورسز کی متعدد گاڑیوں پر مشتمل قافلے نواحی علاقے میں پہنچ گئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق نیچارہ اور گردنواح میں پاکستانی فورسز آپریشن میں مصروف ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نیچار کے اسکول میں فورسز نے کیمپ کردیا ہے جہاں متعدد اہلکار موجود ہیں جبکہ اسکول پر مورچے بھی قائم کیئے گئے ہیں۔
مزید برآں چیڑخمب کے علاقے میں فورسز پیش قدمی کررہے ہیں۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے جبکہ علاقے میں مواصلاتی نظام کے بندش کے باعث بروقت خبروں تک رسائی ممکن نہیں ہوپارہی ہے۔

نیو ز pk

19 Jan, 16:09


بلوچستان میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری، متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ
January 19, 2025


بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کئی سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔

زیارت شہر میں گزشتہ رات سے اب تک تین انچ تک برف پڑ چکی ہے، جس کی وجہ سے شہر کی سڑکیں اور رابطہ سڑکیں بند ہو کر رہ گئی ہیں۔

زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ اور درہ کوژک جیسے علاقوں میں بھی برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

این 25 شاہراہ، جو کوئٹہ، چمن اور کراچی کو آپس میں جوڑتی ہے، پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ حادثات اور مشکلات سے بچا جا سکے، برفانی طوفان کی شدت کے باعث کوژک ٹاپ میں روڈ کلئیرنس آپریشن معطل کر دیا گیا ہے، جس سے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان آمدورفت شدید متاثر ہو گئی ہے اور متعدد گاڑیاں برف میں پھنس کر رہ گئی ہیں۔

شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو چکا ہے، اور چمن میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بارش اور برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہ سکتا ہے اور ان علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور کل اتوار کے روز چاغی، نوشکی، خاران، پشین، قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں مزید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

ان علاقوں میں رہائشیوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور سڑکوں کے بند ہونے یا پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، خاران، کیچ، پنجگور اور گوادر میں 18 سے 20 جنوری تک درمیانے درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ اتوار کے روز ملک کے زیادہ تر حصوں میں سرد اور خشک موسم برقرار رہے گا، اور بالائی علاقوں میں شدید سردی کی توقع ہے۔
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

19 Jan, 12:39


#فلسطین:

#خان_یونس کے وسط میں ایک گاڑی پر قابض اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کے مناظر،
جنگ بندی معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حملے نہ رک سکا
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

19 Jan, 02:48


سراج جتوئی کے ہلاکت اور ایف ڈبلیو او پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ سراج جتوئی کے سزائے موت پر عمل درآمد کردی جبکہ تربت میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 9 جنوری کی شب ڈھاڈر میں ایک کاروائی کے دوران قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے ٹھکانے پر چھاپہ مارتے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ سراج جتوئی ولد موسیٰ خان سمیت چار افراد کو حراست میں لیا۔

دوران حراست سراج جتوئی نے اعتراف کیا کہ وہ 2019 سے قابض پاکستانی فوج کے پیرول پر کام کررہا ہے، اس نے قابض فوج کی سرپرستی میں علاقے میں مسلح گروہ تشکیل دی جو فوجی جارحیت سمیت گھروں پر چھاپوں و جبری گمشدگیوں میں قابض فوج کی معاونت کرتی رہی ہے۔

آلہ کار سراج جتوئی نے اعتراف کیا کہ قابض فوج کے کرنل وقاص کے سرپرستی کے بعد کرنل ضیاء اور بعدازاں برگیڈیئر عمر کے سرپرستی میں کام کرتا رہا ہے۔ اس نے اعتراف کیا کہ بیس افراد اس کے ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس نے اعتراف کیا کہ مذکورہ مسلح جھتہ ڈھاڈر سے لیکر بی بی نانی تک دشمن فوج کے پیرول پر کام کرتے ہیں جبکہ ڈھاڈر سمیت گردنواح کے علاقوں میں فوجی جارحیت میں براہ راست ملوث رہے ہیں۔

آلہ کار سراج جتوئی کو قومی غداری کا مرتکب ہونے پر بلوچ قومی عدالت نے سزائے موت سنائی جس پر گذشتہ شب بی ایل اے کے سرمچاروں نے عمل در آمد کرتے ہوئے اس کو ہلاک کردیا جبکہ دیگر تین افراد کو بے قصور ہونے پر رہا کردیا گیا۔ آلہ کار سراج نے دوران تفتیش اس نیٹورک سے منسلک افراد کے نام و تفصیلات افشاء کیئے، مذکورہ افراد کو جلد ہی بی ایل اے کے سرمچار ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

آج بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے کلاتک میں ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں استحصالی کمپنی فرنٹیئر کور ورکس (ایف ڈبلیو او) کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا، دھماکے میں تین آلہ کار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

مذکورہ دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

جیئند بلوچ
ترجمان، بلوچ لبریشن آرمی
مورخہ 18 جنوری 2025
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

18 Jan, 10:06


ایران
تہران سپریم کورٹ پر حملہ3جج جانبحق حملہ آورنے بھی خودکوگولی مارکرخودکشی کرلی
https://t.me/newzpk

ملکی و عالمی خبروں کیلئے چینل کو جوائن کریں اور دوستوں سے شیئر کریں

نیو ز pk

18 Jan, 05:42


شام سے اسلامک /اسٹیٹ/داعش کے عناصر کے حوالے کرنے کے لیے عراق کی جانب سے گرین لائٹ

ایک عراقی سیکورٹی اہلکار نے اعلان کیا کہ داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد اور عراقی حکومت کے درمیان بات چیت جاری ہے تاکہ اسلامک/داعش سے وابستہ تقریباً 2,000 عراقیوں کو الجدہ میں شامی ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کے نام سے جانا جاتا گروہ کے زیر حراست لے جایا جائے۔ صوبہ نینوی میں کیمپ منتقل کیا جائے گا۔

اس منصوبے میں الحول کیمپ سے 900 خاندانوں کی ماہانہ منتقلی اور شام کے الرج کیمپ سے 160 عراقی خاندانوں کی عراق منتقلی بھی شامل ہے

https://t.me/public_N_channel2

نیو ز pk

17 Jan, 16:29


کرم میں قافلے پر حملہ: شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی، لاپتا چار ڈرائیوز کی لاشیں برآمد

پشاور: ڈی آئی خان: کرم میں گزشتہ روز قافلے پر حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی جب کہ فائرنگ کے وقت لاپتا چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے کرم میں کرفیو نافذ کردیا۔

قبائلی ضلع کرم میں کرفیو نافذ کردیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لیں، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا گشت جاری ہے۔

گزشتہ روز قافلے پر فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے تھے تاہم اب دہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہو گئی۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی شہید ہوئے ہیں، لوئر کرم فائرنگ کے بعد لاپتا چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں، ڈرائیورز کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے، ان ڈرائیورز کی لاشیں لوئر کرم کے علاقہ اڑوالی سے برآمد ہوئی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق لاشیں لوئر کرم علی زئی اسپتال پہنچادی گئی ہیں

نیو ز pk

17 Jan, 11:30


‏آج ⁧ #قلات⁩ شہر کے قریب نشانہ بننے والی پاکستانئ فورسز کی گاڑی، اطلاعات کے مطابق پانچ ایمبولنس 🚑 جائے وقوعہ پر پہنچے

‏⁧ #بلوچستان⁩

نیو ز pk

17 Jan, 11:30


بلوچستان کے قلات شہر کے قریب پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سڑک کنارے نصب دھماکے میں پاکستانی فورسز کے ٹرک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق فورسز پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ شہر کی جانب آرہے تھے۔

دھماکے میں نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی تفصیلات بیان نہیں کیئے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات میں پاکستانی فورسز پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ گذشتہ روز نیچارہ کے علاقے میں فورسز کے پیدل اہلکاروں پر دھماکے کے بعد گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ حملوں میں پاکستانی فورسز کے سات اہلکار ہلاک ہوئے۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

17 Jan, 08:06


بنوں، پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو مسلح آغوا کاروں نے چھوڑ دیا،

ہیڈ کانسٹیبل عرفان کو گھر سے نامعلوم مسلح افراد ایک ہفتہ پہلے اٹھا کر لے گئے تھے۔
مغوی کی بازیابی کیلئے علاقائی مشران نے جرگے کئے
آغوا کاروں نے ہیڈ کانسٹیبل کی رہائی کے بدلے 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایس ایچ او میریان عصمت اللہ خان اور ایس ایچ او بکاخیل کی دباؤ پر مغوی ہیڈ کانسٹیبل عرفان کو غیر مشروط طور پر چھوڑ دیا۔ پولیس ذرائع

نیو ز pk

17 Jan, 08:06


کرم: امدادی قافلے پر حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی؛ 5 ڈرائیور تاحال لاپتہ

نیو ز pk

17 Jan, 08:06


برطانیہ 2025 میں یوکرین کو پندرہ Asram AIM132 دفاعی نظام عطیہ کرنے جا رہا ہے

نیو ز pk

17 Jan, 08:06


اسرائیل 🇮🇱

اسرائیل ملٹری ریڈیو: اسرائیل نے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں اور اب غزہ بھی کسی عسکری گروپ کے کنٹرول میں نہیں رہے گا اور کوئی بھی اسرائیل پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے

نیو ز pk

17 Jan, 08:06


لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیروت شہر پر اسرائیلی جاسوس ڈرون کی پروازیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں

نیو ز pk

12 Jan, 17:12


پاک فوج ترجمان کے مطابق‏سکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک کردیا.
دوسری جانب کالعدم حافظ گل بہادر گروپ نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں اپنے 3 ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے گروپ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں صدیق اللہ عرف ترابی، اکرام عرف حذیفہ اور ظاہر اللہ عرف عبیدہ شامل ہے۔

https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

12 Jan, 14:34


طالبان نے افغانستان میں گردے کی پیوند کاری پر پابندی لگا دی۔

طالبان نے اعلان کیا کہ اس فیصلے کی بنیاد اور مقصد انسانی وقار کا تحفظ ہے اور انسانی جسم کو ایک خاص وقار حاصل ہے اور اس کے اعضاء کو کسی بھی حالت میں کاروبار اور منافع خوری کے ذریعہ استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

https://t.me/u_pk_news
ملکی و عالمی خبروں کیلئے چینل کو جوائن کریں اور دوستوں سے شیئر کریں

نیو ز pk

12 Jan, 10:41


🔺 کوہلو: ڈیتھ اسکواڈ کے اہم رہنما محب خان مری کے کیمپ کو بڑی تعداد میں مسلح افراد نے نشانہ بنایا، ڈیتھ اسکواڈ کے 3 اہلکار زخمی، کیمپ کو نذر آتش کر دیا گیا، جبکہ 3 اسلحہ ضبط کر لیا گیا


https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

12 Jan, 10:41


🔺مستونگ: مسلح افراد نے پاکستانی فوجی اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں فوجی آپریشن میں مصروف تھے

https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

12 Jan, 09:20


‼️ تحریر الشام کے ایک شاخ گروپ کتیبته سیف الجر گروپ نے جولانی جنگجوؤں کی دو گاڑیوں پر حملے کی اطلاع دی۔ اس حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

11 Jan, 16:13


امریکہ کی جانب سے طالبان کو ہفتہ وار 40 ملین ڈالر کی امداد بند ہونے کی افواہوں کے بعد افغانستان میں اچانک ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے اور ڈالر اب 72 افغانی کے برابر ہوگیا ہے

نیو ز pk

11 Jan, 06:53


پاکستان

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کلاچی #خیبرپختونخوا کے علاقے میں ایک کارروائی میں تحریک طالبان کے پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کو اسپیشل سروس گروپ کے کمانڈوز نے نشانہ بنایا
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

11 Jan, 04:37


امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس:

یہ غزہ پر ایک معاہدے تک پہنچنے کا وقت ہے. مذاکرات بھرپور طریقے سے جاری ہیں

نیو ز pk

11 Jan, 04:37


🚨پینٹاگون:

