قسط نمبر 2
خواتین کی پریشان کن زندگی پر ان گنت سوالات پیدا ہوتے ہیں لیکن ایسے ان گنت سوالوں کی کہانی کچھ یوں ہے کہ کہیں مناسب رشتہ نہیں ملتا ، کہیں رشتے ٹوٹ جاتے ہیں، کسی کو بے روزگار غصہ ور خاوند مل جاتا ہے کسی کا شوہر کسی دوسری عورت کے چکر میں ہے کہیں ساس زہریلی ناگن بن کر بہو کو ڈس رہی ہے کہیں پر نندیں مل کر معصوم بھابی کی زندگی میں زہر گھول رہی ہیں کہیں خود سر بہو شکست خوردہ ساس کو گھر سے دھکے مار کر نکال رہی ہے کہیں ناک چڑھی بھابی نند کے اجلے دامن پر بد چلنی کا داغ لگا رہی ہے کوئی دیور کو خراب کر رہی ہے کوئی بہنوئی سے خراب ہو کر اپنی ہی بہن کا گھر اجاڑ رہی ہے
گھر کا امن و سکون تباہ کر دینے والی اس ست رنگی کہانی کے پیچھے جہاں ہماری اخلاقی پستی ، غلط سوچ و فکر ، ناگوار جذبات ، گھٹیا قسم کے خیالات اور غیر معیاری رویّے کار فرما ہیں وہاں اس کے پیچھے ایک نہایت ہی خوفناک حقیقت بھی پوشیدہ ہے جس سے اکثر لوگ لاعلم ہیں یا لاعلم رہنا پسند کرتے ہیں
وہ حقیــــــقت کیـــــا ہے ؟
وہ حقیقت ہے ہمارے گھروں میں نادیدہ شیطانی قوتیں کہ جن کے بارے میں قرآن و حدیث میں واضح طور پر اشارے ملتے ہیں یہی وہ غیر مرئی قوتیں ہیں جو غیر محسوس طریقے سے انسانی قلب و ذہن ، فکر و نظر اور انسانی عمل و ارادے کو بری طرح سے متاثر کرتے ہیں اور آدمی بیٹھے بٹھائے نامعلوم طریقے سے مختلف وساوس و اوہام میں مبتلاء ہو جاتا ہے انہی منحوس قوتوں کے متعلق ارشاد نبوی ہے کہ شیاطین انسانی بدن میں داخل ہو کر خون کے ساتھ آدمی کے رگ و ریشہ میں گردش کرتے رہتے ہیں
اس کی وجہ سے بدن انسانی پورے کے پورے شیطانی شکنجے میں جکڑے اور کسے جاتے ہیں آدمی خود کو مختلف امراض کے منحوس چکر میں پھنسا ہوا محسوس کرتا ہے ڈاکٹر اور حکیم ادویات بدل بدل کر دیتے ہیں مگر ناکامی ہے کہ دامن ہی نہیں چھوڑتی جس کی وجہ سے مریض مسلسل مایوسی کے دلدل میں دھنستے چلے جاتے ہیں دماغی امراض نے ہر طرف غلبہ حاصل کر رکھا ہے ہر طرف ڈپریشن اور ٹینشن کا سیاہ دھواں پھیل چکا ہے
شیاطین اپنی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں ان کا ایک ایک تیر خطا ہوئے بغیر اپنے نشانے پر پوری طرح فٹ بیٹھا ہوا ہے غیر ضروری جادو ٹونے ، گنڈے تعویذ ، اور جھاڑ پھونک نے شیطانی کھیل کو پہلے سے زیادہ گمبھیر بنا کر رکھ دیا ہے
چلتے ہوئے کام اچانک رکنے لگتے ہیں اٹھتے ہوئے کام تھم جاتے ہیں عروج پر پہنچا ہوا کاروبار اچانک زوال پذیر ہو جاتا ہے ہنستے مسکراتے رشتے زندگی کا بوجھ بن جاتے ہیں کسی روز منگیتر منگنی توڑنے کا سندیسہ بھیج دیتے ہیں کہیں چار بچوں کی ماں کو بذریعہ ڈاک طلاق نامہ تھما دیا جاتا ہے کسی جگہ پر دوشیزہ کا زندگی بھر رشتہ ہی نہیں آتا جس کی وجہ سے اس بے چاری کے سنہرے سپنے بغیر تعبیر کے ہی ویران ہو جاتے ہیں تو کسی نئی نویلی لڑکی کے اوپر تلے درجنوں رشتے آتے ہیں مگر بات کسی جگہ ٹھہر ہی نہیں پاتی یہ سب کچھ جادو ٹونے اور شیطانی قوتوں کی طرف سے بندش کا نتیجہ ہے جو آئے دن لگتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے چلتے ہوئے کام کئی کئی برس تک رکے رہتے ہیں
آج کل جادو سحر اور سفلی علوم کا سلسلہ عام ہو چکا ہے اکثر لوگ جادو سحر اور بندش میں نظر آتے ہیں
جادو اور سفلی علوم کے ذریعے رشتوں کی بندش کرادی جاتی ہے جس کی وجہ سے رشتے نہیں آتے بعض دفعہ لگے لگائے رشتے تک ٹوٹ جاتے ہیں
تو کبھی جادو کے ذریعے میاں بیوی کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کرادی جاتی ہے جس کی وجہ سے بسا اوقات طلاق تک نوبت پہنچ جاتی ہے بعض گھروں کی ایسے حالت ہوتی ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے پر جان چھڑکتے ہیں اور پھر اچانک یہ ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی صورت سے بیزار ہو جاتے ہیں بعض حاسدین اور مخالفین تو بچوں پر بھی سحر کرادیتے ہیں جس کی وجہ سے بچے آوارہ مزاج اور نافرمان ہو جاتے ہیں والدین کی بات زہر لگنے لگتی ہیں
جادو کے ذریعے عورت کی کوکھ باندھ دی جاتی ہے جس کی وجہ سے حمل نہیں ٹھہرتا ماہواری بھی آتی رہتی ہے مگر استقرار حمل نہیں ہوتا تو کبھی عورت کو ہی بستہ کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ عورت کسی مرد کے قابن نہیں رہتی اور اس کو ہم بستری سے نفرت ہو جاتی ہے اسی طرح مرد کو بھی بستہ کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ کسی عورت کے قابل نہیں رہتا عورت کے قریب جاتے ہی اس کی مردانگی ختم سی ہو جاتی ہے جادو کے ذریعے خاندان کا خاندان تباہ و برباد ہو جاتا ہے گھر کا سکون ختم ہو جاتا ہے باہمی محبت نفرت و عداوت میں بدل جاتے ہیں زندگیا ناسور بن کر رہ جاتی ہیں ہر وقت طناطنی اور کشاکشی کا ماحول بنا رہتا ہے
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
من جانب عملیات و تعویذات گروپ
اویس خالد 9917667939