پروٹین ،فائبر، کیلشیم اور آئرن سے بھرپور کالے چنے صحت کے
اعتبار سے بڑی اہمیت کےحامل ہیں۔ ذائقہ میں بہترین اور جسمانی قوت اور توانائی کا ذریعہ ہیں۔ کالے چنے کی بےشمار خوبیاں ہیں جنھیں جان کر آپ اپنی روزمرہ خوراک میں بھنے چنے کا استعمال
ضرور شروع کر دیں گے
▪️قوت مدافعت میں اضافہ
بھنے کالے چنے جسمانی قوت بڑھانے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتےہیں۔ اگر آپ چاہیں تو ان میں منقہ یا کشمش ملا کر کھا سکتے ہیں۔
▪️کولیسٹرول گھٹاتا ہے
کولیسٹرول کم کرنے کےلئے اگر آپ بھنے کالے چنے کا باقاعدگی
سے استعمال کریں تو کولیسٹرول کے مسئلے کو آپ آسانی سے
حل کر سکتے ہیں۔ اس میں موجود غذائی اجزاء فطری انداز
میں کولیسٹرول کو کنٹرول رکھتے ہیں
▪️ذیابیطس میں مفید
ذیابیطس کے مریض بھنے چنے کا استعمال ضرور کریں کیونکہ اس میں گلیسیمک انڈکس کم ہوتا ہے۔ اسکے استعمال سے خون میں شکر کی مقدار میں توازن رہتا ہے اور انرجی بھی برقرار رکھتا ہے
▪️وزن کم کرتا ہے
اگر آپ عصر کے وقت ایک مٹھی چنے کا استعمال روزانہ کریں تو کولیسٹرول کم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن میں بھی بغیر کسی نقصان کے نمایاں کمی کرسکتے ہیں۔ اس میں موجود پروٹین اور آئرن موٹاپا کم کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے ہونے والی کمزوری سے بھی بچاتا ہے۔ یعنی یہ جسمانی قوت بڑھاتے ہیں لیکن وزن نہیں
▪️آنتوں کی صحت
بھنے چنے کا استعمال معدے کو درست کرتا ہے۔ آنتوں کی صحت کو برقرار رکھ کر انھیں کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔آنتوں میں موجود بیکٹیریا کے خاتمے کے لئے مفید ہے اور اس میں موجود فائبر قبض اور دیگر نظام ہضم کے مسائل کی روک تھام کرتا ہے۔
▪️خواتین کی صحت
خواتین اگر بھنے چنے کا استعمال کریں تو اپنی روزمرہ کی تکالیف سے نجات حاصل کر سکتی ہیں اور جسمانی قوت میں بھی اضافہ کرسکتی ہیں۔خواتین کے پوشیدہ امراض سے نجات، وزن میں کمی اور انکی قوت مدافعت میں اضافے کےلئے بھنے چنے کا استعمال بہترین ہے۔
▪️بچوں کی نشوونما
بھنے چنے کا استعمال نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں کے لئے بھی بہت نفع بخش ہے۔ اگر آپ اپنے بچے کی جسمانی قوت بڑھانا اور اسے بیماریوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو بچوں کو اس میں کشمش اور مصری وغیرہ ملاکر کھلائیں۔
▪️ ادویات کے مضر اثرات زائل
کالے چنے بھنے ہوئے یا شوربے کے ساتھ پکے ہوئے کھائیں دونوں صورتوں میں اینٹی بائیوٹک ادویات antibiotic کے مضر اثرات کو زائل کرنے میں بھی بے مثال ہیں۔
▪️کھانسی اور نزلہ و زکام سے نجات
کھانسی کی صورت میں بھنے چنے کا استعمال بہترین ہے۔ کیرا اور بلغم کے خاتمے کےلیے بہت مفید ھے دوپہر اور رات کے کھانے سے دو گھنٹے پہلے کھا لیں۔ نزلہ و زکام اور کھانسی ٹھیک ہوجائے گی۔ یہ ہمارا آزمودہ نسخہ ہے۔ اِسکے باقاعدہ استعمال سے آپکو چھوٹے موٹے مسائل کےلیے ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی
ان شاءاللہ
طالب دعا
الحاج حکیم مولانا سیف اللہ طالب قاسمی میرٹھی
طالب دواخانہ عید گاہ روڈ گلاؤٹھی بلند شہر یوپی الہند 203408
Call 9897440400☘🌿🍀🌱🍀🌿☘
Whatsapp 9058315004
https://t.me/Alintisar
الحاج حکیم مولانا سیف اللہ طالب قاسمی میرٹھی کے طبی چینل میں شامل ہونے کے لئے اوپر دی گئی لنک کو دبائیں
हाजी हकीम मोलाना सैफुल्ला तालिब कासमी के तिब्बी चैनल से जुड़ने के लिये ऊपर दी गयी लिकं को दबाये
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭
https://www.youtube.com/channel/UCbr8CvFlgcZPqzu4PsKZWpg
الحاج مولانا حکیم سیف اللہ طالب قاسمی کی ویڈیوز دیکھنے کے لئے اوپر دئے گئےلنک پر کلک کریں
Maulana Haji Hakim Saifulla talib qasmi ki wideos dekhne ke liye upar diye gaye link ko Dabyen
हाजी मोलाना हकीम सैफुल्ला तालिब कासमी की वीडीओज देखने के लिये ऊपर दिये गये लिंक को दबायें
۔۔۔
: क्या आपको हमारे या आपके किसी नुसखे से अल्लाह पाक ने शिफा अता की अगर हाँ। तो। तुरंत हमें सूचित कीजिये। और हमारे साथ आप भी समाज सैवा से . जुड.जाइये । अल्लाह पाक बहतरीन बदला देने वाला हे
: کیا آپکو ہمارے یا. آپکے کسی نسخے سے اللہ تعالی نے شفاء عطاء کی. اگر. ھاں. تو. فورا ہمیں مطلع کیجئے. اور ثواب. دارین میں ہمارے ساتھ شریک ھوجائیے. فجزاک اللہ احسن الخالقین.🌿🍀☘🌱🍀🌿☘🌱🍀🌿☘🌱🍀