یوکرین میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے، امریکہ نے 155 ملی میٹر راؤنڈز کی پیداوار میں 178 فیصد، PAC-3 میزائلوں کی پیداوار میں 116 فیصد، اور HIMARS گولہ بارود کی پیداوار میں 60 فیصد اضافہ کیا ہے

نیو ز pk

11 Jan, 04:37


🔴اسرائیل براڈکاسٹنگ کارپوریشن:

قطر نے غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت کے لیے حماس کی طرف سے اسرائیل کو مثبت پیغام پہنچایا۔

حماس کے مثبت پیغام کے بعد نیتن یاہو نے وزیر دفاع اور مذاکراتی ٹیم کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی۔

اسرائیل اور حماس نے معاہدے کے مراحل کے درمیان تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مستقل جنگ بندی کے امکان پر تبادلہ خیال کیا

نیو ز pk

11 Jan, 04:37


🚨امریکی پولیس نے نیو اورلینز میں مسلح حملے کی فوٹیج شیئر کی جس میں 14 افراد ہلاک ہوئے

https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

11 Jan, 04:37


دسمبر اور جنوری میں چین کو ایران کی تیل کی برآمدات میں تیزی سے کمی کے کیپلر کے اعدادوشمار عجیب اور تشویشناک ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ چین نے ٹرمپ کے دباؤ کے لیے خود کو تیار کر لیا ہے۔

ایران میں ڈالر کی قیمت پر تیل کی برآمدات میں کمی کے فوری اور براہ راست اثرات کو دیکھتے ہوئے صورتحال مزید تشویشناک ہو جاتی ہے۔

نیو ز pk

11 Jan, 04:37


عراق اور ایران نے الحشد الشعبی فورسز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

- ایرانی فوج حشد کی افواج کو تربیت اور لیس کرے گی۔

- حشد کا تسلسل عراق میں ایران کے اثر و رسوخ اور اس کے مفادات کے تسلسل کی ضمانت ہے۔

نیو ز pk

11 Jan, 04:37


یہ خاتون نہیں روبوٹ ہے ، اور عنقریب ایسے روبوٹ آپ کو ہر طرف نظر آئیں گے جن کی انسانوں کے ساتھ تفریق مشکل ہوجائے گی

ماہرین کے مطابق آرٹیفشل انٹیلیجنس(AI) کا انقلاب تیزی سے دنیا کو لپیٹ میں لے رہا ہے اور آنے والے چند سالوں میں دنیا مکمل طور پر تبدیل ہوجائے گی

نیو ز pk

11 Jan, 04:37


سوڈان 🇸🇩

ام درمان میں سوڈانی فوج اور دعم السریع ملیشیا ( RSF ) میں شدید لڑائی ، متعدد ہلاکتیں
سوڈانی فوج کا پیش قدمی کا دعوی

نیو ز pk

11 Jan, 04:37


اقتصادی تعلقات کی توسیع؛ متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ موتاغی کی ملاقاتوں کا مرکز

امارت اسلامیہ اور متحدہ عرب امارات کے وفد کے درمیان ہونے والی دو طرفہ ملاقات میں مختلف اقتصادی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادیات نے افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ اس ملاقات میں زراعت کی میکانائزیشن، زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ، تجارتی شعبے میں سہولیات پیدا کرنے، تجارت اور ٹرانزٹ کی ترقی اور افغان مزدوروں کو متحدہ عرب امارات بھیجنے کے حوالے سے تبادلہ خیال اور تبادلہ خیال ہوا۔

وزارت خارجہ کے تعلقات عامہ کے سربراہ ضیاء احمد توکل کے مطابق اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ان امور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تکنیکی ٹیمیں مقرر کرنے پر اتفاق کیا تاکہ مذکورہ پروگراموں کو بہتر طریقے سے نافذ کیا جا سکے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات.

اس حوالے سے مسٹر ٹیکیل نے کہا: "اس ملاقات میں وہ کان کنی، زراعت کی میکانائیزیشن، تجارتی سہولیات پیدا کرنے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور ٹرانزٹ کو فروغ دینے، افغان کارکنوں کو متحدہ عرب امارات بھیجنے، بینکنگ تعلقات کو معمول پر لانے اور آپس کے درمیان ہم آہنگی کے بارے میں بات کریں گے۔ دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس میں جامع اور تفصیلی بات چیت ہوئی۔

دریں اثناء قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتوں میں مختلف سیاسی، سیکورٹی، اقتصادی، تجارتی امور، چابہار بندرگاہ کی اہمیت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نیو ز pk

11 Jan, 04:37


انڈیا 🇮🇳

وزیراعظم نریندرا مودی کی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو

" انڈیا روس یوکرائن جنگ ختم کرنے میں ہر طرح کی مدد کےلئے تیار ہے "

نیو ز pk

11 Jan, 04:37


چابہار بندرگاہ افغانستان کی معیشت کے لیے ایک اسٹریٹجک موقع ہے۔

ہرات میں حکومت کی وزارت خارجہ کی نمائندگی کرنے والے حکام نے اعلان کیا ہے کہ چابہار بندرگاہ افغانستان کی معیشت کے لیے ایک اسٹریٹجک موقع ہے جو اس میدان میں بڑی تبدیلیاں لا سکتا ہے۔

ہرات کی وزارت خارجہ کے نائب نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ چابہار بندرگاہ ایک اقتصادی اور ٹرانزٹ حب کے طور پر کردار ادا کر سکتی ہے۔ ایک خشکی سے گھرے ملک کے طور پر افغانستان کے جغرافیائی محل وقوع کو دیکھتے ہوئے، چابہار بندرگاہ افغانستان کو کھلے پانیوں تک رسائی کی اجازت دیتی ہے

نیو ز pk

08 Jan, 12:01


زہری حملہ
ہیلی کاپٹر پروازوں کے بعد واپس، علاقائی ذرائع کے مطابق شہر پر مسلح حملہ آوروں کا کنٹرول برقرار
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

08 Jan, 11:50


‏خضدار کے علاقے زہری کو کنٹرول میں لیکر بلوچ آزادی پسندوں نے پولیس تھانے کو نذر آتش کردیا۔

تھانے کا اسلحہ و گالہ بارود و دیگر سامان حملہ آوروں نے قبضے میں لے لیا۔

https://t.me/newzpk

نیو ز pk

08 Jan, 11:40


خضدار: پولیس تھانہ زہری پر قبضہ کرنے کے بعد بلوچ سرمچار عوام سے خطاب کر رہے ہیں۔

نیو ز pk

08 Jan, 10:06


بریکنگ نیوز
خضدار: زہری میں مسلح افراد کا علاقے میں گشت، پولیس چوکی اور نادرا آفیس سمیت بینک پر مسلح افراد نے قبضہ کرلیا ہے۔

مسلح افراد موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔

مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔


https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

08 Jan, 09:27


2024 میں پاکستانی فوج پر عسکریت پسندوں کے حملوں کا انفوگرافک

مسلح گروہوں نے، خاص طور پر بلوچ سرمچار کے،حملے میں سرکاری، فوجی یا عوامی مقامات پر 765 حملے کیے ہیں، جن میں 883 افراد ہلاک ہوئے۔

2023 کے مقابلے میں بلوچستان لبریشن آرمی یا بلوچستان لبریشن فرنٹ جیسے بلوچ گروپوں کے حملوں میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ہلاکتوں میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

07 Jan, 15:10


بریکنگ نیوز
کوئٹہ گاہی خان چوک سریاب روڈ پر پولیس کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ سے دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے،

فائرنگ کے بعد مسلح افراد کے جانب سے پولیس پارٹی پر دستی بم سے بھی حملہ کیا گیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔


https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

07 Jan, 14:20


نامعلوم افراد کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما کے دو بھائی جاں بحق

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے 2 بھائی جاں بحق ، دونوں کو پیر کھچ کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، مقتولین کی شناخت محمد ادریس اور محمد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے

نیو ز pk

07 Jan, 13:30


بارکھان اور کوہلو حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

سرمچاروں نے بارکھان اور کوہلو میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکیوں کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جبکہ بارکھان سے کوہلو جانے والی ہائی وے روڈ کو آمدورفت کے لئے بند کرکے اسنیپ چیکنگ کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔

سرمچاروں نے چھ جنوری بروز پیر بوقت شام چار بجے بمقام رڑکھن بارکھان میں شم کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کو راکٹ لانچرز اور دیگر جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

دوسری کاروائی کوہلو میں ببرٹک کے مقام پر کل شام ساڑھے آٹھ بجے سر انجام دی، جہاں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوجی چوکی کو راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

جبکہ کل شام پانچ بجے سے سات بجے کے درمیان سرمچاروں نے بارکھان سے کوہلو جانے والی ہائی وے روڈ کو آمدورفت کے لئے مکمل طور پر بند کرکے اسنیپ چیکنگ کا عمل مکمل کیا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ ان تینوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک فورسز اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عزم دہراتی ہے۔

میجر گہرام بلوچ
ترجمان، بلوچستان لبریشن فرنٹ
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

07 Jan, 08:59


تبت زلزلے کے تباہیاں

https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

07 Jan, 08:59


*چین کے جنوب تبت میں آج صبح زلزلے سے تباہی کے مناظر، ابتدائی اطلاع کے مطابق 40 سے زائد افراد ہلاک ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی ہیں، جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔*

نیو ز pk

06 Jan, 16:44


پنجگور، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار کو قتل کر دیا

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے فٹبال چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق لیویز فورس کے اہلکار ممتاز احمد ڈیوٹی سے چھٹی کرکے اپنے گھر خداباداں جارہے تھے، اسی دوران فٹ بال چوک کے قریب نیواں ندی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار کو قتل کر دیا، اس سلسلے میں پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔

https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

06 Jan, 16:02


فلپائن سے مالی تک، ماسکو سے موزمبیق تک۔

اسلامک اسٹیٹ/داعش کے عسکریت پسندوں نے 2024 میں اپنی سرگرمیوں کا ایک انفوگرافک شائع کیا ہے۔
اس نے ایک سال کے دوران 788 حملے کیے جن کے نتیجے میں 3,749 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے

https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

06 Jan, 10:04


بولان میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن جاری
January 6, 2025


بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کی بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق سبی سے متعدد فوجی ٹرکوں و دیگر گاڑیوں سمیت موٹر سائیکلوں کے قافلے بولان کے علاقے سانگان و گردنواح میں آج صبح سے پیش قدمی کررہے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے فوجی آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نیو ز pk

06 Jan, 04:55


#بلوچستان_کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی، محکمہ داخلہ بلوچستان

کوئٹہ: میں امن و امان کے پیش نظر دو روز کے لئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات بند کی گئی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس منگل 7جنوری کو رات 12 بحال کردی جائے گی۔

دوسری جانب جے یو آئی ف نے آج بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان کیا ہے، امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جب تک حق نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا

https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

06 Jan, 03:29


بلوچستان فائرنگ اور روڈ حادثات میں سی ٹی ڈی اہلکار سمیت خاتون ہلاک ، چار زخمی

ضلع واشک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے اہلکار کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق واشک کارہائشی سی ٹی ڈی کا سب انسپکٹر اسرار احمد اپنے بھائی کے دکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اس قتل کرکے فرار ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر نعش کو ہسپتال پہنچادیا ،جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔ نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

دوسری جانب ضلع گوادر کے تحصیل اور ساحلی شہر پسنی میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

اتوار کی صبح پسنی کے نواحی علاقہ راہیلہ میں گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی ۔

گاڑی میں سوار شاہ جہان ولد غلام قادر ہلاک جبکہ عظیم نامی شخص زخمی ہوگیا۔

گاڑی تربت سے پسنی آ رہی تھی جو راہیلہ کے قریب بریک ہونے کے باعث الٹ گئی۔

گاڑی میں ایرانی ٹائل لدی ہوئی تھی، جبکہ زخمی اور ہلاک افراد کو پاک اومان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دونوں کا تعلق پسنی سے بتایا جاتا ہے ۔

