اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

@islamicurdupoetry


اچھے اشعار کا مطالعہ کیا جائے تو وہ انسان کو بھلائی کے راستے پر لگاتے ہیں لیکن اس کے برعکس اگر لغویہ،محبتوں،محض ذکرِ بُتاں اور تذکرۂ شراب و کباب والے اشعار ہوں تو وہ انسان کو تباہی تک لے جاتے ہیں۔ اردو،عربی،فارسی،پشتو،سندھی اشعار کیلئے چینل سے منسلک ہوں ـ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

21 Oct, 05:06


ہم نے رسم محبت کو زندہ کیا،
زخم دل جیت کر نقد جاں ہار کر

ہم سے بزم شہادت کو رونق ملی،
جانے کتنی تمناؤں کو مار کر

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

19 Oct, 19:19


بازو ترا توحید کی قوت سے قوی ہے
اسلام ترا دیس ہے، تو مصطفوی ہے

بانگِ درا حضرت علامہ محمد اقبالؒ

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

19 Oct, 19:18


بہادری ، شجاعت اور اللہ پر توکل سے مالا مال دل ۔۔۔ رونگھٹے کھڑے ہوتے ہیں سوچ کر کہ ہمارے دور میں بھی ایسے مجاہد تھے ۔ ہماری بدقسمتی کہ ہم ان تک پہنچ نہ پائے ، ان کی اہمیت جان نہ پائے اور سب سے بڑھ کر ان کے عظیم مقاصد اپنا نہ پائے ۔
سچ کہا ہے ۔۔۔
سارے مرنے والوں پر موت تو نہیں آتی ،
ہر کسی کے جینے کو زندگی نہیں کہتے ۔۔۔!

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

19 Oct, 17:49


تو سمجھتا کہ جینے کی ہوس ہے مجھ کو
میں تو اس آس پہ زندہ ہوں کہ مرنا کب ہے

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

18 Oct, 14:39


زندگیاں ختم ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے
لیکن تیرےﷺ اوصاف کا ایک باب بھی پورا نہ ہوا❤️

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:16


نہ با صحرا سرے دارم نہ با گلزار سودائی
بہر جا می روم از خویش می بالد تماشائی

ابولمعانی مرزا

نہ مجھے صحرا( کی ویرانیوں) کا کچھ خیال ہے نہ مجھے گل وگلزار ( کی رونق ہی )کی کوئی دھن ہے ۔
میں جہاں چلا جاؤں ، میرے تماشے کے مناظر ،خود میری اپنی ذات سے پیدا ہو تے ہیں ۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


همچو آتش روشن از من بود شمعِ هر مزار
من که مردم کس چراغی بر سرِ خاکم نسوخت
(غنی کشمیری)
آتش کی مانند مجھ سے ہر مزار کی شمع روشن تھی۔جب میں مرگیا، کسی نے بھی میری خاک پر چراغ نہیں جلایا۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


نالهٔ حزينت کو ؟، آه آتشينت کو؟
لاف عشقبازي چند، عشق را نشانيهاست
صائب تبریزی
تمہارے غم کے نالے کہاں ہیں اور تمہاری آتشیں آہیں کہاں ہیں ؟
عشق کی شیخیاں کب تک ؟ عشق تو اپنی نشانیوں سے ثابت ہو تا ہے۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


مشو مغرور دنیا بے وفا ہست
مخند اے گُل خزاں اندر قفا ہست
ہماں شخصے کہ شمعِ محفلت بود
مرا بنما کہ امروز آں کجا ہست
(غلام نصیر چلاسی المعروف بابا چلاسی)
مغرور مت ہو، دنیا بے وفا ہے
اے پھول مت ہنس، خزاں پیچھے آ رہی ہے
وہ شخص جو تیری محفل کی شمع تھا
مجھ دکھا کہ آج وہ کہاں ہے؟

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


ز بی‌دردان علاجِ دردِ خود جستن به آن مانَد
که خار از پا برون آرد کسی با نیشِ عقرب‌ها
(صائب تبریزی)
بےدرد لوگوں سے خود کے درد کا علاج ڈھونڈنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی اپنے پاؤں سے کژدم (بچھو) کے نیش (ڈنگ) کے ذریعے سے کانٹا نکال رہا ہو۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


در اندرون من خسته دل ندانم کیست
که من خموشم و او در فغان و در غوغاست
لسان الغیب
نہ جانے کون ہے جو مجھ خستہ دل کے اندر رہتا ہے
کہ میں خاموش بھی ہوتا ہوں تو وہ آہ وزاری کرتا رہتا ہے ۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


هیچ غم نیست که نسبت به جنونم دادند
بهر ایں یک دو نفس، عاقل و فرزانه یکی است
عماد خراسانی
کچھ غم نہیں انہوں نے کہ مجھے دیوانوں میں شمار کر دیا
دو گھڑی کی تو بات ہے پھر عاقل و دیوانہ سب برابر ہیں

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


آه که تار و پود آن ، رفت به باد عاشقی
جامهءتقوہ ای که من در ہمه عمر بافتم
ہاتف اصفہانی
جس تقوے کی خلعت کو میں عمر بھر بنتا رہا
عشق کی آندھی نے اسے (لمحہ بھر میں ) تار تار کر دیا

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


برصغیرِ پاک و ہند میں تحریکِ خاکسار کے بنیان‌گذار علامہ عنایت اللہ مشرقی بھی اوائلِ جوانی میں فارسی میں شعرسرائی کرتے تھے۔ ان کی کتاب ’’خریطہ‘‘ ان کے فارسی اشعار پر مشتمل ہیں۔ذیل کی فارسی رباعی انہوں نے ۱۹۰۲ میں لکھی تھی۔

ای آنکه به‌یادِ تو از یاد شدیم
در خانه‌یِ زنجیرِ تو آزاد شدیم
به هوایِ تو بسا رنگِ محبت دیدیم
برباد شدیم و باز آباد شدیم
(علامه عنایت الله مشرقی)
اے وہ کہ تیری یاد میں ہم فراموش ہوگئے۔ تیری زنجیر کے خانے (یا گھر) میں آزاد ہوگئے۔ تیری خواہش میں بہت رنگِ محبت ہم نے دیکھے۔ ہم برباد ہوئے اور پھر آباد ہوگئے۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 09:15


عقل پرسید که دشوارتر از کشتن چیست
عشق فرمود فراق از همه دشوارتر است
(فروغی بسطامی)
عقل نے پوچھا کہ قتل کرنے سے دشوار تر کیا ہے؟ عشق نے فرمایا کہ جدائی سب چیزوں سے زیادہ دشوار ہے۔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

17 Oct, 08:20


‌‎یادیں ہوں، تذکرے ہوں، مدینے کی بات ہو
ہر آن خیالوں میں آپ ﷺ کی ہی ذات ہو

🌹❤️ اللھم صل علی محمد و علی آل محمد ❤️🌹

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

16 Oct, 17:24


میں کیوں کسی کے قلب کی دھڑکن نہ بن سکا
‏بیدلؔ ، بڑا گِلہ ہے مجھے اپنے آپ سے

( ‏بیدلؔ حیدری )

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

16 Oct, 03:04


کیسے کہہ دوں کہ تھک گیا ہوں میں
نہ جانے کتنوں کا حوصلہ ہوں میں۔💔

اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry

16 Oct, 02:59


And iqbal said right
🙂تلواریں بیچ کر ہم نے خرید لیے مسلے

🥹عزتیں لوٹتی رہیں اور ہم دعائیں کرتے رہے