Khana khazana🥘

@fcooking


Mazidaar recipe, beauty tips, health se mutaaliq aur bhi bohot kuch.❣️

Khana khazana🥘

21 Oct, 16:47


*ایلوویرا کا حلوہ* اجزاء:
دیسی گھی دوسے تین چمچ
لونگ دوعدد
دارچینی ایک ٹکڑا
بڑی الائچی ایک عدد
ایلوویرا کاپلپ بلینڈ کرکے ایک کپ
بادام ،پستے اوراخروٹ حسب خواہش
السی کے بیج پسے ہوئے ایک کپ
کلونجی ایک کھانے کاچمچ
دودھ ایک کپ
براؤن شوگر حسب ذائقہ
ترکیب:دیسی گھی میں لونگ،دارچینی اوربڑی الائچی ڈال کرکڑکڑالیں۔پھر اس میں ایلوویرا کاپلپ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے پانی خشک ہونے تک پکائیں . پانی خشک ہو جانے پر اس میں بادام ،اخروٹ ، پستہ ، السی کے بیج اورکلونجی شامل کریں۔آمیزے کواچھی طرح مکس کرکے دودھ شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں۔آخر میں براؤن شوگر ڈالیں۔ مزیدار ایلوویرا کا حلوہ تیار ہے . یہ حلوہ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کو دور کرنے کے لیے بہت مفید ہے .

Khana khazana🥘

19 Oct, 14:48


*کس بلڈ گروپ کے افراد کے فالج سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ؟*

ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ خون کی اقسام کے ذریعے یہ پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس انسان کے فالج سے متاثر ہونے کے کتنے فیصد امکانات ہیں؟

یہ نئی تحقیق امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی جرنل میں شائع ہوئی ہے جس کے نتائج میں بلڈ گروپ اور فالج کے ابتدائی خطرات کے درمیان واضح تعلق پایا گیا ہے۔

اس حوالے سے تحقیق کے سرابرہ ڈاکٹر کلیئر جوناس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر فالج بڑی عمر کے لوگوں کو ہوتا ہے اور اس کی وجہ عام طور پر ہائی بلڈ پریشر، شریانوں کا سخت ہو جانا یا ایٹریل فیبریلیشن ہوتی ہے لیکن اگر کم عمر افراد فالج سے متاثر ہوں تو اس کی وجہ معلوم نہ ہونے کے باعث کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس لیے اس تحقیق میں تقریباً 17 ہزار ایسے افراد کے خون کی اقسام کا جینیاتی تجزیہ کیا گیا جنہیں فالج ہوا تھا۔

ڈاکٹر کلیئر جوناس نے بتایا کہ فالج سے متاثرہ افراد کے خون کی اقسام کے تجزیے کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ بلڈ گروپ اے (A) والے افراد کے 18 سے 60 سال کی عمر میں فالج سے متاثر ہونے کا خطرہ سب سے زیادہ ہے، دوسرے نمبر پر بلڈ گروپ بی(B) اور بلڈ گروپ (AB) والے افراد ہیں جبکہ بلڈ گروپ او (O) والے افراد کے فالج سے متاثر ہونے کا خطرہ سب سے کم ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہم ابھی تک یہ نہیں جانتے کہ بلڈ گروپ اے (A) والے افراد کے فالج سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ کیوں ہے، جس سے یہ بات واضح ہے کہ ہم ابھی تک ابتدائی مراحل میں فالج جیسے مرض سے بچاؤ کے لیے تیار نہیں ہیں۔

Khana khazana🥘

19 Oct, 14:47


نوجوان نسل میں بغیر کسی بیماری کے جسمانی دردوں کی وجوھات۔

بہت سے نوجوان جسم کے مختلف حصوں خصوصاً ٹانگوں اور کمر میں درد کی شکایت کرتے ہیں۔ اگر انسان کو کوئی بیماری نہ ہو اور پھر بھی اسے جسم میں درد کی شکایت ہو تو اس کی ایک وجہ ہر وقت بیٹھے رہنا اور کسی جسمانی سرگرمی کا نہ ہونا ہے۔ آج کا انسان زیادہ تر وقت موبائل کے ساتھ گزار رہا ہے اور اس کے پاس ورزش یا چہل قدمی کے لیے وقت ہی نہیں ہے۔ جب انسان ورزش یا واک کرتا ہے تو اس کے جسم میں دورانِ خون بہتر طور پر رواں رہتا ہے اور وہ چاک و چوبند اور خوش و خُرم رہتا ہے۔

اس لیے اگر آپ کو بھی بغیر کسی بیماری کے جسم میں درد ، سُستی یا ذہنی دباؤ رہتا ہے تو روزانہ کی ورزش کو اپنا معمول بنا لیں۔ اگر کسی دن ورزش نہ کرسکیں تو کم از کم پینتالیس منٹ واک ضرور کریں۔ اپنا سکرین ٹائم کم کردیجیے۔ بلاضرورت ، صرف ٹائم پاس کرنے کے لیے موبائل کا استعمال ختم کردیجیے کیونکہ یہ بھی ذہنی دباؤ اور سر درد کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ورزش اور چہل قدمی سے آپ کا جسم اور دماغ صحت مند اور پرسکون رہے گا اور ڈپریشن سے بھی نجات ملے گی۔

اللہ ہر انسان کو بہترین صحت سے لطف اندوز ہونا نصیب فرمائے۔ آمین

کسی دانشور نے ایک بڑی خوبصورت لائن لکھی ہے کہ " نئی بنیادیں صرف وہی لوگ رکھ سکتے ہیں جو اِس راز سے واقف ہوں کہ پرانی بنیادیں کیوں بیٹھ گئی تھیں۔”
ماضی کی غلطیوں اور تلخیوں کو یاد کر کے رونے دھونے سے اچھا ہے کہ ان سے سبق سیکھا جائے اور مستقبل میں وہ غلطیاں دوبارہ نہ دوہرائی جائیں۔
جتنی دفعہ آپ ناکام ہوئے ،
جتنی بار آپ کا ریلیپس ہوا،
ہر بار ، ہر ٹھوکر میں ایک سبق ہے۔ ان غلطیوں کی ایک فہرست بنا لیجیے جن کی وجہ سے پہلے آپ پھسل گئے تھے۔ ان غلطیوں سے سختی سے پرہیز کیجیے۔ کامیابی یقیناً آپ کے قدم چومے گی۔
اللہ ہم سب کو توبہ النصوح نصیب فرمائے۔ آمین

2,063

subscribers

4,569

photos

5,177

videos