جبکہ سوراب نغاڑ کے قریب کوئٹہ، کراچی مرکزی شاہراہ پر گاڈی کی ٹکر سے ایک خاتون جانبحق ہو گئی۔

دریں اثنا بوستان میں کوئٹہ روڈ پر مزدا ٹرک اور کار کے میں تصادم کے نتیجے میں کار سوار تین افراد شدید زخمی ، کار دکی سے کوئٹہ جارہی تھی۔کار میں سوار افراد کا تعلق ناصر قبیلے سے بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

05 Jan, 18:01


شامی پناہ گزین یامین عسکر جو بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سویڈن سے شام واپس آیا تھا، آج درعا کے شہر السنامین میں ہونے والی جھڑپوں میں مارا گیا۔

نیو ز pk

05 Jan, 18:01


شمالی نائیجیریا میں اسلامک اسٹیٹ/ داعش نے ایک کیمپ پر دھاوا بول کر 7 نائیجیرین فوجی ہلاک کی2ٹینک اور 10 گاڑیاں تباہ ہو گئیں

نیو ز pk

05 Jan, 18:01


عرب میڈیا کے مطابق (فی الحال )غیر مستند خبر ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
یہ خبر سن کر غزہ کے عوام خوشی سے جشن منا رہے ہیں۔

نیو ز pk

05 Jan, 18:01


جنگی جرائم کی تحقیقات کے دوران اسرائیلی فوجی برازیل سے فرار ہو گیا ہے۔

برازیل کی وفاقی عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیلی فوجی یوول واگدانی سے تفتیش کرے۔

تاہم اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واگدانی برازیل سے فرار ہو کر اسرائیل واپس آ رہے ہیں۔

وہ گرفتاری سے کیسے بچ گیا یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔


https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

23 Nov, 07:25


کل رات اسرائیلی طیاروں نے بیروت میں ایک بار پھر بنکر بسٹر بم استعمال کئے اور ایک زیر زمین بنکر تباہ کر دیا،
اطلاعات کے مطابق کل رات کے اسرائیلی بنکر بسٹر حملے میں حزب اللہ کے طلال حامیہ کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے سر کی قیمت 7 ملین ڈالر تھی

نیو ز pk

23 Nov, 07:22


امن و امان کی صورتحال: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی
November 23, 2024


حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلحہ لے کر چلنے اور 5 سے زائد افراد کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران ہر قسم کے غیر قانونی اجتماعات اور اسلحے کے استعمال پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آواران میں جبری لاپتہ دلجان بلوچ کے عدم بازیابی کیخلاف دھرنا جاری ہے جبکہ کوئٹہ میں سرینہ چوک پر لاپتا طالب علم محمد مصور کی بازیابی کے لیے دھرنا اور احتجاج گزشتہ 9 روز سے جاری ہے۔

اس کے علاوہ 25 نومبر کو آل پارٹیز نے بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

23 Nov, 07:17


*سینئر صحافی آفتاب نذیر کا ایکس اکاؤنٹ پر پیغام*

*یہ آج اس وقت کی ویڈیو ہے، رات وحشت اور بربریت کا جو ننگا ناچ ہوا، وہ انسانی حقوق کے کسی چیمپئن کو نظر نہیں آرہا۔*

*زینبیون کی سرپرستی میں کل پہلے پاکستانی پرچم کو پاؤں تلے روند دِیا، پھر پاکستانی جھنڈے کی جگہ ایرانی تنظیم زینبیون کا پرچم لگایا گیا۔*

*اہلسنت کے گاؤں بگن پر منظم حملہ کیا گیا، اس حملے میں زینبیون نے پورے بگن بازار کو آگ لگا دی، گھروں کو تباہ کیا، اور معصوم بچوں کو ان کی ماؤں کی گود میں بے دردی سے قتل کیا۔۔۔۔*

*خاندانوں کے خاندان غائب ہیں، جن کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل رہا، گھروں سے قیمتی سامان اور مویشی تک کھول کر لے جائے گئے۔۔۔*

*یہ ناقابل برداشت انسانیت سوز مظالم چونکہ اہلسنت مسلمانوں پر ڈھائے گئے، اس لیے نا تو کسی بار کونسل کو احتجاج کی توفیق ہوگی، ناکسی صحافی کے کان پر جوں رینگے گی اور نا ہی کسی میڈیا گروہ کو توفیق ہوگی کہ حقائق سامنے لائے۔۔۔۔۔*

https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

23 Nov, 07:17


*ملتان میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق*

ملتان میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔

ملتان کے علاقے سیتل ماڑی میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہوا۔

جاں بحق ہونے والے بزرگ شہری کے ورثاکاالزام ہے کہ ٹریفک پولیس وارڈن نےلائسنس بنوانے کیلئے پیسے مانگے تھے، انکار پر ٹریفک وارڈن نے تشدد کیا جس سے بزرگ کی موت واقع ہوگئی۔

دوسری جانب ترجمان ٹریفک پولیس کا مؤقف ہے کہ بزرگ شہری پر تشدد نہیں کیا گیا، لائسنس بنوانےکے لیے 2 ہزار روپے طلب کیے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بزرگ شہری کی لاش نشتر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ افسوسناک واقعے کیخلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


بنگلہ دیش نےفوج کو ختم کرکے ایک نیا ادارہ بارڈر سیکیورٹی فورس کے نام سے بنادیا جسکا کام صرف سرحدوں کی حفاظت ھوگا فوج کے تمام کاروبار و اثاثوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا بریگیڈٰئیر رینک سے اوپر کے تمام رینکس ختم کردئے گئے۔ سرکاری اداروں میں ریٹائرڈ و حاضر سروس فوجیوں کی تعیناتی پر پابندی لگادی ریٹائرڈ فوجیوں کی سیاست اور سیاسی پارٹیوں میں شمولیت پر پابندی اور فوجی افسران کی بیرون ملک ملازمت و رھائش پر پابندی ہوگئی

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


🔴اسرائیل نے بیروت پر اپنے حملے میں حزب اللہ کی ایک سینئر شخصیت کو نشانہ بنایا۔

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


🔴ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اعلان کیا کہ وہ فلسطین کو 75 ملین یورو امداد فراہم کریں گے۔

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ملک بند کر کے پہلے ہی ہمارا احتجاج کامیاب بنادیا، علی امین گنڈا پور

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملے کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


آسٹریلیا، بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


کراچی ، پولیس اور رینجرز کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 7 ارکان گرفتار کرنے کا دعویٰ

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


*کوئٹہ رواں برس بچوں کے اغواء کے 26 رپورٹ درج ہوئے ہیں

کوئٹہ سے رواں برس بچوں کے اغوا کے 26 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے پانچ اغوا برائے تاوان کے مقدمات ہیں پولیس حکام کے مطابق تاوان کی وصولی کی غرض سے اغوا کیے گئے دو بچے بازیاب کرا لیے گئے جبکہ ایک بچے کی لاش ملی دو بچے اب تک بازیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا برائے تاوان میں ملوث آٹھ میں سے چھ ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ ذاتی رنجش اور دیگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر بچوں کے اغوا کے 21 واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس کے مطابق ان 21 مقدمات میں 28 ملزمان ملوث تھے جن میں سے 16 پکڑے گئے ہیں۔ 13 بچے بازیاب کرائے گئے جبکہ نو بچے اب تک لاپتا ہیں۔

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


*پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ.23/24 انٹرنیٹ سروس بند ہوگی*

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


کوئٹہ میں مہمانوں نے میزبان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا لاش کلی عمر میں زیرتعمیر مدرسے کے کمرے میں بند کر کے فرار ہوگئے مقتول نجی اسٹور کا ملازم تھا،پولیس نے بتایا کہ مقتول بہاولپور کا رہائشی تھا جو گزشتہ 10سال سے نجی اسٹور میں ملازمت کررہا تھا۔پولیس نے مقتول کا موبائل قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


جس نے بھی میرے بیٹے کو اغوا کیا ہے تاوان کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں دوں گا ، مغوی کے والد راز محمد کاکڑ کا پشتو نیوز سے گفتگو

حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے مغوی کی بازیابی میں سنجیدہ نہیں ہے ، راز محمد کاکڑ

اگر حکومت اور پولیس سنجیدہ ہو جاے تو ایک دن میں مصور کو بازیاب کرایا جا سکتا ہے ، والد کی گفتگو
سیاسی جماعتوں ، تاجر برادری ، وکلاء تنظیموں ، بلوچ و پشتون قبائلی عمائدین ، ہزارہ برادری سمیت ہر مکتبہ فکر کا شکر گزار ہوں ، راز محمد کاکڑ

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل لوی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں بم دھماکے میں پولیس اھلکار احسان اللہ ھلاک ہوگئے۔

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


شام 🇸🇾

طیبہ السخنا کے علاقے میں داعش/اسلامک اسٹیٹ کے حملے میں بشار کی قدس بریگیڈ کی حمایت کرنے والے بشار ملیشیا کے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی! ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


کوئٹہ ۔کوئٹہ سےپنجاب جانے والی تمام کوچز کے سفر پر پابندی لگا دی گئی ۔ ٹرانسپورٹر

پابندی 25نومبر تک عائد ہےکوچز کی پابندی کے باعث مسافر پریشان
ٹرانسپورٹر

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


تمپ میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

22 نومبر کو ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ رودبن میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر دستی بم حملہ کیا جو کیمپ کے احاطے میں گِر کر دھماکے سے پھٹ گیا۔

حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

آزاد بلوچ، ترجمان بلوچ لبریشن آرمی

نیو ز pk

23 Nov, 07:16


بڑی چینی کمپنی کی پاکستان سے سرمایہ کاری ختم کرنیکی وارننگ


غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک بڑا دھچکا، چین کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ’’ سنچری اسٹیل گروپ‘‘ نے اپنا کاروبار بند کرنے اور پاکستان سے سرمایہ کاری واپس لینے کی وارننگ دے دی۔

رابطہ کرنے پر حکومت کے اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کمپنی کی تمام شکایات کو دور کرنے کے لیے وزیر علیم خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے دیگر اراکین شامل ہیں.

سنچری اسٹیل گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لی چنجیان کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چائنہ سنچری اسٹیل گروپ افسوس کے ساتھ آگاہ کرتا ہے کہ انہوں نے کئی مسائل کی وجہ سے پاکستان میں اپنا کاروبار ختم کرنے اور اپنا پروجیکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں سی پیک رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو سنبھالنے کے ذمہ دار حکومت پاکستان کے مختلف اداروں کی جانب سے حل نہیں کیا جا سکا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ حکومت پاکستان کے لیے ہمارا آخری نوٹس ہوگا اور اگر مذکورہ بالا کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو ہم RSEZ سے پلانٹ کو ختم کرنا شروع کر دیں گے۔

خط میں کمپنی نے لکھا کہ وہ بڑے خواب لے کر پاکستان آئی اور تین مرحلوں میں صوبہ کے پی میں پہلے سی پیک رشکئی ایس ای زیڈ میں سب سے بڑی سٹیل مل لگانے کا منصوبہ بنایا۔

منصوبے کے پہلے مرحلے کی سرمایہ کاری 82 ملین ڈالر ہے جس میں سے 30 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری RSEZ میں پہلے ہی 5 لاکھ ٹن اسٹیل مصنوعات کی منصوبہ بند سالانہ پیداوار کے ساتھ ہے۔

بقیہ دو مرحلوں سے پاکستان میں 200ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری اسٹیٹ آف دی آرٹ سٹیل ٹیکنالوجی چین سے پاکستان منتقل کر کے اسٹیل مصنوعات کی پیداوار کے لیے آئے گی۔ اسٹیل مصنوعات کی حتمی صلاحیت پانچ سالوں میں ڈیڑھ ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پاکستان کے جی ڈی پی میں حصہ ڈالنا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی منڈیوں میں سٹیل کی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا ہے۔

خیال رہے سی پیک سے منسلک چینی شہریوں کو حملوں کا بھی سامنا ہے۔ گذشتہ مہینے کراچی میں بلوچ لبریشن آرمی کے حملے بعد چینی شہریوں و سرمایہ کاروں کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کو موثر کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔

سی پیک کو بلوچ سیاسی و عسکری حلقوں کی جانب سے استحصالی منصوبہ قرار دیا جاچکا ہے جس کے ردعمل میں سیاسی حلقوں کی جانب سے اندرون و بیرون ملک مختلف فورمز پر احتجاج کرنا اور بلوچ مسلح آزادی پسند جماعتوں کی جانب سے سی پیک و دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گوادر پورٹ ، سی پیک، سیندک اور دیگر پراجیکٹس کے باعث بلوچستان میں چائنیز انجینئروں و دیگر اہلکاروں پر خودکش حملوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ کراچی میں انتہائی حساس مقام پر سخت سیکورٹی حصار میں چین کے انجنئیرز پر بی ایل اے فدائین یونٹ مجید بریگیڈ اور انٹیلجنس ونگ زراب کے کامیاب حملے سے واضح ہوتا ہے کہ تنظیم پورے پاکستان میں کسی بھی مقام پر چین کے مفادات اور منصوبوں پر حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

نیو ز pk

17 Nov, 05:00


قلات اور مچھ میں فوجی آپریشن جاری
November 17, 2024


بلوچستان کے ضلع قلات اور مچھ میں پاکستان فوج کی آپریشن جاری، ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت

گذشتہ روز سے قلات کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے میں مواصلاتی نظام کو بند کردیا گیا۔

آپریشن میں پیدل اہلکاروں سمیت ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں، کئی مقامات پر شیلنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔

دریں اثناء بولان کے علاقے میں مچھ میں آج تیسرے روز بھی فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔

ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ آب گم ، گونی پرا اور گردنواح کے علاقے آپریشن کی زد میں ہے۔

حکام نے فوجی آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے جبکہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث نقصانات کے حوالے سے خبروں تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان کے مقام پر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب پاکستانی فورسز کے کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 فورسز اہلکار جبکہ 18 اہلکار زخمی ہوگئے۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے تاہم بی ایل اے کی جانب سے تفصیلی بیان آنا باقی ہے۔
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

16 Nov, 16:23


بلوچستان/بختیار آباد لمجی کے قریب لیویز نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بنا دیا تین ڈاکووں کو گرفتار کرلیا اسلحہ موٹر سائیکل بھی برامد مزید تفتیش جاری
دو کا بنگلزئی اور ایک کا گرانی قبائل سے تعلق بتایا جارہا ھے ..لیویز زرائع
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

16 Nov, 16:23


خیبرپختونخوا/ہنگو
پولیس نے 2 اشتہاریوں سمیت 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

نیو ز pk

16 Nov, 16:23


*ادارہ شماریات نے ملک میں بولی جانے والی مادری زبانوں پر رپورٹ جاری کردی۔*

پاکستان میں 8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی اور چار کروڑ 36لاکھ آبادی کی مادری زبان پشتو ہے جبکہ 3کروڑ 44 لاکھ آبادی کی مادری زبان سندھی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق 2کروڑ 88 لاکھ افراد کی مادری زبان سرائیکی اور 2کروڑ 22لاکھ سے زائد آبادی کی مادری زبان اردو ہے جبکہ ملک میں 1 کروڈ 1لاکھ 3 ہزار آبادی کی مادری زبان بلوچی و براہوی ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ پاکستان میں 55 لاکھ 90 ہزار افرادکی مادری زبان ہندکو، 10 لاکھ 39ہزار کی مادری زبان کوہستانی اور دو لاکھ 74ہزار آبادی کی مادری زبان کشمیری ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 16ہزار افراد کی مادری زبان شینا، 52 ہزار 134 افراد کی مادری زبان بلتی اور 7 ہزار 466افرادکی مادری زبان کیلاش ہے جبکہ ملک میں 33لاکھ 37ہزار کی دیگر مادری زبانیں ہیں
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

16 Nov, 16:23


بلوچستان/مستونگ
کے علاقہ کھڈکوچہ میں قبائلی رہنما میر عبدالرحمان شاہوانی پر قاتلانہ حملہ ۔
حملہ میں میر عبدالرحمان شاہوانی زخمی ہوگئے ہے ۔

نیو ز pk

16 Nov, 16:23


بلوچستان/پنجگور
ایران کی طرف سے بارڈر پیر 18 نومبر کے روز باقاعدہ کھل جائے گا / باوثوق ذرائع*

نیو ز pk

16 Nov, 09:04


خضدار:میر مہراللہ محمد حسنی بازیاب ہوکر خضدار پہنچ گئے، ڈی سی خضدار

خضدار:گزشتہ شب قبائلی رہنماء مہر اللہ محمد حسنی کے قافلے پر حملہ ہو اتھا

خضدار:حملے میں ان کے دو محافظ جاں بحق تین زخمی ہوگئے تھے، ڈی سی خضدار

خضدار:حملے کے بعد قبائلی رہنماء لاپتہ ہوگئے تھے، یاسر قبال دشتی

نیو ز pk

16 Nov, 06:44


*قلات*
*گزشتہ رات شاہ مردان ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ سات7اہلکار جانبحق 18زخمی...*
*زخمی اور جانبحق ہونے والے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا.....*
*تفصیلات کے مطابق کل رات سے شاہ مردان چیک پوسٹ انڈر اٹیک تھی ونگ 61 کے ایس ایف سی (S)*
*اب تک ہی اپڈیٹ کے مطابق 7 اہلکار جانبحق ہوگئے ہیں.. جن میں، نائیک بخت زمین، لائس ناہیک غلام اسحاق، لائس ناہیک عبدلقدیر، سپاہی علی عباس، سپاہی وقاص احمد، سپاہی ساقب الرحمن،سپاہی رضوان احمد جان کی بازی ہارگئے....*

*اور 18اہلکار زخمی ہے جو بزریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں..*

https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

16 Nov, 06:09


*گوادر جیونی کے علاقے پانوان میں کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے ایرانی تیل لے جانے والی گاڑی پر فائرنگ کردی۔*

*گوادر*

*فائرنگ کی زد میں آکر پک اپ یونین کے صدر سعید سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ،زرائع*

*کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کی فائرنگ سے تیل بردار گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ، گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگیا*

*واقعہ پانوان کے مقام پر ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔*

*واقعہ کے خلاف ٹرانسپورٹر اور شہریوں نے احتجاج شروع کردی*

نیو ز pk

16 Nov, 05:02


*جھل مگسی / فائرنگ*

*جھل مگسی: گاؤں گزکھڑ وزدانی میں اندھا دھند فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی، لیویز ذرائع*

*جھل مگسی: نظام علی ولد حاکم علی وزدانی اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، لیویز ذرائع*

*جھل مگسی: واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے، لیویز ذرائع*

نیو ز pk

16 Nov, 05:02


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد قتل کی سازش کے مقدمے سے بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نےشیخ رشید کی درخواست بریت پر گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمود نے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:’ سیاست چھوڑیں شاعری شروع کر دیں‘ شیخ رشید کی نئی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

وکیل صفائی سردار رازق کا کہنا تھا شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا، شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔ وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمہ میں لگائی گئی تھیں۔

نیو ز pk

16 Nov, 05:02


کوئٹہ
بلوچستان شیعہ کانفرنس" کے عہدیداروں کا انتخاب ہو چکا ہے۔
۔DSP عاشق حسین صدر جبکہ حاجی جواد رفعی سنیر نائب صدر منتخب.

نیو ز pk

15 Nov, 17:55


وی پی این کے خلاف علماء پاکستان کے اسلامی نظریاتی کونسل کے بورڈ کا تفصیلی فتویٰ!

یہ فتویٰ اس وقت جاری کیا گیا ہے جب فوجی حکام ملک بھر میں وی پی اینز کو بند کرنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ عسکری آلات کے خلاف تنقید کو روکا جا سکے اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔

https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

15 Nov, 17:55


پاکستانی علماء پر مشتمل اسلامی نظریاتی کونسل کے بورڈ نے وی پی این کے استعمال کو غیر اسلامی اور ناجائز قرار دیا ہے۔

اسلام آباد (اردوPKنیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ حکومت کو برائی اور برائی کی طرف لے جانے والے تمام اعمال کو روکنے کا حق حاصل ہے۔ متنازعہ، گستاخانہ اور ملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والے پروگراموں کو فوری بند کیا جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ غیر اخلاقی یا غیر قانونی امور تک رسائی کی نیت سے انٹرنیٹ یا کسی سافٹ ویئر (VPN وغیرہ) کا استعمال شریعت کی رو سے ممنوع ہے۔

https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

15 Nov, 15:52


براس کے جنگجوؤں نے زیارت میں ہائی وے پر اسنیپ چیک کیا اور پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے دو اہلکاروں کو حراست میں لینے کے بعد ہلاک کر دیا۔ 14 نومبر 2024 کو اس علاقے میں آنے والی پاکستانی فوج کی بکتر بند گاڑی کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں دشمن فوج کے میجر حسیب اپنے ساتھیوں سمیت مارے گئے۔

اورماڑہ اور پسنی کے درمیان کوسٹل ہائی وے پر بلوچ راجی اجوئی سانگر (BRAS) کے جنگجوؤں نے ناکہ بندی کے دوران تین مقامات پر اسنیپ چیکنگ کی اور پولیس چوکی پر قبضہ کرکے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ براس کے جنگجوؤں نے حملے میں پاکستانی کوسٹ گارڈز کے کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔

نیو ز pk

15 Nov, 15:47


بلوچستان بھر میں 45 حملوں میں قابض فوج کے میجر سمیت 20 اہلکار ہلاک کردیئے گئے – براس

بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے سرمچاروں نے بلوچستان بھر میں 42 مختلف مقامات پر قابض پاکستانی فوج، عسکری تنصیبات، گیس پائپ لائن، معدنیات لیجانے والی گاڑیوں، خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو 45 مختلف حملوں میں نشانہ بنایا۔ براس کے سرمچاروں نے کوسٹل ہائی وے، رخشان، خضدار اور ہرنائی میں شاہراہوں پر چھ مقامات پر ناکہ بندیاں کیں جبکہ دو کاروائیوں میں دشمن فوج کےہتھیاروں کو بھی قبضے میں لیا گیا۔ ان حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے میجر حسیب سمیت 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ دشمن فوج کو شدید مالی نقصانات سے بھی دوچار کیا گیا۔ یہ حملے یوم شہداء بلوچ 13 نومبر کے مناسبت سے کیئے گئے۔

بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے سرمچاروں نے جمعرات کی شب ہرنائی میں زیارت منگی ڈیم کے مقام پر شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ کی اس دوران پاکستانی خفیہ اداروں کے دو اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا اور ان کو سزائے موت دے کرہلاک کردیا گیا۔

جمعرات کی صبح مذکورہ مقام پر پہنچنے والی پاکستان فوج کی بکتر بند گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پاکستان فوج کے لورالائی سکاؤٹس کے میجر حسیب سکنہ راولپنڈی سمیت دو اہلکار ہلاک اور تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی۔

جمعرات کی شب براس کے سرمچاروں نے اورماڑہ اور پسنی کے درمیان تین مقامات ؛ جعفری کور، خواری چیک پوسٹ اور چائی کے مقام پر ناکہ بندیاں لگائی اس دوران گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ کی گئی۔

سرمچاروں نے اورماڑہ کے قریب بسول کے علاقے چائی کے مقام پر پاکستان کوسٹ گارڈز کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا، ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے حملے میں سرمچاروں نے راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سےدشمن کو نشانہ بنایا جن میں دشمن کی تین حفاظتی چوکیاں تباہ ہوگئیں۔ حملے میں قابض فوج کے 3 اہلکار موقع پر ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

سرمچاروں نے مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ اور پسنی کے درمیان خواری کے علاقے میں کوسٹل ہائی وے پولیس کے چوکی پر حملہ کر کے اہلکاروں کو اپنی تحویل میں لے لیا بعد ازاں اہلکاروں کا اسلحہ اور دیگر سامان اپنے قبضے میں لے کر اہلکاروں کو چھوڑ دیاگیا۔

دریں اثناء سرمچاروں نے مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب خواری کے مقام پر استحصالی کمپنی کی مشینری اور کیمپ کو بھی نذر آتش کر دیا اور اس دوران معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

براس کے سرمچاروں نے خضدار میں مرکزی شاہراہ پر دو گھنٹے ناکہ بندی کرکے سنیپ چیکنگ کی۔ سرمچاروں نے وڈھ کے علاقہ کراڑو کے قریب قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے مہراللہ محمد حسنی کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

قابض فوج کے سامنے سرینڈر شدہ مہراللہ محمد حسنی، بلوچ عوام پر مظالم، مشکے و گردنواح میں فوجی آپریشنوں میں براہ راست ملوث ہونے سمیت جہد کاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔ قومی غداری کے مرتکب ہونے پر مہراللہ محمد حسنی براس کو مطلوب تھا۔

براس کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے گنہ میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن فوج پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جو کامیابی سے اپنے ہدف پر لگے۔

تربت میں آبسر کے مقام پر پاکستانی فوج کے ٹریننگ سینٹر کو براس کےسرمچاروں نے حملے میں نشانہ بنایا، حملے میں دشمن فوج کے کیمپ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے گئے۔

تربت کے علاقے آبسر میں ابدروک پوسٹ پر سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جو کامیابی سے اپنے ہدف پر لگے۔

تربت کے علاقے ناصر آباد میں قابض پاکستان فوج کے کیمپ پر جمعرات کی شب سرمچاروں نے راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

کیچ کے علاقے زامران میں کنڈ کاپران کے مقام پر قائم دشمن فوج کے چوکی کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ جس سے دشمن کو جانی نقصان ہوا۔

سرمچاروں نے بارہ نومبر کی رات کرکی تجابان میں قائم دشمن پاکستانی فوج کے چوکی کو بھاری و خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

براس سرمچاروں نے بلیدہ میں زوندان کے مقام پر دشمن فوج کے ایک پوسٹ کو راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

سرمچاروں نے زامران میں صابونی کے مقام پر قابض فوج کے اہلکاروں کو اس وقت خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جب وہ پیدل گشت کررہے تھے، حملے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

15 Nov, 14:53


#دہشتـگردی

اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے صوبہ خراسان نے باجوڑ میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

نیو ز pk

15 Nov, 14:53


پاکستان 🇵🇰

باجوڑ میں جماعت اسلامی پاکستان کے مقامی جنرل سیکرٹری صوفی حمید کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
اس مذہبی رہنما کو عنایت کیلی نامی بازار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

باجوڑ میں پاکستان کی مذہبی جماعتوں، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور جماعت اسلامی کو طویل عرصے سے دولتِ اسلامیہ (داعش) کی خراسان شاخ نے نشانہ بنایا ہے، اور ان کی پوری علاقائی قیادت کو ٹارگٹ حملوں میں صفایا کر دیا گیا ہے۔ .
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

15 Nov, 14:52


فٹ بال میچ کے دوران غزہ جنگ کے مخالف نعروں پر تماشائی آپس میں لڑ پڑے ـ

اسرائیل اور فرانس کے فٹ بال میچ کے دوران غزہ جنگ کے مخالف نعروں پر دونوں ٹیموں کے تماشائی آپس میں لڑپڑے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں ہوئے اسرائیل اور فرانس کے فٹ بال میچ کے دوران  اسرائیلی تماشائی فرانسیسی تماشائیوں سے لڑپڑے،  جھگڑے کی وجہ غزہ جنگ کے مخالفین کے نعرے بنے۔

رپورٹس کے مطابق  میچ کے دوران غزہ جنگ کے مخالفین کے نعروں کے باعث اسرائیلی تماشائی سیخ پا ہوگئے جس کے بعد موقع پر موجود سکیورٹی فورسز نے صورتحال پربمشکل قابو پایا۔

نیو ز pk

15 Nov, 14:35


بلوچستان /کوئٹہ
تاجر کے بیٹے کی اغوا کے خلاف اسمبلی کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ ٹائر جلاکر ٹریفک کے لیے بلاک کردیا بچے کی بازیابی تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گی،قبائلی عمائدین
کوئٹہ کوئٹہ سے تاجر کے دس سالہ بیٹے کی اغوا کے خلاف ورثا نے تاجر برادری کے ساتھ ملکر بلوچستان اسمبلی کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلاکر ٹریفک کے لیے بلاک کردیا ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی پر روڈ کھول دیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے تاجر حاجی راز محمد عرف حاجی لونگ کے دس سالہ بیٹے محمد مصویر کو جمعہ کو صبح ملتانی محلے سے تین نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے راز محمد نے کہا کہ کوئٹہ گالمنڈی تھانے میں ایف آئی درج ہونے کے باوجود بچہ بازیاب نہیں ہوسکا ہے

پولیس اور سی ٹی ڈی طالب علم محمد مصویر کو باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے تاکہ اہل خانہ کی پریشانی ختم ہوسکے روڈ کی بندش کی وجہ سے کوئٹہ میں بد ترین ٹریفک جام رہا شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولیس اور قانون نافذ کرانے والے اداروں نے تاجر برادری کو یقین دلائی کہ طالب علم کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے جس پر لواحقین نے احتجاج ختم کردیا

نیو ز pk

09 Nov, 09:42


خاران: مسلح افراد کا فورسز گشتی ٹیم پر حملہ
November 9, 2024


بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے گشتی ٹیم کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملہ خاران کے علاقائی گواش کے مقام پر ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گواش روڈ پر مسلح افراد نے ایف سی گشتی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ موٹر سائیکلوں پر گشت کررہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں فورسز اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، تاہم حکام کا موقف باضابطہ طور پر تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خاران میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

09 Nov, 07:50


کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی، 50 سے زائد زخمی۔"

*"کوہٹہ ((اردوPKنیوز))بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر زوردار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔"*

*"ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔"*

*"انہوں نے کہا کہ دھماکہ خود کش لگ رہا ہے، دھماکے کے وقت پلیٹ فارم پر 100 سے زائد افراد موجود تھے۔"*

*"ایس ایس پی محمو دبلوچ کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سے جانے کے لئے مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر موجود تھی۔"*

*"سول اسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر نور اللہ کے مطابق دھماکے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور طبی امداد کے لیے اضافی ڈاکٹرز اور عملہ طلب کرلیا گیا۔"*

*"ریلوے حکام اور پولیس کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس نے 9 بجے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب دھماکا ہوا۔"*

*"صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ چکے ہیں، واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔"*
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

09 Nov, 07:49


کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مزید ویڈیوز

نیو ز pk

09 Nov, 07:49


🔴 بلوچستان کوئٹہ دھماکہ سی سی ٹی وی فوٹیج

"کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر پاکستانی فوج کے ایک یونٹ پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جب وہ پیدل فوج کے اسکول میں کورس مکمل کرنے کے بعد جعفر ایکسپریس کے ذریعے واپس آرہے تھے۔
اس حملے کو بی ایل اے کی فیدائی یونٹ، مجید بریگیڈ نے انجام دیا تھا ۔ ترجمان بی ایل اے‌‌

نیو ز pk

09 Nov, 05:16


کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر پاکستانی فوج کے دستے پر فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے

آج صبح کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں پاکستانی فوج کے ایک دستے پر اس وقت فدائی حملہ کیا گیا، جب وہ انفںٹری اسکول سے کورس ختم کرنے کے بعد بذریعہ جعفر ایکسپریس واپس جارہے تھے۔ حملہ بی ایل اے کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے سر انجام دیا۔ تفصیلات جلد میڈیا میں جاری کی جائینگی۔

جیئند بلوچ
ترجمان، بلوچ لبریشن آرمی
مورخہ: 9 نومبر 2024
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

09 Nov, 04:06


بلوچستان/کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق
اب تک ایک شخص قتل 10کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہے
مزید انفارمیشن کے انتظار کریں
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

08 Nov, 15:22


بلوچستان/سوراب: سی ٹی ڈی کا دو افراد کو مارنے کا دعویٰ

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ “سی ٹی ڈی” نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے دعوے کے مطابق خضدار میں حساس تنصیبات پر ممکنہ حملے کو ناکام بنانے کے لیے کیے گئے آپریشن میں دو افراد کو ہلاک کیا گیا۔ مارے جانے والے افراد کی شناخت مشکے کے رہائشی بار جان اور سوراب کے مقامی عبدالخالق کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے مذکورہ دونوں افراد ماضی میں قلات میں حملوں میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دوران آپریشن مشتبہ افراد نے فائرنگ کی، جس پر سی ٹی ڈی نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں مار دیا۔
فورسز دعوے کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے واقعے کی جگہ سے ایک SMG بمعہ میگزین، 8 کلوگرام C4 دھماکہ خیز مواد، ایک مقناطیسی IED، الفا فائر سسٹم، دو ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز، ایک دستی بم، ایک موٹر سائیکل اور دو موبائل فون بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

08 Nov, 14:33


خیر پختون خواہ: ڈی آئی خان میں گزشتہ روز سی ٹی ڈی کی مشتبہ کارروائی میں تین قیدی جانبحق

ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل ظاہر خان اور یوسف خان گنڈاپور کو گرفتار کیا گیا تھا جن کو آج ایک جعلی مقابلے میں مار دیا گیا ـ

نیو ز pk

08 Nov, 05:48


پاکستان کا ایران کے ساتھ بلوچستان میں مشترکہ فضائی کاروائی کی تردید

پاکستان کے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کوئی مشترکہ کارروائی نہیں کی ہے۔
گذشتہ روز ایرانی میڈیا کی جانب سے اطلاعات سامنے آئیں کہ پاکستان اور ایران کی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں سمگلروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ہے۔
جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے تاہم پریس بریفنگ کے دوران انہوں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسی روز پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 30 کلومیٹر اندر سمگلروں کے خلاف آپریشن کیا ہے، مگر یہ کوئی مشترکہ کارروائی نہیں تھی۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ مشترکہ کاروائی کی خبریں سوشل میڈیا پر دہشتگردوں کی جانب سے پھیلائی گئی ہیں۔
دوسری جانب، انٹیلی جنس سروسز سے منسلک کچھ ٹوئٹر اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور ایران نے مل کر شدت پسندوں کے خلاف فضائی حملے کیے، ایک مقامی لیویز اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کارروائی پاکستانی حدود میں ہوئی جس میں ایک ڈرون حملہ بھی شامل تھا۔
دوسری جانب ایران مخالف مسلح تنظیم جیش العدل نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں ان کے 12 جنگجو، بشمول دو اہم کمانڈر مارے گئے ہیں۔
جیش العدل نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملے پاکستان اور ایران کی مشترکہ کارروائی کا حصہ تھے۔
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

08 Nov, 05:47


بلوچستان: حادثات اور واقعات میں 4 افراد جانبحق، 2 زخمی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 4 افراد جانبحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں جھگڑے کے دوران امان اللہ محمد حسین نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے ہی بھائی حفیظ اللہ ولد خدا نظر محمد حسنی گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
دوسری جانب پسنی کے قریب تربت سے کراچی جانیوالی کار گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر اور ماڑہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی واقعہ میں افراد نصر اللہ اور عبد الرحمن نامی دو مسافر زخمی ہوگئے ہیں جنھیں طبعی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر بیلہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شعیب مینگل نامی شخص جان کی بازی ہارگیا ہے۔
خضدار سے اطلاعات کے مطابق کلی شاہ محمد نزد ورکرز اسکول کے قریب باراتیوں کی گاڑی سے گر کر لڑکی شدید زخمی ہو گئی، تاہم بعد ازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئی ہے۔
دریں اثناء بلوچستان کے علاقے ژوب پولیس کو ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے بعد ازاں ژوب کے رہائشی محمد ایوب مندوخیل کے نام شناخت کی گئی ہے۔
ژوب پولیس کے مطابق لاش کلی گدا خیل میں سپرو کاڑ سے برآمد ہوئی مذکورہ شخص گذشتہ چند روز سے لاپتہ تھے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

نیو ز pk

08 Nov, 05:47


#لبنان
جنوبی لبنان کے ایک شیعہ نے شامی سنی مہاجرین اور تارکین وطن کو دھمکی دی اور دعویٰ کیا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد شامیوں کو چراغوں پر سولی چڑھائیں گے اور ان کی خواتین اور بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کریں گے۔

اس سب کے باوجود، بعض جماعتیں ان کے ساتھ اتحاد کی خواہاں ہیں۔ کسی اسرائیلی نے بھی سنی عوام کو اس طرح کی دھمکی نہیں دی۔

نیو ز pk

08 Nov, 05:47


ایران
کرمانی یرغمال مجرموں کے چنگل سے آزاد

سیستان بلوچستان کے چیف جسٹس:

ریٹائرڈ کرنل فراجہ جو کہ مسلح مجرموں کے ہاتھوں اغوا اور یرغمال تھے، سیستان و بلوچستان اور کرمان میں امام زمان علیہ السلام کے نامعلوم سپاہیوں کی کوششوں سے رہا ہو گئے۔
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

08 Nov, 05:03


خیبر: مارٹر گولہ حملے میں جانبحق بچوں کے لواحقین کا لاشیں رکھ کر دھرنا
November 8, 2024


لاشوں کے ہمراہ احتجاج کے لئے پشاور آنے والے لواحقین کو فورسز نے شہر میں داخلے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وادی تیراہ میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں اسکول کے دو بچے جانبحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ مقامی افراد کے مطابق اس علاقے میں پاکستانی فوج کے مارٹر گولے سے بچوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

خیبر ایجنسی، وادی تیراہ کے علاقے بھوٹان شریف میں مارٹر گولے کے حملے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں پشاور منتقل کی جا رہی تھیں، تاہم ذرائع کے مطابق انہیں پشاور جانے سے روکا جا رہا ہے۔

واقعہ کے خلاف متاثرہ خاندانوں اور مقامی افراد نے ارہنگا کے مقام پر سڑک پر لاشیں رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے۔

احتجاج کے دوران، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ جانبحق بچوں کی لاشیں لے کر کور کمانڈر ہاؤس پشاور جا رہے تھے تاکہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروا سکیں، تاہم ارہنگا کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد مظاہرین نے دوبارہ لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی دھرنا شروع کر دیا۔

اس موقع پر سماجی کارکن خان ولی آفریدی نے کہا آج ہماری زمین پر معصوم بچوں کی لاشیں ہیں اور ہمارے محافظ ہی ہمارے قاتل بنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا یہ واقعہ خیبر پختونخواہ کے عوام میں غم و غصے کا باعث بن گیا ہے، اور علاقے میں سکیورٹی فورسز کی موجودگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ معصوم جانوں کے ضیاع پر فوری تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

07 Nov, 15:05


محب علی اور امام علی ولد خوشحال سکنہ اسپلنجی نے دوران حراست اعتراف کیا کہ قابض پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے پیرول پر تھے، اسپلنجی، مستونگ شہر، دشت اور کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کے لیے مخبری کا کام سرانجام دے رہے تھے۔

آلہ کار محب علی نے اعتراف کیا کہ اس نے مختلف اوقات میں کوئٹہ کلی بنگلزئی سے غیاث ولد فتح، سریاب کے علاقے سے ذاکر نامی نوجوانوں کو ایم آئی کے ہاتھوں جبری لاپتہ کروایا جبکہ کوئٹہ کینٹ میں اسے عامر کرد نامی ایک نوجوان کی تصویر دکھاکر مخبری کا ٹاسک دیا گیا تھا، جس کو اس نے کوئٹہ سے لاپتہ کروایا اور مستونگ شہر کے قریب کمسن ٹک ٹاکر نوجوان کی مخبری کرکے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کروایا۔

آلہ کار محب علی نے مزید اعتراف کیا کہ اس نے  اسپلنجی سے سکندر اور نورا نامی افراد کی مخبری کی جنہیں ایم آئی کے اہلکاروں نے مسجد سے جبری لاپتہ کیا۔

دشمن آلہ کار محب علی نے مزید اعتراف کیا کہ دو مہینے قبل اسے پاکستانی فوج کے کیمپ بلایا گیا تھا، جہاں ان کو ٹریکنگ چپ سرمچاروں کے کیمپ تک پہنچانے کا ٹاسک دیا گیا تھا، تاہم بعدازاں انہیں ٹریکنگ چپ نہیں دی گئی۔

مخبر و آلہ کار امام علی عرف شمی نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ قابض فوج کے کیمپ گیا تھا جس کے بعد وہ دشمن فوج کے پیرول پر اپنے بھائی کے ہمراہ مخبری کا کام کررہا تھا۔

امام علی نے مزید اعتراف کیا کہ دشمن فوج نے اس کو سرمچاروں کے نقل و حرکت پر نظر رکھنے کا کام دیا تھا، جس کیلئے وہ مسلح ہوکر شاہراہ اور ڈیم کے مقام پر گشت کرتے تھے۔

آلہ کار نے انکشاف کیا کہ اس نے حاجی غنی، حاجی راوت اور میدا کے گھروں پر چھاپے مارنے اور چادر و چاردیوالی پامال کرنے میں پاکستانی فوج کی معاونت کی تھی جبکہ مستونگ شہر میں بابو نامی شخص کے بلانے پر قابض فوج کے کیمپ گیا تھا، جہاں سے کاریز سور میں ایک گھر پر چھاپہ مارنے کیلئے قابض فوج کے ہمراہ تھا، اس نے مزید بتایا کہ وہاں تین افراد کو دشمن فوج نے حراست میں لیا جبکہ چوتھا شخص بچ نکل گیا تھا۔

امام علی نے اعتراف کیا کہ وہ کوئٹہ کے کلی بنگلزئی سے ایک نوجوان، دشت سے دو افراد کو جبری لاپتہ کروانے میں براہ راست ملوث تھا۔ آلہ کار نے اعتراف کیا کہ گذشتہ مہینے وہ مسلح ہوکر اسپلنجی کے قریب دکانوں میں چوری کے غرض سے جارہے تھے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں سے ان کا سامنا ہوا جہاں بھاگنے پر سرمچاروں نے ان پر فائرنگ کر دی تاہم وہ محفوظ رہے جبکہ دوسرے روز انہوں نے قابض فوج کو اطلاع دیکر مذکورہ علاقے میں آپریشن میں ان کی معاونت کی۔

آلہ کار و مخبر محب علی اور امام کو قومی غداری کے مرتکب ہونے پر بلوچ قومی عدالت نے سزائے موت سنائی، جس پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے عمل کرکے ان کو ہلاک کردیا۔

بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔

جیئند بلوچ
ترجمان، بلوچ لبریشن آرمی
مورخہ 7 نومبر 2024
https://t.me/newzpk

نیو ز pk

07 Nov, 15:05


پاکستانی فوج کے 4 مخبر و آلہ کاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے نوشکی اور مستونگ میں دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کے چار مخبر و آلہ کاروں کو ہلاک کردیا۔

بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز مغرب کے وقت نوشکی میں اسٹیشن کے مقام پر قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں اسرار محمد حسنی اور یاسر جمالدینی کو مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔

اسرار ولد محمد جان محمد حسنی سکنہ بدلکاریز اور یاسر ولد ناصر جمالدینی سکنہ کلی جمالدینی نوشکی کافی عرصے سے قابض فوج کے پیرول پر تھے، دونوں کارندے نوشکی میں بلوچ نوجوانوں کے ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث ہونے سمیت گھروں پر چھاپوں، نوجوانوں کو جبری لاپتہ کرنے میں بھی قابض فوج کی معاونت کرتے رہے ہیں۔

دونوں کارندے عام لوگوں کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث پائے گئے تھے جبکہ انہیں قابض فوج کی جانب سے بھتہ خوری و ڈکیتی کی کھلی چھوٹ دی گئی تھی۔ دونوں کارندوں پر “زراب” کافی عرصے سے نظر رکھی ہوئی تھی، جہاں ان کو قابض فوج کے ہیڈکوارٹرز آنے جانے سمیت نوشکی و قلات میں نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں سے ملاقات کرتے ہوئے پایا گیا۔

مذکورہ کارندے بی ایل اے کی ہٹ لسٹ پر تھے جس پر گذشتہ روز سرمچاروں نے عمل درآمد کرکے ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جبکہ اس نیٹورک سے منسلک افراد سمیت نوشکی شہر و گردنواح میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کیلئے کام کرنے والے افراد پر ہم نظر رکھے ہوئے ہیں، اپنے بلوچ دشمن اعمال ترک نہ کرنے پر ان کا بھی انجام اسرار محمد حسنی اور یاسر جمالدینی جیسا ہوگا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں 25 اکتوبر کو مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں چھاپہ مارتے ہوئے قابض پاکستانی فوج کے دو کارندوں محب علی اور امام علی کو حراست میں لے لیا۔

...👇👇

نیو ز pk

07 Nov, 04:40


‏نوشکی: اسٹیشن کے مقام پر مسلح افراد کے حملے میں ”ڈیتھ اسکواڈ“ کے دو ارکان اسرار محمد حسنی اور یاسر جمالدینی ہلاک

نیو ز pk

02 Nov, 18:44


مستونگ 9نوگھنٹے گزرنے بعد مظاہرین نے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا ہے

*بلوچ اسٹوڈنٹس فورم اور ضلعی انتطامیہ کی طرف سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالمنان اور ڈی ایس پی میاداد بلوچ کےدرمیان مذاکرات کامیاب تحریری معاہدہ کے بعد روڑ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا*

نیو ز pk

02 Nov, 18:44


سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

نیو ز pk

02 Nov, 18:28


کوئٹہ، پولیس اہلکار کے نجی سیل پر بروری پولیس عملے کا چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب ، دوران قید ہم سے بدفعلی کرنے کی کوشش بھی کی گئی، متاثرہ نوجوان:

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ مار کر چار نوجوانوں کو بازیاب کرالیا۔

چھاپے کے دوران نجی سیل میں موجود تین ملزمان بھی گرفتار ہوئے جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیانجی سیل کے ایک کمرے سے بازیاب 4 نوجوان لڑکوں نے بتایا کہ انہیں چوری کے چھوٹے مقدمے میں پکڑ کر اس گھر میں قید کیا گیا تھا

بازیاب نوجوانوں نے پولیس کو دئے گئے بیان میں کہا کہ ثنااللہ نامی پولیس اہلکار نے ہمیں تھانے کے بجائے یہاں منتقل کیا اور جھوٹے مقدمے میں ہمیں اعتراف یا پیسے دینے کے لئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا

نوجوانوں نے کہا کہ دوران قید ہم سے بدفعلی کرنے کی کوشش بھی کی گئی واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے چاروں نوجوانوں کو گزشتہ 3 دن سے بند کر رکھا تھا، پولیس اہلکار نوجوان لڑکوں کو تھانے کے بجائے نجی سیل منتقل کرتا تھا

پولیس کا کہنا ہے کہ چوتھے ملزم پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نیو ز pk

02 Nov, 15:19


پاکستان اور چین کا ایم ایل ون کے دونوں فیز کے الگ الگ معاہدے کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور چین نے جدید ریلوے ٹریک مین لائن ون (ML 1) کے فیز ون اور فیز ٹو کے لیے الگ الگ معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین نے 6.8 ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ریلوے لائن ون کے فیز ون اور فیز ٹو دونوں کے الگ معاہدے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فیز ون کے تحت 3.2 ارب ڈالر کا نیا معاہدہ آئندہ ماہ طے پائے جانے کا امکان ہے جب کہ سیکنڈ فیز کے لیے معاہدے سے قبل فزیبلیٹی اسٹڈی فرسٹ فیز مکمل ہونے کے بعد ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ایم ایل ون کے پہلے فیز میں کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے ملتان ریلوے لائن کی تعمیر ہو گی جب کہ سیکنڈ فیز میں ملتان سے پشاور ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔

رواں ماہ چینی حکام کے ساتھ معاہدے کے لیے فنانسنگ ٹرم اینڈ کنڈیشنز کو فائنل کیا جائے گا اور فرسٹ فیز مکمل ہونے کے بعد سیکنڈ فیز کی تعمیر سے قبل فیزیبلیٹی اسٹڈی ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فیز ون کے تحت ایم ایل ون کے لیے چین سے لانگ ٹرم فنانسنگ حاصل کی جائے گی جب کہ منصوبے کے لیے پاکستان چین سے کم شرح سود پر قرض حاصل کرنے خواہاں ہے۔

اس سے قبل چین کےساتھ ایم ایل ون کے لیے 6.8 ارب ڈالر کی فنانسنگ پر بات ہو رہی تھی مگر بعد ازاں یکمشت معاہدہ کرنے پر اتفاق نہیں ہو سکا

نیو ز pk

02 Nov, 15:19


بیویوں سے پچنے کا ایک نیا او خصوصی فارمولہ

ایک برطانوی خاتون "دوروثی ڈاوسن" جو 80 سال کی ہیں، نے طلاق کی درخواست دی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اس کے شوہر "باری"، جو 84 سال کے ہیں، کئی سالوں تک یہ ظاہر کرتے رہے کہ وہ سن نہیں سکتے، تاکہ ان کی باتیں نہ سنیں۔
طلاق کے کاغذات کے مطابق، "باری" نے شادی کے دس سالوں میں ایک بھی لفظ نہیں بولا۔ اپنی شوہر سے بات چیت کرنے کے لیے، "ڈاوسن" نے اشاروں کی زبان سیکھ لی۔ انہوں نے کہا: "دو سال تک میں نے اشاروں کی زبان سیکھنے میں وقت گزارا، اور جیسے ہی میں نے اس کے ساتھ اشاروں کی زبان میں بات چیت کرنے میں کامیابی حاصل کی، باری کو نظر کی مشکلات ہونے لگیں اور وہ مجھے اشارہ کرتا کہ وہ اچھی طرح نہیں دیکھتا۔"
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

02 Nov, 15:11


بلوچستان/کوئٹہ میں نئے غیر رجسٹرڈ رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت پر پابندی
02 نومبر ، 2024
کوئٹہ (خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے سرکلر کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی تعمیل پر موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت حاصل اختیارات اور اجلاس کی سفارش پر کوئٹہ شہر کی حدود میں نئے غیر رجسٹرڈ آٹو رکشوں اور موٹر سائیکل ٹرالیوں کے داخلے اور فروخت پر پابندی عائد کردگئی ہے تاکہ کوئٹہ شہر میں چلنے والے غیر قانونی ‘غیر رجسٹرڈ آٹو رکشوں اور موٹر سائیکل ٹرالیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکا جا سکے جس سے اکثر اوقات ٹریفک جام ہوتا ہے۔لہٰذا قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس، لیویز اور پولیس کے اہلکار کوئٹہ شہر کے داخلی راستوں یعنی لک پاس، میاں غنڈی چیک پوسٹ کراچی روڈ، درخشاں چیک پوسٹ سبی روڈ اور ڈی ایچ اے کچلاک چیک پوسٹ پر تعینات ہیں ان احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے کوئٹہ شہر میں نئے غیر رجسٹرڈ آٹو رکشوں اور موٹر سائیکل ٹرالیوں کا غیر رجسٹرڈ داخلہ‘ نقل و حمل کے بارے میں ہائی کورٹ بلوچستان کے احکامات کے بعد سے تمام محکموں ایل ای اے کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ان ہدایات پر مکمل طور پر عمل کریں اور اپنی ماہانہ پیشرفت رپورٹس جمع کرائیں ۔
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

02 Nov, 14:58


نیا طیارہ یا دجال کے سواری
کراچی سے لندن کا سفر محض ڈیڑھ گھنٹے میں طے
چین میں مستقبل کے ایک ایسے مسافر طیارے نے کامیاب آزمائشی اڑان بھری ہے جو کراچی سے نیویارک کا فاصلہ ڈیڑھ سے پونے 2 گھنٹے میں طے کرسکے گا۔

یونشینگ نامی یہ طیارہ ممکنہ طور پر 3 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکے گا۔

یہ رفتار آواز کی رفتار سے دوگنا تیز ی سے سفر کرنے والے کونکورڈ طیارے سے بھی دوگنا زیادہ ہوگی۔

چینی کمپنی بیجنگ ٹرانسپورٹیشن نے اس طیارے کو تیار کیا ہے اور اس کے پروٹوٹائپ ماڈل کی کامیاب آزمائش 26 اکتوبر کو کی گئی۔

کمپنی کے مطابق طیارے کا جدید ترین ایرو اسپیس ڈیزائن اس کی رفتار بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھنے والا یہ طیارہ 60 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرسکے گا۔

کمپنی نے طیارے کی 2027 تک طیارے کی کمرشل پرواز کا ہدف طے کیا ہے۔

اگر ایسا ممکن ہوتا ہے تو کمرشل سپر سونک طیاروں پر سفر کے نئے عہد کا آغاز ہوگا۔

چینی طیارے کے انجن کی مکمل گنجائش کا جائزہ نومبر 2024 میں شیڈول اگلی آزمائش میں لیا جائے گا۔

نیو ز pk

02 Nov, 14:58


پاکستان
پی ٹی اے کا 2020سے ٹک ٹاک پر ایک لاکھ 13ہزار 133اکاﺅنٹس بلاک
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا اکانٹس پر فحش اور توہین مذہب مواداپ لوڈ کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کروادی ۔ پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق 2020 سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار 15 غیر اخلاقی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں جس پر ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکانٹس بلاک کئے گئے ۔ مذہب کے خلاف 2 ہزار 463 پوسٹس اپ لوڈ ہوئیں جنہیں بلاک کیا گیا۔ رواں سال 25 ہزار 267 غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کیا گیا جس پر 24 ہزار 800 اکانٹس کو بلاک کیا گیا۔ فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب، ایکس ( ٹیوٹر ) اور دیگر سوشل میڈیا اکانٹس پر 13 لاکھ 89 ہزار 181 غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ ہوا جس میں سے 13 لاکھ 3 ہزار 578 لنکس بلاک کئے گئے ۔ فیس بک کے 1 لاکھ 47 ہزار 579، انسٹاگرام پر 22 ہزار 357، اسنیک ویڈیو پر 6 ہزار 268728، ٹک ٹاک کے 1 لاکھ 25 ہزار 600، یوٹیوب کے 53 ہزار 162، ایکس پر 53 ہزار 842 لنکس بلاک کے گئے۔

نیو ز pk

02 Nov, 14:58


بھارت میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے اختیارات فوج کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔

بھارتی وزارت دفاع نے ایک اعلیٰ فوجی افسر، ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل اسٹریٹجک کمیونیکیشن کو "نوڈل آفیسر” کے طور پر مقرر کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسر آئی ٹی ایکٹ کے تحت بھارتی فوج سے متعلق غیر قانونی مواد کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہٹانے کی درخواستوں سمیت نوٹس بھیج سکتا ہے۔
وزارت دفاع کے اندرونی ذرائع کے مطابق اس نوٹیفکیشن سے پہلے بھارتی فوج غیر قانونی مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے کے لیے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت پر انحصار کرتی تھی۔
بھارتی حکومت کا یہ اقدام اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ کسی بھی ملک کی فوج کو جب اپنا امیج خطرے میں نظر آتا ہے تو وہ قانون سازی کرتے ہیں۔

نیو ز pk

02 Nov, 14:31


افغانستان/کابل کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دھماکا 12 تاریخ بروز ہفتہ شام 5 بج کر 40 منٹ پر کابل شہر کے 13 ویں سیکیورٹی ضلع میں واقع "چیلدختران" پہاڑی کے علاقے میں ہوا۔

رہائشیوں کے مطابق اس دھماکے کی آواز زوردار تھی۔

اس واقعہ کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک دستیاب نہیں ہیں۔

نیو ز pk

02 Nov, 14:30


افغانستان/کابل دھماکہ

نیو ز pk

02 Nov, 14:30


#ضروری
افغانستان/کابل میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
عوامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند لمحے قبل انہوں نے کابل کے 13 ویں ضلع میں برچی روڈ کے آخر میں حیدر قلعہ میں زور دار دھماکے کی آواز سنی۔
ان ذرائع کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کے شعلے کئی کلومیٹر دور تک دیکھے جا سکتے تھے۔ ابھی تک اس دھماکے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

02 Nov, 10:19


حساس اداروں,آرمڈ فورسز، سیکورٹی فورسز, آئی ایس آئی (isi)، ایم آئی (Mi)، آئی بی (ib)، کو کسی بھی فرد کو گرفتار کرنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ۔۔۔۔۔۔
تین سے چھ ماہ تک تحویل میں رکھنے کا مکمل اختیارات دے دیا۔

نیو ز pk

02 Nov, 10:19


پنجاب میں 12دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 140 آپریشن کیے گئے، جن میں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران جن 12 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ان میں ندیم، جابر، آصف، شمس، اعجاز، حسن، شاہد اور فاروق شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں سمیت 7 کا گرفتار کر لیا تھا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 129 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن آپریشن کیے گئے اور 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا تھا کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے کارروائی لاہور، بھکر، اٹک، وہاڑی، بہاولپور اور جھنگ میں کی، مزید کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت اور بھکر سے فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

نیو ز pk

02 Nov, 10:08


جیکب آباد میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ٹھل کے گرڈ اسٹیشن کے قریب مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔مسافر کوچ کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی۔

نیو ز pk

02 Nov, 06:23


افغانستان
بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ دوستی اور اچھے تعلقات چاہتے ہیں حتیٰ کہ امریکہ کے ساتھ بھی۔

نیو ز pk

02 Nov, 06:19


بلوچستان: حادثات میں 3 افراد جانبحق، 11 زخمی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جمعرات کو پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر 3 افراد جانبحق، 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وندر کے قریب کوئٹہ ، کراچی شاہراہ پر گاڑی اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار تین افراد عبدالصمد ولد گل محمد، نصیب اللہ ولد شبیر احمد، شبیر احمد ولد چاکر احمد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ریسکیو کرکے بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو سینٹر کی ایمبولینس کے ذریعے ٹراما سینٹر کراچی منتقل کردیا ہے۔
ادھر خضدارقومی شاہراہ پرکراچی سے کوئٹہ جانے والی المحمود کوچ باغبانہ کورک موڑپر تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرالٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ 8 مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب خضدار کے تحصیل زہری کے گاؤں آڑ چینی میں خاتون برتن دھوتے ہوئے میں تالاب میں گر کر جان کی بازی ہار گئ۔
دریں اثناء گوادر میں سمندر میں ڈوبنے والے ماہی گیر کی لاش برآمد کرلی گئی ہے ، ماہی گیر گزشتہ روز سمندر میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

20 Oct, 07:16


افغانستان/تخار
تخار میں طالبان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس صوبے کے ضلع بہارک میں داعش کے ساتھ تعاون کے شبے میں سات طالبان ارکان کو گرفتار کیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق طالبان کے ان سات ارکان کو دوراہی بھرک میں اس گروپ کی چوکی سے گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے مختلف اوقات میں طالبان ارکان کے جانب سے اپنے مخالفین کو داعش کے الزام لگاکر ذاتی انتقام لیا جاتا رہا ہے

https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

20 Oct, 06:56


سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

سیکیورٹی کے پیش نظر قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، ترجمان

صرف میڈیا کے ان نمائندوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت ہو گی جن کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب جاری کردہ فل سیشن پریس گیلری کارڈ موجود ہونگے، ترجمان قومی اسمبلی

ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری کرنے پر سختی کی گی ہے، ترجمان

آج کے اجلاس کے لیے ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے، ترجمان قومی اسمبلی

پارلیمنٹ کے 1 نمبر گیٹ پر کوریج کرنے والے کیمرہ مینوں کی انٹری مرتب کردہ لسٹ کے ذریعے ہو گی، ترجمان

سیکیورٹی وجوہات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے تمام صحافی حضرات سے گزارش ھیکہ اپنا پریس گیلری کارڈ ہمراہ رکھیں۔ترجمان قومی اسمبلی

https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

20 Oct, 06:23


*پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ فعال*

پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹPaksat MM1 خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی سہولتوں کے تحت کامیابی سے فعال ہوگیا ہے۔ سیٹلائٹ کی فعالیت پاکستان کی خلائی اور ڈیجیٹل ترقی میں اہم موڑ ہے۔

نیو ز pk

20 Oct, 05:47


پاکستان 🇵🇰

گزشتہ روز پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مقامی قبائلیوں کی جانب سے مارے گئے پاکستانی طالبان کی لاشیں !

نیو ز pk

20 Oct, 05:46


برلن میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

۔Bild کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے "غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز" سے موصول ہونے والی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ایک لیبیائی شخص کو گرفتار کیا جس پر داعش کے دہشت گردوں کی حمایت کا شبہ تھا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ مسلح تھا یا اس کے پاس اسلحہ یا دھماکہ خیز مواد تک رسائی تھی۔
https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

20 Oct, 05:45


چائنہ 🇨🇳

چائنیز صدر شی جین پینگ نے فوج سے کہا ہے کہ وہ ہر طرح کی صورتحال اور جنگ کے اچانک آغاز کےلئے تیار رہیں
چائنیز صدر نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جنگی تیاری سے کسی لمحے غافل نہ ہوں

نیو ز pk

19 Oct, 12:27


آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے سے متعلق کیا تجویز دی گئی ہے؟ مسودے میں انکشاف



اسلام آباد (پبلک نیوز) پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کی تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے منظور شدہ مسودے میں آرٹیکل 38 میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے .
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق مسودے میں آرٹیکل 38 ترمیم تجویز کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ جتنا قابل عمل ہو یکم جنوری 2028 تک سود کا خاتمہ کیا جائےگا .


سود سے متعلق آئین میں ترامیم کا مجوزہ مسودہ جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کا تجویز کردہ ہے . مسودے کے مطابق جے یو آئی نے آئین کے آرٹیکل 38، آرٹیکل 175 اے، آرٹیکل 243، آرٹیکل 230 اور آرٹیکل 203 میں ترامیم تجویز دی تھی

https://t.me/newzpk

نیو ز pk

19 Oct, 10:58


*اسلام آباد سے ایک اور صحافی کو نقاب پوشوں نے اغواء کر لیا* 

انکی اہلیہ کا کہنا ہے کہ صحافی فرخ نواز بھٹی کو آج علی الصبح انکے گھر سے اغواء کیا گیا۔۔ اہلیہ صحافی*

*فرخ نواز کو ہاؤس نمبر 7 گلی نمبر 118 جی  تھرٹین فور اسلام آباد سے نقاب پوش افراد اغواء کر کے لے گئے ہیں ۔۔ اہلیہ کا موقف*


*کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اسلام آباد پولیس یہ بتانے سے قاصر ہے کہ صحافی فرخ نواز کو کس نے اغواء کیا اور اسکا جرم کیا ہے ۔اہلیہ کا موقف*

*وزارت داخلہ اپنا کردار ادا کرے اور فرخ بھٹی کو بازیاب کرایا جائے۔۔ صحافی کی اہلیہ کی استدعا..*

https://t.me/u_pk_news

نیو ز pk

19 Oct, 10:57


⭕️ حیفا پر حزب اللہ کے داغے گئے مزائیلز گرنے کے بعد کا منظر !

نیو ز pk

19 Oct, 10:56


پاکستان 🇵🇰

جنوبی وزیرستان کے علاقے سپینکی رغزائی میں سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر عسکریت پسندوں کا حملہ ، ایک عسکریت پسند ہلاک 9 سیکورٹی اہلکار زخمی

نیو ز pk

19 Oct, 10:47


*دکی کان حملے کے بعد 40 ہزار مزدور آبائی علاقوں کو چلے گئے، ضلع بھر میں کوئلہ سپلائی معطل*

دکی میں کوئلے کی کان پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد سے ضلع بھر میں کوئلہ سپلائی معطل ہے۔

لیبر ایسوسی ایشن کے مطابق عدم تحفظ کے باعث 40 ہزار سے زائد مزدور آبائی علاقوں کو چلے گئے ہیں۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ضلع کی 1200 سے زائد کوئلہ کانوں میں 50 ہزار غیر مقامی مزدور کام کرتے تھے، روزانہ 150 تک ٹرک سندھ، پنجاب اور دیگر شہروں کو کوئلہ سپلائی کرتے تھے۔

لیبر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کوئلہ سپلائی معطل ہونے سے ملک میں صنعتی پیداوار بھی متاثر ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بلوچستان میں کوئلہ ذخائر کا حجم 25 کروڑ ٹن سے زائد ہے جہاں کوئلے کی 2600 کانوں میں 80 ہزار مزدور کام کرتے ہیں۔

لیبر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے دکی حملے میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو15، 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا، دکی میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں جاں بحق 21 افراد کو تاحال معاوضہ نہیں ملا، جاں بحق ہونے والوں میں 6 کا تعلق افغانستان سے ہے


https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

19 Oct, 09:11


آئی ایس پی آر

ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن

آپریشن کے دوران 2دشت گرد ہلاک کردئیے گئے، آئی ایس پی آر

نیو ز pk

19 Oct, 06:45


*لبنانی خود کش ڈرون اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے پاس سے گزرتے ہوئے*

نیو ز pk

19 Oct, 06:29


🇮🇱🇺🇸 اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران کے حملے سے قبل امریکہ سے دوسری THAAD میزائل ڈیفنس بیٹری بھیجنے کی درخواست کرے گا

چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے درخواست کی ہے کہ اسرائیل کے متوقع جوابی حملے پر ایرانی ردعمل کی صورت میں امریکہ ملک کی حفاظت کے لیے دوسری THAAD بیٹری بھیجے۔

پینٹاگون نے اتوار کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کو ایک جدید ایئر ڈیفنس بیٹری بھیجے گا اور اسے چلانے کے لیے امریکی فوجی بھی شامل ہوں گے۔

نیو ز pk

19 Oct, 06:28


*4لاشیں*

*کراچی*

*لی مارکیٹ کراچی زینب آرکیڈ کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ سے ایک بچی اور 3خواتین کی لاشیں ملنے کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جنہیں تشدد کے بعد گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا گیا*
*کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں زینب آرکیڈ کی ساتویں منزل پر ایک فلیٹ سے بچی اور خواتین کی تشدد زدہ 4 لاشیں ملی ہیں۔*
*اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، لاشوں پر تشدد کے نشانات بھی نمایاں ہیں۔*
*پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں 13سالہ علینا، 18 سالہ مدیحہ، 19 سالہ عائشہ اور 51 سالہ کی شہناز شامل ہیں*
*مقتولین کی چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے ملی ہیں*

نیو ز pk

19 Oct, 06:28


*سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، شیخ وقاص*

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے صرف چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینیٹر علی ظفر ملاقات کے لیے کلیئر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ حکام سلمان اکرم راجا کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں جب کہ بیرسٹر گوہر جیل کے باہر کھڑے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک ان کی طرف سے دیے گئے تمام نام بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے لیے کلیئر نہیں ہو جاتے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میری ابھی بیرسٹر گوہر سے بات ہوئی ہے انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ اپنے آفس میں اسد قیصر صاحب اور علی ظفر صاحب کا انتظار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح الفاظ میں کامران مرتضی سے یہ بات کی ہے کہ اگر ہمارے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا صاحب اور حامد رضا صاحب ، عمران خان صاحب کو نہیں ملیں گے تو ہم میں سے کوئی بھی نہیں جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب اپنی روایت سے باز نہیں آئی، انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ہمارا قانونی حق ہے اور ہمیں خان سے زیادہ دیر تک اپ دور نہیں رکھ سکتے۔

نیو ز pk

19 Oct, 06:27


*آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کردی*

اسلام آباد: پبلک نیوز۔عا لمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نےپاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کردی۔

ایک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں مسلسل5 سال اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنےکا تخمینہ لگا یا ہے اور عالمی مالیاتی ادارے نے رواں مالی سال حکومتی ہدف سے بھی مہنگائی کم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف کورواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں 9.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ رواں مالی سال کے لیےحکومت نےاوسط مہنگائی کاہدف ڈبل ڈیجٹ میں 12 فیصد مقررکیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مالی سال 25-2026 میں اوسط مہنگائی 7.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے مالی سال 26-2027 کے لیے پاکستان میں اوسط مہنگائی کا تخمینہ 6.5 فیصد لگایا ہے، آئی ایم ایف نے مالی سال 27-2028 اور 28-2029 میں بھی اوسط مہنگائی 6.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔


https://t.me/public_N_channel

نیو ز pk

19 Oct, 04:43


بلوچستان/کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ھے۔۔۔۔۔۔۔
پشین کے علاقے میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران، فرنٹیئر کور بلوچستان شمالی نے پانچ خوارج دہشت گردوں کو گرفتار کیا ھے، جن میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد مفتی قاسم بھی شامل ہے۔

اس کارروائی کے نتیجے میں اہم ہتھیار بھی قبضے میں لیے گئے، جن میں تین خودکش جیکٹس، 7 کلاشنکوف، دو پستول، راکٹ لانچر کے گولے، پندرہ گرینیڈز، اور دیگر دھماکہ خیز مواد شامل ہیں۔

نیو ز pk

19 Oct, 04:43


قلات کا رہائشی نوجوان تربت کیچ سے فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

قلات سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو فورسز نے کیچ سے جبری لاپتہ کردیا تفصیلات کے مطابق 11 اکتوبر کی شام 1:30 بجے کے قریب قلات کے رہائشی عبدالمالک ولد محمد یوسف کو تربت کیچ سے سی ٹی ڈی اور ایف سی کے اہلکاروں نے لاپتہ کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ہم تمام انسان دوست تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ عبدالمالک کے لئے آواز بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں.

نیو ز pk

18 Oct, 17:08


ڈیرہ بگٹی ، فورسز کے ہاتھوں ایس ایچ او سمیت 20 افراد جبری لاپتہ

ڈیرہ بگٹی سے لیویز ایس ایچ او سمیت بیس افراد فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ کر دئیے گئے ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ تین دنوں میں فوج نے بیس افراد کو لاپتہ کردیا۔
لاپتہ کیے جانے والوں میں لیویز ایس ایچ او طارق ولد گل گہنور بگٹی، مرتضی ولد گل گہنور بگٹی ان کا کزن رئیس بگٹی، برکت بگٹی، قاسم ولد ٹیکا بگٹی، زاہد ولد عثمان بگٹی اور پرھو ولد طاہو بگٹی, قاسم ولد ٹکا بگٹی، زاہد ولد عثمان بگٹی، ڈاکٹر وزیر ولد میشو بگٹی، فضل حسین ولد میر دوست بگٹی، فضل ولد پاہی بگٹی، جمعہ ولد پاہی بگٹی شامل ہیں۔
جبکہ دیگر افراد کی تفصیلات فوری طور پر موصول نہیں ہوسکی ہیں۔
یاد رہے کہ یہ تمام جبری گمشدگیاں ڈیرہ بگٹی شہر میں ہوئی ہیں۔
گزشتہ شب فوج کے اہلکاروں نے وڈیرہ گل گہنور بگٹی کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں ان کو ان کے دو بیٹوں لیویز ایس ایچ او طارق اور مرتضی سمیت ان کے بھتیجے رہیس کو بھی اغوا کیا گیا تاہم وڈیرہ گل گہنور کو بعد میں چھوڑ دیا گیا ،ان کے دونوں بیٹے اور بھتیجے تاحال لاپتہ ہیں اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیاہ آف اور مرو سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی بندش کے سبب دیگر کی تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے مرو میں بھی فوج نے برکت بگٹی کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے لاپتہ کردیا اور گھر میں موجود خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور وہاں موجود تمام زیورات اور نقدی لوٹ کر لے گئے ہیں۔

2,117

subscribers

4,833

photos

1,491

videos